Muhammad Akram Awan -
اورجب عیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم (علیہاالسلام) نےفرمایا، اےبنی اسرائیل! بےشک میں تمہارےپاس اللہ کاپیغمبرہوں۔ مجھ سےپہلےجوتورات آچکی ہےمَیں اس کی تصدیق کرتاہوں۔ اورایک پیغمبرکی بشارت دیتاہوں جومیرےبعدآئیں گے۔ ان کانام احمد (ﷺ) ہوگا۔ پھرجب وہ ان کےپاس کھلی نشانیاں لےکرآئےتووہ لوگ کہنےلگےیہ توصاف صاف جادو ہے۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ نے کہا کے اے بنی اسرائیل میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں (اور) جو (کتاب) مجھ سے پہلے آچکی ہے (یعنی) تورات اس کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمدﷺ ہوگا ان کی بشارت سناتا ہوں۔ (پھر) جب وہ ان لوگوں کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے
Sahi International -
And [mention] when Jesus, the son of Mary, said, "O children of Israel, indeed I am the messenger of Allah to you confirming what came before me of the Torah and bringing good tidings of a messenger to come after me, whose name is Ahmad." But when he came to them with clear evidences, they said, "This is obvious magic."