بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمَاتِ وَالنُّورَ ۖ ثُمَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ
(1)
محمداکرم اعوان :
تمام خوبیاں اللہ کےلیےہیں جس نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیااورتاریکیوں اورنور (روشنی) کو بنایاپھربھی کافر (دوسروں کو) اپنےپروردگار کےبرابرقراردیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور روشنی بنائی پھر بھی کافر (اور چیزوں کو) خدا کے برابر ٹھیراتے ہیں
Sahi International :
[All] praise is [due] to Allah, who created the heavens and the earth and made the darkness and the light. Then those who disbelieve equate [others] with their Lord.
هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٍ ثُمَّ قَضَىٰ أَجَلًا ۖ وَأَجَلٌ مُّسَمًّى عِندَهُ ۖ ثُمَّ أَنتُمْ تَمْتَرُونَ
(2)
محمداکرم اعوان :
وہی ذات ہےجس نےتم کومٹی سے بنایاپھرایک وقت متعین کردیااورایک متعین وقت خاص اُسی کےپاس ہےپھرتم شک کرتے ہو۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر (مرنے کا) ایک وقت مقرر کر دیا اور ایک مدت اس کے ہاں اور مقرر ہے پھر بھی تم (اے کافرو خدا کے بارے میں) شک کرتے ہو
Sahi International :
It is He who created you from clay and then decreed a term and a specified time [known] to Him; then [still] you are in dispute.
وَهُوَ اللَّهُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الْأَرْضِ ۖ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَهْرَكُمْ وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
اوروہی اللہ (معبود برحق) آسمانوں میں بھی ہیں اورزمین میں بھی وہ تمہاری پوشیدہ اورظاہرباتوں سےواقف ہیں اورجوتم عمل کرتےہواُسےجانتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں اور زمین میں وہی (ایک) خدا ہے تمہاری پوشیدہ اور ظاہر سب باتیں جانتا ہے اور تم جو عمل کرتے ہو سب سے واقف ہے
Sahi International :
And He is Allah, [the only deity] in the heavens and the earth. He knows your secret and what you make public, and He knows that which you earn.
وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ
(4)
محمداکرم اعوان :
اوران پرجودلیل بھی ان کےپروردگارکی نشانیوں میں سےآتی ہےاس سےمنہ پھیرلیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ان لوگوں کے پاس نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
Sahi International :
And no sign comes to them from the signs of their Lord except that they turn away therefrom.
فَقَدْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ ۖ فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
پس جب ان کےپاس حق آیا (سچی کتاب) تو بےشک اس کو بھی جھٹلایا سوان کوان چیزوں کا انجام جن کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے، جلد ہی معلوم ہوجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جب ان کے پاس حق آیا تو اس کو بھی جھٹلا دیا سو ان کو ان چیزوں کا جن سے یہ استہزا کرتے ہیں عنقریب انجام معلوم ہو جائے گا
Sahi International :
For they had denied the truth when it came to them, but there is going to reach them the news of what they used to ridicule.
أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّن قَرْنٍ مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّن لَّكُمْ وَأَرْسَلْنَا السَّمَاءَ عَلَيْهِم مِّدْرَارًا وَجَعَلْنَا الْأَنْهَارَ تَجْرِي مِن تَحْتِهِمْ فَأَهْلَكْنَاهُم بِذُنُوبِهِمْ وَأَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قَرْنًا آخَرِينَ
(6)
محمداکرم اعوان :
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ان سےپہلےکتنی قوموں کو ہم نے ہلاک کردیا جن کوہم نےزمین میں ایسی قوت دی جوتم کو نہیں دی اورہم نےاُن پرآسمان سےخوب بارشیں برسائیں اوراُن کےنیچے نہریں جاری کیں پس اُن کےگناہوں کی وجہ سے ہم نےان کو ہلاک کیا اوران کےبعد دوسرےلوگوں کوپیدا فرما دیا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی امتوں کو ہلاک کر دیا جن کے پاؤں ملک میں ایسے جما دیئے تھے کہ تمہارے پاؤں بھی ایسے نہیں جمائے اور ان پر آسمان سے لگاتار مینہ برسایا اور نہریں بنا دیں جو ان کے (مکانوں کے) نیچے بہہ رہی تھیں پھر ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر دیا اور ان کے بعد اور امتیں پیدا کر دیں
Sahi International :
Have they not seen how many generations We destroyed before them which We had established upon the earth as We have not established you? And We sent [rain from] the sky upon them in showers and made rivers flow beneath them; then We destroyed them for their sins and brought forth after them a generation of others.
وَلَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتَابًا فِي قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوهُ بِأَيْدِيهِمْ لَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
(7)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم آپ پرکاغذ پہ لکھاہوانازل فرماتےپھریہ اپنےہاتھوں سےاُسےچُھوبھی لیتےتب بھی یہ کافرلوگ یہی کہتےکہ یہ صریح جادوکےسوا کچھ نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم تم پر کاغذوں پر لکھی ہوئی کتاب نازل کرتے اور یہ اسے اپنے ہاتھوں سے بھی ٹٹول لیتے تو جو کافر ہیں وہ یہی کہہ دیتے کہ یہ تو (صاف اور) صریح جادو ہے
Sahi International :
And even if We had sent down to you, [O Muhammad], a written scripture on a page and they touched it with their hands, the disbelievers would say, "This is not but obvious magic."
وَقَالُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ مَلَكٌ ۖ وَلَوْ أَنزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِيَ الْأَمْرُ ثُمَّ لَا يُنظَرُونَ
(8)
محمداکرم اعوان :
اورکہتے ہیں ان پرفرشتہ کیوں نہیں بھیجا گیااگرہم فرشتہ بھیج دیتےتوساراقصہ ہی ختم ہوجاتاپھراُن کومہلت نہ دی جاتی۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ ان (پیغمبر) پر فرشتہ کیوں نازل نہ ہوا (جو ان کی تصدیق کرتا) اگر ہم فرشتہ نازل کرتے تو کام ہی فیصل ہو جاتا پھر انھیں (مطلق) مہلت نہ دی جاتی
Sahi International :
And they say, "Why was there not sent down to him an angel?" But if We had sent down an angel, the matter would have been decided; then they would not be reprieved.
وَلَوْ جَعَلْنَاهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنَاهُ رَجُلًا وَلَلَبَسْنَا عَلَيْهِم مَّا يَلْبِسُونَ
(9)
محمداکرم اعوان :
اگرہم اس کوفرشتہ تجویزکرتےتواُس کوآدمی ہی بناتےاورپھراُن کوہماری طرف سےوہی شبہ ہوتاجو شبہ یہ اب کر رہے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
نیز اگر ہم کسی فرشتہ کو بھیجتے تو اسے مرد کی صورت میں بھیجتے اور جو شبہ (اب) کرتے ہیں اسی شبے میں پھر انہیں ڈال دیتے
Sahi International :
And if We had made him an angel, We would have made him [appear as] a man, and We would have covered them with that in which they cover themselves.
وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
(10)
محمداکرم اعوان :
اوربے شک (لوگ ) آپ سے پہلے پیغمبروں کا مذاق اڑایا کرتے تھےپھراُن میں سےجولوگ مذاق اُڑاتے تھےاُن کواُسی چیز (عذاب) نےآگھیراجس کا مذاق اڑاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں سو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو تمسخر کی سزا نے آگھیرا
Sahi International :
And already were messengers ridiculed before you, but those who mocked them were enveloped by that which they used to ridicule.
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ
(11)
محمداکرم اعوان :
فرما دیجیئےزمین میں چلوپھروپھردیکھوجھٹلانےوالوں کاانجام کیسا ہوا۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ (اے منکرین رسالت) ملک میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا
Sahi International :
Say, "Travel through the land; then observe how was the end of the deniers."
قُل لِّمَن مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ قُل لِّلَّهِ ۚ كَتَبَ عَلَىٰ نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ ۚ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
(12)
محمداکرم اعوان :
کہہ دیجیئےجوکچھ آسمانوں اورزمین میں ہےکس کی ملک ہےفرمادیجیئےاللہ کی ملک ہےاُس نے مہربانی کو اپنے اوپرلازم فرما لیا ہےہم ضرورتم کو قیامت کےدن اکٹھا کریں گےکہ جس میں کوئی شک نہیں جن لوگوں نےخودکو ضائع کر دیاپس وہ ایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
(ان سے) پوچھو کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے کہہ دو خدا کا اس نے اپنی ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کر لیا ہے وہ تم سب کو قیامت کے دن جس میں کچھ بھی شک نہیں ضرور جمع کرے گا جن لوگوں نے اپنے تیئیں نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے
Sahi International :
Say, "To whom belongs whatever is in the heavens and earth?" Say, "To Allah." He has decreed upon Himself mercy. He will surely assemble you for the Day of Resurrection, about which there is no doubt. Those who will lose themselves [that Day] do not believe.
۞ وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(13)
محمداکرم اعوان :
اورجومخلوق رات میں اوردن میں بستی ہےسب اُسی کی ہےاوروہ سننےوالاجاننےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو مخلوق رات اور دن میں بستی ہے سب اسی کی ہے اور وہ سنتا جانتا ہے
Sahi International :
And to Him belongs that which reposes by night and by day, and He is the Hearing, the Knowing.
قُلْ أَغَيْرَ اللَّهِ أَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ ۗ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ ۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
(14)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکیا میں اللہ کےسواکسی اورکواپنا مددگاربناؤں جوآسمانوں اورزمین کا پیدا کرنےوالا ہےاوروہ کھانےکودیتا ہےاوراس کوکوئی کھانےکو نہیں دیتا۔ فرمادیجیئےبےشک مجھےحکم ہوا ہےکہ میں سب سےپہلےاسلام قبول کروں اور آپ ہرگزمشرکوں میں سےنہ ہویئےگا۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کیا میں خدا کو چھوڑ کر کسی اور کو مددگار بناؤں کہ (وہی تو) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہی (سب کو) کھانا دیتا ہے اور خود کسی سے کھانا نہیں لیتا (یہ بھی) کہہ دو کہ مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلے اسلام لانے والا ہوں اور یہ کہ تم (اے پیغمبر!) مشرکوں میں نہ ہونا
Sahi International :
Say, "Is it other than Allah I should take as a protector, Creator of the heavens and the earth, while it is He who feeds and is not fed?" Say, [O Muhammad], "Indeed, I have been commanded to be the first [among you] who submit [to Allah] and [was commanded], 'Do not ever be of the polytheists.' "
قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(15)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اگرمیں اپنےپروردگار کا حکم نہ مانوں توبےشک میں بڑے دن کےعذاب سےڈرتا ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ بھی) کہہ دو کہ اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے دن کے عذاب کا خوف ہے
Sahi International :
Say, "Indeed I fear, if I should disobey my Lord, the punishment of a tremendous Day."
مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ
(16)
محمداکرم اعوان :
جس شخص سےاُس روز وہ (عذاب) ٹال دیاگیا تواُس پریقیناًاُس (اللہ) نےرحم فرمایااوریہ واضح کامیابی ہے
فتح محمدجالندھری :
جس شخص سے اس روز عذاب ٹال دیا گیا اس پر خدا نے (بڑی) مہربانی فرمائی اور یہ کھلی کامیابی ہے
Sahi International :
He from whom it is averted that Day - [Allah] has granted him mercy. And that is the clear attainment.
وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(17)
محمداکرم اعوان :
اوراگراللہ تجھ کوکوئی سختی پہنچائیں تواس کےسِوااس کوکوئی دُورکرنےوالا نہیں اوراگرتم کوبھلائی عطا کریں تووہ ہرچیزپہ قادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر خدا تم کو کوئی سختی پہنچائے تو اس کے سوا اس کو کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر نعمت (وراحت) عطا کرے تو (کوئی اس کو روکنے والا نہیں) وہ ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
And if Allah should touch you with adversity, there is no remover of it except Him. And if He touches you with good - then He is over all things competent.
وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ
(18)
محمداکرم اعوان :
اوروہ اپنےبندوں پرغالب ہیں اوروہی حکمت والےپوری خبررکھنےوالےہیں
فتح محمدجالندھری :
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اور وہ دانا اور خبردار ہے
Sahi International :
And He is the subjugator over His servants. And He is the Wise, the Acquainted [with all].
قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةً ۖ قُلِ اللَّهُ ۖ شَهِيدٌ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۚ وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَٰذَا الْقُرْآنُ لِأُنذِرَكُم بِهِ وَمَن بَلَغَ ۚ أَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ اللَّهِ آلِهَةً أُخْرَىٰ ۚ قُل لَّا أَشْهَدُ ۚ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ وَإِنَّنِي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ
(19)
محمداکرم اعوان :
کہیئے کہ سب سے بڑھ کر کس چیز کی گواہی ہے؟ فرمادیجیئےکہ اللہ میرےاورتمہارے درمیان گواہ ہیں اورمجھ پریہ قرآن اس لیے اتارا گیاہےکہ میں تم کواوراُس کوجس تک یہ (قرآن) پہنچ سکےاس کےذریعے (انجامِ بد سے) ڈراؤں کیا تم اس بات کی شہادت دیتےہوکہ اللہ کےساتھ کچھ اورمعبودبھی ہیں۔ فرمادیجیئےکہ میں (اس کی) گواہی نہیں دیتا فرمادیجیئےکہ وہ اکیلا ہی عبادت کےلائق ہےاورجوتم شرک کرتے ہویقیناًمیں اس سےبیزارہوں۔
فتح محمدجالندھری :
ان سے پوچھو کہ سب سے بڑھ کر (قرین انصاف) کس کی شہادت ہے کہہ دو کہ خدا ہی مجھ میں اور تم میں گواہ ہے اور یہ قرآن مجھ پر اس لیے اتارا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سے تم کو اور جس شخص تک وہ پہنچ سکے آگاہ کردوں کیا تم لوگ اس بات کی شہادت دیتے ہو کہ خدا کے ساتھ اور بھی معبود ہیں (اے محمدﷺ!) کہہ دو کہ میں تو (ایسی) شہادت نہیں دیتا کہہ دو کہ صرف وہی ایک معبود ہے اور جن کو تم لوگ شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں
Sahi International :
Say, "What thing is greatest in testimony?" Say, "Allah is witness between me and you. And this Qur'an was revealed to me that I may warn you thereby and whomever it reaches. Do you [truly] testify that with Allah there are other deities?" Say, "I will not testify [with you]." Say, "Indeed, He is but one God, and indeed, I am free of what you associate [with Him]."
الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمُ ۘ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
(20)
محمداکرم اعوان :
وہ جن کوہم نےکتاب دی ہےان (پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو) اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنےبیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ جنہوں نےخود کونقصان میں ڈال رکھا ہےپس وہ ایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ ان (ہمارے پیغمبرﷺ) کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے تئیں نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے
Sahi International :
Those to whom We have given the Scripture recognize it as they recognize their [own] sons. Those who will lose themselves [in the Hereafter] do not believe.
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ ۗ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
اوراس سےبڑا ظالم کون ہےجس نےاللہ پر بہتان (جھوٹ) باندھا یااُس کی آیات کو جھوٹا بتایابِلاشبہ ایسےظالموں کو چھٹکارانہ مِلےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا یا اس کی آیتوں کو جھٹلایا۔ کچھ شک نہیں کہ ظالم لوگ نجات نہیں پائیں گے
Sahi International :
And who is more unjust than one who invents about Allah a lie or denies His verses? Indeed, the wrongdoers will not succeed.
وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا أَيْنَ شُرَكَاؤُكُمُ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ
(22)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن ہم تمام (خلائق) کوجمع کریں گےپھرشرک کرنےوالوں سےکہیں گےتمہارےوہ شریک جن (کے معبود ہونے) کا تمہیں دعوا تھا کہاں ہیں؟
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن ہم سب لوگوں کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے پوچھیں گے کہ (آج) وہ تمہارے شریک کہاں ہیں جن کو تمہیں دعویٰ تھا
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], the Day We will gather them all together; then We will say to those who associated others with Allah, "Where are your 'partners' that you used to claim [with Him]?"
ثُمَّ لَمْ تَكُن فِتْنَتُهُمْ إِلَّا أَن قَالُوا وَاللَّهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ
(23)
محمداکرم اعوان :
پھر اس کےسوا اُن کوکوئی چارانہ ہوگامگریہی کہ کہیں گےاللہ جوہمارا پروردگار ہےکی قسم ہم شرک کرنےوالوں میں نہیں تھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان سے کچھ عذر نہ بن پڑے گا (اور) بجز اس کے (کچھ چارہ نہ ہوگا) کہ کہیں خدا کی قسم جو ہمارا پروردگار ہے ہم شریک نہیں بناتے تھے
Sahi International :
Then there will be no [excuse upon] examination except they will say, "By Allah, our Lord, we were not those who associated."
انظُرْ كَيْفَ كَذَبُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ ۚ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
دیکھیئےانہوں نےاپنےآپ پرکیسا جھوٹ بولااورجوجھوٹ موٹ تراشا کرتےتھےوہ سب ان سےکھوگیا۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو انہوں نے اپنے اوپر کیسا جھوٹ بولا اور جو کچھ یہ افتراء کیا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہا
Sahi International :
See how they will lie about themselves. And lost from them will be what they used to invent.
وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ ۖ وَجَعَلْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَن يَفْقَهُوهُ وَفِي آذَانِهِمْ وَقْرًا ۚ وَإِن يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَّا يُؤْمِنُوا بِهَا ۚ حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوكَ يُجَادِلُونَكَ يَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
(25)
محمداکرم اعوان :
اوران میں سےکچھ آپ کی (باتوں کی) طرف کان لگاتےہیں اورہم نےان کےدلوں پرتوپردےڈال دیےہیں کہ اس کوسمجھ نہ سکیں اوران کےکانوں میں ثِقل (بوجھ) ڈال رکھاہےاوراگریہ سب نشانیاں بھی دیکھ لیں تواس پرایمان نہ لائیں گےیہاں تک کہ جب آپ کےپاس آتےہیں توآپ سےجھگڑاکرتےہیں، کافرلوگ کہتےہیں یہ (قرآن) توکچھ بھی نہیں صرف پہلےلوگوں کی کہانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمہاری (باتوں کی) طرف کان رکھتے ہیں۔ اور ہم نے ان کے دلوں پر تو پردے ڈال دیئے ہیں کہ ان کو سمجھ نہ سکیں اور کانوں میں ثقل پیدا کردیا ہے (کہ سن نہ سکیں) اور اگر یہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں۔ یہاں تک کہ جب تمہارے پاس تم سے بحث کرنے کو آتے ہیں تو جو کافر ہیں کہتے ہیں یہ (قرآن) اور کچھ بھی نہیں صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
Sahi International :
And among them are those who listen to you, but We have placed over their hearts coverings, lest they understand it, and in their ears deafness. And if they should see every sign, they will not believe in it. Even when they come to you arguing with you, those who disbelieve say, "This is not but legends of the former peoples."
وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَيَنْأَوْنَ عَنْهُ ۖ وَإِن يُهْلِكُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
اوروہ (دوسروں کو) اس سےمنع بھی کرتےہیں اورخودبھی اس سےدُوررہتےہیں اوریہ لوگ خودکوہی تباہ کررہےہیں اورسمجھتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ اس سے (اوروں کو بھی) روکتے ہیں اور خود بھی پرے رہتے ہیں مگر (ان باتوں سے) اپنے آپ ہی کو ہلاک کرتے ہیں اور (اس سے) بےخبر ہیں
Sahi International :
And they prevent [others] from him and are [themselves] remote from him. And they do not destroy except themselves, but they perceive [it] not.
وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ وُقِفُوا عَلَى النَّارِ فَقَالُوا يَا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(27)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ اس وقت ان کودیکھیں جب دوزخ کےپاس کھڑے کیئےجائیں گےتوکہیں گےاےکاش! (کیااچھاہوکہ) ہم پھرواپس بھیج دئیےجائیں تواپنےپروردگارکی نشانیوں کوجھوٹا نہ کہیں اورہم ایمان لانےوالوں میں سےہوجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
کاش تم (ان کو اس وقت) دیکھو جب یہ دوزخ کے کنارے کھڑے کئے جائیں گے اور کہیں گے کہ اے کاش ہم پھر (دنیا میں) لوٹا دیئے جائیں تاکہ اپنے پروردگار کی آیتوں کی تکذیب نہ کریں اور مومن ہوجائیں
Sahi International :
If you could but see when they are made to stand before the Fire and will say, "Oh, would that we could be returned [to life on earth] and not deny the signs of our Lord and be among the believers."
بَلْ بَدَا لَهُم مَّا كَانُوا يُخْفُونَ مِن قَبْلُ ۖ وَلَوْ رُدُّوا لَعَادُوا لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
بلکہ جس چیزکووہ پہلےچھپاتےتھےوہ ان پرظاہرہوگئی اوراگریہ لوگ واپس بھیج دئیےجائیں توپھروہی کام کریں گےجس سےانہیں روکاگیاتھااوریقیناًیہ لوگ جھوٹےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں یہ جو کچھ پہلے چھپایا کرتے تھے (آج) ان پر ظاہر ہوگیا ہے اور اگر یہ (دنیا میں) لوٹائے بھی جائیں تو جن (کاموں) سے ان کو منع کیا گیا تھا وہی پھر کرنے لگیں۔کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں
Sahi International :
But what they concealed before has [now] appeared to them. And even if they were returned, they would return to that which they were forbidden; and indeed, they are liars.
وَقَالُوا إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ
(29)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہتےہیں کہ ہماری یہی دنیا ہی کی زندگی ہےاورہم (مرنےکےبعد) دوبارہ زندہ نہیں کیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ ہماری جو دنیا کی زندگی ہے بس یہی (زندگی) ہے اور ہم (مرنے کے بعد) پھر زندہ نہیں کئے جائیں گے
Sahi International :
And they say, "There is none but our worldly life, and we will not be resurrected."
وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ وُقِفُوا عَلَىٰ رَبِّهِمْ ۚ قَالَ أَلَيْسَ هَٰذَا بِالْحَقِّ ۚ قَالُوا بَلَىٰ وَرَبِّنَا ۚ قَالَ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ
(30)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ ان کواس وقت دیکھیں جب اپنےپروردگارکےسامنےکھڑےکیےجائیں گےتووہ (اللہ) فرمائیں گےکیایہ (دوبارہ زندگی) سچ نہیں ہے؟ کہیں گےکیوں نہیں ہمارےپروردگارکی قسم (سچ ہے) (اللہ) فرمائیں گےتواپنےکفرکےعوض (جوتم کرتےتھے) عذاب (کےمزے) چکھو۔
فتح محمدجالندھری :
اور کاش تم (ان کو اس وقت) دیکھو جب یہ اپنے پروردگار کےسامنے کھڑے کئے جائیں گے اور وہ فرمائےگا کیا یہ (دوبارہ زندہ ہونا) برحق نہیں تو کہیں گے کیوں نہیں پروردگار کی قسم (بالکل برحق ہے) خدا فرمائے گا اب کفر کے بدلے (جو دنیا میں کرتے تھے) عذاب (کے مزے) چکھو
Sahi International :
If you could but see when they will be made to stand before their Lord. He will say, "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will [then] say, "So taste the punishment because you used to disbelieve."
قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوا يَا حَسْرَتَنَا عَلَىٰ مَا فَرَّطْنَا فِيهَا وَهُمْ يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ عَلَىٰ ظُهُورِهِمْ ۚ أَلَا سَاءَ مَا يَزِرُونَ
(31)
محمداکرم اعوان :
یقیناًوہ لوگ خسارےمیں رہےجنہوں نےاللہ سےملنےکوجھوٹاکہایہاں تک کہ جب ان پراچانک قیامت آجائےگی توکہیں گےاےافسوس! ہماری اس کوتاہی پرجوہم نےاس بارےمیں کی اوروہ اپنے (اعمال کا) بوجھ اپنی پیٹھوں پراٹھائےہوں گےجان لوبہت بُرا (بوجھ) ہےجوانہوں نےاٹھارکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے خدا کے روبرو حاضر ہونے کو جھوٹ سمجھا وہ گھاٹے میں آگئے۔ یہاں تک کہ جب ان پر قیامت ناگہاں آموجود ہوگی تو بول اٹھیں گے کہ (ہائے) اس تقصیر پر افسوس ہے جو ہم نے قیامت کے بارے میں کی۔ اور وہ اپنے (اعمال کے) بوجھ اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ دیکھو جو بوجھ یہ اٹھا رہے ہیں بہت برا ہے
Sahi International :
Those will have lost who deny the meeting with Allah, until when the Hour [of resurrection] comes upon them unexpectedly, they will say, "Oh, [how great is] our regret over what we neglected concerning it," while they bear their burdens on their backs. Unquestionably, evil is that which they bear.
وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَعِبٌ وَلَهْوٌ ۖ وَلَلدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يَتَّقُونَ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(32)
محمداکرم اعوان :
اوردنیاکی زندگی کیاہےصرف ایک کھیل اورمشغلہ (تماشہ) اورجولوگ پرہیزگاری کرتےہیں اُن کےلیےآخرت کاگھربہت بہترہےتوکیاتم سمجھتےنہیں؟
فتح محمدجالندھری :
اور دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور مشغولہ ہے۔ اور بہت اچھا گھر تو آخرت کا گھر ہے (یعنی) ان کے لئے جو (خدا سے) ڈرتے ہیں۔ کیا تم سمجھتے نہیں
Sahi International :
And the worldly life is not but amusement and diversion; but the home of the Hereafter is best for those who fear Allah, so will you not reason?
قَدْ نَعْلَمُ إِنَّهُ لَيَحْزُنُكَ الَّذِي يَقُولُونَ ۖ فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ وَلَٰكِنَّ الظَّالِمِينَ بِآيَاتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ
(33)
محمداکرم اعوان :
یقیناًہم خوب جانتےہیں کہ اُن کی باتیں آپ کورنج پہنچاتی ہیں پس بےشک یہ آپ کوجھوٹانہیں کہتےبلکہ یہ ظالم اللہ کی نشانیوں کا (جان بوجھ کر) انکارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم کو معلوم ہے کہ ان (کافروں) کی باتیں تمہیں رنج پہنچاتی ہیں (مگر) یہ تمہاری تکذیب نہیں کرتے بلکہ ظالم خدا کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں
Sahi International :
We know that you, [O Muhammad], are saddened by what they say. And indeed, they do not call you untruthful, but it is the verses of Allah that the wrongdoers reject.
وَلَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ فَصَبَرُوا عَلَىٰ مَا كُذِّبُوا وَأُوذُوا حَتَّىٰ أَتَاهُمْ نَصْرُنَا ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ ۚ وَلَقَدْ جَاءَكَ مِن نَّبَإِ الْمُرْسَلِينَ
(34)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًآپ سےپہلےپیغمبربھی جھٹلائےگئےتووہ جھٹلائےجانےپراورتکلیفیں دیئےجانےپرصبرکرتےرہےیہاں تک کہ اُن کوہماری امدادپہنچی اوراللہ کی باتوں کوکوئی بدلنےوالانہیں اوربےشک آپ کےپاس بعض پیغمبروں کےحالات پہنچ چکےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے پہلے کبھی پیغمبر جھٹلائے جاتے رہے تو وہ تکذیب اور ایذا پر صبر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد پہنچتی رہی اور خدا کی باتوں کو کوئی بھی بدلنے والا نہیں۔ اور تم کو پیغمبروں (کے احوال) کی خبریں پہنچ چکی ہیں (تو تم بھی صبر سے کام لو)
Sahi International :
And certainly were messengers denied before you, but they were patient over [the effects of] denial, and they were harmed until Our victory came to them. And none can alter the words of Allah. And there has certainly come to you some information about the [previous] messengers.
وَإِن كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ إِعْرَاضُهُمْ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَن تَبْتَغِيَ نَفَقًا فِي الْأَرْضِ أَوْ سُلَّمًا فِي السَّمَاءِ فَتَأْتِيَهُم بِآيَةٍ ۚ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدَىٰ ۚ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْجَاهِلِينَ
(35)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ کواُن کی رُوگردانی گراں گزرتی ہےتواگرآپ کرسکتےہیں کہ زمین میں کوئی سرنگ تلاش کرلیں یاآسمان میں کوئی سیڑھی، پھراُن کےلیئےکوئی نشانی (معجزہ) لےآئیں اوراگراللہ چاہتےتوسب کوہدایت پرجمع فرمادیتےپس آپ ہرگزنادانوں میں سےنہ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ان کی روگردانی تم پر شاق گزرتی ہے تو اگر طاقت ہو تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈ نکالو یا آسمان میں سیڑھی (تلاش کرو) پھر ان کے پاس کوئی معجزہ لاؤ۔ اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ہدایت پر جمع کردیتا پس تم ہرگز نادانوں میں نہ ہونا
Sahi International :
And if their evasion is difficult for you, then if you are able to seek a tunnel into the earth or a stairway into the sky to bring them a sign, [then do so]. But if Allah had willed, He would have united them upon guidance. So never be of the ignorant.
۞ إِنَّمَا يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ يَسْمَعُونَ ۘ وَالْمَوْتَىٰ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ ثُمَّ إِلَيْهِ يُرْجَعُونَ
(36)
محمداکرم اعوان :
وہی لوگ قبول کرتےہیں جوسنتےہیں۔ اوراللہ مُردوں کوزندہ کرکےاٹھادیں گےپھروہ سب اسی کی طرف لائےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
بات یہ ہے کہ (حق کو) قبول وہی کرتے ہیں جو سنتے بھی ہیں اور مردوں کو تو خدا (قیامت ہی کو) اٹھائے گا۔ پھر اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے
Sahi International :
Only those who hear will respond. But the dead - Allah will resurrect them; then to Him they will be returned.
وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ ۚ قُلْ إِنَّ اللَّهَ قَادِرٌ عَلَىٰ أَن يُنَزِّلَ آيَةً وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
(37)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں اُن پراُن کےپروردگارکی طرف سےکوئی نشان (معجزہ) کیوں نازل نہیں ہوتا؟ فرمادیجیئےبےشک اللہ قادرہیں کہ نشان (معجزہ) نازل فرمائیں ولیکن اُن میں اکثرلوگ نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگارکے پاس کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا نشانی اتارنے پر قادر ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Sahi International :
And they say, "Why has a sign not been sent down to him from his Lord?" Say, "Indeed, Allah is Able to send down a sign, but most of them do not know."
وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُم ۚ مَّا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِن شَيْءٍ ۚ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يُحْشَرُونَ
(38)
محمداکرم اعوان :
اورزمین پرچلنےوالےتمام جانوراوردوپروں کےساتھ اُڑنےوالےتمام پرندےسب تمہاری ہی طرح کی جماعتیں ہیں ہم نےکتاب (لوحِ محفوظ) میں کوئی چیزچھوڑی نہیں پھرسب اپنےپروردگارکےپاس اکٹھےکیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور زمین میں جو چلنے پھرنے والا (حیوان) یا دو پروں سے اڑنے والا جانور ہے ان کی بھی تم لوگوں کی طرح جماعتیں ہیں۔ ہم نے کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں کسی چیز (کے لکھنے) میں کوتاہی نہیں کی پھر سب اپنے پروردگار کی طرف جمع کئے جائیں گے
Sahi International :
And there is no creature on [or within] the earth or bird that flies with its wings except [that they are] communities like you. We have not neglected in the Register a thing. Then unto their Lord they will be gathered.
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا صُمٌّ وَبُكْمٌ فِي الظُّلُمَاتِ ۗ مَن يَشَإِ اللَّهُ يُضْلِلْهُ وَمَن يَشَأْ يَجْعَلْهُ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
(39)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ہماری آیات کاانکارکرتےہیں وہ بہرےاورگونگے، اندھیروں میں ہیں۔ اللہ جسےچاہیں اسےگمراہ کردیں اورجس کوچاہیں اس کوسیدھی راہ پرکردیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں (اس کے علاوہ) اندھیرے میں (پڑے ہوئے) جس کو خدا چاہے گمراہ کردے اور جسے چاہے سیدھے رستے پر چلا دے
Sahi International :
But those who deny Our verses are deaf and dumb within darknesses. Whomever Allah wills - He leaves astray; and whomever He wills - He puts him on a straight path.
قُلْ أَرَأَيْتَكُمْ إِنْ أَتَاكُمْ عَذَابُ اللَّهِ أَوْ أَتَتْكُمُ السَّاعَةُ أَغَيْرَ اللَّهِ تَدْعُونَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(40)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمائیےکہ بھلادیکھواگرتم پراللہ کاعذاب آجائےیاتم پرقیامت ہی آپہنچےتوکیاتم اللہ کےسواکسی کوپکاروگےاگرتم سچےہو؟
فتح محمدجالندھری :
کہو (کافرو) بھلا دیکھو تو اگر تم پر خدا کا عذاب آجائےیا قیامت آموجود ہو تو کیا تم (ایسی حالت میں) خدا کے سوا کسی اور کو پکارو گے؟ اگر سچے ہو (تو بتاؤ)
Sahi International :
Say, "Have you considered: if there came to you the punishment of Allah or there came to you the Hour - is it other than Allah you would invoke, if you should be truthful?"
بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِن شَاءَ وَتَنسَوْنَ مَا تُشْرِكُونَ
(41)
محمداکرم اعوان :
بلکہ تم اُسی کوپکارتےہواگروہ چاہےتوجس (دکھ) کےلیئےاس کوپکارتےہواُسےدُوربھی کردےاورتم جن کوشریک بناتےہو (اُس وقت) ان کوبھول جاتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ (مصیبت کے وقت تم) اسی کو پکارتے ہو تو جس دکھ کے لئے اسے پکارتے ہو۔ وہ اگر چاہتا ہے تو اس کو دور کردیتا ہے اور جن کو تم شریک بناتے ہو (اس وقت) انہیں بھول جاتے ہو
Sahi International :
No, it is Him [alone] you would invoke, and He would remove that for which you invoked Him if He willed, and you would forget what you associate [with Him].
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَىٰ أُمَمٍ مِّن قَبْلِكَ فَأَخَذْنَاهُم بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ
(42)
محمداکرم اعوان :
اورہم نے آپ سےپہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبربھیجےپھرہم نےاُن کوتنگدستی اوربیماریوں میں پکڑا تاکہ وہ عاجزی کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تم سے پہلے بہت سی امتوں کی طرف پیغمبر بھیجے۔ پھر (ان کی نافرمانیوں کے سبب) ہم انہیں سختیوں اور تکلیفوں میں پکڑتے رہے تاکہ عاجزی کریں
Sahi International :
And We have already sent [messengers] to nations before you, [O Muhammad]; then We seized them with poverty and hardship that perhaps they might humble themselves [to Us].
فَلَوْلَا إِذْ جَاءَهُم بَأْسُنَا تَضَرَّعُوا وَلَٰكِن قَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(43)
محمداکرم اعوان :
پھرجب اُن کےپاس ہماراعذاب آیا توانہوں نےعاجزی کیوں نہ کی لیکن اُن کےدل سخت ہو گئےاورشیطان نےاُن کے اعمال اُن کوآراستہ کرکےدکھادیئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جب ان پر ہمارا عذاب آتا رہا کیوں نہیں عاجزی کرتے رہے۔ مگر ان کے تو دل ہی سخت ہوگئے تھے۔ اور جو وہ کام کرتے تھے شیطان ان کو (ان کی نظروں میں) آراستہ کر دکھاتا تھا
Sahi International :
Then why, when Our punishment came to them, did they not humble themselves? But their hearts became hardened, and Satan made attractive to them that which they were doing.
فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّىٰ إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُم بَغْتَةً فَإِذَا هُم مُّبْلِسُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
توجونصیحت کی گئی تھی پھرجب وہ اس کوبھول گئےتوہم نےاُن پرہرچیز کےدروازے کھول دیئے یہاں تک کہ ان چیزوں پرجوانہیں دی گئی تھیں جب وہ اترانے لگےتوہم نےاُن کو اچانک پکڑ لیا، پس وہ حیرت زدہ رہ گئے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو ان کو کے گئی تھی فراموش کردیا تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ جب ان چیزوں سے جو ان کو دی گئی تھیں خوب خوش ہوگئے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑ لیا اور وہ اس وقت مایوس ہو کر رہ گئے
Sahi International :
So when they forgot that by which they had been reminded, We opened to them the doors of every [good] thing until, when they rejoiced in that which they were given, We seized them suddenly, and they were [then] in despair.
فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا ۚ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(45)
محمداکرم اعوان :
پس ظالم لوگوں کی جڑکاٹ دی گئی اورتمام خوبیاں اللہ کے لیے ہیں جوسب جہانوں کےپروردگار ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
غرض ظالم لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی۔ اور سب تعریف خدائے رب العالمین ہی کو (سزاوار ہے)
Sahi International :
So the people that committed wrong were eliminated. And praise to Allah, Lord of the worlds.
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَخَذَ اللَّهُ سَمْعَكُمْ وَأَبْصَارَكُمْ وَخَتَمَ عَلَىٰ قُلُوبِكُم مَّنْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِهِ ۗ انظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ ثُمَّ هُمْ يَصْدِفُونَ
(46)
محمداکرم اعوان :
آپ کہیئےکہ کہو اگراللہ تمہاری سننےکی طاقت اورتمہاری دیکھنے کی قوت لےلیں اورتمہارے دلوں پرمہرکردیں تواللہ کے علاوہ کون عبادت کےلائق ہےجوتمہیں یہ (نعمتیں) پھرلادے؟ دیکھیئےہم کس کس طرح دلائل بیان فرماتےہیں پھر بھی یہ رُوگردانی کیےجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(ان کافروں سے) کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا تمہارے کان اور آنکھیں چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے تو خداکے سوا کون سا معبود ہے جو تمہیں یہ نعمتیں پھر بخشے؟ دیکھو ہم کس کس طرح اپنی آیتیں بیان کرتے ہیں۔ پھر بھی یہ لوگ ردگردانی کرتے ہیں
Sahi International :
Say, "Have you considered: if Allah should take away your hearing and your sight and set a seal upon your hearts, which deity other than Allah could bring them [back] to you?" Look how we diversify the verses; then they [still] turn away.
قُلْ أَرَأَيْتَكُمْ إِنْ أَتَاكُمْ عَذَابُ اللَّهِ بَغْتَةً أَوْ جَهْرَةً هَلْ يُهْلَكُ إِلَّا الْقَوْمُ الظَّالِمُونَ
(47)
محمداکرم اعوان :
فرمایئےکہ بھلا بتاؤاگرتم کواللہ کاعذاب بےخبری میں آلےیاپتہ چلنےپر (آجائے) توظالموں کےعلاوہ کون ہلاک ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر خدا کا عذاب بےخبری میں یا خبر آنے کے بعد آئے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور بھی ہلاک ہوگا؟
Sahi International :
Say, "Have you considered: if the punishment of Allah should come to you unexpectedly or manifestly, will any be destroyed but the wrongdoing people?"
وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ ۖ فَمَنْ آمَنَ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(48)
محمداکرم اعوان :
اورہم پیغمبروں کوصرف اس لیےبھیجتےہیں کہ وہ بشارت دیں اور (انجامِ بد سے) ڈرائیں پس جوایمان لایا اورنیک کام کیےپس اُن لوگوں کوکوئی ڈرہوگا اورنہ وہ افسوس کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم جو پیغمبروں کو بھیجتے رہے ہیں تو خوشخبری سنانے اور ڈرانے کو پھر جو شخص ایمان لائے اور نیکوکار ہوجائے تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ اندوہناک ہوں گے
Sahi International :
And We send not the messengers except as bringers of good tidings and warners. So whoever believes and reforms - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
(49)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےہماری آیات کوجھوٹا کہا، اُن کی نافرمانیوں کی وجہ سےانہیں عذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کی نافرمانیوں کے سبب انہیں عذاب ہوگا
Sahi International :
But those who deny Our verses - the punishment will touch them for their defiant disobedience.
قُل لَّا أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَائِنُ اللَّهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ إِنِّي مَلَكٌ ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ ۚ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ ۚ أَفَلَا تَتَفَكَّرُونَ
(50)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ میں تم سےیہ نہیں کہتا کہ میرےپاس اللہ کےخزانے ہیں اورنہ میں (تمام) غیبوں کوجانتا ہوں اورنہ میں تم سےیہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں توصرف جومیرے پاس وحی آتی ہےاُس کا اتباع کرتا ہوں۔ فرمایئےکہ اندھا اوردیکھنے والاکہیں برابرہوسکتا ہے؟ کیا تم غورنہیں کرتے؟
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس الله تعالیٰ کے خزانے ہیں اور نہ (یہ کہ) میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف اس حکم پر چلتا ہوں جو مجھے (خدا کی طرف سے) آتا ہے۔ کہہ دو کہ بھلا اندھا اور آنکھ والے برابر ہوتے ہیں؟ تو پھر تم غور کیوں نہیں کرتے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "I do not tell you that I have the depositories [containing the provision] of Allah or that I know the unseen, nor do I tell you that I am an angel. I only follow what is revealed to me." Say, "Is the blind equivalent to the seeing? Then will you not give thought?"
وَأَنذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُوا إِلَىٰ رَبِّهِمْ ۙ لَيْسَ لَهُم مِّن دُونِهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعٌ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ
(51)
محمداکرم اعوان :
اورایسےلوگوں کو (اس سے) ڈرایئے جواس بات کا اندیشہ رکھتےہیں کہ اپنےرب کے پاس ایسی حالت میں جمع کیے جائیں کہ اُس کےسواکوئی اُن کا دوست ہوگااورنہ شفاعت کرنےوالا تاکہ وہ بچ سکیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ جو خوف رکھتے ہیں کہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر کئے جائیں گے (اور جانتے ہیں کہ) اس کے سوا نہ تو ان کا کوئی دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا، ان کو اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کر دو تاکہ پرہیزگار بنیں
Sahi International :
And warn by the Qur'an those who fear that they will be gathered before their Lord - for them besides Him will be no protector and no intercessor - that they might become righteous.
وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ۖ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَيْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِم مِّن شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ
(52)
محمداکرم اعوان :
اوراُن لوگوں کومت نکالیں جوصبح اورشام اپنے پروردگارکوپکارتے ہیں وہ اُس کی رضا چاہتےہیں اُن کاحساب آپ پر ذرہ برابربھی نہیں اورنہ آپ کا حساب اُن پرکوئی ذرہ ہےپس اگرآپ اُن کو نکال دیں گےتوآپ غلط کام کرنےوالوں میں سے ہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ صبح وشام اپنی پروردگار سے دعا کرتے ہیں (اور) اس کی ذات کے طالب ہیں ان کو (اپنے پاس سے) مت نکالو۔ ان کے حساب (اعمال) کی جوابدہی تم پر کچھ نہیں اور تمہارے حساب کی جوابدہی ان پر کچھ نہیں (پس ایسا نہ کرنا) اگر ان کو نکالوگے تو ظالموں میں ہوجاؤ گے
Sahi International :
And do not send away those who call upon their Lord morning and afternoon, seeking His countenance. Not upon you is anything of their account and not upon them is anything of your account. So were you to send them away, you would [then] be of the wrongdoers.
وَكَذَٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لِّيَقُولُوا أَهَٰؤُلَاءِ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّن بَيْنِنَا ۗ أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّاكِرِينَ
(53)
محمداکرم اعوان :
اوراس طرح ہم بعض لوگوں کوبعض سےآزماتے ہیں تاکہ (امیر) لوگ کہا کریں کہ کیا یہی (غریب) لوگ ہیں جن پر اللہ نے ہم میں سےاحسان کیا ہے کیا اللہ شکر کرنےوالوں کونہیں جانتے؟
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے بعض لوگوں کی بعض سے آزمائش کی ہے کہ (جو دولتمند ہیں وہ غریبوں کی نسبت) کہتے ہیں کیا یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے ہم میں سے فضل کیا ہے (خدا نے فرمایا) بھلا خدا شکر کرنے والوں سے واقف نہیں؟
Sahi International :
And thus We have tried some of them through others that the disbelievers might say, "Is it these whom Allah has favored among us?" Is not Allah most knowing of those who are grateful?
وَإِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِنَا فَقُلْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ ۖ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَىٰ نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ ۖ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِن بَعْدِهِ وَأَصْلَحَ فَأَنَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(54)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جوہماری نشانیوں پرایمان رکھتے ہیں توفرمادیجیئےتم پرسلامتی ہےاورتمہارے پروردگارنےاپنی ذات پررحمت کولازم کرلیا ہےکہ تم میں سےجوکوئی نادانی سےبُری حرکت کر بیٹھےگا پھروہ اس کےبعد توبہ کرلے اوراپنی اصلاح کرلےتووہ (اللہ) بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تمہارے پاس ایسے لوگ آیا کریں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو (ان سے) سلام علیکم کہا کرو خدا نے اپنی ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کرلیا ہے کہ جو کوئی تم میں نادانی سے کوئی بری حرکت کر بیٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور نیکوکار ہوجائے تو وہ بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And when those come to you who believe in Our verses, say, "Peace be upon you. Your Lord has decreed upon Himself mercy: that any of you who does wrong out of ignorance and then repents after that and corrects himself - indeed, He is Forgiving and Merciful."
وَكَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ
(55)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح ہم نشانیاں کھول کھول کربیان کرتےہیں اورتاکہ جرم کرنےوالوں کی راہ ظاہرہوجائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس طرح ہم اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں (تاکہ تم لوگ ان پر عمل کرو) اور اس لئے کہ گنہگاروں کا رستہ ظاہر ہوجائے
Sahi International :
And thus do We detail the verses, and [thus] the way of the criminals will become evident.
قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ ۚ قُل لَّا أَتَّبِعُ أَهْوَاءَكُمْ ۙ قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ
(56)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ جن کوتم اللہ کےسواپکارتے ہویقیناًمجھےاُن کی عبادت سےمنع کیا گیا ہے۔ فرمادیجیئےکہ میں تمہاری خواہشوں کی پیروی نہیں کرسکتابےشک اس طرح تومیں راہ گم کربیٹھوں گا اورہدایت پانےوالوں میں نہ رہوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر! کفار سے) کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو مجھے ان کی عبادت سے منع کیا گیا ہے۔ (یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہاری خواہشوں کی پیروی نہیں کروں گا ایسا کروں تو گمراہ ہوجاؤں اور ہدایت یافتہ لوگوں میں نہ رہوں
Sahi International :
Say, "Indeed, I have been forbidden to worship those you invoke besides Allah." Say, "I will not follow your desires, for I would then have gone astray, and I would not be of the [rightly] guided."
قُلْ إِنِّي عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّي وَكَذَّبْتُم بِهِ ۚ مَا عِندِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ ۚ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ ۖ يَقُصُّ الْحَقَّ ۖ وَهُوَ خَيْرُ الْفَاصِلِينَ
(57)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ میں یقیناًاپنےپروردگارکی طرف سےواضح دلیل پرہوں اورتم اس کوجھٹلاتےہو۔ جس چیز (عذاب) کی تم جلدی کرتےہووہ میرےپاس نہیں۔ بےشک حکم صرف اللہ کےواسطےہے۔ وہ حق کوبیان کرتاہےاوروہ بہترفیصلہ کرنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار کی دلیل روشن پر ہوں اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو۔ جس چیز (یعنی عذاب) کے لئے تم جلدی کر رہے ہو وہ میرے پاس نہیں ہے (ایسا) حکم الله ہی کے اختیار میں ہے وہ سچی بات بیان فرماتا ہے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے
Sahi International :
Say, "Indeed, I am on clear evidence from my Lord, and you have denied it. I do not have that for which you are impatient. The decision is only for Allah. He relates the truth, and He is the best of deciders."
قُل لَّوْ أَنَّ عِندِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ لَقُضِيَ الْأَمْرُ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۗ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالظَّالِمِينَ
(58)
محمداکرم اعوان :
فرما دیجیئےجس چیز (عذاب) کی تم جلدی کرتےہواگروہ میرےاختیارمیں ہوتی تومیرےاورتمہارےدرمیان فیصلہ ہوچکاہوتااوراللہ ظالموں کوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ جس چیز کے لئے تم جلدی کر رہے ہو اگر وہ میرے اختیار میں ہوتی تو مجھ میں اور تم میں فیصلہ ہوچکا ہوتا۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے
Sahi International :
Say, "If I had that for which you are impatient, the matter would have been decided between me and you, but Allah is most knowing of the wrongdoers."
۞ وَعِندَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ ۚ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ۚ وَمَا تَسْقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِي ظُلُمَاتِ الْأَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ
(59)
محمداکرم اعوان :
اوراسی کےپاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کواس کےسِواکوئی نہیں جانتااوروہ جانتا ہےجوکچھ خشکی پرہےاورپانی میں ہےاورکوئی پتّہ نہیں گرتامگروہ اُس کوجانتاہےاورزمین کےاندھیروں میں کوئی دانہ اورکوئی ہری اورسُوکھی چیزنہیں ہےمگرروشن کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور اسے جنگلوں اور دریاؤں کی سب چیزوں کا علم ہے۔ اور کوئی پتہ نہیں جھڑتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ اور کوئی ہری اور سوکھی چیز نہیں ہے مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے
Sahi International :
And with Him are the keys of the unseen; none knows them except Him. And He knows what is on the land and in the sea. Not a leaf falls but that He knows it. And no grain is there within the darknesses of the earth and no moist or dry [thing] but that it is [written] in a clear record.
وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُم بِاللَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُم بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ لِيُقْضَىٰ أَجَلٌ مُّسَمًّى ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(60)
محمداکرم اعوان :
اوروہی توہےجورات کو (نیندمیں) تم (تمہاری روح) کوقبض کرلیتاہےاورجوکچھ تم دن میں کرتےہواُسےجانتاہےپھرتم کواس میں (دن میں) اٹھادیتاہےتاکہ (تمہاری زندگی کی) مقررہ مدت پوری کردی جائےپھرتم سب کواُسی کی طرف لوٹ کرجاناہےپھروہ تم کوتمہارےاعمال کی خبردےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جو رات کو (سونے کی حالت میں) تمہاری روح قبض کرلیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس سے خبر رکھتا ہے پھر تمہیں دن کو اٹھا دیتا ہے تاکہ (یہی سلسلہ جاری رکھ کر زندگی کی) معین مدت پوری کردی جائے پھر تم (سب) کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (اس روز) وہ تم کو تمہارے عمل جو تم کرتے ہو (ایک ایک کرکے) بتائے گا
Sahi International :
And it is He who takes your souls by night and knows what you have committed by day. Then He revives you therein that a specified term may be fulfilled. Then to Him will be your return; then He will inform you about what you used to do.
وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ ۖ وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً حَتَّىٰ إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ
(61)
محمداکرم اعوان :
اوروہ اپنے بندوں پر غالب ہےاورتم پرنگہبان بھیجتاہے یہاں تک کہ جب تم میں سےکسی کوموت آتی ہےتوہمارے بھیجےہوئے (فرشتے) اس کی روح قبض کرلیتےہیں اوروہ کوئی کوتاہی نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے۔ اور تم پر نگہبان مقرر کئے رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت آتی ہے تو ہمارے فرشتے اس کی روح قبض کرلیتے ہیں اور وہ کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے
Sahi International :
And He is the subjugator over His servants, and He sends over you guardian-angels until, when death comes to one of you, Our messengers take him, and they do not fail [in their duties].
ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلَاهُمُ الْحَقِّ ۚ أَلَا لَهُ الْحُكْمُ وَهُوَ أَسْرَعُ الْحَاسِبِينَ
(62)
محمداکرم اعوان :
پھرتمام لوگ اپنےمالکِ برحق اللہ کےپاس واپس بُلائےجائیں گےسُن لوحکم اسی کاہےاوروہ بہت جلدحساب لینےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر (قیامت کے دن تمام) لوگ اپنے مالک برحق خدا تعالیٰ کے پاس واپس بلائے جائیں گے۔ سن لو کہ حکم اسی کا ہے اور وہ نہایت جلد حساب لینے والا ہے
Sahi International :
Then they His servants are returned to Allah, their true Lord. Unquestionably, His is the judgement, and He is the swiftest of accountants.
قُلْ مَن يُنَجِّيكُم مِّن ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ تَدْعُونَهُ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً لَّئِنْ أَنجَانَا مِنْ هَٰذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّاكِرِينَ
(63)
محمداکرم اعوان :
کہہ دیجیئےکہ بھلاتم کوخشکی اورسمندرکےاندھیروں میں کون نجات دیتاہےتم اُس کوعاجزی سےاورچپکےچپکےپکارتےہو (کہ) اگرہم کواس (آفت) سےنجات دیں توہم ضرورآپ کےشکرگزارہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کہو بھلا تم کو جنگلوں اور دریاؤں کے اندھیروں سے کون مخلصی دیتا ہے (جب) کہ تم اسے عاجزی اور نیاز پنہانی سے پکارتے ہو (اور کہتے ہو) اگر خدا ہم کو اس (تنگی) سے نجات بخشے تو ہم اس کے بہت شکر گزار ہوں
Sahi International :
Say, "Who rescues you from the darknesses of the land and sea [when] you call upon Him imploring [aloud] and privately, 'If He should save us from this [crisis], we will surely be among the thankful.' "
قُلِ اللَّهُ يُنَجِّيكُم مِّنْهَا وَمِن كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ أَنتُمْ تُشْرِكُونَ
(64)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اللہ تم کواِس سےنجات دیتے ہیں اورہرسختی سے، پھر تم شرک کرنے لگتے ہو۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ خدا ہی تم کو اس (تنگی) سے اور ہر سختی سے نجات بخشتا ہے۔ پھر (تم) اس کے ساتھ شرک کرتے ہو
Sahi International :
Say, "It is Allah who saves you from it and from every distress; then you [still] associate others with Him."
قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَىٰ أَن يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّن فَوْقِكُمْ أَوْ مِن تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُم بَأْسَ بَعْضٍ ۗ انظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ
(65)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ وہ اس پرقادرہیں کہ تم پرتمہارےاوپرسےیا تمہارےپاؤں کےنیچےسےعذاب بھیج دیں یا تم کومختلف گروہ کردیں اورآپس میں لڑاکرمزاچکھا دیں دیکھیئےہم کس طرح دلائل بیان فرماتے ہیں تاکہ یہ لوگ سمجھیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ وہ (اس پر بھی) قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے یا تمہیں فرقہ فرقہ کردے اور ایک کو دوسرے (سے لڑا کر آپس) کی لڑائی کا مزہ چکھادے۔ دیکھو ہم اپنی آیتوں کو کس کس طرح بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ سمجھیں
Sahi International :
Say, "He is the [one] Able to send upon you affliction from above you or from beneath your feet or to confuse you [so you become] sects and make you taste the violence of one another." Look how We diversify the signs that they might understand.
وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ ۚ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ
(66)
محمداکرم اعوان :
اوراس (قرآن) کوآپ کی قوم نےجھٹلایا حالانکہ وہ سچ ہے۔ فرمادیجیئےمیں تم پردرواغہ نہیں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس (قرآن) کو تمہاری قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ کہہ دو کہ میں تمہارا داروغہ نہیں ہوں
Sahi International :
But your people have denied it while it is the truth. Say, "I am not over you a manager."
لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ ۚ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
(67)
محمداکرم اعوان :
ہرخبرکے لیےایک وقت مقرر ہےاورتم کوعنقریب معلوم ہوجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
ہر خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے اور تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا
Sahi International :
For every happening is a finality; and you are going to know.
وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي آيَاتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ۚ وَإِمَّا يُنسِيَنَّكَ الشَّيْطَانُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَىٰ مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
(68)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ ان لوگوں کودیکھیں جوہماری آیات میں (ناجائز) بحث کررہےہوں تواُن سےکنارہ کش ہوجائیں یہاں تک کہ وہ کسی اوربات میں لگ جائیں اوراگر (یہ بات) شیطان آپ کوبُھلا دے تویاد آنے کےبعد ظالم لوگوں کےساتھ مت بیٹھیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں کے بارے میں بیہودہ بکواس کر رہے ہوں تو ان سے الگ ہوجاؤ یہاں تک کہ اور باتوں میں مصروف ہوجائیں۔ اور اگر (یہ بات) شیطان تمہیں بھلا دے تو یاد آنے پر ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو
Sahi International :
And when you see those who engage in [offensive] discourse concerning Our verses, then turn away from them until they enter into another conversation. And if Satan should cause you to forget, then do not remain after the reminder with the wrongdoing people.
وَمَا عَلَى الَّذِينَ يَتَّقُونَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَيْءٍ وَلَٰكِن ذِكْرَىٰ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ
(69)
محمداکرم اعوان :
اورپرہیزگارلوگوں پران کےحساب میں سےکوئی چیزنہیں ہاں نصیحت تاکہ وہ بھی پرہیزگار ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور پرہیزگاروں پر ان لوگوں کے حساب کی کچھ بھی جواب دہی نہیں ہاں نصیحت تاکہ وہ بھی پرہیزگار ہوں
Sahi International :
And those who fear Allah are not held accountable for the disbelievers at all, but [only for] a reminder - that perhaps they will fear Him.
وَذَرِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَعِبًا وَلَهْوًا وَغَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا ۚ وَذَكِّرْ بِهِ أَن تُبْسَلَ نَفْسٌ بِمَا كَسَبَتْ لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعٌ وَإِن تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ لَّا يُؤْخَذْ مِنْهَا ۗ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ أُبْسِلُوا بِمَا كَسَبُوا ۖ لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ
(70)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےاپنےدین کوکھیل اورتماشا بنا رکھا ہےانہیں چھوڑدیں اوردنیا کی زندگی نےان کودھوکےمیں ڈال رکھا ہے اوراس (قرآن) کےذریعےان کونصیحت فرماتےرہیئےکہ ( قیامت کےدن) کوئی اپنےاعمال کی سزا میں ہلاکت میں نہ ڈالا جائے۔ اللہ کےسِوا اُن کا کوئی دوست ہے اورنہ سفارش کرنےوالا۔ اوراگر (رُوئے زمین کی) ہرچیزبطورِ معاوضہ دینا چاہےتواس سےقبول نہ ہو گی۔ یہی لوگ ہیں جو اپنےاعمال کےسبب ہلاکت میں ڈالے گئےاُن کےپینے کےلیےکھولتا ہواپانی ہےاوردرد دینےوالا عذاب ہے اِس لیےکہ کفرکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے اپنےدین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے ان سے کچھ کام نہ رکھو ہاں اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کرتے رہو تاکہ (قیامت کے دن) کوئی اپنے اعمال کی سزا میں ہلاکت میں نہ ڈالا جائے (اس روز) خدا کےسوا نہ تو کوئی اس کا دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا۔ اور اگر وہ ہر چیز (جو روئے زمین پر ہے بطور) معاوضہ دینا چاہے تو وہ اس سے قبول نہ ہو یہی لوگ ہیں کہ اپنے اعمال کے وبال میں ہلاکت میں ڈالے گئے ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی اور دکھ دینے والا عذاب ہے اس لئے کہ کفر کرتے تھے
Sahi International :
And leave those who take their religion as amusement and diversion and whom the worldly life has deluded. But remind with the Qur'an, lest a soul be given up to destruction for what it earned; it will have other than Allah no protector and no intercessor. And if it should offer every compensation, it would not be taken from it. Those are the ones who are given to destruction for what they have earned. For them will be a drink of scalding water and a painful punishment because they used to disbelieve.
قُلْ أَنَدْعُو مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلَىٰ أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللَّهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيَاطِينُ فِي الْأَرْضِ حَيْرَانَ لَهُ أَصْحَابٌ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۖ وَأُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ
(71)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ کیا ہم اللہ کےسواکسی کوپکاریں جونہ ہمارابھلا کرسکےاورنہ بُرااورجب ہم کواللہ نےسیدھا راستہ دکھایا ہے توکیا ہم اُلٹے پھرجائیں جیسے کسی کوشیطان (جنات) نے جنگل میں پریشان کردیا ہو (اور) اُس کے کچھ دوست ہوں جواس کو سیدھےراستے کی طرف بُلائیں کہ یہاں ہمارے پاس آؤ۔ فرمادیجیئےکہ یقیناًاللہ کی ہدایت ہی، ہدایت ہےاورہمیں تویہ حکم ملا ہےکہ ہم جہانوں کےپروردگارکےفرماں بردار ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو۔ کیا ہم خدا کے سوا ایسی چیز کو پکاریں جو نہ ہمارا بھلا کرسکے نہ برا۔ اور جب ہم کو خدا نے سیدھا رستہ دکھا دیا تو (کیا) ہم الٹے پاؤں پھر جائیں؟ (پھر ہماری ایسی مثال ہو) جیسے کسی کو جنات نے جنگل میں بھلا دیا ہو (اور وہ) حیران (ہو رہا ہو) اور اس کے کچھ رفیق ہوں جو اس کو رستے کی طرف بلائیں کہ ہمارے پاس چلا آ۔ کہہ دو کہ رستہ تو وہی ہے جو خدا نے بتایا ہے۔ اور ہمیں تو یہ حکم ملا ہے کہ ہم خدائے رب العالمین کے فرمانبردار ہوں
Sahi International :
Say, "Shall we invoke instead of Allah that which neither benefits us nor harms us and be turned back on our heels after Allah has guided us? [We would then be] like one whom the devils enticed [to wander] upon the earth confused, [while] he has companions inviting him to guidance, [calling], 'Come to us.' " Say, "Indeed, the guidance of Allah is the [only] guidance; and we have been commanded to submit to the Lord of the worlds.
وَأَنْ أَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَاتَّقُوهُ ۚ وَهُوَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
(72)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ نمازقائم رکھواوراسی (اللہ) سےڈرتے رہواوروہی ہےکہ اُس کی طرف اکٹھےکیےجاؤ گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ (بھی) کہ نماز پڑھتے رہو اور اس سے ڈرتے رہو۔ اور وہی تو ہے جس کے پاس تم جمع کئے جاؤ گے
Sahi International :
And to establish prayer and fear Him." And it is He to whom you will be gathered.
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۖ وَيَوْمَ يَقُولُ كُن فَيَكُونُ ۚ قَوْلُهُ الْحَقُّ ۚ وَلَهُ الْمُلْكُ يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ ۚ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ
(73)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ہے جس نےآسمانوں اورزمین کوحق کےساتھ پیدا فرمایا اورجس دن فرماتا ہےکہ ہوجا پس ہوجاتا ہےاس (اللہ) کا ارشاد حق ہےاورجس دن صورپھونکاجائےگا اُس دن اسی کی بادشاہت ہوگی وہ پوشیدہ اورظاہرباتوں کاجاننےوالا ہےاور وہ حکمت والاخبررکھنےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر سے پیدا کیا ہے۔ اور جس دن وہ فرمائے گا کہ ہو جا تو (حشر برپا) ہوجائے گا ۔ اس کا ارشاد برحق ہے۔ اور جس دن صور پھونکا جائے گا (اس دن) اسی کی بادشاہت ہوگی۔ وہی پوشیدہ اور ظاہر (سب) کا جاننے والا ہے اور وہی دانا اور خبردار ہے
Sahi International :
And it is He who created the heavens and earth in truth. And the day He says, "Be," and it is, His word is the truth. And His is the dominion [on] the Day the Horn is blown. [He is] Knower of the unseen and the witnessed; and He is the Wise, the Acquainted.
۞ وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ آزَرَ أَتَتَّخِذُ أَصْنَامًا آلِهَةً ۖ إِنِّي أَرَاكَ وَقَوْمَكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
(74)
محمداکرم اعوان :
اورجب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ آزرسےفرمایا، کیا تم بتوں کومعبودقراردیتے ہو؟ بےشک میں دیکھتا ہوں کہ تم اور تمہاری قوم صریح گمراہی میں ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا کہ تم بتوں کو کیا معبود بناتے ہو۔ میں دیکھتا ہوں کہ تم اور تمہاری قوم صریح گمراہی میں ہو
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when Abraham said to his father Azar, "Do you take idols as deities? Indeed, I see you and your people to be in manifest error."
وَكَذَٰلِكَ نُرِي إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ
(75)
محمداکرم اعوان :
اوراس طرح ہم نےابراہیم (علیہ السلام) کو آسمانوں اورزمین کی بادشاہت دکھلائی اورتاکہ کامل یقین کرنےوالوں (عارفین) میں سےہوجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم اس طرح ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کے عجائبات دکھانے لگے تاکہ وہ خوب یقین کرنے والوں میں ہوجائیں
Sahi International :
And thus did We show Abraham the realm of the heavens and the earth that he would be among the certain [in faith]
فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ رَأَىٰ كَوْكَبًا ۖ قَالَ هَٰذَا رَبِّي ۖ فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ لَا أُحِبُّ الْآفِلِينَ
(76)
محمداکرم اعوان :
پس جب اُن کورات نےڈھانپ لیا تو انہوں نےایک ستارہ دیکھا (اور) فرمایا یہ میراپروردگارہے پس جب وہ غروب ہوگیا توفرمایا میں غروب ہوجانےوالوں کوپسند نہیں کرتا۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) جب رات نے ان کو (پردہٴ تاریکی سے) ڈھانپ لیا (تو آسمان میں) ایک ستارا نظر پڑا۔ کہنے لگے یہ میرا پروردگار ہے۔ جب وہ غائب ہوگیا تو کہنے لگے کہ مجھے غائب ہوجانے والے پسند نہیں
Sahi International :
So when the night covered him [with darkness], he saw a star. He said, "This is my lord." But when it set, he said, "I like not those that disappear."
فَلَمَّا رَأَى الْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هَٰذَا رَبِّي ۖ فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ لَئِن لَّمْ يَهْدِنِي رَبِّي لَأَكُونَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّالِّينَ
(77)
محمداکرم اعوان :
پھرجب چاند کوچمکتا ہوادیکھا تو فرمایا یہ میراپروردگار ہے۔ پس جب وہ غروب ہو گیا تو فرمانے لگےاگرمیرا پروردگارمجھےسیدھا راستہ نہیں دکھائے گا توبےشک میں بھٹکنے والوں میں سےہوجاؤں گا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب چاند کو دیکھا کہ چمک رہا ہے تو کہنے لگے یہ میرا پروردگار ہے۔ لیکن جب وہ بھی چھپ گیا تو بول اٹھے کہ میرا پروردگار مجھے سیدھا رستہ نہیں دکھائے گا تو میں ان لوگوں میں ہوجاؤں گا جو بھٹک رہے ہیں
Sahi International :
And when he saw the moon rising, he said, "This is my lord." But when it set, he said, "Unless my Lord guides me, I will surely be among the people gone astray."
فَلَمَّا رَأَى الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هَٰذَا رَبِّي هَٰذَا أَكْبَرُ ۖ فَلَمَّا أَفَلَتْ قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ
(78)
محمداکرم اعوان :
پھرجب سورج کوچمکتا ہوادیکھا توفرمایا یہ میراپروردگارہےیہ سب سےبڑا ہےپھرجب وہ غروب ہو گیاتو فرمایااے میری قوم! بےشک میں تمہارے شرک سےبیزارہوں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب سورج کو دیکھا کہ جگمگا رہا ہے تو کہنے لگے میرا پروردگار یہ ہے یہ سب سے بڑا ہے۔ مگر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہنے لگے لوگو! جن چیزوں کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں
Sahi International :
And when he saw the sun rising, he said, "This is my lord; this is greater." But when it set, he said, "O my people, indeed I am free from what you associate with Allah.
إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا ۖ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ
(79)
محمداکرم اعوان :
بےشک میں نےیکسوہوکراپنا رُخ اسی (اللہ) کی طرف کر لیا جس نےآسمانوں اورزمین کوپیدا فرمایااورمیں شرک کرنےوالوں میں سےنہیں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
میں نے سب سے یکسو ہو کر اپنے تئیں اسی ذات کی طرف متوجہ کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں
Sahi International :
Indeed, I have turned my face toward He who created the heavens and the earth, inclining toward truth, and I am not of those who associate others with Allah."
وَحَاجَّهُ قَوْمُهُ ۚ قَالَ أَتُحَاجُّونِّي فِي اللَّهِ وَقَدْ هَدَانِ ۚ وَلَا أَخَافُ مَا تُشْرِكُونَ بِهِ إِلَّا أَن يَشَاءَ رَبِّي شَيْئًا ۗ وَسِعَ رَبِّي كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا ۗ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ
(80)
محمداکرم اعوان :
اوراُن کی قوم ان سےبحث کرنے لگی۔ فرمایا کیا تم اللہ کےبارےمجھ سےبحث کرتے ہو؟ حالانکہ اُس نےمجھے سیدھی راہ دکھائی اورمیں اُن سےجن کوتم اُس کو شریک بناتے ہونہیں ڈرتا۔ ہاں! اگرمیرا پروردگارہی کوئی امر چاہے۔ میرا پروردگار اپنےعلم سےہرچیزکا احاطہ کیےہوئے (گھیرے ہوئے) ہے۔ کیا تم نصیحت اختیارنہیں کرتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
اور ان کی قوم ان سے بحث کرنے لگی تو انہوں نے کہا کہ تم مجھ سے خدا کے بارےمیں (کیا) بحث کرتے ہو اس نے تو مجھے سیدھا رستہ دکھا دیا ہے۔ اور جن چیزوں کو تم اس کا شریک بناتے ہو میں ان سے نہیں ڈرتا۔ ہاں جو میرا پروردگار چاہے۔ میرا پروردگار اپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے۔ کیا تم خیال نہیں کرتے۔
Sahi International :
And his people argued with him. He said, "Do you argue with me concerning Allah while He has guided me? And I fear not what you associate with Him [and will not be harmed] unless my Lord should will something. My Lord encompasses all things in knowledge; then will you not remember?
وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُم بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا ۚ فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِالْأَمْنِ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
(81)
محمداکرم اعوان :
اوربھلامیں ان سےجن کوتم (اللہ کا) شریک بناتے ہوکیوں ڈروں اورتم (اس بات سے) نہیں ڈرتے کہ تم نےاللہ کےساتھ ایسی چیزوں کوشریک بنایا ہے جن کے بارے اس نےتم پرکوئی دلیل نازل نہیں فرمائی۔ اب دونوں فریقوں میں سے کون سا (فریق) امن کا مستحق ہے؟ اگر تم جانتےہوتو (بتاؤ) ۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا میں ان چیزوں سے جن کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو کیونکرڈروں جب کہ تم اس سے نہیں ڈرتے کہ خدا کے ساتھ شریک بناتے ہو جس کی اس نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ اب دونوں فریق میں سے کون سا فریق امن (اور جمعیت خاطر) کا مستحق ہے۔ اگر سمجھ رکھتے ہو (تو بتاؤ)
Sahi International :
And how should I fear what you associate while you do not fear that you have associated with Allah that for which He has not sent down to you any authority? So which of the two parties has more right to security, if you should know?
الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُم بِظُلْمٍ أُولَٰئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُم مُّهْتَدُونَ
(82)
محمداکرم اعوان :
جولوگ ایمان لائےاوراپنےایمان کو ظلم (شرک) کےساتھ نہیں ملایا، ایسے ہی لوگوں کے لیےامن ہےاوروہی ہدایت پانے والے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو (شرک کے) ظلم سے مخلوط نہیں کیا ان کے امن (اور جمعیت خاطر) ہے اور وہی ہدایت پانے والے ہیں
Sahi International :
They who believe and do not mix their belief with injustice - those will have security, and they are [rightly] guided.
وَتِلْكَ حُجَّتُنَا آتَيْنَاهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَىٰ قَوْمِهِ ۚ نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَّن نَّشَاءُ ۗ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ
(83)
محمداکرم اعوان :
اوریہ ہماری دلیل تھی جو ہم نےابراہیم (علیہ السلام) کو اُن کی قوم کےمقابلےمیں عطا فرمائی تھی ہم جس کے چاہیں درجات بلند فرما دیتے ہیں بےشک آپ کا پروردگار حکمت والا علم والا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے
Sahi International :
And that was Our [conclusive] argument which We gave Abraham against his people. We raise by degrees whom We will. Indeed, your Lord is Wise and Knowing.
وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ ۚ كُلًّا هَدَيْنَا ۚ وَنُوحًا هَدَيْنَا مِن قَبْلُ ۖ وَمِن ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ وَيُوسُفَ وَمُوسَىٰ وَهَارُونَ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
(84)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کواسحٰق (علیہ السلام، بیٹے) اوریعقوب (علیہ السلام، پوتے)عطا فرمائے سب کو ہم نے ہدایت کی اور پہلے (زمانہ میں) ہم نےنوح (علیہ السلام) کو ہدایت کی اوراُن کی اولاد میں سےداؤد اورسلیمٰن اورایوب اوریوسف اورموسیٰ اورہارون (علیہم السلام) کواورہم نیک کام کرنے والوں کوایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بخشے۔ (اور) سب کو ہدایت دی۔ اور پہلے نوح کو بھی ہدایت دی تھی اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو بھی۔ اور ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلا دیا کرتے ہیں
Sahi International :
And We gave to Abraham, Isaac and Jacob - all [of them] We guided. And Noah, We guided before; and among his descendants, David and Solomon and Job and Joseph and Moses and Aaron. Thus do We reward the doers of good.
وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ مِّنَ الصَّالِحِينَ
(85)
محمداکرم اعوان :
اورزکریااوریحییٰ اورعیسیٰ اورالیاس (علیہم السلام) کو، یہ سب نیکو کاروں میں سے تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی۔ یہ سب نیکوکار تھے
Sahi International :
And Zechariah and John and Jesus and Elias - and all were of the righteous.
وَإِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا ۚ وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَالَمِينَ
(86)
محمداکرم اعوان :
اوراسمعیل اورالیسع اوریونس اورلُوط (علیہم السلام) کو بھی اوران سب کو (ان کےزمانوں کے) تمام جہانوں پر(نبوت سے) بزرگی عطا فرمائی۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو بھی۔ اور ان سب کو جہان کے لوگوں پر فضلیت بخشی تھی
Sahi International :
And Ishmael and Elisha and Jonah and Lot - and all [of them] We preferred over the worlds.
وَمِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ ۖ وَاجْتَبَيْنَاهُمْ وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
(87)
محمداکرم اعوان :
اوران کےکچھ باپ دادوں کواوراولاداوربھائیوں میں سےبھی۔ اور ہم نےاُن کوبرگزیدہ کیا اورہم نےان سب کو راہِ راست کی ہدایت کی۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض بعض کو ان کے باپ دادا اور اولاد اور بھائیوں میں سے بھی۔ اور ان کو برگزیدہ بھی کیا تھا اور سیدھا رستہ بھی دکھایا تھا
Sahi International :
And [some] among their fathers and their descendants and their brothers - and We chose them and We guided them to a straight path.
ذَٰلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَلَوْ أَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(88)
محمداکرم اعوان :
یہ اللہ کی ہدایت ہےاپنےبندوں میں سےجسےچاہیں اس سےراہنمائی فرماتے ہیں۔ اوراگروہ لوگ شرک کرتےتوجوعمل وہ کرتے تھےان سےضائع ہوجاتے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کی ہدایت ہے اس پر اپنے بندوں میں سے جسے چاہے چلائے۔ اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے سب ضائع ہوجاتے
Sahi International :
That is the guidance of Allah by which He guides whomever He wills of His servants. But if they had associated others with Allah, then worthless for them would be whatever they were doing.
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ۚ فَإِن يَكْفُرْ بِهَا هَٰؤُلَاءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا بِهَا بِكَافِرِينَ
(89)
محمداکرم اعوان :
یہ ایسےلوگ تھےجن کوہم نےکتاب اورحُکم (شریعت) اورنبوت عطا فرمائی پھراگر یہ سب (کفار) ان باتوں سےانکار کریں توہم نےان (باتوں) کےلیےایسےلوگ مقررکردیئےہیں کہ ان سےکبھی انکارکرنےوالےنہیں ۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکم (شریعت) اور نبوت عطا فرمائی تھی۔ اگر یہ (کفار) ان باتوں سے انکار کریں تو ہم نے ان پر (ایمان لانے کے لئے) ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں کہ وہ ان سے کبھی انکار کرنے والے نہیں
Sahi International :
Those are the ones to whom We gave the Scripture and authority and prophethood. But if the disbelievers deny it, then We have entrusted it to a people who are not therein disbelievers.
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ ۗ قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا ۖ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْعَالَمِينَ
(90)
محمداکرم اعوان :
یہ وہ لوگ ہیں جن کواللہ نےہدایت عطا فرمائی تھی سوآپ انہی کی ہدایت کی پیروی کریں اورفرما دیں کہ میں تم سے اس (قرآن) کا صلہ نہیں مانگتا۔ یہ تو جہانوں کےلیےنصیحت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی تھی تو تم انہیں کی ہدایت کی پیروی کرو۔ کہہ دو کہ میں تم سے اس (قرآن) کا صلہ نہیں مانگتا۔ یہ تو جہان کے لوگوں کے لئےمحض نصیحت ہے
Sahi International :
Those are the ones whom Allah has guided, so from their guidance take an example. Say, "I ask of you for this message no payment. It is not but a reminder for the worlds."
وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ عَلَىٰ بَشَرٍ مِّن شَيْءٍ ۗ قُلْ مَنْ أَنزَلَ الْكِتَابَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَىٰ نُورًا وَهُدًى لِّلنَّاسِ ۖ تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِيسَ تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا ۖ وَعُلِّمْتُم مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ ۖ قُلِ اللَّهُ ۖ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ
(91)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں نےاللہ کی قدرنہ جانی جیسی جاننا چاہیےتھی جب اُنہوں نےیہ کہا کہ اللہ نےکسی انسان (بشر) پرکچھ بھی نازل نہیں فرمایا توفرمایئے وہ کتاب کس نےنازل فرمائی جس کوموسیٰ (علیہ السلام) لائے تھےجولوگوں کےلیےنور (روشنی) اور ہدایت تھی جس کوتم نےالگ الگ اوراق (پرنقل) کررکھا ہےاس کےکچھ (حصے) کو ظاہرکرتےہو اوربہت سےکو چھپاتے ہواورتم کووہ باتیں سکھائی گئیں جن کوتم جانتےتھےنہ تمہارے باپ دادا۔ فرمادیجیئےکہ اللہ (نےیہ نازل فرمایا ہے) پھران کوچھوڑدیں کہ اپنی بیہودگی میں کھیلتے رہیں
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی جاننی چاہیئے تھی نہ جانی۔ جب انہوں نے کہا کہ خدا نے انسان پر (وحی اور کتاب وغیرہ) کچھ بھی نازل نہیں کیا۔ کہو جو کتاب موسیٰ لے کر آئے تھے اسے کس نے نازل کیا تھا جو لوگوں کے لئے نور اور ہدایت تھی اور جسے تم نے علیحدہ علیحدہ اوراق (پر نقل) کر رکھا ہے ان (کے کچھ حصے) کو تو ظاہر کرتے ہو اور اکثر کو چھپاتے ہو۔ اور تم کو وہ باتیں سکھائی گئیں جن کو نہ تم جانتے تھے اور نہ تمہارے باپ دادا۔ کہہ دو (اس کتاب کو) خدا ہی نے (نازل کیا تھا) پھر ان کو چھوڑ دیا کہ اپنی بیہودہ بکواس میں کھیلتے رہیں
Sahi International :
And they did not appraise Allah with true appraisal when they said, "Allah did not reveal to a human being anything." Say, "Who revealed the Scripture that Moses brought as light and guidance to the people? You [Jews] make it into pages, disclosing [some of] it and concealing much. And you were taught that which you knew not - neither you nor your fathers." Say, "Allah [revealed it]." Then leave them in their [empty] discourse, amusing themselves.
وَهَٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنذِرَ أُمَّ الْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا ۚ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَهُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
(92)
محمداکرم اعوان :
اوریہ (ویسی ہی) کتاب ہےجس کوہم نےبابرکت نازل فرمایا ہےاپنےسےپہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہےاورتاکہ آپ مکہ اوراس کےاردگردوالوں کو (انجامِ بد سے) ڈرائیں اورجو لوگ آخرت پریقین رکھتےہیں وہ اس پرایمان لاتےہیں اوراپنی نمازوں کی حفاظت کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (ویسی ہی) یہ کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے بابرکت جو اپنے سے پہلی (کتابوں) کی تصدیق کرتی ہے اور (جو) اس لئے (نازل کی گئی ہے) کہ تم مکے اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو آگاہ کردو۔ اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور وہ اپنی نمازوں کی پوری خبر رکھتے ہیں
Sahi International :
And this is a Book which We have sent down, blessed and confirming what was before it, that you may warn the Mother of Cities and those around it. Those who believe in the Hereafter believe in it, and they are maintaining their prayers.
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ قَالَ أُوحِيَ إِلَيَّ وَلَمْ يُوحَ إِلَيْهِ شَيْءٌ وَمَن قَالَ سَأُنزِلُ مِثْلَ مَا أَنزَلَ اللَّهُ ۗ وَلَوْ تَرَىٰ إِذِ الظَّالِمُونَ فِي غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَالْمَلَائِكَةُ بَاسِطُو أَيْدِيهِمْ أَخْرِجُوا أَنفُسَكُمُ ۖ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ وَكُنتُمْ عَنْ آيَاتِهِ تَسْتَكْبِرُونَ
(93)
محمداکرم اعوان :
اوراس سےبڑاظالم کون ہوگا جس نےاللہ پرجھوٹا بہتان لگایا یا کہامجھ پروحی آتی ہےاوراس کے پاس کسی بات کی بھی وحی نہیں آتی اورجو کہےکہ جس طرح کی (کتاب) اللہ نے نازل کی ہے اس طرح کی میں بھی بنا لیتا ہوں اور اگرآپ اس وقت دیکھیں جب یہ ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ہوں گےاورفرشتے اپنےہاتھ بڑھا رہےہوں گے (کہ ہاں) اپنی جانیں نکالوآج تم کوذلت کی سزا دی جائےگی اس وجہ سےکہ تم اللہ کےذمہ جھوٹی باتیں کہتے تھےاورتم اس کی نشانیوں سےتکبرکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے۔ یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آئی ہو اور جو یہ کہے کہ جس طرح کی کتاب خدا نے نازل کی ہے اس طرح کی میں بھی بنا لیتا ہوں۔ اور کاش تم ان ظالم (یعنی مشرک) لوگوں کو اس وقت دیکھو جب موت کی سختیوں میں (مبتلا) ہوں اور فرشتے (ان کی طرف عذاب کے لئے) ہاتھ بڑھا رہے ہوں کہ نکالو اپنی جانیں۔ آج تم کو ذلت کے عذاب کی سزا دی جائے گی اس لئے کہ تم خدا پر جھوٹ بولا کرتے تھے اور اس کی آیتوں سے سرکشی کرتے تھے
Sahi International :
And who is more unjust than one who invents a lie about Allah or says, "It has been inspired to me," while nothing has been inspired to him, and one who says, "I will reveal [something] like what Allah revealed." And if you could but see when the wrongdoers are in the overwhelming pangs of death while the angels extend their hands, [saying], "Discharge your souls! Today you will be awarded the punishment of [extreme] humiliation for what you used to say against Allah other than the truth and [that] you were, toward His verses, being arrogant."
وَلَقَدْ جِئْتُمُونَا فُرَادَىٰ كَمَا خَلَقْنَاكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَتَرَكْتُم مَّا خَوَّلْنَاكُمْ وَرَاءَ ظُهُورِكُمْ ۖ وَمَا نَرَىٰ مَعَكُمْ شُفَعَاءَكُمُ الَّذِينَ زَعَمْتُمْ أَنَّهُمْ فِيكُمْ شُرَكَاءُ ۚ لَقَد تَّقَطَّعَ بَيْنَكُمْ وَضَلَّ عَنكُم مَّا كُنتُمْ تَزْعُمُونَ
(94)
محمداکرم اعوان :
اورالبتہ تم ہمارے پاس اکیلےاکیلےآگئےجیسےہم نےتم کوپہلی بارپیدا فرمایا تھا اورجوہم نےتم کودیا تھا وہ اپنی پیٹھ پیچھے ہی چھوڑ آئےاورہم تمہارے ساتھ ان سفارش کرنےوالوں کو بھی نہیں دیکھتےجن کےبارے تمہارا دعویٰ تھا کہ وہ تمہارے معاملے میں شریک ہیں البتہ تمہارے آپس کےتعلقات منقطع ہوگئے (ٹوٹ گئے) اورجوتم دعوے کیا کرتے تھے سب جاتےرہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جیسا ہم نے تم کو پہلی دفعہ پیدا کیا تھا ایسا ہی آج اکیلے اکیلے ہمارے پاس آئے اور جو (مال ومتاع) ہم نے تمہیں عطا فرمایا تھا وہ سب اپنی پیٹھ پیچھے چھوڑ آئے اور ہم تمہارے ساتھ تمہارے سفارشیوں کو بھی نہیں دیکھتے جن کی نسبت تم خیال کرتے تھے کہ وہ تمہارے (شفیع اور ہمارے) شریک ہیں۔ (آج) تمہارے آپس کے سب تعلقات منقطع ہوگئے اور جو دعوے تم کیا کرتے تھے سب جاتے رہے
Sahi International :
[It will be said to them], "And you have certainly come to Us alone as We created you the first time, and you have left whatever We bestowed upon you behind you. And We do not see with you your 'intercessors' which you claimed that they were among you associates [of Allah]. It has [all] been severed between you, and lost from you is what you used to claim."
۞ إِنَّ اللَّهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوَىٰ ۖ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَمُخْرِجُ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّ ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ
(95)
محمداکرم اعوان :
بے شک اللہ دانےاورگٹھلی کوپھاڑکراُگاتا ہے، نکالتا ہےجاندارکو بےجان سےاور بےجان کوجاندارسےنکالنے والا ہے یہی تو اللہ ہےپھرتم کہاں بہکےپھرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
بے شک خدا ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑ کر (ان سے درخت وغیرہ) اگاتا ہے وہی جاندار کو بے جان سے نکالتا ہے اور وہی بےجان کا جاندار سے نکالنے والا ہے۔ یہی تو خدا ہے۔ پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو
Sahi International :
Indeed, Allah is the cleaver of grain and date seeds. He brings the living out of the dead and brings the dead out of the living. That is Allah; so how are you deluded?
فَالِقُ الْإِصْبَاحِ وَجَعَلَ اللَّيْلَ سَكَنًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
(96)
محمداکرم اعوان :
وہ صبح کا نکالنےوالا ہے۔ اوررات کو (موجب) آرام بنایااورسورج اورچاند (کی رفتار کو) حساب کےلیےرکھا یہ (اللہ کے) مقررکیے ہوئے (اندازے) ہیں جوغالب ہےحکمت والا ہے
فتح محمدجالندھری :
وہی (رات کے اندھیرے سے) صبح کی روشنی پھاڑ نکالتا ہے اور اسی نے رات کو (موجب) آرام (ٹھہرایا) اور سورج اور چاند کو (ذرائع) شمار بنایا ہے۔ یہ خدا کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں جو غالب (اور) علم والا ہے
Sahi International :
[He is] the cleaver of daybreak and has made the night for rest and the sun and moon for calculation. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ النُّجُومَ لِتَهْتَدُوا بِهَا فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
(97)
محمداکرم اعوان :
اوروہی (اللہ) ہے جس نےتمہارےلیےستارے بنائےتاکہ تم خشکی اورسمندرکےاندھیروں میں ان سےراہ معلوم کرسکو (اور) بےشک ہم نےجاننےوالوں کےلیےدلائل کھول کربیان کردیئے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ جنگلوں اور دریاؤں کے اندھیروں میں ان سے رستے معلوم کرو۔ عقل والوں کے لئے ہم نے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کردی ہیں
Sahi International :
And it is He who placed for you the stars that you may be guided by them through the darknesses of the land and sea. We have detailed the signs for a people who know.
وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَفْقَهُونَ
(98)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ہے جس نےتم سب کوایک شخص سےپیدا فرمایا پھرایک جگہ زیادہ رہنےکی ہےاورایک جگہ چند روزرہنے کی۔ بےشک ہم نے سمجھ بوجھ رکھنےوالوں کےلیےدلائل کھول کربیان کردیئے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا۔ پھر (تمہارے لئے) ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک سپرد ہونے کی سمجھنے والوں کے لئے ہم نے (اپنی) آیتیں کھول کھول کر بیان کردی ہیں
Sahi International :
And it is He who produced you from one soul and [gave you] a place of dwelling and of storage. We have detailed the signs for a people who understand.
وَهُوَ الَّذِي أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ نَبَاتَ كُلِّ شَيْءٍ فَأَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا وَمِنَ النَّخْلِ مِن طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِيَةٌ وَجَنَّاتٍ مِّنْ أَعْنَابٍ وَالزَّيْتُونَ وَالرُّمَّانَ مُشْتَبِهًا وَغَيْرَ مُتَشَابِهٍ ۗ انظُرُوا إِلَىٰ ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ وَيَنْعِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكُمْ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
(99)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ہےجس نے آسمان (بلندی) سے پانی برسایاپھر اس سے ہم نےہرطرح کی روئیدگی اگائی پھر اس میں سےسبز کونپلیں نکالیں۔ ہم ان سےایک دوسرے کےساتھ جُڑے ہوئےدانےنکالتے ہیں اورکھجورکےگابھےسےلٹکتے ہوئےگچھے اورانگوروں کےباغ اورزیتون اورانار کے (درخت پیدا فرمائے) جوایک دوسرےسےملتےجلتےہیں اور نہیں بھی ملتے جلتےذرااس کے (ہرایک) پھل کوتودیکھیں جب وہ پھل لاتا ہے اوراس کےپکنےکو، اِن میں اُن لوگوں کےلیےجوایمان لاتے ہیں بہت سی نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جو آسمان سے مینھ برساتا ہے۔ پھر ہم ہی (جو مینھ برساتے ہیں) اس سے ہر طرح کی روئیدگی اگاتے ہیں۔ پھر اس میں سے سبز سبز کونپلیں نکالتے ہیں۔ اور ان کونپلوں میں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے میں سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں۔ اور نہیں بھی ملتے۔ یہ چیزیں جب پھلتی ہیں تو ان کے پھلوں پر اور (جب پکتی ہیں تو) ان کے پکنے پر نظر کرو۔ ان میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
And it is He who sends down rain from the sky, and We produce thereby the growth of all things. We produce from it greenery from which We produce grains arranged in layers. And from the palm trees - of its emerging fruit are clusters hanging low. And [We produce] gardens of grapevines and olives and pomegranates, similar yet varied. Look at [each of] its fruit when it yields and [at] its ripening. Indeed in that are signs for a people who believe.
وَجَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ الْجِنَّ وَخَلَقَهُمْ ۖ وَخَرَقُوا لَهُ بَنِينَ وَبَنَاتٍ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يَصِفُونَ
(100)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں نےجنوں کواللہ کا شریک قراردےرکھا ہےحالانکہ ان کواُس (اللہ) نے پیدا فرمایا ہےاوران لوگوں نےاس (اللہ) کےلیےبیٹےاوربیٹیاں بغیرعلم (سند) کےتراش رکھےہیں وہ پاک ہےاوران باتوں سےبرترہےجویہ بیان کرتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں نے جنوں کو خدا کا شریک ٹھہرایا۔ حالانکہ ان کو اسی نے پیدا کیا اور بےسمجھے (جھوٹ بہتان) اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بنا کھڑی کیں وہ ان باتوں سے جو اس کی نسبت بیان کرتے ہیں پاک ہے اور (اس کی شان ان سے) بلند ہے
Sahi International :
But they have attributed to Allah partners - the jinn, while He has created them - and have fabricated for Him sons and daughters. Exalted is He and high above what they describe
بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ وَلَمْ تَكُن لَّهُ صَاحِبَةٌ ۖ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
(101)
محمداکرم اعوان :
وہ آسمانوں اورزمین کا موجد (عدم سے وجود دینے والا) ہے اس کی اولادکیونکرہوسکتی ہے جبکہ اس کی کوئی بیوی ہی نہیں اوراس نےہرچیزکوپیدا فرمایا اوروہ ہرچیزکاعلم رکھتا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(وہی) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (ہے) ۔ اس کے اولاد کہاں سے ہو جب کہ اس کی بیوی ہی نہیں۔ اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ اور وہ ہر چیز سے باخبر ہے
Sahi International :
[He is] Originator of the heavens and the earth. How could He have a son when He does not have a companion and He created all things? And He is, of all things, Knowing.
ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوهُ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ
(102)
محمداکرم اعوان :
یہی ہےاللہ تمہارا پروردگاراس کےسِواکوئی عبادت کےلائق نہیں ہرچیزکا پیدا کرنےوالا ہےپس اسی کی عبادت کرو اوروہ ہرچیزکا کارساز ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہی (اوصاف رکھنے والا) خدا تمہارا پروردگار ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) ہر چیز کا پیداکرنے والا (ہے) تو اسی کی عبادت کرو۔ اور وہ ہر چیز کا نگراں ہے
Sahi International :
That is Allah, your Lord; there is no deity except Him, the Creator of all things, so worship Him. And He is Disposer of all things.
لَّا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ ۖ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ
(103)
محمداکرم اعوان :
نگاہیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اوروہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہےاوروہ بڑا باریک بین، باخبر ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ ایسا ہے کہ) نگاہیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور وہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہے اور وہ بھید جاننے والا خبردار ہے
Sahi International :
Vision perceives Him not, but He perceives [all] vision; and He is the Subtle, the Acquainted.
قَدْ جَاءَكُم بَصَائِرُ مِن رَّبِّكُمْ ۖ فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ عَمِيَ فَعَلَيْهَا ۚ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ
(104)
محمداکرم اعوان :
بےشک تمہارے پاس تمہارے پروردگارکی طرف سےحق بینی کےذرائع آ چکےپس جوشخص دیکھ لےگا سووہ اپنا فائدہ کرےگا اورجوشخص اندھا رہےگا سووہ اپنا نقصان کرے گااورمیں تمہارا نگہبان نہیں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ! ان سے کہہ دو کہ) تمہارے (پاس) پروردگار کی طرف سے (روشن) دلیلیں پہنچ چکی ہیں تو جس نے (ان کو آنکھ کھول کر) دیکھا اس نے اپنا بھلا کیا اور جو اندھا بنا رہا اس نے اپنے حق میں برا کیا۔ اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں
Sahi International :
There has come to you enlightenment from your Lord. So whoever will see does so for [the benefit of] his soul, and whoever is blind [does harm] against it. And [say], "I am not a guardian over you."
وَكَذَٰلِكَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ وَلِيَقُولُوا دَرَسْتَ وَلِنُبَيِّنَهُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
(105)
محمداکرم اعوان :
اورہم اس طرح مختلف اندازسے (دلائل) بیان فرماتےہیں اورتاکہ یہ لوگ یوں نہ کہیں کہ آپ نے کسی (علمائے یہود) سے سیکھ لیئے ہیں اورتاکہ ہم دانشمندوں کےلیےخوب بیان کردیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم اسی طرح اپنی آیتیں پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں تاکہ کافر یہ نہ کہیں کہ تم (یہ باتیں اہل کتاب سے) سیکھے ہوئے ہو اور تاکہ سمجھنے والے لوگوں کے لئے تشریح کردیں
Sahi International :
And thus do We diversify the verses so the disbelievers will say, "You have studied," and so We may make the Qur'an clear for a people who know.
اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ
(106)
محمداکرم اعوان :
جوحکم (وحی) آپ کے پاس آپ کے پروردگارکی طرف سے آتا ہےاُس کی پیروی کریں۔ اس کے سِوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اورمشرکوں سےکنارہ کرلیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو حکم تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس آتا ہے اسی کی پیروی کرو۔ اس (پروردگار) کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور مشرکوں سے کنارہ کرلو
Sahi International :
Follow, [O Muhammad], what has been revealed to you from your Lord - there is no deity except Him - and turn away from those who associate others with Allah.
وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا أَشْرَكُوا ۗ وَمَا جَعَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ۖ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ
(107)
محمداکرم اعوان :
اوراگراللہ چاہتا تویہ شرک نہ کرتےاورہم نےآپ کوان پرنگہبان مقررنہیں فرمایا اورنہ ہی آپ اُن پرداروغہ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر خدا چاہتا تو یہ لوگ شرک نہ کرتے۔ اور (اے پیغمبر!) ہم نے تم کو ان پر نگہبان مقرر نہیں کیا۔ اور نہ تم ان کے داروغہ ہو
Sahi International :
But if Allah had willed, they would not have associated. And We have not appointed you over them as a guardian, nor are you a manager over them.
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ ۗ كَذَٰلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّهِم مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(108)
محمداکرم اعوان :
اورجن کویہ لوگ (مشرک) اللہ کےسِوا پکارتےہیں اُن کو بُرانہ کہو (گالی نہ دو) پھر کہیں یہ حد سے گزرکرجہالت سے اللہ کی شان میں گستاخی( نہ) کریں ہم نے اِسی طرح ہرطریقہ والوں کےلیےاُن کاعمل مرغوب بنا رکھا ہےپھراُن کو اپنے رب کی طرف ہی جانا ہے تووہ اُن کو بتلائیں گےجو کچھ وہ کیا کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں کو یہ مشرک خدا کے سوا پکارتے ہیں ان کو برا نہ کہنا کہ یہ بھی کہیں خدا کو بےادبی سے بے سمجھے برا (نہ) کہہ بیٹھیں۔ اس طرح ہم نے ہر ایک فرقے کے اعمال (ان کی نظروں میں) اچھے کر دکھائے ہیں۔ پھر ان کو اپنے پروردگار ک طرف لوٹ کر جانا ہے تب وہ ان کو بتائے گا کہ وہ کیا کیا کرتے تھے
Sahi International :
And do not insult those they invoke other than Allah, lest they insult Allah in enmity without knowledge. Thus We have made pleasing to every community their deeds. Then to their Lord is their return, and He will inform them about what they used to do.
وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِن جَاءَتْهُمْ آيَةٌ لَّيُؤْمِنُنَّ بِهَا ۚ قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِندَ اللَّهِ ۖ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ
(109)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ اللہ کی بڑی سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگران کے پاس کوئی نشانی آجائے تووہ ضروراس پرایمان لےآئیں گےآپ فرما دیجیئےکہ نشانیاں اللہ کے پاس ہیں اورتمہیں کیا معلوم ہےکہ وہ (نشان) جب آجائیں یہ جب بھی (ان پر) ایمان نہ لائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئے تو وہ اس پر ضروری ایمان لے آئیں۔ کہہ دو کہ نشانیاں تو سب خدا ہی کے پاس ہیں۔ اور (مومنو!) تمہیں کیا معلوم ہے (یہ تو ایسے بدبخت ہیں کہ ان کے پاس) نشانیاں آ بھی جائیں تب بھی ایمان نہ لائیں
Sahi International :
And they swear by Allah their strongest oaths that if a sign came to them, they would surely believe in it. Say, "The signs are only with Allah." And what will make you perceive that even if a sign came, they would not believe.
وَنُقَلِّبُ أَفْئِدَتَهُمْ وَأَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَنَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
(110)
محمداکرم اعوان :
اورہم اُن کےدلوں اوراُن کی نگاہوں کوپھیردیں گےجس طرح یہ پہلی دفعہ اُن (نشانیوں) پر ایمان نہیں لائےاورہم اُن کو اُن کی سر کشی میں حیران رہنےدیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ان کے دلوں اور آنکھوں کو الٹ دیں گے (تو) جیسے یہ اس (قرآن) پر پہلی دفعہ ایمان نہیں لائے (ویسے پھر نہ لائیں گے) اور ان کو چھوڑ دیں گے کہ اپنی سرکشی میں بہکتے رہیں
Sahi International :
And We will turn away their hearts and their eyes just as they refused to believe in it the first time. And We will leave them in their transgression, wandering blindly.
۞ وَلَوْ أَنَّنَا نَزَّلْنَا إِلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتَىٰ وَحَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ يَجْهَلُونَ
(111)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم ان پرفرشتےاتاردیتےاورمُردےان سے باتیں کرتےاورہم انکے سامنے ہرشے (مخلوقات غیبیہ) کوحاضر کردیتےیہ پھربھی ایمان نہ لاتے ہاں اگراللہ ہی چاہیں تو (اور بات ہے) ولیکن ان میں اکثر لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم ان پر فرشتے بھی اتار دیتے اور مردے بھی ان سے گفتگو کرنے لگتے اور ہم سب چیزوں کو ان کے سامنے لا موجود بھی کر دیتے تو بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے اِلّا ماشائالله بات یہ ہے کہ یہ اکثر نادان ہیں
Sahi International :
And even if We had sent down to them the angels [with the message] and the dead spoke to them [of it] and We gathered together every [created] thing in front of them, they would not believe unless Allah should will. But most of them, [of that], are ignorant.
وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيَاطِينَ الْإِنسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا ۚ وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ ۖ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ
(112)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح ہم نےہرنبی کےلیےشیطان (سیرت) انسانوں اورجنوں کودشمن بنادیاتھادھوکہ دینےکےلیےایک دوسرےکوچکنی چپڑی باتوں کاوسوسہ ڈالتےرہتےہیں اوراگرآپ کاپروردگارچاہتاتویہ ایسانہ کرتےتوآپ ان کواورجویہ افتراپردازی کرتےہیں اُسےچھوڑدیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے شیطان (سیرت) انسانوں اور جنوں کو ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا تھا وہ دھوکا دینے کے لیے ایک دوسرے کے دل میں ملمع کی باتیں ڈالتے رہتے تھے اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو ان کو اور جو کچھ یہ افتراء کرتے ہیں اسے چھوڑ دو
Sahi International :
And thus We have made for every prophet an enemy - devils from mankind and jinn, inspiring to one another decorative speech in delusion. But if your Lord had willed, they would not have done it, so leave them and that which they invent.
وَلِتَصْغَىٰ إِلَيْهِ أَفْئِدَةُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَلِيَرْضَوْهُ وَلِيَقْتَرِفُوا مَا هُم مُّقْتَرِفُونَ
(113)
محمداکرم اعوان :
اورتاکہ جولوگ آخرت پرایمان نہیں رکھتےان کےدل اس طرف مائل ہوں اورتاکہ وہ اسےپسندکرلیں اورجن امور کےیہ مرتکب ہوئےان امورکےمرتکب ہو جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (وہ ایسے کام) اس لیے بھی (کرتے تھے) کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل ان کی باتوں پر مائل ہوں اور وہ انہیں پسند کریں اور جو کام وہ کرتے تھے وہ ہی کرنے لگیں
Sahi International :
And [it is] so the hearts of those who disbelieve in the Hereafter will incline toward it and that they will be satisfied with it and that they will commit that which they are committing.
أَفَغَيْرَ اللَّهِ أَبْتَغِي حَكَمًا وَهُوَ الَّذِي أَنزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتَابَ مُفَصَّلًا ۚ وَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزَّلٌ مِّن رَّبِّكَ بِالْحَقِّ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ
(114)
محمداکرم اعوان :
سوکیامیں اللہ کےعلاوہ کوئی اورفیصلہ کرنےوالاتلاش کروں حالانکہ اس نےتم پرواضح کتاب نازل فرمائی ہے۔ اورجن لوگوں کوہم نےکتاب دی ہےوہ جانتےہیں کہ یہ آپ کےپروردگارکی طرف سےحق کےساتھ اتاری ہوئی ہےسوآپ ہرگزشبہ کرنےوالوں میں نہ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(کہو) کیا میں خدا کے سوا اور منصف تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہاری طرف واضع المطالب کتاب بھیجی ہے اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب (تورات) دی ہے وہ جانتے ہیں کہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق نازل ہوئی ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا
Sahi International :
[Say], "Then is it other than Allah I should seek as judge while it is He who has revealed to you the Book explained in detail?" And those to whom We [previously] gave the Scripture know that it is sent down from your Lord in truth, so never be among the doubters.
وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا ۚ لَّا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(115)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کےپروردگارکی باتیں سچائی اورانصاف میں پوری ہیں۔ اس کےکلام کوکوئی تبدیل نہیں کرسکتااوروہ سننےوالاجاننےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارے پروردگار کی باتیں سچائی اور انصاف میں پوری ہیں اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور وہ سنتا جانتا ہے
Sahi International :
And the word of your Lord has been fulfilled in truth and in justice. None can alter His words, and He is the Hearing, the Knowing.
وَإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ
(116)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ دنیاکےاکثرلوگوں کی باتیں ماننےلگیں تووہ آپ کواللہ کی راہ سےگمراہ کردیں گےوہ محض خیالات کی پیروی کرتےہیں اوروہ محض قیاسی باتیں کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اکثر لوگ جو زمین پر آباد ہیں (گمراہ ہیں) اگر تم ان کا کہا مان لو گے تو وہ تمہیں خدا کا رستہ بھلا دیں گے یہ محض خیال کے پیچھے چلتے اور نرے اٹکل کے تیر چلاتے ہیں
Sahi International :
And if you obey most of those upon the earth, they will mislead you from the way of Allah. They follow not except assumption, and they are not but falsifying.
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ مَن يَضِلُّ عَن سَبِيلِهِ ۖ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ
(117)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ کاپروردگاراُس کی راہ سےبھٹکےہوؤں کوخوب جانتاہےاوروہ ان کوخوب جانتاہےجوسیدھےراستے (ہدایت) پرچل رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارا پروردگار ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور ان سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چل رہے ہیں
Sahi International :
Indeed, your Lord is most knowing of who strays from His way, and He is most knowing of the [rightly] guided.
فَكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ إِن كُنتُم بِآيَاتِهِ مُؤْمِنِينَ
(118)
محمداکرم اعوان :
توجس چیزپر (بوقت ذبح) اللہ کانام لیاجائےاسےکھایاکرواگرتم اس کی دلیلوں پرایمان رکھتےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
تو جس چیز پر (ذبح کے وقت) خدا کا نام لیا جائے اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو تو اسے کھا لیا کرو
Sahi International :
So eat of that [meat] upon which the name of Allah has been mentioned, if you are believers in His verses.
وَمَا لَكُمْ أَلَّا تَأْكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَقَدْ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ إِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ ۗ وَإِنَّ كَثِيرًا لَّيُضِلُّونَ بِأَهْوَائِهِم بِغَيْرِ عِلْمٍ ۗ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِينَ
(119)
محمداکرم اعوان :
اورتمہیں کیاہواکہ جس (جانور) پراللہ کانام لیاگیاہےاس میں سےنہیں کھاتےہوحالانکہ جوتم پرحرام کیاہےوہ تمہیں تفصیل سےبتادیاہےسوائےاس کےکہ تم اس کےلیےانتہائی مجبورہوجاؤ (تواجازت ہے) اوریقیناًبہت سےلوگ بغیرکسی سندکےاپنے غلط خیالات کی وجہ سے گمراہ کرتے ہیں بلاشبہ آپ کا پروردگار (اللہ) حد سے نکل جانے والوں کو خوب جانتا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور سبب کیا ہے کہ جس چیز پر خدا کا نام لیا جائے تم اسے نہ کھاؤ حالانکہ جو چیزیں اس نے تمہارے لیے حرام ٹھیرا دی ہیں وہ ایک ایک کر کے بیان کر دی ہیں (بے شک ان کو نہیں کھانا چاہیے) مگر اس صورت میں کہ ان کے (کھانے کے) لیے ناچار ہو جاؤ اور بہت سے لوگ بےسمجھے بوجھے اپنے نفس کی خواہشوں سے لوگوں کو بہکا رہے ہیں کچھ شک نہیں کہ ایسے لوگوں کو جو (خدا کی مقرر کی ہوئی) حد سے باہر نکل جاتے ہیں تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے
Sahi International :
And why should you not eat of that upon which the name of Allah has been mentioned while He has explained in detail to you what He has forbidden you, excepting that to which you are compelled. And indeed do many lead [others] astray through their [own] inclinations without knowledge. Indeed, your Lord - He is most knowing of the transgressors.
وَذَرُوا ظَاهِرَ الْإِثْمِ وَبَاطِنَهُ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَكْسِبُونَ الْإِثْمَ سَيُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوا يَقْتَرِفُونَ
(120)
محمداکرم اعوان :
اورظاہری اورپوشیدہ (ہر طرح کا) گناہ چھوڑ دو۔ بےشک جولوگ گناہ کرتے ہیں وہ عنقریب اپنے کیے کی سزا پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ظاہری اور پوشیدہ (ہر طرح کا) گناہ ترک کر دو جو لوگ گناہ کرتے ہیں وہ عنقریب اپنے کئے کی سزا پائیں گے
Sahi International :
And leave what is apparent of sin and what is concealed thereof. Indeed, those who earn [blame for] sin will be recompensed for that which they used to commit.
وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ ۗ وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَىٰ أَوْلِيَائِهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ ۖ وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ إِنَّكُمْ لَمُشْرِكُونَ
(121)
محمداکرم اعوان :
اوراس (جانور) میں سےنہ کھاؤ جس پر (بوقت ذبح) اللہ کا نام نہ لیا گیا ہواوربےشک یہ نافرمانی ہےاوریقیناً شیاطین اپنےدوستوں کےدلوں میں یہ بات ڈالتے ہیں کہ وہ تم سےجھگڑا (بحث) کریں اورتم لوگ ان کے کہنے پرچلےتوپھر تم بھی یقیناً مشرکوں میں ہوگئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس چیز پر خدا کا نام نہ لیا جائے اسے مت کھاؤ کہ اس کا کھانا گناہ ہے اور شیطان (لوگ) اپنے رفیقوں کے دلوں میں یہ بات ڈالتے ہیں کہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم لوگ ان کے کہے پر چلے تو بےشک تم بھی مشرک ہوئے
Sahi International :
And do not eat of that upon which the name of Allah has not been mentioned, for indeed, it is grave disobedience. And indeed do the devils inspire their allies [among men] to dispute with you. And if you were to obey them, indeed, you would be associators [of others with Him].
أَوَمَن كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَاهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَن مَّثَلُهُ فِي الظُّلُمَاتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَا ۚ كَذَٰلِكَ زُيِّنَ لِلْكَافِرِينَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(122)
محمداکرم اعوان :
بھلاجو شخص مردہ تھا پھرہم نےاسےزندہ کردیااورہم نےاس کےلیےایسی روشنی (نور) کر دی کہ اس کےساتھ آدمیوں میں چلتا پھرتا ہےاس شخص کی مانند ہوسکتا ہےجواندھیروں میں ہے (اور) ان سے نکل نہیں سکتااسی طرح کافروں کوان کےاعمال اچھےمعلوم ہوتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس کے لیے روشنی کر دی جس کے ذریعے سے وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے کہیں اس شخص جیسا ہو سکتا ہے جو اندھیرے میں پڑا ہوا ہو اور اس سے نکل ہی نہ سکے اسی طرح کافر جو عمل کر رہے ہیں وہ انہیں اچھے معلوم ہوتے ہیں
Sahi International :
And is one who was dead and We gave him life and made for him light by which to walk among the people like one who is in darkness, never to emerge therefrom? Thus it has been made pleasing to the disbelievers that which they were doing.
وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكَابِرَ مُجْرِمِيهَا لِيَمْكُرُوا فِيهَا ۖ وَمَا يَمْكُرُونَ إِلَّا بِأَنفُسِهِمْ وَمَا يَشْعُرُونَ
(123)
محمداکرم اعوان :
اوراس طرح ہم نےہربستی میں وہاں کے بڑےلوگوں (ریئسوں) کو جرم کرنےوالابنایاکہ وہاں شرارتیں کریں اور یہ لوگ اپنے ہی ساتھ شرارت کررہے ہیں اوران کو (ذرا بھی) خبرنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں بڑے بڑے مجرم پیدا کئے کہ ان میں مکاریاں کرتے رہیں اور جو مکاریاں یہ کرتے ہیں ان کا نقصان انہیں کو ہے اور (اس سے) بےخبر ہیں
Sahi International :
And thus We have placed within every city the greatest of its criminals to conspire therein. But they conspire not except against themselves, and they perceive [it] not.
وَإِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةٌ قَالُوا لَن نُّؤْمِنَ حَتَّىٰ نُؤْتَىٰ مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللَّهِ ۘ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ ۗ سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارٌ عِندَ اللَّهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ
(124)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کے پاس کوئی آیت آتی ہےتوکہتےہیں کہ جب تک ہم کواسی طرح کی رسالت نہ دی جائےجس طرح کی رسالت اللہ کے پیغمبروں کوملی ہےہم ہرگزنہیں مانیں گے۔ اللہ خوب جانتے ہیں کہ نوررسالت کس کوعطا فرمانا ہےعنقریب ان مجرم لوگوں کواللہ کے پاس ذلت ملےگی اوران کی شرارتوں پرشدیدعذاب۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کے پاس کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ جس طرح کی رسالت خدا کے پیغمبروں کو ملی ہے جب تک اسی طرح کی رسالت ہم کو نہ ملے ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے اس کو خدا ہی خوب جانتا ہے کہ (رسالت کا کون سا محل ہے اور) وہ اپنی پیغمبری کسے عنایت فرمائے جو لوگ جرم کرتے ہیں ان کو خدا کے ہاں ذلّت اور عذابِ شدید ہوگا اس لیے کہ مکّاریاں کرتے تھے
Sahi International :
And when a sign comes to them, they say, "Never will we believe until we are given like that which was given to the messengers of Allah." Allah is most knowing of where He places His message. There will afflict those who committed crimes debasement before Allah and severe punishment for what they used to conspire.
فَمَن يُرِدِ اللَّهُ أَن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ ۖ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ اللَّهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ
(125)
محمداکرم اعوان :
سواللہ جس کو ہدایت فرمانا چاہیں اس کا سینہ اسلام کےلیےکھول دیتےہیں اورجس کوگمراہ کرناچاہیں اس کا سینہ تنگ (اور) بند کردیتےگویا وہ آسمان پرچڑھ رہا ہےاس طرح اللہ ایمان نہ لانےوالوں پرپھٹکارڈالتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو جس شخص کو خدا چاہتا ہے کہ ہدایت بخشے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ اور گھٹا ہوا کر دیتا ہے گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اس طرح خدا ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے عذاب بھیجتا ہے
Sahi International :
So whoever Allah wants to guide - He expands his breast to [contain] Islam; and whoever He wants to misguide - He makes his breast tight and constricted as though he were climbing into the sky. Thus does Allah place defilement upon those who do not believe.
وَهَٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِيمًا ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ
(126)
محمداکرم اعوان :
اوریہ آپ کے پروردگارکی سیدھی راہ ہےیقیناًنصیحت حاصل کرنےوالوں کے لیےہم نے کھلی نشانیاں بیان کردی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہی تمہارے پروردگار کا سیدھا رستہ ہے جو لوگ غور کرنے والے ہیں ان کے لیے ہم نے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کر دی ہیں
Sahi International :
And this is the path of your Lord, [leading] straight. We have detailed the verses for a people who remember.
۞ لَهُمْ دَارُ السَّلَامِ عِندَ رَبِّهِمْ ۖ وَهُوَ وَلِيُّهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(127)
محمداکرم اعوان :
ان کے لیےان کے پروردگارکے پاس سلامتی کا گھر ہےاوروہ ان کےاعمال کی وجہ سےان کا دوست ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے لیے ان کے اعمال کے صلے میں پروردگار کے ہاں سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا دوستدار ہے
Sahi International :
For them will be the Home of Peace with their Lord. And He will be their protecting friend because of what they used to do.
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُم مِّنَ الْإِنسِ ۖ وَقَالَ أَوْلِيَاؤُهُم مِّنَ الْإِنسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَبَلَغْنَا أَجَلَنَا الَّذِي أَجَّلْتَ لَنَا ۚ قَالَ النَّارُ مَثْوَاكُمْ خَالِدِينَ فِيهَا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۗ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ
(128)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن وہ ان سب (خلائق) کو جمع فرمائے گا (ارشاد ہو گا) اے جنوں کی جماعت! یقیناًتم نے انسانوں سے بہت فائدے حاصل کیےاورانسانوں میں سےان کے دوست کہیں گےاےہمارے پروردگار! ہم ایک دوسرے سے فائدہ اٹھاتے رہے اور (آخر) ہم اس وقت کو پہنچ گئےجو آپ نےہمارے لیےمقررفرمایا تھا فرمائے گا تم سب کا ٹھکانہ دوزخ ہے ہمیشہ اس میں رہوگےسوائےاس کے کہ جب اللہ چاہے۔ بے شک آپ کا پروردگاردانا (اور) جاننےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن وہ سب (جنّ وانس) کو جمع کرے گا (اور فرمائے گا کہ) اے گروہ جنّات تم نے انسانوں سے بہت (فائدے) حاصل کئے تو جو انسانوں میں ان کے دوستدار ہوں گے وہ کہیں گے کہ پروردگار ہم ایک دوسرے سے فائدہ اٹھاتے رہے اور (آخر) اس وقت کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لیے مقرر کیا تھا خدا فرمائے گا (اب) تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے ہمیشہ اس میں (جلتے) رہو گے مگر جو خدا چاہے بےشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], the Day when He will gather them together [and say], "O company of jinn, you have [misled] many of mankind." And their allies among mankind will say, "Our Lord, some of us made use of others, and we have [now] reached our term, which you appointed for us." He will say, "The Fire is your residence, wherein you will abide eternally, except for what Allah wills. Indeed, your Lord is Wise and Knowing."
وَكَذَٰلِكَ نُوَلِّي بَعْضَ الظَّالِمِينَ بَعْضًا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
(129)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح ہم بعض ظالموں کوان کےاعمال کے باعث بعض دوسرے ظالموں کےقریب کردیتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے اعمال کے سبب جو وہ کرتے تھے ایک دوسرے پر مسلط کر دیتے ہیں
Sahi International :
And thus will We make some of the wrongdoers allies of others for what they used to earn.
يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَاتِي وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَٰذَا ۚ قَالُوا شَهِدْنَا عَلَىٰ أَنفُسِنَا ۖ وَغَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَشَهِدُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا كَافِرِينَ
(130)
محمداکرم اعوان :
اے جنوں اورانسانوں کےگروہ! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سےپیغمبرنہیں آتےرہےجوتم کومیرے احکام بیان کیا کرتے تھے اورتم کواِس آج کےدن کے پیش آنےسےخبردار کیا کرتےتھے؟ وہ کہیں گےکہ ہم نےاپنےاوپر (جرم کا) اقرارکیا اوران کو دنیا کی زندگی نےبھول میں ڈال رکھا تھا اورانہوں نےاپنےآپ پرگواہی دی کہ وہ کافر تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اے جنّوں اور انسانوں کی جماعت کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آتے رہے جو میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے سامنے آموجود ہونے سے ڈراتے تھے وہ کہیں گے کہ (پروردگار) ہمیں اپنے گناہوں کا اقرار ہے ان لوگوں کو دنیاکی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا اور (اب) خود اپنے اوپر گواہی دی کہ کفر کرتے تھے
Sahi International :
"O company of jinn and mankind, did there not come to you messengers from among you, relating to you My verses and warning you of the meeting of this Day of yours?" They will say, "We bear witness against ourselves"; and the worldly life had deluded them, and they will bear witness against themselves that they were disbelievers.
ذَٰلِكَ أَن لَّمْ يَكُن رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَىٰ بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا غَافِلُونَ
(131)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیے ہےکہ آپ کا پروردگاربستیوں کوان کے ظلم (کفر وشرک) کے سبب ایسی حالت میں ہلاک نہیں فرماتاکہ وہاں کے لوگ کچھ بھی خبرنہ رکھتے ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ!) یہ (جو پیغمبر آتے رہے اور کتابیں نازل ہوتی رہیں تو) اس لیے کہ تمہارا پروردگار ایسا نہیں کہ بستیوں کو ظلم سے ہلاک کر دے اور وہاں کے رہنے والوں کو (کچھ بھی) خبر نہ ہو
Sahi International :
That is because your Lord would not destroy the cities for wrongdoing while their people were unaware.
وَلِكُلٍّ دَرَجَاتٌ مِّمَّا عَمِلُوا ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ
(132)
محمداکرم اعوان :
اورہرایک کے لیےان کےاعمال کےسبب درجے ہیں۔ اورآپ کا پروردگاران کےاعمال سے بےخبرنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور سب لوگوں کے بلحاظ اعمال درجے (مقرر) ہیں اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں خدا ان سے بے خبر نہیں
Sahi International :
And for all are degrees from what they have done. And your Lord is not unaware of what they do.
وَرَبُّكَ الْغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِ ۚ إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفْ مِن بَعْدِكُم مَّا يَشَاءُ كَمَا أَنشَأَكُم مِّن ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ آخَرِينَ
(133)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کا پروردگار بے نیاز ہےرحمت والا ہےاگر چاہےتوتم کونابود کردےاورتمہاری جگہ تمہارے بعد جن (دوسروں) کو چاہے لے آئے جیسا کہ تم کو دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا فرمایا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار بےپروا (اور) صاحب رحمت ہے اگر چاہے (تو اے بندوں) تمہیں نابود کر دے اور تمہارے بعد جن لوگوں کو چاہے تمہارا جانشین بنا دے جیسا تم کو بھی دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا کیا ہے
Sahi International :
And your Lord is the Free of need, the possessor of mercy. If He wills, he can do away with you and give succession after you to whomever He wills, just as He produced you from the descendants of another people.
إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَآتٍ ۖ وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ
(134)
محمداکرم اعوان :
تم سےجووعدہ کیا گیا تھا وہ یقیناً آنے والا ہےاورتم (اللہ کو) عاجزنہیں کرسکتے۔
فتح محمدجالندھری :
کچھ شک نہیں کہ جو وعدہ تم سے کیا جاتا ہے وہ (وقوع میں) آنے والا ہے اور تم (خدا کو) مغلوب نہیں کر سکتے
Sahi International :
Indeed, what you are promised is coming, and you will not cause failure [to Allah].
قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ ۗ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ
(135)
محمداکرم اعوان :
فرما دیجیئےاےمیری قوم! تم اپنی جگہ عمل کیےجاؤ میں بھی عمل کر رہا ہوں سوعنقریب تم کو معلوم ہوجائے گاکہ آخرت کا گھر (جنت) کس کےلیے ہےبے شک وہ (اللہ) ظالموں کا بھلا نہیں فرماتا۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ لوگو تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ میں (اپنی جگہ) عمل کئے جاتا ہوں عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا کہ آخرت میں (بہشت) کس کا گھر ہوگا کچھ شک نہیں کہ مشرک نجات نہیں پانے کے
Sahi International :
Say, "O my people, work according to your position; [for] indeed, I am working. And you are going to know who will have succession in the home. Indeed, the wrongdoers will not succeed.
وَجَعَلُوا لِلَّهِ مِمَّا ذَرَأَ مِنَ الْحَرْثِ وَالْأَنْعَامِ نَصِيبًا فَقَالُوا هَٰذَا لِلَّهِ بِزَعْمِهِمْ وَهَٰذَا لِشُرَكَائِنَا ۖ فَمَا كَانَ لِشُرَكَائِهِمْ فَلَا يَصِلُ إِلَى اللَّهِ ۖ وَمَا كَانَ لِلَّهِ فَهُوَ يَصِلُ إِلَىٰ شُرَكَائِهِمْ ۗ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ
(136)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ اس (اللہ) ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں، کھیتی اورجانوروں میں سےکچھ حصہ اللہ کے لیےمقررکرتےہیں پھراپنے باطل خیال کے مطابق کہتے ہیں یہ اللہ کےلیے ہےاوریہ ہمارے شریکوں کے لیےپھرجوان کےشریکوں (معبودوں) کا حصہ ہوتا ہےوہ تواللہ کو نہیں جا سکتااورجواللہ کا حصہ ہوتا ہے تووہ ان کے معبودوں کوجا سکتا ہے۔ وہ کیسا برا فیصلہ کرتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (یہ لوگ) خدا ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں یعنی کھیتی اور چوپایوں میں خدا کا بھی ایک حصہ مقرر کرتے ہیں اور اپنے خیال (باطل) سے کہتے ہیں کہ یہ (حصہ) تو خدا کا اور یہ ہمارے شریکوں (یعنی بتوں) کا تو جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا ہے وہ تو خدا کی طرف نہیں جا سکتا اور جو حصہ خدا کا ہوتا ہے وہ ان کے شریکوں کی طرف جا سکتا ہے یہ کیسا برا انصاف ہے
Sahi International :
And the polytheists assign to Allah from that which He created of crops and livestock a share and say, "This is for Allah," by their claim, "and this is for our partners [associated with Him]." But what is for their "partners" does not reach Allah, while what is for Allah - this reaches their "partners." Evil is that which they rule.
وَكَذَٰلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيرٍ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ قَتْلَ أَوْلَادِهِمْ شُرَكَاؤُهُمْ لِيُرْدُوهُمْ وَلِيَلْبِسُوا عَلَيْهِمْ دِينَهُمْ ۖ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا فَعَلُوهُ ۖ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ
(137)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح بہت سے مشرکوں کو ان کے شریکوں نے ان کی اولاد کو قتل کرنا اچھا کر دکھایا تاکہ ان کو برباد کر دیں اوران پران کا دین خلط ملط کردیں اوراگراللہ چاہتےتویہ ایسا نہ کرتےسوآپ ان کواورجوغلط باتیں یہ بنا رہے ہیں کوچھوڑ دیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اسی طرح بہت سے مشرکوں کو ان کے شریکوں نے ان کے بچوں کو جان سے مار ڈالنا اچھا کر دکھایا ہے تاکہ انہیں ہلاکت میں ڈال دیں اور ان کے دین کو ان پر خلط ملط کر دیں اور اگر خدا چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو ان کو چھوڑ دو کہ وہ جانیں اور ان کا جھوٹ
Sahi International :
And likewise, to many of the polytheists their partners have made [to seem] pleasing the killing of their children in order to bring about their destruction and to cover them with confusion in their religion. And if Allah had willed, they would not have done so. So leave them and that which they invent.
وَقَالُوا هَٰذِهِ أَنْعَامٌ وَحَرْثٌ حِجْرٌ لَّا يَطْعَمُهَا إِلَّا مَن نَّشَاءُ بِزَعْمِهِمْ وَأَنْعَامٌ حُرِّمَتْ ظُهُورُهَا وَأَنْعَامٌ لَّا يَذْكُرُونَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا افْتِرَاءً عَلَيْهِ ۚ سَيَجْزِيهِم بِمَا كَانُوا يَفْتَرُونَ
(138)
محمداکرم اعوان :
اورکہتے ہیں کہ یہ چارپائےاورکھیتی منع ہےاس کو صرف وہ کھا سکتا ہے جس کوہم چاہیں، ان کے خیالِ باطل کے مطابق۔ اور کہتے ہیں یہ مخصوص جانور ہیں جن پر سواری (یا باربرداری) منع کی گئی ہےاورکچھ جانور ایسے ہیں جن کواللہ پرجھوٹ باندھتے ہوئے (بوقت ذبح) اللہ کا نام نہیں لیتے وہ عنقریب ان کو اس جھوٹ کا بدلہ دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے خیال سے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ چارپائے اور کھیتی منع ہے اسے اس شخص کے سوا جسے ہم چاہیں کوئی نہ کھائے اور (بعض) چارپائے ایسے ہیں کہ ان کی پیٹ پر چڑھنا منع کر دیا گیا ہے اور بعض مویشی ایسے ہیں جن پر (ذبح کرتے وقت) خدا کا نام نہیں لیتے سب خدا پر جھوٹ ہے وہ عنقریب ان کو ان کے جھوٹ کا بدلہ دے گا
Sahi International :
And they say, "These animals and crops are forbidden; no one may eat from them except whom we will," by their claim. And there are those [camels] whose backs are forbidden [by them] and those upon which the name of Allah is not mentioned - [all of this] an invention of untruth about Him. He will punish them for what they were inventing.
وَقَالُوا مَا فِي بُطُونِ هَٰذِهِ الْأَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُورِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلَىٰ أَزْوَاجِنَا ۖ وَإِن يَكُن مَّيْتَةً فَهُمْ فِيهِ شُرَكَاءُ ۚ سَيَجْزِيهِمْ وَصْفَهُمْ ۚ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ
(139)
محمداکرم اعوان :
اورکہتے ہیں جوبچہ ان چارپایوں کے پیٹ میں ہے وہ خالص ہمارے مردوں کےلیے ہے اورہماری عورتوں کےلیے (اس کا کھانا) منع (حرام) ہےاوراگروہ بچہ مراہوا ہوتووہ سب اس میں شریک ہیں عنقریب وہ (اللہ) ان کوان کے (غلط) کہنے کے سبب سزا دیں گےیقیناًوہ (اللہ) حکمت والے جاننے والے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ بھی کہتے ہیں کہ جو بچہ ان چارپایوں کے پیٹ میں ہے وہ خاص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں کو (اس کا کھانا) حرام ہے اور اگر وہ بچہ مرا ہوا ہو تو سب اس میں شریک ہیں (یعنی اسے مرد اور عورتیں سب کھائیں) عنقریب خدا ان کو ان کے ڈھکوسلوں کی سزا دے گا بےشک وہ حکمت والا خبردار ہے
Sahi International :
And they say, "What is in the bellies of these animals is exclusively for our males and forbidden to our females. But if it is [born] dead, then all of them have shares therein." He will punish them for their description. Indeed, He is Wise and Knowing.
قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ قَتَلُوا أَوْلَادَهُمْ سَفَهًا بِغَيْرِ عِلْمٍ وَحَرَّمُوا مَا رَزَقَهُمُ اللَّهُ افْتِرَاءً عَلَى اللَّهِ ۚ قَدْ ضَلُّوا وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ
(140)
محمداکرم اعوان :
یقیناً جن لوگوں نےاپنی اولادوں کوبغیرجانے (علم کے) بیوقوفی سےمارڈالااوراللہ پرجھوٹ بول کو اس کی عطا کی ہوئی روزی کوحرام ٹھہرایا وہ بہت گھاٹے میں رہےیقیناًوہ گمراہ ہوئےاور ہدایت پانےوالےنہیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے اپنی اولاد کو بیوقوفی سے بے سمجھی سے قتل کیا اور خدا پر افترا کر کے اس کی عطا فرمائی کی ہوئی روزی کو حرام ٹہرایا وہ گھاٹے میں پڑ گئے وہ بےشبہ گمراہ ہیں اور ہدایت یافتہ نہیں ہیں
Sahi International :
Those will have lost who killed their children in foolishness without knowledge and prohibited what Allah had provided for them, inventing untruth about Allah. They have gone astray and were not [rightly] guided.
۞ وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَ جَنَّاتٍ مَّعْرُوشَاتٍ وَغَيْرَ مَعْرُوشَاتٍ وَالنَّخْلَ وَالزَّرْعَ مُخْتَلِفًا أُكُلُهُ وَالزَّيْتُونَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَغَيْرَ مُتَشَابِهٍ ۚ كُلُوا مِن ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ ۖ وَلَا تُسْرِفُوا ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ
(141)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ذات ہےجس نے باغات پیدا فرمائےجوچھتریوں پہ چڑھائےجاتےہیں اورچھتریوں پرنہیں بھی چڑھائے جاتےاورکھجوریں اورمختلف قسم کی کھانے کی چیزیں کھیتوں میں اورزیتون اورانارجو (بعض اوصاف میں) ملتے جلتے ہیں اور (بعض میں) نہیں ملتے۔ جب پھل لائیں تو ان کے پھل کھاؤ اورجس دن انہیں توڑنے لگوتوان (غرباء) کا حق بھی ادا کرواور بےجا نہ اڑاؤ یقیناً وہ بےجا اڑانے والوں کودوست نہیں رکھتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور جو چھتریوں پر نہیں چڑھائے ہوئے وہ بھی اور کھجور اور کھیتی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اور انار جو (بعض باتوں میں) ایک دوسرے سے ملتے ہیں جب یہ چیزیں پھلیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی) کاٹو تو خدا کا حق بھی اس میں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بیجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
And He it is who causes gardens to grow, [both] trellised and untrellised, and palm trees and crops of different [kinds of] food and olives and pomegranates, similar and dissimilar. Eat of [each of] its fruit when it yields and give its due [zakah] on the day of its harvest. And be not excessive. Indeed, He does not like those who commit excess.
وَمِنَ الْأَنْعَامِ حَمُولَةً وَفَرْشًا ۚ كُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ
(142)
محمداکرم اعوان :
اورمواشی بوجھ اٹھانےوالے (بڑے قد کے) اورزمین سےلگےہوئے (چھوٹےقد کےپیدافرمائے) جواللہ نےتمہیں رزق دیا ہےاس میں سےکھاؤاورشیطان کےنقش قدم پرمت چلو۔ بےشک وہ تمہارا کھلادشمن ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور چارپایوں میں بوجھ اٹھانے والے (یعنی بڑے بڑے) بھی پیدا کئے اور زمین سے لگے ہوئے (یعنی چھوٹے چھوٹے) بھی (پس) خدا کا دیا ہوا رزق کھاؤ اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو وہ تمہارا صریح دشمن ہے
Sahi International :
And of the grazing livestock are carriers [of burdens] and those [too] small. Eat of what Allah has provided for you and do not follow the footsteps of Satan. Indeed, he is to you a clear enemy.
ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ ۖ مِّنَ الضَّأْنِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ ۗ قُلْ آلذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ الْأُنثَيَيْنِ أَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ الْأُنثَيَيْنِ ۖ نَبِّئُونِي بِعِلْمٍ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(143)
محمداکرم اعوان :
آٹھ جوڑے ہیں (بڑےچھوٹے) بھیڑمیں سےدواوربکری میں سےدو (ایک نرایک مادہ) فرمائیےکہ کیا دونروں کوحرام کیا ہےیادومادہ کویااس بچہ کوجس کودونوں مادہ اپنےپیٹوں میں لیےہوئےہیں اگرتم سچےہوتومجھےعلم (سند) سےبتاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ بڑے چھوٹے چارپائے) آٹھ قسم کے (ہیں) دو (دو) بھیڑوں میں سے اور دو (دو) بکریوں میں سے (یعنی ایک ایک نر اور اور ایک ایک مادہ) (اے پیغمبر ان سے) پوچھو کہ (خدا نے) دونوں (کے) نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں (کی) مادنیوں کو یا جو بچہ مادنیوں کے پیٹ میں لپٹ رہا ہو اسے اگر سچے ہو تو مجھے سند سے بتاؤ
Sahi International :
[They are] eight mates - of the sheep, two and of the goats, two. Say, "Is it the two males He has forbidden or the two females or that which the wombs of the two females contain? Inform me with knowledge, if you should be truthful."
وَمِنَ الْإِبِلِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْبَقَرِ اثْنَيْنِ ۗ قُلْ آلذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ الْأُنثَيَيْنِ أَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ الْأُنثَيَيْنِ ۖ أَمْ كُنتُمْ شُهَدَاءَ إِذْ وَصَّاكُمُ اللَّهُ بِهَٰذَا ۚ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا لِّيُضِلَّ النَّاسَ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
(144)
محمداکرم اعوان :
اوراونٹ میں سےدواورگائےمیں سےدو۔ فرمائیےکہ کیا دونروں کوحرام کیا ہےیا دومادہ کویاجوبچہ دونوں ماداؤں کے پیٹوں میں ہے۔ کیا تم اس وقت موجود تھےجب اللہ نےتم کواس کاحکم دیا تھاتواس سےبڑا ظالم کون ہوگاجواللہ پر جھوٹ باندھےتاکہ بغیرعلم کےلوگوں کوگمراہ کرے۔ یقیناًاللہ ظالم (غلط کار) لوگوں کوہدایت نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور دو (دو) اونٹوں میں سے اور دو (دو) گایوں میں سے (ان کے بارے میں بھی ان سے) پوچھو کہ (خدا نے) دونوں (کے) نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں (کی) مادنیوں کو یا جو بچہ مادنیوں کے پیٹ میں لپٹ رہا ہو اس کو بھلا جس وقت خدا نے تم کو اس کا حکم دیا تھا تم اس وقت موجود تھے؟ تو اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے تاکہ اِز راہ بے دانشی لوگوں کو گمراہ کرے کچھ شک نہیں کہ خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
And of the camels, two and of the cattle, two. Say, "Is it the two males He has forbidden or the two females or that which the wombs of the two females contain? Or were you witnesses when Allah charged you with this? Then who is more unjust than one who invents a lie about Allah to mislead the people by [something] other than knowledge? Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people."
قُل لَّا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَىٰ طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(145)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ میرے پاس جووحی کی گئی ہےمیں اس میں توکوئی (چیز) حرام نہیں پاتا جس کوکھانےوالےکھائیں سوائےاس کےکہ مردارہو یارگوں سےبہتا ہواخون یا سُؤرکا گوشت پس وہ یقیناً ناپاک ہے یا سخت گناہ کی چیزہوکہ اس پراللہ کےسوا کسی اورکا نام لیا گیا ہو (یعنی ناجائزذبیحہ) پس اگرکوئی مجبورہوجائےکہ نہ تونافرمانی کرےاورنہ حد سے گزرے تویقیناً آپ کا پروردگاربخشنے والامہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ جو احکام مجھ پر نازل ہوئے ہیں ان میں کوئی چیز جسے کھانے والا کھائے حرام نہیں پاتا بجز اس کے کہ وہ مرا ہوا جانور یا بہتا لہو یا سور کا گوشت کہ یہ سب ناپاک ہیں یا کوئی گناہ کی چیز ہو کہ اس پر خدا کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو اور اگر کوئی مجبور ہو جائے لیکن نہ تو نافرمانی کرے اور نہ حد سے باہر نکل جائے تو تمہارا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Say, "I do not find within that which was revealed to me [anything] forbidden to one who would eat it unless it be a dead animal or blood spilled out or the flesh of swine - for indeed, it is impure - or it be [that slaughtered in] disobedience, dedicated to other than Allah. But whoever is forced [by necessity], neither desiring [it] nor transgressing [its limit], then indeed, your Lord is Forgiving and Merciful."
وَعَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ ۖ وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَا إِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَا أَوِ الْحَوَايَا أَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ ۚ ذَٰلِكَ جَزَيْنَاهُم بِبَغْيِهِمْ ۖ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ
(146)
محمداکرم اعوان :
اوریہود پرہم نےتمام ناخن والےجانورحرام کردیئےتھےاورگائےاوربھیڑبکری میں سےان دونوں کی چربیاں ان پر حرام کردی سوائےاس کےجوان کی پیٹھ پرہویا انتڑیوں سےیا ہڈی سےلگی ہویہ ہم نےان کوان کی سرکشی کی سزادی تھی اوربےشک ہم سچےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہودیوں پر ہم نے سب ناخن والے جانور حرام کر دئیے تھے اور گایوں اور بکریوں سے ان کی چربی حرام کر دی تھی سوا اس کے جو ان کی پیٹھ پر لگی ہو یا اوجھڑی میں ہو یا ہڈی میں ملی ہو یہ سزا ہم نے ان کو ان کی شرارت کے سبب دی تھی اور ہم تو سچ کہنے والے ہیں
Sahi International :
And to those who are Jews We prohibited every animal of uncloven hoof; and of the cattle and the sheep We prohibited to them their fat, except what adheres to their backs or the entrails or what is joined with bone. [By] that We repaid them for their injustice. And indeed, We are truthful.
فَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل رَّبُّكُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ
(147)
محمداکرم اعوان :
پھراگریہ لوگ آپ کی تکذیب کریں توفرمادیجیئےکہ آپ کا پروردگاروسیع رحمت والا ہےاور اس کاعذاب مجرم لوگوں سےنہ ٹلےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یوں لوگ تمہاری تکذیب کریں تو کہہ دو تمہارا پروردگار صاحب رحمت وسیع ہے مگر اس کا عذاب گنہ گاروں لوگوں سے نہیں ٹلے گا
Sahi International :
So if they deny you, [O Muhammad], say, "Your Lord is the possessor of vast mercy; but His punishment cannot be repelled from the people who are criminals."
سَيَقُولُ الَّذِينَ أَشْرَكُوا لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا أَشْرَكْنَا وَلَا آبَاؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِن شَيْءٍ ۚ كَذَٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ حَتَّىٰ ذَاقُوا بَأْسَنَا ۗ قُلْ هَلْ عِندَكُم مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوهُ لَنَا ۖ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَخْرُصُونَ
(148)
محمداکرم اعوان :
عنقریب مشرک لوگ کہیں گےکہ اگراللہ چاہتےتوہم شرک نہ کرتےاورنہ ہمارے آباؤاجداداورنہ ہم کسی چیزکوحرام کہتےاسی طرح ان لوگوں نےتکذیب کی تھی جوان سےپہلے تھے یہاں تک کہ ہمارے عذاب کا مزہ چکھ کررہے۔ فرمادیجیئےکہ کیا تمہارے پاس کوئی علم (سند) ہے تو اسےہمارے سامنے لاؤتم تو محض خیالی باتوں پرچلتے ہواور تم محض خیال (اٹکل) سےباتیں بناتے ہو۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ شرک کرتے ہیں وہ کہیں گے کہ اگر خدا چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا (شرک کرتے) اور نہ ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے اسی طرح ان لوگوں نے تکذیب کی تھی جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ ہمارے عذاب کا مزہ چکھ کر رہے کہہ دو کیا تمہارے پاس کوئی سند ہے (اگر ہے) تو اسے ہمارے سامنے نکالو تم محض خیال کے پیچھے چلتے اور اٹکل کی تیر چلاتے ہو
Sahi International :
Those who associated with Allah will say, "If Allah had willed, we would not have associated [anything] and neither would our fathers, nor would we have prohibited anything." Likewise did those before deny until they tasted Our punishment. Say, "Do you have any knowledge that you can produce for us? You follow not except assumption, and you are not but falsifying."
قُلْ فَلِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ ۖ فَلَوْ شَاءَ لَهَدَاكُمْ أَجْمَعِينَ
(149)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ اللہ ہی کی دلیل غالب ہےسواگروہ (اللہ) چاہتے توتم سب کو ہدایت فرما دیتے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ خدا ہی کی حجت غالب ہے اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا
Sahi International :
Say, "With Allah is the far-reaching argument. If He had willed, He would have guided you all."
قُلْ هَلُمَّ شُهَدَاءَكُمُ الَّذِينَ يَشْهَدُونَ أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَ هَٰذَا ۖ فَإِن شَهِدُوا فَلَا تَشْهَدْ مَعَهُمْ ۚ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَالَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَهُم بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ
(150)
محمداکرم اعوان :
فرمائیےاپنےگواہوں کولاؤجویہ گواہی دیں کہ اللہ نےیہ چیزیں حرام کی ہیں پھراگروہ گواہی دیں توآپ ان کےساتھ گواہی نہ دیں اوران لوگوں کےخیالات کی پیروی نہ کریں جنہوں نےہمارے دلائل کوجھٹلایا ہےاوروہ لوگ جوآخرت پرایمان نہیں لاتےاوروہ (بتوں کو) اپنے پروردگارکےبرابرٹھہراتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو بتائیں کہ خدا نے یہ چیزیں حرام کی ہیں پھر اگر وہ (آ کر) گواہی دیں تو تم ان کے ساتھ گواہی نہ دینا اور نہ ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی کرنا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور (بتوں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Bring forward your witnesses who will testify that Allah has prohibited this." And if they testify, do not testify with them. And do not follow the desires of those who deny Our verses and those who do not believe in the Hereafter, while they equate [others] with their Lord.
۞ قُلْ تَعَالَوْا أَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ ۖ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۖ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُم مِّنْ إِمْلَاقٍ ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ ۖ وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ ۖ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ ۚ ذَٰلِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
(151)
محمداکرم اعوان :
فرمائیے آؤمیں تم کوپڑھ کرسناؤں جو تمہارے پروردگارنےتم پرحرام کیا ہےکہ اُس (اللہ) کےساتھ کسی شےکوبھی شریک نہ بناؤ اورماں باپ کے ساتھ احسان کرواورافلاس (کے ڈر) سے اپنی اولاد کوقتل نہ کروکہ ہم روزی دیتےہیں تم کو اوران کو (بھی) اور بے حیائیوں کےقریب مت جاؤ جوان میں سےظاہر ہوں اورجوچھپی ہوئی ہوں اورکسی جان (والے) کو قتل نہ کرنا جس سےاللہ نے منع فرمایاہومگرجائز طور پہ (جس کا شرع حکم دے) (اللہ) ان باتوں کا تم کو (تاکیدی) حکم کرتے ہیں تاکہ تم سمجھو۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ کہ (لوگو) آؤ میں تمہیں وہ چیزیں پڑھ کر سناؤں جو تمہارے پروردگار نے تم پر حرام کر دی ہیں (ان کی نسبت اس نے اس طرح ارشاد فرمایا ہے) کہ کسی چیز کو خدا کا شریک نہ بنانا اور ماں باپ (سے بدسلوکی نہ کرنا بلکہ) سلوک کرتے رہنا اور ناداری (کے اندیشے) سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا کیونکہ تم کو اور ان کو ہم ہی رزق دیتے ہیں اور بےحیائی کے کام ظاہر ہوں یا پوشیدہ ان کے پاس نہ پھٹکنا اور کسی جان (والے) کو جس کے قتل کو خدا نے حرام کر دیا ہے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی جس کا شریعت حکم دے) ان باتوں کا وہ تمہیں ارشاد فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو
Sahi International :
Say, "Come, I will recite what your Lord has prohibited to you. [He commands] that you not associate anything with Him, and to parents, good treatment, and do not kill your children out of poverty; We will provide for you and them. And do not approach immoralities - what is apparent of them and what is concealed. And do not kill the soul which Allah has forbidden [to be killed] except by [legal] right. This has He instructed you that you may use reason."
وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّىٰ يَبْلُغَ أَشُدَّهُ ۖ وَأَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ ۖ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۖ وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ ۖ وَبِعَهْدِ اللَّهِ أَوْفُوا ۚ ذَٰلِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
(152)
محمداکرم اعوان :
اوریتیم کےمال کے پاس بھی مت جاؤ مگربہترطریقےسےیہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچے۔ اورناپ اورتول انصاف کےساتھ پورا کروہم کسی کواس کی طاقت سےبڑھ کرتکلیف نہیں دیتےاورجب بات کروتوانصاف کروخواہ وہ قریبی رشتہ دارہی ہو۔ اوراللہ سےکیا ہواوعدہ (عہد) پوراکرو۔ (اللہ نے) تم کوان سب کا (تاکیدی) حکم دیا ہےتا کہ تم یاد رکھو۔
فتح محمدجالندھری :
اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ جانا مگر ایسے طریق سے کہ بہت ہی پسندیدہ ہو یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے اور ناپ تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کیا کرو ہم کسی کو تکلیف نہیں دیتے مگر اس کی طاقت کے مطابق اور جب (کسی کی نسبت) کوئی بات کہو تو انصاف سے کہو گو وہ (تمہارا) رشتہ دار ہی ہو اور خدا کے عہد کو پورا کرو ان باتوں کا خدا تمہیں حکم دیتا ہے تاکہ تم نصحیت کرو
Sahi International :
And do not approach the orphan's property except in a way that is best until he reaches maturity. And give full measure and weight in justice. We do not charge any soul except [with that within] its capacity. And when you testify, be just, even if [it concerns] a near relative. And the covenant of Allah fulfill. This has He instructed you that you may remember.
وَأَنَّ هَٰذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ ۖ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَن سَبِيلِهِ ۚ ذَٰلِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
(153)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ یہی (دین) میراسیدھاراستہ ہےسواس پرچلواوردوسری راہوں پہ مت چلوکہ وہ تمہیں اس (اللہ) کی راہ سےالگ کردیں گی (اللہ نے) تم کواس کا (تاکیدی) حکم دیاہےتاکہ تم احتیاط کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ میرا سیدھا رستہ یہی ہے تو تم اسی پر چلنا اور اور رستوں پر نہ چلنا کہ (ان پر چل کر) خدا کے رستے سے الگ ہو جاؤ گے ان باتوں کا خدا تمہیں حکم دیتا ہے تاکہ تم پرہیزگار بنو
Sahi International :
And, [moreover], this is My path, which is straight, so follow it; and do not follow [other] ways, for you will be separated from His way. This has He instructed you that you may become righteous.
ثُمَّ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ تَمَامًا عَلَى الَّذِي أَحْسَنَ وَتَفْصِيلًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُم بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ
(154)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےموسٰی (علیہ السلام) کوکتاب دی جس سےنیک عمل کرنےوالوں پرنعمت پوری کردی اوراس میں ہرچیزکی وضاحت اوررہنمائی اوررحمت ہےتاکہ وہ لوگ اپنےپروردگارسےملنےپرایمان لائیں۔
فتح محمدجالندھری :
(ہاں) پھر (سن لو کہ) ہم نے موسیؑ کو کتاب عنایت کی تھی تاکہ ان لوگوں پر جو نیکوکار ہیں نعمت پوری کر دیں اور (اس میں) ہر چیز کا بیان (ہے) اور ہدایت (ہے) اور رحمت ہے تاکہ (ان کی امت کے) لوگ اپنے پروردگار کے رُوبرو حاضر ہونے کا یقین کریں
Sahi International :
Then We gave Moses the Scripture, making complete [Our favor] upon the one who did good and as a detailed explanation of all things and as guidance and mercy that perhaps in [the matter of] the meeting with their Lord they would believe.
وَهَٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
(155)
محمداکرم اعوان :
اوریہ (قرآن) ایک کتاب ہےکہ جس کوہم نےبھیجاہےبڑی برکت والی تواس کی پیروی کرواورپرہیزگاری اختیارکروتاکہ تم پررحم کیاجائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے کفر کرنے والوں) یہ کتاب بھی ہمیں نے اتاری ہے برکت والی تو اس کی پیروی کرو اور (خدا سے) ڈرو تاکہ تم پر مہربانی کی جائے
Sahi International :
And this [Qur'an] is a Book We have revealed [which is] blessed, so follow it and fear Allah that you may receive mercy.
أَن تَقُولُوا إِنَّمَا أُنزِلَ الْكِتَابُ عَلَىٰ طَائِفَتَيْنِ مِن قَبْلِنَا وَإِن كُنَّا عَن دِرَاسَتِهِمْ لَغَافِلِينَ
(156)
محمداکرم اعوان :
کہ تم (یوں نہ) کہو کہ ہم سےپہلےدوگروہوں پرکتابیں اتاری گئی تھیں اورہم ان کےپڑھنےسےبےخبرہی رہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور اس لیے اتاری ہے) کہ (تم یوں نہ) کہو کہ ہم سے پہلے دو ہی گروہوں پر کتابیں اتری تھیں اور ہم ان کے پڑھنے سے (معذور اور) بےخبر تھے
Sahi International :
[We revealed it] lest you say, "The Scripture was only sent down to two groups before us, but we were of their study unaware,"
أَوْ تَقُولُوا لَوْ أَنَّا أُنزِلَ عَلَيْنَا الْكِتَابُ لَكُنَّا أَهْدَىٰ مِنْهُمْ ۚ فَقَدْ جَاءَكُم بَيِّنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ ۚ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَذَّبَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَصَدَفَ عَنْهَا ۗ سَنَجْزِي الَّذِينَ يَصْدِفُونَ عَنْ آيَاتِنَا سُوءَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يَصْدِفُونَ
(157)
محمداکرم اعوان :
یا (یہ نہ) کہوکہ اگرہم پربھی کتاب نازل ہوتی توہم ان سےزیادہ سیدھےراستےپرہوتے۔ سویقیناًاب تمہارےپاس تمہارے پروردگارکی طرف سےدلیل (ایک واضح کتاب) اوررہنمائی (کاذریعہ) اوررحمت آچکی ہےسواس سےبڑاظالم کون ہےجواللہ کی آیات (دلائل) کوجھوٹاکہےاوران سےروکےسوہم عنقریب ان لوگوں کوجوہماری آیات سےروکتےہیں ان کےروکنےکی وجہ سےبڑاعذاب دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یا (یہ نہ) کہو کہ اگر ہم پر بھی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان لوگوں کی نسبت کہیں سیدھے رستے پر ہوتے سو تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلیل اور ہدایت اور رحمت آ گئی ہے تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا کی آیتوں کی تکذیب کرے اور ان سے (لوگوں کو) پھیرے جو لوگ ہماری آیتوں سے پھیرتے ہیں اس پھیرنے کے سبب ہم ان کو برے عذاب کی سزا دیں گے
Sahi International :
Or lest you say, "If only the Scripture had been revealed to us, we would have been better guided than they." So there has [now] come to you a clear evidence from your Lord and a guidance and mercy. Then who is more unjust than one who denies the verses of Allah and turns away from them? We will recompense those who turn away from Our verses with the worst of punishment for their having turned away.
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا أَن تَأْتِيَهُمُ الْمَلَائِكَةُ أَوْ يَأْتِيَ رَبُّكَ أَوْ يَأْتِيَ بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ ۗ يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ لَا يَنفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِن قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا ۗ قُلِ انتَظِرُوا إِنَّا مُنتَظِرُونَ
(158)
محمداکرم اعوان :
کیایہ اس بات کا انتظارکررہےہیں کہ ان کےپاس فرشتےآئیں یاآپ کاپروردگارآئےیاآپ کےپروردگارکی کوئی بڑی نشانی آئےجس دن آپ کےپروردگارکی بڑی نشانی آپہنچےگی کسی ایسےشخص کاایمان اس کےکام نہ آئےگاجوپہلےسےایمان نہیں رکھتایااس نےاپنےایمان کی حالت میں نیک عمل نہ کیےہوں فرمادیجیئےانتظارکرویقیناًہم بھی انتظارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس کے سوا اور کس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود تمہارا پروردگار آئے یا تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آئیں (مگر) جس روز تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آ جائیں گی تو جو شخص پہلے ایمان نہیں لایا ہوگا اس وقت اسے ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا یا اپنے ایمان (کی حالت) میں نیک عمل نہیں کئے ہوں گے (تو گناہوں سے توبہ کرنا مفید نہ ہوگا اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں
Sahi International :
Do they [then] wait for anything except that the angels should come to them or your Lord should come or that there come some of the signs of your Lord? The Day that some of the signs of your Lord will come no soul will benefit from its faith as long as it had not believed before or had earned through its faith some good. Say, "Wait. Indeed, we [also] are waiting."
إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ
(159)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن لوگوں نےاپنےدین کوالگ الگ کردیااورگروہ، گروہ بن گےان سےآپ کاکوئی تعلق نہیں بےشک ان کاکام اللہ کےحوالےہےپھرجووہ کرتےرہےہیں وہ ان کوبتائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے اپنے دین میں (بہت سے) رستے نکالے اور کئی کئی فرقے ہو گئے ان سے تم کو کچھ کام نہیں ان کا کام خدا کے حوالے پھر جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں وہ ان کو (سب) بتائے گا
Sahi International :
Indeed, those who have divided their religion and become sects - you, [O Muhammad], are not [associated] with them in anything. Their affair is only [left] to Allah; then He will inform them about what they used to do.
مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا ۖ وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجْزَىٰ إِلَّا مِثْلَهَا وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
(160)
محمداکرم اعوان :
جوکوئی (اللہ کےحضور) نیکی لائےگاتواس کوایسی دس نیکیاں ملیں گی اورجوکوئی برائی لائےگاتواس کوویسی ہی سزاملےگی اوران پرزیادتی نہیں کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کوئی (خدا کے حضور) نیکی لے کر آئے گا اس کو ویسی دس نیکیاں ملیں گی اور جو برائی لائے گا اسے سزا ویسے ہی ملے گی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
Sahi International :
Whoever comes [on the Day of Judgement] with a good deed will have ten times the like thereof [to his credit], and whoever comes with an evil deed will not be recompensed except the like thereof; and they will not be wronged.
قُلْ إِنَّنِي هَدَانِي رَبِّي إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِّلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۚ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
(161)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ بےشک مجھےمیرےپروردگارنےایک سیدھاراستہ بتادیاہےوہ ایک مستحکم دین ہےجوابراہیم (علیہ السلام) کاطریقہ ہےجس میں ذراٹیڑھاپن نہیں اوروہ شرک کرنےوالوں میں سےنہ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ مجھے میرے پروردگار نے سیدھا رستہ دکھا دیا ہے (یعنی دین صحیح) مذہب ابراہیم کا جو ایک (خدا) ہی کی طرف کے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے
Sahi International :
Say, "Indeed, my Lord has guided me to a straight path - a correct religion - the way of Abraham, inclining toward truth. And he was not among those who associated others with Allah."
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(162)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ بےشک میری نمازاورمیری عبادتیں اورمیراجینااورمیرامرناسب اللہ کےلیئےہےجوتمام جہانوں کاپروردگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ بھی) کہہ دو کہ میری نماز اور میری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا سب خدائے رب العالمین ہی کے لیے ہے
Sahi International :
Say, "Indeed, my prayer, my rites of sacrifice, my living and my dying are for Allah, Lord of the worlds.
لَا شَرِيكَ لَهُ ۖ وَبِذَٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ
(163)
محمداکرم اعوان :
اس کاکوئی شریک نہیں اورمجھےاسی کاحکم ہواہےاورمیں سب ماننےوالوں سےپہلاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
جس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی بات کا حکم ملا ہے اور میں سب سے اول فرمانبردار ہوں
Sahi International :
No partner has He. And this I have been commanded, and I am the first [among you] of the Muslims."
قُلْ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِي رَبًّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ ۚ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُم مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ
(164)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ کیا میں اللہ کےسواکوئی اورپروردگارتلاش کروں؟ اوروہی توہرچیزکاپروردگارہےاورجوکام کوئی کرتاہےاس کااثراسی پرجاتاہےاورکوئی بوجھ اٹھانےوالادوسرےکابوجھ نہ اٹھائےگاپھرتم سب کواپنےپروردگارکےپاس لوٹ کرجاناہےتوجن باتوں میں تم اختلاف کرتےتھےوہ تم کوبتائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کیا میں خدا کے سوا اور پروردگار تلاش کروں اور وہی تو ہر چیز کا مالک ہے اور جو کوئی (برا) کام کرتا ہے تو اس کا ضرر اسی کو ہوتا ہے اور کوئی شخص کسی (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا پھر تم سب کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کا جانا ہے تو جن جن باتوں میں تم اختلاف کیا کرتے تھے وہ تم کو بتائے گا
Sahi International :
Say, "Is it other than Allah I should desire as a lord while He is the Lord of all things? And every soul earns not [blame] except against itself, and no bearer of burdens will bear the burden of another. Then to your Lord is your return, and He will inform you concerning that over which you used to differ."
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ الْأَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ ۗ إِنَّ رَبَّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
(165)
محمداکرم اعوان :
وہی (اللہ) توہےجس نےتم کوزمین میں (اپنا) نائب بنایااورایک کادوسرےپررتبہ بڑھایاتاکہ ان چیزوں میں جوتم کوعطاکی ہیں تمہیں آزمائےبےشک آپ کارب جلدسزادینےوالاہےاوریقیناًوہ بخشنےوالامہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے زمین میں تم کو اپنا نائب بنایا اور ایک کے دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ جو کچھ اس نے تمہیں بخشا ہے اس میں تمہاری آزمائش ہے بےشک تمہارا پروردگار جلد عذاب دینے والا ہے اور بےشک وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے
Sahi International :
And it is He who has made you successors upon the earth and has raised some of you above others in degrees [of rank] that He may try you through what He has given you. Indeed, your Lord is swift in penalty; but indeed, He is Forgiving and Merciful.