Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
حم (1)
محمداکرم اعوان :
حٰمٓ۔
فتح محمدجالندھری :
حٰم
Sahi International :
Ha, Meem.
تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ (2)
محمداکرم اعوان :
اس کتاب کانازل فرمایاجانااللہ غالب (اور) جاننےوالےکی طرف سےہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس کتاب کا اتارا جانا خدائے غالب ودانا کی طرف سے ہے
Sahi International :
The revelation of the Book is from Allah, the Exalted in Might, the Knowing.
غَافِرِ الذَّنبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ (3)
محمداکرم اعوان :
جوگناہ کابخشنےوالااورتوبہ کاقبول فرمانےوالاہے، سخت سزادینےوالا (اور) کرم فرمانےوالا۔ اس کےسواکوئی عبادت کامستحق نہیں اُسی کی طرف پھرکرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے اور سخت عذاب دینے والا اور صاحب کرم ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی کی طرف پھر کر جانا ہے
Sahi International :
The forgiver of sin, acceptor of repentance, severe in punishment, owner of abundance. There is no deity except Him; to Him is the destination.
مَا يُجَادِلُ فِي آيَاتِ اللَّهِ إِلَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَا يَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِي الْبِلَادِ (4)
محمداکرم اعوان :
اللہ کی آیات (قرآن) میں وہی لوگ جھگڑتےہیں جوکافرہیں۔ سوان کاشہروں میں چلناپھرناآپ کودھوکےمیں نہ ڈال دے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں۔ تو ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے
Sahi International :
No one disputes concerning the signs of Allah except those who disbelieve, so be not deceived by their [uninhibited] movement throughout the land.
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَالْأَحْزَابُ مِن بَعْدِهِمْ ۖ وَهَمَّتْ كُلُّ أُمَّةٍ بِرَسُولِهِمْ لِيَأْخُذُوهُ ۖ وَجَادَلُوا بِالْبَاطِلِ لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ فَأَخَذْتُهُمْ ۖ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ (5)
محمداکرم اعوان :
ان سےپہلےنوح (علیہ السلام) کی قوم نےاوردوسرےگروہوں نےجوان کےبعد ہوئے، بھی (رسولوں کو) جھٹلایاتھا۔ اورہرامت نےاپنےپیغمبرکوگرفتارکرنےکاارادہ کیااورناحق جھگڑتےرہےتاکہ اس (ناحق) سےحق کوباطل کردیں تومیں نےان کوپکڑلیا۔ سو (دیکھ لو) میراعذاب کیساہوا۔
فتح محمدجالندھری :
ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد اور اُمتوں نے بھی (پیغمبروں کی) تکذیب کی۔ اور ہر اُمت نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہی قصد کیا کہ اس کو پکڑ لیں اور بیہودہ (شہبات سے) جھگڑتے رہے کہ اس سے حق کو زائل کردیں تو میں نے ان کو پکڑ لیا (سو دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا
Sahi International :
The people of Noah denied before them and the [disbelieving] factions after them, and every nation intended [a plot] for their messenger to seize him, and they disputed by [using] falsehood to [attempt to] invalidate thereby the truth. So I seized them, and how [terrible] was My penalty.
وَكَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ أَصْحَابُ النَّارِ (6)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح کافروں پرآپ کےپروردگارکاارشادپوراہواکہ وہ لوگ دوزخ (کےرہنے) والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح کافروں کے بارے میں بھی تمہارے پروردگار کی بات پوری ہوچکی ہے کہ وہ اہل دوزخ ہیں
Sahi International :
And thus has the word of your Lord come into effect upon those who disbelieved that they are companions of the Fire.
الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ (7)
محمداکرم اعوان :
جو (فرشتے) عرش کواٹھائےہوئےاورجواس کےگرداگردہیں وہ اپنےپروردگارکی تعریف کےساتھ پاکی بیان کرتےرہتےہیں اوراس کےساتھ ایمان رکھتےہیں اورایمان والوں کےلیےبخشش مانگتےرہتےہیں کہ اےہمارےپروردگار! آپ کی رحمت اورآپ کاعلم ہرچیزپراحاطہ کیےہوئےہے، توجن لوگوں نےتوبہ کی اورآپ کےراستےپرچلےان کوبخش دیں اوردوزخ کےعذاب سےان کوبچالیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے گردا گرد (حلقہ باندھے ہوئے) ہیں (یعنی فرشتے) وہ اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور مومنوں کے لئے بخشش مانگتے رہتے ہیں۔ کہ اے ہمارے پروردگار تیری رحمت اور تیرا علم ہر چیز کو احاطہ کئے ہوئے ہے تو جن لوگوں نے توبہ کی اور تیرے رستے پر چلے ان کو بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچالے
Sahi International :
Those [angels] who carry the Throne and those around it exalt [Allah] with praise of their Lord and believe in Him and ask forgiveness for those who have believed, [saying], "Our Lord, You have encompassed all things in mercy and knowledge, so forgive those who have repented and followed Your way and protect them from the punishment of Hellfire.
رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدتَّهُمْ وَمَن صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (8)
محمداکرم اعوان :
اےہمارےپروردگار! ان کوہمیشہ رہنےکی بہشتوں میں جن کاآپ نےان سےوعدہ فرمایاہے، داخل فرمائیےاورجوان کےباپ دادوں اوربیویوں اوراولاد میں سےنیک ہوں ان کوبھی۔ بےشک آپ غالب، حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ہمارے پروردگار ان کو ہمیشہ رہنے کے بہشتوں میں داخل کر جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے اور جو ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے نیک ہوں ان کو بھی۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
Our Lord, and admit them to gardens of perpetual residence which You have promised them and whoever was righteous among their fathers, their spouses and their offspring. Indeed, it is You who is the Exalted in Might, the Wise.
وَقِهِمُ السَّيِّئَاتِ ۚ وَمَن تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ ۚ وَذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (9)
محمداکرم اعوان :
اوران کو (ہرقسم کی) تکالیف سےبچالیں اورجس کوآپ نےاس دن تکالیف سےبچالیاپس یقیناًاس پرآپ نےمہربانی فرمائی اوریہی بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو عذابوں سے بچائے رکھ۔ اور جس کو تو اس روز عذابوں سے بچا لے گا تو بےشک اس پر مہربانی فرمائی اور یہی بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
And protect them from the evil consequences [of their deeds]. And he whom You protect from evil consequences that Day - You will have given him mercy. And that is the great attainment."
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللَّهِ أَكْبَرُ مِن مَّقْتِكُمْ أَنفُسَكُمْ إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيمَانِ فَتَكْفُرُونَ (10)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن لوگوں نےکفرکیا (اُس روز) ان لوگوں کوپکاراجائےگاکہ جس طرح (آج) تم کواپنےسےنفرت ہےاللہ کواس سےبڑھ کر (تم سے) نفرت تھی جب تم ایمان کی طرف بلائےجاتےتھےتوتم انکارکرتےتھےـ
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے کفر کیا ان سے پکار کر کہہ دیا جائے گا کہ جب تم (دنیا میں) ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے اور مانتے نہیں تھے تو خدا اس سے کہیں زیادہ بیزار ہوتا تھا جس قدر تم اپنے آپ سے بیزار ہو رہے ہو
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve will be addressed, "The hatred of Allah for you was [even] greater than your hatred of yourselves [this Day in Hell] when you were invited to faith, but you refused."
قَالُوا رَبَّنَا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَأَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوبِنَا فَهَلْ إِلَىٰ خُرُوجٍ مِّن سَبِيلٍ (11)
محمداکرم اعوان :
کہیں گےاےہمارےپروردگار! آپ نےہم کودوبارمردہ رکھا اوردوبارہمیں زندگی بخشی پس ہم اپنےگناہوں کا اقرارکرتےہیں توکیا (یہاں سے) نکلنےکی کوئی صورت ہے؟
فتح محمدجالندھری :
وہ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہم کو دو دفعہ بےجان کیا اور دو دفعہ جان بخشی۔ ہم کو اپنے گناہوں کا اقرار ہے تو کیا نکلنے کی کوئی سبیل ہے؟
Sahi International :
They will say, "Our Lord, You made us lifeless twice and gave us life twice, and we have confessed our sins. So is there to an exit any way?"
ذَٰلِكُم بِأَنَّهُ إِذَا دُعِيَ اللَّهُ وَحْدَهُ كَفَرْتُمْ ۖ وَإِن يُشْرَكْ بِهِ تُؤْمِنُوا ۚ فَالْحُكْمُ لِلَّهِ الْعَلِيِّ الْكَبِيرِ (12)
محمداکرم اعوان :
یہ اس وجہ سےہےکہ جب تنہااللہ کوپکاراجاتا تھا توتم انکارکردیتےتھے۔ اوراگراس کےساتھ کسی اورکوشریک کیاجاتاتھاتوتم مان لیتےتھے۔ سو (اس پر) فیصلہ اللہ کاہےجوعالی شان (اور) بڑےرتبےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ جب تنہا خدا کو پکارا جاتا تھا تو تم انکار کردیتے تھے۔ اور اگر اس کے ساتھ شریک مقرر کیا جاتا تھا تو تسلیم کرلیتے تھے تو حکم تو خدا ہی کا ہے جو (سب سے) اوپر اور (سب سے) بڑا ہے
Sahi International :
[They will be told], "That is because, when Allah was called upon alone, you disbelieved; but if others were associated with Him, you believed. So the judgement is with Allah, the Most High, the Grand."
هُوَ الَّذِي يُرِيكُمْ آيَاتِهِ وَيُنَزِّلُ لَكُم مِّنَ السَّمَاءِ رِزْقًا ۚ وَمَا يَتَذَكَّرُ إِلَّا مَن يُنِيبُ (13)
محمداکرم اعوان :
وہی ہیں جوتم کواپنی نشانیاں دکھاتےہیں اورتم پرآسمان سےرزق اتارتےہیں۔ اورنصیحت وہی حاصل کرتاہےجو (اُس کی طرف) رجوع کرتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تم پر آسمان سے رزق اُتارتا ہے۔ اور نصیحت تو وہی پکڑتا ہے جو (اس کی طرف) رجوع کرتا ہے
Sahi International :
It is He who shows you His signs and sends down to you from the sky, provision. But none will remember except he who turns back [in repentance].
فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ (14)
محمداکرم اعوان :
سوتم اللہ کوخالص اعتقادکرکےپکاروگوکافروں کوناگوارہی ہو۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا کی عبادت کو خالص کر کر اُسی کو پکارو اگرچہ کافر برا ہی مانیں
Sahi International :
So invoke Allah, [being] sincere to Him in religion, although the disbelievers dislike it.
رَفِيعُ الدَّرَجَاتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ لِيُنذِرَ يَوْمَ التَّلَاقِ (15)
محمداکرم اعوان :
وہ (اللہ) درجاتِ عالی (اور) عرش کےمالک ہیں اپنےبندوں میں سےجس کوچاہتےہیں اپنےحکم سےوحی بھیجتےہیں تاکہ ملاقات کےدن سےڈرائے۔
فتح محمدجالندھری :
مالک درجات عالی اور صاحب عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے وحی بھیجتا ہے تاکہ ملاقات کے دن سے ڈراوے
Sahi International :
[He is] the Exalted above [all] degrees, Owner of the Throne; He places the inspiration of His command upon whom He wills of His servants to warn of the Day of Meeting.
يَوْمَ هُم بَارِزُونَ ۖ لَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِنْهُمْ شَيْءٌ ۚ لِّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ۖ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ (16)
محمداکرم اعوان :
جس روزسب (اللہ کے) سامنےآموجود ہوں گے (کہ) ان کی کوئی بات اللہ سے چھپی نہ رہےگی۔ آج کس کی بادشاہت ہے؟ اللہ کی، جواکیلے (اور) غالب ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس روز وہ نکل پڑیں گے ان کی کوئی چیز خدا سے مخفی نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہت ہے؟ خدا کی جو اکیلا اور غالب ہے
Sahi International :
The Day they come forth nothing concerning them will be concealed from Allah. To whom belongs [all] sovereignty this Day? To Allah, the One, the Prevailing.
الْيَوْمَ تُجْزَىٰ كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ ۚ لَا ظُلْمَ الْيَوْمَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ (17)
محمداکرم اعوان :
آج ہرشخص کواس کےکیےکابدلہ دیاجائےگاآج (کسی پر) زیادتی نہ ہوگی۔ یقیناًاللہ بہت جلد حساب لینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
آج کے دن ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔ آج (کسی کے حق میں) بےانصافی نہیں ہوگی۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے
Sahi International :
This Day every soul will be recompensed for what it earned. No injustice today! Indeed, Allah is swift in account.
وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ ۚ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعٍ يُطَاعُ (18)
محمداکرم اعوان :
اوران کوقریب آنےوالےدن (قیامت) سےڈرائیےکہ جب دل غموں سےبھرکرگلوں تک آرہےہوں گے۔ ظالموں (کافرومشرک) کاکوئی دوست ہوگااورنہ سفارشی، جس کی بات قبول کرلی جائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو قریب آنے والے دن سے ڈراؤ جب کہ دل غم سے بھر کر گلوں تک آرہے ہوں گے۔ (اور) ظالموں کا کوئی دوست نہ ہوگا اور نہ کوئی سفارشی جس کی بات قبول کی جائے
Sahi International :
And warn them, [O Muhammad], of the Approaching Day, when hearts are at the throats, filled [with distress]. For the wrongdoers there will be no devoted friend and no intercessor [who is] obeyed.
يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ (19)
محمداکرم اعوان :
وہ آنکھوں کی خیانت (تک) کوجانتےہیں اورجو (باتیں) سینوں میں پوشیدہ ہیں (ان کوبھی)۔
فتح محمدجالندھری :
وہ آنکھوں کی خیانت کو جانتا ہے اور جو (باتیں) سینوں میں پوشیدہ ہیں (ان کو بھی)
Sahi International :
He knows that which deceives the eyes and what the breasts conceal.
وَاللَّهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ ۖ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَقْضُونَ بِشَيْءٍ ۗ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ (20)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ سچائی کے ساتھ حکم فرماتےہیں اوراس کےسواجن کویہ لوگ پکارتے ہیں ، وہ کسی طرح کافیصلہ نہیں کرسکتے۔ (کیونکہ) بےشک اللہ ہی (سب کچھ) سننےوالے (سب کچھ)) دیکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا سچائی کے ساتھ حکم فرماتا ہے اور جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کچھ بھی حکم نہیں دے سکتے۔ بےشک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے
Sahi International :
And Allah judges with truth, while those they invoke besides Him judge not with anything. Indeed, Allah - He is the Hearing, the Seeing.
۞ أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ كَانُوا مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَانُوا هُمْ أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَآثَارًا فِي الْأَرْضِ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ وَمَا كَانَ لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِن وَاقٍ (21)
محمداکرم اعوان :
کیاان لوگوں نےزمین میں چل پھرکرنہیں دیکھاکہ جو (کافر) ان سےپہلےگزرےان کاکیاانجام ہواوہ زوراورزمین میں نشانیاں (عمارتیں) بنانےکےلحاظ سےان سےکہیں زیادہ تھےتواللہ نےان کوان کےگناہوں کےسبب پکڑلیااوران کواللہ (کےعذاب) سےبچانےوالاکوئی نہ تھا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھ لیتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا۔ وہ ان سے زور اور زمین میں نشانات (بنانے) کے لحاظ سے کہیں بڑھ کر تھے تو خدا نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا۔ اور ان کو خدا (کے عذاب) سے کوئی بھی بچانے والا نہ تھا
Sahi International :
Have they not traveled through the land and observed how was the end of those who were before them? They were greater than them in strength and in impression on the land, but Allah seized them for their sins. And they had not from Allah any protector.
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانَت تَّأْتِيهِمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَكَفَرُوا فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ (22)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےکہ ان کےپاس ان کےپیغمبرواضح دلیلیں لےکرآتےرہےتویہ کفرکرتےتھےسواللہ نےان کوپکڑلیابےشک وہ بڑی قوت والے، سخت عذاب دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی دلیلیں لاتے تھے تو یہ کفر کرتے تھے سو خدا نے ان کو پکڑ لیا۔ بےشک وہ صاحب قوت (اور) سخت عذاب دینے والا ہے
Sahi International :
That was because their messengers were coming to them with clear proofs, but they disbelieved, so Allah seized them. Indeed, He is Powerful and severe in punishment.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ (23)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کواپنی نشانیاں اورروشن دلیل دےکربھیجا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں اور دلیل روشن دے کر بھیجا
Sahi International :
And We did certainly send Moses with Our signs and a clear authority
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَقَارُونَ فَقَالُوا سَاحِرٌ كَذَّابٌ (24)
محمداکرم اعوان :
فرعون اورہامان اورقارون کی طرف تو انہوں نےکہاکہ یہ توجھوٹاجادوگرہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف تو انہوں نے کہا کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا
Sahi International :
To Pharaoh, Haman and Qarun; but they said, "[He is] a magician and a liar."
فَلَمَّا جَاءَهُم بِالْحَقِّ مِنْ عِندِنَا قَالُوا اقْتُلُوا أَبْنَاءَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ وَاسْتَحْيُوا نِسَاءَهُمْ ۚ وَمَا كَيْدُ الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ (25)
محمداکرم اعوان :
غرض جب وہ ان کےپاس ہماری طرف سےحق لےکرپہنچےتو (مذکورہ لوگ) کہنےلگےجولوگ ان کےساتھ ایمان لائے ہیں ان کےبیٹوں کوقتل کردواوران کی بیٹیوں کوزندہ رہنےدو۔اور کافروں کی تدبیرمحض بےاثررہی۔
فتح محمدجالندھری :
غرض جب وہ ان کے پاس ہماری طرف سے حق لے کر پہنچے تو کہنے لگے کہ جو اس کے ساتھ (خدا پر) ایمان لائے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کردو اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دو۔ اور کافروں کی تدبیریں بےٹھکانے ہوتی ہیں
Sahi International :
And when he brought them the truth from Us, they said, "Kill the sons of those who have believed with him and keep their women alive." But the plan of the disbelievers is not except in error.
وَقَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُونِي أَقْتُلْ مُوسَىٰ وَلْيَدْعُ رَبَّهُ ۖ إِنِّي أَخَافُ أَن يُبَدِّلَ دِينَكُمْ أَوْ أَن يُظْهِرَ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادَ (26)
محمداکرم اعوان :
اور فرعون کہنےلگامجھےچھوڑدوکہ مَیں موسیٰ (علیہ السلام) کوقتل کردوں اوراس کوچاہیئےکہ وہ اپنےرب کو (مدد کےلیے) پکارےمجھےڈرہےکہ وہ (کہیں) تمہارےدین کونہ بدل دےیاملک میں فساد پیدا (نہ) کردے۔
فتح محمدجالندھری :
اور فرعون بولا کہ مجھے چھوڑو کہ موسیٰ کو قتل کردوں اور وہ اپنے پروردگار کو بلالے۔ مجھے ڈر ہے کہ وہ (کہیں) تمہارے دین کو نہ بدل دے یا ملک میں فساد (نہ) پیدا کردے
Sahi International :
And Pharaoh said, "Let me kill Moses and let him call upon his Lord. Indeed, I fear that he will change your religion or that he will cause corruption in the land."
وَقَالَ مُوسَىٰ إِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُم مِّن كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا يُؤْمِنُ بِيَوْمِ الْحِسَابِ (27)
محمداکرم اعوان :
اورموسیٰ (علیہ السلام) نےفرمایابےشک میں ہرتکبرکرنےوالےسےجوحساب کےدن پرایمان نہیں لاتااپنےاورتمہارےپروردگارکی پناہ لےچکاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے کہا کہ میں ہر متکبر سے جو حساب کے دن (یعنی قیامت) پر ایمان نہیں لاتا۔ اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ لے چکا ہوں
Sahi International :
But Moses said, "Indeed, I have sought refuge in my Lord and your Lord from every arrogant one who does not believe in the Day of Account."
وَقَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيمَانَهُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَن يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاءَكُم بِالْبَيِّنَاتِ مِن رَّبِّكُمْ ۖ وَإِن يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ ۖ وَإِن يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُم بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ (28)
محمداکرم اعوان :
اور فرعون کےلوگوں میں سےایک ایمان دار شخص نےجواپناایمان پوشیدہ رکھتا تھاکہا، تم ایسےشخص کوقتل کرنا چاہتےہوجوکہتا ہےمیراپروردگاراللہ ہےحالانکہ وہ تمہارےپاس تمہارےپروردگارکی طرف سے (اس دعویٰ پر) دلیلیں لےکرآیاہےاوراگر (بالفرض) وہ جھوٹاہےتواس کاجھوٹ اُسی پرپڑےگااوراگروہ سچاہواتوکوئی سا (عذاب) جس کاوہ تم سےوعدہ کرتاہےتم پرواقع ہوکررہےگا۔ بےشک اللہ ایسے شخص کوہدایت نہیں دیتےجوحد سےگزرنےوالا، جھوٹ بولنے والاہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور فرعون کے لوگوں میں سے ایک مومن شخص جو اپنے ایمان کو پوشیدہ رکھتا تھا کہنے لگا کیا تم ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا پروردگار خدا ہے اور وہ تمہارے پروردگار (کی طرف) سے نشانیاں بھی لے کر آیا ہے۔ اور اگر وہ جھوٹا ہوگا تو اس کے جھوٹ کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور اگر سچا ہوگا تو کوئی سا عذاب جس کا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے تم پر واقع ہو کر رہے گا۔ بےشک خدا اس شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو بےلحاظ جھوٹا ہے
Sahi International :
And a believing man from the family of Pharaoh who concealed his faith said, "Do you kill a man [merely] because he says, 'My Lord is Allah' while he has brought you clear proofs from your Lord? And if he should be lying, then upon him is [the consequence of] his lie; but if he should be truthful, there will strike you some of what he promises you. Indeed, Allah does not guide one who is a transgressor and a liar.
يَا قَوْمِ لَكُمُ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ظَاهِرِينَ فِي الْأَرْضِ فَمَن يَنصُرُنَا مِن بَأْسِ اللَّهِ إِن جَاءَنَا ۚ قَالَ فِرْعَوْنُ مَا أُرِيكُمْ إِلَّا مَا أَرَىٰ وَمَا أَهْدِيكُمْ إِلَّا سَبِيلَ الرَّشَادِ (29)
محمداکرم اعوان :
اےمیری قوم! آج تمہاری بادشاہت ہےاس سرزمین میں تم حاکم ہو، سواللہ کےعذاب میں ہماری کون مددکرےگااگر (اس کےقتل سے) وہ ہم پرآپڑا؟ فرعون نےکہامیں توتم کو وہی رائےدوں گاجوخودسمجھ رہاہوں اورمیں تم کووہی راہ بتاتاہوں جس میں بھلائی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اے قوم آج تمہاری ہی بادشاہت ہے اور تم ہی ملک میں غالب ہو۔ (لیکن) اگر ہم پر خدا کا عذاب آگیا تو (اس کے دور کرنے کے لئے) ہماری مدد کون کرے گا۔ فرعون نے کہا کہ میں تمہیں وہی بات سُجھاتا ہوں جو مجھے سوجھی ہے اور وہی راہ بتاتا ہوں جس میں بھلائی ہے
Sahi International :
O my people, sovereignty is yours today, [your being] dominant in the land. But who would protect us from the punishment of Allah if it came to us?" Pharaoh said, "I do not show you except what I see, and I do not guide you except to the way of right conduct."
وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُم مِّثْلَ يَوْمِ الْأَحْزَابِ (30)
محمداکرم اعوان :
اوراس ایمان والےشخص نےکہااےمیری قوم! بےشک میں تمہاری نسبت ڈرتاہوں (ہوسکتاہے) کہ تم پردیگرامتوں کےدن کی طرح کا (عذاب) آجائے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو مومن تھا وہ کہنے لگا کہ اے قوم مجھے تمہاری نسبت خوف ہے کہ (مبادا) تم پر اور اُمتوں کی طرح کے دن کا عذاب آجائے
Sahi International :
And he who believed said, "O my people, indeed I fear for you [a fate] like the day of the companies -
مِثْلَ دَأْبِ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِينَ مِن بَعْدِهِمْ ۚ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ (31)
محمداکرم اعوان :
جیساقومِ نوح ؑ اورعاداورثمود اوران کےبعد والوں کاحال ہواتھااوراللہ بندوں پرکسی طرح کی زیادتی نہیں کرناچاہتے۔
فتح محمدجالندھری :
یعنی) نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور جو لوگ ان کے پیچھے ہوئے ہیں ان کے حال کی طرح (تمہارا حال نہ ہوجائے) اور خدا تو بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا
Sahi International :
Like the custom of the people of Noah and of 'Aad and Thamud and those after them. And Allah wants no injustice for [His] servants.
وَيَا قَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ يَوْمَ التَّنَادِ (32)
محمداکرم اعوان :
اوراےمیری قوم! بےشک مجھےتمہاری نسبت اس دن (قیامت) کاخوف ہےجس میں بہت ندائیں ہوں گی۔
فتح محمدجالندھری :
اور اے قوم مجھے تمہاری نسبت پکار کے دن (یعنی قیامت) کا خوف ہے
Sahi International :
And O my people, indeed I fear for you the Day of Calling -
يَوْمَ تُوَلُّونَ مُدْبِرِينَ مَا لَكُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ ۗ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ (33)
محمداکرم اعوان :
جس دن تم پشت پھیرکر (دوزخ کی طرف) پلٹوگےاس دن تم کواللہ (کےعذاب) سےبچانےوالاکوئی نہ ہوگا۔ اورجس کواللہ گمراہ کردیں تواس کوکوئی ہدایت دینےوالا نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن تم پیٹھ پھیر کر (قیامت کے دن سے) بھاگو گے (اس دن) تم کو کوئی (عذاب) خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں
Sahi International :
The Day you will turn your backs fleeing; there is not for you from Allah any protector. And whoever Allah leaves astray - there is not for him any guide.
وَلَقَدْ جَاءَكُمْ يُوسُفُ مِن قَبْلُ بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا زِلْتُمْ فِي شَكٍّ مِّمَّا جَاءَكُم بِهِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا هَلَكَ قُلْتُمْ لَن يَبْعَثَ اللَّهُ مِن بَعْدِهِ رَسُولًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُّرْتَابٌ (34)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک اس سےپہلےتمہارےپاس یوسف (علیہ السلام) دلائل لےکرآچکےہیں سوتم ان امورمیں بھی برابرشک ہی میں رہےجووہ تمہارےپاس لےکرآئےتھےحتّٰی کہ جب ان کی وفات ہوگئی توتم کہنےلگےبس اب ان کےبعداللہ کسی پیغمبرکوہرگزنہ بھیجیں گے۔ اسی طرح اللہ اس شخص کوگمراہ کردیتےہیں جوحدسےنکل جانےوالا،شک کرنےوالاہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور پہلے یوسف بھی تمہارے پاس نشانیاں لے کر آئے تھے تو جو وہ لائے تھے اس سے تم ہمیشہ شک ہی میں رہے۔ یہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم کہنے لگے کہ خدا اس کے بعد کبھی کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح خدا اس شخص کو گمراہ کر دیتا ہے جو حد سے نکل جانے والا اور شک کرنے والا ہو
Sahi International :
And Joseph had already come to you before with clear proofs, but you remained in doubt of that which he brought to you, until when he died, you said, 'Never will Allah send a messenger after him.' Thus does Allah leave astray he who is a transgressor and skeptic."
الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ أَتَاهُمْ ۖ كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّهِ وَعِندَ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ كَذَٰلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ (35)
محمداکرم اعوان :
وہ جواللہ کی آیتوں میں بغیرکسی دلیل کےجھگڑاکرتےہیں، جواُن کےپاس آئی ہوں۔ اللہ کےنزدیک اورایمان والوں کےنزدیک (یہ جھگڑا) سخت ناپسندیدہ ہے۔ اس طرح اللہ ہرتکبرکرنےوالےسرکش کےدل پرمہرلگادیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی دلیل آئی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ خدا کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ جھگڑا سخت ناپسند ہے۔ اسی طرح خدا ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے
Sahi International :
Those who dispute concerning the signs of Allah without an authority having come to them - great is hatred [of them] in the sight of Allah and in the sight of those who have believed. Thus does Allah seal over every heart [belonging to] an arrogant tyrant.
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا هَامَانُ ابْنِ لِي صَرْحًا لَّعَلِّي أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ (36)
محمداکرم اعوان :
اورفرعون نےکہااےہامان! میرےلیےایک بلندعمارت بنواؤشایدمیں راستوں تک جاپہنچوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور فرعون نے کہا کہ ہامان میرے لئے ایک محل بناؤ تاکہ میں (اس پر چڑھ کر) رستوں پر پہنچ جاؤں
Sahi International :
And Pharaoh said, "O Haman, construct for me a tower that I might reach the ways -
أَسْبَابَ السَّمَاوَاتِ فَأَطَّلِعَ إِلَىٰ إِلَٰهِ مُوسَىٰ وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ كَاذِبًا ۚ وَكَذَٰلِكَ زُيِّنَ لِفِرْعَوْنَ سُوءُ عَمَلِهِ وَصُدَّ عَنِ السَّبِيلِ ۚ وَمَا كَيْدُ فِرْعَوْنَ إِلَّا فِي تَبَابٍ (37)
محمداکرم اعوان :
(یعنی) آسمانوں کےراستوں پرتوموسٰی (علیہ السلام) کےمعبودکوجھانک کردیکھ لوں اوربےشک میں تواُسےجھوٹاسمجھتاہوں۔ اوراسی طرح فرعون کواس کےبرےاعمال اچھےمعلوم ہوتےتھےاوروہ راستےسےروک دیاگیاتھا۔ اورفرعون کی تدبیرغارت گئی۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) آسمانوں کے رستوں پر، پھر موسیٰ کے خدا کو دیکھ لوں اور میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔ اور اسی طرح فرعون کو اس کے اعمال بد اچھے معلوم ہوتے تھے اور وہ رستے سے روک دیا گیا تھا۔ اور فرعون کی تدبیر تو بےکار تھی
Sahi International :
The ways into the heavens - so that I may look at the deity of Moses; but indeed, I think he is a liar." And thus was made attractive to Pharaoh the evil of his deed, and he was averted from the [right] way. And the plan of Pharaoh was not except in ruin.
وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ (38)
محمداکرم اعوان :
اوراس ایمان دارشخص نےکہااےمیری قوم! میری راہ پرچلومیں تم کوٹھیک ٹھیک راہ بتاتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ شخص جو مومن تھا اس نے کہا کہ بھائیو میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کا رستہ دکھاؤ ں
Sahi International :
And he who believed said, "O my people, follow me, I will guide you to the way of right conduct.
يَا قَوْمِ إِنَّمَا هَٰذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَإِنَّ الْآخِرَةَ هِيَ دَارُ الْقَرَارِ (39)
محمداکرم اعوان :
اےمیری قوم! یقیناً دنیاکی یہ زندگی چندروزفائدہ اٹھانےکی چیزہےاوربلاشبہ آخرت ہی ہمیشہ کاگھرہے۔
فتح محمدجالندھری :
بھائیو یہ دنیا کی زندگی (چند روزہ) فائدہ اٹھانے کی چیز ہے۔ اور جو آخرت ہے وہی ہمیشہ رہنے کا گھر ہے
Sahi International :
O my people, this worldly life is only [temporary] enjoyment, and indeed, the Hereafter - that is the home of [permanent] settlement.
مَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَلَا يُجْزَىٰ إِلَّا مِثْلَهَا ۖ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ (40)
محمداکرم اعوان :
جوبرےکام کرےگاتواس کوبدلہ بھی ویساہی ملےگااورجونیک کام کرےوہ مردہویاعورت اوروہ ایمان رکھتاہو، سوایسےلوگ جنت میں جائیں گےوہاں ان کوبےحساب رزق ملےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو برے کام کرے گا اس کو بدلہ بھی ویسا ہی ملے گا۔ اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ہوگا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے وہاں ان کو بےشمار رزق ملے گا
Sahi International :
Whoever does an evil deed will not be recompensed except by the like thereof; but whoever does righteousness, whether male or female, while he is a believer - those will enter Paradise, being given provision therein without account.
۞ وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ (41)
محمداکرم اعوان :
اوراےمیری قوم! مجھےکیاہےمیں تم کونجات کی طرف بلاتاہوں اورتم مجھے (دوزخ کی) آگ کی طرف بلاتے ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اے قوم میرا کیا (حال) ہے کہ میں تم کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے (دوزخ کی) آگ کی طرف بلاتے ہو
Sahi International :
And O my people, how is it that I invite you to salvation while you invite me to the Fire?
تَدْعُونَنِي لِأَكْفُرَ بِاللَّهِ وَأُشْرِكَ بِهِ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَأَنَا أَدْعُوكُمْ إِلَى الْعَزِيزِ الْغَفَّارِ (42)
محمداکرم اعوان :
تم مجھےاس بات کی طرف بلاتےہوکہ میں اللہ کےساتھ کفرکروں اوراس کےساتھ ایسی چیزکوشریک بناؤں جس کے بارےمیرےپاس کوئی علم نہیں اورمیں تمہیں (اللہ) زبردست (اور) بخشنےوالےکی طرف بلاتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
تم مجھے اس لئے بلاتے ہو کہ خدا کے ساتھ کفر کروں اور اس چیز کو اس کا شریک مقرر کروں جس کا مجھے کچھ بھی علم نہیں۔ اور میں تم کو (خدائے) غالب (اور) بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں
Sahi International :
You invite me to disbelieve in Allah and associate with Him that of which I have no knowledge, and I invite you to the Exalted in Might, the Perpetual Forgiver.
لَا جَرَمَ أَنَّمَا تَدْعُونَنِي إِلَيْهِ لَيْسَ لَهُ دَعْوَةٌ فِي الدُّنْيَا وَلَا فِي الْآخِرَةِ وَأَنَّ مَرَدَّنَا إِلَى اللَّهِ وَأَنَّ الْمُسْرِفِينَ هُمْ أَصْحَابُ النَّارِ (43)
محمداکرم اعوان :
اس میں کوئی شک نہیں کہ تم مجھےاس چیزکی طرف بلاتےہوجونہ دنیامیں اورنہ آخرت میں (مددکےلیے) پکارےجانےکےلائق ہےاوریہ کہ ہم کواللہ کی طرف لوٹناہےاوریہ کہ حدسےنکل جانےوالےدوزخی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
سچ تو یہ ہے کہ جس چیز کی طرف تم مجھے بلاتے ہو اس کو دنیا اور آخرت میں بلانے (یعنی دعا قبول کرنے) کا مقدور نہیں اور ہم کو خدا کی طرف لوٹنا ہے اور حد سے نکل جانے والے دوزخی ہیں
Sahi International :
Assuredly, that to which you invite me has no [response to a] supplication in this world or in the Hereafter; and indeed, our return is to Allah, and indeed, the transgressors will be companions of the Fire.
فَسَتَذْكُرُونَ مَا أَقُولُ لَكُمْ ۚ وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ (44)
محمداکرم اعوان :
سوآگےچل کرتم میری بات کویادکروگے۔ اورمَیں اپنامعاملہ اللہ کےسپردکرتاہوں بےشک اللہ بندوں کودیکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو بات میں تم سے کہتا ہوں تم اسے آگے چل کر یاد کرو گے۔ اور میں اپنا کام خدا کے سپرد کرتا ہوں۔ بےشک خدا بندوں کو دیکھنے والا ہے
Sahi International :
And you will remember what I [now] say to you, and I entrust my affair to Allah. Indeed, Allah is Seeing of [His] servants."
فَوَقَاهُ اللَّهُ سَيِّئَاتِ مَا مَكَرُوا ۖ وَحَاقَ بِآلِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ (45)
محمداکرم اعوان :
پھراللہ نےاس (مومن) کوان کی بری تدبیروں سےبچالیااورفرعون والوں کوبرےعذاب نےآگھیرا۔
فتح محمدجالندھری :
غرض خدا نے موسیٰ کو ان لوگوں کی تدبیروں کی برائیوں سے محفوظ رکھا اور فرعون والوں کو برے عذاب نے آگھیرا
Sahi International :
So Allah protected him from the evils they plotted, and the people of Pharaoh were enveloped by the worst of punishment -
النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا ۖ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ (46)
محمداکرم اعوان :
آگ، کہ (برزخ میں) صبح اورشام اس کےسامنےلائےجاتےہیں اورجس روزقیامت قائم ہوگی (ارشادہوگاکہ) فرعون والوں کو (مزید) سخت عذاب میں داخل کرو۔
فتح محمدجالندھری :
یعنی) آتش (جہنم) کہ صبح وشام اس کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔ اور جس روز قیامت برپا ہوگی (حکم ہوگا کہ) فرعون والوں کو نہایت سخت عذاب میں داخل کرو
Sahi International :
The Fire, they are exposed to it morning and evening. And the Day the Hour appears [it will be said], "Make the people of Pharaoh enter the severest punishment."
وَإِذْ يَتَحَاجُّونَ فِي النَّارِ فَيَقُولُ الضُّعَفَاءُ لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ أَنتُم مُّغْنُونَ عَنَّا نَصِيبًا مِّنَ النَّارِ (47)
محمداکرم اعوان :
اورجب دوزخ میں ایک دوسرےسےجھگڑیں گےتوکمزورلوگ بڑےلوگوں سےکہیں گے، بےشک ہم توتمہارےتابع تھےتوکیاتم ہم سےآگ کاکوئی جزہٹاسکتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
اور جب وہ دوزخ میں جھگڑیں گے تو ادنیٰ درجے کے لوگ بڑے آدمیوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا تم دوزخ (کے عذاب) کا کچھ حصہ ہم سے دور کرسکتے ہو؟
Sahi International :
And [mention] when they will argue within the Fire, and the weak will say to those who had been arrogant, "Indeed, we were [only] your followers, so will you relieve us of a share of the Fire?"
قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ (48)
محمداکرم اعوان :
وہ بڑےلوگ کہیں گےہم سب ہی اس (دوزخ) میں ہیں یقیناًاللہ بندوں کےدرمیان فیصلہ فرماچکے۔
فتح محمدجالندھری :
بڑے آدمی کہیں گے کہ تم (بھی اور) ہم (بھی) سب دوزخ میں (رہیں گے) خدا بندوں میں فیصلہ کرچکا ہے
Sahi International :
Those who had been arrogant will say, "Indeed, all [of us] are in it. Indeed, Allah has judged between the servants."
وَقَالَ الَّذِينَ فِي النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوا رَبَّكُمْ يُخَفِّفْ عَنَّا يَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ (49)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ آگ میں ہوں گےجہنم کےداروغوں سےکہیں گےکہ اپنےپروردگارسےدعاکروکہ ایک روزتوہم سےعذاب ہلکاکردیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ آگ میں (جل رہے) ہوں گے وہ دوزخ کے داروغوں سے کہیں گے کہ اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ ایک روز تو ہم سے عذاب ہلکا کردے
Sahi International :
And those in the Fire will say to the keepers of Hell, "Supplicate your Lord to lighten for us a day from the punishment."
قَالُوا أَوَلَمْ تَكُ تَأْتِيكُمْ رُسُلُكُم بِالْبَيِّنَاتِ ۖ قَالُوا بَلَىٰ ۚ قَالُوا فَادْعُوا ۗ وَمَا دُعَاءُ الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ (50)
محمداکرم اعوان :
وہ کہیں گےکیاتمہارےپیغمبرتمہارےپاس نشانیاں لےکرنہیں آتےرہےتھے؟ (دوزخی) کہیں گےہاں، تو (فرشتے) کہیں گےپھرتم (خودہی) دعاکرواورکافروں کی دعابےکارہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے۔ وہ کہیں گے کیوں نہیں تو وہ کہیں گے کہ تم ہی دعا کرو۔ اور کافروں کی دعا (اس روز) بےکار ہوگی
Sahi International :
They will say, "Did there not come to you your messengers with clear proofs?" They will say, "Yes." They will reply, "Then supplicate [yourselves], but the supplication of the disbelievers is not except in error."
إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ (51)
محمداکرم اعوان :
یقیناًہم اپنےپیغمبروں اورایمان لانےوالوں کی دنیاکی زندگی میں بھی مددفرماتےہیں اورجس دن گواہ کھڑےہوں گے (تب بھی)۔
فتح محمدجالندھری :
ہم اپنے پیغمبروں کی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے (یعنی قیامت کو بھی)
Sahi International :
Indeed, We will support Our messengers and those who believe during the life of this world and on the Day when the witnesses will stand -
يَوْمَ لَا يَنفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ ۖ وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ (52)
محمداکرم اعوان :
جس دن ظالموں کوان کی معذرت کوئی فائدہ نہ دےگی اوران کےلیےلعنت ہےاوران کےلیےبُراگھرہے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ فائدہ نہ دے گی اور ان کے لئے لعنت اور برا گھر ہے
Sahi International :
The Day their excuse will not benefit the wrongdoers, and they will have the curse, and they will have the worst home.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْهُدَىٰ وَأَوْرَثْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ الْكِتَابَ (53)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کوہدایت (تورات) عطافرمائی اورہم نےبنی اسرائیل کواس کتاب کاوارث بنایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو ہدایت (کی کتاب) دی اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا
Sahi International :
And We had certainly given Moses guidance, and We caused the Children of Israel to inherit the Scripture
هُدًى وَذِكْرَىٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ (54)
محمداکرم اعوان :
عقل مندوں کےلیےراہنمائی اورنصیحت۔
فتح محمدجالندھری :
عقل والوں کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے
Sahi International :
As guidance and a reminder for those of understanding.
فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ (55)
محمداکرم اعوان :
پس صبرکریں بےشک اللہ کاوعدہ سچاہےاوراپنی خطاؤں کی معافی مانگیں اورصبح وشام اپنےپروردگارکی تعریف کےساتھ تسبیح کرتےرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو صبر کرو بےشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور صبح وشام اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو
Sahi International :
So be patient, [O Muhammad]. Indeed, the promise of Allah is truth. And ask forgiveness for your sin and exalt [Allah] with praise of your Lord in the evening and the morning.
إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ أَتَاهُمْ ۙ إِن فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبْرٌ مَّا هُم بِبَالِغِيهِ ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ (56)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ بغیرکسی دلیل کےاللہ کی آیات میں جھگڑاکرتےہیں جواُن کےپاس آئی ہوں، ان کےدلوں میں صرف بڑابننےکی خواہش ہےوہ اس تک پہنچنےوالےنہیں سواللہ کی پناہ مانگتےرہیئے۔ بےشک وہی (سب کچھ) سننےوالے (سب کچھ) دیکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں ان کے دلوں میں اور کچھ نہیں (ارادہٴ) عظمت ہے اور وہ اس کو پہنچنے والے نہیں تو خدا کی پناہ مانگو۔ بےشک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے
Sahi International :
Indeed, those who dispute concerning the signs of Allah without [any] authority having come to them - there is not within their breasts except pride, [the extent of] which they cannot reach. So seek refuge in Allah. Indeed, it is He who is the Hearing, the Seeing.
لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (57)
محمداکرم اعوان :
آسمانوں اورزمین کاپیداکرنالوگوں کےپیداکرنےسےبڑا (کام) ہےولیکن اکثرلوگ نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا لوگوں کے پیدا کرنے کی نسبت بڑا (کام) ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Sahi International :
The creation of the heavens and earth is greater than the creation of mankind, but most of the people do not know.
وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَلَا الْمُسِيءُ ۚ قَلِيلًا مَّا تَتَذَكَّرُونَ (58)
محمداکرم اعوان :
اندھااورآنکھ والابرابرنہیں۔ اورجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کیےاوربدکاربرابرنہیں۔ تم بہت کم غورکرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اندھا اور آنکھ والا برابر نہیں۔ اور نہ ایمان لانے والے نیکوکار اور نہ بدکار (برابر ہیں) (حقیقت یہ ہے کہ) تم بہت کم غور کرتے ہو
Sahi International :
And not equal are the blind and the seeing, nor are those who believe and do righteous deeds and the evildoer. Little do you remember.
إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ (59)
محمداکرم اعوان :
بےشک قیامت آنےوالی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ولیکن اکثرلوگ نہیں مانتے۔
فتح محمدجالندھری :
قیامت آنے والی ہے اس میں کچھ شک نہیں۔ لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں رکھتے
Sahi International :
Indeed, the Hour is coming - no doubt about it - but most of the people do not believe.
وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ (60)
محمداکرم اعوان :
اورتمہارےپروردگارنےفرمادیاہےکہ مجھ سےدعاکرومَیں تمہاری دعاقبول فرماؤں گا۔ بےشک جولوگ میری عبادت سےتکبرکرتےہیں عنقریب وہ ذلیل ہوکردوزخ میں داخل ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری (دعا) قبول کروں گا۔ جو لوگ میری عبادت سے ازراہ تکبر کنیاتے ہیں۔ عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے
Sahi International :
And your Lord says, "Call upon Me; I will respond to you." Indeed, those who disdain My worship will enter Hell [rendered] contemptible.
اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ (61)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی توہےجس نےتمہارےلیےرات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرواوردن روشن بنایا (کہ کام کرو) بےشک اللہ لوگوں پرفضل کرنےوالاہےولیکن اکثرلوگ شکرنہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی کہ اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا (کہ اس میں کام کرو) بےشک خدا لوگوں پر فضل کرنے والا ہے۔ لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
Sahi International :
It is Allah who made for you the night that you may rest therein and the day giving sight. Indeed, Allah is full of bounty to the people, but most of the people are not grateful.
ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ لَّا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ (62)
محمداکرم اعوان :
یہی اللہ تمہاراپروردگارہےہرچیزکاپیداکرنےوالا، اس کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں پھرتم کہاں بھٹک رہےہو۔
فتح محمدجالندھری :
یہی خدا تمہارا پروردگار ہے جو ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں بھٹک رہے ہو؟
Sahi International :
That is Allah, your Lord, Creator of all things; there is no deity except Him, so how are you deluded?
كَذَٰلِكَ يُؤْفَكُ الَّذِينَ كَانُوا بِآيَاتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ (63)
محمداکرم اعوان :
اسی طرح وہ لوگ بھی بھٹک رہےتھےجواللہ کی نشانیوں کاانکارکیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اسی طرح وہ لوگ بھٹک رہے تھے جو خدا کی آیتوں سے انکار کرتے تھے
Sahi International :
Thus were those [before you] deluded who were rejecting the signs of Allah.
اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ قَرَارًا وَالسَّمَاءَ بِنَاءً وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ ۖ فَتَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ (64)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی ہےجس نےتمہارےلیےزمین کوقرارگاہ بنایااورآسمان کوچھت بنایااورتمہاری صورتیں بنائیں، سوخوب صورتیں بنائیں تمہاری۔ اورتمہیں پاکیزہ چیزیں کھانےکودیں۔ یہی اللہ تمہاراپروردگارہے۔ سوبہت برکت والاہےاللہ جوسب جہانوں کاپروردگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے ٹھیرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی خوب بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے۔ پس خدائے پروردگار عالم بہت ہی بابرکت ہے
Sahi International :
It is Allah who made for you the earth a place of settlement and the sky a ceiling and formed you and perfected your forms and provided you with good things. That is Allah, your Lord; then blessed is Allah, Lord of the worlds.
هُوَ الْحَيُّ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ فَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ۗ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (65)
محمداکرم اعوان :
وہ زندہ رہنےوالاہےاس کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں سوتم سب خالص اعتقاد کےساتھ اسی کوپکاراکرو۔ تمام خوبیاں اللہ کےلیےہیں جوتمام جہانوں کاپروردگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ زندہ ہے (جسے موت نہیں) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو اس کی عبادت کو خالص کر کر اسی کو پکارو۔ ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام جہان کا پروردگار ہے
Sahi International :
He is the Ever-Living; there is no deity except Him, so call upon Him, [being] sincere to Him in religion. [All] praise is [due] to Allah, Lord of the worlds.
۞ قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَمَّا جَاءَنِيَ الْبَيِّنَاتُ مِن رَّبِّي وَأُمِرْتُ أَنْ أُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ (66)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ بےشک مجھےروک دیاگیاہےکہ جن کوتم اللہ کےسواپکارتےہو، مَیں ان کی عبادت کروں جب کہ میرےپاس میرےپروردگارکی طرف سےکھلی دلیلیں آچکیں اورمجھےیہ حکم ہواکہ مَیں جہانوں کےپروردگارکافرماں برداررہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ ان سے) کہہ دو کہ مجھے اس بات کی ممانعت کی گئی ہے کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو ان کی پرستش کروں (اور میں ان کی کیونکر پرستش کروں) جب کہ میرے پاس میرے پروردگار (کی طرف) سے کھلی دلیلیں آچکی ہیں اور مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ پروردگار عالم ہی کا تابع فرمان ہوں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Indeed, I have been forbidden to worship those you call upon besides Allah once the clear proofs have come to me from my Lord, and I have been commanded to submit to the Lord of the worlds."
هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُونُوا شُيُوخًا ۚ وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّىٰ مِن قَبْلُ ۖ وَلِتَبْلُغُوا أَجَلًا مُّسَمًّى وَلَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (67)
محمداکرم اعوان :
وہی توہےجس نےتمہیں مٹی سےپیدافرمایاپھرنطفہ سے، پھرگوشت کےلوتھڑےسے، پھرتم کوبچہ بناکر (ماں کےپیٹ سے) نکالتاہےپھرتم اپنی جوانی کوپہنچتےہوپھربوڑھےہوجاتےہواورکوئی توتم میں سےپہلےہی مرجاتاہےاورتاکہ تم (اپنے) وقتِ مقررہ کوپہنچ جاؤاورتاکہ تم سمجھو۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے تم کو (پہلے) مٹی سے پیدا کیا۔ ہھر نطفہ بنا کر پھر لوتھڑا بنا کر پھر تم کو نکالتا ہے (کہ تم) بچّے (ہوتے ہو) پھر تم اپنی جوانی کو پہنچتے ہو۔ پھر بوڑھے ہوجاتے ہو۔ اور کوئی تم میں سے پہلے ہی مرجاتا ہے اور تم (موت کے) وقت مقرر تک پہنچ جاتے ہو اور تاکہ تم سمجھو
Sahi International :
It is He who created you from dust, then from a sperm-drop, then from a clinging clot; then He brings you out as a child; then [He develops you] that you reach your [time of] maturity, then [further] that you become elders. And among you is he who is taken in death before [that], so that you reach a specified term; and perhaps you will use reason.
هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ فَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ (68)
محمداکرم اعوان :
وہی زندہ کرتاہےاوروہی موت دیتاہے۔ پھرجب کوئی کام کرناچاہتاہےتواس سےفرمادیتاہےکہ ہوجاسووہ ہوجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے۔ پھر جب وہ کوئی کام کرنا (اور کسی کو پیدا کرنا) چاہتا ہے تو اس سے کہہ دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ جاتا ہے
Sahi International :
He it is who gives life and causes death; and when He decrees a matter, He but says to it, "Be," and it is.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ أَنَّىٰ يُصْرَفُونَ (69)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ ان لوگوں کونہیں دیکھتےجواللہ کی آیات میں جھگڑاکرتےہیں یہ کہاں بھٹک رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ یہ کہاں بھٹک رہے ہیں؟
Sahi International :
Do you not consider those who dispute concerning the signs of Allah - how are they averted?
الَّذِينَ كَذَّبُوا بِالْكِتَابِ وَبِمَا أَرْسَلْنَا بِهِ رُسُلَنَا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ (70)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نےکتاب (قرآن) کوجھٹلایااوراس چیزکوبھی جوہم نےاپنےپیغمبروں کودےکربھیجاتھا۔ سوان کوعنقریب معلوم ہوجائےگا
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے کتاب (خدا) کو اور جو کچھ ہم نے پیغمبروں کو دے کر بھیجا اس کو جھٹلایا۔ وہ عنقریب معلوم کرلیں گے
Sahi International :
Those who deny the Book and that with which We sent Our messengers - they are going to know,
إِذِ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَالسَّلَاسِلُ يُسْحَبُونَ (71)
محمداکرم اعوان :
جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گےاورزنجیروں میں گھسیٹےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جب کہ ان کی گردنوں میں طوق اور زنجیریں ہوں گی (اور) گھسیٹے جائیں گے
Sahi International :
When the shackles are around their necks and the chains; they will be dragged
فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ (72)
محمداکرم اعوان :
کھولتےہوئےپانی میں، پھرآگ میں جھونک دیئےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) کھولتے ہوئے پانی میں۔ پھر آگ میں جھونک دیئے جائیں گے
Sahi International :
In boiling water; then in the Fire they will be filled [with flame].
ثُمَّ قِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تُشْرِكُونَ (73)
محمداکرم اعوان :
پھران سےکہاجائےگاوہ کہاں ہیں جن کوتم (اللہ کا) شریک ٹھہراتےتھے
فتح محمدجالندھری :
پھر ان سے کہا جائے گا کہ وہ کہاں ہیں جن کو تم (خدا کے) شریک بناتے تھے
Sahi International :
Then it will be said to them, "Where is that which you used to associate [with Him in worship]
مِن دُونِ اللَّهِ ۖ قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا بَل لَّمْ نَكُن نَّدْعُو مِن قَبْلُ شَيْئًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ الْكَافِرِينَ (74)
محمداکرم اعوان :
اللہ کےسوا۔ کہیں گےوہ توہم سےجاتےرہےبلکہ ہم توپہلےکسی چیزکوپکارتےہی نہیں تھےاللہ اِسی طرح کافروں کوغلطی میں ڈالےرکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی غیر خدا) کہیں گے وہ تو ہم سے جاتے رہے بلکہ ہم تو پہلے کسی چیز کو پکارتے ہی نہیں تھے۔ اسی طرح خدا کافروں کو گمراہ کرتا ہے
Sahi International :
Other than Allah?" They will say, "They have departed from us; rather, we did not used to invoke previously anything." Thus does Allah put astray the disbelievers.
ذَٰلِكُم بِمَا كُنتُمْ تَفْرَحُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَمْرَحُونَ (75)
محمداکرم اعوان :
یہ اس کابدلہ ہےکہ تم دنیامیں ناحق خوشیاں مناتےتھےاورجوتم اترایاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس کا بدلہ ہے کہ تم زمین میں حق کے بغیر (یعنی اس کے خلاف) خوش ہوا کرتے تھے اور اس کی (سزا ہے) کہ اترایا کرتے تھے
Sahi International :
[The angels will say], "That was because you used to exult upon the earth without right and you used to behave insolently.
ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ (76)
محمداکرم اعوان :
جہنم کےدروازوں میں داخل ہوجاؤ ہمیشہ اُسی میں رہوگےپس تکبرکرنےوالوں کاکیا بُراٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اب) جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ۔ ہمیشہ اسی میں رہو گے۔ متکبروں کا کیا برا ٹھکانا ہے
Sahi International :
Enter the gates of Hell to abide eternally therein, and wretched is the residence of the arrogant."
فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۚ فَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ (77)
محمداکرم اعوان :
توآپ صبرکریں بےشک اللہ کاوعدہ سچاہےپھراگرہم آپ کوکچھ اس (عذاب) میں سےدکھادیں جس کاہم ان سےوعدہ کرتےہیں یاآپ کی مدتِ حیات پوری کردیں سوان کوہمارےپاس ہی آناہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
تو (اے پیغمبر) صبر کرو خدا کا وعدہ سچا ہے۔ اگر ہم تم کو کچھ اس میں سے دکھادیں جس کا ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں۔ (یعنی کافروں پر عذاب نازل کریں) یا تمہاری مدت حیات پوری کردیں تو ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے
Sahi International :
So be patient, [O Muhammad]; indeed, the promise of Allah is truth. And whether We show you some of what We have promised them or We take you in death, it is to Us they will be returned.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ مِنْهُم مَّن قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُم مَّن لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ ۗ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ فَإِذَا جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُونَ (78)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےیقیناً آپ سےپہلےبہت سےپیغمبربھیجےان میں سےکچھ کےحالات توآپ سےبیان کردیئےہیں اورکچھ ایسےہیں کہ جن کےحالات آپ سےبیان نہیں فرمائےاورکوئی پیغمبراللہ کی اجازت کےبغیرمعجزہ پیش نہیں کرسکتاتھا۔ پھرجب اللہ کاحکم آپہنچاتوانصاف کےساتھ فیصلہ کردیاگیااوراہلِ باطل وہاں خسارہ میں رہ گئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تم سے پہلے (بہت سے) پیغمبر بھیجے۔ ان میں کچھ تو ایسے ہیں جن کے حالات تم سے بیان کر دیئے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کے حالات بیان نہیں کئے۔ اور کسی پیغمبر کا مقدور نہ تھا کہ خدا کے حکم کے سوا کوئی نشانی لائے۔ پھر جب خدا کا حکم آپہنچا تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور اہل باطل نقصان میں پڑ گئے
Sahi International :
And We have already sent messengers before you. Among them are those [whose stories] We have related to you, and among them are those [whose stories] We have not related to you. And it was not for any messenger to bring a sign [or verse] except by permission of Allah. So when the command of Allah comes, it will be concluded in truth, and the falsifiers will thereupon lose [all].
اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَنْعَامَ لِتَرْكَبُوا مِنْهَا وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ (79)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی توہےجس نےتمہارےلیےچارپائےبنائےتاکہ ان میں سےبعض پرسواری کرواوربعض کوتم کھاتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے چارپائے بنائے تاکہ ان میں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو
Sahi International :
It is Allah who made for you the grazing animals upon which you ride, and some of them you eat.
وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ (80)
محمداکرم اعوان :
اوران میں تمہارےلیے (اوربھی) فائدےہیں اوراس لیےبھی کہ تمہارےدلوں میں کوئی حاجت (کہیں جانے کی) ہوتوان پرسوارہوکرپہنچ جاؤ۔ اوران پراوربحری سواریوں پرتم سوارہوتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارے لئے ان میں (اور بھی) فائدے ہیں اور اس لئے بھی کہ (کہیں جانے کی) تمہارے دلوں میں جو حاجت ہو ان پر (چڑھ کر وہاں) پہنچ جاؤ۔ اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو
Sahi International :
And for you therein are [other] benefits and that you may realize upon them a need which is in your breasts; and upon them and upon ships you are carried.
وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَأَيَّ آيَاتِ اللَّهِ تُنكِرُونَ (81)
محمداکرم اعوان :
اوروہ تم کواپنی نشانیاں دکھاتےرہتےہیں توتم اللہ کی کون کون سی نشانیوں کاانکارکروگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تو تم خدا کی کن کن نشانیوں کو نہ مانو گے
Sahi International :
And He shows you His signs. So which of the signs of Allah do you deny?
أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْهُمْ وَأَشَدَّ قُوَّةً وَآثَارًا فِي الْأَرْضِ فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ (82)
محمداکرم اعوان :
کیاان لوگوں نےزمین میں پھرکرنہیں دیکھاکہ ان سےپہلےلوگوں کاکیسا انجام ہوا۔ وہ لوگ ان سےزیادہ تھےاورقوت میں (بھی ان سے) زیادہ بڑھ کےتھےاورزمین میں نشانات لگانےمیں (بھی ان سےبڑھےہوئےتھے)۔ توجوکچھ وہ کرتےتھےان کےکسی کام نہ آیا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا۔ (حالانکہ) وہ ان سے کہیں زیادہ طاقتور اور زمین میں نشانات (بنانے) کے اعتبار سے بہت بڑھ کر تھے۔ تو جو کچھ وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آیا
Sahi International :
Have they not traveled through the land and observed how was the end of those before them? They were more numerous than themselves and greater in strength and in impression on the land, but they were not availed by what they used to earn.
فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَرِحُوا بِمَا عِندَهُم مِّنَ الْعِلْمِ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ (83)
محمداکرم اعوان :
پس جب ان کےپاس ان کےپیغمبرکھلی دلیلیں لےکرآئےتووہ اپنے (دنیاکے) علم پرنازکرتےرہےجوان کےپاس تھااورجس چیزکا مذاق اڑایاکرتےتھےاس چیزنےان کوآگھیرا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کے پیغمبر ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو جو علم (اپنے خیال میں) ان کے پاس تھا اس پر اترانے لگے اور جس چیز سے تمسخر کیا کرتے تھے اس نے ان کو آ گھیرا
Sahi International :
And when their messengers came to them with clear proofs, they [merely] rejoiced in what they had of knowledge, but they were enveloped by what they used to ridicule.
فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا قَالُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ (84)
محمداکرم اعوان :
پس جب انہوں نےہماراعذاب دیکھاتوکہنےلگےہم اللہ واحد پرایمان لائےاورجس چیزکواس کےساتھ شریک کرتےتھےاس کاانکارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو کہنے لگے کہ ہم خدائے واحد پر ایمان لائے اور جس چیز کو اس کے ساتھ شریک بناتے تھے اس سے نامعتقد ہوئے
Sahi International :
And when they saw Our punishment, they said," We believe in Allah alone and disbelieve in that which we used to associate with Him."
فَلَمْ يَكُ يَنفَعُهُمْ إِيمَانُهُمْ لَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا ۖ سُنَّتَ اللَّهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ فِي عِبَادِهِ ۖ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْكَافِرُونَ (85)
محمداکرم اعوان :
سوان کوان کےاس ایمان نےکوئی فائدہ نہ دیاجب کہ انہوں نےہماراعذاب دیکھ لیا۔ اللہ کایہی طریقہ ہےجواس کےبندوں میں پہلےسےہوتاچلاآیاہےاوراس وقت کافرخسارہ میں رہ گئے۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن جب وہ ہمارا عذاب دیکھ چکے (اس وقت) ان کے ایمان نے ان کو کچھ بھی فائدہ نہ دیا۔ (یہ) خدا کی عادت (ہے) جو اس کے بندوں (کے بارے) میں چلی آتی ہے۔ اور وہاں کافر گھاٹے میں پڑ گئے
Sahi International :
But never did their faith benefit them once they saw Our punishment. [It is] the established way of Allah which has preceded among His servants. And the disbelievers thereupon lost [all].