Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا (1)
محمداکرم اعوان :
بڑی بابرکت ذات ہےجس نےاپنے (خاص) بندے (حضرت محمدﷺ) پریہ فیصلہ کرنےوالی کتاب (قرآن) نازل فرمائی تاکہ وہ تمام دنیاجہان والوں کو (انجام بدسے) ڈرانےوالےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ (خدائے غزوجل) بہت ہی بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرمایا تاکہ اہل حال کو ہدایت کرے
Sahi International :
Blessed is He who sent down the Criterion upon His Servant that he may be to the worlds a warner -
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا (2)
محمداکرم اعوان :
ایسی ذات کہ جس کےلیےآسمانوں اورزمین کی بادشاہی ہےاورجس نے (کسی کو) بیٹانہیں بنایااورجس کا بادشاہی میں کوئی شریک نہیں اور (جس نے) ہرچیزکوپیدافرمایاپھرسب کاالگ الگ اندازہ رکھا۔
فتح محمدجالندھری :
وہی کہ آسمان اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور جس نے (کسی کو) بیٹا نہیں بنایا اور جس کا بادشاہی میں کوئی شریک نہیں اور جس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور پھر اس کا ایک اندازہ ٹھہرایا
Sahi International :
He to whom belongs the dominion of the heavens and the earth and who has not taken a son and has not had a partner in dominion and has created each thing and determined it with [precise] determination.
وَاتَّخَذُوا مِن دُونِهِ آلِهَةً لَّا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا وَلَا حَيَاةً وَلَا نُشُورًا (3)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں نےاس (اللہ) کےسوامعبودبنالیےہیں جوکوئی چیزبھی پیدانہیں کرسکتےاوروہ خود پیداکیےگئےہیں اوراپنےنقصان اورنفع کاکچھ اختیارنہیں رکھتےاورنہ مرناان کےاختیارمیں ہےاورنہ جینااورنہ مرکراٹھ کھڑےہونا۔
فتح محمدجالندھری :
اور (لوگوں نے) اس کے سوا اور معبود بنا لئے ہیں جو کوئی چیز بھی پیدا نہیں کرسکتے اور خود پیدا کئے گئے ہیں۔ اور نہ اپنے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتے ہیں اور نہ مرنا ان کے اختیار میں ہے اور نہ جینا اور نہ مر کر اُٹھ کھڑے ہونا
Sahi International :
But they have taken besides Him gods which create nothing, while they are created, and possess not for themselves any harm or benefit and possess not [power to cause] death or life or resurrection.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا إِفْكٌ افْتَرَاهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ آخَرُونَ ۖ فَقَدْ جَاءُوا ظُلْمًا وَزُورًا (4)
محمداکرم اعوان :
اورکافرلوگ (قرآن کےبارے) یوں کہتےہیں کہ یہ توکچھ بھی نہیں سوائےاس کےکہ جھوٹ ہےجس کوانہوں (پیغمبر) نےگھڑلیاہےاوردوسرےلوگوں نےاس میں ان کی مددکی ہےسوبےشک یہ لوگ بڑےظلم اورجھوٹ پراُترآئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) من گھڑت باتیں ہی جو اس (مدعی رسالت) نے بنالی ہیں۔ اور لوگوں نے اس میں اس کی مدد کی ہے۔ یہ لوگ (ایسا کہنے سے) ظلم اور جھوٹ پر (اُتر) آئے ہیں
Sahi International :
And those who disbelieve say, "This [Qur'an] is not except a falsehood he invented, and another people assisted him in it." But they have committed an injustice and a lie.
وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَىٰ عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا (5)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں یہ پہلےلوگوں کی کہانیاں ہیں جن کوان (پیغمبر) نےلکھ رکھاہےسووہ صبح اورشام ان کوپڑھ پڑھ کرسنائی جاتی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جس کو اس نے لکھ رکھا ہے اور وہ صبح وشام اس کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں
Sahi International :
And they say, "Legends of the former peoples which he has written down, and they are dictated to him morning and afternoon."
قُلْ أَنزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا (6)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ اس (قرآن) کواس ذات نےنازل فرمایاہےجوسب پوشیدہ رازوں خواہ وہ آسمانوں میں ہوں اورزمین میں ان سےواقف ہیں بےشک وہ (اللہ) بخشنےوالے، مہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اُس نے اُس کو اُتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے۔ بےشک وہ بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "It has been revealed by He who knows [every] secret within the heavens and the earth. Indeed, He is ever Forgiving and Merciful."
وَقَالُوا مَالِ هَٰذَا الرَّسُولِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَيَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ ۙ لَوْلَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مَلَكٌ فَيَكُونَ مَعَهُ نَذِيرًا (7)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں کہ یہ کیسےپیغمبرہیں کہ کھانا کھاتےہیں اوربازاروں میں چلتےپھرتےہیں ان کےساتھ کوئی فرشتہ کیوں نازل نہیں کیاگیاتووہ ان کےساتھ رہ کر (انجام بد سے) ڈراتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ یہ کیسا پیغمبر ہے کہ کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے۔ کیوں نازل نہیں کیا گیا اس کے پاس کوئی فرشتہ اس کے ساتھ ہدایت کرنے کو رہتا
Sahi International :
And they say, "What is this messenger that eats food and walks in the markets? Why was there not sent down to him an angel so he would be with him a warner?
أَوْ يُلْقَىٰ إِلَيْهِ كَنزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا ۚ وَقَالَ الظَّالِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا (8)
محمداکرم اعوان :
یاان کےپاس (غیب سے) کوئی خزانہ آپڑتایاان کےلیےکوئی باغ ہوتاکہ اس میں سےکھایاکرتے۔ اوریہ ظالم یوں کہتےہیں کہ تم صرف ایک جادوزدہ شخص کی پیروی کررہےہو۔
فتح محمدجالندھری :
یا اس کی طرف (آسمان سے) خزانہ اتارا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہوتا کہ اس میں کھایا کرتا۔ اور ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک جادو زدہ شخص کی پیروی کرتے ہو
Sahi International :
Or [why is not] a treasure presented to him [from heaven], or does he [not] have a garden from which he eats?" And the wrongdoers say, "You follow not but a man affected by magic."
انظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا (9)
محمداکرم اعوان :
دیکھیں! یہ آپ کےبارےمیں کیسی باتیں کرتےہیں۔ سوگمراہ ہوگئےپس راستہ نہیں پاسکتے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) دیکھو تو یہ تمہارے بارے میں کس کس طرح کی باتیں کرتے ہیں سو گمراہ ہوگئے اور رستہ نہیں پاسکتے
Sahi International :
Look how they strike for you comparisons; but they have strayed, so they cannot [find] a way.
تَبَارَكَ الَّذِي إِن شَاءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِّن ذَٰلِكَ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَيَجْعَل لَّكَ قُصُورًا (10)
محمداکرم اعوان :
وہ ذات بہت برکت والی ہےاگروہ چاہےتوآپ کواس سےبہترچیزیں عطافرمادے (یعنی) باغات جن کےتابع نہریں جاری ہوں نیزآپ کےلیےبہت سے محل بنادے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ (خدا) بہت بابرکت ہے جو اگر چاہے تو تمہارے لئے اس سے بہتر (چیزیں) بنا دے (یعنی) باغات جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں۔ نیز تمہارے لئے محل بنادے
Sahi International :
Blessed is He who, if He willed, could have made for you [something] better than that - gardens beneath which rivers flow - and could make for you palaces.
بَلْ كَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لِمَن كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيرًا (11)
محمداکرم اعوان :
بلکہ یہ توقیامت ہی کوجھٹلاتےہیں اورہم نےقیامت کوجھٹلانےوالوں کےلیےدوزخ تیارکررکھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ یہ تو قیامت ہی کو جھٹلاتے ہیں اور ہم نے قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے
Sahi International :
But they have denied the Hour, and We have prepared for those who deny the Hour a Blaze.
إِذَا رَأَتْهُم مِّن مَّكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا (12)
محمداکرم اعوان :
جب وہ ان کودورسےدیکھےگی (توغضب ناک ہورہی ہوگی اور) یہ لوگ (دُور سے) اس کا جوش اورچیخنا چلانا سنیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جس وقت وہ ان کو دور سے دیکھے گی (تو غضبناک ہو رہی ہوگی اور یہ) اس کے جوش (غضب) اور چیخنے چلانے کو سنیں گے
Sahi International :
When the Hellfire sees them from a distant place, they will hear its fury and roaring.
وَإِذَا أُلْقُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُورًا (13)
محمداکرم اعوان :
اورجب یہ اس (دوزخ) کی کسی تنگ جگہ میں (زنجیروں میں) جکڑےہوئےڈالےجائیں گےتووہاں موت کوپکاریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب یہ دوزخ کی کسی تنگ جگہ میں (زنجیروں میں) جکڑ کر ڈالے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے
Sahi International :
And when they are thrown into a narrow place therein bound in chains, they will cry out thereupon for destruction.
لَّا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا (14)
محمداکرم اعوان :
(ان سےکہاجائےگا) آج ایک موت کونہ پکاروبلکہ بہت سی موتوں کوپکارو۔
فتح محمدجالندھری :
آج ایک ہی موت کو نہ پکارو بہت سی موتوں کو پکارو
Sahi International :
[They will be told], "Do not cry this Day for one destruction but cry for much destruction."
قُلْ أَذَٰلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ۚ كَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً وَمَصِيرًا (15)
محمداکرم اعوان :
فرمائیےکہ کیایہ (مصیبت کی حالت) اچھی ہےیاہمیشہ رہنےکی جنت (بہت اچھی ہے) جس کااللہ سےڈرنےوالوں سےوعدہ فرمایاگیاہےکہ وہ ان کےلیے (ان کی اطاعت کا) صلہ ہےاور (آخری) ٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پوچھو کہ یہ بہتر ہے یا بہشت جاودانی جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ ہے۔ یہ ان (کے عملوں) کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا
Sahi International :
Say, "Is that better or the Garden of Eternity which is promised to the righteous? It will be for them a reward and destination.
لَّهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ خَالِدِينَ ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُولًا (16)
محمداکرم اعوان :
ان کووہاں سب کچھ ملےگاجس کی وہ خواہش کریں گےوہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ ایک وعدہ ہےجوآپ کےپروردگارکےذمہ ہےجوقابلِ درخواست ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہاں جو چاہیں گے ان کے لئے میسر ہوگا ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ وعدہ خدا کو (پورا کرنا) لازم ہے اور اس لائق ہے کہ مانگ لیا جائے
Sahi International :
For them therein is whatever they wish, [while] abiding eternally. It is ever upon your Lord a promise [worthy to be] requested.
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَقُولُ أَأَنتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَٰؤُلَاءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ (17)
محمداکرم اعوان :
اورجس روزاللہ اُن کواورجن کویہ اللہ کےسواپوجتےتھے، (سب کو) جمع فرمائیں گے۔ پھر (ان سےجن کویہ پوجتےتھے) فرمائیں گے، کیاتم نےمیرےان بندوں کو گمراہ کیاتھایایہ (خودہی) گمراہ ہوگئےتھے؟
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن (خدا) ان کو اور اُن کو جنہیں یہ خدا کے سوا پوجتے ہیں جمع کرے گا تو فرمائے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ خود گمراہ ہوگئے تھے
Sahi International :
And [mention] the Day He will gather them and that which they worship besides Allah and will say, "Did you mislead these, My servants, or did they [themselves] stray from the way?"
قَالُوا سُبْحَانَكَ مَا كَانَ يَنبَغِي لَنَا أَن نَّتَّخِذَ مِن دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَاءَ وَلَٰكِن مَّتَّعْتَهُمْ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ نَسُوا الذِّكْرَ وَكَانُوا قَوْمًا بُورًا (18)
محمداکرم اعوان :
وہ عرض کریں گےآپ کی ذات پاک ہےہماری کیامجال تھی کہ ہم آپ کےسوااورکارسازوں کوتجویزکرتےولیکن آپ نےاُن کواوراُن کےبڑوں کو (خوب) نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ (آپ کی) یاد (ذکر) بھول گئےاوریہ ہلاک ہونےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہیں گے تو پاک ہے ہمیں یہ بات شایان نہ تھی کہ تیرے سوا اوروں کو دوست بناتے۔ لیکن تو نے ہی ان کو اور ان کے باپ دادا کو برتنے کو نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے۔ اور یہ ہلاک ہونے والے لوگ تھے
Sahi International :
They will say, "Exalted are You! It was not for us to take besides You any allies. But You provided comforts for them and their fathers until they forgot the message and became a people ruined."
فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا ۚ وَمَن يَظْلِم مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا (19)
محمداکرم اعوان :
(توارشادہوگا) تمہارےان معبودوں نےتویقیناً تمہاری باتوں کوجھوٹاٹھہرادیاسواب تم نہ توخود (عذاب کو) ٹال سکتےہواورنہ (کسی دوسرےکی) مددحاصل کرسکتےہواورجوشخص تم میں سےظلم (شرک) کرےگاہم اُس کوبڑے عذاب (کامزہ) چکھائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاری بات میں جھٹلا دیا۔ پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھیر سکتے ہو۔ نہ (کسی سے) مدد لے سکتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے
Sahi International :
So they will deny you, [disbelievers], in what you say, and you cannot avert [punishment] or [find] help. And whoever commits injustice among you - We will make him taste a great punishment.
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الْأَسْوَاقِ ۗ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ ۗ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا (20)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآپ سےپہلےجتنےپیغمبربھیجےہیں سب کھاناکھاتےتھےاوربازاروں میں بھی چلتےپھرتےتھےاور (لوگو!) ہم نےتم میں سےایک کودوسرےکےلیےآزمائش (کاذریعہ) بنایاہےکیاتم صبرکروگے؟ (یعنی صبرکرناچاہیے) اورآپ کاپروردگار خوب دیکھ رہا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے ہیں سب کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے۔ اور ہم نے تمہیں ایک دوسرے کے لئے آزمائش بنایا ہے۔ کیا تم صبر کرو گے۔ اور تمہارا پروردگار تو دیکھنے والا ہے
Sahi International :
And We did not send before you, [O Muhammad], any of the messengers except that they ate food and walked in the markets. And We have made some of you [people] as trial for others - will you have patience? And ever is your Lord, Seeing.
۞ وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَائِكَةُ أَوْ نَرَىٰ رَبَّنَا ۗ لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنفُسِهِمْ وَعَتَوْا عُتُوًّا كَبِيرًا (21)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ہمارےسامنےپیش ہونےکی امیدنہیں رکھتے، کہتےہیں کہ ہم پرفرشتےکیوں نازل نہیں کیےگئےیاہم (اپنی آنکھ سے) اپنےپروردگارکودیکھ لیں یقیناًیہ اپنےخیال میں اپنےآپ کوبہت بڑاسمجھ رہےہیں اوراسی وجہ سے بڑےسرکش ہورہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے۔ کہتے ہیں کہ ہم پر فرشتے کیوں نہ نازل کئے گئے۔ یا ہم اپنی آنکھ سے اپنے پروردگار کو دیکھ لیں۔ یہ اپنے خیال میں بڑائی رکھتے ہیں اور (اسی بنا پر) بڑے سرکش ہو رہے ہی
Sahi International :
And those who do not expect the meeting with Us say, "Why were not angels sent down to us, or [why] do we [not] see our Lord?" They have certainly become arrogant within themselves and [become] insolent with great insolence.
يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَائِكَةَ لَا بُشْرَىٰ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا (22)
محمداکرم اعوان :
جس روزیہ فرشتوں کودیکھیں گےاس روزمجرموں کےلیےکوئی خوشی کی بات نہ ہوگی اورکہیں گے (کاش تم لوگ) روک (بندکر) دیئےجاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن یہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن گنہگاروں کے لئے خوشی کی بات نہیں ہوگی اور کہیں گے (خدا کرے تم) روک لئے (اور بند کردیئے) جاؤ
Sahi International :
The day they see the angels - no good tidings will there be that day for the criminals, and [the angels] will say, "Prevented and inaccessible."
وَقَدِمْنَا إِلَىٰ مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَّنثُورًا (23)
محمداکرم اعوان :
اور (اس دن) ہم ان (کفار) کے (اچھے) کاموں کی طرف (جوکبھی دنیا میں کیےہوں گے) متوجہ ہوں گےتوان کواڑتی خاک کردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو انہوں نے عمل کئے ہوں گے ہم ان کی طرف متوجہ ہوں گے تو ان کو اُڑتی خاک کردیں گے
Sahi International :
And We will regard what they have done of deeds and make them as dust dispersed.
أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا (24)
محمداکرم اعوان :
اس دن اہلِ جنت قیام گاہ میں بھی اچھےرہیں گےاورآرام گاہ میں بھی خوب اچھے ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اس دن اہل جنت کا ٹھکانا بھی بہتر ہوگا اور مقام استراحت بھی ہوگا
Sahi International :
The companions of Paradise, that Day, are [in] a better settlement and better resting place.
وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنزِيلًا (25)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن آسمان ایک بدلی پرسےپھٹ جائےگااورفرشتےبکثرت اتارےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن آسمان ابر کے ساتھ پھٹ جائے گا اور فرشتے نازل کئے جائیں گے
Sahi International :
And [mention] the Day when the heaven will split open with [emerging] clouds, and the angels will be sent down in successive descent.
الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَٰنِ ۚ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا (26)
محمداکرم اعوان :
اس دن حقیقی حکومت رحمٰن (اللہ، ہی) کی ہوگی اوروہ کافروں پربڑاسخت دن ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اس دن سچی بادشاہی خدا ہی کی ہوگی۔ اور وہ دن کافروں پر (سخت) مشکل ہوگا
Sahi International :
True sovereignty, that Day, is for the Most Merciful. And it will be upon the disbelievers a difficult Day.
وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا (27)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن ظالم (کافر) اپنےہاتھ کاٹ کاٹ کرکھائےگاکہےگااےکاش! میں پیغمبرکےساتھ (دین کی) راہ پرلگ گیاہوتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن (ناعاقبت اندیش) ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کر کھائے گا (اور کہے گا) کہ اے کاش میں نے پیغمبر کے ساتھ رشتہ اختیار کیا ہوتا
Sahi International :
And the Day the wrongdoer will bite on his hands [in regret] he will say, "Oh, I wish I had taken with the Messenger a way.
يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا (28)
محمداکرم اعوان :
ہائےشامت! کیاہی اچھاہوتاکہ میں نےفلاں شخص کودوست نہ بنایاہوتا۔
فتح محمدجالندھری :
ہائے شامت کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا
Sahi International :
Oh, woe to me! I wish I had not taken that one as a friend.
لَّقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي ۗ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنسَانِ خَذُولًا (29)
محمداکرم اعوان :
بےشک اس نےمجھےمیرےپاس نصیحت (کتاب) کےآنےکےبعد اس سےبہکادیااورشیطان انسان کو (وقت پر) دغادینےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس نے مجھ کو (کتاب) نصیحت کے میرے پاس آنے کے بعد بہکا دیا۔ اور شیطان انسان کو وقت پر دغا دینے والا ہے
Sahi International :
He led me away from the remembrance after it had come to me. And ever is Satan, to man, a deserter."
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (30)
محمداکرم اعوان :
اور (اس دن) پیغمبرعرض کریں گےکہ اےمیرےپروردگار! بےشک میری قوم نےاس قرآن کونظراندازکررکھاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور پیغمبر کہیں گے کہ اے پروردگار میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا
Sahi International :
And the Messenger has said, "O my Lord, indeed my people have taken this Qur'an as [a thing] abandoned."
وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِينَ ۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا (31)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح ہم نے گناہگاروں میں سےہرپیغمبرکا دشمن بنا دیااورآپ کا پروردگارہدایت دینےاورمدد فرمانےکےلیےکافی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے گنہگاروں میں سے ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا۔ اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کو کافی ہے
Sahi International :
And thus have We made for every prophet an enemy from among the criminals. But sufficient is your Lord as a guide and a helper.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً ۚ كَذَٰلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ ۖ وَرَتَّلْنَاهُ تَرْتِيلًا (32)
محمداکرم اعوان :
اورکافرلوگ یوں کہتےہیں کہ ان پریہ قرآن ایک ہی بارکیوں نازل نہیں کیاگیااس طرح (آہستہ آہستہ اس لیےنازل فرمایاگیا) کہ اس سے ہم آپ کےدل کوقائم رکھیں اور (اسی لیے) ہم نےاس کوٹھہرٹھہرکراتاراہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر قرآن ایک ہی دفعہ کیوں نہیں اُتارا گیا۔ اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گیا کہ اس سے تمہارے دل کو قائم رکھیں۔ اور اسی واسطے ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے رہے ہیں
Sahi International :
And those who disbelieve say, "Why was the Qur'an not revealed to him all at once?" Thus [it is] that We may strengthen thereby your heart. And We have spaced it distinctly.
وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا (33)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ آپ کے پاس جواعتراض کی بات لاتےہیں، ہم آپ کے پاس (اس کا) معقول اورخوب وضاحت سےجواب بھیج دیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور خوب مشرح جواب بھیج دیتے ہیں
Sahi International :
And they do not come to you with an argument except that We bring you the truth and the best explanation.
الَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ أُولَٰئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضَلُّ سَبِيلًا (34)
محمداکرم اعوان :
جولوگ اپنےمونہوں کےبل دوزخ کی طرف لےجائےجائیں گےان ہی لوگوں کا ٹھکانہ بھی بُراہےاوروہ راستے سےبھی بھٹکےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ اپنے مونہوں کے بل دوزخ کی طرف جمع کئے جائیں گے ان کا ٹھکانا بھی برا ہے اور وہ رستے سے بھی بہکے ہوئے ہیں
Sahi International :
The ones who are gathered on their faces to Hell - those are the worst in position and farthest astray in [their] way.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًا (35)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کوکتاب دی تھی اورہم نےان کےساتھ ان کےبھائی ہارون (علیہ السلام) کو (ان کا) معاون بنایاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور ان کے بھائی ہارون کو مددگار بنا کر ان کے ساتھ کیا
Sahi International :
And We had certainly given Moses the Scripture and appointed with him his brother Aaron as an assistant.
فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًا (36)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نے (ان دونوں کو) حکم دیاکہ دونوں ان لوگوں کےپاس جائیں جنہوں نےہماری آیات کوجھٹلایاسوہم نےان کوبالکل ہی تباہ کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہا کہ دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ جن لوگوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی۔ (جب تکذیب پر اڑے رہے) تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا
Sahi International :
And We said, "Go both of you to the people who have denied Our signs." Then We destroyed them with [complete] destruction.
وَقَوْمَ نُوحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَجَعَلْنَاهُمْ لِلنَّاسِ آيَةً ۖ وَأَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًا (37)
محمداکرم اعوان :
اورقومِ نوح ؑ کوجب انہوں نےپیغمبروں کوجھٹلایاتوہم نےانہیں غرق کردیااوران کولوگوں کےلیےنشانی (نشانِ عبرت) بنادیااورظالموں کےلیے ہم نےدکھ دینےوالا عذاب تیارکررکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور لوگوں کے لئے نشانی بنا دیا۔ اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
And the people of Noah - when they denied the messengers, We drowned them, and We made them for mankind a sign. And We have prepared for the wrongdoers a painful punishment.
وَعَادًا وَثَمُودَ وَأَصْحَابَ الرَّسِّ وَقُرُونًا بَيْنَ ذَٰلِكَ كَثِيرًا (38)
محمداکرم اعوان :
اورعاداورثمود اورکنویں والےاوران کےدرمیان بہت سی امتوں کوبھی (ہم نےہلاک کردیا)۔
فتح محمدجالندھری :
اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں اور ان کے درمیان اور بہت سی جماعتوں کو بھی (ہلاک کر ڈالا)
Sahi International :
And [We destroyed] 'Aad and Thamud and the companions of the well and many generations between them.
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا (39)
محمداکرم اعوان :
اورسب کو (سمجھانے کےلیے) ہم نےمثالیں بیان فرمائیں اور (نہ ماننے پر) ہم نےسب کوتہس نہس کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور سب کے (سمجھانے کے لئے) ہم نے مثالیں بیان کیں اور (نہ ماننے پر) سب کا تہس نہس کردیا
Sahi International :
And for each We presented examples [as warnings], and each We destroyed with [total] destruction.
وَلَقَدْ أَتَوْا عَلَى الْقَرْيَةِ الَّتِي أُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ ۚ أَفَلَمْ يَكُونُوا يَرَوْنَهَا ۚ بَلْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ نُشُورًا (40)
محمداکرم اعوان :
اوریہ (کفارِ مکہ) اس بستی پرہوکرگزرےہیں جس پرپتھربرسائےگئےتوکیاوہ اس کودیکھتےنہ ہوں گےبلکہ ان کو (مرنےکےبعد) جی اٹھنےکی امید ہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کافر اس بستی پر بھی گزر چکے ہیں جس پر بری طرح کا مینہ برسایا گیا تھا۔ کیا وہ اس کو دیکھتے نہ ہوں گے۔ بلکہ ان کو (مرنے کے بعد) جی اُٹھنے کی امید ہی نہیں تھی۔
Sahi International :
And they have already come upon the town which was showered with a rain of evil. So have they not seen it? But they are not expecting resurrection.
وَإِذَا رَأَوْكَ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًا (41)
محمداکرم اعوان :
اورجب یہ لوگ آپ کودیکھتےہیں توآپ کا مذاق ہی اڑاتےہیں (اورکہتےہیں) کیایہی شخص ہےجس کواللہ نےپیغمبربنا کربھیجاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ جب تم کو دیکھتے ہیں تو تمہاری ہنسی اُڑاتے ہیں۔ کہ کیا یہی شخص ہے جس کو خدا نے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے
Sahi International :
And when they see you, [O Muhammad], they take you not except in ridicule, [saying], "Is this the one whom Allah has sent as a messenger?
إِن كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ آلِهَتِنَا لَوْلَا أَن صَبَرْنَا عَلَيْهَا ۚ وَسَوْفَ يَعْلَمُونَ حِينَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا (42)
محمداکرم اعوان :
اس شخص نےتوہم کوہمارےمعبودوں سےہٹاہی دیاہوتااگرہم ان پر (مضبوطی سے) قائم نہ رہتےاورجلد ہی ان کومعلوم ہوجائےگاجب عذاب کودیکھیں گےکہ کون گمراہ تھا؟
فتح محمدجالندھری :
اگر ہم نے اپنے معبودوں کے بارے میں ثابت قدم نہ رہتے تو یہ ضرور ہم کو بہکا دیتا۔ (اور ان سے پھیر دیتا) اور یہ عنقریب معلوم کرلیں گے جب عذاب دیکھیں گے کہ سیدھے رستے سے کون بھٹکا ہوا ہے
Sahi International :
He almost would have misled us from our gods had we not been steadfast in [worship of] them." But they are going to know, when they see the punishment, who is farthest astray in [his] way.
أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا (43)
محمداکرم اعوان :
بھلاآپ نےاس شخص کاحال دیکھاجس نےاپنی خواہشِ نفس کواپنا معبودبنارکھاہےتوکیاآپ اس کی نگرانی کرسکتےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے خواہش نفس کو معبود بنا رکھا ہے تو کیا تم اس پر نگہبان ہوسکتے ہو
Sahi International :
Have you seen the one who takes as his god his own desire? Then would you be responsible for him?
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ ۚ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ ۖ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا (44)
محمداکرم اعوان :
یاآپ خیال کرتےہیں کہ ان میں سےاکثرسنتےیا سمجھتےہیں؟ یہ تومحض چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سےبھی زیادہ راہ سے بھٹکےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ان میں اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں (نہیں) یہ تو چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں
Sahi International :
Or do you think that most of them hear or reason? They are not except like livestock. Rather, they are [even] more astray in [their] way.
أَلَمْ تَرَ إِلَىٰ رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنًا ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا (45)
محمداکرم اعوان :
(اےمخاطب!) بھلاتُونےاپنےپروردگار (کی قدرت) کونہیں دیکھاکہ وہ سائےکوکیسے پھیلادیتےہیں اوراگروہ چاہتےتواس کوایک حالت پرٹھہرادیتےپھرہم نےسورج کواس (درازی وکوتاہی) پرعلامت مقررفرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ تم نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کو نہیں دیکھا کہ وہ سائے کو کس طرح دراز کر (کے پھیلا) دیتا ہے۔ اور اگر وہ چاہتا تو اس کو (بےحرکت) ٹھیرا رکھتا پھر سورج کو اس کا رہنما بنا دیتا ہے
Sahi International :
Have you not considered your Lord - how He extends the shadow, and if He willed, He could have made it stationary? Then We made the sun for it an indication.
ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا (46)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےاس کواپنی طرف آہستہ آہستہ سمیٹ لیا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس کو ہم آہستہ آہستہ اپنی طرف سمیٹ لیتے ہیں
Sahi International :
Then We hold it in hand for a brief grasp.
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا (47)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ذات ہےجس نےتمہارےلیےرات کوپردہ اورنیند کوآرام بنایااوردن کواٹھ کھڑےہونےکاوقت بنایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے رات کو تمہارے لئے پردہ اور نیند کو آرام بنایا اور دن کو اُٹھ کھڑے ہونے کا وقت ٹھہرایا
Sahi International :
And it is He who has made the night for you as clothing and sleep [a means for] rest and has made the day a resurrection.
وَهُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۚ وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا (48)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ذات ہےکہ اپنی رحمت کی بارش سےپہلےہواؤں کوخوشخبری بناکر بھیجتی ہےاورہم آسمان سےپاک (نتھراہوا) پانی برساتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جو اپنی رحمت کے مینھہ کے آگے ہواؤں کو خوش خبری بنا کر بھیجتا ہے۔ اور ہم آسمان سے پاک (اور نتھرا ہوا) پانی برساتے ہیں
Sahi International :
And it is He who sends the winds as good tidings before His mercy, and We send down from the sky pure water
لِّنُحْيِيَ بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا وَنُسْقِيَهُ مِمَّا خَلَقْنَا أَنْعَامًا وَأَنَاسِيَّ كَثِيرًا (49)
محمداکرم اعوان :
تاکہ ہم اس سےمردہ زمین میں جان ڈال دیں اوراپنی مخلوقات میں سےچارپایوں اوربہت سےآدمیوں کوسیراب کریں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ اس سے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کردیں اور پھر اسے بہت سے چوپایوں اور آدمیوں کو جو ہم نے پیدا کئے ہیں پلاتے ہیں
Sahi International :
That We may bring to life thereby a dead land and give it as drink to those We created of numerous livestock and men.
وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا (50)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاس (قرآن) کوان میں طرح طرح سےبیان فرمایاتاکہ نصیحت حاصل کریں سوبہت سےلوگ ناشکری کیےبغیرنہ رہ سکے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے اس (قرآن کی آیتوں) کو طرح طرح سے لوگوں میں بیان کیا تاکہ نصیحت پکڑیں مگر بہت سے لوگوں نے انکار کے سوا قبول نہ کیا
Sahi International :
And We have certainly distributed it among them that they might be reminded, but most of the people refuse except disbelief.
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا (51)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم چاہتےتوہربستی میں (انجامِ بدسے) ڈرانےوالابھیج دیتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں ڈرانے والا بھیج دیتے
Sahi International :
And if We had willed, We could have sent into every city a warner.
فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا (52)
محمداکرم اعوان :
توآپ کافروں کی بات نہ مانیں اوراس (قرآن) کےمطابق ان سےپوری قوت سےجہاد کیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم کافروں کا کہا نہ مانو اور ان سے اس قرآن کے حکم کے مطابق بڑے شدومد سے لڑو
Sahi International :
So do not obey the disbelievers, and strive against them with the Qur'an a great striving.
۞ وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَّحْجُورًا (53)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ذات ہےجس نےدودریاؤں (کےپانی) کو (صورۃً) ملادیا۔ ایک (کاپانی) میٹھاہےپیاس بجھانےوالااورایک (کا) شور (اور) تلخ ہےاوران دونوں کےدرمیان ایک آڑاورمضبوط اوٹ بنادی۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ایک کا پانی شیریں ہے پیاس بجھانے والا اور دوسرے کا کھاری چھاتی جلانے والا۔ اور دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنادی
Sahi International :
And it is He who has released [simultaneously] the two seas, one fresh and sweet and one salty and bitter, and He placed between them a barrier and prohibiting partition.
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا (54)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ذات ہےجس نےپانی (نطفہ) سےآدمی کوپیدافرمایاپھراس کوخاندان والااورسسرال والابنایااور (اےمخاطب!) تیراپروردگاربڑی قدرت والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے پانی سے آدمی پیدا کیا۔ پھر اس کو صاحب نسب اور صاحب قرابت دامادی بنایا۔ اور تمہارا پروردگار (ہر طرح کی) قدرت رکھتا ہے
Sahi International :
And it is He who has created from water a human being and made him [a relative by] lineage and marriage. And ever is your Lord competent [concerning creation].
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْ ۗ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلَىٰ رَبِّهِ ظَهِيرًا (55)
محمداکرم اعوان :
اور (باوجوداس کے) یہ لوگ اللہ کوچھوڑکران چیزوں کی عبادت کرتےہیں جونہ ان کونفع پہنچا سکتی ہیں اورنہ ان کو نقصان پہنچاسکتی ہیں اورکافراپنےپروردگارکی مخالفت میں بہت زورمارتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر ایسی چیز کی پرستش کر تے ہیں جو نہ ان کو فائدہ پہنچا سکے اور نہ ضرر۔ اور کافر اپنے پروردگار کی مخالفت میں بڑا زور مارتا ہے
Sahi International :
But they worship rather than Allah that which does not benefit them or harm them, and the disbeliever is ever, against his Lord, an assistant [to Satan].
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا (56)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآپ کوصرف خوشی اورعذاب کی خبرسنانےکوبھیجاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے (اے محمدﷺ) تم کو صرف خوشی اور عذاب کی خبر سنانے کو بھیجا ہے
Sahi International :
And We have not sent you, [O Muhammad], except as a bringer of good tidings and a warner.
قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَن شَاءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا (55)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ مَیں اس پرتم سےکوئی اجرت نہیں مانگتاہاں جوشخص چاہےاپنےپروردگارکی طرف (جانےکا) راستہ اختیارکرے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں تم سے اس (کام) کی اجرت نہیں مانگتا، ہاں جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف جانے کا رستہ اختیار کرے
Sahi International :
Say, "I do not ask of you for it any payment - only that whoever wills might take to his Lord a way."
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ ۚ وَكَفَىٰ بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا (58)
محمداکرم اعوان :
اوراس (اللہ) زندہ پربھروسہ رکھیں جو (کبھی) نہیں مرےگااوراس کی تعریف کےساتھ تسبیح کرتےرہیئےاوروہ اپنےبندےکےگناہوں سےخبررکھنےکوکافی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھی) نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔ اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے
Sahi International :
And rely upon the Ever-Living who does not die, and exalt [Allah] with His praise. And sufficient is He to be, with the sins of His servants, Acquainted -
الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۚ الرَّحْمَٰنُ فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيرًا (59)
محمداکرم اعوان :
جِس ذات نےآسمانوں اورزمین کواورجوکچھ ان میں ہے، (سب کو) چھ دن میں پیدافرمایاپھرعرش پرقائم ہوا، وہ بڑامہربان ہےپس اس کی شان کسی جاننےوالےسےپوچھناچاہیے۔
فتح محمدجالندھری :
جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا وہ (جس کا نام) رحمٰن (یعنی بڑا مہربان ہے) تو اس کا حال کسی باخبر سے دریافت کرلو
Sahi International :
He who created the heavens and the earth and what is between them in six days and then established Himself above the Throne - the Most Merciful, so ask about Him one well informed.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَٰنِ قَالُوا وَمَا الرَّحْمَٰنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمْ نُفُورًا ۩ (60)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان سےکہاجاتاہےکہ اس بڑےمہربان (رحمٰن) کوسجدہ کروتوکہتےہیں کہ بڑامہربان (رحمٰن) کیاچیزہے۔ کیاہم اس کوسجدہ کرنےلگیں جس (کوسجدہ کرنے) کوتم ہم کوکہتےہو۔ اوران کواورزیادہ نفرت بڑھتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان (کفار) سے کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمٰن کیا؟ کیا جس کے لئے تم ہم سے کہتے ہو ہم اس کے آگے سجدہ کریں اور اس سے بدکتے ہیں
Sahi International :
And when it is said to them, "Prostrate to the Most Merciful," they say, "And what is the Most Merciful? Should we prostrate to that which you order us?" And it increases them in aversion.
تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَاجًا وَقَمَرًا مُّنِيرًا (61)
محمداکرم اعوان :
وہ ذات بڑی برکت والی ہےجس نےآسمان میں بڑےبڑے ستارے (برج) بنائےاوراس میں ایک چراغ (سورج) اورروشن چاند بنایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور (خدا) بڑی برکت والا ہے جس نے آسمانوں میں برج بنائے اور ان میں (آفتاب کا نہایت روشن) چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا
Sahi International :
Blessed is He who has placed in the sky great stars and placed therein a [burning] lamp and luminous moon.
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا (62)
محمداکرم اعوان :
اوروہ ذات ہےجس نےرات اوردن ایک دوسرےکےپیچھےآنےجانےوالےبنائے (اوریہ عمل) اس کےلیےجوسمجھنا چاہےیاشکراداکرناچاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا۔ (یہ باتیں) اس شخص کے لئے جو غور کرنا چاہے یا شکرگزاری کا ارادہ کرے (سوچنے اور سمجھنے کی ہیں)
Sahi International :
And it is He who has made the night and the day in succession for whoever desires to remember or desires gratitude.
وَعِبَادُ الرَّحْمَٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا (63)
محمداکرم اعوان :
اوررحمٰن (اللہ) کے (خاص) بندےوہ ہیں جوزمین پرعاجزی کےساتھ چلتےہیں اورجب جاہل لوگ ان سے (جہالت کی) بات کرتےہیں تووہ رفع شرکی بات (سلام) کہتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے (جاہلانہ) گفتگو کرتے ہیں تو سلام کہتے ہیں
Sahi International :
And the servants of the Most Merciful are those who walk upon the earth easily, and when the ignorant address them [harshly], they say [words of] peace,
وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا (64)
محمداکرم اعوان :
اورجوراتوں کواپنےپروردگارکےسامنےسجدہ اورقیام میں لگےرہتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو وہ اپنے پروردگار کے آگے سجدے کرکے اور (عجز وادب سے) کھڑے رہ کر راتیں بسر کرتے ہیں
Sahi International :
And those who spend [part of] the night to their Lord prostrating and standing [in prayer]
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا (65)
محمداکرم اعوان :
اورجو یہ دعائیں کرتےہیں کہ ہمارےپروردگار! دوزخ کےعذاب کوہم سےدُوررکھیو۔ بےشک اس کا عذاب بہت تکلیف کی چیزہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو دعا مانگتے رہتے ہیں کہ اے پروردگار دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھیو کہ اس کا عذاب بڑی تکلیف کی چیز ہے
Sahi International :
And those who say, "Our Lord, avert from us the punishment of Hell. Indeed, its punishment is ever adhering;
إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا (66)
محمداکرم اعوان :
یقیناًوہ ٹھہرنےاوررہنےکی بہت بُری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور دوزخ ٹھیرنے اور رہنے کی بہت بری جگہ ہے
Sahi International :
Indeed, it is evil as a settlement and residence."
وَالَّذِينَ إِذَا أَنفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوا وَلَمْ يَقْتُرُوا وَكَانَ بَيْنَ ذَٰلِكَ قَوَامًا (67)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ کہ جب خرچ کرتےہیں توبےجانہیں کرتےاورنہ تنگی کرتےہیں اوران کا خرچ اس کےدرمیان اعتدال پرہوتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بےجا اُڑاتے ہیں اور نہ تنگی کو کام میں لاتے ہیں بلکہ اعتدال کے ساتھ۔ نہ ضرورت سے زیادہ نہ کم
Sahi International :
And [they are] those who, when they spend, do so not excessively or sparingly but are ever, between that, [justly] moderate
وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا (68)
محمداکرم اعوان :
اوروہ جواللہ کےساتھ کسی اورمعبودکی پرستش نہیں کرتےاورجس کےقتل کواللہ نےحرام ٹھہرایا ہےاس کوقتل نہیں کرتےہاں مگرحق کےساتھ (یعنی اگراللہ کا حکم ہوتو) اوروہ زنانہیں کرتے۔ اورجوشخص ایسےاعمال کرےگاسخت گناہ میں مبتلا ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ جو خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور جن جاندار کو مار ڈالنا خدا نے حرام کیا ہے اس کو قتل نہیں کرتے مگر جائز طریق پر (یعنی شریعت کے مطابق) اور بدکاری نہیں کرتے۔ اور جو یہ کام کرے گا سخت گناہ میں مبتلا ہوگا
Sahi International :
And those who do not invoke with Allah another deity or kill the soul which Allah has forbidden [to be killed], except by right, and do not commit unlawful sexual intercourse. And whoever should do that will meet a penalty.
يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا (69)
محمداکرم اعوان :
قیامت کےروزاس کا عذاب بڑھتاجائےگااوروہ اس میں ہمیشہ ذلیل وخواررہےگا۔
فتح محمدجالندھری :
قیامت کے دن اس کو دونا عذاب ہوگا اور ذلت وخواری سے ہمیشہ اس میں رہے گا
Sahi International :
Multiplied for him is the punishment on the Day of Resurrection, and he will abide therein humiliated -
إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا (70)
محمداکرم اعوان :
مگرجو(شرک وگناہ سے) توبہ کرلےاورایمان بھی لےآئے (عقیدہ درست کرلے) اورنیک کام کرتارہےتواللہ ایسےلوگوں کوان کے (گزشتہ) گناہوں کی جگہ نیکیاں عطا فرمائیں گےاوراللہ توبخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام کئے تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو خدا نیکیوں سے بدل دے گا۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Except for those who repent, believe and do righteous work. For them Allah will replace their evil deeds with good. And ever is Allah Forgiving and Merciful.
وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا (71)
محمداکرم اعوان :
اورجوتوبہ کرتاہےاورنیک عمل کرتاہےتوبےشک وہ خاص طورپراللہ کی طرف رجوع کرتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو توبہ کرتا اور عمل نیک کرتا ہے تو بےشک وہ خدا کی طرف رجوع کرتا ہے
Sahi International :
And he who repents and does righteousness does indeed turn to Allah with [accepted] repentance.
وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا (72)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ بیہودہ باتوں میں شامل نہیں ہوتےاوراگر (اتفاقاً) بیہودہ باتوں کےپاس سےگزرہوتوسنجیدگی سے گزرجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب ان کو بیہودہ چیزوں کے پاس سے گزرنے کا اتفاق ہو تو بزرگانہ انداز سے گزرتے ہیں
Sahi International :
And [they are] those who do not testify to falsehood, and when they pass near ill speech, they pass by with dignity.
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا (73)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کوان کےپروردگارکی آیتیں پڑھ کرسنائی جاتی ہیں توان پربہرےاوراندھےہوکرنہیں گرتے (غوروفکرسے سنتےہیں)۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ کہ جب ان کو پروردگار کی باتیں سمجھائی جاتی ہیں تو اُن پر اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گرتے (بلکہ غور سے سنتے ہیں)
Sahi International :
And those who, when reminded of the verses of their Lord, do not fall upon them deaf and blind.
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (74)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ دعاکرتےرہتےہیں اےہمارےپرودرگار! ہم کو ہماری بیویوں کیطرف سےاورہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک (راحت) عطافرمائیےاورہم کوپرہیزگاروں کا پیشوابنادیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا
Sahi International :
And those who say, "Our Lord, grant us from among our wives and offspring comfort to our eyes and make us an example for the righteous."
أُولَٰئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَامًا (75)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں کوصبرکےبدلےاونچےاونچےمحل دیئےجائیں گےاوروہاں (فرشتے) ان سےدعاوسلام کےساتھ ملاقات کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے
Sahi International :
Those will be awarded the Chamber for what they patiently endured, and they will be received therein with greetings and [words of] peace.
خَالِدِينَ فِيهَا ۚ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا (76)
محمداکرم اعوان :
اس میں وہ ہمیشہ رہیں گےوہ ٹھہرنےاوررہنےکی بہت ہی عمدہ جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور وہ ٹھیرنے اور رہنے کی بہت ہی عمدہ جگہ ہے
Sahi International :
Abiding eternally therein. Good is the settlement and residence.
قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۖ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا (77)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اگر تم (اللہ کو) نہیں پکارتےتومیراپروردگاربھی تمہاری کچھ پرواہ نہیں کرتاتویقیناً تم نے جھٹلایاہےسواس کی سزا (تمہارےلیے) جلد لازم ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر تم (خدا کو) نہیں پکارتے تو میرا پروردگار بھی تمہاری کچھ پروا نہیں کرتا۔ تم نے تکذیب کی ہے سو اس کی سزا (تمہارے لئے) لازم ہوگی
Sahi International :
Say, "What would my Lord care for you if not for your supplication?" For you [disbelievers] have denied, so your denial is going to be adherent.