Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بَرَاءَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى الَّذِينَ عَاهَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ (1)
محمداکرم اعوان :
اللہ اوراُس کےپیغمبرکی طرف سےان مشرکوں سےجن سےتم نےمعاہدہ کررکھا تھادست برداری ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے اہل اسلام اب) خدا اور اس کے رسول کی طرف سے مشرکوں سے جن سے تم نے عہد کر رکھا تھا بیزاری (اور جنگ کی تیاری) ہے
Sahi International :
[This is a declaration of] disassociation, from Allah and His Messenger, to those with whom you had made a treaty among the polytheists.
فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ ۙ وَأَنَّ اللَّهَ مُخْزِي الْكَافِرِينَ (2)
محمداکرم اعوان :
توتم (مشرکو!) زمین میں چارمہینےچل پھرلواورجان لوکہ تم اللہ کوعاجزنہیں کرسکتےاوریہ کہ اللہ کافروں کورسوا کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو (مشرکو تم) زمین میں چار مہینے چل پھر لو اور جان رکھو کہ تم خدا کو عاجز نہ کرسکو گے۔ اور یہ بھی کہ خدا کافروں کو رسوا کرنے والا ہے
Sahi International :
So travel freely, [O disbelievers], throughout the land [during] four months but know that you cannot cause failure to Allah and that Allah will disgrace the disbelievers.
وَأَذَانٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ أَنَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ ۙ وَرَسُولُهُ ۚ فَإِن تُبْتُمْ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ وَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ ۗ وَبَشِّرِ الَّذِينَ كَفَرُوا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ (3)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ اوراُس کے پیغمبرکی طرف سےبڑےحج کےدن لوگوں کےلیےاعلان کیاجاتا ہےکہ اللہ مشرکین سےبیزارہیں اوراُس کا پیغمبربھی۔ پھراگرتم توبہ کرلوتویہ تمہارے لیےبہترہےاوراگرتم نہ مانو (اسلام سےپھرجاؤ) توجان لوکہ تم اللہ کو عاجزنہیں کرسکتےاورکافروں کودرد ناک عذاب کی خبرسنادیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور حج اکبر کے دن خدا اور اس کے رسول کی طرف سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ خدا مشرکوں سے بیزار ہے اور اس کا رسول بھی (ان سے دستبردار ہے) ۔ پس اگر تم توبہ کرلو تو تمھارے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر نہ مانو (اور خدا سے مقابلہ کرو) تو جان رکھو کہ تم خدا کو ہرا نہیں سکو گے اور (اے پیغمبر) کافروں کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
Sahi International :
And [it is] an announcement from Allah and His Messenger to the people on the day of the greater pilgrimage that Allah is disassociated from the disbelievers, and [so is] His Messenger. So if you repent, that is best for you; but if you turn away - then know that you will not cause failure to Allah. And give tidings to those who disbelieve of a painful punishment.
إِلَّا الَّذِينَ عَاهَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ لَمْ يَنقُصُوكُمْ شَيْئًا وَلَمْ يُظَاهِرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدًا فَأَتِمُّوا إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلَىٰ مُدَّتِهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (4)
محمداکرم اعوان :
ہاں مگروہ مشرکین جن سے تم لوگوں نےمعاہدہ کیاتھاپھرانہوں نےتمہارےساتھ ذراکمی نہیں کی اورنہ تمہارےمقابلے میں کسی کی مدد کی توجس مدت کےلیےان سےمعاہدہ تھااسے پوراکرو۔ بےشک اللہ پرہیزگاروں سےمحبت رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
البتہ جن مشرکوں کے ساتھ تم نے عہد کیا ہو اور انہوں نے تمہارا کسی طرح کا قصور نہ کیا ہو اور نہ تمہارے مقابلے میں کسی کی مدد کی ہو تو جس مدت تک ان کے ساتھ عہد کیا ہو اسے پورا کرو۔ (کہ) خدا پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
Excepted are those with whom you made a treaty among the polytheists and then they have not been deficient toward you in anything or supported anyone against you; so complete for them their treaty until their term [has ended]. Indeed, Allah loves the righteous [who fear Him].
فَإِذَا انسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدتُّمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ ۚ فَإِن تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (5)
محمداکرم اعوان :
پس جب حرمت کےمہینےگزرجائیں توان مشرکوں کو جہاں پاؤقتل کرواوران کو پکڑلواوران کوگھیرلواورہرگھات کےموقعوں پران کی تاک میں بیٹھو۔ پھراگروہ (کفرسے) توبہ کرلیں اورنمازاداکرنےلگیں اورزکوٰۃ دینےلگیں توان کی راہ چھوڑدو۔ بےشک اللہ بہت بخشنے والے بڑے رحم کرنےوالے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب عزت کے مہینے گزر جائیں تو مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کر دو اور پکڑلو اور گھیرلو اور ہر گھات کی جگہ ان کی تاک میں بیٹھے رہو۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے لگیں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And when the sacred months have passed, then kill the polytheists wherever you find them and capture them and besiege them and sit in wait for them at every place of ambush. But if they should repent, establish prayer, and give zakah, let them [go] on their way. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
وَإِنْ أَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَأَجِرْهُ حَتَّىٰ يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ (6)
محمداکرم اعوان :
اوراگرمشرکوں میں سےکوئی آپ کی پناہ مانگےتوآپ اس کوپناہ دیجیئےیہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لےپھراس کواس کی امن کی جگہ پہنچادیں یہ (حکم) اس وجہ سےہےکہ یہ لوگ پوری خبرنہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر کوئی مشرک تم سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دو یہاں تک کہ کلام خدا سننے لگے پھر اس کو امن کی جگہ واپس پہنچادو۔ اس لیے کہ یہ بےخبر لوگ ہیں
Sahi International :
And if any one of the polytheists seeks your protection, then grant him protection so that he may hear the words of Allah. Then deliver him to his place of safety. That is because they are a people who do not know.
كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدٌ عِندَ اللَّهِ وَعِندَ رَسُولِهِ إِلَّا الَّذِينَ عَاهَدتُّمْ عِندَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۖ فَمَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ فَاسْتَقِيمُوا لَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (7)
محمداکرم اعوان :
ان مشرکوں کاعہد اللہ اوراُس کے پیغمبرکےنزدیک کیسے (قائم) رہ سکتا ہےمگرجن لوگوں سےتم نےمسجد حرام (خانہ کعبہ) کےنزدیک عہد کیا ہےسوجوقائم رہیں تمہارےساتھ توتم بھی قائم رہوان کےساتھ ۔ بےشک اللہ پرہیزگاروں کودوست رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا مشرکوں کے لیے (جنہوں نے عہد توڑ ڈالا) خدا اور اس کے رسول کے نزدیک عہد کیونکر (قائم) رہ سکتا ہے ہاں جن لوگوں کے ساتھ تم نے مسجد محترم (یعنی خانہ کعبہ) کے نزدیک عہد کیا ہے اگر وہ (اپنے عہد پر) قائم رہیں تو تم بھی اپنے قول وقرار (پر) قائم رہو۔ بےشک خدا پرہیز گاروں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
How can there be for the polytheists a treaty in the sight of Allah and with His Messenger, except for those with whom you made a treaty at al-Masjid al-Haram? So as long as they are upright toward you, be upright toward them. Indeed, Allah loves the righteous [who fear Him].
كَيْفَ وَإِن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوا فِيكُمْ إِلًّا وَلَا ذِمَّةً ۚ يُرْضُونَكُم بِأَفْوَاهِهِمْ وَتَأْبَىٰ قُلُوبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فَاسِقُونَ (8)
محمداکرم اعوان :
کیسے (ان سےعہدپوراہوگا) بھلا؟ اوراگروہ تم لوگوں پرغلبہ پا لیں تونہ تمہاری قرابت کا لحاظ کریں اورنہ عہد کایہ تم کواپنی زبانی باتوں سےخوش کرتےہیں اوران کےدل (ان باتوں کو) نہیں مانتےاوران کےاکثرلوگ نافرمان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(بھلا ان سے عہد) کیونکر (پورا کیا جائے جب ان کا یہ حال ہے) کہ اگر تم پر غلبہ پالیں تو نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا۔ یہ منہ سے تو تمہیں خوش کر دیتے ہیں لیکن ان کے دل (ان باتوں کو) قبول نہیں کرتے۔ اور ان میں اکثر نافرمان ہیں
Sahi International :
How [can there be a treaty] while, if they gain dominance over you, they do not observe concerning you any pact of kinship or covenant of protection? They satisfy you with their mouths, but their hearts refuse [compliance], and most of them are defiantly disobedient.
اشْتَرَوْا بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَصَدُّوا عَن سَبِيلِهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (9)
محمداکرم اعوان :
یہ اللہ کی آیات کےعوض تھوڑاسافائدہ (مال دنیا) حاصل کرتے ہیں سولوگوں کواس کی راہ سےروکتے ہیں یقیناًان کا یہ کام بہت ہی بُراہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کی آیتوں کے عوض تھوڑا سا فائدہ حاصل کرتے اور لوگوں کو خدا کے رستے سے روکتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں
Sahi International :
They have exchanged the signs of Allah for a small price and averted [people] from His way. Indeed, it was evil that they were doing.
لَا يَرْقُبُونَ فِي مُؤْمِنٍ إِلًّا وَلَا ذِمَّةً ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُعْتَدُونَ (10)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ کسی مسلمان کےبارےمیں نہ قرابت کا لحاظ کریں اورنہ کسی قول وقرارکااوریہ لوگ بہت ہی زیادتی کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ لوگ کسی مومن کے حق میں نہ تو رشتہ داری کا پاس کرتے ہیں نہ عہد کا۔ اور یہ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں
Sahi International :
They do not observe toward a believer any pact of kinship or covenant of protection. And it is they who are the transgressors.
فَإِن تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ ۗ وَنُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (11)
محمداکرم اعوان :
سواگریہ لوگ توبہ کرلیں اورنمازپڑھنےلگیں اورزکوٰۃدینےلگیں توتمہارےدینی بھائی ہیں۔ اورہم سمجھدارلوگوں کےلیےاحکام کوتفصیل سےبیان کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے لگیں تو دین میں تمہارے بھائی ہیں۔ اور سمجھنے والے لوگوں کے لیے ہم اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں
Sahi International :
But if they repent, establish prayer, and give zakah, then they are your brothers in religion; and We detail the verses for a people who know.
وَإِن نَّكَثُوا أَيْمَانَهُم مِّن بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوا فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ ۙ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنتَهُونَ (12)
محمداکرم اعوان :
اوراگروہ لوگ عہدکرنےکےبعداپنی قسموں کوتوڑڈالیں اورتمہارےدین پرطعن کریں توتم لوگ ان کفرکےپیشواؤں سےخوب لڑوتاکہ یہ (اس سے) بازآجائیں بےشک ان لوگوں کی قسموں کااعتبارنہیں ہوسکتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں طعنے کرنے لگیں تو ان کفر کے پیشواؤں سے جنگ کرو (یہ یہ بےایمان لوگ ہیں اور) ان کی قسموں کا کچھ اعتبار نہیں ہے۔ عجب نہیں کہ (اپنی حرکات سے) باز آجائیں
Sahi International :
And if they break their oaths after their treaty and defame your religion, then fight the leaders of disbelief, for indeed, there are no oaths [sacred] to them; [fight them that] they might cease.
أَلَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَّكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَهَمُّوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَهُم بَدَءُوكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۚ أَتَخْشَوْنَهُمْ ۚ فَاللَّهُ أَحَقُّ أَن تَخْشَوْهُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (13)
محمداکرم اعوان :
تم ایسےلوگوں سےکیوں نہ لڑوجنہوں نےاپنی قسموں کوتوڑڈالااورپیغمبرکوجلاوطن کرنےکاپکاارادہ کرلیااورانہوں نےتم سےپہلے (عہدشکنی کرکے) ابتداءکی۔ کیاتم لوگ ان سےڈرتےہو۔ سواللہ اس بات کازیادہ حق رکھتےہیں کہ ان سےڈراجائےاگرتم ایمان رکھتےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم ایسے لوگوں سے کیوں نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور پیغمبر (خدا) کے جلا وطن کرنے کا عزم مصمم کر لیا اور انہوں نے تم سے (عہد شکنی کی) ابتدا کی۔ کیا تم ایسے لوگوں سے ڈرتے ہو حالانکہ ڈرنے کے لائق خدا ہے بشرطیکہ ایمان رکھتے ہو
Sahi International :
Would you not fight a people who broke their oaths and determined to expel the Messenger, and they had begun [the attack upon] you the first time? Do you fear them? But Allah has more right that you should fear Him, if you are [truly] believers.
قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ (14)
محمداکرم اعوان :
ان سےلڑو، اللہ ان کوتمہارےہاتھوں عذاب دیں گےاوران کوذلیل کریں گےاورتم کوان پرغلبہ دیں گےاورایمان والوں کےقلوب کوشفادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ان سے (خوب) لڑو۔ خدا ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب میں ڈالے گا اور رسوا کرے گا اور تم کو ان پر غلبہ دے گا اور مومن لوگوں کے سینوں کو شفا بخشے گا
Sahi International :
Fight them; Allah will punish them by your hands and will disgrace them and give you victory over them and satisfy the breasts of a believing people
وَيُذْهِبْ غَيْظَ قُلُوبِهِمْ ۗ وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (15)
محمداکرم اعوان :
اوران کےدلوں کاغصہ نکال دیں گےاورجس پرمنظورہوگااللہ توجہ فرمائیں گے۔ اوراللہ جاننےوالےاورحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے دلوں سے غصہ دور کرے گا اور جس پر چاہے گا رحمت کرے گا۔ اور خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
And remove the fury in the believers' hearts. And Allah turns in forgiveness to whom He wills; and Allah is Knowing and Wise.
أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تُتْرَكُوا وَلَمَّا يَعْلَمِ اللَّهُ الَّذِينَ جَاهَدُوا مِنكُمْ وَلَمْ يَتَّخِذُوا مِن دُونِ اللَّهِ وَلَا رَسُولِهِ وَلَا الْمُؤْمِنِينَ وَلِيجَةً ۚ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (16)
محمداکرم اعوان :
کیاتم خیال کرتےہوکہ تم یونہی چھوڑدیےجاؤگےاورحالانکہ ابھی اللہ نےایسےلوگوں کوالگ کیاہی نہیں جن لوگوں نےتم میں سےجہادکیااوراللہ اوراُس کےپیغمبراورایمان والوں کےسواکسی کودوست نہ بنایااوراللہ کوتمہارےتمام کاموں کی خبرہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم لوگ یہ خیال کرتے ہو کہ (بےآزمائش) چھوڑ دیئے جاؤ گے اور ابھی خدا نے ایسے لوگوں کو متمیز کیا ہی نہیں جنہوں نے تم میں سے جہاد کئے اور خدا اور اس کے رسول اور مومنوں کے سوا کسی کو دلی دوست نہیں بنایا۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے
Sahi International :
Do you think that you will be left [as you are] while Allah has not yet made evident those among you who strive [for His cause] and do not take other than Allah, His Messenger and the believers as intimates? And Allah is Acquainted with what you do.
مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِينَ أَن يَعْمُرُوا مَسَاجِدَ اللَّهِ شَاهِدِينَ عَلَىٰ أَنفُسِهِم بِالْكُفْرِ ۚ أُولَٰئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ وَفِي النَّارِ هُمْ خَالِدُونَ (17)
محمداکرم اعوان :
مشرکوں کوزیبانہیں ہےکہ وہ اللہ کی مسجدوں کوآبادکریں جب کہ وہ اپنےآپ پرکفرکی گواہی دےرہےہوں۔ ان لوگوں کےسب اعمال ضائع گئےاوروہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
مشرکوں کی زیبا نہیں کہ خدا کی مسجدوں کو آباد کریں جب کہ وہ اپنے آپ پر کفر کی گواہی دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کے سب اعمال بےکار ہیں اور یہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے
Sahi International :
It is not for the polytheists to maintain the mosques of Allah [while] witnessing against themselves with disbelief. [For] those, their deeds have become worthless, and in the Fire they will abide eternally.
إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللَّهَ ۖ فَعَسَىٰ أُولَٰئِكَ أَن يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ (18)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاللہ کی مسجدوں کوآبادکرنااسی کاکام ہےجواللہ پراورآخرت کےدن پرایمان لایااورنمازکی پابندی کی اورزکوۃدیتارہااوراللہ کےسواکسی سےنہ ڈراسوامیدہےکہ یہ لوگ ہدایت پانےوالوں میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے ہیں اور نماز پڑھتے اور زکواة دیتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ یہی لوگ امید ہے کہ ہدایت یافتہ لوگوں میں (داخل) ہوں
Sahi International :
The mosques of Allah are only to be maintained by those who believe in Allah and the Last Day and establish prayer and give zakah and do not fear except Allah, for it is expected that those will be of the [rightly] guided.
۞ أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ لَا يَسْتَوُونَ عِندَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (19)
محمداکرم اعوان :
کیاتم نےحاجیوں کےپانی پلانےکواورمسجدِحرام کےآبادرکھنےکواس شخص (کےعمل) کےبرابرقراردےلیاہےجوکہ اللہ پرایمان لایااورآخرت کےدن پراوراللہ کی راہ میں جہادکیا۔ یہ لوگ اللہ کےنزدیک برابرنہیں ہیں اورظالم (بےانصاف) لوگوں کواللہ ہدایت نہیں دیاکرتے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانا اور مسجد محترم یعنی (خانہٴ کعبہ) کو آباد کرنا اس شخص کے اعمال جیسا خیال کیا ہے جو خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور خدا کی راہ میں جہاد کرتا ہے۔ یہ لوگ خدا کے نزدیک برابر نہیں ہیں۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
Sahi International :
Have you made the providing of water for the pilgrim and the maintenance of al-Masjid al-Haram equal to [the deeds of] one who believes in Allah and the Last Day and strives in the cause of Allah? They are not equal in the sight of Allah. And Allah does not guide the wrongdoing people.
الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِندَ اللَّهِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ (20)
محمداکرم اعوان :
جولوگ ایمان لائےاورہجرت کی اوراللہ کی راہ میں اپنےمال اورجان سےجہادکیااللہ کےنزدیک (ان کے) بہت بڑےدرجات ہیں اوروہی لوگ پورے کامیاب ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور وطن چھوڑ گئے اور خدا کی راہ میں مال اور جان سے جہاد کرتے رہے۔ خدا کے ہاں ان کے درجے بہت بڑے ہیں۔ اور وہی مراد کو پہنچنے والے ہیں
Sahi International :
The ones who have believed, emigrated and striven in the cause of Allah with their wealth and their lives are greater in rank in the sight of Allah. And it is those who are the attainers [of success].
يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُم بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَرِضْوَانٍ وَجَنَّاتٍ لَّهُمْ فِيهَا نَعِيمٌ مُّقِيمٌ (21)
محمداکرم اعوان :
ان کاپروردگاران کواپنی رحمت کی اوررضامندی کی اور (جنت کے) باغوں کی خوشخبری دیتاہےجن میں ان کےلیےہمیشہ ہمیشہ کی نعمت ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
ان کا پروردگار ان کو اپنی رحمت کی اور خوشنودی کی اور بہشتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لیے نعمت ہائے جاودانی ہے
Sahi International :
Their Lord gives them good tidings of mercy from Him and approval and of gardens for them wherein is enduring pleasure.
خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ (22)
محمداکرم اعوان :
وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ بےشک اللہ ہی کےپاس بڑااجرہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور وہ) ان میں ابدالاآباد رہیں گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کے ہاں بڑا صلہ (تیار) ہے
Sahi International :
[They will be] abiding therein forever. Indeed, Allah has with Him a great reward.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا آبَاءَكُمْ وَإِخْوَانَكُمْ أَوْلِيَاءَ إِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْإِيمَانِ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (23)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اگرتمہارے (ماں) باپ اور (بہن ) بھائی ایمان کےمقابلے میں کفرکوعزیزرکھیں توان کودوست نہ بناؤاورجوکوئی تم میں سےان سےدوستی رکھےگاتوایسےہی لوگ ظالم (نافرمان) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان! اگر تمہارے (ماں) باپ اور (بہن) بھائی ایمان کے مقابل کفر کو پسند کریں تو ان سے دوستی نہ رکھو۔ اور جو ان سے دوستی رکھیں گے وہ ظالم ہیں
Sahi International :
O you who have believed, do not take your fathers or your brothers as allies if they have preferred disbelief over belief. And whoever does so among you - then it is those who are the wrongdoers.
قُلْ إِن كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالٌ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسَاكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ (24)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اگرتمہارےباپ اورتمہارےبیٹےاورتمہارےبھائی اورتمہاری بیویاں اورتمہارےخاندان کے لوگ اوروہ مال جوتم نےکمائے ہیں اوروہ تجارت جس میں مندی ہونے سےتم ڈرتےہواوروہ گھرجن کوتم پسندکرتےہوتمہیں اللہ اور اُس کےپیغمبراوراس (اللہ) کی راہ میں جہادکرنےسےزیادہ محبوب ہیں توانتظارکرویہاں تک کہ اللہ اپناحکم بھیج دیں۔ اوراللہ نافرمانوں کوہدایت نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور خاندان کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو اور مکانات جن کو پسند کرتے ہو خدا اور اس کے رسول سے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے تمہیں زیادہ عزیز ہوں تو ٹھہرے رہو یہاں تک کہ خدا اپنا حکم (یعنی عذاب) بھیجے۔ اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "If your fathers, your sons, your brothers, your wives, your relatives, wealth which you have obtained, commerce wherein you fear decline, and dwellings with which you are pleased are more beloved to you than Allah and His Messenger and jihad in His cause, then wait until Allah executes His command. And Allah does not guide the defiantly disobedient people."
لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللَّهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَةٍ ۙ وَيَوْمَ حُنَيْنٍ ۙ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنكُمْ شَيْئًا وَضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُم مُّدْبِرِينَ (25)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاللہ نےبہت مواقع (جگہوں) پرتمہاری مددفرمائی اورحنین کےدن جب تم کواپنی کثرت پہ نازہوگیاتھاپھروہ (کثرت) تمہارےکچھ کام نہ آئی اورزمین تم پراپنی فراخی کےباوجودتنگ ہونےلگی پھرتم پیٹھ پھیرکرپھرگئے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے بہت سے موقعوں پر تم کو مدد دی ہے اور (جنگ) حنین کے دن۔ جب تم کو اپنی (جماعت کی) کثرت پر غرّہ تھا تو وہ تمہارے کچھ بھی کام نہ آئی۔ اور زمین باوجود (اتنی بڑی) فراخی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر پھر گئے
Sahi International :
Allah has already given you victory in many regions and [even] on the day of Hunayn, when your great number pleased you, but it did not avail you at all, and the earth was confining for you with its vastness; then you turned back, fleeing.
ثُمَّ أَنزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَنزَلَ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا وَعَذَّبَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ الْكَافِرِينَ (26)
محمداکرم اعوان :
پھراللہ نےاپنےپیغمبراورایمان والوں پراپنی طرف سےتسکین نازل فرمائی اورایسےلشکراتارےجوتمہیں نظرنہیں آتےتھےاورکافرلوگوں کوعذاب دیااوریہی کافروں کی سزاہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر خدا نے اپنے پیغمبر پر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی (اور تمہاری مدد کو فرشتوں کے) لشکر جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے (آسمان سے) اُتارے اور کافروں کو عذاب دیا۔ اور کفر کرنے والوں کی یہی سزا ہے
Sahi International :
Then Allah sent down His tranquillity upon His Messenger and upon the believers and sent down soldiers angels whom you did not see and punished those who disbelieved. And that is the recompense of the disbelievers.
ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (27)
محمداکرم اعوان :
پھر اس کےبعداللہ جس پرچاہیں مہربانی سےتوجہ فرمائیں (توبہ نصیب کریں) اوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر خدا اس کے بعد جس پر چاہے مہربانی سے توجہ فرمائے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Then Allah will accept repentance after that for whom He wills; and Allah is Forgiving and Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَٰذَا ۚ وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ إِن شَاءَ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (28)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! بےشک مشرک ناپاک ہیں سواس برس کےبعدوہ مسجدحرام کےپاس نہ آنےپائیں اوراگرتم کوافلاس کاڈر ہوتواللہ چاہیں گےتوجلدہی تم کواپنےفضل سےغنی کردیں گے (محتاج نہ رکھیں گے) بےشک اللہ جاننے والےحکمت والے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! مشرک تو پلید ہیں تو اس برس کے بعد وہ خانہٴ کعبہ کا پاس نہ جانے پائیں اور اگر تم کو مفلسی کا خوف ہو تو خدا چاہے گا تو تم کو اپنے فضل سے غنی کر دے گا۔ بےشک خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
O you who have believed, indeed the polytheists are unclean, so let them not approach al-Masjid al-Haram after this, their [final] year. And if you fear privation, Allah will enrich you from His bounty if He wills. Indeed, Allah is Knowing and Wise.
قَاتِلُوا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَلَا يَدِينُونَ دِينَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حَتَّىٰ يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَن يَدٍ وَهُمْ صَاغِرُونَ (29)
محمداکرم اعوان :
اہل کتاب سےجونہ اللہ پر (پورا) ایمان رکھتے ہیں اورنہ آخرت کےدن پراورنہ اس چیزکوحرام جانتے ہیں جس کواللہ نےاوراس کےپیغمبرنےحرام کیا ہےاورنہ دینِ حق کوقبول کرتے ہیں، خوب لڑائی کرویہاں تک کہ وہ ذلیل ہوکر اپنےہاتھ سےجزیہ دیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو اہل کتاب میں سے خدا پر ایمان نہیں لاتے اور نہ روز آخرت پر (یقین رکھتے ہیں) اور نہ ان چیزوں کو حرام سمجھتے ہیں جو خدا اور اس کے رسول نے حرام کی ہیں اور نہ دین حق کو قبول کرتے ہیں ان سے جنگ کرو یہاں تک کہ ذلیل ہوکر اپنے ہاتھ سے جزیہ دیں
Sahi International :
Fight those who do not believe in Allah or in the Last Day and who do not consider unlawful what Allah and His Messenger have made unlawful and who do not adopt the religion of truth from those who were given the Scripture - [fight] until they give the jizyah willingly while they are humbled.
وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّهِ وَقَالَتِ النَّصَارَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ ۖ ذَٰلِكَ قَوْلُهُم بِأَفْوَاهِهِمْ ۖ يُضَاهِئُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَبْلُ ۚ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ ۚ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ (30)
محمداکرم اعوان :
اوریہودنےکہا عزیر (علیہ السلام) اللہ کےبیٹےہیں اورنصارٰی نے کہامسیح (علیہ السلام) اللہ کےبیٹےہیں یہ ان کےمنہ کی باتیں ہیں پہلےکافربھی اسی طرح کی باتیں کرتے تھےیہ بھی ان لوگوں کی سی باتیں کرنےلگےاللہ ان کوغارت کریں یہ کہاں بھٹک رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہود کہتے ہیں کہ عُزیر خدا کے بیٹے ہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔ یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں پہلے کافر بھی اسی طرح کی باتیں کہا کرتے تھے یہ بھی انہیں کی ریس کرنے میں لگے ہیں۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں
Sahi International :
The Jews say, "Ezra is the son of Allah "; and the Christians say, "The Messiah is the son of Allah." That is their statement from their mouths; they imitate the saying of those who disbelieved [before them]. May Allah destroy them; how are they deluded?
اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ لَّا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ سُبْحَانَهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ (31)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےاللہ کو چھوڑکراپنےعلماءاورمشائخ کواپناپروردگاربنا رکھا ہےاورمسیح ابن مریم (علیہما السلام) کوبھی حالانکہ ان کو یہ حکم کیا گیاتھاکہ فقط ایک معبود (برحق اللہ) کی عبادت کریں جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں وہ ان کے شرک سےپاک ہے۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ اور مسیح ابن مریم کو الله کے سوا خدا بنا لیا حالانکہ اُن کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ خدائے واحد کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور وہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے
Sahi International :
They have taken their scholars and monks as lords besides Allah, and [also] the Messiah, the son of Mary. And they were not commanded except to worship one God; there is no deity except Him. Exalted is He above whatever they associate with Him.
يُرِيدُونَ أَن يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللَّهُ إِلَّا أَن يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ (32)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کےنور (دین اسلام) کواپنےمنہ سے (پھونک مار کر) بجھادیں حالانکہ اللہ اپنےنورکوپورا کیےبغیررہنےکےنہیں اورخواہ کافروں کوبراہی لگے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں اور خدا اپنے نور کو پورا کئے بغیر رہنے کا نہیں۔ اگرچہ کافروں کو برا ہی لگے
Sahi International :
They want to extinguish the light of Allah with their mouths, but Allah refuses except to perfect His light, although the disbelievers dislike it.
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (33)
محمداکرم اعوان :
وہی ذات ہے جس نےاپنےپیغمبرکو ہدایت (کا سامان یعنی قرآن) اورسچادین دےکربھیجاتاکہ اس کوتمام دینوں پرغالب کردےاوراگرچہ مشرک کتنے ہی ناخوش ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس (دین) کو (دنیا کے) تمام دینوں پر غالب کرے۔ اگرچہ کافر ناخوش ہی ہوں
Sahi International :
It is He who has sent His Messenger with guidance and the religion of truth to manifest it over all religion, although they who associate others with Allah dislike it.
۞ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۗ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ (34)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! بےشک (اہل کتاب کے) اکثرعلماء اورمشائخ لوگوں کامال ناجائز طریقےسےکھاتےہیں اوراللہ کی راہ سےروکتے ہیں۔ اورجولوگ سونااورچاندی جمع رکھتےہیں (لالچ کی وجہ سے) اوراس کواللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتےسوان کودرد ناک سزاکی خبرسنادیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! (اہل کتاب کے) بہت سے عالم اور مشائخ لوگوں کا مال ناحق کھاتے اور (ان کو) راہ خدا سے روکتے ہیں۔ اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور اس کو خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے۔ ان کو اس دن عذاب الیم کی خبر سنادو
Sahi International :
O you who have believed, indeed many of the scholars and the monks devour the wealth of people unjustly and avert [them] from the way of Allah. And those who hoard gold and silver and spend it not in the way of Allah - give them tidings of a painful punishment.
يَوْمَ يُحْمَىٰ عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَىٰ بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ ۖ هَٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِأَنفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَكْنِزُونَ (35)
محمداکرم اعوان :
جس دن وہ (سونا چاندی) دوزخ کی آگ میں گرم کیاجائےگاپھراس سےان لوگوں کی پیشانیوں اوران کے پہلوؤں اوران کی پشتوں کوداغاجائےگا (اورکہاجائےگا) یہ ہےوہ جوتم نےاپنےلیےجمع کرکےرکھاتھاسواپنےجمع کرنےکامزہ چکھو۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن وہ مال دوزخ کی آگ میں (خوب) گرم کیا جائے گا۔ پھر اس سے ان (بخیلوں) کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی (اور کہا جائے گا) کہ یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا سو جو تم جمع کرتے تھے (اب) اس کا مزہ چکھو
Sahi International :
The Day when it will be heated in the fire of Hell and seared therewith will be their foreheads, their flanks, and their backs, [it will be said], "This is what you hoarded for yourselves, so taste what you used to hoard."
إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ ۚ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَّةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَافَّةً ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ (36)
محمداکرم اعوان :
بےشک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک اللہ کی کتاب میں بارہ مہینے ہےجس روزسےاُس نےآسمان اورزمین پیدافرمائےان میں چارمہینےحرمت (خاص ادب) کےہیں یہی دین کا سیدھاراستہ ہےسوان میں (ناحق جنگ کرکے) اپنےآپ پرزیادتی نہ کرواورتم سب اکٹھےہوکرمشرکوں سےلڑوجس طرح وہ سب اکٹھےہوکرتم سےلڑتےہیں اورجان لواللہ پرہیزگاروں کےساتھ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا کے نزدیک مہینے گنتی میں (بارہ ہیں یعنی) اس روز (سے) کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ کتاب خدا میں (برس کے) بارہ مہینے (لکھے ہوئے) ہیں۔ ان میں سے چار مہینے ادب کے ہیں۔ یہی دین (کا) سیدھا راستہ ہے۔ تو ان (مہینوں) میں (قتال ناحق سے) اپنے آپ پر ظلم نہ کرنا۔ اور تم سب کے سب مشرکوں سے لڑو جیسے وہ سب کے سب تم سے لڑتے ہیں۔ اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں کے ساتھ ہے
Sahi International :
Indeed, the number of months with Allah is twelve [lunar] months in the register of Allah [from] the day He created the heavens and the earth; of these, four are sacred. That is the correct religion, so do not wrong yourselves during them. And fight against the disbelievers collectively as they fight against you collectively. And know that Allah is with the righteous [who fear Him].
إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ ۖ يُضَلُّ بِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُحِلُّونَهُ عَامًا وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا لِّيُوَاطِئُوا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ فَيُحِلُّوا مَا حَرَّمَ اللَّهُ ۚ زُيِّنَ لَهُمْ سُوءُ أَعْمَالِهِمْ ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ (37)
محمداکرم اعوان :
یقیناً یہ ہٹادینا (امن کے مہینوں کوآگےپیچھےکردینا) کفرمیں اورزیادتی ہےجس سےکفارگمراہ کیےجاتےہیں وہ اس کو (حرمت کےمہینے) کوکسی سال حلال کرلیتےہیں اورکسی سال اس کوحرام کرلیتے ہیں تاکہ اللہ نےجومہینےحرام کیےہیں صرف ان کی گنتی پوری کرلیں پھراللہ کےحرام کیےہوئےمہینےکوحلال کرلیتےہیں۔ ان کی بداعمالیاں ان کو بھلی معلوم ہوتی ہیں اوراللہ ایسےکافروں کوہدایت نہیں فرمایاکرتے۔
فتح محمدجالندھری :
امن کے کس مہینے کو ہٹا کر آگے پیچھے کر دینا کفر میں اضافہ کرتا ہے اس سے کافر گمراہی میں پڑے رہتے ہیں۔ ایک سال تو اس کو حلال سمجھ لیتے ہیں اور دوسرے سال حرام۔ تاکہ ادب کے مہینوں کو جو خدا نے مقرر کئے ہیں گنتی پوری کر لیں۔ اور جو خدا نے منع کیا ہے اس کو جائز کر لیں۔ ان کے برے اعمال ان کے بھلے دکھائی دیتے ہیں۔ اور خدا کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
Sahi International :
Indeed, the postponing [of restriction within sacred months] is an increase in disbelief by which those who have disbelieved are led [further] astray. They make it lawful one year and unlawful another year to correspond to the number made unlawful by Allah and [thus] make lawful what Allah has made unlawful. Made pleasing to them is the evil of their deeds; and Allah does not guide the disbelieving people.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ اثَّاقَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ ۚ أَرَضِيتُم بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ ۚ فَمَا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ (38)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! تم کوکیا ہواہےجب تم سےکہاجاتاہےکہ اللہ کی راہ میں (جہاد کےلیے) نکلوتوتم زمین کولگے جاتےہوکیا تم نےآخرت کےعوض دنیاکی زندگی پرقناعت کرلی سودنیاکی زندگی کا فائدہ آخرت کےمقابلےمیں بہت قلیل ہے(کچھ بھی نہیں) ۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! تمہیں کیا ہوا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ خدا کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلو تو تم (کاہلی کے سبب سے) زمین پر گرے جاتے ہو (یعنی گھروں سے نکلنا نہیں چاہتے) کیا تم آخرت (کی نعمتوں) کو چھوڑ کر دینا کی زندگی پر خوش ہو بیٹھے ہو۔ دنیا کی زندگی کے فائدے تو آخرت کے مقابل بہت ہی کم ہیں
Sahi International :
O you who have believed, what is [the matter] with you that, when you are told to go forth in the cause of Allah, you adhere heavily to the earth? Are you satisfied with the life of this world rather than the Hereafter? But what is the enjoyment of worldly life compared to the Hereafter except a [very] little.
إِلَّا تَنفِرُوا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (39)
محمداکرم اعوان :
اگرتم نہ نکلو گےتووہ (اللہ) تم کوسخت عذاب دیں گےاورتمہاری جگہ دوسری قوم کو پیدافرمادیں گےاورتم اس کا کچھ بگاڑنہ سکوگےاوراللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم نہ نکلو گے تو خدا تم کو بڑی تکلیف کا عذاب دے گا۔ اور تمہاری جگہ اور لوگ پیدا کر دے گا (جو خدا کے پورے فرمانبردار ہوں گے) اور تم اس کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکو گے اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
Sahi International :
If you do not go forth, He will punish you with a painful punishment and will replace you with another people, and you will not harm Him at all. And Allah is over all things competent.
إِلَّا تَنصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۖ فَأَنزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَىٰ ۗ وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (40)
محمداکرم اعوان :
اگرتم ان (حضوراکرمﷺ) کی مددنہ کروگےتویقیناًاللہ نےان کومددفرمائی جب کافروں نےان کوجلاِ وطن کردیاتھاجب دومیں ایک آپ (ﷺ) تھےجس وقت کہ دونوں غارمیں تھےجب وہ اپنےدوست (ساتھی) سےفرماتےتھےکہ (میرا) غم نہ کرویقیناًاللہ ہمارے ساتھ ہیں سواللہ نےآپ پراپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اوران کی ایسے لشکروں سےمدد فرمائی جوتم کونظرنہ آتےتھےاورکافروں کی بات کونیچا کردیا (وہ ناکام رہے) اوراللہ ہی کا بول بالارہااوراللہ زبردست حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم پیغمبر کی مدد نہ کرو گے تو خدا اُن کا مددگار ہے (وہ وقت تم کو یاد ہوگا) جب ان کو کافروں نے گھر سے نکال دیا۔ (اس وقت) دو (ہی ایسے شخص تھے جن) میں (ایک ابوبکرؓ تھے) اور دوسرے (خود رسول الله) جب وہ دونوں غار (ثور) میں تھے اس وقت پیغمبر اپنے رفیق کو تسلی دیتے تھے کہ غم نہ کرو خدا ہمارے ساتھ ہے۔ تو خدا نے ان پر تسکین نازل فرمائی اور ان کو ایسے لشکروں سے مدد دی جو تم کو نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کی بات کو پست کر دیا۔ اور بات تو خدا ہی کی بلند ہے۔ اور خدا زبردست (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
If you do not aid the Prophet - Allah has already aided him when those who disbelieved had driven him out [of Makkah] as one of two, when they were in the cave and he said to his companion, "Do not grieve; indeed Allah is with us." And Allah sent down his tranquillity upon him and supported him with angels you did not see and made the word of those who disbelieved the lowest, while the word of Allah - that is the highest. And Allah is Exalted in Might and Wise.
انفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ (41)
محمداکرم اعوان :
نکل پڑوتھوڑےسامان سےہویازیادہ سامان سےاوراللہ کی راہ میں اپنےمال اورجان سےجہاد کروتمہارےلیےیہ بہتر ہے اگرتم علم رکھتے (جانتے) ہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
تم سبکبار ہو یا گراں بار (یعنی مال و اسباب تھوڑا رکھتے ہو یا بہت، گھروں سے) نکل آؤ۔ اور خدا کے رستے میں مال اور جان سے لڑو۔ یہی تمہارے حق میں اچھا ہے بشرطیکہ سمجھو
Sahi International :
Go forth, whether light or heavy, and strive with your wealth and your lives in the cause of Allah. That is better for you, if you only knew.
لَوْ كَانَ عَرَضًا قَرِيبًا وَسَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوكَ وَلَٰكِن بَعُدَتْ عَلَيْهِمُ الشُّقَّةُ ۚ وَسَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَوِ اسْتَطَعْنَا لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ يُهْلِكُونَ أَنفُسَهُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ (42)
محمداکرم اعوان :
اگرکچھ (مالِ غنیمت) آسانی سےملنےوالا ہوتااورسفربھی معمولی سا ہوتاتویہ (منافق) ضرورآپ کےساتھ ہولیتےولیکن ان کوتوسفر ہی دوردراز معلوم ہونےلگااورابھی اللہ کی قسمیں کھائیں گےکہ اگرہمارےبس کی بات ہوتی توہم ضرورآپ کےساتھ چلتے۔ یہ اپنےآپ کو ہلاک کررہےہیں اوراللہ جانتےہیں کہ یقیناًیہ جھوٹےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر مالِ غنیمت سہل الحصول اور سفر بھی ہلکا سا ہوتا تو تمہارے ساتھ (شوق سے) چل دیتے۔ لیکن مسافت ان کو دور (دراز) نظر آئی (تو عذر کریں گے) ۔ اور خدا کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم طاقت رکھتے تو آپ کے ساتھ ضرور نکل کھڑے ہوتے یہ (ایسے عذروں سے) اپنے تئیں ہلاک کر رہے ہیں۔ اور خدا جانتا ہے کہ جھوٹے ہیں
Sahi International :
Had it been an easy gain and a moderate trip, the hypocrites would have followed you, but distant to them was the journey. And they will swear by Allah, "If we were able, we would have gone forth with you," destroying themselves [through false oaths], and Allah knows that indeed they are liars.
عَفَا اللَّهُ عَنكَ لِمَ أَذِنتَ لَهُمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَتَعْلَمَ الْكَاذِبِينَ (43)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےآپ کومعاف فرمادیا (لیکن) آپ نے ان کواجازت کیوں دی جب تک کہ آپ کےسامنےسچےلوگ ظاہرنہ ہوجاتےاورجوجھوٹےہیں وہ بھی معلوم ہوجاتے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تمہیں معاف کرے۔ تم نے پیشتر اس کے کہ تم پر وہ لوگ بھی ظاہر ہو جاتے ہیں جو سچے ہیں اور وہ بھی تمہیں معلوم ہو جاتے جو جھوٹے ہیں اُن کو اجازت کیوں دی
Sahi International :
May Allah pardon you, [O Muhammad]; why did you give them permission [to remain behind]? [You should not have] until it was evident to you who were truthful and you knew [who were] the liars.
لَا يَسْتَأْذِنُكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَن يُجَاهِدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ (44)
محمداکرم اعوان :
جولوگ اللہ پراورآخرت کےدن پرایمان رکھتےہیں وہ اللہ کی راہ میں اپنےمال اورجان سےجہاد کرنےکےبارےآپ سےرخصت نہ مانگیں گےاوراللہ پرہیزگاروں کوخوب جانتے ہیں (سےواقف ہیں) ۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو تم سے اجازت نہیں مانگتے (کہ پیچھے رہ جائیں بلکہ چاہتے ہیں کہ) اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور خدا ڈرنے والوں سے واقف ہے
Sahi International :
Those who believe in Allah and the Last Day would not ask permission of you to be excused from striving with their wealth and their lives. And Allah is Knowing of those who fear Him.
إِنَّمَا يَسْتَأْذِنُكَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَارْتَابَتْ قُلُوبُهُمْ فَهُمْ فِي رَيْبِهِمْ يَتَرَدَّدُونَ (45)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ سےوہی لوگ رخصت چاہتے ہیں جواللہ پرایمان نہیں لائےاور نہ آخرت کےدن پراوران کےدلوں میں شک پڑے ہوئےہیں سووہ اپنےشک میں ڈانواں ڈول ہورہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اجازت وہی لوگ مانگتے ہیں جو خدا پر اور پچھلے دن پر ایمان نہیں رکھتے اور ان کے دل شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ سو وہ اپنے شک میں ڈانواں ڈول ہو رہے ہیں
Sahi International :
Only those would ask permission of you who do not believe in Allah and the Last Day and whose hearts have doubted, and they, in their doubt, are hesitating.
۞ وَلَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَأَعَدُّوا لَهُ عُدَّةً وَلَٰكِن كَرِهَ اللَّهُ انبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَقِيلَ اقْعُدُوا مَعَ الْقَاعِدِينَ (46)
محمداکرم اعوان :
اوراگروہ نکلنےکا ارادہ کرتےتواس کیلئےسامان تیار کرتےولیکن اللہ نےان کےجانےکوپسندنہ فرمایاپس ان کوروک دیااورحکم ہوااپاہج لوگوں کےساتھ تم بھی بیٹھےرہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر وہ نکلنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے لیے سامان تیار کرتے لیکن خدا نے ان کا اُٹھنا (اور نکلنا) پسند نہ کیا تو ان کو ہلنے جلنے ہی نہ دیا اور (ان سے) کہہ دیا گیا کہ جہاں (معذور) بیٹھے ہیں تم بھی ان کے ساتھ بیٹھے رہو
Sahi International :
And if they had intended to go forth, they would have prepared for it [some] preparation. But Allah disliked their being sent, so He kept them back, and they were told, "Remain [behind] with those who remain."
لَوْ خَرَجُوا فِيكُم مَّا زَادُوكُمْ إِلَّا خَبَالًا وَلَأَوْضَعُوا خِلَالَكُمْ يَبْغُونَكُمُ الْفِتْنَةَ وَفِيكُمْ سَمَّاعُونَ لَهُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ (47)
محمداکرم اعوان :
اگریہ لوگ تمہارےساتھ ہوکرنکلتےتوتمہارےلیےخرابی میں اضافہ ہی کرتےاورتمہارےدرمیان فسادڈالوانےکی کوشش کرتےاورتم میں (اب بھی) ان کےجاسوس موجود ہیں۔ اوراللہ ان ظالموں سےخوب واقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر وہ تم میں (شامل ہوکر) نکل بھی کھڑے ہوتے تو تمہارے حق میں شرارت کرتے اور تم میں فساد ڈلوانے کی غرض سے دوڑے دوڑے پھرتے اور تم میں ان کے جاسوس بھی ہیں اور خدا ظالموں کو خوب جانتا ہے
Sahi International :
Had they gone forth with you, they would not have increased you except in confusion, and they would have been active among you, seeking [to cause] you fitnah. And among you are avid listeners to them. And Allah is Knowing of the wrongdoers.
لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِن قَبْلُ وَقَلَّبُوا لَكَ الْأُمُورَ حَتَّىٰ جَاءَ الْحَقُّ وَظَهَرَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ كَارِهُونَ (48)
محمداکرم اعوان :
یقیناًانہوں نےتوپہلےبھی فتنہ برپا کرنا چاہاتھااوربہت سی باتوں میں آپ کےلیےالٹ پھیرکرتےرہےیہاں تک کہ حق آ پہنچااوراللہ کاحکم غالب ہوااوران کوناگوار ہی گزرتارہا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ پہلے بھی طالب فساد رہے ہیں اور بہت سی باتوں میں تمہارے لیے الٹ پھیر کرتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ حق آپہنچا اور خدا کا حکم غالب ہوا اور وہ برا مانتے ہی رہ گئے
Sahi International :
They had already desired dissension before and had upset matters for you until the truth came and the ordinance of Allah appeared, while they were averse.
وَمِنْهُم مَّن يَقُولُ ائْذَن لِّي وَلَا تَفْتِنِّي ۚ أَلَا فِي الْفِتْنَةِ سَقَطُوا ۗ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ (49)
محمداکرم اعوان :
اوران میں بعض لوگ ایسے ہیں جوکہتےہیں مجھےاجازت دیجیئےاورمجھےخرابی میں نہ ڈالیےجان لویہ خرابی میں تو پڑہی چکےاوربےشک دوزخ (سب) کافروں کوگھیرےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے تو اجازت ہی دیجئے اور آفت میں نہ ڈالئے۔ دیکھو یہ آفت میں پڑگئے ہیں اور دوزخ سب کافروں کو گھیرے ہوئے ہے
Sahi International :
And among them is he who says, "Permit me [to remain at home] and do not put me to trial." Unquestionably, into trial they have fallen. And indeed, Hell will encompass the disbelievers.
إِن تُصِبْكَ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ ۖ وَإِن تُصِبْكَ مُصِيبَةٌ يَقُولُوا قَدْ أَخَذْنَا أَمْرَنَا مِن قَبْلُ وَيَتَوَلَّوا وَّهُمْ فَرِحُونَ (50)
محمداکرم اعوان :
اگرآپ کوکوئی اچھی حالت پیش آتی ہےتوان کودکھ ہوتا ہےاوراگرآپ پرمصیبت آتی ہےتو (خوش ہوکر) کہتے ہیں ہم نےتوپہلےہی احتیاط کاپہلواختیارکرلیا تھااوروہ خوشیاں مناتےلوٹ جاتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) اگر تم کو آسائش حاصل ہوتی ہے تو ان کو بری لگتی ہے۔ اور کوئی مشکل پڑتی ہے تو کہتے کہ ہم نے اپنا کام پہلے ہیں (درست) کر لیا تھا اور خوشیاں مناتے لوٹ جاتے ہیں
Sahi International :
If good befalls you, it distresses them; but if disaster strikes you, they say, "We took our matter [in hand] before," and turn away while they are rejoicing.
قُل لَّن يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا هُوَ مَوْلَانَا ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (51)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ ہم پرہرگزکوئی مصیبت نہیں آسکتی سوائےاس کےجواللہ نےہمارےلیےمقدرفرمادی ہےوہ ہمارامالک ہےاورایمان والوں کواللہ ہی پربھروسہ رکھناچاہیے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ ہم کو کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی بجز اس کے جو خدا نے ہمارے لیے لکھ دی ہو وہی ہمارا کارساز ہے۔ اور مومنوں کو خدا ہی کا بھروسہ رکھنا چاہیئے
Sahi International :
Say, "Never will we be struck except by what Allah has decreed for us; He is our protector." And upon Allah let the believers rely.
قُلْ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلَّا إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ ۖ وَنَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ أَن يُصِيبَكُمُ اللَّهُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِندِهِ أَوْ بِأَيْدِينَا ۖ فَتَرَبَّصُوا إِنَّا مَعَكُم مُّتَرَبِّصُونَ (52)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ کیا تم ہمارےمیں دوبہتریوں میں سےایک بہتری کےمنتظررہتےہو؟ اورہم تمہارےحق میں اس بات کے منتظررہتےہیں کہ اللہ تم پراپنےپاس سےکوئی عذاب نازل فرمائےیاہمارےہاتھوں سے(سزادلوائے) سوتم بھی انتظارکرویقیناًہم بھی تمہارےساتھ انتظارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں میں سے ایک کے منتظر ہو اور ہم تمہارے حق میں اس بات کے منتظر ہیں کہ خدا (یا تو) اپنے پاس سے تم پر کوئی عذاب نازل کرے یا ہمارے ہاتھوں سے (عذاب دلوائے) تو تم بھی انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں
Sahi International :
Say, "Do you await for us except one of the two best things while we await for you that Allah will afflict you with punishment from Himself or at our hands? So wait; indeed we, along with you, are waiting."
قُلْ أَنفِقُوا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا لَّن يُتَقَبَّلَ مِنكُمْ ۖ إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًا فَاسِقِينَ (53)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ تم خوشی سےخرچ کرویانہ چاہتےہوئےتم سےکسی طرح (اللہ کےہاں) قبول نہیں کیاجائےگا (کیونکہ) بےشک تم نافرمانی کرنےوالےلوگ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ تم (مال) خوشی سے خرچ کرو یا ناخوشی سے تم سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا تم نافرمان لوگ ہو
Sahi International :
Say, "Spend willingly or unwillingly; never will it be accepted from you. Indeed, you have been a defiantly disobedient people."
وَمَا مَنَعَهُمْ أَن تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَاتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَىٰ وَلَا يُنفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَارِهُونَ (54)
محمداکرم اعوان :
اوران کےمال (خیرات وغیرہ) قبول ہونےمیں اورکوئی چیزرکاوٹ نہیں سوائےاس کےکہ ان لوگوں نےاللہ کےساتھ اوراُس کے پیغمبرکےساتھ کفرکیا اورنمازکوآتے ہیں توسُست ہوکراورخرچ نہیں کرتےمگرناگواری کےساتھ ۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے خرچ (موال) کے قبول ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں ہوئی سوا اس کے انہوں نے خدا سے اور اس کے رسول سے کفر کیا اور نماز کو آتے ہیں تو سست کاہل ہوکر اور خرچ کرتے ہیں تو ناخوشی سے
Sahi International :
And what prevents their expenditures from being accepted from them but that they have disbelieved in Allah and in His Messenger and that they come not to prayer except while they are lazy and that they do not spend except while they are unwilling.
فَلَا تُعْجِبْكَ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُم بِهَا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَتَزْهَقَ أَنفُسُهُمْ وَهُمْ كَافِرُونَ (55)
محمداکرم اعوان :
سوآپ کوان کےمال اوران کی اولاد پرحیرت نہ ہو۔ یقیناًاللہ کو صرف یہ منظورہےکہ ان چیزوں سےان کودنیا کی زندگی میں عذاب میں گرفتار رکھےاوران کی جان کفرہی کی حالت میں نکل جائے۔
فتح محمدجالندھری :
تم ان کے مال اور اولاد سے تعجب نہ کرنا۔ خدا چاہتا ہے کہ ان چیزوں سے دنیا کی زندگی میں ان کو عذاب دے اور (جب) ان کی جان نکلے تو (اس وقت بھی) وہ کافر ہی ہوں
Sahi International :
So let not their wealth or their children impress you. Allah only intends to punish them through them in worldly life and that their souls should depart [at death] while they are disbelievers.
وَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنَّهُمْ لَمِنكُمْ وَمَا هُم مِّنكُمْ وَلَٰكِنَّهُمْ قَوْمٌ يَفْرَقُونَ (56)
محمداکرم اعوان :
اوریہ (منافق) اللہ کی قسمیں کھاتےہیں کہ وہ یقیناًتم میں سےہی ہیں حالانکہ وہ تم میں سےنہیں بلکہ وہ ڈرپوک لوگ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم ہی میں سے ہیں حالانکہ ہو تم میں سے نہیں ہیں۔ اصل یہ ہے کہ یہ ڈرپوک لوگ ہیں
Sahi International :
And they swear by Allah that they are from among you while they are not from among you; but they are a people who are afraid.
لَوْ يَجِدُونَ مَلْجَأً أَوْ مَغَارَاتٍ أَوْ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوْا إِلَيْهِ وَهُمْ يَجْمَحُونَ (57)
محمداکرم اعوان :
اگروہ کوئی پناہ کی جگہ (قلعہ وغیرہ) پائیں یاغاریاگھس بیٹھنےکی کوئی جگہ تواسی کی طرف سرکشی کرتےہوئےبھاگ جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر ان کی کوئی بچاؤ کی جگہ (جیسے قلعہ) یا غار ومغاک یا (زمین کے اندر) گھسنے کی جگہ مل جائے تو اسی طرف رسیاں تڑاتے ہوئے بھاگ جائیں
Sahi International :
If they could find a refuge or some caves or any place to enter [and hide], they would turn to it while they run heedlessly.
وَمِنْهُم مَّن يَلْمِزُكَ فِي الصَّدَقَاتِ فَإِنْ أُعْطُوا مِنْهَا رَضُوا وَإِن لَّمْ يُعْطَوْا مِنْهَا إِذَا هُمْ يَسْخَطُونَ (58)
محمداکرم اعوان :
اوران میں کچھ ایسے ہیں جوصدقات کی تقسیم میں آپ پراعتراض کرتے ہیں پس اگراس میں سےان کومل جاتا ہے(خواہش کے مطابق) توراضی ہوجاتےہیں اوراگراس میں سے نہیں ملتاتوناراض ہوجاتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں سے بعض اسے بھی ہیں کہ (تقسیم) صدقات میں تم پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔ اگر ان کو اس میں سے (خاطر خواہ) مل جائے تو خوش رہیں اور اگر (اس قدر) نہ ملے تو جھٹ خفا ہو جائیں
Sahi International :
And among them are some who criticize you concerning the [distribution of] charities. If they are given from them, they approve; but if they are not given from them, at once they become angry.
وَلَوْ أَنَّهُمْ رَضُوا مَا آتَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ سَيُؤْتِينَا اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَرَسُولُهُ إِنَّا إِلَى اللَّهِ رَاغِبُونَ (59)
محمداکرم اعوان :
اوراگروہ اس پرخوش رہتےکہ جواللہ اوراُس کےپیغمبرنےان کوعطافرمادیاتھااورکہتےہمیں اللہ کافی ہیں عنقریب اللہ اپنےفضل سےاوراُس کےپیغمبر (اپنی مہربانی سے) ہمیں (پھر) دیدیں گےبےشک ہم اللہ ہی کی طرف رغبت کرنےوالےہیں (توان کےحق میں بہترہوتا) ۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر وہ اس پر خوش رہتے جو خدا اور اس کے رسول نے ان کو دیا تھا۔ اور کہتے کہ ہمیں خدا کافی ہے اور خدا اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر (اپنی مہربانی سے) ہمیں (پھر) دیں گے۔ اور ہمیں تو خدا ہی کی خواہش ہے (تو ان کے حق میں بہتر ہوتا)
Sahi International :
If only they had been satisfied with what Allah and His Messenger gave them and said, "Sufficient for us is Allah; Allah will give us of His bounty, and [so will] His Messenger; indeed, we are desirous toward Allah," [it would have been better for them].
۞ إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ ۖ فَرِيضَةً مِّنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (60)
محمداکرم اعوان :
بےشک صدقات تومحتاجوں اورغریبوں اورجوکارکن صدقات پرمقررہیں اورجن کی دلجوئی کرنا مقصود ہےاورغلاموں کےآزادکرانےاورقرض داروں کےقرض ادا کرنےاوراللہ کی راہ میں (جہاد) میں اورمسافروں کےلیےہیں یہ اللہ کی طرف سےمقررہےاوراللہ بڑےعلم والےبڑی حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
صدقات (یعنی زکوٰة وخیرات) تو مفلسوں اور محتاجوں اور کارکنان صدقات کا حق ہے اور ان لوگوں کا جن کی تالیف قلوب منظور ہے اور غلاموں کے آزاد کرانے میں اور قرضداروں (کے قرض ادا کرنے میں) اور خدا کی راہ میں اور مسافروں (کی مدد) میں (بھی یہ مال خرچ کرنا چاہیئے یہ حقوق) خدا کی طرف سے مقرر کر دیئے گئے ہیں اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
Zakah expenditures are only for the poor and for the needy and for those employed to collect [zakah] and for bringing hearts together [for Islam] and for freeing captives [or slaves] and for those in debt and for the cause of Allah and for the [stranded] traveler - an obligation [imposed] by Allah. And Allah is Knowing and Wise.
وَمِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِيَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أُذُنٌ ۚ قُلْ أُذُنُ خَيْرٍ لَّكُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةٌ لِّلَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ ۚ وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (61)
محمداکرم اعوان :
اوران میں کچھ ایسے ہیں جونبی (ﷺ) کوایذا (دکھ) دیتےہیں اورکہتےہیں یہ شخص بس صرف کان ہے (ہربات سن کرمان لیتےہیں) فرمادیجیئےکہ وہ کان سےوہی بات سنتےہیں جوتمہارےحق میں بھلی ہےکہ وہ اللہ پرایمان رکھتے ہیں اورمومنوں کی بات کا یقین رکھتے ہیں اورجوتم میں ایمان لائےان کےلیےرحمت ہیں۔ اورجولوگ اللہ کےپیغمبرکودکھ دیتے ہیں ان کےلیےدردناک سزاہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں بعض ایسے ہیں جو پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص نرا کان ہے۔ (ان سے) کہہ دو کہ (وہ) کان (ہے تو) تمہاری بھلائی کے لیے۔ وہ خدا کا اور مومنوں (کی بات) کا یقین رکھتا ہے اور جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں ان کے لیے رحمت ہے۔ اور جو لوگ رسول خدا کو رنج پہنچاتے ہیں ان کے لیے عذاب الیم (تیار) ہے
Sahi International :
And among them are those who abuse the Prophet and say, "He is an ear." Say, "[It is] an ear of goodness for you that believes in Allah and believes the believers and [is] a mercy to those who believe among you." And those who abuse the Messenger of Allah - for them is a painful punishment.
يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَكُمْ لِيُرْضُوكُمْ وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَقُّ أَن يُرْضُوهُ إِن كَانُوا مُؤْمِنِينَ (62)
محمداکرم اعوان :
(مومنو!) یہ لوگ تمہارےسامنےاللہ کی قسمیں کھاتےہیں تاکہ تمہیں خوش کردیں اوراگروہ ایمان رکھتےہیں تواللہ اوراُس کا رسول زیادہ حق رکھتےہیں کہ انہیں خوش کیاجائے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! یہ لوگ تمہارے سامنے خدا کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش کر دیں۔ حالانکہ اگر یہ (دل سے) مومن ہوتے تو خدا اور اس کے پیغمبر خوش کرنے کے زیادہ مستحق ہیں
Sahi International :
They swear by Allah to you [Muslims] to satisfy you. But Allah and His Messenger are more worthy for them to satisfy, if they should be believers.
أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّهُ مَن يُحَادِدِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيمُ (63)
محمداکرم اعوان :
کیا یہ نہیں جانتےکہ جوشخص اللہ اوراُس کےپیغمبرکامقابلہ کرتاہےسواس کےلیےجہنم کی آگ ہےجس میں وہ ہمیشہ رہےگایہ بڑی رسوائی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ جو شخص خدا اور اس کے رسول سے مقابلہ کرتا ہے تو اس کے لیے جہنم کی آگ (تیار) ہے جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا۔ یہ بڑی رسوائی ہے
Sahi International :
Do they not know that whoever opposes Allah and His Messenger - that for him is the fire of Hell, wherein he will abide eternally? That is the great disgrace.
يَحْذَرُ الْمُنَافِقُونَ أَن تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌ تُنَبِّئُهُم بِمَا فِي قُلُوبِهِمْ ۚ قُلِ اسْتَهْزِئُوا إِنَّ اللَّهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُونَ (64)
محمداکرم اعوان :
منافق اس بات سےڈرتےہیں کہ ان (مسلمانوں) پرکوئی ایسی سورت نازل نہ ہوجائےجوان کےدل کی باتوں کوان پرظاہرکردےفرمادیجیئےکہ مذاق اڑاتےرہوجس بات سےتم ڈرتے ہویقیناً اللہ اس کو ظاہرکرکےرہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
منافق ڈرتے رہتے ہیں کہ ان (کے پیغمبر) پر کہیں کوئی ایسی سورت (نہ) اُتر آئے کہ ان کے دل کی باتوں کو ان (مسلمانوں) پر ظاہر کر دے۔ کہہ دو کہ ہنسی کئے جاؤ۔ جس بات سے تم ڈرتے ہو خدا اس کو ضرور ظاہر کردے گا
Sahi International :
They hypocrites are apprehensive lest a surah be revealed about them, informing them of what is in their hearts. Say, "Mock [as you wish]; indeed, Allah will expose that which you fear."
وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ ۚ قُلْ أَبِاللَّهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ (65)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ ان سے پوچھیں توضرور کہہ دیں گےکہ ہم تو بےشک محض مشغلہ اورخوش طبعی کررہےتھے۔ فرمادیجیئےکہ کیا تم اللہ اوراُس کی آیات اوراُس کے پیغمبرکےساتھ مذاق کررہےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم ان سے (اس بارے میں) دریافت کرو تو کہیں گے ہم تو یوں ہی بات چیت اور دل لگی کرتے تھے۔ کہو کیا تم خدا اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنسی کرتے تھے
Sahi International :
And if you ask them, they will surely say, "We were only conversing and playing." Say, "Is it Allah and His verses and His Messenger that you were mocking?"
لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ ۚ إِن نَّعْفُ عَن طَائِفَةٍ مِّنكُمْ نُعَذِّبْ طَائِفَةً بِأَنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ (66)
محمداکرم اعوان :
اب بہانےنہ تراشویقیناًتم ایمان لانےکےبعدکافر ہوگئےاگرہم تم میں سے بعضوں کو چھوڑدیں گےتوبعضوں کوتوسزابھی دیں گےاس وجہ سےکہ وہ گناہ کرتےرہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بہانے مت بناؤ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو۔ اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کو معاف کردیں تو دوسری جماعت کو سزا بھی دیں گے کیونکہ وہ گناہ کرتے رہے ہیں
Sahi International :
Make no excuse; you have disbelieved after your belief. If We pardon one faction of you - We will punish another faction because they were criminals.
الْمُنَافِقُونَ وَالْمُنَافِقَاتُ بَعْضُهُم مِّن بَعْضٍ ۚ يَأْمُرُونَ بِالْمُنكَرِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوفِ وَيَقْبِضُونَ أَيْدِيَهُمْ ۚ نَسُوا اللَّهَ فَنَسِيَهُمْ ۗ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ هُمُ الْفَاسِقُونَ (67)
محمداکرم اعوان :
منافق مرداورمنافق عورتیں سب ایک طرح کےہیں برےکام کرنےکوکہتےہیں اورنیک کاموں سےمنع کرتےہیں اوراپنےہاتھ بند کیےرہتےہیں انہوں نےاللہ کوبھلا دیاتواللہ نےبھی ان کوبھولابسراکردیا۔ بےشک منافق بڑے ہی نافرمان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے کے ہم جنس (یعنی ایک طرح کے) ہیں کہ برے کام کرنے کو کہتے اور نیک کاموں سے منع کرتے اور (خرچ کرنے سے) ہاتھ بند کئے رہتے ہیں۔ انہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے ان کو بھلا دیا۔ بےشک منافق نافرمان ہیں
Sahi International :
The hypocrite men and hypocrite women are of one another. They enjoin what is wrong and forbid what is right and close their hands. They have forgotten Allah, so He has forgotten them [accordingly]. Indeed, the hypocrites - it is they who are the defiantly disobedient.
وَعَدَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ هِيَ حَسْبُهُمْ ۚ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ (68)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےمنافق مردوں اورمنافق عورتوں اورکافروں سےدوزخ کی آگ کا وعدہ فرمالیا ہےجس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہی ان کے لیےکافی ہےاوراللہ نےان پرلعنت کی ہےاوران کودائمی عذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
الله نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں سے آتش جہنم کا وعدہ کیا ہے جس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے۔ وہی ان کے لائق ہے۔ اور خدا نے ان پر لعنت کر دی ہے۔ اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب (تیار) ہے
Sahi International :
Allah has promised the hypocrite men and hypocrite women and the disbelievers the fire of Hell, wherein they will abide eternally. It is sufficient for them. And Allah has cursed them, and for them is an enduring punishment.
كَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ كَانُوا أَشَدَّ مِنكُمْ قُوَّةً وَأَكْثَرَ أَمْوَالًا وَأَوْلَادًا فَاسْتَمْتَعُوا بِخَلَاقِهِمْ فَاسْتَمْتَعْتُم بِخَلَاقِكُمْ كَمَا اسْتَمْتَعَ الَّذِينَ مِن قَبْلِكُم بِخَلَاقِهِمْ وَخُضْتُمْ كَالَّذِي خَاضُوا ۚ أُولَٰئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ (69)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں کی طرح جوتم سےپہلے ہوچکےجوقوت میں تم سےشدید اورمال اوراولاد میں زیادہ تھےتوانہوں نےاپنے (دنیا کے) حصے سےخوب فائدہ اٹھایاسو تم بھی اپنے (دنیا کے) حصےسےفائدہ حاصل کروجیسا کہ تم سے پہلے لوگوں نےاپنےحصےسےفائدہ حاصل کیاتھااورتم (برائی میں) ایسے ہی گھسےجیسے وہ گھسےتھےان ہی لوگوں کے اعمال دنیااورآخرت میں ضائع گئےاوریہی لوگ بڑے نقصان میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(تم منافق لوگ) ان لوگوں کی طرح ہو، جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ وہ تم سے بہت زیادہ طاقتور اور مال و اولاد میں کہیں زیادہ تھے تو وہ اپنے حصے سے بہرہ یاب ہوچکے۔ سو جس طرح تم سے پہلے لوگ اپنے حصے سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اسی طرح تم نے اپنے حصے سے فائدہ اٹھا لیا۔ اور جس طرح وہ باطل میں ڈوبے رہے اسی طرح تم باطل میں ڈوبے رہے یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع ہوگئے۔ اور یہی نقصان اٹھانے والے ہیں
Sahi International :
[You disbelievers are] like those before you; they were stronger than you in power and more abundant in wealth and children. They enjoyed their portion [of worldly enjoyment], and you have enjoyed your portion as those before you enjoyed their portion, and you have engaged [in vanities] like that in which they engaged. [It is] those whose deeds have become worthless in this world and in the Hereafter, and it is they who are the losers.
أَلَمْ يَأْتِهِمْ نَبَأُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَقَوْمِ إِبْرَاهِيمَ وَأَصْحَابِ مَدْيَنَ وَالْمُؤْتَفِكَاتِ ۚ أَتَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ ۖ فَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ (70)
محمداکرم اعوان :
کیا ان کو اپنےسےپہلےلوگوں کی خبرنہیں پہنچی جیسے نوح ؑ اورعاداورثمودکی قوم کی اورابراہیم (علیہ السلام) کی قوم کی اورمدین والوں کی اورالٹی ہوئی بستیوں کی۔ ان کے پاس ان کے پیغمبرواضح نشانیاں لےکرآئےسواللہ توایسےنہ تھےکہ ان پرزیادتی کرتےولیکن وہ اپنےآپ پر ظلم کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان کو ان لوگوں (کے حالات) کی خبر نہیں پہنچی جو ان سے پہلے تھے (یعنی) نوح اور عاد اور ثمود کی قوم۔ اور ابراہیم کی قوم اور مدین والے اور الٹی ہوئی بستیوں والے۔ ان کے پاس پیغمبر نشانیاں لے لے کر آئے۔ اور خدا تو ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے
Sahi International :
Has there not reached them the news of those before them - the people of Noah and [the tribes of] 'Aad and Thamud and the people of Abraham and the companions of Madyan and the towns overturned? Their messengers came to them with clear proofs. And Allah would never have wronged them, but they were wronging themselves.
وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ أُولَٰئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (71)
محمداکرم اعوان :
اورایمان والےمرداورایمان والی عورتیں ایک دوسرے کے (دینی) دوست ہیں نیک کاموں کا حکم کرتے ہیں اوربرائی سےمنع کرتے ہیں اورنمازادا کرتےہیں اورزکوٰۃ دیتےہیں اوراللہ اوراُس کے پیغمبرکی اطاعت کرتےہیں اللہ ان پرضروررحم فرمائیں گے۔ بےشک اللہ غالب حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں کہ اچھے کام کرنے کو کہتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے اور نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن پر خدا رحم کرے گا۔ بےشک خدا غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
The believing men and believing women are allies of one another. They enjoin what is right and forbid what is wrong and establish prayer and give zakah and obey Allah and His Messenger. Those - Allah will have mercy upon them. Indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.
وَعَدَ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ أَكْبَرُ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (72)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےایمان والے مردوں اورایمان والی عورتوں سےایسےباغوں کاوعدہ کررکھاہےجن کےتابع نہریں چلتی ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گےاورنفیس گھروں کا جوہمیشہ رہنےوالےباغوں میں ہوں گےاوراللہ کی رضامندی سب (نعمتوں) سے بڑی ہے یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے بہشتوں کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (وہ) ان میں ہمیشہ رہیں گے اور بہشت ہائے جاودانی میں نفیس مکانات کا (وعدہ کیا ہے) اور خدا کی رضا مندی تو سب سے بڑھ کر نعمت ہے یہی بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
Allah has promised the believing men and believing women gardens beneath which rivers flow, wherein they abide eternally, and pleasant dwellings in gardens of perpetual residence; but approval from Allah is greater. It is that which is the great attainment.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ ۚ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ (73)
محمداکرم اعوان :
اے پیغمبر (ﷺ)! کافروں اورمنافقوں سےلڑیں اوران پرسختی کریں اوران کاٹھکانہ دوزخ ہےاوروہ بُری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر! کافروں اور منافقوں سے لڑو۔ اور ان پر سختی کرو۔ اور ان کا ٹھکانہ دورخ ہے اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
O Prophet, fight against the disbelievers and the hypocrites and be harsh upon them. And their refuge is Hell, and wretched is the destination.
يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ مَا قَالُوا وَلَقَدْ قَالُوا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَكَفَرُوا بَعْدَ إِسْلَامِهِمْ وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا ۚ وَمَا نَقَمُوا إِلَّا أَنْ أَغْنَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مِن فَضْلِهِ ۚ فَإِن يَتُوبُوا يَكُ خَيْرًا لَّهُمْ ۖ وَإِن يَتَوَلَّوْا يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ عَذَابًا أَلِيمًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَمَا لَهُمْ فِي الْأَرْضِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ (74)
محمداکرم اعوان :
اللہ کی قسم کھاتےہیں کہ انہوں نے(توکچھ) نہیں کہااوریقیناًانہوں نےکفرکی بات کہی تھی اور (ظاہری) اسلام لانےکےبعدکافرہوگئےتھےاورانہوں نےایسی بات کاارادہ کیا تھاجوان کےہاتھ نہ لگی (جس پرقدرت نہ پاسکے) اوریہ انہوں نے اس بات کا بدلہ دیاکہ ان کواللہ اوراُس کےپیغمبرنےرزق الہٰی سےمالدارکردیاسواگر (اس کےبعد بھی) یہ توبہ کریں توان کے لیےبہترہوگااوراگرروگردانی کریں تواللہ ان کو دنیااورآخرت میں دردناک سزا دیں گےاوران کا دنیامیں کوئی دوست ہوگااورنہ مددگار۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے (تو کچھ) نہیں کہا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا ہے اور یہ اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے ہیں اور ایسی بات کا قصد کرچکے ہیں جس پر قدرت نہیں پاسکے۔ اور انہوں نے (مسلمانوں میں) عیب ہی کون سا دیکھا ہے سوا اس کے کہ خدا نے اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر نے (اپنی مہربانی سے) ان کو دولت مند کر دیا ہے۔ تو اگر یہ لوگ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہوگا۔ اور اگر منہ پھیر لیں تو ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب دے گا اور زمین میں ان کا کوئی دوست اور مددگار نہ ہوگا
Sahi International :
They swear by Allah that they did not say [anything against the Prophet] while they had said the word of disbelief and disbelieved after their [pretense of] Islam and planned that which they were not to attain. And they were not resentful except [for the fact] that Allah and His Messenger had enriched them of His bounty. So if they repent, it is better for them; but if they turn away, Allah will punish them with a painful punishment in this world and the Hereafter. And there will not be for them on earth any protector or helper.
۞ وَمِنْهُم مَّنْ عَاهَدَ اللَّهَ لَئِنْ آتَانَا مِن فَضْلِهِ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُونَنَّ مِنَ الصَّالِحِينَ (75)
محمداکرم اعوان :
اوران (منافقین) میں بعض توایسے ہیں کہ انہوں نے اللہ سےوعدہ کیا تھاکہ اگروہ ہم کواپنےفضل سے (بہت سامال) عطافرمادیں توہم ضرورخیرات کریں گےاورضرورنیکوکاروں میں ہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جنہوں نے خدا سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہم کو اپنی مہربانی سے (مال) عطا فرمائے گا تو ہم ضرور خیرات کیا کریں گے اور نیک کاروں میں ہو جائیں گے
Sahi International :
And among them are those who made a covenant with Allah, [saying], "If He should give us from His bounty, we will surely spend in charity, and we will surely be among the righteous."
فَلَمَّا آتَاهُم مِّن فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ (76)
محمداکرم اعوان :
سوجب اللہ نےان کواپنےفضل سےدیاتواس میں کنجوسی کرنےلگےاورروگردانی کرنےلگےاوروہ روگردانی کرنےکےعادی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن جب خدا نے ان کو اپنے فضل سے (مال) دیا تو اس میں بخل کرنے لگے اور (اپنے عہد سے) روگردانی کرکے پھر بیٹھے
Sahi International :
But when he gave them from His bounty, they were stingy with it and turned away while they refused.
فَأَعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ إِلَىٰ يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا أَخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُوهُ وَبِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ (77)
محمداکرم اعوان :
تواُس (اللہ) نےاس روز تک کےلیےجس روزوہ اُس (اللہ) کےروبروہوں گےان کےدلوں میں نفاق ڈال دیااس لیےکہ انہوں نےاللہ سے وعدہ خلافی کی اوراس لیےکہ وہ جھوٹ بولتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا نے اس کا انجام یہ کیا کہ اس روز تک کے لیے جس میں وہ خدا کے روبرو حاضر ہوں گے ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اس لیے کہ انہوں نے خدا سے جو وعدہ کیا تھا اس کے خلاف کیا اور اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے
Sahi International :
So He penalized them with hypocrisy in their hearts until the Day they will meet Him - because they failed Allah in what they promised Him and because they [habitually] used to lie.
أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَاهُمْ وَأَنَّ اللَّهَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ (78)
محمداکرم اعوان :
کیا وہ نہیں جانتےکہ اللہ ان کے(دلوں کے) رازاوران کی سرگوشیاں سب جانتے ہیں اوریہ کہ اللہ پوشیدہ چیزوں کےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان کو معلوم نہیں کہ خدا ان کے بھیدوں اور مشوروں تک سے واقف ہے اور یہ کہ وہ غیب کی باتیں جاننے والا ہے
Sahi International :
Did they not know that Allah knows their secrets and their private conversations and that Allah is the Knower of the unseen?
الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ فَيَسْخَرُونَ مِنْهُمْ ۙ سَخِرَ اللَّهُ مِنْهُمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (79)
محمداکرم اعوان :
یہ (منافق) ایسے ہیں کہ جومسلمان دل کھول کرخیرات کرتےہیں ان پرطعن کرتے ہیں اورجوصرف اتنا ہی کماسکتےہیں جتنی مزدوری کرتےہیں (لہذاصدقہ ہی دیتے ہیں) تویہ ان کا مذاق اڑاتےہیں اللہ نے ان کامذاق اڑایاہےاوران کےلیے بہت دکھ دینےوالا عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو (ذی استطاعت) مسلمان دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور جو (بےچارے غریب صرف اتنا ہی کما سکتے ہیں جتنی مزدوری کرتے (اور تھوڑی سی کمائی میں سے خرچ بھی کرتے) ہیں ان پر جو (منافق) طعن کرتے ہیں اور ہنستے ہیں۔ خدا ان پر ہنستا ہے اور ان کے لیے تکلیف دینے والا عذاب (تیار) ہے
Sahi International :
Those who criticize the contributors among the believers concerning [their] charities and [criticize] the ones who find nothing [to spend] except their effort, so they ridicule them - Allah will ridicule them, and they will have a painful punishment.
اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِن تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ (80)
محمداکرم اعوان :
آپ ان کےلیےبخشش طلب فرمائیں یا ان کےلیےبخشش طلب نہ فرمائیں اگرآپ ان کے لیےستردفعہ بھی بخشش طلب فرمائیں توبھی اللہ ان کوہرگزنہیں بخشیں گے۔ یہ اس لیےکہ انہوں نےاللہ اوراُس کےپیغمبرسےکفرکیااوراللہ ایسےنافرمان لوگوں کوہدایت نہیں فرمایا کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
تم ان کے لیے بخشش مانگو یا نہ مانگو۔ (بات ایک ہے) ۔ اگر ان کے لیے ستّر دفعہ بھی بخشش مانگو گے تو بھی خدا ان کو نہیں بخشے گا۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول سے کفر کیا۔ اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
Ask forgiveness for them, [O Muhammad], or do not ask forgiveness for them. If you should ask forgiveness for them seventy times - never will Allah forgive them. That is because they disbelieved in Allah and His Messenger, and Allah does not guide the defiantly disobedient people.
فَرِحَ الْمُخَلَّفُونَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلَافَ رَسُولِ اللَّهِ وَكَرِهُوا أَن يُجَاهِدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَالُوا لَا تَنفِرُوا فِي الْحَرِّ ۗ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَرًّا ۚ لَّوْ كَانُوا يَفْقَهُونَ (81)
محمداکرم اعوان :
(یہ) پیچھےرہ جانےوالےاللہ کےپیغمبرکے(جانےکے) بعداپنےبیٹھ رہنےپرخوش ہوگئےاورانہیں یہ بات بہت ناگوارہوئی کہ اللہ کی راہ میں اپنےمالوں اورجانوں سےجہاد کریں اورکہنےلگےکہ گرمی میں مت نکلو۔ فرمادیجیئےکہ دوزخ کی آگ (اس سے کہیں) زیادہ گرم ہے۔ کاش یہ اس بات کوسمجھتے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ (غزوہٴ تبوک میں) پیچھے رہ گئے وہ پیغمبر خدا (کی مرضی) کے خلاف بیٹھے رہنے سے خوش ہوئے اور اس بات کو ناپسند کیا کہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور (اوروں سے بھی) کہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلنا۔ (ان سے) کہہ دو کہ دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے۔ کاش یہ (اس بات) کو سمجھتے
Sahi International :
Those who remained behind rejoiced in their staying [at home] after [the departure of] the Messenger of Allah and disliked to strive with their wealth and their lives in the cause of Allah and said, "Do not go forth in the heat." Say, "The fire of Hell is more intensive in heat" - if they would but understand.
فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْكُوا كَثِيرًا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ (82)
محمداکرم اعوان :
سوتھوڑےدن (دنیا میں) ہنس لیں اوربہت دنوں تک (آخرت میں) روتے رہیں ان کاموں کےبدلےجوکیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (دنیا میں) تھوڑا سا ہنس لیں اور (آخرت میں) ان کو ان اعمال کے بدلے جو کرتے رہے ہیں بہت سا رونا ہوگا
Sahi International :
So let them laugh a little and [then] weep much as recompense for what they used to earn.
فَإِن رَّجَعَكَ اللَّهُ إِلَىٰ طَائِفَةٍ مِّنْهُمْ فَاسْتَأْذَنُوكَ لِلْخُرُوجِ فَقُل لَّن تَخْرُجُوا مَعِيَ أَبَدًا وَلَن تُقَاتِلُوا مَعِيَ عَدُوًّا ۖ إِنَّكُمْ رَضِيتُم بِالْقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوا مَعَ الْخَالِفِينَ (83)
محمداکرم اعوان :
تواگراللہ آپ کوان کےکسی گروہ کی طرف (خیریت سے) واپس لائےتوآپ سے (جہاد پر) نکلنےکی اجازت مانگیں توآپ فرمادیجیئےکہ تم ہرگز کبھی بھی میرے ہمراہ نہ چلوگےاورنہ ہرگز میرےساتھ ہوکردشمن سےلڑائی کروگے۔ یقیناًتم پہلی دفعہ بیٹھ رہنےپرخوش ہوئےپس اب پیچھےرہنےوالوں کےساتھ بیٹھےرہو۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر خدا تم کو ان میں سے کسی گروہ کی طرف لے جائے اور وہ تم سے نکلنے کی اجازت طلب کریں تو کہہ دینا کہ تم میرے ساتھ ہرگز نہیں نکلو گے اور نہ میرے ساتھ (مددگار ہوکر) دشمن سے لڑائی کرو گے۔ تم پہلی دفعہ بیٹھ رہنے سے خوش ہوئے تو اب بھی پیچھے رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو
Sahi International :
If Allah should return you to a faction of them [after the expedition] and then they ask your permission to go out [to battle], say, "You will not go out with me, ever, and you will never fight with me an enemy. Indeed, you were satisfied with sitting [at home] the first time, so sit [now] with those who stay behind."
وَلَا تُصَلِّ عَلَىٰ أَحَدٍ مِّنْهُم مَّاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَىٰ قَبْرِهِ ۖ إِنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَاتُوا وَهُمْ فَاسِقُونَ (84)
محمداکرم اعوان :
اوران میں سےکوئی مرجائےتواس پر (جنازہ کی) نمازکبھی نہ پڑہیئےاور (دفن کےلیے) ان کی قبرپرکھڑےنہ ہوں بیشک انہوں نےاللہ اوراُس کےپیغمبرکےساتھ کفرکیااور (اسی پر) مرگئےاوروہ نافرمان تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے پیغمبر) ان میں سے کوئی مر جائے تو کبھی اس (کے جنازے) پر نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر (جا کر) کھڑے ہونا۔ یہ خدا اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرتے رہے اور مرے بھی نافرمان (ہی مرے)
Sahi International :
And do not pray [the funeral prayer, O Muhammad], over any of them who has died - ever - or stand at his grave. Indeed, they disbelieved in Allah and His Messenger and died while they were defiantly disobedient.
وَلَا تُعْجِبْكَ أَمْوَالُهُمْ وَأَوْلَادُهُمْ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ أَن يُعَذِّبَهُم بِهَا فِي الدُّنْيَا وَتَزْهَقَ أَنفُسُهُمْ وَهُمْ كَافِرُونَ (85)
محمداکرم اعوان :
اوران کےاموال اوراولادپرحیران نہ ہوں یقیناًاللہ یہ چاہتےہیں کہ ان کوان (چیزوں) کی وجہ سےدنیامیں (بھی) عذاب میں گرفتاررکھیں اوران کےدم حالتِ کفرمیں ہی نکل جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے اولاد اور مال سے تعجب نہ کرنا۔ ان چیزوں سے خدا یہ چاہتا ہے کہ ان کو دنیا میں عذاب کرے اور (جب) ان کی جان نکلے تو (اس وقت بھی) یہ کافر ہی ہوں
Sahi International :
And let not their wealth and their children impress you. Allah only intends to punish them through them in this world and that their souls should depart [at death] while they are disbelievers.
وَإِذَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ أَنْ آمِنُوا بِاللَّهِ وَجَاهِدُوا مَعَ رَسُولِهِ اسْتَأْذَنَكَ أُولُو الطَّوْلِ مِنْهُمْ وَقَالُوا ذَرْنَا نَكُن مَّعَ الْقَاعِدِينَ (86)
محمداکرم اعوان :
اورجب کوئی سورت نازل کی جاتی ہےکہ اللہ کےساتھ ایمان لاؤاوراُس کےپیغمبرکےساتھ ہوکرجہادکروتوان کےدولت مند (بھی) آپ سےاجازت چاہتےہیں اورکہتےہیں ہمیں اجازت دیں کہ ہم یہاں ٹھہرنےوالوں کےساتھ رہ جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ خدا پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ ہو کر لڑائی کرو تو جو ان میں دولت مند ہیں وہ تم سے اجازت طلب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں تو رہنے ہی دیجیئے کہ جو لوگ گھروں میں رہیں گے ہم بھی ان کے ساتھ رہیں
Sahi International :
And when a surah was revealed [enjoining them] to believe in Allah and to fight with His Messenger, those of wealth among them asked your permission [to stay back] and said, "Leave us to be with them who sit [at home]."
رَضُوا بِأَن يَكُونُوا مَعَ الْخَوَالِفِ وَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ (87)
محمداکرم اعوان :
یہ اس بات پرخوش ہیں کہ گھرمیں بیٹھ رہنےوالی عورتوں کےساتھ بیٹھ رہیں اوران کےدلوں پرمہرلگادی گئی ہےسووہ سمجھتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس بات سے خوش ہیں کہ عورتوں کے ساتھ جو پیچھے رہ جاتی ہیں۔ (گھروں میں بیٹھ) رہیں ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے تو یہ سمجھتے ہی نہیں
Sahi International :
They were satisfied to be with those who stay behind, and their hearts were sealed over, so they do not understand.
لَٰكِنِ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ جَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ ۚ وَأُولَٰئِكَ لَهُمُ الْخَيْرَاتُ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (88)
محمداکرم اعوان :
لیکن پیغمبراورجوان کےساتھ ایمان لائےہیں (سب) اپنےمالوں اورجانوں سےلڑےاورانہیں کےلیےبھلائیاں ہیں اوریہی لوگ مرادپانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن پیغمبر اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے سب اپنے مال اور جان سے لڑے۔ انہیں لوگوں کے لیے بھلائیاں ہیں۔ اور یہی مراد پانے والے ہیں
Sahi International :
But the Messenger and those who believed with him fought with their wealth and their lives. Those will have [all that is] good, and it is those who are the successful.
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (89)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےان کےلیےایسےباغ تیارکررکھےہیں جن کےتابع نہریں جاری ہیں یہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے ان کے لیے باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ہمیشہ ان میں رہی گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
Allah has prepared for them gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide eternally. That is the great attainment.
وَجَاءَ الْمُعَذِّرُونَ مِنَ الْأَعْرَابِ لِيُؤْذَنَ لَهُمْ وَقَعَدَ الَّذِينَ كَذَبُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ سَيُصِيبُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (90)
محمداکرم اعوان :
اورصحرانشینوں سےکچھ لوگ عذرکرتےہوئے (آپ کےپاس) آئےکہ ان کوبھی اجازت دی جائےاورجنہوں نےاللہ اوراُس کےپیغمبرکےساتھ جھوٹ بولاوہ (گھروں میں) بیٹھ رہےان میں سےجو (آخرتک) کافررہیں گےجلدہی ان کودردناک عذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور صحرا نشینوں میں سے بھی کچھ لوگ عذر کرتے ہوئے (تمہارے پاس) آئے کہ ان کو بھی اجازت دی جائے اور جنہوں نے خدا اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا وہ (گھر میں) بیٹھ رہے سو جو لوگ ان میں سے کافر ہوئے ہیں ان کو دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا
Sahi International :
And those with excuses among the bedouins came to be permitted [to remain], and they who had lied to Allah and His Messenger sat [at home]. There will strike those who disbelieved among them a painful punishment.
لَّيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ وَلَا عَلَى الْمَرْضَىٰ وَلَا عَلَى الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ مَا يُنفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُوا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ ۚ مَا عَلَى الْمُحْسِنِينَ مِن سَبِيلٍ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (91)
محمداکرم اعوان :
کمزورلوگوں پرکوئی گناہ نہیں اورنہ بیماروں پراورنہ ان لوگوں پرجن کوخرچ کرنےکومیسرنہیں جب اللہ اوراس کےپیغمبرکےساتھ خلوص رکھیں۔ نیکوکاروں پرکسی طرح کاالزام نہیں اوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
نہ تو ضعیفوں پر کچھ گناہ ہے اور نہ بیماروں پر نہ ان پر جن کے پاس خرچ موجود نہیں (کہ شریک جہاد نہ ہوں یعنی) جب کہ خدا اور اس کے رسول کے خیراندیش (اور دل سے ان کے ساتھ) ہوں۔ نیکو کاروں پر کسی طرح کا الزام نہیں ہے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
There is not upon the weak or upon the ill or upon those who do not find anything to spend any discomfort when they are sincere to Allah and His Messenger. There is not upon the doers of good any cause [for blame]. And Allah is Forgiving and Merciful.
وَلَا عَلَى الَّذِينَ إِذَا مَا أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوا وَّأَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا أَلَّا يَجِدُوا مَا يُنفِقُونَ (92)
محمداکرم اعوان :
اورنہ ان لوگوں پر (کوئی گناہ) ہےجب وہ آپ کےپاس آئےکہ آپ ان کوکوئی سواری دےدیں آپ نےفرمایاکہ میرےپاس توکوئی چیزنہیں جس پرمیں تم کوسوارکردوں تووہ اس حال میں واپس گئےکہ ان کی آنکھوں سےآنسورواں تھےاس دکھ میں کہ ان کوخرچ کرنے کےلیےکچھ میسرنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ ان (بےسروسامان) لوگوں پر (الزام) ہے کہ تمہارے پاس آئے کہ ان کو سواری دو اور تم نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر تم کو سوار کروں تو وہ لوٹ گئے اور اس غم سے کہ ان کے پاس خرچ موجود نہ تھا، ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے
Sahi International :
Nor [is there blame] upon those who, when they came to you that you might give them mounts, you said, "I can find nothing for you to ride upon." They turned back while their eyes overflowed with tears out of grief that they could not find something to spend [for the cause of Allah].
۞ إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَسْتَأْذِنُونَكَ وَهُمْ أَغْنِيَاءُ ۚ رَضُوا بِأَن يَكُونُوا مَعَ الْخَوَالِفِ وَطَبَعَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (93)
محمداکرم اعوان :
بےشک ان لوگوں پرمواخذہ ہےجوسامان (فراخی) ہونےکےباوجود آپ سےاجازت مانگتےہیں وہ خانہ نشین عورتوں کےساتھ بیٹھ رہنےپہ خوش ہیں اوراللہ نےان کےدلوں پرمہرکردی سووہ جانتےہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
الزام تو ان لوگوں پر ہے۔ جو دولت مند ہیں اور (پھر) تم سے اجازت طلب کرتے ہیں (یعنی) اس بات سے خوش ہیں کہ عورتوں کے ساتھ جو پیچھے رہ جاتی ہیں (گھروں میں بیٹھ) رہیں۔ خدا نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے پس وہ سمجھتے ہی نہیں
Sahi International :
The cause [for blame] is only upon those who ask permission of you while they are rich. They are satisfied to be with those who stay behind, and Allah has sealed over their hearts, so they do not know.
يَعْتَذِرُونَ إِلَيْكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَيْهِمْ ۚ قُل لَّا تَعْتَذِرُوا لَن نُّؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّأَنَا اللَّهُ مِنْ أَخْبَارِكُمْ ۚ وَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (94)
محمداکرم اعوان :
جب آپ ان کےپاس واپس جائیں گےتووہ آپ سےعذرکریں گے۔ فرمادیجیئےکہ عذرمت کروہم تمہاری بات ہرگزنہ مانیں گےیقیناًاللہ نےہم کوتمہارےسب حالات بتادیئےہیں۔ اورابھی اللہ اوراُس کاپیغمبرتمہارے اعمال کودیکھیں گےپھرتم غائب اورحاضرکوجاننےوالےکےپاس لوٹائےجاؤگے (اور) جوتم کرتےرہے ہوسووہ سب تمہیں بتائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تو تم سے عذر کریں گے تم کہنا کہ مت عذر کرو ہم ہرگز تمہاری بات نہیں مانیں گے خدا نے ہم کو تمہارے سب حالات بتا دیئے ہیں۔ اور ابھی خدا اور اس کا رسول تمہارے عملوں کو (اور) دیکھیں گے پھر تم غائب وحاضر کے جاننے والے (خدائے واحد) کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور جو عمل تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا
Sahi International :
They will make excuses to you when you have returned to them. Say, "Make no excuse - never will we believe you. Allah has already informed us of your news. And Allah will observe your deeds, and [so will] His Messenger; then you will be taken back to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you of what you used to do."
سَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَكُمْ إِذَا انقَلَبْتُمْ إِلَيْهِمْ لِتُعْرِضُوا عَنْهُمْ ۖ فَأَعْرِضُوا عَنْهُمْ ۖ إِنَّهُمْ رِجْسٌ ۖ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ (95)
محمداکرم اعوان :
جب آپ انکےپاس واپس جائیں گےتویہ آپ کےروبرواللہ کی قسمیں کھائیں گےتاکہ آپ ان سےدرگزرکریں۔ سوآپ ان سےرخِ انورپھیرلیں کہ بےشک یہ ناپاک ہیں اورجوکام یہ کرتےرہےہیں، ان کےبدلےان کاٹھکانہ دوزخ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جب تم ان کے پاس لوٹ کر جاؤ گے تو تمہارے روبرو خدا کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو سو اُن کی طرف التفات نہ کرنا۔ یہ ناپاک ہیں اور جو یہ کام کرتے رہے ہیں اس کے بدلہ ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے
Sahi International :
They will swear by Allah to you when you return to them that you would leave them alone. So leave them alone; indeed they are evil; and their refuge is Hell as recompense for what they had been earning.
يَحْلِفُونَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْ ۖ فَإِن تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَرْضَىٰ عَنِ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ (96)
محمداکرم اعوان :
یہ آپ کےسامنےقسمیں کھائیں گےتاکہ آپ ان سےراضی ہوجائیں سواگرآپ ان سےراضی ہوبھی جائیں تویقیناًاللہ ان نافرمان لوگوں سےراضی نہیں ہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ تمہارے آگے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے خوش ہو جاؤ لیکن اگر تم اُن سے خوش ہو جاؤ گے تو خدا تو نافرمان لوگوں سے خوش نہیں ہوتا
Sahi International :
They swear to you so that you might be satisfied with them. But if you should be satisfied with them - indeed, Allah is not satisfied with a defiantly disobedient people.
الْأَعْرَابُ أَشَدُّ كُفْرًا وَنِفَاقًا وَأَجْدَرُ أَلَّا يَعْلَمُوا حُدُودَ مَا أَنزَلَ اللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (97)
محمداکرم اعوان :
دیہاتی لوگ کفراورنفاق میں سخت ہیں اوروہ اس قابل ہیں کہ جواحکام اللہ نےاپنےپیغمبرپرنازل فرمائےوہ ان سےواقف ہی نہ ہوں۔ اوراللہ جاننے والےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
دیہاتی لوگ سخت کافر اور سخت منافق ہیں اور اس قابل ہیں کہ جو احکام (شریعت) خدا نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہیں ان سے واقف (ہی) نہ ہوں۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
The bedouins are stronger in disbelief and hypocrisy and more likely not to know the limits of what [laws] Allah has revealed to His Messenger. And Allah is Knowing and Wise.
وَمِنَ الْأَعْرَابِ مَن يَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ مَغْرَمًا وَيَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَائِرَ ۚ عَلَيْهِمْ دَائِرَةُ السَّوْءِ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (98)
محمداکرم اعوان :
اورکچھ دیہاتی ایسےہیں کہ جو (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتےہیں اس کوتاوان سمجھتےہیں اورتمہارے (مسلمانوں کے) حق میں مصیبتوں کاانتظارکرتےہیں۔ انہیں پربراوقت پڑے۔ اوراللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض دیہاتی ایسے ہیں کہ جو خرچ کرتے ہیں اسے تاوان سمجھتے ہیں اور تمہارے حق میں مصیبتوں کے منتظر ہیں۔ ان ہی پر بری مصیبت (واقع) ہو۔ اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے
Sahi International :
And among the bedouins are some who consider what they spend as a loss and await for you turns of misfortune. Upon them will be a misfortune of evil. And Allah is Hearing and Knowing.
وَمِنَ الْأَعْرَابِ مَن يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ قُرُبَاتٍ عِندَ اللَّهِ وَصَلَوَاتِ الرَّسُولِ ۚ أَلَا إِنَّهَا قُرْبَةٌ لَّهُمْ ۚ سَيُدْخِلُهُمُ اللَّهُ فِي رَحْمَتِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (99)
محمداکرم اعوان :
اورکچھ دیہاتی ایسےہیں جوایمان لاتےہیں اللہ پراورآخرت کےدن پراورجوکچھ خرچ کرتےہیں اس کواللہ کےقرب اورپیغمبرکی دعاؤں کاذریعہ سمجھتےہیں۔ دیکھو! بلاشبہ یہ ان کےلیےقربت (کاسبب) ہے۔ عنقریب اللہ ان کواپنی رحمت میں داخل فرمائیں گے۔ بےشک اللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض دیہاتی ایسے ہیں کہ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو خدا کی قُربت اور پیغمبر کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دیکھو وہ بےشبہ ان کے لیے (موجب) قربت ہے خدا ان کو عنقریب اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
But among the bedouins are some who believe in Allah and the Last Day and consider what they spend as means of nearness to Allah and of [obtaining] invocations of the Messenger. Unquestionably, it is a means of nearness for them. Allah will admit them to His mercy. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (100)
محمداکرم اعوان :
اورسبقت لےجانےوالے، اوّلیت رکھنےوالے (ایمان لانےمیں) مہاجرین اورانصارمیں سےبھی اورجنہوں نےخلوص کےساتھ ان کی پیروی کی۔ اللہ ان سےراضی ہوئےاوروہ اللہ سےخوش ہوئےاوران کے لیےایسےباغ بنارکھےہیں جن کےتابع نہریں بہتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے سبقت کی (یعنی سب سے) پہلے (ایمان لائے) مہاجرین میں سے بھی اور انصار میں سے بھی۔ اور جنہوں نے نیکو کاری کے ساتھ ان کی پیروی کی خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہیں اور اس نے ان کے لیے باغات تیار کئے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
And the first forerunners [in the faith] among the Muhajireen and the Ansar and those who followed them with good conduct - Allah is pleased with them and they are pleased with Him, and He has prepared for them gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide forever. That is the great attainment.
وَمِمَّنْ حَوْلَكُم مِّنَ الْأَعْرَابِ مُنَافِقُونَ ۖ وَمِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ۖ مَرَدُوا عَلَى النِّفَاقِ لَا تَعْلَمُهُمْ ۖ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ ۚ سَنُعَذِّبُهُم مَّرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلَىٰ عَذَابٍ عَظِيمٍ (101)
محمداکرم اعوان :
اورتمہارے گردونواح کےبعض دیہاتی منافق ہیں اوربعض مدینہ والےبھی نفاق پراَڑے ہوئےہیں۔ آپ ان کونہیں جانتے، ان کوہم جانتےہیں۔ عنقریب ہم ان کودُہری سزادیں گےپھریہ بڑےعذاب کی طرف لوٹائےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارے گرد و نواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور بعض مدینے والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں تم انہیں نہیں جانتے۔ ہم جانتے ہیں۔ ہم ان کو دوہرا عذاب دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے
Sahi International :
And among those around you of the bedouins are hypocrites, and [also] from the people of Madinah. They have become accustomed to hypocrisy. You, [O Muhammad], do not know them, [but] We know them. We will punish them twice [in this world]; then they will be returned to a great punishment.
وَآخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئًا عَسَى اللَّهُ أَن يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (102)
محمداکرم اعوان :
اورکچھ لوگ ایسےہیں کہ انہوں نےاپنےگناہوں کااعتراف کیا (اور) انہوں نےاچھےاوربُرےاعمال کوملاجلادیا۔ قریب ہےکہ اللہ ان پر (مہربانی سے) توجہ فرمائیں (ان کی توبہ قبول فرمائیں) بےشک اللہ بڑےبخشنےوالےرحم والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کچھ اور لوگ ہیں کہ اپنے گناہوں کا (صاف) اقرار کرتے ہیں انہوں نے اچھے برے عملوں کو ملا جلا دیا تھا۔ قریب ہے کہ خدا ان پر مہربانی سے توجہ فرمائے۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And [there are] others who have acknowledged their sins. They had mixed a righteous deed with another that was bad. Perhaps Allah will turn to them in forgiveness. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِم بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّ صَلَاتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (103)
محمداکرم اعوان :
آپ ان کےمالوں میں سےصدقہ (زکوٰۃ) قبول فرمالیں کہ آپ ان کواس سےظاہرمیں بھی اورباطن میں بھی پاک کرتے ہیں۔ اوران کےحق میں دعافرمائیں کہ بےشک آپ کی دعاان کےلیےتسکین (اطمینان قلب) کاسبب ہےاوراللہ سنتےہیں، جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے مال میں سے زکوٰة قبول کر لو کہ اس سے تم ان کو (ظاہر میں بھی) پاک اور (باطن میں بھی) پاکیزہ کرتے ہو اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو کہ تمہاری دعا ان کے لیے موجب تسکین ہے اور خدا سننے والا اور جاننے والا ہے
Sahi International :
Take, [O, Muhammad], from their wealth a charity by which you purify them and cause them increase, and invoke [Allah 's blessings] upon them. Indeed, your invocations are reassurance for them. And Allah is Hearing and Knowing.
أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَأْخُذُ الصَّدَقَاتِ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (104)
محمداکرم اعوان :
کیا یہ نہیں جانتےکہ اللہ ہی اپنےبندوں کی توبہ قبول فرماتےہیں اور (ان کے) صدقات کوقبول فرماتے ہیں اوریہ کہ اللہ ہی توبہ قبول فرمانےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ خدا ہی اپنے بندوں سے توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات (وخیرات) لیتا ہے اور بےشک خدا ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Do they not know that it is Allah who accepts repentance from His servants and receives charities and that it is Allah who is the Accepting of repentance, the Merciful?
وَقُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ ۖ وَسَتُرَدُّونَ إِلَىٰ عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (105)
محمداکرم اعوان :
اورفرما دیجیئےکہ کام کیےجاؤتوجلدہی اللہ اوراُس کاپیغمبراوراہل ایمان تمہارےکاموں کودیکھ لیں گےاورتم عنقریب غائب وحاضرجاننےوالےکی طرف لوٹائےجاؤگےپس وہ تمہیں تمہارےاعمال کےبارےسب بتادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان سے کہہ دو کہ عمل کئے جاؤ۔ خدا اور اس کا رسول اور مومن (سب) تمہارے عملوں کو دیکھ لیں گے۔ اور تم غائب وحاضر کے جاننے والے (خدائے واحد) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تم کو بتا دے گا
Sahi International :
And say, "Do [as you will], for Allah will see your deeds, and [so, will] His Messenger and the believers. And you will be returned to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you of what you used to do."
وَآخَرُونَ مُرْجَوْنَ لِأَمْرِ اللَّهِ إِمَّا يُعَذِّبُهُمْ وَإِمَّا يَتُوبُ عَلَيْهِمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (106)
محمداکرم اعوان :
اورکچھ لوگ ہیں جن کاکام اللہ کےفیصلہ کےآنےپرملتوی ہےیاان کوسزادےگااوریاان کی توبہ قبول فرمائے گااوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا کام خدا کے حکم پر موقوف ہے۔ چاہے ان کو عذاب دے اور چاہے ان کو معاف کر دے۔ اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے
Sahi International :
And [there are] others deferred until the command of Allah - whether He will punish them or whether He will forgive them. And Allah is Knowing and Wise.
وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَكُفْرًا وَتَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَإِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ مِن قَبْلُ ۚ وَلَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا الْحُسْنَىٰ ۖ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ (107)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نے (اس غرض سے) مسجدبنائی کہ (مسلمانوں کو) نقصان پہنچائیں اورکفرکریں اورایمان والوں میں تفریق ڈالیں اورجولوگ اللہ اوراُس کےپیغمبرسےپہلےجنگ کرچکےان کےٹھہرنےکاسامان کریں اوروہ ضروراللہ کی قسمیں کھائیں گےکہ بھلائی کےعلاوہ ہماری کوئی نیت نہیں اوراللہ گواہی دیتےہیں کہ یہ جھوٹےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (ان میں سے ایسے بھی ہیں) جنہوں نے اس غرض سے مسجد بنوائی کہ ضرر پہنچائیں اور کفر کریں اور مومنوں میں تفرقہ ڈالیں اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے پہلے جنگ کرچکے ہیں ان کے لیے گھات کی جگہ بنائیں۔ اور قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا مقصود تو صرف بھلائی تھی۔ مگر خدا گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں
Sahi International :
And [there are] those [hypocrites] who took for themselves a mosque for causing harm and disbelief and division among the believers and as a station for whoever had warred against Allah and His Messenger before. And they will surely swear, "We intended only the best." And Allah testifies that indeed they are liars.
لَا تَقُمْ فِيهِ أَبَدًا ۚ لَّمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَىٰ مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَن تَقُومَ فِيهِ ۚ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَن يَتَطَهَّرُوا ۚ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ (108)
محمداکرم اعوان :
آپ اس میں کبھی کھڑے بھی نہ ہوں البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلےدن سےپرہیزگاری پررکھی گئی ہےاس بات کی زیادہ حقدارہےکہ آپ اس میں (نماز کےلیے) کھڑےہوں۔ اس میں ایسےلوگ ہیں جوپاک رہنےکوپسند کرتےہیں اوراللہ پاک رہنےوالوں کوپسند فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تم اس (مسجد) میں کبھی (جاکر) کھڑے بھی نہ ہونا۔ البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس قابل ہے کہ اس میں جایا (اور نماز پڑھایا) کرو۔ اس میں ایسے لوگ ہیں جو کہ پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں۔ اور خدا پاک رہنے والوں کو ہی پسند کرتا ہے
Sahi International :
Do not stand [for prayer] within it - ever. A mosque founded on righteousness from the first day is more worthy for you to stand in. Within it are men who love to purify themselves; and Allah loves those who purify themselves.
أَفَمَنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَىٰ تَقْوَىٰ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ خَيْرٌ أَم مَّنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَىٰ شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (109)
محمداکرم اعوان :
کیا پھرجس شخص نےاپنی عمارت کی بنیاداللہ کےخوف اوراس کی رضامندی پررکھی وہ اچھا ہےیاوہ جس نےاپنی عمارت کی بنیاد گرنےوالی کھائی کےکنارے پہ رکھی پس وہ اس کودوزخ کی آگ میں لے گری۔ اوراللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جس شخص نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اور اس کی رضامندی پر رکھی وہ اچھا ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد گر جانے والی کھائی کے کنارے پر رکھی کہ وہ اس کو دوزخ کی آگ میں لے گری اور خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
Then is one who laid the foundation of his building on righteousness [with fear] from Allah and [seeking] His approval better or one who laid the foundation of his building on the edge of a bank about to collapse, so it collapsed with him into the fire of Hell? And Allah does not guide the wrongdoing people.
لَا يَزَالُ بُنْيَانُهُمُ الَّذِي بَنَوْا رِيبَةً فِي قُلُوبِهِمْ إِلَّا أَن تَقَطَّعَ قُلُوبُهُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (110)
محمداکرم اعوان :
ان کی (یہ) عمارت جوانہوں نےبنائی ہمیشہ کانٹا بن کران کےدلوں میں کھٹکتی رہےگی مگریہ کہ ان کےدل پاش پاش ہوجائیں اوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں (موجب) خلجان رہے گی (اور ان کو متردد رکھے گی) مگر یہ کہ ان کے دل پاش پاش ہو جائیں اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے
Sahi International :
Their building which they built will not cease to be a [cause of] skepticism in their hearts until their hearts are stopped. And Allah is Knowing and Wise.
۞ إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَىٰ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُم بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ ۚ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ ۖ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنجِيلِ وَالْقُرْآنِ ۚ وَمَنْ أَوْفَىٰ بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ ۚ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُم بِهِ ۚ وَذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (111)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ نےایمان والوں سےان کی جانیں اوران کےمال خرید لیے ہیں کہ بدلےمیں ان کوجنت ملےگی۔ یہ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں توقتل کرتے بھی ہیں اورقتل ہوتےبھی ہیں۔ اس پرسچا وعدہ ہےتورات اورانجیل اورقرآن میں اوراللہ سے زیادہ کون اپنےوعدےکوپوراکرنےوالا ہے۔ لہٰذا جوسودا تم نےاُس سےکیا ہے، اس پرخوشی مناؤ اوریہ بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لیے ہیں (اور اس کے) عوض ان کے لیے بہشت (تیار کی) ہے۔ یہ لوگ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں تو مارتے بھی ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں بھی ہیں۔ یہ تورات اور انجیل اور قرآن میں سچا وعدہ ہے۔ جس کا پورا کرنا اسے ضرور ہے اور خدا سے زیادہ وعدہ پورا کرنے والا کون ہے تو جو سودا تم نے اس سے کیا ہے اس سے خوش رہو۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
Indeed, Allah has purchased from the believers their lives and their properties [in exchange] for that they will have Paradise. They fight in the cause of Allah, so they kill and are killed. [It is] a true promise [binding] upon Him in the Torah and the Gospel and the Qur'an. And who is truer to his covenant than Allah? So rejoice in your transaction which you have contracted. And it is that which is the great attainment.
التَّائِبُونَ الْعَابِدُونَ الْحَامِدُونَ السَّائِحُونَ الرَّاكِعُونَ السَّاجِدُونَ الْآمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّاهُونَ عَنِ الْمُنكَرِ وَالْحَافِظُونَ لِحُدُودِ اللَّهِ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ (112)
محمداکرم اعوان :
توبہ کرنےوالے، عبادت کرنےوالے، حمد کرنےوالے، روزہ رکھنےوالے، رکوع کرنےوالے، سجدہ کرنےوالے، نیک باتوں کا امرکرنےوالے، اوربُری باتوں سےمنع کرنےوالے، اوراللہ کی حدود (احکام) کی حفاظت کرنےوالے۔ اورآپ ایمان والوں کو خوش خبری سنادیں۔
فتح محمدجالندھری :
توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کاموں کا امر کرنے والے، بری باتوں سے منع کرنے والے، خدا کی حدوں کی حفاظت کرنے والے، (یہی مومن لوگ ہیں) اور اے پیغمبر مومنوں کو (بہشت کی) خوش خبری سنادو
Sahi International :
[Such believers are] the repentant, the worshippers, the praisers [of Allah], the travelers [for His cause], those who bow and prostrate [in prayer], those who enjoin what is right and forbid what is wrong, and those who observe the limits [set by] Allah. And give good tidings to the believers.
مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَن يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَىٰ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ (113)
محمداکرم اعوان :
پیغمبراورایمان والوں کوزیب نہیں دیتاکہ مشرکین کےلیےبخشش کی دعا کریں اور اگرچہ وہ (ان کے) قرابت دار ہی ہوں جب ان پریہ بات ظاہرہوگئی کہ یہ دوزخ کےرہنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پیغمبر اور مسلمانوں کو شایاں نہیں کہ جب ان پر ظاہر ہوگیا کہ مشرک اہل دوزخ ہیں۔ تو ان کے لیے بخشش مانگیں گو وہ ان کے قرابت دار ہی ہوں
Sahi International :
It is not for the Prophet and those who have believed to ask forgiveness for the polytheists, even if they were relatives, after it has become clear to them that they are companions of Hellfire.
وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ إِلَّا عَن مَّوْعِدَةٍ وَعَدَهَا إِيَّاهُ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ أَنَّهُ عَدُوٌّ لِّلَّهِ تَبَرَّأَ مِنْهُ ۚ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَأَوَّاهٌ حَلِيمٌ (114)
محمداکرم اعوان :
اورابراہیم (علیہ السلام) کااپنےباپ کےلیےدعاکرنااس وعدہ کی وجہ سےتھاجوانہوں نےاس سے کیا تھا۔ پھرجب انہیں پتہ چل گیا کہ یہ اللہ کا دشمن ہےتواس سے بےتعلق ہوگئے۔ بےشک ابراہیم (علیہ السلام) بڑےرحیم المزاج، حلیم الطبع تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ابراہیم کا اپنے باپ کے لیے بخشش مانگنا تو ایک وعدے کا سبب تھا جو وہ اس سے کر چکے تھے۔ لیکن جب ان کو معلوم ہوگیا کہ وہ خدا کا دشمن ہے تو اس سے بیزار ہوگئے۔ کچھ شک نہیں کہ ابراہیم بڑے نرم دل اور متحمل تھے
Sahi International :
And the request of forgiveness of Abraham for his father was only because of a promise he had made to him. But when it became apparent to Abraham that his father was an enemy to Allah, he disassociated himself from him. Indeed was Abraham compassionate and patient.
وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِلَّ قَوْمًا بَعْدَ إِذْ هَدَاهُمْ حَتَّىٰ يُبَيِّنَ لَهُم مَّا يَتَّقُونَ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (115)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ ایسا نہیں کرتےکہ ہدایت کرنےکےبعد کسی قوم کوگمراہ کردیں یہاں تک کہ ان کو صاف صاف بتا دیں وہ چیز کہ جس سےوہ بچتےرہیں۔ بےشک اللہ ہرچیزکوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب تک کہ ان کو وہ چیز نہ بتا دے جس سے وہ پرہیز کریں۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
And Allah would not let a people stray after He has guided them until He makes clear to them what they should avoid. Indeed, Allah is Knowing of all things.
إِنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۚ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ (116)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ ہی کی سلطنت ہےآسمانوں اورزمین کی، وہی زندہ کرتےہیں اورمارتےہیں اورتمہارےلیےاللہ کےسوا کوئی دوست اورمددگارنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمینوں کی بادشاہت ہے۔ وہی زندگانی بخشتا ہے (وہی) موت دیتا ہے اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مددگار نہیں ہے
Sahi International :
Indeed, to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth; He gives life and causes death. And you have not besides Allah any protector or any helper.
لَّقَد تَّابَ اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ وَالْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنصَارِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ فِي سَاعَةِ الْعُسْرَةِ مِن بَعْدِ مَا كَادَ يَزِيغُ قُلُوبُ فَرِيقٍ مِّنْهُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّهُ بِهِمْ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ (117)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ نے پیغمبرپرمہربانی فرمائی اورمہاجرین اورانصارپرجنہوں نےتنگی کی گھڑی میں ان (پیغمبر ﷺ) کا ساتھ دیابعد اس کےکہ ان میں سےایک گروہ کےدلوں میں تزلزل ہوچلاتھا۔ پھراُس (اللہ) نےان کےحال پرتوجہ فرمائی بلاشبہ وہ ان سب پر نہایت شفیق (اور) مہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک خدا نے پیغمبر پر مہربانی کی اور مہاجرین اور انصار پر جو باوجود اس کے کہ ان میں سے بعضوں کے دل جلد پھر جانے کو تھے۔ مشکل کی گھڑی میں پیغمبر کے ساتھ رہے۔ پھر خدا نے ان پر مہربانی فرمائی۔ بےشک وہ ان پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے
Sahi International :
Allah has already forgiven the Prophet and the Muhajireen and the Ansar who followed him in the hour of difficulty after the hearts of a party of them had almost inclined [to doubt], and then He forgave them. Indeed, He was to them Kind and Merciful.
وَعَلَى الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُوا حَتَّىٰ إِذَا ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَيْهِمْ أَنفُسُهُمْ وَظَنُّوا أَن لَّا مَلْجَأَ مِنَ اللَّهِ إِلَّا إِلَيْهِ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ لِيَتُوبُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (118)
محمداکرم اعوان :
اوران تین شخصوں (کےحال) پربھی جن کا معاملہ ملتوی چھوڑدیاگیاتھایہاں تک کہ جب زمین اپنی فراخی کےباوجود ان پرتنگ ہوگئی اوران پران کی جانیں تنگ ہوگئیں اورانہوں نےجان لیا کہ اللہ سےخود اُس کےسوا کوئی پناہ نہیں۔ پھراُس نےان پرمہربانی فرمائی کہ توبہ کریں۔ بےشک اللہ ہی توبہ قبول فرمانے والےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان تینوں پر بھی جن کا معاملہ ملتوی کیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ جب اُنہیں زمین باوجود فراخی کے ان پر تنگ ہوگئی اور ان کے جانیں بھی ان پر دوبھر ہوگئیں۔ اور انہوں نے جان لیا کہ خدا (کے ہاتھ) سے خود اس کے سوا کوئی پناہ نہیں۔ پھر خدا نے ان پر مہربانی کی تاکہ توبہ کریں۔ بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And [He also forgave] the three who were left behind [and regretted their error] to the point that the earth closed in on them in spite of its vastness and their souls confined them and they were certain that there is no refuge from Allah except in Him. Then He turned to them so they could repent. Indeed, Allah is the Accepting of repentance, the Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ (119)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! اللہ سےڈرواورسچوں کا ساتھ دو (کےساتھ رہو)۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان! خدا سے ڈرتے رہو اور راست بازوں کے ساتھ رہو
Sahi International :
O you who have believed, fear Allah and be with those who are true.
مَا كَانَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ وَمَنْ حَوْلَهُم مِّنَ الْأَعْرَابِ أَن يَتَخَلَّفُوا عَن رَّسُولِ اللَّهِ وَلَا يَرْغَبُوا بِأَنفُسِهِمْ عَن نَّفْسِهِ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ لَا يُصِيبُهُمْ ظَمَأٌ وَلَا نَصَبٌ وَلَا مَخْمَصَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَطَئُونَ مَوْطِئًا يَغِيظُ الْكُفَّارَ وَلَا يَنَالُونَ مِنْ عَدُوٍّ نَّيْلًا إِلَّا كُتِبَ لَهُم بِهِ عَمَلٌ صَالِحٌ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ (120)
محمداکرم اعوان :
مدینہ کےرہنےوالوں اورجودیہاتی ان کےگردوپیش رہتےہیں کوزیبا نہ تھاکہ اللہ کےپیغمبرسےپیچھےرہ جائیں (ساتھ نہ دیں) اورنہ یہ کہ اپنی جانوں کوان کی جان سےعزیزسمجھیں۔ یہ اس لیےکہ ان کواللہ کی راہ میں جوتکلیف پہنچتی ہے، پیاس کی یا محنت کی یا بھوک کی یاوہ ایسی جگہ چلتےہیں کہ کافروں کوغصہ آئےیادشمنوں کی کوئی خبرلیتےہیں مگراس کے بدلےان کےلیےنیک عمل لکھاجاتاہے۔ یقیناًاللہ خلوص سے نیکی کرنےوالوں کااجرضائع نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اہل مدینہ کو اور جو ان کے آس پاس دیہاتی رہتے ہیں ان کو شایاں نہ تھا کہ پیغمبر خدا سے پیچھے رہ جائیں اور نہ یہ کہ اپنی جانوں کو ان کی جان سے زیادہ عزیز رکھیں۔ یہ اس لیے کہ انہیں خدا کی راہ میں تکلیف پہنچتی ہے پیاس کی، محنت کی یا بھوک کی یا وہ ایسی جگہ چلتے ہیں کہ کافروں کو غصہ آئے یا دشمنوں سے کوئی چیز لیتے ہیں تو ہر بات پر ان کے لیے عمل نیک لکھا جاتا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا
Sahi International :
It was not [proper] for the people of Madinah and those surrounding them of the bedouins that they remain behind after [the departure of] the Messenger of Allah or that they prefer themselves over his self. That is because they are not afflicted by thirst or fatigue or hunger in the cause of Allah, nor do they tread on any ground that enrages the disbelievers, nor do they inflict upon an enemy any infliction but that is registered for them as a righteous deed. Indeed, Allah does not allow to be lost the reward of the doers of good.
وَلَا يُنفِقُونَ نَفَقَةً صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً وَلَا يَقْطَعُونَ وَادِيًا إِلَّا كُتِبَ لَهُمْ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (121)
محمداکرم اعوان :
اورجوخرچ کرتے ہیں تھوڑا یابہت یا جتنےمیدان ان کوطےکرناپڑےتویہ سب ان کےلیے(نیک عمل) لکھ لیاجاتاہےتاکہ اللہ ان کوسب کاموں کا اچھےسےاچھا بدلہ دیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اسی طرح) جو وہ خرچ کرتے ہیں تھوڑا یا بہت یا کوئی میدان طے کرتے ہیں تو یہ سب کچھ ان کے لیے (اعمال صالحہ) میں لکھ لیا جاتا ہے تاکہ خدا ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دے
Sahi International :
Nor do they spend an expenditure, small or large, or cross a valley but that it is registered for them that Allah may reward them for the best of what they were doing.
۞ وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنفِرُوا كَافَّةً ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِّيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ (122)
محمداکرم اعوان :
اورمسلمانوں کویہ نہ چاہیئےکہ سب کےسب ہی نکل کھڑے ہوں تویوں کیوں نہ کیا کہ ہرجماعت سےکچھ نہ کچھ لوگ نکل جاتےتاکہ دین کا علم سیکھتے (اس میں سمجھ پیدا کرتے) اورجب اپنی قوم کی طرف واپس آتےتوان کو (انجام بد سے) ڈراتےتاکہ وہ (برائی سے) بچتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ مومن سب کے سب نکل آئیں۔ تو یوں کیوں نہ کیا کہ ہر ایک جماعت میں سے چند اشخاص نکل جاتے تاکہ دین کا (علم سیکھتے اور اس) میں سمجھ پیدا کرتے اور جب اپنی قوم کی طرف واپس آتے تو ان کو ڈر سناتے تاکہ وہ حذر کرتے
Sahi International :
And it is not for the believers to go forth [to battle] all at once. For there should separate from every division of them a group [remaining] to obtain understanding in the religion and warn their people when they return to them that they might be cautious.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قَاتِلُوا الَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ الْكُفَّارِ وَلْيَجِدُوا فِيكُمْ غِلْظَةً ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ (123)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! ان کفار سےلڑوجوتمہارے نزدیک رہتے ہیں اورچاہیئےکہ وہ تمہارےاندر سختی (محنت اورجنگی قوت سے) پائیں اورجان لوکہ اللہ پرہیزگاروں کےساتھ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہلِ ایمان! اپنے نزدیک کے (رہنے والے) کافروں سے جنگ کرو اور چاہیئے کہ وہ تم میں سختی (یعنی محنت وقوت جنگ) معلوم کریں۔ اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں کے ساتھ ہے
Sahi International :
O you who have believed, fight those adjacent to you of the disbelievers and let them find in you harshness. And know that Allah is with the righteous.
وَإِذَا مَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُم مَّن يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَٰذِهِ إِيمَانًا ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ (124)
محمداکرم اعوان :
اورجب کوئی سورت نازل کی جاتی ہےتوان (منافقین) میں سےکچھ لوگ کہتےہیں (تمسخر کرتےہوئے) اس (سورت) نےتم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیاسوجوایمان لائےہیں ان کا توایمان زیادہ کیااوروہ (اس سے) خوش ہورہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو بعض منافق (استہزاء کرتے اور) پوچھتے کہ اس سورت نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا ہے۔ سو جو ایمان والے ہیں ان کا ایمان تو زیادہ کیا اور وہ خوش ہوتے ہیں
Sahi International :
And whenever a surah is revealed, there are among the hypocrites those who say, "Which of you has this increased faith?" As for those who believed, it has increased them in faith, while they are rejoicing.
وَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَىٰ رِجْسِهِمْ وَمَاتُوا وَهُمْ كَافِرُونَ (125)
محمداکرم اعوان :
اورجن کےدلوں میں مرض (نفاق) ہے توان کی گندگی کےساتھ اورگندگی بڑھادی اوروہ کافرہی مرگئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن کے دلوں میں مرض ہے، ان کے حق میں خبث پر خبث زیادہ کیا اور وہ مرے بھی تو کافر کے کافر
Sahi International :
But as for those in whose hearts is disease, it has [only] increased them in evil [in addition] to their evil. And they will have died while they are disbelievers.
أَوَلَا يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ وَلَا هُمْ يَذَّكَّرُونَ (126)
محمداکرم اعوان :
کیا انہیں دکھائی نہیں دیتاکہ یہ ہرسال ایک باریا دوبار کسی نہ کسی مصیبت میں پھنسا دیئے جاتےہیں پھربھی توبہ نہیں کرتےاورنہ ہی کچھ نصیحت حاصل کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ دیکھتے نہیں کہ یہ ہر سال ایک یا دو بار بلا میں پھنسا دیئے جاتے ہیں پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں
Sahi International :
Do they not see that they are tried every year once or twice but then they do not repent nor do they remember?
وَإِذَا مَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ نَّظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ هَلْ يَرَاكُم مِّنْ أَحَدٍ ثُمَّ انصَرَفُوا ۚ صَرَفَ اللَّهُ قُلُوبَهُم بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ (127)
محمداکرم اعوان :
اورجب کوئی سورت نازل ہوتی ہےتوایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں کہ تمہیں کوئی (مسلمان) دیکھ تونہیں رہا پھر (مجلس نبوی سے) چلےجاتےہیں اللہ نےان کےدلوں کوہی پھیر دیا ہے اس وجہ سے کہ یہ ایسےلوگ ہیں جونہیں سمجھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے ایک دوسرے کی جانب دیکھنے لگتے ہیں (اور پوچھتے ہیں کہ) بھلا تمہیں کوئی دیکھتا ہے پھر پھر جاتے ہیں۔ خدا نے ان کے دلوں کو پھیر رکھا ہے کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ سمجھ سے کام نہیں لیتے
Sahi International :
And whenever a surah is revealed, they look at each other, [saying], "Does anyone see you?" and then they dismiss themselves. Allah has dismissed their hearts because they are a people who do not understand.
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ (128)
محمداکرم اعوان :
یقیناًتمہارےپاس تم ہی میں سےایک پیغمبر تشریف لائےہیں جن کوتمہاری تکلیف بہت گراں گزرتی ہے تمہاری بھلائی کے بہت زیادہ خواہشمند ہیں ایمان والوں کےساتھ شفقت کرنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(لوگو) تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک پیغمبر آئے ہیں۔ تمہاری تکلیف ان کو گراں معلوم ہوتی ہے اور تمہاری بھلائی کے خواہش مند ہیں اور مومنوں پر نہایت شفقت کرنے والے (اور) مہربان ہیں
Sahi International :
There has certainly come to you a Messenger from among yourselves. Grievous to him is what you suffer; [he is] concerned over you and to the believers is kind and merciful.
فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ (129)
محمداکرم اعوان :
پھراگریہ روگردانی کریں توفرمادیجیئےمیرےلیےاللہ کافی ہےاُس کےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں میرابھروسہ اُسی پرہےاوروہی عرش عظیم کا مالک ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر یہ لوگ پھر جائیں (اور نہ مانیں) تو کہہ دو کہ خدا مجھے کفایت کرتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے
Sahi International :
But if they turn away, [O Muhammad], say, "Sufficient for me is Allah; there is no deity except Him. On Him I have relied, and He is the Lord of the Great Throne."