Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
سُورَةٌ أَنزَلْنَاهَا وَفَرَضْنَاهَا وَأَنزَلْنَا فِيهَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (1)
محمداکرم اعوان :
یہ ایک سورت ہےجس کوہم نےنازل فرمایااوراس (کےاحکام) کوہم نےفرض کردیا (مقررکردیا) اورہم نےاس میں صاف صاف آیتیں نازل فرمائی ہیں تاکہ تم یاد رکھو۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (ایک) سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا اور اس (کے احکام) کو فرض کر دیا، اور اس میں واضح المطالب آیتیں نازل کیں تاکہ تم یاد رکھو
Sahi International :
[This is] a surah which We have sent down and made [that within it] obligatory and revealed therein verses of clear evidence that you might remember.
الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ ۖ وَلَا تَأْخُذْكُم بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۖ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ (2)
محمداکرم اعوان :
بدکاری کرنےوالی عورت اوربدکاری کرنےوالامرد (جب کہ بدکاری ثابت ہوجائے) سواُن میں سےہرایک کوسودُرّےمارواوراللہ کے (دین کے) معاملےمیں ان دونوں پرتم کوذرارحم نہیں آنا چاہیئےاگرتم اللہ پراورآخرت کےدن پرایمان رکھتےہوتواوراُن دونوں کی سزاکےوقت مسلمانوں کی ایک جماعت حاضررہنی چاہیے۔
فتح محمدجالندھری :
بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب ان کی بدکاری ثابت ہوجائے تو) دونوں میں سے ہر ایک کو سو درے مارو۔ اور اگر تم خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو شرع خدا (کے حکم) میں تمہیں ان پر ہرگز ترس نہ آئے۔ اور چاہیئے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو
Sahi International :
The [unmarried] woman or [unmarried] man found guilty of sexual intercourse - lash each one of them with a hundred lashes, and do not be taken by pity for them in the religion of Allah, if you should believe in Allah and the Last Day. And let a group of the believers witness their punishment.
الزَّانِي لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَالزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَا إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ ۚ وَحُرِّمَ ذَٰلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ (3)
محمداکرم اعوان :
زانی نکاح بھی زانیہ عورت سےکرتاہےیامشرکہ سےاور (اسی طرح) زانیہ کےساتھ بھی کوئی نکاح نہیں کرتابجز زانی یامشرک کےاوریہ (ایسا نکاح) ایمان والوں پرحرام (موجبِ گناہ) قراردیاگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
بدکار مرد تو بدکار یا مشرک عورت کے سوا نکاح نہیں کرتا اور بدکار عورت کو بھی بدکار یا مشرک مرد کے سوا اور کوئی نکاح میں نہیں لاتا اور یہ (یعنی بدکار عورت سے نکاح کرنا) مومنوں پر حرام ہے
Sahi International :
The fornicator does not marry except a [female] fornicator or polytheist, and none marries her except a fornicator or a polytheist, and that has been made unlawful to the believers.
وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ (4)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ پاک دامن عورتوں پرتہمت لگائیں پھر (اپنےدعوےپر) چارگواہ نہ لاسکیں توایسےلوگوں کواَسّی (۸۰) دُرّےمارواورکبھی اُن کی شہادت قبول نہ کرواوریہی لوگ بدکردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی بدکردار ہیں
Sahi International :
And those who accuse chaste women and then do not produce four witnesses - lash them with eighty lashes and do not accept from them testimony ever after. And those are the defiantly disobedient,
إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (5)
محمداکرم اعوان :
مگرجواس کےبعدتوبہ کرلیں اور (اپنی) اصلاح کرلیں توبےشک اللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور (اپنی حالت) سنوار لیں تو خدا (بھی) بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Except for those who repent thereafter and reform, for indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ وَلَمْ يَكُن لَّهُمْ شُهَدَاءُ إِلَّا أَنفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَادَاتٍ بِاللَّهِ ۙ إِنَّهُ لَمِنَ الصَّادِقِينَ (6)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اپنی بیویوں پر (بدکاری کی) تہمت لگائیں اوراُن کےپاس خوداُن کےسواکوئی گواہ نہ ہوتواُن میں سےہرایک کی شہادت یہ ہےکہ چارباراللہ کی قسم کھائےکہ بےشک وہ سچاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ اپنی عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہوں تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ پہلے تو چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بےشک وہ سچا ہے
Sahi International :
And those who accuse their wives [of adultery] and have no witnesses except themselves - then the witness of one of them [shall be] four testimonies [swearing] by Allah that indeed, he is of the truthful.
وَالْخَامِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ الْكَاذِبِينَ (7)
محمداکرم اعوان :
اورپانچویں باریہ (کہے) کہ اگروہ جھوٹاہےتواُس پراللہ کی لعنت۔
فتح محمدجالندھری :
اور پانچویں بار یہ (کہے) کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو اس پر خدا کی لعنت
Sahi International :
And the fifth [oath will be] that the curse of Allah be upon him if he should be among the liars.
وَيَدْرَأُ عَنْهَا الْعَذَابَ أَن تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ بِاللَّهِ ۙ إِنَّهُ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ (8)
محمداکرم اعوان :
اوراُس (عورت) سےسزاکویہ بات ٹال سکتی ہےکہ (پہلے) وہ چارباراللہ کی قسم کھاکرگواہی دےکہ بےشک یہ جھوٹاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور عورت سے سزا کو یہ بات ٹال سکتی ہے کہ وہ پہلے چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بےشک یہ جھوٹا ہے
Sahi International :
But it will prevent punishment from her if she gives four testimonies [swearing] by Allah that indeed, he is of the liars.
وَالْخَامِسَةَ أَنَّ غَضَبَ اللَّهِ عَلَيْهَا إِن كَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ (9)
محمداکرم اعوان :
اورپانچویں باریہ کہےکہ اس (عورت) پراللہ کاغضب ہواگریہ سچاہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور پانچویں دفعہ یوں (کہے) کہ اگر یہ سچا ہو تو مجھ پر خدا کا غضب (نازل ہو)
Sahi International :
And the fifth [oath will be] that the wrath of Allah be upon her if he was of the truthful.
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ (10)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم پراللہ کا فضل اوراس کی مہربانی نہ ہوتی (توبہت سی خرابیاں پیدا ہوجاتیں) اوریہ کہ اللہ توبہ قبول کرنےوالے حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو بہت سی خرابیاں پیدا ہوجاتیں۔ مگر وہ صاحب کرم ہے اور یہ کہ خدا توبہ قبول کرنے والا حکیم ہے
Sahi International :
And if not for the favor of Allah upon you and His mercy... and because Allah is Accepting of repentance and Wise.
إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ ۚ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُم ۖ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۚ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُم مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ ۚ وَالَّذِي تَوَلَّىٰ كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ (11)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نے (صدیقہ کائناتؓ کےبارے) یہ طوفان برپاکیاہےوہ (اےمسلمانو!) تم میں سےایک (چھوٹاسا) گروہ ہےتم اس کواپنےحق میں بُرانہ سمجھوبلکہ یہ (انجام کےاعتبارسے) تمہارےحق میں بہترہی بہترہےاس میں جس نےجتنا کیااُس کواتناہی گناہ ملااوراُن میں سےجس نےاُس (بہتان) کابڑابوجھ اٹھایاہےاس کوبڑاعذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تم ہی میں سے ایک جماعت ہے اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھنا۔ بلکہ وہ تمہارے لئے اچھا ہے۔ ان میں سے جس شخص نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اس کے لئے اتنا ہی وبال ہے۔ اور جس نے ان میں سے اس بہتان کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو بڑا عذاب ہوگا
Sahi International :
Indeed, those who came with falsehood are a group among you. Do not think it bad for you; rather it is good for you. For every person among them is what [punishment] he has earned from the sin, and he who took upon himself the greater portion thereof - for him is a great punishment.
لَّوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بِأَنفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا هَٰذَا إِفْكٌ مُّبِينٌ (12)
محمداکرم اعوان :
جب تم لوگوں نےیہ بات سنی تومومن مردوں اورمومن عورتوں نےاپنےآپس والوں کےساتھ نیک گمان کیوں نہ کیااورکیوں نہ کہاکہ یہ صریح جھوٹ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جب تم نے وہ بات سنی تھی تو مومن مردوں اور عورتوں نے کیوں اپنے دلوں میں نیک گمان نہ کیا۔ اور کیوں نہ کہا کہ یہ صریح طوفان ہے
Sahi International :
Why, when you heard it, did not the believing men and believing women think good of one another and say, "This is an obvious falsehood"?
لَّوْلَا جَاءُوا عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ ۚ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ فَأُولَٰئِكَ عِندَ اللَّهِ هُمُ الْكَاذِبُونَ (13)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ اُس پرچارگواہ کیوں نہ لائےتوجب یہ گواہ نہیں لاسکےتواللہ کےنزدیک یہی جھوٹےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (افتراء پرداز) اپنی بات (کی تصدیق) کے (لئے) چار گواہ کیوں نہ لائے۔ تو جب یہ گواہ نہیں لاسکے تو خدا کے نزدیک یہی جھوٹے ہیں
Sahi International :
Why did they [who slandered] not produce for it four witnesses? And when they do not produce the witnesses, then it is they, in the sight of Allah, who are the liars.
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِي مَا أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ (14)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم پردنیاوآخرت میں اللہ کا فضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی توجس شغل میں تم پڑےتھےاس کی وجہ سےتم پرضروربہت بڑاعذاب ہوتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر دنیا اور آخرت میں تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس بات کا تم چرچا کرتے تھے اس کی وجہ سے تم پر بڑا (سخت) عذاب نازل ہوتا
Sahi International :
And if it had not been for the favor of Allah upon you and His mercy in this world and the Hereafter, you would have been touched for that [lie] in which you were involved by a great punishment
إِذْ تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُم مَّا لَيْسَ لَكُم بِهِ عِلْمٌ وَتَحْسَبُونَهُ هَيِّنًا وَهُوَ عِندَ اللَّهِ عَظِيمٌ (15)
محمداکرم اعوان :
جب تم اس (جھوٹ) کواپنی زبانوں سےایک دوسرےسےذکرکررہےتھےاوراپنےمنہ سےایسی بات کہتے تھےجس کا تم کوعلم بھی نہ تھا اورتم اس کوایک معمولی بات سمجھتےتھےاوراللہ کے نزدیک وہ بڑی بھاری (اہم) بات تھی۔
فتح محمدجالندھری :
جب تم اپنی زبانوں سے اس کا ایک دوسرے سے ذکر کرتے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو کچھ علم نہ تھا اور تم اسے ایک ہلکی بات سمجھتے تھے اور خدا کے نزدیک وہ بڑی بھاری بات تھی
Sahi International :
When you received it with your tongues and said with your mouths that of which you had no knowledge and thought it was insignificant while it was, in the sight of Allah, tremendous.
وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَا أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَٰذَا سُبْحَانَكَ هَٰذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ (16)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم نے اُسےسنا تھا توکیوں نہ کہہ دیاکہ ہمیں زیب نہیں دیتاکہ ایسی بات زبان پرلائیں، (پروردگار) تو پاک ہے یہ تو (بہت) بڑابہتان ہے
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں شایاں نہیں کہ ایسی بات زبان پر نہ لائیں۔ (پروردگار) تو پاک ہے یہ تو (بہت) بڑا بہتان ہے
Sahi International :
And why, when you heard it, did you not say, "It is not for us to speak of this. Exalted are You, [O Allah]; this is a great slander"?
يَعِظُكُمُ اللَّهُ أَن تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَدًا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (17)
محمداکرم اعوان :
اللہ تم کونصیحت فرماتےہیں کہ پھرکبھی ایسی حرکت نہ کرنااگرتم ایمان رکھتےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ اگر مومن ہو تو پھر کبھی ایسا کام نہ کرنا
Sahi International :
Allah warns you against returning to the likes of this [conduct], ever, if you should be believers.
وَيُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (18)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ تم سےصاف صاف آیات (احکام) بیان فرماتےہیں اوراللہ بڑےجاننےوالےبڑےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا تمہارے (سمجھانے کے لئے) اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے۔ اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے
Sahi International :
And Allah makes clear to you the verses, and Allah is Knowing and Wise.
إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (19)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ چاہتےہیں کہ مومنوں میں بےحیائی پھیلےان کودنیااورآخرت میں دردناک عذاب ہوگااوراللہ جانتےہیں اورتم نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی یعنی (تہمت بدکاری کی خبر) پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
Sahi International :
Indeed, those who like that immorality should be spread [or publicized] among those who have believed will have a painful punishment in this world and the Hereafter. And Allah knows and you do not know.
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ اللَّهَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ (20)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم پراللہ کا فضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی (توکیاکچھ نہ ہوتا) اوریہ کہ اللہ نہایت مہربان (اور) رحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا مگر وہ کریم ہے) اور یہ کہ خدا نہایت مہربان اور رحیم ہے
Sahi International :
And if it had not been for the favor of Allah upon you and His mercy... and because Allah is Kind and Merciful.
۞ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ وَمَن يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ ۚ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَىٰ مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (21)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! شیطان کےقدموں پہ نہ چلواورجوشیطان کےنقشِ قدم پرچلےگاتووہ (ہمیشہ ہرشخص کو) بےحیائی اور برےکام ہی کرنےکوکہےگا۔ اوراگرتم پراللہ کا فضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی توتم میں سےکوئی بھی، کبھی بھی (توبہ کرکے) پاک نہ ہوسکتا۔ ولیکن اللہ جسےچاہتے ہیں پاک کردیتےہیں۔ اوراللہ سننےوالے، جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے مومنو! شیطان کے قدموں پر نہ چلنا۔ اور جو شخص شیطان کے قدموں پر چلے گا تو شیطان تو بےحیائی (کی باتیں) اور برے کام ہی بتائے گا۔ اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو ایک شخص بھی تم میں پاک نہ ہوسکتا۔ مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک کردیتا ہے۔ اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے
Sahi International :
O you who have believed, do not follow the footsteps of Satan. And whoever follows the footsteps of Satan - indeed, he enjoins immorality and wrongdoing. And if not for the favor of Allah upon you and His mercy, not one of you would have been pure, ever, but Allah purifies whom He wills, and Allah is Hearing and Knowing.
وَلَا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنكُمْ وَالسَّعَةِ أَن يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَىٰ وَالْمَسَاكِينَ وَالْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۖ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا ۗ أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (22)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ تم میں بزرگی اور (دنیاکی) کشادگی والےہیں وہ اہلِ قرابت اورمسکینوں اوراللہ کی راہ میں ہجرت کرنےوالوں کودینےسےقسم نہ کھا بیٹھیں اورچاہیئےکہ وہ معاف کردیں اوردرگزرکریں۔ کیاتم نہیں چاہتےکہ اللہ تمہارےقصورمعاف فرمادیں اوراللہ بخشنےوالےرحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ تم میں صاحب فضل (اور صاحب) وسعت ہیں، وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ رشتہ داروں اور محتاجوں اور وطن چھوڑ جانے والوں کو کچھ خرچ پات نہیں دیں گے۔ ان کو چاہیئے کہ معاف کردیں اور درگزر کریں۔ کیا تم پسند نہیں کرتے کہ خدا تم کو بخش دے؟ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And let not those of virtue among you and wealth swear not to give [aid] to their relatives and the needy and the emigrants for the cause of Allah, and let them pardon and overlook. Would you not like that Allah should forgive you? And Allah is Forgiving and Merciful.
إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (23)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ ایسی خواتین پہ تہمت لگاتےہیں جوپاک دامن اور (ایسی باتوں کےکرنےسےبالکل) بےخبرہیں اور (حقیقی) ایمان والیاں ہیں اُن (لوگوں) پردنیااورآخرت میں لعنت کی جاتی ہےاوران کےلیےبہت بڑاعذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ پرہیزگار اور برے کاموں سے بےخبر اور ایمان دار عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا وآخرت (دونوں) میں لعنت ہے۔ اور ان کو سخت عذاب ہوگا
Sahi International :
Indeed, those who [falsely] accuse chaste, unaware and believing women are cursed in this world and the Hereafter; and they will have a great punishment
يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (24)
محمداکرم اعوان :
جس دن (قیامت کےدن) ان کےخلاف اُن کی زبانیں اوران کےہاتھ اوران کےپاؤں، ان کرتوتوں کی جویہ کرتےتھے، گواہی دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی قیامت کے روز) جس دن ان کی زبانیں ہاتھ اور پاؤں سب ان کے کاموں کی گواہی دیں گے
Sahi International :
On a Day when their tongues, their hands and their feet will bear witness against them as to what they used to do.
يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ (25)
محمداکرم اعوان :
اُس دن اللہ ان کوپوراپورا (اور) ٹھیک بدلہ دیں گےاوریہ جان لیں گےکہ اللہ ہی حق ہیں (اورحق کو) ظاہرکرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اس دن خدا ان کو (ان کے اعمال کا) پورا پورا (اور) ٹھیک بدلہ دے گا اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا برحق (اور حق کو) ظاہر کرنے والا ہے
Sahi International :
That Day, Allah will pay them in full their deserved recompense, and they will know that it is Allah who is the perfect in justice.
الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ ۖ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ ۚ أُولَٰئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ۖ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ (26)
محمداکرم اعوان :
گندی عورتیں (ہمیشہ) گندےمردوں کےلائق ہوتی ہیں اورگندےمردگندی عورتوں کےلائق ہوتےہیں اورپاک عورتیں پاک مردوں کےلائق اورپاک مردپاک عورتوں کےلائق ہوتےہیں یہ اس بات سےپاک ہیں جویہ (مذاق) کہتےپھرتےہیں ان کےلیے (آخرت میں) بخشش اور (بہترین) عزت کی روزی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے۔ اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے۔ یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے
Sahi International :
Evil words are for evil men, and evil men are [subjected] to evil words. And good words are for good men, and good men are [an object] of good words. Those [good people] are declared innocent of what the slanderers say. For them is forgiveness and noble provision.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّىٰ تَسْتَأْنِسُوا وَتُسَلِّمُوا عَلَىٰ أَهْلِهَا ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (27)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اپنےگھروں کےسوادوسرےگھروں میں (گھروالوں سے) اجازت لیےبغیرنہ داخل ہواکرو۔ اوراُن گھروالوں کوسلام (السلام علیکم) کیاکرویہی (بات) تمہارےلیےبہترہےتاکہ تم خیال رکھو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے (لوگوں کے) گھروں میں گھر والوں سے اجازت لئے اور ان کو سلام کئے بغیر داخل نہ ہوا کرو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (اور ہم) یہ نصیحت اس لئے کرتے ہیں کہ شاید تم یاد رکھو
Sahi International :
O you who have believed, do not enter houses other than your own houses until you ascertain welcome and greet their inhabitants. That is best for you; perhaps you will be reminded.
فَإِن لَّمْ تَجِدُوا فِيهَا أَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّىٰ يُؤْذَنَ لَكُمْ ۖ وَإِن قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا ۖ هُوَ أَزْكَىٰ لَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ (28)
محمداکرم اعوان :
پھراگراُن (گھروں) میں کسی کونہ پاؤتو (بھی) ان میں مت جاؤجب تک کہ تمہیں اجازت نہ دی جائے (کسی صاحبِ اختیارکی طرف سے) اوراگرتم سےکہہ دیاجائےکہ تم لوٹ جاؤتولوٹ جایاکرویہ تمہارےلیےخوب پاکیزگی کی بات ہےاورجوکام تم کرتے ہواللہ سب جانتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم گھر میں کسی کو موجود نہ پاؤ تو جب تک تم کو اجازت نہ دی جائے اس میں مت داخل ہو۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ (اس وقت) لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا کرو۔ یہ تمہارے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا سب جانتا ہے
Sahi International :
And if you do not find anyone therein, do not enter them until permission has been given you. And if it is said to you, "Go back," then go back; it is purer for you. And Allah is Knowing of what you do.
لَّيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ مَسْكُونَةٍ فِيهَا مَتَاعٌ لَّكُمْ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ (29)
محمداکرم اعوان :
اگرتم کسی ایسےگھرمیں جاؤجس میں کوئی نہ بستاہو (اور) اس میں تمہاراکچھ سامان رکھاہوتوتم پرکچھ گناہ نہ ہوگا اورجوتم ظاہرکرتےہواورجوچھپا کرکرتےہواللہ سب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں اگر تم کسی ایسے مکان میں جاؤ جس میں کوئی نہ بستا ہو اور اس میں تمہارا اسباب (رکھا) ہو، تم پر کچھ گناہ نہیں، اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشیدہ کرتے ہو خدا کو سب معلوم ہے
Sahi International :
There is no blame upon you for entering houses not inhabited in which there is convenience for you. And Allah knows what you reveal and what you conceal.
قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ (30)
محمداکرم اعوان :
ایمان والےمردوں سےفرمادیجیئےکہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اوراپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہ اُن کےلیے زیادہ پاکیزگی کی بات ہے۔ بےشک اللہ سب جانتےہیں جویہ لوگ کیاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں۔ یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں خدا ان سے خبردار ہے
Sahi International :
Tell the believing men to reduce [some] of their vision and guard their private parts. That is purer for them. Indeed, Allah is Acquainted with what they do.
وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (31)
محمداکرم اعوان :
اورمومن خواتین سےبھی فرمادیجیئےکہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اوراپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اوراپنی زینت کوظاہرنہ کریں مگرجو (حصہ) اس میں سے (عموماً) کھلا رہتاہواوراپنےسینوں پراپنی اوڑھنیاں اوڑھےرہاکریں اوراپنی زینت کو (کسی پر) ظاہرنہ ہونےدیں سوائےاپنےشوہروں پریااپنےباپ پریااپنےشوہرکےباپ پریااپنےبیٹوں پریااپنےشوہرکےبیٹوں پریااپنے بھائیوں یااپنےبھتیجوں یااپنےبھانجوں پراوراپنی (ہی قسم کی) عورتوں پریااپنی لونڈیوں پراُن خدام پرجو (خواہ) مردوں میں سےہوں (اور) عورتوں کی خواہش نہ رکھتےہوں یاایسےبچوں پرجوعورتوں کےپردے کی چیزسےواقف نہ ہوں اوراپنےپاؤں زمین پر (ایسے) نہ ماریں کہ (جھنکارآئےاور) ان کاپوشیدہ زیورظاہر ہوجائے۔ اوراےایمان والو! سب اللہ کےسامنےتوبہ کروتاکہ تم کامیابی حاصل کرسکو۔
فتح محمدجالندھری :
اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش (یعنی زیور کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں مگر جو ان میں سے کھلا رہتا ہو۔ اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنے خاوند اور باپ اور خسر اور بیٹیوں اور خاوند کے بیٹوں اور بھائیوں اور بھتیجیوں اور بھانجوں اور اپنی (ہی قسم کی) عورتوں اور لونڈی غلاموں کے سوا نیز ان خدام کے جو عورتوں کی خواہش نہ رکھیں یا ایسے لڑکوں کے جو عورتوں کے پردے کی چیزوں سے واقف نہ ہوں (غرض ان لوگوں کے سوا) کسی پر اپنی زینت (اور سنگار کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیں۔ اور اپنے پاؤں (ایسے طور سے زمین پر) نہ ماریں (کہ جھنکار کانوں میں پہنچے اور) ان کا پوشیدہ زیور معلوم ہوجائے۔ اور مومنو! سب خدا کے آگے توبہ کرو تاکہ فلاح پاؤ
Sahi International :
And tell the believing women to reduce [some] of their vision and guard their private parts and not expose their adornment except that which [necessarily] appears thereof and to wrap [a portion of] their headcovers over their chests and not expose their adornment except to their husbands, their fathers, their husbands' fathers, their sons, their husbands' sons, their brothers, their brothers' sons, their sisters' sons, their women, that which their right hands possess, or those male attendants having no physical desire, or children who are not yet aware of the private aspects of women. And let them not stamp their feet to make known what they conceal of their adornment. And turn to Allah in repentance, all of you, O believers, that you might succeed.
وَأَنكِحُوا الْأَيَامَىٰ مِنكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ ۚ إِن يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (32)
محمداکرم اعوان :
اورتم میں جوبےنکاح ہوں ان کا نکاح کردیاکرواور (اسی طرح) تمہارےغلاموں اورلونڈیوں میں بھی جونیک ہوں (ان کا نکاح کردیاکرو) اگروہ مفلس ہوں گےتواللہ ان کواپنےفضل سےخوشحال کردیں گےاوراللہ وسعت والےسب کچھ جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنی قوم کی بیوہ عورتوں کے نکاح کردیا کرو۔ اور اپنے غلاموں اور لونڈیوں کے بھی جو نیک ہوں (نکاح کردیا کرو) اگر وہ مفلس ہوں گے تو خدا ان کو اپنے فضل سے خوش حال کردے گا۔ اور خدا (بہت) وسعت والا اور (سب کچھ) جاننے والا ہے
Sahi International :
And marry the unmarried among you and the righteous among your male slaves and female slaves. If they should be poor, Allah will enrich them from His bounty, and Allah is all-Encompassing and Knowing.
وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّىٰ يُغْنِيَهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ ۗ وَالَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتَابَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْرًا ۖ وَآتُوهُم مِّن مَّالِ اللَّهِ الَّذِي آتَاكُمْ ۚ وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوا عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَمَن يُكْرِههُّنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِن بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (33)
محمداکرم اعوان :
اورجن کونکاح کامقدورنہ ہوان کوچاہیئےکہ (اپنے نفس کو) ضبط کریں یہاں تک کہ اللہ (اگرچاہےتو) اپنےفضل سےان کوغنی کردے۔ اورتمہارےغلاموں میں سےجومکاتبت چاہتےہوں (ایک معاہدہ کہ اتنی رقم کما کردوتوآزادہو) تو (بہتر ہے) ان سےمکاتبت کرلواگرتمہیں ان میں بہتری کےآثارملیں تو۔ اوراللہ کے (دیئےہوئے) مال سےاُن کوبھی دوجواُس نےتمہیں دےرکھاہے (تاکہ جلدی آزاد ہوسکیں) اوراپنی لونڈیوں کواگروہ پاک دامن رہناچاہیں توبےشرمی کی زندگی پرمجبورمت کروصرف دنیاکی زندگی کےفوائد حاصل کرنےکےلیے اورجوان کومجبور کرےگاتواللہ ان کےمجبور کیےجانےکےبعد (ان کو) بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن کو بیاہ کا مقدور نہ ہو وہ پاک دامنی کو اختیار کئے رہیں یہاں تک کہ خدا ان کو اپنے فضل سے غنی کردے۔ اور جو غلام تم سے مکاتبت چاہیں اگر تم ان میں (صلاحیت اور) نیکی پاؤ تو ان سے مکاتبت کرلو۔ اور خدا نے جو مال تم کو بخشا ہے اس میں سے ان کو بھی دو۔ اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو (بےشرمی سے) دنیاوی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے بدکاری پر مجبور نہ کرنا۔ اور جو ان کو مجبور کرے گا تو ان (بیچاریوں) کے مجبور کئے جانے کے بعد خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
But let them who find not [the means for] marriage abstain [from sexual relations] until Allah enriches them from His bounty. And those who seek a contract [for eventual emancipation] from among whom your right hands possess - then make a contract with them if you know there is within them goodness and give them from the wealth of Allah which He has given you. And do not compel your slave girls to prostitution, if they desire chastity, to seek [thereby] the temporary interests of worldly life. And if someone should compel them, then indeed, Allah is [to them], after their compulsion, Forgiving and Merciful.
وَلَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ آيَاتٍ مُّبَيِّنَاتٍ وَمَثَلًا مِّنَ الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ (34)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےتمہارےپاس کھلےکھلےاحکام بھیجےہیں اورجولوگ تم سےپہلےہوگزرےہیں ان کےبعض واقعات بھی اور (اللہ سے) ڈرنےوالوں کےلیےنصیحت کی باتیں (بھیجی ہیں)۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت
Sahi International :
And We have certainly sent down to you distinct verses and examples from those who passed on before you and an admonition for those who fear Allah.
۞ اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ ۖ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ ۖ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۚ نُّورٌ عَلَىٰ نُورٍ ۗ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (35)
محمداکرم اعوان :
اللہ آسمانوں اورزمین کا نورہے۔ اس کےنورکی مثال ایسی ہے جیسےایک طاق ہےاُس میں ایک چراغ ہے۔ وہ چراغ ایک (شیشہ کی) قندیل میں ہے۔ اوروہ قندیل (ایسی شفاف ہے ) گویا موتی کا ساچمکتا ہوا ستارہ ہو۔ اُس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی جانب ہےاورنہ مغرب کی ،قریب ہے (ایسا لگتاہے) کہ اس کا تیل اگراس کوآگ نہ بھی لگی تو (خودبخود)جل اٹھےگا (اوراگرآگ دکھادی گئی تو) نورُعلیٰ نور (روشنی پرروشنی ہوجائےگی)۔ اللہ اپنےنورسےجس کوچاہتے ہیں سیدھی راہ دکھاتےہیں۔ اور اللہ لوگوں کےلیے مثالیں بیان فرماتےہیں اوراللہ ہرچیزکوخوب جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔ اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔ اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے (پڑی) روشنی پر روشنی (ہو رہی ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اور خدا نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
Allah is the Light of the heavens and the earth. The example of His light is like a niche within which is a lamp, the lamp is within glass, the glass as if it were a pearly [white] star lit from [the oil of] a blessed olive tree, neither of the east nor of the west, whose oil would almost glow even if untouched by fire. Light upon light. Allah guides to His light whom He wills. And Allah presents examples for the people, and Allah is Knowing of all things.
فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ (36)
محمداکرم اعوان :
وہ (قندیل) ایسےگھروں میں جن کےبارےاللہ نےارشادفرمایاہےکہ ان کاادب کیاجائےاوران میں اللہ کےنام کاذکرکیاجائے (اور) ان میں صبح اورشام (ہمیشہ) اُس (اللہ) کی پاکی بیان کرتےرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ قندیل) ان گھروں میں (ہے) جن کے بارے میں خدا نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلند کئے جائیں اور وہاں خدا کے نام کا ذکر کیا جائے (اور) ان میں صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہیں
Sahi International :
[Such niches are] in mosques which Allah has ordered to be raised and that His name be mentioned therein; exalting Him within them in the morning and the evenings
رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ۙ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ (37)
محمداکرم اعوان :
(ایسے) لوگ ہیں جن کواللہ کےذکراورنمازاداکرنےسےاورزکوٰۃ دنیےسےنہ (دنیاکا) کاروبارغافل کرتاہےاورنہ خریدوفروخت۔ وہ اس دن سےجب (گھبراہٹ سے) دل الٹ جائیں گےاورآنکھیں (اوپرکوچڑھ جائیں گی) ڈرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی ایسے) لوگ جن کو خدا کے ذکر اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے سے نہ سوداگری غافل کرتی ہے نہ خرید وفروخت۔ وہ اس دن سے جب دل (خوف اور گھبراہٹ کے سبب) الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی) ڈرتے ہیں
Sahi International :
[Are] men whom neither commerce nor sale distracts from the remembrance of Allah and performance of prayer and giving of zakah. They fear a Day in which the hearts and eyes will [fearfully] turn about -
لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ ۗ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (38)
محمداکرم اعوان :
تاکہ اللہ ان کوان کےعملوں کا بہت اچھابدلہ دیں اوراپنےفضل سےاُن کوزیادہ بھی عطاکریں۔ اوراللہ جس کوچاہتےہیں بےشماررزق عطافرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ خدا ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی عطا کرے۔ اور جس کو چاہتا ہے خدا بےشمار رزق دیتا ہے
Sahi International :
That Allah may reward them [according to] the best of what they did and increase them from His bounty. And Allah gives provision to whom He wills without account.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍ بِقِيعَةٍ يَحْسَبُهُ الظَّمْآنُ مَاءً حَتَّىٰ إِذَا جَاءَهُ لَمْ يَجِدْهُ شَيْئًا وَوَجَدَ اللَّهَ عِندَهُ فَوَفَّاهُ حِسَابَهُ ۗ وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ (39)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےکفرکیااُن کےاعمال (کی مثال ایسےہے) جیسےمیدان میں ریت کہ پیاسا اُس کو (دُورسے) پانی سمجھے۔ یہاں تک کہ جب اُس کےقریب پہنچےتواُسےکچھ بھی نہ پائےاوراُس کےپاس اللہ (قضائےالہٰی) کوپائےسووہ اُسےاُس کا (اس کی عمرکا) حساب پوراپوراچکادےاوراللہ جلد حساب کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور خدا ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا حساب پورا پورا چکا دے۔ اور خدا جلد حساب کرنے والا ہے
Sahi International :
But those who disbelieved - their deeds are like a mirage in a lowland which a thirsty one thinks is water until, when he comes to it, he finds it is nothing but finds Allah before Him, and He will pay him in full his due; and Allah is swift in account.
أَوْ كَظُلُمَاتٍ فِي بَحْرٍ لُّجِّيٍّ يَغْشَاهُ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِ سَحَابٌ ۚ ظُلُمَاتٌ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَا أَخْرَجَ يَدَهُ لَمْ يَكَدْ يَرَاهَا ۗ وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ اللَّهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِن نُّورٍ (40)
محمداکرم اعوان :
یا (ان کی مثال ایسی ہے) جیسےگہرےسمندرمیں اندھیرے، جس پرلہرچلی آتی ہواُس (لہر) کےاوپردوسری لہراُس کےاوپربادل (ہےغرض) اوپرتلےبہت سےاندھیرے (ہی اندھیرے) ہیں جب اپناہاتھ نکالے (دیکھنےکےلیے) تواسےدیکھ بھی نہ سکےاوراللہ ہی جس کونورنہ دے تواُس کو (کہیں سےبھی) نُور (ہدایت) میسرنہیں ہوسکتا۔
فتح محمدجالندھری :
یا (ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے) جیسے دریائے عمیق میں اندھیرے جس پر لہر چڑھی چلی آتی ہو اور اس کے اوپر اور لہر (آرہی ہو) اور اس کے اوپر بادل ہو، غرض اندھیرے ہی اندھیرے ہوں، ایک پر ایک (چھایا ہوا) جب اپنا ہاتھ نکالے تو کچھ نہ دیکھ سکے۔ اور جس کو خدا روشنی نہ دے اس کو (کہیں بھی) روشنی نہیں (مل سکتی)
Sahi International :
Or [they are] like darknesses within an unfathomable sea which is covered by waves, upon which are waves, over which are clouds - darknesses, some of them upon others. When one puts out his hand [therein], he can hardly see it. And he to whom Allah has not granted light - for him there is no light.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ صَافَّاتٍ ۖ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَتَسْبِيحَهُ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ (41)
محمداکرم اعوان :
(اےمخاطب!) کیاتُونہیں دیکھتاکہ جوآسمانوں یازمین میں ہیں اللہ کی پاکی بیان کرتےہیں اور(بالخصوص) پرندےجوپھیلائےہوئے (اڑتےپھرتے) ہیں ہرایک اپنی عبادت اورتسبیح (کےطریقے) جانتاہےاوراللہ کوان سب کےافعال کا پوراعلم ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کی تسبیح کرتے ہیں اور پر پھیلائے ہوئے جانور بھی۔ اور سب اپنی نماز اور تسبیح کے طریقے سے واقف ہیں۔ اور جو کچھ وہ کرتے ہیں (سب) خدا کو معلوم ہے
Sahi International :
Do you not see that Allah is exalted by whomever is within the heavens and the earth and [by] the birds with wings spread [in flight]? Each [of them] has known his [means of] prayer and exalting [Him], and Allah is Knowing of what they do.
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ (42)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ ہی کی حکومت ہےآسمانوں میں اورزمین میں اوراللہ ہی کی طرف (سب کو) لَوٹ کرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمان اور زمین کی بادشاہی خدا کے لئے ہے۔ اور خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth, and to Allah is the destination.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُزْجِي سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُ ثُمَّ يَجْعَلُهُ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مِن جِبَالٍ فِيهَا مِن بَرَدٍ فَيُصِيبُ بِهِ مَن يَشَاءُ وَيَصْرِفُهُ عَن مَّن يَشَاءُ ۖ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِ يَذْهَبُ بِالْأَبْصَارِ (43)
محمداکرم اعوان :
کیاتُونہیں دیکھتاکہ اللہ (ایک) بادل کو (دوسرےبادل کی طرف) چلاتےہیں پھراُن کوباہم مِلادیتےہیں پھراُن کوتہہ بہ تہہ کردیتےہیں پھرتُوبارش کودیکھتاہےکہ اُس کےبیچ سےنکلتی ہےاورآسمان (بلندی پر) میں جواولوں کےپہاڑہیں ان میں سے (اولے) برساتےہیں پھرجس پرچاہتےہیں اُس کوگِراتےہیں اورجس سےچاہتےہیں اُس کوہٹادیتےہیں۔ (اور) اِس (بادل) کی بجلی کی چمک گویا آنکھ کی بینائی کواچک لےجائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی بادلوں کو چلاتا ہے، اور ان کو آپس میں ملا دیتا ہے، پھر ان کو تہ بہ تہ کردیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سے مینہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان میں جو (اولوں کے) پہاڑ ہیں، ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے۔ اور بادل میں جو بجلی ہوتی ہے اس کی چمک آنکھوں کو خیرہ کرکے بینائی کو اُچکے لئے جاتی ہے
Sahi International :
Do you not see that Allah drives clouds? Then He brings them together, then He makes them into a mass, and you see the rain emerge from within it. And He sends down from the sky, mountains [of clouds] within which is hail, and He strikes with it whom He wills and averts it from whom He wills. The flash of its lightening almost takes away the eyesight.
يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ (44)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی رات اوردن کوبدلتےرہتےہیں بےشک اس (سب) میں اہلِ دانش کےلیےبہت دلائل ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے۔ اہل بصارت کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے
Sahi International :
Allah alternates the night and the day. Indeed in that is a lesson for those who have vision.
وَاللَّهُ خَلَقَ كُلَّ دَابَّةٍ مِّن مَّاءٍ ۖ فَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَىٰ بَطْنِهِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَىٰ رِجْلَيْنِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَىٰ أَرْبَعٍ ۚ يَخْلُقُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (45)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ نےہی ہرچلنےپھرنےوالےجان دارکوپانی سےپیدافرمایاسوان میں کوئی ایساہےکہ پیٹ کےبل چلتاہےاورکوئی ان میں ایساہےجودوپیروں پرچلتاہےاورکوئی ان میں چار (پیروں) پرچلتاہےاللہ جوچاہتےہیں بناتےہیں بےشک اللہ ہرچیز پرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
Allah has created every [living] creature from water. And of them are those that move on their bellies, and of them are those that walk on two legs, and of them are those that walk on four. Allah creates what He wills. Indeed, Allah is over all things competent.
لَّقَدْ أَنزَلْنَا آيَاتٍ مُّبَيِّنَاتٍ ۚ وَاللَّهُ يَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (46)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ ہم نےواضح آیات نازل فرمائی ہیں اوراللہ جسےچاہتےہیں سیدھےراستےکی طرف ہدایت فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم ہی نے روشن آیتیں نازل کیں ہیں اور خدا جس کو چاہتا ہے سیدھے رستے کی طرف ہدایات کرتا ہے
Sahi International :
We have certainly sent down distinct verses. And Allah guides whom He wills to a straight path.
وَيَقُولُونَ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالرَّسُولِ وَأَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٌ مِّنْهُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا أُولَٰئِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ (47)
محمداکرم اعوان :
اورلوگ (زبان سے) کہتےہیں ہم اللہ پراور (اس کے) پیغمبرپرایمان لےآئےاورہم نےحکم ماناپھراُس کےبعد اُن میں سےایک گروہ پھرجاتاہےاوریہ لوگ ایمان والےہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا پر اور رسول پر ایمان لائے اور (ان کا) حکم مان لیا پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فرقہ پھر جاتا ہے اور یہ لوگ صاحب ایمان ہی نہیں ہیں
Sahi International :
But the hypocrites say, "We have believed in Allah and in the Messenger, and we obey"; then a party of them turns away after that. And those are not believers.
وَإِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُم مُّعْرِضُونَ (48)
محمداکرم اعوان :
اورجب اللہ اوراس کےپیغمبرکی طرف (اس غرض سے) بلائےجاتےہیں تاکہ وہ (رسول) ان کےدرمیان فیصلہ فرمادیں توان میں سےایک گروہ منہ پھیرلیتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کو خدا اور اس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ (رسول خدا) ان کا قضیہ چکا دیں تو ان میں سے ایک فرقہ منہ پھیر لیتا ہے
Sahi International :
And when they are called to [the words of] Allah and His Messenger to judge between them, at once a party of them turns aside [in refusal].
وَإِن يَكُن لَّهُمُ الْحَقُّ يَأْتُوا إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ (49)
محمداکرم اعوان :
اوراگران کاکوئی حق بنتاہوتوسرتسلیم خم کیےآپ کےپاس چلےآتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر (معاملہ) حق (ہو اور) ان کو (پہنچتا) ہو تو ان کی طرف مطیع ہو کر چلے آتے ہیں
Sahi International :
But if the right is theirs, they come to him in prompt obedience.
أَفِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَمِ ارْتَابُوا أَمْ يَخَافُونَ أَن يَحِيفَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَرَسُولُهُ ۚ بَلْ أُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (50)
محمداکرم اعوان :
آیا اُن کےدلوں میں بیماری ہےیااُن کوشک ہےیاوہ ڈرتےہیں کہ اللہ اوراس کا پیغمبران پرزیادتی نہ کرنےلگیں۔ نہیں (یہ بات نہیں)، بلکہ یہ خود ظالم ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا (یہ) شک میں ہیں یا ان کو یہ خوف ہے کہ خدا اور اس کا رسول ان کے حق میں ظلم کریں گے (نہیں) بلکہ یہ خود ظالم ہیں
Sahi International :
Is there disease in their hearts? Or have they doubted? Or do they fear that Allah will be unjust to them, or His Messenger? Rather, it is they who are the wrongdoers.
إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (51)
محمداکرم اعوان :
دراصل ایمان والوں کی بات تویہ تھی کہ جب ان کواللہ اوراس کےپیغمبرکی طرف بلایاجائےکہ ان کےدرمیان فیصلہ کردیں تویہ کہتےہیں کہ ہم نےسن لیااورمان لیااورایسےہی لوگ (آخرت میں) کامیابی حاصل کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنوں کی تو یہ بات ہے کہ جب خدا اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں تاکہ وہ ان میں فیصلہ کریں تو کہیں کہ ہم نے (حکم) سن لیا اور مان لیا۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
Sahi International :
The only statement of the [true] believers when they are called to Allah and His Messenger to judge between them is that they say, "We hear and we obey." And those are the successful.
وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ (52)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص اللہ اوراس کےپیغمبرکی فرمانبرداری کرےاوراللہ سےڈرےاورپرہیزگاری اختیارکرےتوایسےہی لوگ مرادپانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا اور اس سے ڈرے گا تو ایسے لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں
Sahi International :
And whoever obeys Allah and His Messenger and fears Allah and is conscious of Him - it is those who are the attainers.
۞ وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ ۖ قُل لَّا تُقْسِمُوا ۖ طَاعَةٌ مَّعْرُوفَةٌ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (53)
محمداکرم اعوان :
اوریہ اللہ کی بڑی سخت قسمیں کھاتےہیں کہ اگرآپ ان کوحکم دیں تویہ ضرور (گھروں سے) نکل کھڑےہوں۔ فرمائیےقسمیں مت کھاؤ (تمہاری) فرمانبرداری (کی حقیقت) معلوم ہے (کیونکہ) بےشک اللہ تمہارےکاموں سےخوب باخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (یہ) خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دو تو (سب گھروں سے) نکل کھڑے ہوں۔ کہہ دو کہ قسمیں مت کھاؤ، پسندیدہ فرمانبرداری (درکار ہے) ۔ بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
Sahi International :
And they swear by Allah their strongest oaths that if you ordered them, they would go forth [in Allah 's cause]. Say, "Do not swear. [Such] obedience is known. Indeed, Allah is Acquainted with that which you do."
قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُم مَّا حُمِّلْتُمْ ۖ وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا ۚ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ (54)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اللہ کی اطاعت کرواور (اس کے) پیغمبرکی اطاعت کروپھراگر (اطاعت سے) رُوگردانی کروگےتو (سمجھ لوکہ) ان (پیغمبر) کےذمہ وہی (تبلیغ) ہےجوان کی ذمہ داری مقررکی گئی ہےاورتمہارےذمہ وہ ہےجس کی ذمہ داری تم پرمقررکی گئی ہے۔ اوراگرتم ان کےفرمان پرچلوگےتوسیدھاراستہ پالوگےاور (بہرحال) پیغمبرکےذمہ صرف صاف صاف پہنچا دیناہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ خدا کی فرمانبرداری کرو اور رسول خدا کے حکم پر چلو۔ اگر منہ موڑو گے تو رسول پر (اس چیز کا ادا کرنا) جو ان کے ذمے ہے اور تم پر (اس چیز کا ادا کرنا) ہے جو تمہارے ذمے ہے اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا رستہ پالو گے اور رسول کے ذمے تو صاف صاف (احکام خدا کا) پہنچا دینا ہے
Sahi International :
Say, "Obey Allah and obey the Messenger; but if you turn away - then upon him is only that [duty] with which he has been charged, and upon you is that with which you have been charged. And if you obey him, you will be [rightly] guided. And there is not upon the Messenger except the [responsibility for] clear notification."
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا ۚ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا ۚ وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ (55)
محمداکرم اعوان :
جولوگ تم میں سےایمان لائیں اورنیک کام کریں اللہ ان سےوعدہ فرماتےہیں کہ (اتباع کی برکت سے) ان کوملک میں ضرورحکومت عطافرمائیں گےجیساان سےپہلے (اہلِ ہدایت) لوگوں کوحکومت بخشی تھی اوران کےلیےان کےدین کوجسےان کےلیےپسند فرمایاہےضرورمستحکم (اورپائیدار) فرمائیں گےاورخوف کےبعد اُن کوضرورامن بخشیں گے۔ وہ میری ہی عبادت کریں گےمیرےساتھ کسی چیز کوشریک نہ بنائیں گے۔ اورجواس کےبعد کفرکرےتوایسے ہی لوگ بدکردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے خدا کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنادے گا جیسا ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا اور ان کے دین کو جسے اس نے ان کے لئے پسند کیا ہے مستحکم وپائیدار کرے گا اور خوف کے بعد ان کو امن بخشے گا۔ وہ میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گے۔ اور جو اس کے بعد کفر کرے تو ایسے لوگ بدکردار ہیں
Sahi International :
Allah has promised those who have believed among you and done righteous deeds that He will surely grant them succession [to authority] upon the earth just as He granted it to those before them and that He will surely establish for them [therein] their religion which He has preferred for them and that He will surely substitute for them, after their fear, security, [for] they worship Me, not associating anything with Me. But whoever disbelieves after that - then those are the defiantly disobedient.
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (56)
محمداکرم اعوان :
اورنماز کی پابندی رکھواورزکوٰۃ دیاکرواورپیغمبرکی اطاعت کروتاکہ تم پررحم فرمایاجائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو اور پیغمبر خدا کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے
Sahi International :
And establish prayer and give zakah and obey the Messenger - that you may receive mercy.
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ ۚ وَمَأْوَاهُمُ النَّارُ ۖ وَلَبِئْسَ الْمَصِيرُ (57)
محمداکرم اعوان :
(اےمخاطب!) کافروں کےبارےیہ خیال نہ کرناکہ وہ زمین (کےکسی حصہ) میں (بھاگ کرہم کو) ہرادیں گےاوران کاٹھکانہ دوزخ ہےاوربہت ہی بُراٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ایسا خیال نہ کرنا کہ تم پر کافر لوگ غالب آجائیں گے (وہ جا ہی کہاں سکتے ہیں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے
Sahi International :
Never think that the disbelievers are causing failure [to Allah] upon the earth. Their refuge will be the Fire - and how wretched the destination.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنكُمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ۚ مِّن قَبْلِ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُم مِّنَ الظَّهِيرَةِ وَمِن بَعْدِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ ۚ ثَلَاثُ عَوْرَاتٍ لَّكُمْ ۚ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌ بَعْدَهُنَّ ۚ طَوَّافُونَ عَلَيْكُم بَعْضُكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (58)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! (تمہارےپاس آنےکےلیے) تمہارےغلام لونڈیوں اورجو (بچے) تم میں سےحدِ بلوغ کونہیں پہنچےان کوتین بار (تین اوقات میں) اجازت حاصل کرناچاہیے (ایک تو) صبح کی نمازسےپہلےاور (دوسرےآرام کرنےکےلیے) جب دوپہرکوتم اپنے (کچھ) کپڑےاتاردیتےہواورنمازِعشاء کےبعد یہ تین تمہارےپردےکےاوقات ہیں اس سےآگےپیچھےنہ تم پرگناہ ہےاورنہ اُن پرکہ (کام کاج کےلیے) ایک دوسرےکےپاس کثرت سےآتےرہتےہو۔ اس طرح اللہ اپنی آیتیں تم پرکھول کربیان فرماتےہیں اوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا کریں۔ (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔ اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد۔ (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں تم سے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور خدا بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے
Sahi International :
O you who have believed, let those whom your right hands possess and those who have not [yet] reached puberty among you ask permission of you [before entering] at three times: before the dawn prayer and when you put aside your clothing [for rest] at noon and after the night prayer. [These are] three times of privacy for you. There is no blame upon you nor upon them beyond these [periods], for they continually circulate among you - some of you, among others. Thus does Allah make clear to you the verses; and Allah is Knowing and Wise.
وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (59)
محمداکرم اعوان :
اورجب تمہارےلڑکےبالغ ہوجائیں تواُن کوبھی اسی طرح اجازت لینی چاہیے جس طرح اُن سےاگلے (بالغ آدمی) اجازت حاصل کرتےہیں۔ اس طرح اللہ تم پراپنی آیتیں وضاحت کےساتھ بیان فرماتےہیں اوراللہ علم والے (اور) حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہوجائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیئے جس طرح ان سے اگلے (یعنی بڑے آدمی) اجازت حاصل کرتے رہے ہیں۔ اس طرح خدا تم سے اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے۔ اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے
Sahi International :
And when the children among you reach puberty, let them ask permission [at all times] as those before them have done. Thus does Allah make clear to you His verses; and Allah is Knowing and Wise.
وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ اللَّاتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَن يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجَاتٍ بِزِينَةٍ ۖ وَأَن يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَّهُنَّ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (60)
محمداکرم اعوان :
اوربڑی عمرکی عورتیں جن کونکاح کی کچھ امید نہ رہی ہوتواُن کواس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ وہ اپنے (زائد) کپڑےاتاررکھیں بشرطیکہ زینت (کےمواقع) کااظہارنہ کریں اور (اگر) اس سےبھی بچیں تویہ ان کےحق میں بہترہے اوراللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی، اور وہ کپڑے اتار کر سر ننگا کرلیا کریں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ اپنی زینت کی چیزیں نہ ظاہر کریں۔ اور اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے۔ اور خدا سنتا اور جانتا ہے
Sahi International :
And women of post-menstrual age who have no desire for marriage - there is no blame upon them for putting aside their outer garments [but] not displaying adornment. But to modestly refrain [from that] is better for them. And Allah is Hearing and Knowing.
لَّيْسَ عَلَى الْأَعْمَىٰ حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ وَلَا عَلَىٰ أَنفُسِكُمْ أَن تَأْكُلُوا مِن بُيُوتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ آبَائِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَاتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ إِخْوَانِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَاتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَعْمَامِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّاتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخْوَالِكُمْ أَوْ بُيُوتِ خَالَاتِكُمْ أَوْ مَا مَلَكْتُم مَّفَاتِحَهُ أَوْ صَدِيقِكُمْ ۚ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَأْكُلُوا جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا ۚ فَإِذَا دَخَلْتُم بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَىٰ أَنفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِندِ اللَّهِ مُبَارَكَةً طَيِّبَةً ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (61)
محمداکرم اعوان :
نہ اندھےپرکچھ گناہ ہےاورنہ لنگڑےپرکچھ گناہ ہےاورنہ بیمارآدمی پرکچھ گناہ ہےاورخود تمہارےلیےبھی اس بات میں کچھ مضائقہ نہیں کہ تم اپنےگھروں (جن میں بی بی اوراولاد کےگھربھی ہیں) میں سےکھاناکھالویااپنےباپوں کےگھروں سےیااپنی ماؤں کےگھروں سےیا اپنے بھائیوں کےگھروں سےیااپنی بہنوں کےگھروں سے یا اپنےچچاؤں کےگھروں سےیااپنی پھوپھیوں کےگھروں سےیااپنےماموؤں کےگھروں سےیااپنی خالاؤں کےگھروں سے یاجن کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یااپنےدوستوں کےگھروں سے۔ (اور) اس کا بھی تم پرکچھ گناہ نہیں کہ سب مل کرکھاناکھاؤ یاالگ الگ۔ پھرجب تم (اپنے) گھرمیں جایاکروتواپنےلوگوں (گھروالوں) کوسلام کیاکرویہ اللہ کی طرف سے مبارک (اور) پاکیزہ تحفہ ہے۔ اسی طرح اللہ تم پراپنی آیتیں صاف صاف بیان فرماتےہیں تاکہ تم سمجھو۔
فتح محمدجالندھری :
نہ تو اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ بیمار پر اور نہ خود تم پر کہ اپنے گھروں سے کھانا کھاؤ یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا اس گھر سے جس کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے (اور اس کا بھی) تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھانا کھاؤ یا جدا جدا۔ اور جب گھروں میں جایا کرو تو اپنے (گھر والوں کو) سلام کیا کرو۔ (یہ) خدا کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو
Sahi International :
There is not upon the blind [any] constraint nor upon the lame constraint nor upon the ill constraint nor upon yourselves when you eat from your [own] houses or the houses of your fathers or the houses of your mothers or the houses of your brothers or the houses of your sisters or the houses of your father's brothers or the houses of your father's sisters or the houses of your mother's brothers or the houses of your mother's sisters or [from houses] whose keys you possess or [from the house] of your friend. There is no blame upon you whether you eat together or separately. But when you enter houses, give greetings of peace upon each other - a greeting from Allah, blessed and good. Thus does Allah make clear to you the verses [of ordinance] that you may understand.
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِذَا كَانُوا مَعَهُ عَلَىٰ أَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ يَذْهَبُوا حَتَّىٰ يَسْتَأْذِنُوهُ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَأْذِنُونَكَ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ۚ فَإِذَا اسْتَأْذَنُوكَ لِبَعْضِ شَأْنِهِمْ فَأْذَن لِّمَن شِئْتَ مِنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمُ اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (62)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ ایمان والےوہی ہیں جواللہ اوراس کےپیغمبرپرایمان رکھتےہیں اورجب کبھی ایسےکام کےلیےجواکٹھے ہوکرکرنےکاہوان (پیغمبر) کےپاس جمع ہوں تواُن سےاجازت لیےبغیرچلےنہیں جاتے۔ بےشک جولوگ آپ سےاجازت طلب کرتے ہیں وہی اللہ اوراس کےپیغمبرپرایمان رکھتےہیں پھرجب یہ لوگ اپنےکسی کام کےلیےآپ سے (جانے کی) اجازت طلب کریں تواُن میں سےآپ جسےچاہیں اجازت فرمادیاکریں۔ اور(اجازت دےکربھی) اُن کےلیےاللہ سےبخشش کی دعاکیجیئےبےشک اللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومن تو وہ ہیں جو خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جب کبھی ایسے کام کے لئے جو جمع ہو کر کرنے کا ہو پیغمبر خدا کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لئے بغیر چلے نہیں جاتے۔ اے پیغمبر جو لوگ تم سے اجازت حاصل کرتے ہیں وہی خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں۔ سو جب یہ لوگ تم سے کسی کام کے لئے اجازت مانگا کریں تو ان میں سے جسے چاہا کرو اجازت دے دیا کرو اور ان کے لئے خدا سے بخششیں مانگا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
The believers are only those who believe in Allah and His Messenger and, when they are [meeting] with him for a matter of common interest, do not depart until they have asked his permission. Indeed, those who ask your permission, [O Muhammad] - those are the ones who believe in Allah and His Messenger. So when they ask your permission for something of their affairs, then give permission to whom you will among them and ask forgiveness for them of Allah. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
لَّا تَجْعَلُوا دُعَاءَ الرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَاءِ بَعْضِكُم بَعْضًا ۚ قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنكُمْ لِوَاذًا ۚ فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (63)
محمداکرم اعوان :
پیغمبر کےبلانے (سےبات کرنے) کوایسا نہ سمجھو جیساتم آپس میں ایک دوسرےکوبلاتے (بات کرتے) ہو۔ بلاشبہ اللہ ان لوگوں سےواقف ہیں جوتم میں سےآنکھ بچا کرچل دیتےہیں توجولوگ اس (اللہ) کےحکم کی مخالفت کرتےہیں اُن کوڈرناچاہیئےکہ اُن پر (دنیا میں) کوئی مصیبت آپڑےیا (آخرت میں) ان پردردناک عذاب نازل ہو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو پیغمبر کے بلانے کو ایسا خیال نہ کرنا جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔ بےشک خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں تو جو لوگ ان کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیئے کہ (ایسا نہ ہو کہ) ان پر کوئی آفت پڑ جائے یا تکلیف دینے والا عذاب نازل ہو
Sahi International :
Do not make [your] calling of the Messenger among yourselves as the call of one of you to another. Already Allah knows those of you who slip away, concealed by others. So let those beware who dissent from the Prophet's order, lest fitnah strike them or a painful punishment.
أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ قَدْ يَعْلَمُ مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (64)
محمداکرم اعوان :
جان لو! جوکچھ آسمانوں میں ہےاورزمین میں ہےبےشک سب اللہ ہی کا ہے۔ اوریقیناًاللہ اس حالت کوبھی جانتےہیں جس پرتم (اب) ہواورجس روزلوگ اس کی طرف لوٹائےجائیں گےتوجوعمل وہ لوگ کرتےرہےوہ (اللہ) اُن کوبتادیں گےاوراللہ ہرچیزسےواقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ جس (طریق) پر تم ہو وہ اسے جانتا ہے۔ اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو لوگ عمل کرتے رہے وہ ان کو بتا دے گا۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔
Sahi International :
Unquestionably, to Allah belongs whatever is in the heavens and earth. Already He knows that upon which you [stand] and [knows] the Day when they will be returned to Him and He will inform them of what they have done. And Allah is Knowing of all things.