Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
المر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ ۗ وَالَّذِي أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ (1)
محمداکرم اعوان :
الٓمّٓرٰ۔ یہ کتاب (الہٰی) کی آیات ہیں اورجوکچھ آپ پرآپ کےپروردگارکی طرف سےنازل کیاگیاہےبالکل سچ ہےولیکن بہت سےلوگ ایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
الٓمرا۔ (اے محمد) یہ کتاب (الہیٰ) کی آیتیں ہیں۔ اور جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
Sahi International :
Alif, Lam, Meem, Ra. These are the verses of the Book; and what has been revealed to you from your Lord is the truth, but most of the people do not believe.
اللَّهُ الَّذِي رَفَعَ السَّمَاوَاتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ۖ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۖ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۖ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُم بِلِقَاءِ رَبِّكُمْ تُوقِنُونَ (2)
محمداکرم اعوان :
اللہ ایسا (قادر) ہےکہ اس نےآسمانوں کوبغیرستون کےاونچاکھڑاکردیا (جیسا کہ) تم دیکھ رہےہوپھرعرش پرقائم ہوااورسورج اورچاندکوکام پرلگادیا۔ ہرایک، ایک مقررہ میعادتک گردش کررہاہےوہی (اللہ) ہرایک کام کی تدبیرفرماتاہے (اور) دلائل کوتفصیل سےبیان فرماتاہےتاکہ تم اپنےپروردگارکےپاس جانےپریقین کرو۔
فتح محمدجالندھری :
خدا وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے۔ پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا۔ ہر ایک ایک میعاد معین تک گردش کر رہا ہے۔ وہی (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے (اس طرح) وہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار کے روبرو جانے کا یقین کرو
Sahi International :
It is Allah who erected the heavens without pillars that you [can] see; then He established Himself above the Throne and made subject the sun and the moon, each running [its course] for a specified term. He arranges [each] matter; He details the signs that you may, of the meeting with your Lord, be certain.
وَهُوَ الَّذِي مَدَّ الْأَرْضَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْهَارًا ۖ وَمِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ ۖ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (3)
محمداکرم اعوان :
اوروہ ایسا (قادر) ہےکہ اس نےزمین کوپھیلایااوراس میں پہاڑاوردریاپیدافرمائےاوراس میں ہرقسم کےپھلوں سےدودو قسمیں پیدافرمائیں، ڈھانک دیتاہےرات سےدن (کی روشنی) کو، بےشک اس میں سوچنےوالوں کےلیے بہت سےدلائل موجود ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑ اور دریا پیدا کئے اور ہر طرح کے میوؤں کی دو دو قسمیں بنائیں۔ وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے۔ غور کرنے والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں
Sahi International :
And it is He who spread the earth and placed therein firmly set mountains and rivers; and from all of the fruits He made therein two mates; He causes the night to cover the day. Indeed in that are signs for a people who give thought.
وَفِي الْأَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجَاوِرَاتٌ وَجَنَّاتٌ مِّنْ أَعْنَابٍ وَزَرْعٌ وَنَخِيلٌ صِنْوَانٌ وَغَيْرُ صِنْوَانٍ يُسْقَىٰ بِمَاءٍ وَاحِدٍ وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلَىٰ بَعْضٍ فِي الْأُكُلِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ (4)
محمداکرم اعوان :
اورزمین میں کئی طرح کےکھیت ہیں پاس پاس اورانگوروں کےباغ اورکھیتیاں ہیں اورکھجوریں ہیں بعضے توایسےہیں کہ ایک تنےسےاوپرجا کردوتنےہوجاتےہیں اوربعضےنہیں ہوتے (باوجودیکہ) سب کوایک پانی دیاجاتاہےاورہم بعض (پھلوں) کوبعض پرکھانےمیں (لذت میں) فضیلت بخشتےہیں۔ بےشک ان امورمیں (بھی) سمجھ داروں کےلیےدلائل (موجود) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور زمین میں کئی طرح کے قطعات ہیں۔ ایک دوسرے سے ملے ہوئے اور انگور کے باغ اور کھیتی اور کھجور کے درخت۔ بعض کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں اور بعض کی اتنی نہیں ہوتیں (باوجود یہ کہ) پانی سب کو ایک ہی ملتا ہے۔ اور ہم بعض میوؤں کو بعض پر لذت میں فضیلت دیتے ہیں۔ اس میں سمجھنے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں
Sahi International :
And within the land are neighboring plots and gardens of grapevines and crops and palm trees, [growing] several from a root or otherwise, watered with one water; but We make some of them exceed others in [quality of] fruit. Indeed in that are signs for a people who reason.
۞ وَإِن تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ أَإِذَا كُنَّا تُرَابًا أَإِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ ۗ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (5)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ کوتعجب ہواتو (واقعی) ان کا یہ کہنا عجیب ہےکہ جب ہم (مرکر) مٹی ہوجائیں گےتوکیاہم ازسرِنوپیداہوں گے؟ یہی لوگ ہیں جواپنےپروردگارکےمنکرہوئےاورایسے ہی لوگوں کی گردنوں میں طوق ہوں گےاوریہ لوگ دوزخ کےرہنےوالےہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم عجیب بات سننی چاہو تو کافروں کا یہ کہنا عجیب ہے کہ جب ہم (مر کر) مٹی ہو جائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے؟ یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار سے منکر ہوئے ہیں۔ اور یہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی اہل دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے
Sahi International :
And if you are astonished, [O Muhammad] - then astonishing is their saying, "When we are dust, will we indeed be [brought] into a new creation?" Those are the ones who have disbelieved in their Lord, and those will have shackles upon their necks, and those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَقَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِمُ الْمَثُلَاتُ ۗ وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلَىٰ ظُلْمِهِمْ ۖ وَإِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيدُ الْعِقَابِ (6)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ آپ سےعافیت (بھلائی) سےپہلےمصیبت (برائی) کاتقاضا (مطالبہ) کرتےہیں یقیناً ان سےپہلےعذاب(واقع) ہوچکےاوربےشک آپ کاپروردگارلوگوں کوباوجودان کی ناانصافیوں کےمعاف فرمانےوالاہےاوریقیناً آپ کاپروردگارسخت سزادیتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ بھلائی سے پہلے تم سے برائی کے جلد خواستگار یعنی (طالب عذاب) ہیں حالانکہ ان سے پہلے عذاب (واقع) ہوچکے ہیں اور تمہارا پروردگار لوگوں کو باوجود ان کی بےانصافیوں کے معاف کرنے والا ہے۔ اور بےشک تمہارا پروردگار سخت عذاب دینے والا ہے
Sahi International :
They impatiently urge you to bring about evil before good, while there has already occurred before them similar punishments [to what they demand]. And indeed, your Lord is full of forgiveness for the people despite their wrongdoing, and indeed, your Lord is severe in penalty.
وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ ۗ إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرٌ ۖ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ (7)
محمداکرم اعوان :
اورکافر لوگ کہتے ہیں کہ ان پر (وہ) معجزہ (جووہ چاہتےہیں) ان کےرب کی طرف سےکیوں نازل نہیں کیاگیا۔ بےشک آپ (انجام بد سے) ڈرانےوالےہیں اورہرقوم کےلیےراہنماہواکرتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی نازل نہیں ہوئی۔ سو (اے محمدﷺ) تم تو صرف ہدایت کرنے والے ہو اور ہر ایک قوم کے لیے رہنما ہوا کرتا ہے
Sahi International :
And those who disbelieved say, "Why has a sign not been sent down to him from his Lord?" You are only a warner, and for every people is a guide.
اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنثَىٰ وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ ۖ وَكُلُّ شَيْءٍ عِندَهُ بِمِقْدَارٍ (8)
محمداکرم اعوان :
اللہ کوخبر رہتی ہےجوکسی عورت کوحمل رہتاہےاورجوکچھ (ماں کے) پیٹ کےاند کمی اوربیشی ہوتی ہےاورہرشےاُس کےنزدیک ایک اندازےسے (مقرر) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی اس بچے سے واقف ہے جو عورت کے پیٹ میں ہوتا ہے اور پیٹ کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھی (واقف ہے) ۔ اور ہر چیز کا اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے
Sahi International :
Allah knows what every female carries and what the wombs lose [prematurely] or exceed. And everything with Him is by due measure.
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ (9)
محمداکرم اعوان :
وہ پوشیدہ اورظاہرچیزوں کاجاننےوالاہےسب سےبڑا (اور) عالی شان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ دانائے نہاں وآشکار ہے سب سے بزرگ (اور) عالی رتبہ ہے
Sahi International :
[He is] Knower of the unseen and the witnessed, the Grand, the Exalted.
سَوَاءٌ مِّنكُم مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَن جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍ بِاللَّيْلِ وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ (10)
محمداکرم اعوان :
(اُس کے نزدیک) برابرہےتم میں کوئی بات کوچھپائےاور (یا) اسےپکارکرکہے (ظاہرکرے) اورجوشخص رات کوکہیں چھپارہےاوردن (کی روشنی) میں کہیں چلےپھرے۔
فتح محمدجالندھری :
کوئی تم میں سے چپکے سے بات کہے یا پکار کر یا رات کو کہیں چھپ جائے یا دن کی روشنی میں کھلم کھلا چلے پھرے (اس کے نزدیک) برابر ہے
Sahi International :
It is the same [to Him] concerning you whether one conceals [his] speech or one publicizes it and whether one is hidden by night or conspicuous [among others] by day.
لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِّن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ ۗ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ ۚ وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِ مِن وَالٍ (11)
محمداکرم اعوان :
اس کےآگےاورپیچھے اُس (اللہ) کےچوکیدار (فرشتے) ہیں جواللہ کےحکم سےاس کی حفاظت کرتےہیں۔ واقعی اللہ کسی قوم کی حالت میں تبدیلی نہیں فرماتےجب تک کہ وہ اپنی حالت کونہ بدلے۔ اورجب اللہ کسی قوم پرمصیبت کا ارادہ فرمالیتےہیں تواس کےہٹنےکی کوئی صورت نہیں رہتی اوراُس (اللہ) کےسواکوئی اِن کامددگارنہیں ہوتا۔
فتح محمدجالندھری :
اس کے آگے اور پیچھے خدا کے چوکیدار ہیں جو خدا کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ خدا اس (نعمت) کو جو کسی قوم کو (حاصل) ہے نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی حالت کو نہ بدلے۔ اور جب خدا کسی قوم کے ساتھ برائی کا ارادہ کرتا ہے تو پھر وہ پھر نہیں سکتی۔ اور خدا کے سوا ان کا کوئی مددگار نہیں ہوتا
Sahi International :
For each one are successive [angels] before and behind him who protect him by the decree of Allah. Indeed, Allah will not change the condition of a people until they change what is in themselves. And when Allah intends for a people ill, there is no repelling it. And there is not for them besides Him any patron.
هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ (12)
محمداکرم اعوان :
وہی توہےجوتم کو بجلی دکھاتاہےجس میں ڈربھی ہوتاہےاورامیدبھی اوربھاری بادل پیدافرماتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا اور بھاری بھاری بادل پیدا کرتا ہے
Sahi International :
It is He who shows you lightening, [causing] fear and aspiration, and generates the heavy clouds.
وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَاءُ وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ (13)
محمداکرم اعوان :
اورگرجنےوالااس کی پاکی بیان کرتاہےاس کی تعریف کےساتھ اورفرشتے (بھی) اس کےخوف سے۔ اوروہی بجلیاں بھیجتاہےپھرجس پرچاہتاہےانہیں گرا (بھی) دیتاہے اوروہ اللہ کےبارے جھگڑاکرتےہیں۔ اوروہ بڑی قوت والا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور رعد اور فرشتے سب اس کے خوف سے اس کی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے اور وہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔ اور وہ بڑی قوت والا ہے
Sahi International :
And the thunder exalts [Allah] with praise of Him - and the angels [as well] from fear of Him - and He sends thunderbolts and strikes therewith whom He wills while they dispute about Allah; and He is severe in assault.
لَهُ دَعْوَةُ الْحَقِّ ۖ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَسْتَجِيبُونَ لَهُم بِشَيْءٍ إِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى الْمَاءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَالِغِهِ ۚ وَمَا دُعَاءُ الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ (14)
محمداکرم اعوان :
اسی کےلیےپکارنا سچّا ہےاورجن کویہ لوگ اُس کےسواپکارتےہیں وہ ان کی درخواست کواس سےزیادہ منظورنہیں کرسکتےمگرجیسےکوئی شخص پانی کی طرف اپنےدونوں ہاتھ پھیلا دےتاکہ وہ اس کےمنہ تک (اڑکر) آجائےاوروہ (ازخود) اس (کےمنہ) تک آنےوالا نہیں اورکافروں کی پکارمحض بےکار ہے۔
فتح محمدجالندھری :
سودمند پکارنا تو اسی کا ہے اور جن کو یہ لوگ اس کے سوا پکارتے ہیں وہ ان کی پکار کو کسی طرح قبول نہیں کرتے مگر اس شخص کی طرح جو اپنے دونوں ہاتھ پانی کی طرف پھیلا دے تاکہ (دور ہی سے) اس کے منہ تک آ پہنچے حالانکہ وہ (اس تک کبھی بھی) نہیں آسکتا اور (اسی طرح) کافروں کی پکار بیکار ہے
Sahi International :
To Him [alone] is the supplication of truth. And those they call upon besides Him do not respond to them with a thing, except as one who stretches his hands toward water [from afar, calling it] to reach his mouth, but it will not reach it [thus]. And the supplication of the disbelievers is not but in error [i.e. futility].
وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَظِلَالُهُم بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ ۩ (15)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ کےسامنےہرکوئی سجدہ کرتاہے (سرخم کیےہوئےہے) جوکوئی آسمانوں میں اورزمین میں ہےخوشی سےاورمجبوری سےاوران کےسائےبھی صبح اورشام (سجدہ کرتےہیں)۔
فتح محمدجالندھری :
اور جتنی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں ہے خوشی سے یا زبردستی سے خدا کے آگے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام (سجدے کرتے ہیں)
Sahi International :
And to Allah prostrates whoever is within the heavens and the earth, willingly or by compulsion, and their shadows [as well] in the mornings and the afternoons.
قُلْ مَن رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ قُلِ اللَّهُ ۚ قُلْ أَفَاتَّخَذْتُم مِّن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ لَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ نَفْعًا وَلَا ضَرًّا ۚ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ أَمْ هَلْ تَسْتَوِي الظُّلُمَاتُ وَالنُّورُ ۗ أَمْ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ ۚ قُلِ اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (16)
محمداکرم اعوان :
آپ کہیئےآسمانوں اورزمین کاپروردگارکون ہے؟ فرمادیجیئےاللہ ہے (پھر) آپ (یہ) کہیئےکہ کیاتم نےاس کےسوامددگارقراردےرکھےہیں جوخوداپنےنفع ونقصان کابھی کچھ اختیارنہیں رکھتےفرمائیےکیااندھااورآنکھوں والابرابرہیں؟ یااندھیرااورروشنی برابرہوسکتےہیں؟ یاانہوں نےجواللہ کےشریک قراردےرکھےہیں توانہوں نے (کسی چیزکو) پیداکیاجیسے وہ (اللہ) پیدا کرتاہےپھران کوپیداکرناایک سامعلوم ہواہو؟ فرمادیجیئےکہ اللہ ہی ہرچیز کاپیداکرنےوالاہےاوروہ یکتا (اور) غالب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ (تم ہی ان کی طرف سے) کہہ دو کہ خدا۔ پھر (ان سے) کہو کہ تم نے خدا کو چھوڑ کر ایسے لوگوں کو کیوں کارساز بنایا ہے جو خود اپنے نفع ونقصان کا بھی اختیار نہیں رکھتے (یہ بھی) پوچھو کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہیں؟ یا اندھیرا اور اُجالا برابر ہوسکتا ہے؟ بھلا ان لوگوں نے جن کو خدا کا شریک مقرر کیا ہے۔ کیا انہوں نے خدا کی سی مخلوقات پیدا کی ہے جس کے سبب ان کو مخلوقات مشتبہ ہوگئی ہے۔ کہہ دو کہ خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ یکتا (اور) زبردست ہے
Sahi International :
Say, "Who is Lord of the heavens and earth?" Say, "Allah." Say, "Have you then taken besides Him allies not possessing [even] for themselves any benefit or any harm?" Say, "Is the blind equivalent to the seeing? Or is darkness equivalent to light? Or have they attributed to Allah partners who created like His creation so that the creation [of each] seemed similar to them?" Say, "Allah is the Creator of all things, and He is the One, the Prevailing."
أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيًا ۚ وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاءَ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثْلُهُ ۚ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ ۚ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاءً ۖ وَأَمَّا مَا يَنفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ ۚ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ (17)
محمداکرم اعوان :
اسی نےآسمان سےپانی (مینّہ) برسایاپھراس سےاپنی مقدارکےمطابق نالےبہہ نکلےپھروہ سیلاب خس وخاشاک بہالایاجواس (پانی) کےاوپرآرہااورجن چیزوں کوزیوربنانےکےلیےیاسامان بنانےکےلیےآگ کےاندرتپاتےہیں ان میں بھی ایساہی میل (اوپرآجاتا) ہےاس طرح اللہ حق اورباطل کی مثال بیان فرماتےہیں سوجومیل (جھاگ) ہوتاہےتووہ ناکارہ سمجھ کرپھینک دیاجاتاہےاورجوچیزلوگوں کےلیےکارآمدہوتی ہےپس وہ زمین میں (نفع رسانی کےساتھ) رہتی ہےاسی طرح اللہ مثالیں بیان فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اسی نے آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے اپنے اپنے اندازے کے مطابق نالے بہہ نکلے پھر نالے پر پھولا ہوا جھاگ آگیا۔ اور جس چیز کو زیور یا کوئی اور سامان بنانے کے لیے آگ میں تپاتے ہیں اس میں بھی ایسا ہی جھاگ ہوتا ہے۔ اس طرح خدا حق اور باطل کی مثال بیان فرماتا ہے۔ سو جھاگ تو سوکھ کر زائل ہو جاتا ہے۔ اور (پانی) جو لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ زمین میں ٹھہرا رہتا ہے۔ اس طرح خدا (صحیح اور غلط کی) مثالیں بیان فرماتا ہے (تاکہ تم سمجھو)
Sahi International :
He sends down from the sky, rain, and valleys flow according to their capacity, and the torrent carries a rising foam. And from that [ore] which they heat in the fire, desiring adornments and utensils, is a foam like it. Thus Allah presents [the example of] truth and falsehood. As for the foam, it vanishes, [being] cast off; but as for that which benefits the people, it remains on the earth. Thus does Allah present examples.
لِلَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَالَّذِينَ لَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُ لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُ مَعَهُ لَافْتَدَوْا بِهِ ۚ أُولَٰئِكَ لَهُمْ سُوءُ الْحِسَابِ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمِهَادُ (18)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نےاپنےپروردگارکےحکم کوقبول کیاان کی حالت بہت اچھی ہوگی اورجن لوگوں نےاس کوقبول نہ کیااگرروئےزمین کےسارے خزانےان کےبس میں ہوں اوران کےساتھ اتنےہی اوربھی تووہ نجات کےبدلےدینا چاہیں (توبھی نجات کہاں) ان لوگوں کاسخت حساب ہوگااوران کاٹھکانہ جہنم ہےاوروہ بہت بری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے خدا کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت بہتر ہوگی۔ اور جنہوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سب خزانے ان کے اختیار میں ہوں تو وہ سب کے سب اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور (نجات کے) بدلے میں صرف کرڈالیں (مگر نجات کہاں؟) ایسے لوگوں کا حساب بھی برا ہوگا۔ اور ان کا ٹھکانا بھی دوزخ ہے۔ اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
For those who have responded to their Lord is the best [reward], but those who did not respond to Him - if they had all that is in the earth entirely and the like of it with it, they would [attempt to] ransom themselves thereby. Those will have the worst account, and their refuge is Hell, and wretched is the resting place.
۞ أَفَمَن يَعْلَمُ أَنَّمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْمَىٰ ۚ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ (19)
محمداکرم اعوان :
بھلاجوشخص یہ جانتاہےکہ آپ پرجوکچھ آپ کےپروردگارکی طرف سےاتاراگیاہےحق ہے، وہ اس شخص کی طرح ہوسکتاہےجواندھاہے؟ بےشک نصیحت توعقل مندلوگ ہی قبول کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو اندھا ہے اور سمجھتے تو وہی ہیں جو عقلمند ہیں
Sahi International :
Then is he who knows that what has been revealed to you from your Lord is the truth like one who is blind? They will only be reminded who are people of understanding -
الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَلَا يَنقُضُونَ الْمِيثَاقَ (20)
محمداکرم اعوان :
جولوگ اللہ سےکیےگئےعہد کوپوراکرتےہیں اوراقرارکوتوڑتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو خدا کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اقرار کو نہیں توڑتے
Sahi International :
Those who fulfill the covenant of Allah and do not break the contract,
وَالَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ (21)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ ایسےہیں کہ جن (رشتوں) کواللہ نےجوڑےرکھنےکاحکم دیاہےان کوجوڑےرکھتےہیں اوراپنےپروردگارسےڈرتےہیں اوربُرےحساب سےخوف کھاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو جوڑے رکھتے اور اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے اور برے حساب سے خوف رکھتے ہیں
Sahi International :
And those who join that which Allah has ordered to be joined and fear their Lord and are afraid of the evil of [their] account,
وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ (22)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اپنےپروردگارکی رضامندی حاصل کرنےکےلیے (گناہ سے) صبرکرتےہیں اورنمازکوقائم رکھتےہیں اورجوروزی ہم نےان کودی ہےاس میں سےپوشیدہ بھی اورظاہربھی (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتےہیں اورنیکی سے بُرائی کودورکرتےہیں ان ہی لوگوں کےلیےعاقبت کاگھرہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے
Sahi International :
And those who are patient, seeking the countenance of their Lord, and establish prayer and spend from what We have provided for them secretly and publicly and prevent evil with good - those will have the good consequence of [this] home -
جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَن صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ ۖ وَالْمَلَائِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِم مِّن كُلِّ بَابٍ (23)
محمداکرم اعوان :
ہمیشہ رہنےکےلیےباغات ہیں جن میں یہ داخل ہوں گےاوران کےماں باپ اوران کی بیویوں اوران کی اولاد میں سےجونیکوکارہوں گے (وہ بھی داخل ہوں گے) اورفرشتےان کےپاس ہردروازےسےآتےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) ہمیشہ رہنے کے باغات جن میں وہ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں سے جو نیکوکار ہوں گے وہ بھی (بہشت میں جائیں گے) اور فرشتے (بہشت کے) ہر ایک دروازے سے ان کے پاس آئیں گے
Sahi International :
Gardens of perpetual residence; they will enter them with whoever were righteous among their fathers, their spouses and their descendants. And the angels will enter upon them from every gate, [saying],
سَلَامٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْتُمْ ۚ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ (24)
محمداکرم اعوان :
(اورکہیں گے) سلامتی ہوتم پریہ تمہاری ثابت قدمی کا بدلہ ہےسوآخرت کا گھرکیاخوب (گھر) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور کہیں گے) تم پر رحمت ہو (یہ) تمہاری ثابت قدمی کا بدلہ ہے اور عاقبت کا گھر خوب (گھر) ہے
Sahi International :
"Peace be upon you for what you patiently endured. And excellent is the final home."
وَالَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ ۙ أُولَٰئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ (25)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اللہ کےوعدوں کوپختہ کرنےکےبعد توڑتےہیں اورجن (رشتوں) کواللہ نےجوڑےرکھنےکاحکم دیاہےان کوقطع کردیتےہیں اورزمین میں فسادکرتےہیں ایسےہی لوگوں کےلیےلعنت ہےاوران کےلیےگھربھی براہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ خدا سے عہد واثق کر کے اس کو توڑ ڈالتے اور (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو قطع کر دیتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں۔ ایسوں پر لعنت ہے اور ان کے لیے گھر بھی برا ہے
Sahi International :
But those who break the covenant of Allah after contracting it and sever that which Allah has ordered to be joined and spread corruption on earth - for them is the curse, and they will have the worst home.
اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ وَفَرِحُوا بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مَتَاعٌ (26)
محمداکرم اعوان :
اللہ جس کاچاہتےہیں رزق زیادہ کردیتےہیں اور (جس کاچاہتےہیں) تنگ کردیتےہیں اوریہ (کافر) دنیاکی زندگی پہ خوش ہورہےہیں اوردنیاکی زندگی آخرت کےمقابلہ میں بہت تھوڑاسامان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور (جس کا چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ اور کافر لوگ دنیا کی زندگی پر خوش ہو رہے ہیں اور دنیا کی زندگی آخرت (کے مقابلے) میں (بہت) تھوڑا فائدہ ہے
Sahi International :
Allah extends provision for whom He wills and restricts [it]. And they rejoice in the worldly life, while the worldly life is not, compared to the Hereafter, except [brief] enjoyment.
وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ ۗ قُلْ إِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ أَنَابَ (27)
محمداکرم اعوان :
اورکافرکہتےہیں ان پر (ہمارےفرمائشی معجزوں میں سے) کوئی معجزہ ان کےپروردگارکی طرف سےکیوں نازل نہیں کیاگیاآپ فرمادیجیئےکہ بےشک اللہ جس کوچاہتےہیں گمراہ کردیتےہیں اورجوان کی طرف رجوع کرتا (متوجہ ہوتا) ہےاس کواپنی طرف راستہ دکھادیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جو (اس کی طرف) رجوع ہوتا ہے اس کو اپنی طرف کا رستہ دکھاتا ہے
Sahi International :
And those who disbelieved say, "Why has a sign not been sent down to him from his Lord?" Say, [O Muhammad], "Indeed, Allah leaves astray whom He wills and guides to Himself whoever turns back [to Him] -
الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللَّهِ ۗ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (28)
محمداکرم اعوان :
(مرادوہ لوگ ہیں) جولوگ ایمان لائےاوراللہ کےذکرسےان کےدلوں کواطمینان ہوتاہے۔ یادرکھو! اللہ کےذکرسےہی دل اطمینان پاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) جو لوگ ایمان لاتے اور جن کے دل یادِ خدا سے آرام پاتے ہیں (ان کو) اور سن رکھو کہ خدا کی یاد سے دل آرام پاتے ہیں
Sahi International :
Those who have believed and whose hearts are assured by the remembrance of Allah. Unquestionably, by the remembrance of Allah hearts are assured."
الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَىٰ لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ (29)
محمداکرم اعوان :
جولوگ ایمان لائےاورنیک کام کیے، ان کےلیےخوش حالی ہےاورنیک انجام ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کے لیے خوشحالی اور عمدہ ٹھکانہ ہے
Sahi International :
Those who have believed and done righteous deeds - a good state is theirs and a good return.
كَذَٰلِكَ أَرْسَلْنَاكَ فِي أُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهَا أُمَمٌ لِّتَتْلُوَ عَلَيْهِمُ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَهُمْ يَكْفُرُونَ بِالرَّحْمَٰنِ ۚ قُلْ هُوَ رَبِّي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ مَتَابِ (30)
محمداکرم اعوان :
اسی طرح ہم نےآپ کوایک ایسی امت میں (پیغمبربناکر) بھیجاہےیقیناًجس سےپہلےبہت سی امتیں گزرچکی ہیں تاکہ آپ ان کووہ (کتاب) پڑھ کرسنائیں جوہم نےآپ پروحی کےذریعےبھیجی ہےاوریہ لوگ بڑےرحمت والے (اللہ) کونہیں مانتے۔ فرمادیجیئےکہ وہ میراپروردگارہےاُس کےعلاوہ کوئی عبادت کامستحق نہیں میں نےاُسی پربھروسہ کیااوراسی کی طرف رجوع کرتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(جس طرح ہم اور پیغمبر بھیجتے رہے ہیں) اسی طرح (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو اس امت میں جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں بھیجا ہے تاکہ تم ان کو وہ (کتاب) جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے پڑھ کر سنا دو اور یہ لوگ رحمٰن کو نہیں مانتے۔ کہہ دو وہی تو میرا پروردگار ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں
Sahi International :
Thus have We sent you to a community before which [other] communities have passed on so you might recite to them that which We revealed to you, while they disbelieve in the Most Merciful. Say, "He is my Lord; there is no deity except Him. Upon Him I rely, and to Him is my return."
وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَىٰ ۗ بَل لِّلَّهِ الْأَمْرُ جَمِيعًا ۗ أَفَلَمْ يَيْأَسِ الَّذِينَ آمَنُوا أَن لَّوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعًا ۗ وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِّن دَارِهِمْ حَتَّىٰ يَأْتِيَ وَعْدُ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ (31)
محمداکرم اعوان :
اوراگرقرآن ایساہوتاکہ اس (کی تاثیر) سےپہاڑچل پڑتےیااس سےزمین پھٹ جاتی یااس کےساتھ (ذریعہ) مُردوں سےباتیں کرادی جاتیں (توبھی یہ نہ مانتے) بلکہ سب باتیں اللہ ہی کےاختیارمیں ہیں۔ توکیاایمان والوں کوتسلی نہیں ہوئی کہ اگراللہ چاہتےتوتمام لوگوں کوضرورہدایت فرمادیتےاورکافرتوہمیشہ ایسےحال میں رہتےہیں کہ ان کےاعمال (بد) کی وجہ سےان پرمصیبت آتی رہتی ہےیاان کی بستی کےقریب نازل ہوتی رہےگی یہاں تک کہ اللہ کاوعدہ آجائےگایقیناًاللہ وعدہ کےخلاف نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا کہ اس (کی تاثیر) سے پہاڑ چل پڑتے یا زمین پھٹ جاتی یا مردوں سے کلام کرسکتے۔ (تو یہی قرآن ان اوصاف سے متصف ہوتا مگر) بات یہ ہے کہ سب باتیں خدا کے اختیار میں ہیں تو کیا مومنوں کو اس سے اطمینان نہیں ہوا کہ اگر خدا چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت کے رستے پر چلا دیتا۔ اور کافروں پر ہمیشہ ان کے اعمال کے بدلے بلا آتی رہے گی یا ان کے مکانات کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ خدا کا وعدہ آپہنچے۔ بےشک خدا وعدہ خلاف نہیں کرتا
Sahi International :
And if there was any qur'an by which the mountains would be removed or the earth would be broken apart or the dead would be made to speak, [it would be this Qur'an], but to Allah belongs the affair entirely. Then have those who believed not accepted that had Allah willed, He would have guided the people, all of them? And those who disbelieve do not cease to be struck, for what they have done, by calamity - or it will descend near their home - until there comes the promise of Allah. Indeed, Allah does not fail in [His] promise.
وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَأَمْلَيْتُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ ۖ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ (32)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک بہت سےپیغمبروں سےجوآپ سےپہلےہوئے، تمسخر ہوتےرہےہیں۔ پس ہم نےکافروں کومہلت دی پھران کوپکڑلیا سو (دیکھ لیں) ہماراعذاب کیساتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے پہلے بھی رسولوں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں تو ہم نے کافروں کو مہلت دی پھر پکڑ لیا۔ سو (دیکھ لو کہ) ہمارا عذاب کیسا تھا
Sahi International :
And already were [other] messengers ridiculed before you, and I extended the time of those who disbelieved; then I seized them, and how [terrible] was My penalty.
أَفَمَنْ هُوَ قَائِمٌ عَلَىٰ كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ ۗ وَجَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ قُلْ سَمُّوهُمْ ۚ أَمْ تُنَبِّئُونَهُ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي الْأَرْضِ أَم بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ ۗ بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مَكْرُهُمْ وَصُدُّوا عَنِ السَّبِيلِ ۗ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ (33)
محمداکرم اعوان :
توبھلاجوہستی ہرشخص کےاعمال کی (ہروقت) نگہبان (باخبر) ہواور (جو) ان لوگوں نےاللہ کےشریک مقررکررکھےہیں (جن کوکوئی خبرنہیں، برابرہوسکتےہیں؟) فرمائیےکہ ذراان کےنام تولو۔ یاتم اُس (اللہ) کوایسی بات کی خبردیتےہوجس کووہ زمین میں (کہیں بھی) نہیں جانتایامحض ظاہری (جھوٹی) بات کرتےہو۔ بلکہ کافروں کوان کےفریب خوبصورت لگتےہیں اور (اسی وجہ سے) وہ (ہدایت کے) راستےسےروک دیئےگئےہیں اورجس کواللہ گمراہی میں رکھےسواس کوکوئی ہدایت پرلانےوالانہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو کیا جو (خدا) ہر متنفس کے اعمال کا نگراں (ونگہباں) ہے (وہ بتوں کی طرح بےعلم وبےخبر ہوسکتا ہے) اور ان لوگوں نے خدا کے شریک مقرر کر رکھے ہیں۔ ان سے کہو کہ (ذرا) ان کے نام تو لو۔ کیا تم اسے ایسی چیزیں بتاتے ہو جس کو وہ زمین میں (کہیں بھی) معلوم نہیں کرتا یا (محض) ظاہری (باطل اور جھوٹی) بات کی (تقلید کرتے ہو) اصل یہ ہے کہ کافروں کو ان کے فریب خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔ اور وہ (ہدایت کے) رستے سے روک لیے گئے ہیں۔ اور جسے خدا گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں
Sahi International :
Then is He who is a maintainer of every soul, [knowing] what it has earned, [like any other]? But to Allah they have attributed partners. Say, "Name them. Or do you inform Him of that which He knows not upon the earth or of what is apparent of speech?" Rather, their [own] plan has been made attractive to those who disbelieve, and they have been averted from the way. And whomever Allah leaves astray - there will be for him no guide.
لَّهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَقُّ ۖ وَمَا لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِن وَاقٍ (34)
محمداکرم اعوان :
ان کےلیےدنیاکی زندگی میں بھی عذاب ہےاورآخرت کاعذاب توبہت ہی سخت ہےاوران کواللہ (کےعذاب) سےکوئی بچانےوالابھی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان کو دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی سخت ہے۔ اور ان کو خدا (کے عذاب سے) کوئی بھی بچانے والا نہیں
Sahi International :
For them will be punishment in the life of [this] world, and the punishment of the Hereafter is more severe. And they will not have from Allah any protector.
۞ مَّثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ۖ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ أُكُلُهَا دَائِمٌ وَظِلُّهَا ۚ تِلْكَ عُقْبَى الَّذِينَ اتَّقَوا ۖ وَّعُقْبَى الْكَافِرِينَ النَّارُ (35)
محمداکرم اعوان :
جس جنت کاپرہیزگاروں سےوعدہ کیاگیاہےاس کےاوصاف یہ ہیں کہ اس کےتابع نہریں بہہ رہی ہیں اوراس کاپھل ہمیشہ رہنےوالاہےاوراس کاسایہ بھی۔ یہ ان لوگوں کاانجام ہےجوپرہیزگارہیں اورکافروں کاانجام آگ (دوزخ) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جس باغ کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کے اوصاف یہ ہیں کہ اس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس کے پھل ہمیشہ (قائم رہنے والے) ہیں اور اس کے سائے بھی۔ یہ ان لوگوں کا انجام ہے جو متقی ہیں۔ اور کافروں کا انجام دوزخ ہے
Sahi International :
The example of Paradise, which the righteous have been promised, is [that] beneath it rivers flow. Its fruit is lasting, and its shade. That is the consequence for the righteous, and the consequence for the disbelievers is the Fire.
وَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَفْرَحُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ ۖ وَمِنَ الْأَحْزَابِ مَن يُنكِرُ بَعْضَهُ ۚ قُلْ إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ وَلَا أُشْرِكَ بِهِ ۚ إِلَيْهِ أَدْعُو وَإِلَيْهِ مَآبِ (36)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں کوہم نےکتاب دی وہ اس (کتاب) سےخوش ہوتےہیں جوآپ پرنازل فرمائی گئی ہےاوربعض لوگ (فرقے) ایسےہیں کہ اس کی کچھ باتوں کاانکارکرتےہیں۔ فرمادیجیئےکہ بےشک مجھے یہی حکم ہواہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اورکسی کواُس کاشریک نہ بناؤں میں اُسی کی طرف بلاتاہوں اوراُسی کی طرف مجھےلوٹ کرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس (کتاب) سے جو تم پر نازل ہوئی ہے خوش ہوتے ہیں اور بعض فرقے اس کی بعض باتیں نہیں بھی مانتے۔ کہہ دو کہ مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ خدا ہی کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤں۔ میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹنا ہے
Sahi International :
And [the believers among] those to whom We have given the [previous] Scripture rejoice at what has been revealed to you, [O Muhammad], but among the [opposing] factions are those who deny part of it. Say, "I have only been commanded to worship Allah and not associate [anything] with Him. To Him I invite, and to Him is my return."
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ حُكْمًا عَرَبِيًّا ۚ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَمَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا وَاقٍ (37)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح ہم نےاس (قرآن) کونازل فرمایایہ ایک فرمان ہےعربی زبان میں اوراگرآپ (بفرضِ محال) ان کی خواہشات کی پیروی کرنےلگیں اس کےبعد کہ آپ کےپاس (صحیح) علم پہنچ چکاتواللہ کےمقابلے میں نہ کوئی آپ کامددگارہوگااورنہ بچانےوالا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان نازل کیا ہے۔ اور اگر تم علم (ودانش) آنے کے بعد ان لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے چلو گے تو خدا کے سامنے کوئی نہ تمہارا مددگار ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا
Sahi International :
And thus We have revealed it as an Arabic legislation. And if you should follow their inclinations after what has come to you of knowledge, you would not have against Allah any ally or any protector.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً ۚ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ (38)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےآپ سےپہلےبہت سےپیغمبربھیجےاوران کوبیویاں اوراولادبھی دی اورکسی پیغمبرکےاختیارمیں یہ بات نہ تھی کہ اللہ کےحکم کےبغیرکوئی آیت (نشانی) لائےہرزمانےکےمناسب (خاص خاص) احکام ہوتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے۔ اور ان کو بیبیاں اور اولاد بھی دی تھی ۔اور کسی پیغمبر کے اختیار کی بات نہ تھی کہ خدا کے حکم کے بغیر کوئی نشانی لائے۔ ہر (حکم) قضا (کتاب میں) مرقوم ہے
Sahi International :
And We have already sent messengers before you and assigned to them wives and descendants. And it was not for a messenger to come with a sign except by permission of Allah. For every term is a decree.
يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ۖ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِ (39)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی جس کوچاہتاہےمٹادیتاہےاور (جس کوچاہے) باقی رکھتاہےاوراُسی کےپاس اصل کتاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا جس کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) قائم رکھتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے
Sahi International :
Allah eliminates what He wills or confirms, and with Him is the Mother of the Book.
وَإِن مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ (40)
محمداکرم اعوان :
اورجس بات (عذاب) کاہم ان سےوعدہ کررہےہیں اگراس میں سےبعض آپ کودکھائیں یاآپ کی مدت حیات پوری فرمادیں توبےشک آپ کاکام احکام کاپہنچا دیناہےاورہماراکام حساب لیناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم کوئی عذاب جس کا ان لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں تمہیں دکھائیں (یعنی تمہارے روبرو ان پر نازل کریں) یا تمہاری مدت حیات پوری کر دیں (یعنی تمہارے انتقال کے بعد عذاب بھیجیں) تو تمہارا کام (ہمارے احکام کا) پہنچا دینا ہے اور ہمارا کام حساب لینا ہے
Sahi International :
And whether We show you part of what We promise them or take you in death, upon you is only the [duty of] notification, and upon Us is the account.
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۚ وَاللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ ۚ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ (41)
محمداکرم اعوان :
کیاوہ نہیں دیکھتےکہ ہم زمین کواس کی (چاروں) اطراف سےکم کرتےچلےآتےہیں اوراللہ (جوچاہتےہیں) حکم فرماتےہیں کوئی ان کےحکم کوہٹانہیں سکتااوروہ بہت جلدحساب لینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں۔ اور خدا (جیسا چاہتا ہے) حکم کرتا ہے کوئی اس کے حکم کا رد کرنے والا نہیں۔ اور وہ جلد حساب لینے والا ہے
Sahi International :
Have they not seen that We set upon the land, reducing it from its borders? And Allah decides; there is no adjuster of His decision. And He is swift in account.
وَقَدْ مَكَرَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَلِلَّهِ الْمَكْرُ جَمِيعًا ۖ يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ ۗ وَسَيَعْلَمُ الْكُفَّارُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ (42)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًان سےپہلے (کافر) لوگوں نےتدبیریں کیں سوسب تدبیرتواللہ ہی کی ہے۔ ہرشخص جوکچھ کررہاہےوہ (اللہ) اسےجانتےہیں اورکافروں کوبھی جلدمعلوم ہوجائےگاکہ آخرت کاگھرکس کےلیےہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی (بہتری) چالیں چلتے رہے ہیں سو چال تو سب الله ہی کی ہے ہر متنفس جو کچھ کر رہا ہے وہ اسے جانتا ہے۔ اور کافر جلد معلوم کریں گے کہ عاقبت کا گھر (یعنی انجام محمود) کس کے لیے ہے
Sahi International :
And those before them had plotted, but to Allah belongs the plan entirely. He knows what every soul earns, and the disbelievers will know for whom is the final home.
وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَسْتَ مُرْسَلًا ۚ قُلْ كَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِندَهُ عِلْمُ الْكِتَابِ (43)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کافرلوگ کہہ رہےہیں کہ آپ (معاذاللہ) پیغمبرنہیں آپ فرمادیجیئےکہ میرےاورتمہارےدرمیان اللہ اوروہ شخص جس کےپاس (آسمانی) کتاب کاعلم ہے،گواہ کافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ تم (خدا کے) رسول نہیں ہو۔ کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا اور وہ شخص جس کے پاس کتاب (آسمانی) کا علم ہے گواہ کافی ہیں
Sahi International :
And those who have disbelieved say, "You are not a messenger." Say, [O Muhammad], "Sufficient is Allah as Witness between me and you, and [the witness of] whoever has knowledge of the Scripture."