Muhammad Akram Awan -
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry -
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International -
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
Muhammad Akram Awan -
اےپیغمبر! جوچیزاللہ نےآپ پرحلال فرمائی ہےاس کواپنےلیےکیوں حرام فرماتےہیں (کیا) اپنی بیویوں کی رضامندی کےلیے۔ اوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
اے پیغمبر جو چیز خدا نے تمہارے لئے جائز کی ہے تم اس سے کنارہ کشی کیوں کرتے ہو؟ (کیا اس سے) اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو؟ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International -
O Prophet, why do you prohibit [yourself from] what Allah has made lawful for you, seeking the approval of your wives? And Allah is Forgiving and Merciful.