Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَكِي إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ (1)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ نےاس عورت کی بات سُن لی جوآپ سےاپنےشوہرکےبارےمیں بحث وتکرارکرتی تھی اوراللہ سےشکایت کرتی تھی اوراللہ آپ دونوں کی گفتگوسُن رہےتھے۔ بےشک اللہ (سب کچھ) سننےوالے (سب کچھ) دیکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) جو عورت تم سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث جدال کرتی اور خدا سے شکایت (رنج وملال) کرتی تھی۔ خدا نے اس کی التجا سن لی اور خدا تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا دیکھتا ہے
Sahi International :
Certainly has Allah heard the speech of the one who argues with you, [O Muhammad], concerning her husband and directs her complaint to Allah. And Allah hears your dialogue; indeed, Allah is Hearing and Seeing.
الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَائِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ ۖ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلَّا اللَّائِي وَلَدْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ (2)
محمداکرم اعوان :
تم میں سےجولوگ اپنی بیویوں سےظہارکرتےہیں (ماں کہہ دیتےہیں) وہ ان کی مائیں نہیں ہیں۔ ان کی مائیں تووہی ہیں جنہوں نےان کوجناہےاوربےشک وہ نامعقول اورجھوٹی بات کہتےہیں اوریقیناًاللہ معاف کرنےوالےبخشنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ تم میں سے اپنی عورتوں کو ماں کہہ دیتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں (ہوجاتیں) ۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جن کے بطن سے وہ پیدا ہوئے۔ بےشک وہ نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور خدا بڑا معاف کرنے والا (اور) بخشنے والا ہے
Sahi International :
Those who pronounce thihar among you [to separate] from their wives - they are not [consequently] their mothers. Their mothers are none but those who gave birth to them. And indeed, they are saying an objectionable statement and a falsehood. But indeed, Allah is Pardoning and Forgiving.
وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِن نِّسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِّن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ۚ ذَٰلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ (3)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اپنی بیویوں سےظہارکرتےہیں پھراپنی کہی ہوئی بات کی تلافی کرناچاہتےہیں توان (میاں بیوی) کےباہم ملنےسےپہلےایک گردن (غلام یالونڈی) کاآزادکرنا (ان کےذمہ) ہے۔ اس سےتم کونصیحت کی جاتی ہے۔ اوراللہ کوتمہارےسب اعمال کی خبرہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ بیٹھیں پھر اپنے قول سے رجوع کرلیں تو (ان کو) ہم بستر ہونے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا (ضروری) ہے۔ (مومنو) اس (حکم) سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے
Sahi International :
And those who pronounce thihar from their wives and then [wish to] go back on what they said - then [there must be] the freeing of a slave before they touch one another. That is what you are admonished thereby; and Allah is Acquainted with what you do.
فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ۖ فَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا ۚ ذَٰلِكَ لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ۚ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ ۗ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ (4)
محمداکرم اعوان :
پس جس کومیسرنہ ہوتووہ مجامعت سےپہلےدومہینےکےمسلسل روزےرکھے۔ پھرجس سےیہ بھی نہ ہوسکےتو (اس کےذمہ) ساٹھ مسکینوں کوکھاناکھلاناہے۔ یہ (حکم) اس لیےہےکہ تم اللہ اوراس کےپیغمبرپرایمان لےآؤ (فرماں بردارہوجاؤ) اوریہ اللہ کی حدیں ہیں۔ اورکافروں کےلیےدردناک عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جس کو غلام نہ ملے وہ مجامعت سے پہلے متواتر دو مہینے کے روزے (رکھے) جس کو اس کا بھی مقدور نہ ہوا (اسے) ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا (چاہیئے) ۔ یہ (حکم) اس لئے (ہے) کہ تم خدا اور اسکے رسول کے فرمانبردار ہوجاؤ۔ اور یہ خدا کی حدیں ہیں۔ اور نہ ماننے والوں کے لئے درد دینے والا عذاب ہے
Sahi International :
And he who does not find [a slave] - then a fast for two months consecutively before they touch one another; and he who is unable - then the feeding of sixty poor persons. That is for you to believe [completely] in Allah and His Messenger; and those are the limits [set by] Allah. And for the disbelievers is a painful punishment.
إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ كُبِتُوا كَمَا كُبِتَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ وَقَدْ أَنزَلْنَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۚ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ (5)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ اللہ اوراس کےپیغمبرکی مخالفت کرتےہیں اس طرح ذلیل کئےجائیں گے جس طرح ان سےپہلےلوگ ذلیل کیےگئےاوربےشک ہم نےکھلی کھلی آیات نازل فرمادی ہیں۔ اورکافروں کوذلت کاعذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ (اسی طرح) ذلیل کئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل کئے گئے تھے اور ہم نے صاف اور صریح آیتیں نازل کردی ہیں۔ جو نہیں مانتے ان کو ذلت کا عذاب ہوگا
Sahi International :
Indeed, those who oppose Allah and His Messenger are abased as those before them were abased. And We have certainly sent down verses of clear evidence. And for the disbelievers is a humiliating punishment.
يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۚ أَحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (6)
محمداکرم اعوان :
جس دن اللہ ان سب کوزندہ کریں گےتوجوکام وہ کرتےرہےان کوبتائیں گے (کیونکہ) اللہ کےپاس وہ سب محفوظ ہےاوریہ اس کوبھول گئے۔ اوراللہ ہرچیزسےواقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا۔ خدا کو وہ سب (کام) یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
On the Day when Allah will resurrect them all and inform them of what they did. Allah had enumerated it, while they forgot it; and Allah is, over all things, Witness.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ مَا يَكُونُ مِن نَّجْوَىٰ ثَلَاثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنَىٰ مِن ذَٰلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ۖ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (7)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ نےاس پرنظرنہیں فرمائی کہ جوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوزمین میں ہےاللہ سب کچھ جانتےہیں۔ کوئی سرگوشی تین آدمیوں میں ایسی نہیں ہوتی جس میں چوتھےوہ (اللہ) نہ ہوں اورنہ پانچ کی جس میں چھٹےوہ نہ ہوں اورنہ اس سےکم اورنہ زیادہ مگروہ (ہرحال میں) ان لوگوں کےساتھ ہوتےہیں خواہ وہ لوگ کہیں بھی ہوں، پھران سب کوقیامت کےدن وہ کام بتائیں گےجویہ کرتےرہےہیں۔ بےشک اللہ ہرچیزکےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم کو معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے خدا کو سب معلوم ہے۔ (کسی جگہ) تین (شخصوں) کا (مجمع اور) کانوں میں صلاح ومشورہ نہیں ہوتا مگر وہ ان میں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہیں پانچ کا مگر وہ ان میں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم یا زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہیں ہوں۔ پھر جو جو کام یہ کرتے رہے ہیں قیامت کے دن وہ (ایک ایک) ان کو بتائے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
Have you not considered that Allah knows what is in the heavens and what is on the earth? There is in no private conversation three but that He is the fourth of them, nor are there five but that He is the sixth of them - and no less than that and no more except that He is with them [in knowledge] wherever they are. Then He will inform them of what they did, on the Day of Resurrection. Indeed Allah is, of all things, Knowing.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَىٰ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَيَتَنَاجَوْنَ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَإِذَا جَاءُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّهُ وَيَقُولُونَ فِي أَنفُسِهِمْ لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللَّهُ بِمَا نَقُولُ ۚ حَسْبُهُمْ جَهَنَّمُ يَصْلَوْنَهَا ۖ فَبِئْسَ الْمَصِيرُ (8)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ نےان لوگوں کونہیں دیکھاجن کوسرگوشی سےمنع کردیاگیاتھاپھرجس کام سےمنع کیاگیاتھاوہی کام پھرکرنےلگےاوروہ گناہ اورظلم اورپیغمبرکی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتےہیں۔ اورجب آپ کےپاس آتےہیں توآپ کوایسےلفظ سےسلام کہتےہیں جس سےاللہ نےآپ کوسلام نہیں فرمایااوراپنےجی میں کہتےہیں کہ اللہ ہمارےاس کہنےپرہم کوسزاکیوں نہیں دیتے۔ ان کےلیےجہنم کافی ہےیہ لوگ اس میں (ضرور) داخل ہوں گے، سووہ بُراٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو سرگوشیاں کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ پھر جس (کام) سے منع کیا گیا تھا وہی پھر کرنے لگے اور یہ تو گناہ اور ظلم اور رسول (خدا) کی نافرمانی کی سرگوشیاں کرتے ہیں۔ اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو جس (کلمے) سے خدا نے تم کو دعا نہیں دی اس سے تمہیں دعا دیتے ہیں۔ اور اپنے دل میں کہتے ہیں کہ (اگر یہ واقعی پیغمبر ہیں تو) جو کچھ ہم کہتے ہیں خدا ہمیں اس کی سزا کیوں نہیں دیتا؟ (اے پیغمبر) ان کو دوزخ (ہی کی سزا) کافی ہے۔ یہ اسی میں داخل ہوں گے۔ اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
Have you not considered those who were forbidden from private conversation, then they return to that which they were forbidden and converse among themselves about sin and aggression and disobedience to the Messenger? And when they come to you, they greet you with that [word] by which Allah does not greet you and say among themselves, "Why does Allah not punish us for what we say?" Sufficient for them is Hell, which they will [enter to] burn, and wretched is the destination.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَتَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ (9)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! جب تم (کسی سے) سرگوشی کروتوگناہ اورزیادتی اورپیغمبرکی نافرمانی کی باتیں نہ کرواورنیکی اورپرہیزگاری کی باتیں کرواوراللہ سےڈرتےرہوجس کےسامنےتم سب جمع کیےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تم آپس میں سرگوشیاں کرنے لگو تو گناہ اور زیادتی اور پیغمبر کی نافرمانی کی باتیں نہ کرنا بلکہ نیکوکاری اور پرہیزگاری کی باتیں کرنا۔ اور خدا سے جس کے سامنے جمع کئے جاؤ گے ڈرتے رہنا
Sahi International :
O you who have believed, when you converse privately, do not converse about sin and aggression and disobedience to the Messenger but converse about righteousness and piety. And fear Allah, to whom you will be gathered.
إِنَّمَا النَّجْوَىٰ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيْسَ بِضَارِّهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (10)
محمداکرم اعوان :
بےشک ایسی سرگوشی محض شیطان کی طرف سےہےتاکہ ایمان والوں کورنج میں ڈالےاوروہ اللہ کےچاہےبغیران کاکچھ نہیں بگاڑسکتا۔ اورایمان والوں کوچاہیئےکہ وہ اللہ پربھروسہ رکھیں۔
فتح محمدجالندھری :
کافروں کی) سرگوشیاں تو شیطان (کی حرکات) سے ہیں (جو) اس لئے (کی جاتی ہیں) کہ مومن (ان سے) غمناک ہوں مگر خدا کے حکم کے سوا ان سے انہیں کچھ نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ تو مومنو کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسہ رکھیں
Sahi International :
Private conversation is only from Satan that he may grieve those who have believed, but he will not harm them at all except by permission of Allah. And upon Allah let the believers rely.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ ۖ وَإِذَا قِيلَ انشُزُوا فَانشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ (11)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! جب تم سےکہاجائےکہ مجلسوں میں کھل کربیٹھوتوکھل کربیٹھاکرو، اللہ تم کوکشادگی بخشیں گے۔ اورجب کہاجائےکہ اٹھ کھڑےہوتواُٹھ کھڑےہواکرو، اللہ تم میں ایمان والوں اورجن لوگوں کوعلم عطاہواہے، کےدرجات بلندفرمائیں گے۔ اوراللہ تمہارےسب اعمال سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلس میں کھل کر بیٹھو تو کھل بیٹھا کرو۔ خدا تم کو کشادگی بخشے گا۔ اور جب کہا جائے کہ اُٹھ کھڑے ہو تو اُٹھ کھڑے ہوا کرو۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں اور جن کو علم عطا کیا گیا ہے خدا ان کے درجے بلند کرے گا۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے
Sahi International :
O you who have believed, when you are told, "Space yourselves" in assemblies, then make space; Allah will make space for you. And when you are told, "Arise," then arise; Allah will raise those who have believed among you and those who were given knowledge, by degrees. And Allah is Acquainted with what you do.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَأَطْهَرُ ۚ فَإِن لَّمْ تَجِدُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (12)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! جب تم پیغمبرسےسرگوشی میں بات کرناچاہوتواپنی بات سےپہلے (مساکین کو) کچھ خیرات دےدیاکرو۔ یہ تمہارےلیےبہترہےاور (گناہوں سے) پاک ہونےکاذریعہ ہے۔ پھراگرتم نہ کرسکوتویقیناً اللہ بخشنےوالےرحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تم پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہو تو بات کہنے سے پہلے (مساکین کو) کچھ خیرات دے دیا کرو۔ یہ تمہارے لئے بہت بہتر اور پاکیزگی کی بات ہے۔ اور اگر خیرات تم کو میسر نہ آئے تو خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
O you who have believed, when you [wish to] privately consult the Messenger, present before your consultation a charity. That is better for you and purer. But if you find not [the means] - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
أَأَشْفَقْتُمْ أَن تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ ۚ فَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوا وَتَابَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (13)
محمداکرم اعوان :
کیاتم بات کرنےسےپہلےصدقات کرنےسےڈرگئے! سواگرتم (اس کو) نہ کرسکےاوراللہ نےتم پرعنایت فرمائی توتم نمازپڑھتےاورزکوٰۃ دیتےرہواوراللہ اوراس کےپیغمبرکی وفاداری کرتےرہو۔ اوراللہ کوتمہارےاعمال کی پوری خبرہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم اس سےکہ پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہنے سے پہلے خیرات دیا کرو ڈر گئے؟ پھر جب تم نے (ایسا) نہ کیا اور خدا نے تمہیں معاف کردیا تو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے
Sahi International :
Have you feared to present before your consultation charities? Then when you do not and Allah has forgiven you, then [at least] establish prayer and give zakah and obey Allah and His Messenger. And Allah is Acquainted with what you do.
۞ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِم مَّا هُم مِّنكُمْ وَلَا مِنْهُمْ وَيَحْلِفُونَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ (14)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ نےان لوگوں کونہیں دیکھاجوایسےلوگوں سےدوستی کرتےہیں جن پراللہ نےغضب کیا ہےوہ نہ تم میں سےہیں اورنہ ان میں سےاورجھوٹی بات پرقسمیں کھاتےہیں اوروہ (خودبھی) جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر خدا کا غضب ہوا۔ وہ نہ تم میں ہیں نہ ان میں۔ اور جان بوجھ کر جھوٹی باتوں پر قسمیں کھاتے ہیں
Sahi International :
Have you not considered those who make allies of a people with whom Allah has become angry? They are neither of you nor of them, and they swear to untruth while they know [they are lying].
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (15)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےان کےلیےسخت عذاب تیارکررکھاہےبےشک وہ بُرےکام کیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ یہ جو کچھ کرتے ہیں یقیناً برا ہے
Sahi International :
Allah has prepared for them a severe punishment. Indeed, it was evil that they were doing.
اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ (16)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےاپنی قسموں کوڈھال بنارکھاہےپھراللہ کی راہ سےروکتےرہتےہیں۔ سوان کےلیےذلت کاعذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا اور (لوگوں کو) خدا کے راستے سے روک دیا ہے سو ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے
Sahi International :
They took their [false] oaths as a cover, so they averted [people] from the way of Allah, and for them is a humiliating punishment.
لَّن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا ۚ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (17)
محمداکرم اعوان :
ان کےاموال اوراولادان کواللہ (کےعذاب) سےذرانہ بچاسکیں گے۔ یہ لوگ دوزخ کےرہنےوالےہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا کے (عذاب کے) سامنے نہ تو ان کا مال ہی کچھ کام آئے گا اور نہ اولاد ہی (کچھ فائدہ دے گی) ۔ یہ لوگ اہل دوزخ ہیں اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے
Sahi International :
Never will their wealth or their children avail them against Allah at all. Those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally
يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ ۖ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَىٰ شَيْءٍ ۚ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْكَاذِبُونَ (18)
محمداکرم اعوان :
جس دن اللہ ان سب کو (دوبارہ) زندہ کریں گےتواس کےروبروبھی (جھوٹی) قسمیں کھائیں گےجس طرح تمہارےسامنےقسمیں کھاتےہیں اورخیال کریں گےکہ ان کاکچھ کام بن گیا۔ خوب سُن لو! یہ لوگ بڑےہی جھوٹےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے (اسی طرح) خدا کے سامنے قسمیں کھائیں گے اور خیال کریں گے کہ (ایسا کرنے سے) کام لے نکلے ہیں۔ دیکھو یہ جھوٹے (اور برسر غلط) ہیں
Sahi International :
On the Day Allah will resurrect them all, and they will swear to Him as they swear to you and think that they are [standing] on something. Unquestionably, it is they who are the liars.
اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ (19)
محمداکرم اعوان :
ان پرشیطان نےتسلّط کرلیاہےپھران کواللہ کی یاد بھُلادی۔ یہی شیطان کاگروہ ہےخوب سُن لو! کہ بےشک شیطان کا گروہ ہی نقصان اٹھانےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
شیطان نے ان کو قابو میں کرلیا ہے۔ اور خدا کی یاد ان کو بھلا دی ہے۔ یہ (جماعت) شیطان کا لشکر ہے۔ اور سن رکھو کہ شیطان کا لشکر نقصان اٹھانے والا ہے
Sahi International :
Satan has overcome them and made them forget the remembrance of Allah. Those are the party of Satan. Unquestionably, the party of Satan - they will be the losers.
إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَٰئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ (20)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ اللہ اوراس کےپیغمبرکی مخالفت کرتےہیں وہی لوگ نہایت ذلیل ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ نہایت ذلیل ہوں گے
Sahi International :
Indeed, the ones who oppose Allah and His Messenger - those will be among the most humbled.
كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ (21)
محمداکرم اعوان :
اللہ نے (اپنےحکم ازلی میں) یہ بات لکھ دی ہےکہ میں اورمیرےپیغمبرغالب رہیں گے۔ بےشک اللہ قوت والےغلبہ والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا کا حکم ناطق ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ضرور غالب رہیں گے۔ بےشک خدا زورآور (اور) زبردست ہے
Sahi International :
Allah has written, "I will surely overcome, I and My messengers." Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.
لَّا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ ۚ أُولَٰئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَأَيَّدَهُم بِرُوحٍ مِّنْهُ ۖ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ اللَّهِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (22)
محمداکرم اعوان :
جولوگ اللہ اورآخرت کےدن پرایمان رکھتےہیں آپ ان کونہ پائیں گےکہ وہ ایسےلوگوں سےدوستی رکھتےہوں جواللہ اوراس کےپیغمبرکےمخالف ہیں گووہ ان کےباپ یابیٹےیابھائی یاخاندان کےلوگ ہی ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کےدلوں میں اللہ نےایمان لکھ دیاہے (ثبت کردیاہے) اوران (کےقلوب) کواپنےفیضِ غیبی سےقوت دی ہے۔ اوروہ ان کوایسےباغوں میں داخل فرمائیں گےجن کےتابع نہریں ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سےراضی ہوں گےاوروہ اس (اللہ) سےراضی ہوں گے۔ یہ اللہ کالشکرہے۔ خوب سُن لو! بےشک اللہ کالشکرہی مرادپانےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان رکھتے ہیں تم ان کو خدا اور اس کے رسول کے دشمنوں سے دوستی کرتے ہوئے نہ دیکھو گے۔ خواہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا خاندان ہی کے لوگ ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں خدا نے ایمان (پتھر پر لکیر کی طرح) تحریر کردیا ہے اور فیض غیبی سے ان کی مدد کی ہے۔ اور وہ ان کو بہشتوں میں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ خدا سے خوش۔ یہی گروہ خدا کا لشکر ہے۔ (اور) سن رکھو کہ خدا ہی کا لشکر مراد حاصل کرنے والا ہے
Sahi International :
You will not find a people who believe in Allah and the Last Day having affection for those who oppose Allah and His Messenger, even if they were their fathers or their sons or their brothers or their kindred. Those - He has decreed within their hearts faith and supported them with spirit from Him. And We will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. Allah is pleased with them, and they are pleased with Him - those are the party of Allah. Unquestionably, the party of Allah - they are the successful.