Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا (1)
محمداکرم اعوان :
اے لوگو! اپنےپروردگار (اللہ) سے ڈروجس نےتم کوایک جاندارسےپیدا کیااوراس میں سےاس کاجوڑاپیداکیااوران دونوں میں سےبہت سےمرداورعورتیں (روئےزمین پر ) پھیلائیں اوراس اللہ سےڈروجس کےنام سےتم ایک دوسرے سےمطالبہ کیا کرتےہواورقرابت سےبھی (ڈرو ) یقیناًاللہ تم پرنگہبان ہیں (دیکھ رہےہیں ) ۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا (یعنی اول) اس سے اس کا جوڑا بنایا۔ پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد وعورت (پیدا کرکے روئے زمین پر) پھیلا دیئے۔ اور خدا سے جس کے نام کو تم اپنی حاجت بر آری کا ذریعہ بناتے ہو ڈرو اور (قطع مودت) ارحام سے (بچو) کچھ شک نہیں کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے
Sahi International :
O mankind, fear your Lord, who created you from one soul and created from it its mate and dispersed from both of them many men and women. And fear Allah, through whom you ask one another, and the wombs. Indeed Allah is ever, over you, an Observer.
وَآتُوا الْيَتَامَىٰ أَمْوَالَهُمْ ۖ وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ ۖ وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَهُمْ إِلَىٰ أَمْوَالِكُمْ ۚ إِنَّهُ كَانَ حُوبًا كَبِيرًا (2)
محمداکرم اعوان :
اوریتیموں کوان کےمال دواورناپاک سےپاک کوتبدیل نہ کرواوران کےمال اپنےمال میں ملاکرمت کھاؤیقیناً یہ بڑاگناہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یتیموں کا مال (جو تمہاری تحویل میں ہو) ان کے حوالے کردو اور ان کے پاکیزہ (اور عمدہ) مال کو (اپنے ناقص اور) برے مال سے نہ بدلو۔ اور نہ ان کا مال اپنے مال میں ملا کر کھاؤ۔ کہ یہ بڑا سخت گناہ ہے
Sahi International :
And give to the orphans their properties and do not substitute the defective [of your own] for the good [of theirs]. And do not consume their properties into your own. Indeed, that is ever a great sin.
وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَىٰ فَانكِحُوا مَا طَابَ لَكُم مِّنَ النِّسَاءِ مَثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ ۖ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَلَّا تَعُولُوا (3)
محمداکرم اعوان :
اگرتم کویہ ڈرہوکہ تم یتیم لڑکیوں کےبارے میں انصاف نہ کرسکوگےتوان کےسواجوعورتیں تمہیں پسند ہیں دوسے اورتین سےاورچارسےنکاح کروپھراگرتمہیں یہ ڈرہوکہ انصاف نہ کرسکوگےتوایک ہی بی بی پربس کرویا وہ لونڈی جس کےتم مالک ہو۔ اس میں بےانصافی نہ ہونےکی امید قریب ترہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم کو اس بات کا خوف ہو کہ یتیم لڑکیوں کے بارےانصاف نہ کرسکوگے تو ان کے سوا جو عورتیں تم کو پسند ہوں دو دو یا تین تین یا چار چار ان سے نکاح کرلو۔ اور اگر اس بات کا اندیشہ ہو کہ (سب عورتوں سے) یکساں سلوک نہ کرسکو گے تو ایک عورت (کافی ہے) یا لونڈی جس کے تم مالک ہو۔ اس سے تم بےانصافی سے بچ جاؤ گے
Sahi International :
And if you fear that you will not deal justly with the orphan girls, then marry those that please you of [other] women, two or three or four. But if you fear that you will not be just, then [marry only] one or those your right hand possesses. That is more suitable that you may not incline [to injustice].
وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً ۚ فَإِن طِبْنَ لَكُمْ عَن شَيْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَّرِيئًا (4)
محمداکرم اعوان :
اورعورتوں کوان کےمہرخوشی سےدو (ہاں ) پھراگروہ اپنی مرضی سےتمہیں اس میں سےکچھ معاف کردیں تواسے ذوق وشوق سےکھا لو۔
فتح محمدجالندھری :
اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دے دیا کرو۔ ہاں اگر وہ اپنی خوشی سے اس میں سے کچھ تم کو چھوڑ دیں تو اسے ذوق شوق سے کھالو
Sahi International :
And give the women [upon marriage] their [bridal] gifts graciously. But if they give up willingly to you anything of it, then take it in satisfaction and ease.
وَلَا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ الَّتِي جَعَلَ اللَّهُ لَكُمْ قِيَامًا وَارْزُقُوهُمْ فِيهَا وَاكْسُوهُمْ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا (5)
محمداکرم اعوان :
اورناسمجھوں کواپنےوہ مال جسےاللہ نےتمہارےلیےمعیشت کاسبب بنایا ہےمت دواوران کو اس میں سےکھلاؤاوران کوپہناؤاوران سےاچھی بات کہتےرہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور بےعقلوں کو ان کا مال جسے خدا نے تم لوگوں کے لئے سبب معیشت بنایا ہے مت دو (ہاں) اس میں سے ان کو کھلاتے اور پہناتے رہے اور ان سے معقول باتیں کہتے رہو
Sahi International :
And do not give the weak-minded your property, which Allah has made a means of sustenance for you, but provide for them with it and clothe them and speak to them words of appropriate kindness.
وَابْتَلُوا الْيَتَامَىٰ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ فَإِنْ آنَسْتُم مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوا إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ ۖ وَلَا تَأْكُلُوهَا إِسْرَافًا وَبِدَارًا أَن يَكْبَرُوا ۚ وَمَن كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ ۖ وَمَن كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ ۚ فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُوا عَلَيْهِمْ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ حَسِيبًا (6)
محمداکرم اعوان :
اوریتیموں کوآزمالیا کروجب تک کہ وہ نکاح (کی عمر) کو پہنچیں پھراگرتم ان میں عقل کی پختگی دیکھوتوان کامال ان کےحوالےکردواوراس کوفضول خرچی اورجلدی سےمت کھاؤ (اس خیال سے ) کہ یہ بڑے ہوجائیں گے۔ اورجو شخص آسودہ حال ہوتواس کو (اس مال سے) بچناچاہیئےاورجوکوئی حاجت مند ہوتو وہ مناسب مقدارسےکچھ کھائے پھرجب تم ان کامال ان کےحوالےکروتواس پرگواہ کرلیا کرواوراللہ حساب لینےوالےکافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یتمیوں کو بالغ ہونے تک کام کاج میں مصروف رکھو پھر (بالغ ہونے پر) اگر ان میں عقل کی پختگی دیکھو تو ان کا مال ان کے حوالے کردو اور اس خوف سے کہ وہ بڑے ہوجائیں گے (یعنی بڑے ہو کر تم سے اپنا مال واپس لے لیں گے) اس کو فضول خرچی اور جلدی میں نہ اڑا دینا۔ جو شخص آسودہ حال ہو اس کو (ایسے مال سے قطعی طور پر) پرہیز رکھنا چاہیئے اور جو بے مقدور ہو وہ مناسب طور پر (یعنی بقدر خدمت) کچھ لے لے اور جب ان کا مال ان کے حوالے کرنے لگو تو گواہ کرلیا کرو۔ اور حقیقت میں تو خدا ہی (گواہ اور) حساب لینے والا کافی ہے
Sahi International :
And test the orphans [in their abilities] until they reach marriageable age. Then if you perceive in them sound judgement, release their property to them. And do not consume it excessively and quickly, [anticipating] that they will grow up. And whoever, [when acting as guardian], is self-sufficient should refrain [from taking a fee]; and whoever is poor - let him take according to what is acceptable. Then when you release their property to them, bring witnesses upon them. And sufficient is Allah as Accountant.
لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ ۚ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا (7)
محمداکرم اعوان :
جو (مال) ماں باپ اورقرابت دارچھوڑمریں اس میں مردوں کا بھی حصہ ہےاورجو (مال) ماں باپ اورقرابت دارچھوڑمریں اس میں عورتوں کابھی حصہ ہےوہ تھوڑاہویابہت یہ حصہ (اللہ کا) مقررکیاہواہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مریں تھوڑا ہو یا بہت۔ اس میں مردوں کا بھی حصہ ہے اور عورتوں کا بھی یہ حصے (خدا کے) مقرر کئے ہوئے ہیں
Sahi International :
For men is a share of what the parents and close relatives leave, and for women is a share of what the parents and close relatives leave, be it little or much - an obligatory share.
وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُم مِّنْهُ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا (8)
محمداکرم اعوان :
اورجب ترکہ تقسیم ہونےکےوقت (دورکے) رشتہ داراوریتیم اورمساکین آموجودہوں توان کوبھی اس میں سےکچھ دےدواوران سےاچھی طرح سےبات کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب میراث کی تقسیم کے وقت (غیر وارث) رشتہ دار اور یتیم اور محتاج آجائیں تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دے دیا کرو۔ اور شیریں کلامی سے پیش آیا کرو
Sahi International :
And when [other] relatives and orphans and the needy are present at the [time of] division, then provide for them [something] out of the estate and speak to them words of appropriate kindness.
وَلْيَخْشَ الَّذِينَ لَوْ تَرَكُوا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً ضِعَافًا خَافُوا عَلَيْهِمْ فَلْيَتَّقُوا اللَّهَ وَلْيَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا (9)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں کوڈرناچاہیئےکہ اگروہ اپنےبعدچھوٹےبچےچھوڑجائیں توانھیں ان کی (کتنی) فکرہوپس ان کواللہ سےڈرناچاہیئےاورسیدھی بات کہنی چاہیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ایسے لوگوں کو ڈرنا چاہیئے جو (ایسی حالت میں ہوں کہ) اپنے بعد ننھے ننھے بچے چھوڑ جائیں اور ان کو ان کی نسبت خوف ہو (کہ ان کے مرنے کے بعد ان بیچاروں کا کیا حال ہوگا) پس چاہیئے کہ یہ لوگ خدا سے ڈریں اور معقول بات کہیں
Sahi International :
And let those [executors and guardians] fear [injustice] as if they [themselves] had left weak offspring behind and feared for them. So let them fear Allah and speak words of appropriate justice.
إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَىٰ ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا ۖ وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا (10)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ زیادتی کرتےہوئےیتیموں کامال کھاتےہیں وہ اپنےپیٹ میں صرف آگ بھررہےہیں اورعنقریب جلتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
لوگ یتیموں کا مال ناجائز طور پر کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہیں۔ اور دوزخ میں ڈالے جائیں گے
Sahi International :
Indeed, those who devour the property of orphans unjustly are only consuming into their bellies fire. And they will be burned in a Blaze.
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ ۖ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ ۚ وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَدٌ ۚ فَإِن لَّمْ يَكُن لَّهُ وَلَدٌ وَوَرِثَهُ أَبَوَاهُ فَلِأُمِّهِ الثُّلُثُ ۚ فَإِن كَانَ لَهُ إِخْوَةٌ فَلِأُمِّهِ السُّدُسُ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ لَا تَدْرُونَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا ۚ فَرِيضَةً مِّنَ اللَّهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا (11)
محمداکرم اعوان :
اللہ تم کوتمہاری اولادکےبارےحکم دیتےہیں کہ ایک لڑکےکاحصہ دولڑکیوں کےحصےکےبرابرہےپھراگرصرف لڑکیاں ہی ہوں دوسےزیادہ بھی ہوں تومرنےوالےکےترکےسےان کودوتہائی ملےگااوراگرایک ہی لڑکی ہوتواس کونصف ملےگااوراس کےماں باپ دونوں میں سےہرایک کےلیےمرنےوالےکےترکہ سےچھٹاحصہ ہےاگراس (مرنےوالی) کی کچھ اولادہو۔ پس اگراس کےکوئی اولادنہ ہواوراس کےماں باپ ہی اس کےوارث ہوں تواس کی ماں کاحصہ ایک تہائی ہےپھراگراس کےایک سےزیادہ بہن بھائی ہوں تواس کی ماں کوچھٹاحصہ ملےگا (اورباقی باپ کوملےگا) وصیت جواس نےکی ہوپوری کرنےیاقرض اداکرنے کےبعد۔ تمہارے آباءاورتمہارےبیٹےتم نہیں جانتےکہ فائدےکےلحاظ سےتمہارےلیےان میں سےکون بہترہے یہ (حصے) اللہ کےمقررکیئے ہوئے ہیں یقیناًاللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تمہاری اولاد کے بارے میں تم کو ارشاد فرماتا ہے کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے حصے کے برابر ہے۔ اور اگر اولاد میت صرف لڑکیاں ہی ہوں (یعنی دو یا) دو سے زیادہ تو کل ترکے میں ان کادو تہائی۔ اور اگر صرف ایک لڑکی ہو تو اس کا حصہ نصف۔ اور میت کے ماں باپ کا یعنی دونوں میں سے ہر ایک کا ترکے میں چھٹا حصہ بشرطیکہ میت کے اولاد ہو۔ اور اگر اولاد نہ ہو اور صرف ماں باپ ہی اس کے وارث ہوں تو ایک تہائی ماں کا حصہ۔ اور اگر میت کے بھائی بھی ہوں تو ماں کا چھٹا حصہ۔ (اور یہ تقسیم ترکہ میت کی) وصیت (کی تعمیل) کے بعد جو اس نے کی ہو یا قرض کے (ادا ہونے کے بعد جو اس کے ذمے ہو عمل میں آئے گی) تم کو معلوم نہیں کہ تمہارے باپ دادؤں اور بیٹوں پوتوں میں سے فائدے کے لحاظ سے کون تم سے زیادہ قریب ہے، یہ حصے خدا کے مقرر کئے ہوئے ہیں اور خدا سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے
Sahi International :
Allah instructs you concerning your children: for the male, what is equal to the share of two females. But if there are [only] daughters, two or more, for them is two thirds of one's estate. And if there is only one, for her is half. And for one's parents, to each one of them is a sixth of his estate if he left children. But if he had no children and the parents [alone] inherit from him, then for his mother is one third. And if he had brothers [or sisters], for his mother is a sixth, after any bequest he [may have] made or debt. Your parents or your children - you know not which of them are nearest to you in benefit. [These shares are] an obligation [imposed] by Allah. Indeed, Allah is ever Knowing and Wise.
۞ وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۚ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ وَإِن كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلَالَةً أَوِ امْرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ ۚ فَإِن كَانُوا أَكْثَرَ مِن ذَٰلِكَ فَهُمْ شُرَكَاءُ فِي الثُّلُثِ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصَىٰ بِهَا أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَارٍّ ۚ وَصِيَّةً مِّنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ (12)
محمداکرم اعوان :
اورتمہارےلیےنصف ہے (اس ترکہ میں سے) جوتمہاری بیویاں چھوڑجائیں اگران کےاولادنہ ہوپس اگران کےاولادہوتوتمہیں ان کےترکےسےایک چوتھائی ملےگاان کی وصیت جوانھوں نےکی ہوپوری کرنےیاقرض اداکرنےکےبعداورجوتم چھوڑجاؤاگرتمہاری اولادنہ ہوتوان (بیبیوں) کواس میں سےایک چوتھائی ملےگاپس اگرتمہاری اولادہوتوتمہارےترکےمیں سےتمہاری کی ہوئی وصیت پوری کرنےیاقرض اداکرنےکےبعدان کوآٹھواں حصہ ملےگااوراگرکسی ایسےمردکی یاعورت کی میراث ہوجس کےنہ باپ ہو نہ بیٹااوراس کےایک بھائی یابہن ہوتوان میں سےہرایک کاچھٹا حصہ ہوگاپس اگریہ لوگ اس سےزیادہ ہوں تووہ سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے (اس حال میں) کہ جووصیت کی گئی پوری کی جانےیاقرض کواداکیےجانےکےبعدبشرطیکہ (مرنےوالاوصیت میں) کسی کونقصان نہ پہنچائے۔ یہ اللہ کا حکم ہےاوراللہ جاننےوالےحِلم والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو مال تمہاری عورتیں چھوڑ مریں۔ اگر ان کے اولاد نہ ہو تو اس میں نصف حصہ تمہارا۔ اور اگر اولاد ہو تو ترکے میں تمہارا حصہ چوتھائی۔ (لیکن یہ تقسیم) وصیت (کی تعمیل) کے بعد جو انہوں نے کی ہو یا قرض کے (ادا ہونے کے بعد جو ان کے ذمے ہو، کی جائے گی) اور جو مال تم (مرد) چھوڑ مرو۔ اگر تمہارے اولاد نہ ہو تو تمہاری عورتوں کا اس میں چوتھا حصہ۔ اور اگر اولاد ہو تو ان کا آٹھواں حصہ (یہ حصے) تمہاری وصیت (کی تعمیل) کے بعد جو تم نے کی ہو اور (ادائے) قرض کے (بعد تقسیم کئے جائیں گے) اور اگر ایسے مرد یا عورت کی میراث ہو جس کے نہ باپ ہو نہ بیٹا مگر اس کے بھائی بہن ہو تو ان میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ اور اگر ایک سے زیادہ ہوں تو سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے (یہ حصے بھی ادائے وصیت و قرض بشرطیکہ ان سے میت نے کسی کا نقصان نہ کیا ہو (تقسیم کئے جائیں گے) یہ خدا کا فرمان ہے۔ اور خدا نہایت علم والا (اور) نہایت حلم والا ہے
Sahi International :
And for you is half of what your wives leave if they have no child. But if they have a child, for you is one fourth of what they leave, after any bequest they [may have] made or debt. And for the wives is one fourth if you leave no child. But if you leave a child, then for them is an eighth of what you leave, after any bequest you [may have] made or debt. And if a man or woman leaves neither ascendants nor descendants but has a brother or a sister, then for each one of them is a sixth. But if they are more than two, they share a third, after any bequest which was made or debt, as long as there is no detriment [caused]. [This is] an ordinance from Allah, and Allah is Knowing and Forbearing.
تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ ۚ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (13)
محمداکرم اعوان :
یہ اللہ کی حدیں ہیں اورجواللہ اوراس کےپیغمبرکی اطاعت کرےگاوہ (اللہ) اس کوبہشتوں میں داخل کریں گےجن کے تابع نہریں جاری ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گےاوریہ بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ تمام احکام) خدا کی حدیں ہیں۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی فرمانبرداری کرے گا خدا اس کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔اور یہ بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
These are the limits [set by] Allah, and whoever obeys Allah and His Messenger will be admitted by Him to gardens [in Paradise] under which rivers flow, abiding eternally therein; and that is the great attainment.
وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ (14)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص اللہ اوراُس کےپیغمبرکی نافرمانی کرےگا اوراُس (اللہ ) کی حدود سےنکل جائےگاوہ اس کودوزخ میں ڈالیں گےوہ اس میں ہمیشہ رہےگا اوراس کےلیےذلیل کرنےوالاعذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی حدوں سے نکل جائے گا اس کو خدا دوزخ میں ڈالے گا جہاں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اور اس کو ذلت کا عذاب ہوگا
Sahi International :
And whoever disobeys Allah and His Messenger and transgresses His limits - He will put him into the Fire to abide eternally therein, and he will have a humiliating punishment.
وَاللَّاتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِن نِّسَائِكُمْ فَاسْتَشْهِدُوا عَلَيْهِنَّ أَرْبَعَةً مِّنكُمْ ۖ فَإِن شَهِدُوا فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ حَتَّىٰ يَتَوَفَّاهُنَّ الْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا (15)
محمداکرم اعوان :
(مسلمانو!) اور تمہاری عورتوں میں سےجو بےحیائی کا کام کربیٹھیں سوان پراپنےلوگوں میں سےچارگواہ طلب کروپس اگروہ گواہی دیں توتم ان کوگھروں میں بندرکھویہاں تک کہ ان کوموت اٹھالےیا اللہ ان کےلیےکوئی اورراہ پیدا فرمادیں۔
فتح محمدجالندھری :
مسلمانو تمہاری عورتوں میں جو بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں ان پر اپنے لوگوں میں سے چار شخصوں کی شہادت لو۔ اگر وہ (ان کی بدکاری کی) گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ موت ان کا کام تمام کردے یا خدا ان کے لئے کوئی اور سبیل (پیدا) کرے
Sahi International :
Those who commit unlawful sexual intercourse of your women - bring against them four [witnesses] from among you. And if they testify, confine the guilty women to houses until death takes them or Allah ordains for them [another] way.
وَاللَّذَانِ يَأْتِيَانِهَا مِنكُمْ فَآذُوهُمَا ۖ فَإِن تَابَا وَأَصْلَحَا فَأَعْرِضُوا عَنْهُمَا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِيمًا (16)
محمداکرم اعوان :
اورجودومردتم میں سےبدکاری کریں توان کوایذا دوپھراگروہ توبہ کرلیں اوراصلاح کر لیں توان دونوں سےکچھ تعرض نہ کرویقیناًاللہ توبہ قبول کرنےوالےرحمت کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو دو مرد تم میں سے بدکاری کریں تو ان کو ایذا دو۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نیکوکار ہوجائیں تو ان کا پیچھا چھوڑ دو۔ بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا (اور) مہربان ہے
Sahi International :
And the two who commit it among you, dishonor them both. But if they repent and correct themselves, leave them alone. Indeed, Allah is ever Accepting of repentance and Merciful.
إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللَّهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِن قَرِيبٍ فَأُولَٰئِكَ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا (17)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاللہ ان ہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتےہیں جونادانی سےبرائی کرتےہیں پھرجلدی توبہ کرتےہیں پس ایسےہی لوگوں پہ اللہ مہربانی فرماتےہیں اوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا انہیں لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو نادانی سے بری حرکت کر بیٹھے ہیں۔ پھر جلد توبہ قبول کرلیتے ہیں پس ایسے لوگوں پر خدا مہربانی کرتا ہے۔ اور وہ سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
The repentance accepted by Allah is only for those who do wrong in ignorance [or carelessness] and then repent soon after. It is those to whom Allah will turn in forgiveness, and Allah is ever Knowing and Wise.
وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ حَتَّىٰ إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ إِنِّي تُبْتُ الْآنَ وَلَا الَّذِينَ يَمُوتُونَ وَهُمْ كُفَّارٌ ۚ أُولَٰئِكَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا (18)
محمداکرم اعوان :
اورایسےلوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوتی جو (ساری عمر ) برےکام کرتےہیں یہاں تک کہ جب ان میں سےکسی کو موت آجائےتوکہنےلگےکہ میں اب توبہ کرتاہوں اورنہ ان لوگوں کی جوکفرپہ مرجاتےہیں ہم نےایسےہی لوگوں کےلیےدردناک عذاب تیارکیا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ایسے لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوتی جو (ساری عمر) برے کام کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی موت آموجود ہو تو اس وقت کہنے لگے کہ اب میں توبہ کرتا ہوں اور نہ ان کی (توبہ قبول ہوتی ہے) جو کفر کی حالت میں مریں۔ ایسے لوگوں کے لئے ہم نے عذاب الیم تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
But repentance is not [accepted] of those who [continue to] do evil deeds up until, when death comes to one of them, he says, "Indeed, I have repented now," or of those who die while they are disbelievers. For them We have prepared a painful punishment.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَن تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا ۖ وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّا أَن يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ ۚ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ فَإِن كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا (19)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! تمہارے لیےحلال نہیں ہےکہ زبردستی عورتوں کےوارث بن جاؤاوراس نیت سےجوکچھ تم نےان کو دیا اس میں سےکچھ لےلو (اور) ان کو (گھروں میں) مت روک رکھوسوائےاس کےکہ واضح طورپربدکاری کی مرتکب ہوں اوران کےساتھ اچھی طرح سےرہوپھراگرتم انہیں ناپسند کرتےہوتوہوسکتا ہےتم ایک شےکوناپسندکرواور اللہ نےاس میں بہت سی بھلائی رکھ دی ہو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! تم کو جائز نہیں کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ۔ اور (دیکھنا) اس نیت سے کہ جو کچھ تم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ لے لو انہیں (گھروں میں) میں مت روک رکھنا ہاں اگر وہ کھلے طور پر بدکاری کی مرتکب ہوں (تو روکنا مناسب نہیں) اور ان کے ساتھ اچھی طرح رہو سہو اگر وہ تم کو ناپسند ہوں تو عجب نہیں کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور خدا اس میں بہت سی بھلائی پیدا کردے
Sahi International :
O you who have believed, it is not lawful for you to inherit women by compulsion. And do not make difficulties for them in order to take [back] part of what you gave them unless they commit a clear immorality. And live with them in kindness. For if you dislike them - perhaps you dislike a thing and Allah makes therein much good.
وَإِنْ أَرَدتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا ۚ أَتَأْخُذُونَهُ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا (20)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم ایک عورت کوچھوڑکردوسری عورت کرناچاہواورتم ان میں سےایک (پہلی) عورت کوبہت سامال دے چکے ہوتواس سےکچھ مت لوبھلا کیا تم ناجائزطورپراورصریح گناہ کرکےاس (مال) کوواپس لوگے؟
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم ایک عورت کو چھوڑ کر دوسری عورت کرنی چاہو۔ اور پہلی عورت کو بہت سال مال دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ مت لینا۔ بھلا تم ناجائز طور پر اور صریح ظلم سے اپنا مال اس سے واپس لے لوگے؟
Sahi International :
But if you want to replace one wife with another and you have given one of them a great amount [in gifts], do not take [back] from it anything. Would you take it in injustice and manifest sin?
وَكَيْفَ تَأْخُذُونَهُ وَقَدْ أَفْضَىٰ بَعْضُكُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ وَأَخَذْنَ مِنكُم مِّيثَاقًا غَلِيظًا (21)
محمداکرم اعوان :
اورتم اس کوکیسےواپس لےسکتےہوجبکہ تم ایک دوسرےسےبےحجابانہ مل چکےہواوروہ تم سےپکا وعدہ بھی لے چکی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم دیا ہوا مال کیونکر واپس لے سکتے ہو جب کہ تم ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرچکے ہو۔ اور وہ تم سے عہد واثق بھی لے چکی ہے
Sahi International :
And how could you take it while you have gone in unto each other and they have taken from you a solemn covenant?
وَلَا تَنكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُم مِّنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۚ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا وَسَاءَ سَبِيلًا (22)
محمداکرم اعوان :
اورجن عورتوں سےتمہارے باپ نےنکاح کیاہوان سےتم نکاح نہ کرومگرجوہوچکا (سوہوچکا) یقیناًیہ بےحیائی ہےاور (اللہ کی) ناراضگی ہےاوربرا دستورہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نے نکاح کیا ہو ان نکاح مت کرنا (مگر جاہلیت میں) جو ہوچکا (سوہوچکا) یہ نہایت بےحیائی اور (خدا کی) ناخوشی کی بات تھی۔ اور بہت برا دستور تھا
Sahi International :
And do not marry those [women] whom your fathers married, except what has already occurred. Indeed, it was an immorality and hateful [to Allah] and was evil as a way.
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَن تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا (23)
محمداکرم اعوان :
تم پرتمہاری مائیں اورتمہاری بیٹیاں اورتمہاری بہنیں اورتمہاری پھوپھیاں اورتمہاری خالائیں اوربھتیجیاں اوربھانجیاں اورتمہاری وہ مائیں جنہوں نےتم کودودھ پلایااورتمہاری رضاعی بہنیں اورتمہاری بیبیوں کی مائیں (ساسیں) اورجن عورتوں سےتم مباشرت کرچکےہو، ان کی لڑکیاں جن کی تم پرورش کرتےہو، حرام کردی گئی ہیں پس اگرتم نےان سےمباشرت نہ کی ہوتوتم پران لڑکیوں سےنکاح کرنےمیں کوئی حرج نہیں اورتمہارےصلبی بیٹوں کی عورتیں بھی اوریہ کہ دوبہنوں کا اکٹھا کرنا بھی (حرام ہے) مگرہاں جوہوچکا (سو ہو چکا) بےشک اللہ بخشنےوالےرحمت کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو اور رضاعی بہنیں اور ساسیں حرام کر دی گئی ہیں اور جن عورتوں سے تم مباشرت کر چکے ہو ان کی لڑکیاں جنہیں تم پرورش کرتے (ہو وہ بھی تم پر حرام ہیں) ہاں اگر ان کے ساتھ تم نے مباشرت نہ کی ہو تو (ان کی لڑکیوں کے ساتھ نکاح کر لینے میں) تم پر کچھ گناہ نہیں اور تمہارے صلبی بیٹوں کی عورتیں بھی اور دو بہنوں کا اکٹھا کرنا بھی (حرام ہے) مگر جو ہو چکا (سو ہو چکا) بے شک خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے
Sahi International :
Prohibited to you [for marriage] are your mothers, your daughters, your sisters, your father's sisters, your mother's sisters, your brother's daughters, your sister's daughters, your [milk] mothers who nursed you, your sisters through nursing, your wives' mothers, and your step-daughters under your guardianship [born] of your wives unto whom you have gone in. But if you have not gone in unto them, there is no sin upon you. And [also prohibited are] the wives of your sons who are from your [own] loins, and that you take [in marriage] two sisters simultaneously, except for what has already occurred. Indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.
۞ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ۖ كِتَابَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاءَ ذَٰلِكُمْ أَن تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُم مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ ۚ فَمَا اسْتَمْتَعْتُم بِهِ مِنْهُنَّ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا تَرَاضَيْتُم بِهِ مِن بَعْدِ الْفَرِيضَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا (24)
محمداکرم اعوان :
اورشوہروں والی عورتیں (بھی حرام ہیں) مگروہ جوتمہارےقبضےمیں آجائیں (اسیرہوکر، لونڈی بن کر) اللہ نےتم پر فرض کردیا ہےاوران کےعلاوہ تمہارےلیےسب حلال ہیں کہ تم اپنےمال (حق مہر) کےذریعہ طلب کروبیوی بنانے کےلیےصرف مستی نکالنےکےلیےنہیں پھرجس طرح تم نےان عورتوں سےفائدہ اٹھایا سوان کوان کےمہردوجومقرر ہوچکےہیں اورمقررہونےکےبعد تم جس بات پرباہم رضامند ہوجاؤ اس میں تم پرگناہ نہیں یقیناً اللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور شوہر والی عورتیں بھی (تم پر حرام ہیں) مگر وہ جو (اسیر ہو کر لونڈیوں کے طور پر) تمہارے قبضے میں آجائیں (یہ حکم) خدا نے تم کو لکھ دیا ہے اور ان (محرمات) کے سوا اور عورتیں تم کو حلال ہیں اس طرح سے کہ مال خرچ کر کے ان سے نکاح کرلو بشرطیکہ (نکاح سے) مقصود عفت قائم رکھنا ہو نہ شہوت رانی تو جن عورتوں سے تم فائدہ حاصل کرو ان کا مہر جو مقرر کیا ہو ادا کردو اور اگر مقرر کرنے کے بعد آپس کی رضامندی سے مہر میں کمی بیشی کرلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
And [also prohibited to you are all] married women except those your right hands possess. [This is] the decree of Allah upon you. And lawful to you are [all others] beyond these, [provided] that you seek them [in marriage] with [gifts from] your property, desiring chastity, not unlawful sexual intercourse. So for whatever you enjoy [of marriage] from them, give them their due compensation as an obligation. And there is no blame upon you for what you mutually agree to beyond the obligation. Indeed, Allah is ever Knowing and Wise.
وَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنكُمْ طَوْلًا أَن يَنكِحَ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ فَمِن مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُم مِّن فَتَيَاتِكُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ۚ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِكُم ۚ بَعْضُكُم مِّن بَعْضٍ ۚ فَانكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ مُحْصَنَاتٍ غَيْرَ مُسَافِحَاتٍ وَلَا مُتَّخِذَاتِ أَخْدَانٍ ۚ فَإِذَا أُحْصِنَّ فَإِنْ أَتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ مِنَ الْعَذَابِ ۚ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنكُمْ ۚ وَأَن تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَّكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (25)
محمداکرم اعوان :
اورجوتم میں سےیہ طاقت نہ رکھتا ہوکہ وہ آزادمومن عورتوں سےنکاح کرےتواپنی مومن لونڈیوں میں سےجو تمہارے قبضےمیں ہوں (نکاح کرے) اوراللہ تمہارےایمان سےآگاہ ہیں۔ تم سب آپس میں ایک ہوسواُن کےمالکوں کی اجازت سےان سےنکاح کرواورقاعدےکےمطابق ان کوان کےمہردو (اس طورسےکہ ان کو) بیوی بنایاجائےنہ وہ (ظاہر) بدکاری کرنےوالی ہوں اورنہ پوشیدہ دوست رکھنےوالی پس جب وہ نکاح میں آجائیں پھراگر وہ بےحیائی کا کام (زنا) کریں تواُن پرآزاد عورتوں کی سزاسےنصف سزاہوگی یہ تم میں سےاُس شخص کےلیے ہےجوبدکاری کااندیشہ رکھتا ہو اوریہ کہ تمہاراصبرکرناتمہارےلیےبہت اچھا ہےاوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص تم میں سے مومن آزاد عورتوں (یعنی بیبیوں) سے نکاح کرنے کا مقدور نہ رکھے تو مومن لونڈیوں میں ہی جو تمہارے قبضے میں آگئی ہوں (نکاح کرلے) اور خدا تمہارے ایمان کو اچھی طرح جانتا ہے تم آپس میں ایک دوسرے کے ہم جنس ہو تو ان لونڈیوں کے ساتھ ان کے مالکوں سے اجازت حاصل کرکے نکاح کر لو اور دستور کے مطابق ان کا مہر بھی ادا کردو بشرطیکہ عفیفہ ہوں نہ ایسی کہ کھلم کھلا بدکاری کریں اور نہ درپردہ دوستی کرنا چاہیں پھر اگر نکاح میں آکر بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں تو جو سزا آزاد عورتوں (یعنی بیبیوں) کے لئے ہے اس کی آدھی ان کو (دی جائے) یہ (لونڈی کے ساتھ نکاح کرنے کی) اجازت اس شخص کو ہے جسے گناہ کر بیٹھنے کا اندیشہ ہو اور اگر صبر کرو تو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And whoever among you cannot [find] the means to marry free, believing women, then [he may marry] from those whom your right hands possess of believing slave girls. And Allah is most knowing about your faith. You [believers] are of one another. So marry them with the permission of their people and give them their due compensation according to what is acceptable. [They should be] chaste, neither [of] those who commit unlawful intercourse randomly nor those who take [secret] lovers. But once they are sheltered in marriage, if they should commit adultery, then for them is half the punishment for free [unmarried] women. This [allowance] is for him among you who fears sin, but to be patient is better for you. And Allah is Forgiving and Merciful.
يُرِيدُ اللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمْ سُنَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ وَيَتُوبَ عَلَيْكُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (26)
محمداکرم اعوان :
اللہ کومنظورہےکہ تم سےکھول کربیان فرمادیں اورتمہیں تم سےپہلےلوگوں کےطریقوں کی راہنمائی فرمائیں اورتم پر مہربانی کریں اوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا چاہتا ہے کہ (اپنی آیتیں) تم سے کھول کھول کر بیان فرمائے اور تم کو اگلے لوگوں کے طریقے بتائے اور تم پر مہربانی کرے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
Allah wants to make clear to you [the lawful from the unlawful] and guide you to the [good] practices of those before you and to accept your repentance. And Allah is Knowing and Wise.
وَاللَّهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ أَن تَمِيلُوا مَيْلًا عَظِيمًا (27)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ چاہتےہیں کہ تم پرمہربانی کریں اورجولوگ اپنی خواہشات کی پیروی کرتےہیں وہ چاہتےہیں کہ تم بھٹک کر دُورجاپڑو۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا تو چاہتا ہے کہ تم پر مہربانی کرے اور جو لوگ اپنی خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھے راستے سے بھٹک کر دور جا پڑو
Sahi International :
Allah wants to accept your repentance, but those who follow [their] passions want you to digress [into] a great deviation.
يُرِيدُ اللَّهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ ۚ وَخُلِقَ الْإِنسَانُ ضَعِيفًا (28)
محمداکرم اعوان :
اللہ تم پرسےبوجھ ہلکا کرناچاہتےہیں اورانسان (طبعاً) کمزورپیدا کیا گیا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا چاہتا ہے کہ تم پر سے بوجھ ہلکا کرے اور انسان (طبعاً) کمزور پیدا ہوا ہے
Sahi International :
And Allah wants to lighten for you [your difficulties]; and mankind was created weak.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَن تَكُونَ تِجَارَةً عَن تَرَاضٍ مِّنكُمْ ۚ وَلَا تَقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا (29)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کامال ناحق طریقے سےمت کھاؤ ہاں اگرآپس میں باہمی رضا مندی سےتجارت ہوتو (حرج نہیں) اورآپس میں (ایک دوسرےکو) قتل نہ کرو بےشک اللہ تم پربڑےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ ہاں اگر آپس کی رضامندی سے تجارت کا لین دین ہو (اور اس سے مالی فائدہ حاصل ہو جائے تو وہ جائز ہے) اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو کچھ شک نہیں کہ خدا تم پر مہربان ہے
Sahi International :
O you who have believed, do not consume one another's wealth unjustly but only [in lawful] business by mutual consent. And do not kill yourselves [or one another]. Indeed, Allah is to you ever Merciful.
وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا (30)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص حد سےگزرکراورظلم کرتےہوئےایسا کرےگاتوعنقریب ہم اس کوآگ میں ڈالیں گےاوریہ (کام) اللہ کےلیےآسان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو تعدی اور ظلم سے ایسا کرے گا ہم اس کو عنقریب جہنم میں داخل کریں گے اور یہ خدا کو آسان ہے
Sahi International :
And whoever does that in aggression and injustice - then We will drive him into a Fire. And that, for Allah, is [always] easy.
إِن تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُم مُّدْخَلًا كَرِيمًا (31)
محمداکرم اعوان :
جن (کاموں) سے تمہیں روکا گیاہےاگرتم ان میں سےبڑےگناہوں سےبچتےرہوتوہم تمہاری خفیف برائیاں (چھوٹےگناہ) تم سےدُورفرمادیں گےاورتمہیں بہت عزت والےمقام میں داخل کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم بڑے بڑے گناہوں سے جن سے تم کو منع کیا جاتا ہے اجتناب رکھو گے تو ہم تمہارے (چھوٹے چھوٹے) گناہ معاف کردیں گے اور تمہیں عزت کے مکانوں میں داخل کریں گے
Sahi International :
If you avoid the major sins which you are forbidden, We will remove from you your lesser sins and admit you to a noble entrance [into Paradise].
وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوا ۖ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَ ۚ وَاسْأَلُوا اللَّهَ مِن فَضْلِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا (32)
محمداکرم اعوان :
اورکسی ایسی چیزکی آرزونہ کروجِس سےاللہ نےبعض کوبعض پرفضیلت دی مردوں کےلیےحصہ (ثواب) ہے ان کےاعمال کا اورعورتوں کےلیےان کےاعمال کا حصہ (ثواب) ہےاوراللہ سےاس کی مہربانی طلب کروبےشک اللہ ہرچیزکےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس چیز میں خدا نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اس کی ہوس مت کرو مردوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور عورتوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور خدا سے اس کا فضل (وکرم) مانگتے رہو کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
And do not wish for that by which Allah has made some of you exceed others. For men is a share of what they have earned, and for women is a share of what they have earned. And ask Allah of his bounty. Indeed Allah is ever, of all things, Knowing.
وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ ۚ وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدًا (33)
محمداکرم اعوان :
اوروالدین یا قریبی رشتہ دارجومال چھوڑ گئےاُن سب کےلیےہم نےوارث مقررکیےہیں (اُن کوحصہ دو) اوروہ لوگ جن سےتم نےعہد کیا ہےسواُن کواُن کاحصہ دویقیناً اللہ ہرچیزپرحاضرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مریں تو (حق داروں میں تقسیم کردو کہ) ہم نے ہر ایک کے حقدار مقرر کردیئے ہیں اور جن لوگوں سے تم عہد کرچکے ہو ان کو بھی ان کا حصہ دو بےشک خدا ہر چیز کے سامنے ہے
Sahi International :
And for all, We have made heirs to what is left by parents and relatives. And to those whom your oaths have bound [to you] - give them their share. Indeed Allah is ever, over all things, a Witness.
الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ ۚ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ ۚ وَاللَّاتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ ۖ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا (34)
محمداکرم اعوان :
مردعورتوں پرحاکم ہیں اس لیےکہ اللہ نےبعض کوبعض سےافضل بنایا ہےاوراس لیےکہ انہوں نےاپنےمال خرچ کیے ہیں سونیک عورتیں فرمانبردارہیں اور (مردکی) عدم موجودگی میں بحفاظت الہٰی نگہداشت کرتی ہیں اورجن عورتوں کی بددماغی سےتمہیں خوف ہوسوان کونصیحت کرواوراُن کواُن کےبستروں میں تنہاچھوڑدواوراُن کوماروپھراگروہ تمہاری بات مان لیں تواُن پربہانہ تلاش نہ کرو بےشک اللہ سب سےبلند، سب سےبڑےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مرد عورتوں پر مسلط وحاکم ہیں اس لئے کہ خدا نے بعض کو بعض سے افضل بنایا ہے اور اس لئے بھی کہ مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں تو جو نیک بیبیاں ہیں وہ مردوں کے حکم پر چلتی ہیں اور ان کے پیٹھ پیچھے خدا کی حفاظت میں (مال وآبرو کی) خبرداری کرتی ہیں اور جن عورتوں کی نسبت تمہیں معلوم ہو کہ سرکشی (اور بدخوئی) کرنے لگی ہیں تو (پہلے) ان کو (زبانی) سمجھاؤ (اگر نہ سمجھیں تو) پھر ان کے ساتھ سونا ترک کردو اگر اس پر بھی باز نہ آئیں تو زدوکوب کرو اور اگر فرمانبردار ہوجائیں تو پھر ان کو ایذا دینے کا کوئی بہانہ مت ڈھونڈو بےشک خدا سب سے اعلیٰ (اور) جلیل القدر ہے
Sahi International :
Men are in charge of women by [right of] what Allah has given one over the other and what they spend [for maintenance] from their wealth. So righteous women are devoutly obedient, guarding in [the husband's] absence what Allah would have them guard. But those [wives] from whom you fear arrogance - [first] advise them; [then if they persist], forsake them in bed; and [finally], strike them. But if they obey you [once more], seek no means against them. Indeed, Allah is ever Exalted and Grand.
وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِّنْ أَهْلِهَا إِن يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا (35)
محمداکرم اعوان :
اگرتم کوان دونوں میں اَن بَن کا اندیشہ ہوتوایک منصف مردکےخاندان سےاورایک منصف عورت کےخاندان سے مقررکرواگروہ صلح کرادینا چاہیں گےتواللہ اُن میں موافقت پیدا کردیں گے۔ بےشک اللہ جاننےوالےخبررکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم کو معلوم ہو کہ میاں بیوی میں ان بن ہے تو ایک منصف مرد کے خاندان میں سے اور ایک منصف عورت کے خاندان میں سے مقرر کرو وہ اگر صلح کرا دینی چاہیں گے تو خدا ان میں موافقت پیدا کردے گا کچھ شک نہیں کہ خدا سب کچھ جانتا اور سب باتوں سے خبردار ہے
Sahi International :
And if you fear dissension between the two, send an arbitrator from his people and an arbitrator from her people. If they both desire reconciliation, Allah will cause it between them. Indeed, Allah is ever Knowing and Acquainted [with all things].
۞ وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَىٰ وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنبِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا (36)
محمداکرم اعوان :
اورتم اللہ کی عبادت کرواوراُس کےساتھ کسی چیزکوشریک نہ کرواوروالدین کےساتھ اچھا سلوک کرواورقرابت داروں اوریتیموں سےاورحاجتمندوں سےبھی اورپاس والےپڑوسی اوردوروالےپڑوسی اورہم مجلس کےساتھ اورمسافروں کے ساتھ اورجو لوگ تمہارے قبضےمیں ہیں (ان سب سےاحسان کرو) یقیناًاللہ تکبرکرنےوالے، شیخی کرنےوالےکوپسند نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ اور ماں باپ اور قرابت والوں اور یتیموں اور محتاجوں اور رشتہ دار ہمسائیوں اور اجنبی ہمسائیوں اور رفقائے پہلو (یعنی پاس بیٹھنے والوں) اور مسافروں اور جو لوگ تمہارے قبضے میں ہوں سب کے ساتھ احسان کرو کہ خدا (احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور) تکبر کرنے والے بڑائی مارنے والے کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
Worship Allah and associate nothing with Him, and to parents do good, and to relatives, orphans, the needy, the near neighbor, the neighbor farther away, the companion at your side, the traveler, and those whom your right hands possess. Indeed, Allah does not like those who are self-deluding and boastful.
الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَيَكْتُمُونَ مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ ۗ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا (37)
محمداکرم اعوان :
جولوگ بخل کرتے ہوں اوردوسروں کو بھی بخل کرنےکاکہتےہوں اوراللہ نےاُن کوجو (مال) اپنےفضل سےدیا ہےاُس کوچھپا کےرکھتےہوں اورہم نےایسےناشکروں کےلیےذلت کا عذاب تیارکررکھا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو (مال) خدا نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے اسے چھپا چھپا کے رکھیں اور ہم نے ناشکروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
Who are stingy and enjoin upon [other] people stinginess and conceal what Allah has given them of His bounty - and We have prepared for the disbelievers a humiliating punishment -
وَالَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ ۗ وَمَن يَكُنِ الشَّيْطَانُ لَهُ قَرِينًا فَسَاءَ قَرِينًا (38)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ (دوسرے) لوگوں کودکھانےکےلیےاپنا مال خرچ کرتےہیں اوراللہ کےساتھ اورآخرت کےدن کےساتھ ایمان نہیں رکھتے۔ اورجس کا ساتھی شیطان ہوتووہ بہت براساتھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خرچ بھی کریں تو (خدا کے لئے نہیں بلکہ) لوگوں کے دکھانے کو اور ایمان نہ خدا پر لائیں اور نہ روز آخرت پر (ایسے لوگوں کو ساتھی شیطان ہے) اور جس کا ساتھی شیطان ہوا تو (کچھ شک نہیں کہ) وہ برا ساتھی ہے
Sahi International :
And [also] those who spend of their wealth to be seen by the people and believe not in Allah nor in the Last Day. And he to whom Satan is a companion - then evil is he as a companion.
وَمَاذَا عَلَيْهِمْ لَوْ آمَنُوا بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللَّهُ ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِهِمْ عَلِيمًا (39)
محمداکرم اعوان :
اوراُن کوکیا (مصیبت) ہےاگراللہ کےساتھ اورآخرت کےدن کیساتھ ایمان لائیں اورجومال اللہ نےاُن کودیاہےاس میں سے (اس کی راہ میں) خرچ کرتےرہاکریں اوراللہ اُن کوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یہ لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے اور جو کچھ خدا نے ان کو دیا تھا اس میں سے خرچ کرتے تو ان کا کیا نقصان ہوتا اور خدا ان کو خوب جانتا ہے
Sahi International :
And what [harm would come] upon them if they believed in Allah and the Last Day and spent out of what Allah provided for them? And Allah is ever, about them, Knowing.
إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ ۖ وَإِن تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِن لَّدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا (40)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاللہ ذرہ برابربھی زیادتی نہیں کرتےاوراگر (کوئی) نیکی ہوگی تواس کودوچندکردیں گےاوراپنےپاس سےبہت بڑااجر (ثواب) عطافرمائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا کسی کی ذرا بھی حق تلفی نہیں کرتا اور اگر نیکی (کی) ہوگی تو اس کو دوچند کردے گا اور اپنے ہاں سے اجرعظیم بخشے گا
Sahi International :
Indeed, Allah does not do injustice, [even] as much as an atom's weight; while if there is a good deed, He multiplies it and gives from Himself a great reward.
فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَٰؤُلَاءِ شَهِيدًا (41)
محمداکرم اعوان :
پھرکیاحال ہوگاجب ہم ہرامت میں سےایک گواہ کوحاضرکریں گےاورآپ کواُن سب پرگواہ لائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا اس دن کا کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے احوال بتائے والے کو بلائیں گے اور تم کو ان لوگوں کا حال (بتانے کو) گواہ طلب کریں گے
Sahi International :
So how [will it be] when We bring from every nation a witness and we bring you, [O Muhammad] against these [people] as a witness?
يَوْمَئِذٍ يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَعَصَوُا الرَّسُولَ لَوْ تُسَوَّىٰ بِهِمُ الْأَرْضُ وَلَا يَكْتُمُونَ اللَّهَ حَدِيثًا (42)
محمداکرم اعوان :
اُس دن جن لوگوں نےکفرکیااورپیغمبرکی نافرمانی کی، آرزوکریں گےکہ کاش اُن پر (اُن کودفن کرکے) مٹی برابرکردی جائےاوروہ اللہ سےکوئی بات چھپا نہ سکیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اس روز کافر اور پیغمبر کے نافرمان آرزو کریں گے کہ کاش ان کو زمین میں مدفون کرکے مٹی برابر کردی جاتی اور خدا سے کوئی بات چھپا نہیں سکیں گے
Sahi International :
That Day, those who disbelieved and disobeyed the Messenger will wish they could be covered by the earth. And they will not conceal from Allah a [single] statement.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنتُمْ سُكَارَىٰ حَتَّىٰ تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ حَتَّىٰ تَغْتَسِلُوا ۚ وَإِن كُنتُم مَّرْضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُورًا (43)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! جب تم نشےمیں ہوتوجب تک جو منہ سےکہواس سمجھنے (نہ) لگو، نماز کےقریب مت جاؤاورجنابت میں بھی، سوائے حالتِ سفرکےیہاں تک کہ تم غسل کرلواوراگرتم بیمارہویاحالتِ سفرمیں ہویا تم میں سےکوئی بیت الخلاء سے آیا ہویا تم نےبیبیوں سےقربت کی ہوپھرتم کوپانی نہ ملےتوپاک مٹی سے (یعنی اس پرہاتھ مارکر) تیمّم کر لوپس اپنےچہروں اوراپنےہاتھوں پرہاتھ پھیرلویقیناً اللہ معاف کرنےوالے بخشنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو جب تک (ان الفاظ کو) جو منہ سے کہو سمجھنے (نہ) لگو نماز کے پاس نہ جاؤ اور جنابت کی حالت میں بھی (نماز کے پاس نہ جاؤ) جب تک کہ غسل (نہ) کرلو ہاں اگر بحالت سفر رستے چلے جارہے ہو اور پانی نہ ملنے کے سبب غسل نہ کرسکو تو تیمم کرکے نماز پڑھ لو) اور اگر تم بیمار ہو سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے ہو کر آیا ہو یا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی لو اور منہ اور ہاتھوں پر مسح (کرکے تیمم) کرلو بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے
Sahi International :
O you who have believed, do not approach prayer while you are intoxicated until you know what you are saying or in a state of janabah, except those passing through [a place of prayer], until you have washed [your whole body]. And if you are ill or on a journey or one of you comes from the place of relieving himself or you have contacted women and find no water, then seek clean earth and wipe over your faces and your hands [with it]. Indeed, Allah is ever Pardoning and Forgiving.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِّنَ الْكِتَابِ يَشْتَرُونَ الضَّلَالَةَ وَيُرِيدُونَ أَن تَضِلُّوا السَّبِيلَ (44)
محمداکرم اعوان :
بھلا تم نےان لوگوں کونہیں دیکھا جن کوکتاب سےایک (بڑا) حصہ ملا ہے وہ گمراہی مول لیتےہیں اورچاہتےہیں کہ تم راہ سےبھٹک جاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب سے حصہ دیا گیا تھا کہ وہ گمراہی کو خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی رستے سے بھٹک جاؤ
Sahi International :
Have you not seen those who were given a portion of the Scripture, purchasing error [in exchange for it] and wishing you would lose the way?
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَائِكُمْ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَلِيًّا وَكَفَىٰ بِاللَّهِ نَصِيرًا (45)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ تمہارےدشمنوں کوخوب جانتےہیں اوراللہ ہی دوست کافی ہیں اوراللہ ہی مدد دینےکوکافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا تمہارے دشمنوں سے خوب واقف ہے اور خدا ہی کافی کارساز ہے اور کافی مددگار ہے
Sahi International :
And Allah is most knowing of your enemies; and sufficient is Allah as an ally, and sufficient is Allah as a helper.
مِّنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ وَيَقُولُونَ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَاسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ وَرَاعِنَا لَيًّا بِأَلْسِنَتِهِمْ وَطَعْنًا فِي الدِّينِ ۚ وَلَوْ أَنَّهُمْ قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَاسْمَعْ وَانظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَقْوَمَ وَلَٰكِن لَّعَنَهُمُ اللَّهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا (46)
محمداکرم اعوان :
یہودیوں میں سےکچھ لوگ کلمات کو اُن کےمقام سےبدل دیتےہیں اورکہتےہیں ہم نےسنا اورمانا نہیں اورسنیئے، نہ سنوائےجایئے اورزبان کومروڑکرراعنا کہتےہیں اوردین میں طنزکرتےہوئے۔ اوراگر یہ لوگ (یوں) کہتےکہ ہم نے سنا اورہم نےمانا اورسنیئے اورہم پرنظرکیجیئےتواُن کے لیےبہت بہترہوتااوردرست بات ہوتی لیکن اللہ نےاُن کواُن کے کفرکی وجہ سے اپنی رحمت سےدورکردیاپس اُن میں تھوڑے ہی ایمان لاتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ جو یہودی ہیں ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ کلمات کو ان کے مقامات سے بدل دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور نہیں مانا اور سنیئے نہ سنوائے جاؤ اور زبان کو مروڑ کر اور دین میں طعن کی راہ سے (تم سے گفتگو) کے وقت راعنا کہتے ہیں اور اگر (یوں) کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور مان لیا اور (صرف) اسمع اور (راعنا کی جگہ) انظرنا (کہتے) تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اور بات بھی بہت درست ہوتی لیکن خدان نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کر رکھی ہے تو یہ کچھ تھوڑے ہی ایمان لاتے ہیں
Sahi International :
Among the Jews are those who distort words from their [proper] usages and say, "We hear and disobey" and "Hear but be not heard" and "Ra'ina," twisting their tongues and defaming the religion. And if they had said [instead], "We hear and obey" and "Wait for us [to understand]," it would have been better for them and more suitable. But Allah has cursed them for their disbelief, so they believe not, except for a few.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ آمِنُوا بِمَا نَزَّلْنَا مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُم مِّن قَبْلِ أَن نَّطْمِسَ وُجُوهًا فَنَرُدَّهَا عَلَىٰ أَدْبَارِهَا أَوْ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّا أَصْحَابَ السَّبْتِ ۚ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا (47)
محمداکرم اعوان :
اےاہلِ کتاب! ہماری نازل کی ہوئی کتاب پرایمان لاؤجوتمہاری کتاب کی بھی تصدیق کرتی ہےاس سےپہلے کہ ہم چہروں کومٹا ڈالیں (مسخ کردیں) توان کواُن کی الٹی جانب پھیردیں یا اُن پرہم ایسی پھٹکارکریں جیسی پھٹکارہم نے ہفتےکےدن والوں پرکی تھی اوراللہ کا حکم پورا ہوکرہی رہتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اے کتاب والو! قبل اس کے کہ ہم لوگوں کے مونہوں کو بگاڑ کر ان کی پیٹھ کی طرف پھیر دیں یا ان پر اس طرح لعنت کریں جس طرح ہفتے والوں پر کی تھی ہماری نازل کی ہوئی کتاب پر جو تمہاری کتاب کی بھی تصدیق کرتی ہے ایمان لے آؤ اور خدا نے جو حکم فرمایا سو (سمجھ لو کہ) ہوچکا
Sahi International :
O you who were given the Scripture, believe in what We have sent down [to Muhammad], confirming that which is with you, before We obliterate faces and turn them toward their backs or curse them as We cursed the sabbath-breakers. And ever is the decree of Allah accomplished.
إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَاءُ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَىٰ إِثْمًا عَظِيمًا (48)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ اس (گناہ) کو نہیں بخشیں گےکہ ( کسی کو) اس کےساتھ شریک بنایاجائےاوراس کےسواجس کوچاہیں بخش دیں گےاورجس نےاللہ کےساتھ شرک کیاتواُس نےبہت بڑاجرم کیا۔
فتح محمدجالندھری :
خدا اس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا اور گناہ جس کو چاہے معاف کردے اور جس نے خدا کا شریک مقرر کیا اس نے بڑا بہتان باندھا
Sahi International :
Indeed, Allah does not forgive association with Him, but He forgives what is less than that for whom He wills. And he who associates others with Allah has certainly fabricated a tremendous sin.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُزَكُّونَ أَنفُسَهُم ۚ بَلِ اللَّهُ يُزَكِّي مَن يَشَاءُ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا (49)
محمداکرم اعوان :
کیا تم نےایسےلوگوں کونہیں دیکھا جواپنےآپ کوپاکیزہ کہتے ہیں بلکہ اللہ ہی جس کوچاہتے ہیں پاکیزہ کرتےہیں اوراُن پردھاگےکےبرابربھی زیادتی نہ کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے تئیں پاکیزہ کہتے ہیں (نہیں) بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے پاکیزہ کرتا ہے اور ان پر دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوگا
Sahi International :
Have you not seen those who claim themselves to be pure? Rather, Allah purifies whom He wills, and injustice is not done to them, [even] as much as a thread [inside a date seed].
انظُرْ كَيْفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ ۖ وَكَفَىٰ بِهِ إِثْمًا مُّبِينًا (50)
محمداکرم اعوان :
دیکھو! یہ اللہ پرکیسا جھوٹ باندھتےہیں اوران کو یہی صریح گناہ کافی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو یہ خدا پر کیسا جھوٹ (طوفان) باندھتے ہیں اور یہی گناہ صریح کافی ہے
Sahi International :
Look how they invent about Allah untruth, and sufficient is that as a manifest sin.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِّنَ الْكِتَابِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَٰؤُلَاءِ أَهْدَىٰ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا (51)
محمداکرم اعوان :
کیا تم نےاُن لوگوں کونہیں دیکھاجن کوکتاب میں سےایک (بڑا) حصہ دیا گیا کہ بتوں اورشیطان کومانتےہیں اورکفار کےبارےمیں کہتےہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں کی نسبت سیدھےراستےپرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب سے حصہ دیا گیا ہے کہ بتوں اور شیطان کو مانتے ہیں اور کفار کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ مومنوں کی نسبت سیدھے رستے پر ہیں
Sahi International :
Have you not seen those who were given a portion of the Scripture, who believe in superstition and false objects of worship and say about the disbelievers, "These are better guided than the believers as to the way"?
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ ۖ وَمَن يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا (52)
محمداکرم اعوان :
یہی وہ لوگ ہیں جن پراللہ نےلعنت کی ہےاورجس پراللہ لعنت کریں توتم اُس کاکوئی مددگارنہ پاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور جس پر خدا لعنت کرے تو تم اس کا کسی کو مددگار نہ پاؤ گے
Sahi International :
Those are the ones whom Allah has cursed; and he whom Allah curses - never will you find for him a helper.
أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَإِذًا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا (53)
محمداکرم اعوان :
کیا اُن کےپاس بادشاہی کاکچھ حصہ ہےتوایسی صورت میں لوگوں کوتل برابربھی نہ دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان کے پاس بادشاہی کا کچھ حصہ ہے تو لوگوں کو تل برابر بھی نہ دیں گے
Sahi International :
Or have they a share of dominion? Then [if that were so], they would not give the people [even as much as] the speck on a date seed.
أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَىٰ مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ ۖ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَاهُم مُّلْكًا عَظِيمًا (54)
محمداکرم اعوان :
یا لوگوں سےاس پرحسدکرتےہیں جواللہ نےانہیں اپنےفضل سےدیاپس ہم نےاولادِ ابراہیمؑ کوکتاب دی اوردانائی اوراُن کوعظیم سلطنت عطا فرمائی۔
فتح محمدجالندھری :
یا جو خدا نے لوگوں کو اپنے فضل سے دے رکھا ہے اس کا حسد کرتے ہیں تو ہم نے خاندان ابراہیم ؑ کو کتاب اور دانائی عطا فرمائی تھی اور سلطنت عظیم بھی بخشی تھی
Sahi International :
Or do they envy people for what Allah has given them of His bounty? But we had already given the family of Abraham the Scripture and wisdom and conferred upon them a great kingdom.
فَمِنْهُم مَّنْ آمَنَ بِهِ وَمِنْهُم مَّن صَدَّ عَنْهُ ۚ وَكَفَىٰ بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا (55)
محمداکرم اعوان :
پھراُن میں سےکچھ لوگوں نےتواس کومانا اورکچھ لوگ اس سےبازرہےاوردوزخ کی جلتی ہوئی آگ کافی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر لوگوں میں سے کسی نے تو اس کتاب کو مانا اور کوئی اس سے رکا (اور ہٹا) رہا تو نہ ماننے والوں (کے جلانے) کو دوزخ کی جلتی ہوئی آگ کافی ہے
Sahi International :
And some among them believed in it, and some among them were averse to it. And sufficient is Hell as a blaze.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا سَوْفَ نُصْلِيهِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُم بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا (56)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجن لوگوں نےہماری آیات کےساتھ کفرکیا عنقریب ہم اُن کوآگ میں ڈالیں گے جب اُن کی کھالیں گل جائیں گی توہم اُن کودوسری کھالوں سےبدل دیں گےتاکہ (ہمیشہ) عذاب (کا مزہ) چکھتےرہیں یقیناًاللہ غالب ہیں حکمت والے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا ان کو ہم عنقریب آگ میں داخل کریں گے جب ان کی کھالیں گل (اور جل) جائیں گی تو ہم اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ (ہمیشہ) عذاب (کا مزہ چکھتے) رہیں بےشک خدا غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve in Our verses - We will drive them into a Fire. Every time their skins are roasted through We will replace them with other skins so they may taste the punishment. Indeed, Allah is ever Exalted in Might and Wise.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ لَّهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ ۖ وَنُدْخِلُهُمْ ظِلًّا ظَلِيلًا (57)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےعنقریب ہم ان کوبہشتوں میں داخل کریں گےجن کےتابع نہریں جاری ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گےوہاں ان کےلیے پاک بیبیاں ہوں گی اورہم اُن کوگھنےسائےمیں داخل کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو ہم بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے وہاں ان کے لئے پاک بیبیاں ہیں اور ان کو ہم گھنے سائے میں داخل کریں گے
Sahi International :
But those who believe and do righteous deeds - We will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they abide forever. For them therein are purified spouses, and We will admit them to deepening shade.
۞ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ النَّاسِ أَن تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ ۚ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُم بِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا (58)
محمداکرم اعوان :
بے شک اللہ تمہیں حکم دیتے ہیں کہ امانت والوں کی امانتیں ان کےحوالےکردیا کرواورجب تم لوگوں میں فیصلہ کرنےلگو توانصاف سےفیصلہ کرو یقیناًاللہ تم کواچھی بات کی نصیحت کرتےہیں یقیناًاللہ سننےوالے، دیکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کردیا کرو اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو خدا تمہیں بہت خوب نصیحت کرتا ہے بےشک خدا سنتا اور دیکھتا ہے
Sahi International :
Indeed, Allah commands you to render trusts to whom they are due and when you judge between people to judge with justice. Excellent is that which Allah instructs you. Indeed, Allah is ever Hearing and Seeing.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُمْ ۖ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا (59)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اللہ کی اطاعت کرواورپیغمبرکی اطاعت کرواورتم میں سےجو لوگ اہلِ حکومت ہیں اُن کی۔ پھراگرکسی معاملےمیں تم میں اختلاف واقع ہوتواسےاللہ اور(اس کے) پیغمبرکی طرف پھیردواگرتم اللہ پراورروزآخرت پرایمان رکھتے ہو، یہ بہت اچھی بات ہے اوراس کا انجام اچھا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو اور جو تم میں سے صاحب حکومت ہیں ان کی بھی اور اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اگر خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اس میں خدا اور اس کے رسول (کے حکم) کی طرف رجوع کرو یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کا مآل بھی اچھا ہے
Sahi International :
O you who have believed, obey Allah and obey the Messenger and those in authority among you. And if you disagree over anything, refer it to Allah and the Messenger, if you should believe in Allah and the Last Day. That is the best [way] and best in result.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَن يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَن يَكْفُرُوا بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَن يُضِلَّهُمْ ضَلَالًا بَعِيدًا (60)
محمداکرم اعوان :
کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جودعواکرتےہیں کہ جو (کتاب) آپ کی طرف نازل کی گئی اورجو آپ سےپہلے نازل ہوئیں وہ اُن پرایمان رکھتے ہیں، چاہتےہیں کہ سرکش سےفیصلہ کرائیں حالانکہ اُن کو یہ حکم ہوا ہےکہ اُس کو نہ مانیں اورشیطان تو (یہ) چاہتا ہےکہ اُن کوبھٹکا کرراستہ سےدورڈال دے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ جو (کتاب) تم پر نازل ہوئی اور جو (کتابیں) تم سے پہلے نازل ہوئیں ان سب پر ایمان رکھتے ہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ اپنا مقدمہ ایک سرکش کے پاس لے جا کر فیصلہ کرائیں حالانکہ ان کو حکم دیا گیا تھا کہ اس سے اعتقاد نہ رکھیں اور شیطان (تو یہ) چاہتا ہے کہ ان کو بہکا کر رستے سے دور ڈال دے
Sahi International :
Have you not seen those who claim to have believed in what was revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you? They wish to refer legislation to Taghut, while they were commanded to reject it; and Satan wishes to lead them far astray.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَىٰ مَا أَنزَلَ اللَّهُ وَإِلَى الرَّسُولِ رَأَيْتَ الْمُنَافِقِينَ يَصُدُّونَ عَنكَ صُدُودًا (61)
محمداکرم اعوان :
اورجب اُن سےکہا جاتا ہےکہ جو (حکم) اللہ نے نازل فرمایا ہےاس کی طرف آؤاورپیغمبرکی طرف توآپ منافقین کی یہ حالت دیکھیں گے کہ آپ سے پہلو تہی کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو حکم خدا نے نازل فرمایا ہے اس کی طرف (رجوع کرو) اور پیغمبر کی طرف آؤ تو تم منافقوں کو دیکھتے ہو کہ تم سے اعراض کرتے اور رکے جاتے ہیں
Sahi International :
And when it is said to them, "Come to what Allah has revealed and to the Messenger," you see the hypocrites turning away from you in aversion.
فَكَيْفَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ثُمَّ جَاءُوكَ يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا إِحْسَانًا وَتَوْفِيقًا (62)
محمداکرم اعوان :
پھرکیا حالت ہوتی ہےجب اُن کےاپنےاعمال کی وجہ سےاُن پرمصیبت پڑتی ہے پھرآپ کےپاس دوڑےآتےہیں (اور) اللہ کی قسمیں کھاتےہیں کہ ہم نےتوبھلائی اورموافقت کرناچاہی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
تو کیسی (ندامت کی) بات ہے کہ جب ان کے اعمال (کی شامت سے) ان پر کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے تو تمہارے پاس بھاگے آتے ہیں اور قسمیں کھاتے ہیں کہ والله ہمارا مقصود تو بھلائی اور موافقت تھا
Sahi International :
So how [will it be] when disaster strikes them because of what their hands have put forth and then they come to you swearing by Allah, "We intended nothing but good conduct and accommodation."
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ يَعْلَمُ اللَّهُ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَعِظْهُمْ وَقُل لَّهُمْ فِي أَنفُسِهِمْ قَوْلًا بَلِيغًا (63)
محمداکرم اعوان :
یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ اُن کےدلوں کی بات کوخوب جانتےہیں توآپ ان (کی باتوں) کا کچھ خیال نہ کریں اوران کو نصیحت کریں اوراُن سےایسی باتیں کریں جواُن کےدلوں میں اثرکرنےوالی ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
ان لوگوں کے دلوں میں جو کچھ ہے خدا اس کو خوب جانتا ہے تم ان (کی باتوں) کو کچھ خیال نہ کرو اور انہیں نصیحت کرو اور ان سے ایسی باتیں کہو جو ان کے دلوں میں اثر کر جائیں
Sahi International :
Those are the ones of whom Allah knows what is in their hearts, so turn away from them but admonish them and speak to them a far-reaching word.
وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوا أَنفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا (64)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےہررسول کو اسی واسطےمبعوث فرمایا ہےکہ اللہ کےحکم سےاُس کی اطاعت کی جائےاوراگریہ لوگ جب اپنےاوپرظلم کربیٹھےتھےتوآپ کی خدمت میں حاضرہوتےپھراللہ سےمعا فی چاہتےاورپیغمبربھی اُن کےلیےمعافی چاہتےتوضروراللہ کوقبول کرنےوالارحمت کرنےوالاپاتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے جو پیغمبر بھیجا ہے اس لئے بھیجا ہے کہ خدا کے فرمان کے مطابق اس کا حکم مانا جائے اور یہ لوگ جب اپنے حق میں ظلم کر بیٹھے تھے اگر تمہارے پاس آتے اور خدا سے بخشش مانگتے اور رسول (خدا) بھی ان کے لئے بخشش طلب کرتے تو خدا کو معاف کرنے والا (اور) مہربان پاتے
Sahi International :
And We did not send any messenger except to be obeyed by permission of Allah. And if, when they wronged themselves, they had come to you, [O Muhammad], and asked forgiveness of Allah and the Messenger had asked forgiveness for them, they would have found Allah Accepting of repentance and Merciful.
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (65)
محمداکرم اعوان :
پس آپ کےپروردگارکی قسم جب تک یہ لوگ اپنےجھگڑوں میں آپ کومنصف نہ بنائیں پھرآپ کےفیصلہ پران کےدل تنگ نہ ہوں اورآپ کےحکم کوخوشی خوشی نہ مان لیں تب تک مومن نہیں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ جب تک اپنے تنازعات میں تمہیں منصف نہ بنائیں اور جو فیصلہ تم کردو اس سے اپنے دل میں تنگ نہ ہوں بلکہ اس کو خوشی سے مان لیں تب تک مومن نہیں ہوں گے
Sahi International :
But no, by your Lord, they will not [truly] believe until they make you, [O Muhammad], judge concerning that over which they dispute among themselves and then find within themselves no discomfort from what you have judged and submit in [full, willing] submission.
وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ أَوِ اخْرُجُوا مِن دِيَارِكُم مَّا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِّنْهُمْ ۖ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا يُوعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَشَدَّ تَثْبِيتًا (66)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم ان کوحکم دیتےکہ اپنےآپ کو قتل کرو یا اپنےگھروں سےنکل جاؤتوان میں سےتھوڑے ہی ایساکرتےاوراگر یہ اس نصیحت پرجوانہیں کی جاتی ہےعمل کرتے توان کےلیےبہت بہترہوتااور (ایمان کو) زیادہ پختہ کرنیوالاہوتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم انہیں حکم دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھر چھوڑ کر نکل جاؤ تو ان میں سے تھوڑے ہی ایسا کرتے اور اگر یہ اس نصیحت پر کاربند ہوتے جو ان کو کی جاتی ہے تو ان کے حق میں بہتر اور (دین میں) زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا
Sahi International :
And if We had decreed upon them, "Kill yourselves" or "Leave your homes," they would not have done it, except for a few of them. But if they had done what they were instructed, it would have been better for them and a firmer position [for them in faith].
وَإِذًا لَّآتَيْنَاهُم مِّن لَّدُنَّا أَجْرًا عَظِيمًا (67)
محمداکرم اعوان :
اورتب ہم اُن کواپنےہاں سےبہت بڑاثواب عطا فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ان کو اپنے ہاں سے اجر عظیم بھی عطا فرماتے
Sahi International :
And then We would have given them from Us a great reward.
وَلَهَدَيْنَاهُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا (68)
محمداکرم اعوان :
اورہم ضروران کوسیدھی راہ دِکھاتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور سیدھا رستہ بھی دکھاتے
Sahi International :
And We would have guided them to a straight path.
وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُولَٰئِكَ رَفِيقًا (69)
محمداکرم اعوان :
اورجواللہ اورپیغمبرکی اطاعت کرتےہیں تووہ (قیامت کے روز) ان لوگوں کےساتھ ہوں گےجن پراللہ نے(بڑا) انعام فرمایا ہے (جیسے) نبیوں کےساتھ اورصدیقین اورشہداء اورصالحین کےساتھ اوریہ بہت اچھےرفیق ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ (قیامت کے روز) ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر خدا نے بڑا فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ اور ان لوگوں کی رفاقت بہت ہی خوب ہے
Sahi International :
And whoever obeys Allah and the Messenger - those will be with the ones upon whom Allah has bestowed favor of the prophets, the steadfast affirmers of truth, the martyrs and the righteous. And excellent are those as companions.
ذَٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ عَلِيمًا (70)
محمداکرم اعوان :
یہ اللہ کافضل ہےاوراللہ جاننےوالےکافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کا فضل ہے اور خدا جاننے والا کافی ہے
Sahi International :
That is the bounty from Allah, and sufficient is Allah as Knower.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا خُذُوا حِذْرَكُمْ فَانفِرُوا ثُبَاتٍ أَوِ انفِرُوا جَمِيعًا (71)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اپنا بچاؤ (ہتھیار) ساتھ لےلوپھرتم متفرق طورپہ نکلویا اکٹھےنکلو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! (جہاد کے لئے) ہتھیار لے لیا کرو پھر یا تو جماعت جماعت ہو کر نکلا کرو یا سب اکھٹے کوچ کیا کرو
Sahi International :
O you who have believed, take your precaution and [either] go forth in companies or go forth all together.
وَإِنَّ مِنكُمْ لَمَن لَّيُبَطِّئَنَّ فَإِنْ أَصَابَتْكُم مُّصِيبَةٌ قَالَ قَدْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيَّ إِذْ لَمْ أَكُن مَّعَهُمْ شَهِيدًا (72)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً تم میں (بعض) ایسا بھی ہےکہ جو (جان بوجھ کر) دیرکرتا ہےپھراگرتم کوکوئی حادثہ پیش آجائےتوکہتا ہےکہ تحقیق اللہ نےمجھ پرانعام کیا کہ میں ان میں موجودنہ تھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم میں کوئی ایسا بھی ہے کہ (عمداً) دیر لگاتا ہے۔ پھر اگر تم پر کوئی مصیبت پڑ جائے تو کہتا ہے کہ خدا نے مجھ پر بڑی مہربانی کی کہ میں ان میں موجود نہ تھا
Sahi International :
And indeed, there is among you he who lingers behind; and if disaster strikes you, he says, "Allah has favored me in that I was not present with them."
وَلَئِنْ أَصَابَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللَّهِ لَيَقُولَنَّ كَأَن لَّمْ تَكُن بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ مَوَدَّةٌ يَا لَيْتَنِي كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا (73)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم پراللہ فضل کریں توکہتا ہےجیسےتم میں اوراس میں دوستی تھی ہی نہیں اےکاش! میں ان کےساتھ ہوتاتوبڑی کامیابی حاصل کرتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر خدا تم پر فضل کرے تو اس طرح سے کہ گویا تم میں اس میں دوستی تھی ہی نہیں (کہ افسوس کرتا اور) کہتا ہے کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو مقصد عظیم حاصل کرتا
Sahi International :
But if bounty comes to you from Allah, he will surely say, as if there had never been between you and him any affection. "Oh, I wish I had been with them so I could have attained a great attainment."
۞ فَلْيُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يَشْرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ ۚ وَمَن يُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُقْتَلْ أَوْ يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا (74)
محمداکرم اعوان :
جولوگ دنیا کی زندگی کوآخرت (کی زندگی) کےبدلےبیچ چکےہیں پس ان کوچاہیئےکہ اللہ کی راہ میں لڑیں اورجو کوئی اللہ کی راہ میں لڑےپھرقتل ہوجائےیا غالب آئےتوعنقریب ہم اس کوبڑاثواب دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو لوگ آخرت (کو خریدتے اور اس) کے بدلے دنیا کی زندگی کو بیچنا چاہتے ہیں اُن کو چاہیئے کہ خدا کی راہ میں جنگ کریں اور جو شخص خدا کی راہ میں جنگ کرے اور شہید ہوجائے یا غلبہ پائے ہم عنقریب اس کو بڑا ثواب دیں گے
Sahi International :
So let those fight in the cause of Allah who sell the life of this world for the Hereafter. And he who fights in the cause of Allah and is killed or achieves victory - We will bestow upon him a great reward.
وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا (75)
محمداکرم اعوان :
اورتمہیں کیا (عذر) ہے کہ تم اللہ کی راہ میں نہ لڑواوراُن کمزوروں کےلیےجن میں مردہیں اورعورتیں ہیں اوربچے ہیں وہ جوکہتے (دعا کرتے) ہیں اے ہمارے پروردگار! ہم کواس بستی سےنکالیئےکہ اس کےرہنےوالےظالم ہیں اور ہمارے لیے اپنی طرف سےکسی کوہماراحامی بنایئےاوراپنی طرف سےکسی کوہمارامددگاربنایئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کی راہ میں اور اُن بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کیا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا۔ اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما
Sahi International :
And what is [the matter] with you that you fight not in the cause of Allah and [for] the oppressed among men, women, and children who say, "Our Lord, take us out of this city of oppressive people and appoint for us from Yourself a protector and appoint for us from Yourself a helper?"
الَّذِينَ آمَنُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ ۖ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفًا (76)
محمداکرم اعوان :
جولوگ ایمان لائےہیں وہ اللہ کی راہ میں لڑتےہیں اورجو لوگ کافرہیں وہ بتوں (شیطان) کی خاطر لڑتےہیں پس شیطان کےدوستوں سےلڑو واقعی شیطان کی تدبیربودی ہوتی ہے (یا شیطان کا مکربودا ہوتا ہے) ۔
فتح محمدجالندھری :
جو مومن ہیں وہ تو خدا کے لئے لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ بتوں کے لئے لڑتے ہیں سو تم شیطان کے مددگاروں سے لڑو۔ (اور ڈرو مت) کیونکہ شیطان کا داؤ بودا ہوتا ہے
Sahi International :
Those who believe fight in the cause of Allah, and those who disbelieve fight in the cause of Taghut. So fight against the allies of Satan. Indeed, the plot of Satan has ever been weak.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ قِيلَ لَهُمْ كُفُّوا أَيْدِيَكُمْ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَخْشَوْنَ النَّاسَ كَخَشْيَةِ اللَّهِ أَوْ أَشَدَّ خَشْيَةً ۚ وَقَالُوا رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَيْنَا الْقِتَالَ لَوْلَا أَخَّرْتَنَا إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ ۗ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ لِّمَنِ اتَّقَىٰ وَلَا تُظْلَمُونَ فَتِيلًا (77)
محمداکرم اعوان :
(اے مخاطب!) کیاتُو نےان لوگوں کونہیں دیکھاجِن کو ( پہلے) حکم دیا گیا کہ اپنےہاتھ روکےرکھو اورنمازقائم رکھواورزکوۃ دو پھرجب ان پرجہاد (قتال) فرض کردیا گیاتوان میں کچھ (لوگ) لوگوں سےاِس طرح ڈرنے لگےجیسا اللہ سےڈرنا چاہیئےیا اس سے بھی بڑھ کرڈرنا اورکہنےلگےاے ہمارے پروردگار! آپ نےہم پرجہاد (جلدی) کیوں فرض کردیا ہمیں کچھ عرصےتک مہلت کیوں نہ دی؟ آپ فرما دیجیئےکہ دنیا کا فائدہ (بہت) تھوڑا ہے اورجوپرہیزگار ہواس کےلیےآخرت بہت بہترہےاورتم پردھاگےبرابربھی زیادتی نہ کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو (پہلے یہ) حکم دیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو (جنگ سے) روکے رہو اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو پھر جب ان پر جہاد فرض کردیا گیا تو بعض لوگ ان میں سے لوگوں سے یوں ڈرنے لگے جیسے خدا سے ڈرا کرتے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ اور بڑبڑانے لگے کہ اے خدا تو نے ہم پر جہاد (جلد) کیوں فرض کردیا تھوڑی مدت اور ہمیں کیوں مہلت نہ دی (اے پیغمبر ان س) ے کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ بہت تھوڑا ہے اور بہت اچھی چیز تو پرہیزگار کے لئے (نجات) آخرت ہے اور تم پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا
Sahi International :
Have you not seen those who were told, "Restrain your hands [from fighting] and establish prayer and give zakah"? But then when fighting was ordained for them, at once a party of them feared men as they fear Allah or with [even] greater fear. They said, "Our Lord, why have You decreed upon us fighting? If only You had postponed [it for] us for a short time." Say, The enjoyment of this world is little, and the Hereafter is better for he who fears Allah. And injustice will not be done to you, [even] as much as a thread [inside a date seed]."
أَيْنَمَا تَكُونُوا يُدْرِككُّمُ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنتُمْ فِي بُرُوجٍ مُّشَيَّدَةٍ ۗ وَإِن تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ يَقُولُوا هَٰذِهِ مِنْ عِندِ اللَّهِ ۖ وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَقُولُوا هَٰذِهِ مِنْ عِندِكَ ۚ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِندِ اللَّهِ ۖ فَمَالِ هَٰؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثًا (78)
محمداکرم اعوان :
تم جہاں کہیں بھی ہوگےموت تم کوپا لےگی خواہ تم (بڑے بڑے) مضبوط قلعوں میں بھی ہواوراگر ان کوکوئی اچھی حالت پیش آتی ہےتوکہتےہیں یہ (اتفاقاً) اللہ کی طرف سےہے اوراگراُن کوکوئی بری حالت پیش آتی ہےتوکہتےہیں یہ آپ کی وجہ سے ہے۔ آپ فرما دیجیئےکہ سب (رنج و راحت) اللہ ہی کی طرف سے ہےتوان لوگوں کوکیا ہےکہ بات سمجھنے کےقریب بھی نہیں پہنچتے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے جہاد سے ڈرنے والو) تم کہیں رہو موت تو تمہیں آ کر رہے گی خواہ بڑے بڑے محلوں میں رہو اور ان لوگوں کو اگر کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو کہتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی گزند پہنچتا ہے تو (اے محمدﷺ تم سے) کہتے ہیں کہ یہ گزند آپ کی وجہ سے (ہمیں پہنچا) ہے کہہ دو کہ (رنج وراحت) سب الله ہی کی طرف سے ہے ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ بات بھی نہیں سمجھ سکتے
Sahi International :
Wherever you may be, death will overtake you, even if you should be within towers of lofty construction. But if good comes to them, they say, "This is from Allah "; and if evil befalls them, they say, "This is from you." Say, "All [things] are from Allah." So what is [the matter] with those people that they can hardly understand any statement?
مَّا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ ۖ وَمَا أَصَابَكَ مِن سَيِّئَةٍ فَمِن نَّفْسِكَ ۚ وَأَرْسَلْنَاكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا (79)
محمداکرم اعوان :
(اے مخاطب!) تم کوجو بھلائی پیش آتی ہےتو وہ محض اللہ کی طرف سےہےاورجوبرائی (مصیبت) پیش آتی ہےتووہ تیری اپنی طرف سے (شامتِ اعمال) ہےاورہم نےآپ (ﷺ) کو تمام لوگوں کی طرف پیغمبربنا کربھیجا ہےاوراللہ گواہ کافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے (آدم زاد) تجھ کو جو فائدہ پہنچے وہ خدا کی طرف سے ہے اور جو نقصان پہنچے وہ تیری ہی (شامت اعمال) کی وجہ سے ہے اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو لوگوں (کی ہدایت) کے لئے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے اور (اس بات کا) خدا ہی گواہ کافی ہے
Sahi International :
What comes to you of good is from Allah, but what comes to you of evil, [O man], is from yourself. And We have sent you, [O Muhammad], to the people as a messenger, and sufficient is Allah as Witness.
مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ ۖ وَمَن تَوَلَّىٰ فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا (80)
محمداکرم اعوان :
جس نےپیغمبرکی اطاعت کی تویقیناً اُس نےاللہ کی اطاعت کی اورجو شخص رُوگردانی کرےتوہم نےآپ کوان پر نگران بنا کرنہیں بھیجا۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بےشک اس نے خدا کی فرمانبرداری کی اور جو نافرمانی کرے گا تو اے پیغمبر تمہیں ہم نے ان کا نگہبان بنا کر نہیں بھیجا
Sahi International :
He who obeys the Messenger has obeyed Allah; but those who turn away - We have not sent you over them as a guardian.
وَيَقُولُونَ طَاعَةٌ فَإِذَا بَرَزُوا مِنْ عِندِكَ بَيَّتَ طَائِفَةٌ مِّنْهُمْ غَيْرَ الَّذِي تَقُولُ ۖ وَاللَّهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ ۖ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا (81)
محمداکرم اعوان :
اور (زبانی) کہتےہیں ہم نےفرمانبرداری (اختیار) کی پھرجب آپ کےپاس سےباہرجاتے ہیں توان میں سےکچھ لوگ شب کومشورہ کرتےہیں جوآپ سےکہہ چکےتھےاس کےبرخلاف۔ اورجومشورہ یہ کرتےہیں اللہ لکھ لیتےہیں سوآپ اُن کی پرواہ نہ کیجیئے اوراللہ پربھروسہ کیجیئےاوراللہ کارسازکافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ منہ سے تو کہتے ہیں کہ (آپ کی) فرمانبرداری (دل سے منظور ہے) لیکن جب تمہارے پاس سے چلے جاتے ہیں تو ان میں سے بعض لوگ رات کو تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتے ہیں اور جو مشورے یہ کرتے ہیں خدا ان کو لکھ لیتا ہے تو ان کا کچھ خیال نہ کرو اور خدا پر بھروسہ رکھو اور خدا ہی کافی کارساز ہے
Sahi International :
And they say, "[We pledge] obedience." But when they leave you, a group of them spend the night determining to do other than what you say. But Allah records what they plan by night. So leave them alone and rely upon Allah. And sufficient is Allah as Disposer of affairs.
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ ۚ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا (82)
محمداکرم اعوان :
کیا یہ قرآن میں غورنہیں کرتےاوراگر یہ اللہ کےسوا (کسی اور) کی طرف سےہوتا تواس میں بہت زیادہ اختلاف پاتے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا یہ قرآن میں غور کیوں نہیں کرتے؟ اگر یہ خدا کے سوا کسی اور کا (کلام) ہوتا تو اس میں (بہت سا) اختلاف پاتے
Sahi International :
Then do they not reflect upon the Qur'an? If it had been from [any] other than Allah, they would have found within it much contradiction.
وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِّنَ الْأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ ۖ وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَإِلَىٰ أُولِي الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنبِطُونَهُ مِنْهُمْ ۗ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّيْطَانَ إِلَّا قَلِيلًا (83)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کےپاس امن یا خوف کی کوئی خبرپہنچتی ہےتواسےپھیلا دیتےہیں اوراگراسےپیغمبراوراپنےامراء کےپاس لےجاتےتوان میں سےجانچنےوالےاسےجانچ لیتےاوراگرتم پراللہ کا فضل اوراس کی مہربانی نہ ہوتی توتھوڑےلوگوں کےسوا تم سب شیطان کےپیروہوجاتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر پہنچتی ہے تو اس کو مشہور کردیتے ہیں اور اگر اس کو پیغمبر اور اپنے سرداروں کے پاس پہنچاتے تو تحقیق کرنے والے اس کی تحقیق کر لیتے اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو چند اشخاص کے سوا سب شیطان کے پیرو ہوجاتے
Sahi International :
And when there comes to them information about [public] security or fear, they spread it around. But if they had referred it back to the Messenger or to those of authority among them, then the ones who [can] draw correct conclusions from it would have known about it. And if not for the favor of Allah upon you and His mercy, you would have followed Satan, except for a few.
فَقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا تُكَلَّفُ إِلَّا نَفْسَكَ ۚ وَحَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ ۖ عَسَى اللَّهُ أَن يَكُفَّ بَأْسَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ وَاللَّهُ أَشَدُّ بَأْسًا وَأَشَدُّ تَنكِيلًا (84)
محمداکرم اعوان :
پس آپ اللہ کی راہ میں قتال کیجیئےآپ اپنےسواکسی کےذمہ دار نہیں ہیں اورمسلمانوں کورغبت دلائیےقریب ہے (امید ہے) کہ اللہ کافروں کی جنگ (کے زور) کوروک دیں اوراللہ لڑائی میں سخت ہیں اورسخت سزادیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو (اے محمدﷺ) تم خدا کی راہ میں لڑو تم اپنے سوا کسی کے ذمہ دار نہیں اور مومنوں کو بھی ترغیب دو قریب ہے کہ خدا کافروں کی لڑائی کو بند کردے اور خدا لڑائی کے اعتبار سے بہت سخت ہے اور سزا کے لحاظ سے بھی بہت سخت ہے
Sahi International :
So fight, [O Muhammad], in the cause of Allah; you are not held responsible except for yourself. And encourage the believers [to join you] that perhaps Allah will restrain the [military] might of those who disbelieve. And Allah is greater in might and stronger in [exemplary] punishment.
مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُ كِفْلٌ مِّنْهَا ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا (85)
محمداکرم اعوان :
جوشخص اچھی سفارش کرےاس کواس میں سےحصہ ملےگا اورجو بُری سفارش کرےاس کواس (کےعذاب) میں سے حصہ ملےگا اوراللہ ہرچیزپرقدرت رکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص نیک بات کی سفارش کرے تو اس کو اس (کے ثواب) میں سے حصہ ملے گا اور جو بری بات کی سفارش کرے اس کو اس (کے عذاب) میں سے حصہ ملے گا اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
Sahi International :
Whoever intercedes for a good cause will have a reward therefrom; and whoever intercedes for an evil cause will have a burden therefrom. And ever is Allah, over all things, a Keeper.
وَإِذَا حُيِّيتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ حَسِيبًا (86)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم کوکوئی ( مشروع طورپر) سلام (دعا) کرے تواس سےاچھےالفاظ میں اسےسلام (دعا) کرویاوہی (الفاظ) اُسےلوٹا دویقیناً اللہ ہرچیزکاحساب لینےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم کو کوئی دعا دے تو (جواب میں) تم اس سے بہتر (کلمے) سے (اسے) دعا دو یا انہیں لفظوں سے دعا دو بےشک خدا ہر چیز کا حساب لینے والا ہے
Sahi International :
And when you are greeted with a greeting, greet [in return] with one better than it or [at least] return it [in a like manner]. Indeed, Allah is ever, over all things, an Accountant.
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۗ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ حَدِيثًا (87)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہے، کوئی اس کےسواعبادت کےلائق نہیں وہ ضرورتم (سب) کوقیامت کےدن جمع کریں گےجس میں کوئی شبہ نہیں اوراللہ سےزیادہ بات میں سچا کون ہوسکتا ہے؟
فتح محمدجالندھری :
خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ قیامت کے دن تم سب کو ضرور جمع کرے گا اور خدا سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہے؟
Sahi International :
Allah - there is no deity except Him. He will surely assemble you for [account on] the Day of Resurrection, about which there is no doubt. And who is more truthful than Allah in statement.
۞ فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ وَاللَّهُ أَرْكَسَهُم بِمَا كَسَبُوا ۚ أَتُرِيدُونَ أَن تَهْدُوا مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ ۖ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ سَبِيلًا (88)
محمداکرم اعوان :
پس تم کوکیا ہےکہ منافقین کےبارےدوگروہ ہوگئےہواوراللہ نےاُن کواُن کےاعمال (بد) کی وجہ سےالٹا کردیا ہےکیا تم چاہتے ہوکہ اُن کوہدایت کروجن کواللہ نےگمراہی میں ڈال دیا ہےاورجس کواللہ گمراہی میں ڈال دیں توتم اُسکےلیے ہرگزکوئی سبیل نہ پاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
تو کیا سبب ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو حالانکہ خدا نے ان کو ان کے کرتوتوں کے سبب اوندھا کردیا ہے کیا تم چاہتے ہو کہ جس شخص کو خدا نے گمراہ کردیا ہے اس کو رستے پر لے آؤ اور جس شخص کو خدا گمراہ کردے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہیں پاؤ گے
Sahi International :
What is [the matter] with you [that you are] two groups concerning the hypocrites, while Allah has made them fall back [into error and disbelief] for what they earned. Do you wish to guide those whom Allah has sent astray? And he whom Allah sends astray - never will you find for him a way [of guidance].
وَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ كَمَا كَفَرُوا فَتَكُونُونَ سَوَاءً ۖ فَلَا تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ أَوْلِيَاءَ حَتَّىٰ يُهَاجِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ فَإِن تَوَلَّوْا فَخُذُوهُمْ وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ وَجَدتُّمُوهُمْ ۖ وَلَا تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا (89)
محمداکرم اعوان :
وہ چاہتےہیں جیسےوہ کافرہوئے کاش تم بھی ویسےکافرہوجاؤپس تم سب برابر (ایک جیسے) ہوجاؤ سواُن میں سے کسی کودوست نہ بناؤ یہاں تک کہ وہ اللہ کی راہ میں وطن چھوڑ آئیں (ہجرت کریں) پھراگر وہ اعراض کریں (پھر جائیں) تو ان کوپکڑو اوراُن کوقتل کروجہاں کہیں بھی ان کوپاؤ اوران میں سےنہ کسی کودوست بناؤاورنہ مددگار۔
فتح محمدجالندھری :
وہ تو یہی چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں (اسی طرح) تم بھی کافر ہو کر (سب) برابر ہوجاؤ تو جب تک وہ خدا کی راہ میں وطن نہ چھوڑ جائیں ان میں سے کسی کو دوست نہ بنانا اگر (ترک وطن کو) قبول نہ کریں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو اور ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ بناؤ
Sahi International :
They wish you would disbelieve as they disbelieved so you would be alike. So do not take from among them allies until they emigrate for the cause of Allah. But if they turn away, then seize them and kill them wherever you find them and take not from among them any ally or helper.
إِلَّا الَّذِينَ يَصِلُونَ إِلَىٰ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُم مِّيثَاقٌ أَوْ جَاءُوكُمْ حَصِرَتْ صُدُورُهُمْ أَن يُقَاتِلُوكُمْ أَوْ يُقَاتِلُوا قَوْمَهُمْ ۚ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَسَلَّطَهُمْ عَلَيْكُمْ فَلَقَاتَلُوكُمْ ۚ فَإِنِ اعْتَزَلُوكُمْ فَلَمْ يُقَاتِلُوكُمْ وَأَلْقَوْا إِلَيْكُمُ السَّلَمَ فَمَا جَعَلَ اللَّهُ لَكُمْ عَلَيْهِمْ سَبِيلًا (90)
محمداکرم اعوان :
سوائےان لوگوں کےجوایسےلوگوں سےجاملتے ہیں جن کےاورتمہارےدرمیان عہد (معاہدہ) ہےیا وہ (اس حال میں) تمہارے پاس آئیں کہ اُن کےدل تمہارےساتھ یا اپنی قوم کےساتھ لڑنےسےتنگ ہوں (منقبض ہوں) اوراگراللہ چاہتےتواُن کوتم پرمسلط کردیتےتوپھروہ ضرورتم سےلڑنےلگتےپس اگروہ تم سےایک طرف ہوجائیں پھرتم سےنہ لڑیں اور تمہارے ساتھ صلح چاہیں تواللہ نےان پرتمہارے لیےکوئی سبیل (راہ) نہیں رکھی۔
فتح محمدجالندھری :
مگر جو لوگ ایسے لوگوں سے جا ملے ہوں جن میں اور تم میں (صلح کا) عہد ہو یا اس حال میں کہ ان کے دل تمہارے ساتھ یا اپنی قوم کے ساتھ لڑنے سے رک گئے ہوں تمہارے پاس آجائیں (تو احتراز ضروری نہیں) اور اگر خدا چاہتا تو ان کو تم پر غالب کردیتا تو وہ تم سے ضرور لڑتے پھر اگر وہ تم سے (جنگ کرنے سے) کنارہ کشی کریں اور لڑیں نہیں اور تمہاری طرف صلح (کا پیغام) بھیجیں تو خدا نے تمہارے لئے ان پر (زبردستی کرنے کی) کوئی سبیل مقرر نہیں کی
Sahi International :
Except for those who take refuge with a people between yourselves and whom is a treaty or those who come to you, their hearts strained at [the prospect of] fighting you or fighting their own people. And if Allah had willed, He could have given them power over you, and they would have fought you. So if they remove themselves from you and do not fight you and offer you peace, then Allah has not made for you a cause [for fighting] against them.
سَتَجِدُونَ آخَرِينَ يُرِيدُونَ أَن يَأْمَنُوكُمْ وَيَأْمَنُوا قَوْمَهُمْ كُلَّ مَا رُدُّوا إِلَى الْفِتْنَةِ أُرْكِسُوا فِيهَا ۚ فَإِن لَّمْ يَعْتَزِلُوكُمْ وَيُلْقُوا إِلَيْكُمُ السَّلَمَ وَيَكُفُّوا أَيْدِيَهُمْ فَخُذُوهُمْ وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ ۚ وَأُولَٰئِكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَيْهِمْ سُلْطَانًا مُّبِينًا (91)
محمداکرم اعوان :
اب تم (ان میں) کچھ لوگوں کوپاؤ گےوہ چاہتے ہیں کہ تم سے (بھی) امن میں رہیں اوراپنی قوم سے (بھی) امن میں رہیں جب کبھی انہیں شرارت کی طرف متوجہ کیا جاتاہےتواس میں جاگرتےہیں سواگریہ لوگ تم سے کنارہ کش نہ ہوں اورنہ تم سےصلح رکھیں اورنہ اپنےہاتھوں کوروکیں توتم ان کوپکڑواوران کوقتل کروجہاں کہیں ان کوپاؤ اوران لوگوں پرہم نےتم کوصاف حجت دی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تم کچھ اور لوگ ایسے بھی پاؤ گے جو یہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں لیکن فتنہ انگیزی کو بلائے جائیں تو اس میں اوندھے منہ گر پڑیں تو ایسے لوگ اگر تم سے (لڑنے سے) کنارہ کشی نہ کریں اور نہ تمہاری طرف (پیغام) صلح بھیجیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکیں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو ان لوگوں کے مقابلے میں ہم نے تمہارے لئے سند صریح مقرر کردی ہے
Sahi International :
You will find others who wish to obtain security from you and [to] obtain security from their people. Every time they are returned to [the influence of] disbelief, they fall back into it. So if they do not withdraw from you or offer you peace or restrain their hands, then seize them and kill them wherever you overtake them. And those - We have made for you against them a clear authorization.
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَن يَقْتُلَ مُؤْمِنًا إِلَّا خَطَأً ۚ وَمَن قَتَلَ مُؤْمِنًا خَطَأً فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ وَدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ إِلَىٰ أَهْلِهِ إِلَّا أَن يَصَّدَّقُوا ۚ فَإِن كَانَ مِن قَوْمٍ عَدُوٍّ لَّكُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ ۖ وَإِن كَانَ مِن قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُم مِّيثَاقٌ فَدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ إِلَىٰ أَهْلِهِ وَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ ۖ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ تَوْبَةً مِّنَ اللَّهِ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا (92)
محمداکرم اعوان :
اورکسی مومن کےشایاں نہیں کہ وہ کسی مومن کوقتل کرےسوائےاس کےکہ غلطی سے (ایسا ہو) اورجو کسی مومن کو غلطی سےقتل کرےتوایک مسلمان گردن (لونڈی یا غلام) کو آزاد کرےاورخون بہا اس کےخاندان والوں کوادا کرے سوائےاس کےکہ وہ معاف کردیں پھراگر وہ( مقتول) تمہارے دشمنوں کی جماعت میں سےہواوروہ مسلمان ہوتوایک مسلمان گردن (لونڈی یا غلام) کو آزاد کرےاوراگر اس قوم سےہوجس کےاورتمہارےدرمیان صلح کا عہد ہےتواس کے (مقتول کے) خاندان والوں کوخوں بہا اداکرے اورایک مسلمان گردن (لونڈی یا غلام) کوآزاد کرے پس جس کویہ میسر نہ ہوتووہ دومہینےمتواترروزے رکھے، یہ اللہ کی طرف سےتوبہ کےطور پر ہےاوراللہ بڑے علم والےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کسی مومن کو شایان نہیں کہ مومن کو مار ڈالے مگر بھول کر اور جو بھول کر بھی مومن کو مار ڈالے تو (ایک تو) ایک مسلمان غلام آزاد کردے اور (دوسرے) مقتول کے وارثوں کو خون بہا دے ہاں اگر وہ معاف کردیں (تو ان کو اختیار ہے) اگر مقتول تمہارے دشمنوں کی جماعت میں سے ہو اور وہ خود مومن ہو تو صرف ایک مسلمان غلام آزاد کرنا چاہیئے اور اگر مقتول ایسے لوگوں میں سے ہو جن میں اور تم میں صلح کا عہد ہو تو وارثان مقتول کو خون بہا دینا اور ایک مسلمان غلام آزاد کرنا چاہیئے اور جس کو یہ میسر نہ ہو وہ متواتر دو مہینے کے روزے رکھے یہ (کفارہ) خدا کی طرف سے (قبول) توبہ (کے لئے) ہے اور خدا (سب کچھ) جانتا اور بڑی حکمت والا ہے
Sahi International :
And never is it for a believer to kill a believer except by mistake. And whoever kills a believer by mistake - then the freeing of a believing slave and a compensation payment presented to the deceased's family [is required] unless they give [up their right as] charity. But if the deceased was from a people at war with you and he was a believer - then [only] the freeing of a believing slave; and if he was from a people with whom you have a treaty - then a compensation payment presented to his family and the freeing of a believing slave. And whoever does not find [one or cannot afford to buy one] - then [instead], a fast for two months consecutively, [seeking] acceptance of repentance from Allah. And Allah is ever Knowing and Wise.
وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا (93)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص کسی مومن کوجان بوجھ کرقتل کر ڈالےتواس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہےگا اوراس پراللہ کا غضب ہوگااوراس کی لعنت (رحمت سےدوری) ہوگی اوراس کےلیےبڑا عذاب تیارکررکھا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص مسلمان کو قصداً مار ڈالے گا تو اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا اور خدا اس پر غضبناک ہوگا اور اس پر لعنت کرے گا اور ایسے شخص کے لئے اس نے بڑا (سخت) عذاب تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
But whoever kills a believer intentionally - his recompense is Hell, wherein he will abide eternally, and Allah has become angry with him and has cursed him and has prepared for him a great punishment.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَىٰ إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَعِندَ اللَّهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ ۚ كَذَٰلِكَ كُنتُم مِّن قَبْلُ فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا (94)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں باہرنکلوتوتحقیق کرلیا کرواورجو تمہیں سلام کہےاسےدنیا کےاسباب کی خواہش میں یہ نہ کہوکہ تُومسلمان نہیں ہےپس اللہ کے پاس بہت غنیمت (کا مال) ہے تم بھی پہلےایسےہی تھےپھراللہ نےتم پر احسان کیا پس تحقیق کرلیا کرویقیناً اللہ تمہارے اعمال سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تم خدا کی راہ میں باہر نکلو کرو تو تحقیق سے کام لیا کرو اور جو شخص تم سے سلام علیک کرے اس سے یہ نہ کہو کہ تم مومن نہیں اور اس سے تمہاری غرض یہ ہو کہ دنیا کی زندگی کا فائدہ حاصل کرو سو خدا کے نزدیک بہت سے غنیمتیں ہیں تم بھی تو پہلے ایسے ہی تھے پھر خدا نے تم پر احسان کیا تو (آئندہ) تحقیق کرلیا کرو اور جو عمل تم کرتے ہو خدا کو سب کی خبر ہے
Sahi International :
O you who have believed, when you go forth [to fight] in the cause of Allah, investigate; and do not say to one who gives you [a greeting of] peace "You are not a believer," aspiring for the goods of worldly life; for with Allah are many acquisitions. You [yourselves] were like that before; then Allah conferred His favor upon you, so investigate. Indeed Allah is ever, with what you do, Acquainted.
لَّا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ ۚ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ عَلَى الْقَاعِدِينَ دَرَجَةً ۚ وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا (95)
محمداکرم اعوان :
وہ مسلمان جوبِلاعذرگھروں میں بیٹھ رہتےہیں اورجو اللہ کی راہ میں اپنےمال اورجان سےجہاد کرتےہیں برابرنہیں ہوتے۔ اللہ نےاپنےمال اورجان سےجہاد کرنےوالوں کوبیٹھ رہنےوالوں پردرجہ میں فضیلت بخشی ہےاوراللہ نےسب کےساتھ اچھا ( اچھےگھر کا) وعدہ کیا ہےاورجہاد کرنےوالوں کوبیٹھ رہنےوالوں پربڑے ثواب سےفضیلت دی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو مسلمان (گھروں میں) بیٹھ رہتے (اور لڑنے سے جی چراتے) ہیں اور کوئی عذر نہیں رکھتے وہ اور جو خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑتے ہیں وہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے خدا نے مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر درجے میں فضیلت بخشی ہے اور (گو) نیک وعدہ سب سے ہے لیکن اجر عظیم کے لحاظ سے خدا نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر کہیں فضیلت بخشی ہے
Sahi International :
Not equal are those believers remaining [at home] - other than the disabled - and the mujahideen, [who strive and fight] in the cause of Allah with their wealth and their lives. Allah has preferred the mujahideen through their wealth and their lives over those who remain [behind], by degrees. And to both Allah has promised the best [reward]. But Allah has preferred the mujahideen over those who remain [behind] with a great reward -
دَرَجَاتٍ مِّنْهُ وَمَغْفِرَةً وَرَحْمَةً ۚ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا (96)
محمداکرم اعوان :
اس (اللہ) کی طرف سےدرجات ہیں اوربخشش ہےاورمہربانی ہےاوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) خدا کی طرف سے درجات میں اور بخشش میں اور رحمت میں اور خدا بڑا بخشنے والا (اور) مہربان ہے
Sahi International :
Degrees [of high position] from Him and forgiveness and mercy. And Allah is ever Forgiving and Merciful.
إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَ كُنتُمْ ۖ قَالُوا كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِي الْأَرْضِ ۚ قَالُوا أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُوا فِيهَا ۚ فَأُولَٰئِكَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَسَاءَتْ مَصِيرًا (97)
محمداکرم اعوان :
جب فرشتےان لوگوں کی روح قبض کرتےہیں جنہوں نےاپنی جانوں پہ ظلم کررکھا تھا توکہتے ہیں تم کس حال میں تھےوہ کہتے ہیں ہم مُلک میں عاجزوناتواں لوگ تھےتو (فرشتے) کہتے ہیں کیا اللہ کی زمین وسیع نہ تھی پس تم ترکِ وطن کرکےچلےجاتےسوایسےلوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہےاور وہ بہت بُری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں جب فرشتے ان کی جان قبض کرنے لگتے ہیں تو ان سے پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے وہ کہتے ہیں کہ ہم ملک میں عاجز وناتواں تھے فرشتے کہتے ہیں کیا خدا کا ملک فراخ نہیں تھا کہ تم اس میں ہجرت کر جاتے ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
Indeed, those whom the angels take [in death] while wronging themselves - [the angels] will say, "In what [condition] were you?" They will say, "We were oppressed in the land." The angels will say, "Was not the earth of Allah spacious [enough] for you to emigrate therein?" For those, their refuge is Hell - and evil it is as a destination.
إِلَّا الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا (98)
محمداکرم اعوان :
سوائےناتواں لوگوں کےمردوں میں سےاورعورتوں میں سےاوربچوں میں سےکہ نہ کوئی تدبیرکرسکتےہیں اورنہ کوئی راہ پاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جو مرد اور عورتیں اور بچے بےبس ہیں کہ نہ تو کوئی چارہ کر سکتے ہیں اور نہ رستہ جانتے ہیں
Sahi International :
Except for the oppressed among men, women and children who cannot devise a plan nor are they directed to a way -
فَأُولَٰئِكَ عَسَى اللَّهُ أَن يَعْفُوَ عَنْهُمْ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَفُوًّا غَفُورًا (99)
محمداکرم اعوان :
سوایسےلوگوں کےلیےامید ہےکہ اللہ انہیں معاف کردیں اوراللہ معاف کرنےوالےبخشنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
قریب ہے کہ خدا ایسوں کو معاف کردے اور خدا معاف کرنے والا (اور) بخشنے والا ہے
Sahi International :
For those it is expected that Allah will pardon them, and Allah is ever Pardoning and Forgiving.
۞ وَمَن يُهَاجِرْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدْ فِي الْأَرْضِ مُرَاغَمًا كَثِيرًا وَسَعَةً ۚ وَمَن يَخْرُجْ مِن بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا (100)
محمداکرم اعوان :
اورجواللہ کی راہ میں وطن چھوڑدےوہ زمین میں بہت جگہ اوربہت وسعت پائےگا اورجو کوئی اپنےگھرکوچھوڑکراللہ اوراس کےپیغمبرکی طرف نکلےپھراُس کوموت آجائےتویقیناً اس کا ثواب اللہ کےذمے ہےاوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص خدا کی راہ میں گھر بار چھوڑ جائے وہ زمین میں بہت سی جگہ اور کشائش پائے گا اور جو شخص خدا اور رسول کی طرف ہجرت کرکے گھر سے نکل جائے پھر اس کو موت آپکڑے تو اس کا ثواب خدا کے ذمے ہوچکا اور خدا بخشنے والا اور مہربان ہے
Sahi International :
And whoever emigrates for the cause of Allah will find on the earth many [alternative] locations and abundance. And whoever leaves his home as an emigrant to Allah and His Messenger and then death overtakes him - his reward has already become incumbent upon Allah. And Allah is ever Forgiving and Merciful.
وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلَاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَن يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ إِنَّ الْكَافِرِينَ كَانُوا لَكُمْ عَدُوًّا مُّبِينًا (101)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم زمین میں سفرکروتوتم پرکوئی گناہ نہیں کہ تم نمازکوکوتاہ (قصر) کرواگرتمہیں یہ خوف ہوکہ کافرتمہیں فتنہ میں ڈالیں گےبےشک کافرتمہارےکُھلےدشمن ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم سفر کو جاؤ تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ نماز کو کم کرکے پڑھو بشرطیکہ تم کو خوف ہو کہ کافر لوگ تم کو ایذا دیں گے بےشک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں
Sahi International :
And when you travel throughout the land, there is no blame upon you for shortening the prayer, [especially] if you fear that those who disbelieve may disrupt [or attack] you. Indeed, the disbelievers are ever to you a clear enemy.
وَإِذَا كُنتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلَاةَ فَلْتَقُمْ طَائِفَةٌ مِّنْهُم مَّعَكَ وَلْيَأْخُذُوا أَسْلِحَتَهُمْ فَإِذَا سَجَدُوا فَلْيَكُونُوا مِن وَرَائِكُمْ وَلْتَأْتِ طَائِفَةٌ أُخْرَىٰ لَمْ يُصَلُّوا فَلْيُصَلُّوا مَعَكَ وَلْيَأْخُذُوا حِذْرَهُمْ وَأَسْلِحَتَهُمْ ۗ وَدَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ تَغْفُلُونَ عَنْ أَسْلِحَتِكُمْ وَأَمْتِعَتِكُمْ فَيَمِيلُونَ عَلَيْكُم مَّيْلَةً وَاحِدَةً ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن كَانَ بِكُمْ أَذًى مِّن مَّطَرٍ أَوْ كُنتُم مَّرْضَىٰ أَن تَضَعُوا أَسْلِحَتَكُمْ ۖ وَخُذُوا حِذْرَكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا (102)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ ان (لشکر) میں ہوں پھرآپ اُن کونمازپڑھانےلگیں توچاہیئےکہ ان میں سےایک جماعت اپنااسلحہ لےکرآپ کےساتھ کھڑی رہےپس جب وہ سجدہ کرچکیں تووہ آپ سے پرے ہوجائیں اوردوسری جماعت آئےجس نےنمازنہیں پڑھی پس چاہیئےکہ وہ آپ کےساتھ نمازادا کریں اوریہ لوگ بھی اپنےبچاؤ کاسامان اوراپنےہتھیارلےلیں (مسلح ہوں) کافرلوگ یہ چاہتےہیں کہ کاش تم اپنےہتھیاروں سےاوراپنےاسباب سےغافل ہوجاؤتوتم پر یکبارگی حملہ کردیں اوراگر تم کوبارش کی وجہ سے تکلیف ہویا تم بیمارہوتوتم کوکچھ گناہ نہیں کہ اپنےہتھیاراتاررکھواوراپنابچاؤ (ضرور) رکھو یقیناً اللہ نےکافروں کےلیےرسواکرنےوالاعذاب تیارکررکھا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے پیغمبر) جب تم ان (مجاہدین کے لشکر) میں ہو اور ان کو نماز پڑھانے لگو تو چاہیئے کہ ان کی ایک جماعت تمہارے ساتھ مسلح ہو کر کھڑی رہے جب وہ سجدہ کرچکیں تو پرے ہو جائیں پھر دوسری جماعت جس نے نماز نہیں پڑھی (ان کی جگہ) آئے اور ہوشیار اور مسلح ہو کر تمہارے ساتھ نماز ادا کرے کافر اس گھات میں ہیں کہ تم ذرا اپنے ہتھیاروں اور سامان سے غافل ہو جاؤ تو تم پر یکبارگی حملہ کردیں اگر تم بارش کے سبب تکلیف میں یا بیمار ہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ہتھیار اتار رکھو مگر ہوشیار ضرور رہنا خدا نے کافروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
And when you are among them and lead them in prayer, let a group of them stand [in prayer] with you and let them carry their arms. And when they have prostrated, let them be [in position] behind you and have the other group come forward which has not [yet] prayed and let them pray with you, taking precaution and carrying their arms. Those who disbelieve wish that you would neglect your weapons and your baggage so they could come down upon you in one [single] attack. But there is no blame upon you, if you are troubled by rain or are ill, for putting down your arms, but take precaution. Indeed, Allah has prepared for the disbelievers a humiliating punishment.
فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِكُمْ ۚ فَإِذَا اطْمَأْنَنتُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ ۚ إِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا (103)
محمداکرم اعوان :
پس جب تم نمازادا کرچکوتواللہ کاذکرکروکھڑےبھی اوربیٹھے بھی اورلیٹےہوئےبھی پھرجب تم مطمئن ہوجاؤتونمازادا کرو (حالتِ امن کی طرح) بےشک نمازمسلمانوں پروقت مقررہ کےساتھ فرض ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب تم نماز تمام کرچکو تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حالت میں) خدا کو یاد کرو پھر جب خوف جاتا رہے تو (اس طرح سے) نماز پڑھو (جس طرح امن کی حالت میں پڑھتے ہو) بےشک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) میں ادا کرنا فرض ہے
Sahi International :
And when you have completed the prayer, remember Allah standing, sitting, or [lying] on your sides. But when you become secure, re-establish [regular] prayer. Indeed, prayer has been decreed upon the believers a decree of specified times.
وَلَا تَهِنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ ۖ إِن تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ ۖ وَتَرْجُونَ مِنَ اللَّهِ مَا لَا يَرْجُونَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا (104)
محمداکرم اعوان :
اورقوم (کفار) کا پیچھا کرنےمیں سستی نہ کرنااگر تم الم رسیدہ (بے آرام ہوتے) ہوتووہ بھی الم رسیدہ (بے آرام ہوتے ہیں) جس طرح تم الم رسیدہ (بے آرام ہوتے) ہو اورتم اللہ سےایسی امیدیں رکھتےہوجوکہ وہ امید نہیں رکھتےاوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کفار کا پیچھا کرنے میں سستی نہ کرنا اگر تم بےآرام ہوتے ہو تو جس طرح تم بےآرام ہوتے ہو اسی طرح وہ بھی بےآرام ہوتے ہیں اور تم خدا سے ایسی ایسی امیدیں رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھ سکتے اور خدا سب کچھ جانتا اور (بڑی) حکمت والا ہے
Sahi International :
And do not weaken in pursuit of the enemy. If you should be suffering - so are they suffering as you are suffering, but you expect from Allah that which they expect not. And Allah is ever Knowing and Wise.
إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللَّهُ ۚ وَلَا تَكُن لِّلْخَائِنِينَ خَصِيمًا (105)
محمداکرم اعوان :
یقیناً ہم نےآپ پرحق کےساتھ کتاب نازل فرمائی ہےتاکہ اللہ نےجوآپ کوبتا دیا ہےآپ اس کےمطابق لوگوں کےدرمیان فیصلہ کریں اورآپ خیانت کرنےوالوں کی طرف سےبحث نہیں کیجیئےگا۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے تاکہ خدا کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے مقدمات میں فیصلہ کرو اور (دیکھو) دغابازوں کی حمایت میں کبھی بحث نہ کرنا
Sahi International :
Indeed, We have revealed to you, [O Muhammad], the Book in truth so you may judge between the people by that which Allah has shown you. And do not be for the deceitful an advocate.
وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا (106)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ سےبخشش مانگیئےبےشک اللہ بڑےبخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا سے بخشش مانگنا بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And seek forgiveness of Allah. Indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.
وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنفُسَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا (107)
محمداکرم اعوان :
اورآپ اُن لوگوں کی طرف سےبحث نہ کریں جواپنےہی ساتھ خیانت کررہےہیں یقیناًاللہ خیانت کرنےوالےبدکاروں کو پسندنہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوگ اپنے ہم جنسوں کی خیانت کرتے ہیں ان کی طرف سے بحث نہ کرنا کیونکہ خدا خائن اور مرتکب جرائم کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
And do not argue on behalf of those who deceive themselves. Indeed, Allah loves not one who is a habitually sinful deceiver.
يَسْتَخْفُونَ مِنَ النَّاسِ وَلَا يَسْتَخْفُونَ مِنَ اللَّهِ وَهُوَ مَعَهُمْ إِذْ يُبَيِّتُونَ مَا لَا يَرْضَىٰ مِنَ الْقَوْلِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطًا (108)
محمداکرم اعوان :
لوگوں سےچھپتےہیں اوراللہ سےنہیں چُھپ سکتےاورجب رات کواس کی رضا کےخلاف بات کی تدبیریں کرتےہیں تو وہ (اللہ) ان کےساتھ ہوتےہیں اوراللہ ان کےتمام کاموں پراحاطہ کیےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ لوگوں سے تو چھپتے ہیں اور خدا سے نہیں چھپتے حالانکہ جب وہ راتوں کو ایسی باتوں کے مشورے کیا کرتے ہیں جن کو وہ پسند نہیں کرتا ان کے ساتھ ہوا کرتا ہے اور خدا ان کے (تمام) کاموں پر احاطہ کئے ہوئے ہے
Sahi International :
They conceal [their evil intentions and deeds] from the people, but they cannot conceal [them] from Allah, and He is with them [in His knowledge] when they spend the night in such as He does not accept of speech. And ever is Allah, of what they do, encompassing.
هَا أَنتُمْ هَٰؤُلَاءِ جَادَلْتُمْ عَنْهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَمَن يُجَادِلُ اللَّهَ عَنْهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَم مَّن يَكُونُ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا (109)
محمداکرم اعوان :
ہاں تم ہی وہ لوگ ہوکہ دنیا کی زندگی میں توان کی طرف سےبحث کرلیتےہوپھرقیامت کےدن اُن کی طرف سےاللہ سےکون بحث کرے گایا کون اُن کا کارساز (وکیل) ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم لوگ دنیا کی زندگی میں تو ان کی طرف سے بحث کر لیتے ہو قیامت کو ان کی طرف سے خدا کے ساتھ کون جھگڑے گا اور کون ان کا وکیل بنے گا؟
Sahi International :
Here you are - those who argue on their behalf in [this] worldly life - but who will argue with Allah for them on the Day of Resurrection, or who will [then] be their representative?
وَمَن يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَّحِيمًا (110)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص برائی کرے یا اپنےآپ پرظلم کرےپھراللہ سےبخشش طلب کرےتواللہ کوبخشنےوالامہربان پائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص کوئی برا کام کر بیٹھے یا اپنے حق میں ظلم کرلے پھر خدا سے بخشش مانگے تو خدا کو بخشنے والا اور مہربان پائے گا
Sahi International :
And whoever does a wrong or wrongs himself but then seeks forgiveness of Allah will find Allah Forgiving and Merciful.
وَمَن يَكْسِبْ إِثْمًا فَإِنَّمَا يَكْسِبُهُ عَلَىٰ نَفْسِهِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا (111)
محمداکرم اعوان :
اورجوکوئی گناہ کرتا ہےتویقیناً اس کا اثرخوداس پرہوتاہےاوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
And whoever commits a sin only earns it against himself. And Allah is ever Knowing and Wise.
وَمَن يَكْسِبْ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا (112)
محمداکرم اعوان :
اورجوکوئی خطا کرےیا گناہ کرےپھرکسی بےگناہ پراس کا الزام لگا دےتویقیناًاس نےبہتان اوربہت بڑے گناہ کا بوجھ اپنےسرلےلیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص کوئی قصور یا گناہ تو خود کرے لیکن اس سے کسی بےگناہ کو مہتم کردے تو اس نے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اپنے سر پر رکھا
Sahi International :
But whoever earns an offense or a sin and then blames it on an innocent [person] has taken upon himself a slander and manifest sin.
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُهُ لَهَمَّت طَّائِفَةٌ مِّنْهُمْ أَن يُضِلُّوكَ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ ۖ وَمَا يَضُرُّونَكَ مِن شَيْءٍ ۚ وَأَنزَلَ اللَّهُ عَلَيْكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُن تَعْلَمُ ۚ وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا (113)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ پراللہ کا فضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی توان میں سےایک جماعت آپ کوبہکانےکا قصدکرہی چکی تھی اور یہ اپنےآپ کےسواکسی کوبہکا نہیں سکتےاورآپ کا کچھ نہیں بگاڑسکتےاوراللہ نےآپ پرکتاب اوردانائی (حکمت) نازل فرمائی ہےاور آپ کووہ باتیں سکھائی ہیں جوآپ نہیں جانتےتھےاورآپ پراللہ کابہت بڑافضل ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم پر خدا کا فضل اور مہربانی نہ ہوتی تو ان میں سے ایک جماعت تم کو بہکانے کا قصد کر ہی چکی تھی اور یہ اپنے سوا (کسی کو) بہکا نہیں سکتے اور نہ تمہارا کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور خدا نے تم پر کتاب اور دانائی نازل فرمائی ہے اور تمہیں وہ باتیں سکھائی ہیں جو تم جانتے نہیں تھے اور تم پر خدا کا بڑا فضل ہے
Sahi International :
And if it was not for the favor of Allah upon you, [O Muhammad], and His mercy, a group of them would have determined to mislead you. But they do not mislead except themselves, and they will not harm you at all. And Allah has revealed to you the Book and wisdom and has taught you that which you did not know. And ever has the favor of Allah upon you been great.
۞ لَّا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِّن نَّجْوَاهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَاحٍ بَيْنَ النَّاسِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا (114)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں کےبہت سےمشوروں میں بھلائی (کی کوئی بات) نہیں ہاں اس شخص کی بات (مشورت اچھی ہوسکتی ہے) جوخیرات کرنےکی بات کرے یانیک بات یا لوگوں میں صلح کی بات کرےاورجوکوئی اللہ کی رضا حاصل کرنےکے لیےیہ کام کرےتوعنقریب ہم اس کوبہت بڑااجردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ان لوگوں کی بہت سی مشورتیں اچھی نہیں ہاں (اس شخص کی مشورت اچھی ہوسکتی ہے) جو خیرات یا نیک بات یا لوگوں میں صلح کرنے کو کہے اور جو ایسے کام خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کرے گا تو ہم اس کو بڑا ثواب دیں گے
Sahi International :
No good is there in much of their private conversation, except for those who enjoin charity or that which is right or conciliation between people. And whoever does that seeking means to the approval of Allah - then We are going to give him a great reward.
وَمَن يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَىٰ وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ ۖ وَسَاءَتْ مَصِيرًا (115)
محمداکرم اعوان :
اورجوکوئی اپنےآپ پرحق بات ظاہرہوجانےکےبعدپیغمبرکی مخالفت کرےاورایمان والوں کی راہ کےعلاوہ (دوسری راہ پر) چلےتووہ جدھرپھرا ہےہم اسےاُدھرہی پھیردیں گےاوراُس کودوزخ میں داخل کریں گےاور وہ جانےکی بہت بُری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص سیدھا رستہ معلوم ہونے کے بعد پیغمبر کی مخالف کرے اور مومنوں کے رستے کے سوا اور رستے پر چلے تو جدھر وہ چلتا ہے ہم اسے ادھر ہی چلنے دیں گے اور (قیامت کے دن) جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
And whoever opposes the Messenger after guidance has become clear to him and follows other than the way of the believers - We will give him what he has taken and drive him into Hell, and evil it is as a destination.
إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَاءُ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا (116)
محمداکرم اعوان :
اللہ کےساتھ کسی کوشریک کیاجائےتویقیناًاللہ اس (جرم) کو نہیں بخشتےاوراس کےعلاوہ جس کوچاہیں بخش دیں گے اورجس نےاللہ کےساتھ کسی کوشریک کیاتو وہ بہت دورکی گمراہی میں جا پڑا۔
فتح محمدجالندھری :
خدا اس کے گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا (اور گناہ) جس کو چاہیے گا بخش دے گا۔ اور جس نے خدا کے ساتھ شریک بنایا وہ رستے سے دور جا پڑا
Sahi International :
Indeed, Allah does not forgive association with Him, but He forgives what is less than that for whom He wills. And he who associates others with Allah has certainly gone far astray.
إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِ إِلَّا إِنَاثًا وَإِن يَدْعُونَ إِلَّا شَيْطَانًا مَّرِيدًا (117)
محمداکرم اعوان :
یہ اس (اللہ) کے سواعورتوں ہی کی پرستش کرتےہیں اورسرکش شیطان ہی کوپکارتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ جو خدا کے سوا پرستش کرتے ہیں تو عورتوں کی اور پکارتے ہیں تو شیطان کی سرکش ہی کو
Sahi International :
They call upon instead of Him none but female [deities], and they [actually] call upon none but a rebellious Satan.
لَّعَنَهُ اللَّهُ ۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا (118)
محمداکرم اعوان :
اس پراللہ نےلعنت کی ہےاوراُس نےکہاتھامیں ضرورتیرےبندوں میں سےایک مقرر (کافی) حصہ لوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
جس پر خدا نے لعنت کی ہے (جو خدا سے) کہنے لگا میں تیرے بندوں سے (غیر خدا کی نذر دلوا کر مال کا) ایک مقرر حصہ لے لیا کروں گا۔
Sahi International :
Whom Allah has cursed. For he had said, "I will surely take from among Your servants a specific portion.
وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ آذَانَ الْأَنْعَامِ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ ۚ وَمَن يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِّن دُونِ اللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِينًا (119)
محمداکرم اعوان :
اورمیں ان کوگمراہ کروں گا اوران کوجھوٹی امیدیں دلاؤں گا اورمیں ان کوسکھاؤں گا سو (جس سے) وہ چارپایوں کےکانوں کوتراشاکریں گےاورمیں ان کوسکھاؤں گا کہ ( جس سے) وہ اللہ کی بنائی ہوئی صورت کوبگاڑ اکریں گےاورجس نےاللہ کوچھوڑکرشیطان کودوست بنایا تویقیناً اُس نےبہت بڑاظاہرخسارہ پایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو گمراہ کرتا اور امیدیں دلاتا ہروں گا اور یہ سکھاتا رہوں گا کہ جانوروں کے کان چیرتے رہیں اور (یہ بھی) کہتا رہوں گا کہ وہ خدا کی بنائی ہوئی صورتوں کو بدلتے رہیں اور جس شخص نے خدا کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا اور وہ صریح نقصان میں پڑ گیا
Sahi International :
And I will mislead them, and I will arouse in them [sinful] desires, and I will command them so they will slit the ears of cattle, and I will command them so they will change the creation of Allah." And whoever takes Satan as an ally instead of Allah has certainly sustained a clear loss.
يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيهِمْ ۖ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا (120)
محمداکرم اعوان :
وہ ان کووعدےدیتا ہےاور (جھوٹی) امیدیں دلاتا ہےاورشیطان ان سےصرف فریب کے (طورپر) وعدےکرتا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ ان کو وعدے دیتا رہا اور امیدیں دلاتا ہے اور جو کچھ شیطان انہیں وعدے دیتا ہے جو دھوکا ہی دھوکا ہے
Sahi International :
Satan promises them and arouses desire in them. But Satan does not promise them except delusion.
أُولَٰئِكَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَلَا يَجِدُونَ عَنْهَا مَحِيصًا (121)
محمداکرم اعوان :
ان ہی لوگوں کا ٹھکانہ جہنم ہےاوروہ اس سےبچنےکی جگہ نہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ایسے لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے۔ اور وہ وہاں سے مخلصی نہیں پاسکیں گے
Sahi International :
The refuge of those will be Hell, and they will not find from it an escape.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا ۚ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا (122)
محمداکرم اعوان :
اورجو لوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےعنقریب ہم ان کوبہشتوں میں داخل کریں گےجن کےتابع نہریں چلتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گےیہ اللہ کاسچاوعدہ ہےاوراللہ سےزیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو ہم بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ ابدالآباد ان میں رہیں گے۔ یہ خدا کا سچا وعدہ ہے۔ اور خدا سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے
Sahi International :
But the ones who believe and do righteous deeds - We will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide forever. [It is] the promise of Allah, [which is] truth, and who is more truthful than Allah in statement.
لَّيْسَ بِأَمَانِيِّكُمْ وَلَا أَمَانِيِّ أَهْلِ الْكِتَابِ ۗ مَن يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ وَلَا يَجِدْ لَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا (123)
محمداکرم اعوان :
نہ تمہاری تمناؤں پرہےاورنہ اہلِ کتاب کی آرزوؤں پر۔ جو کوئی بُراکام کرےاسےاس کےبدلےسزادی جائےگی اوروہ اللہ کےعلاوہ اپنا نہ کوئی دوست پائے گااورنہ مددگار۔
فتح محمدجالندھری :
(نجات) نہ تو تمہاری آرزوؤں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر۔ جو شخص برے عمل کرے گا اسے اسی (طرح) کا بدلا دیا جائے گا اور وہ خدا کے سوا نہ کسی کو حمایتی پائے گا اور نہ مددگار
Sahi International :
Paradise is not [obtained] by your wishful thinking nor by that of the People of the Scripture. Whoever does a wrong will be recompensed for it, and he will not find besides Allah a protector or a helper.
وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا (124)
محمداکرم اعوان :
اورجوکوئی نیک کام کرے وہ مردہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہوسوایسےلوگ ہی جنت میں داخل ہوں گےاوران کے ساتھ ذرہ برابربھی زیادتی نہ کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ہوگا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کی تل برابر بھی حق تلفی نہ کی جائے گی
Sahi International :
And whoever does righteous deeds, whether male or female, while being a believer - those will enter Paradise and will not be wronged, [even as much as] the speck on a date seed.
وَمَنْ أَحْسَنُ دِينًا مِّمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ وَاتَّبَعَ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۗ وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا (125)
محمداکرم اعوان :
اوراس سےاچھا دین کس کاہوگا جواپنا رخ اللہ کی طرف جھکادےاور وہ مخلص ہواورملتِ ابراہیم (علیہ السلام) کا اتباع کرےجس میں کوئی کجی نہیں اوراللہ نےابراہیم (علیہ السلام) کو اپنامخلص دوست بنایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس شخص سے کس کا دین اچھا ہوسکتا ہے جس نے حکم خدا کو قبول کیا اور وہ نیکوکار بھی ہے۔ اور ابراہیم کے دین کا پیرو ہے جو یکسوں (مسلمان) تھے اور خدا نے ابراہیم کو اپنا دوست بنایا تھا
Sahi International :
And who is better in religion than one who submits himself to Allah while being a doer of good and follows the religion of Abraham, inclining toward truth? And Allah took Abraham as an intimate friend.
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيطًا (126)
محمداکرم اعوان :
اورجوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہےسب اللہ کا ہےاوراللہ ہرچیزکواحاطہ فرمائےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمان وزمین میں جو کچھ ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور خدا ہر چیز پر احاطے کئے ہوئے ہے
Sahi International :
And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And ever is Allah, of all things, encompassing.
وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ ۖ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ وَمَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ فِي يَتَامَى النِّسَاءِ اللَّاتِي لَا تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَن تَنكِحُوهُنَّ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَأَن تَقُومُوا لِلْيَتَامَىٰ بِالْقِسْطِ ۚ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِهِ عَلِيمًا (127)
محمداکرم اعوان :
اوروہ آپ سےعورتوں کےبارےفیصلہ چاہتےہیں کہہ دیجیئےکہ اللہ تم کواُن کےبارےفیصلہ دیتےہیں اوروہ آیات (بھی) جوان یتیم عورتوں کےبارے تم کوکتاب سےپڑھ کرسنائی جاتی ہیں جن کوتم اُن کاحقِ مقررنہیں دیتےہواوران سے نکاح کرنےکی خواہش رکھتےہواوربے کس بچوں کےبارےمیں۔ اوریہ کہ تم یتیموں کےبارےمیں انصاف پرقائم رہواورجو نیک کام تم کرتےہوسویقیناً اللہ اس کوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) لوگ تم سے (یتیم) عورتوں کے بارے میں فتویٰ طلب کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ خدا تم کو ان کے (ساتھ نکاح کرنے کے) معاملے میں اجازت دیتا ہے اور جو حکم اس کتاب میں پہلے دیا گیا ہے وہ ان یتیم عورتوں کے بارے میں ہے جن کو تم ان کا حق تو دیتے نہیں اور خواہش رکھتے ہو کہ ان کے ساتھ نکاح کرلو اور (نیز) بیچارے بیکس بچوں کے بارے میں۔ اور یہ (بھی حکم دیتا ہے) کہ یتیموں کے بارے میں انصاف پر قائم رہو۔ اور جو بھلائی تم کرو گے خدا اس کو جانتا ہے
Sahi International :
And they request from you, [O Muhammad], a [legal] ruling concerning women. Say, "Allah gives you a ruling about them and [about] what has been recited to you in the Book concerning the orphan girls to whom you do not give what is decreed for them - and [yet] you desire to marry them - and concerning the oppressed among children and that you maintain for orphans [their rights] in justice." And whatever you do of good - indeed, Allah is ever Knowing of it.
وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِن بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَن يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا ۚ وَالصُّلْحُ خَيْرٌ ۗ وَأُحْضِرَتِ الْأَنفُسُ الشُّحَّ ۚ وَإِن تُحْسِنُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا (128)
محمداکرم اعوان :
اوراگرعورت کواپنےخاوند کی بددماغی یا بے پرواہی کا ڈرہوتواُن دونوں پرکوئی گناہ نہیں کہ دونوں باہم ایک خاص طورپرصلح کر لیں اورصلح بہترہےاورنفوس توحرص کی طرف مائل ہوتےہیں اوراگرتم اچھا برتاؤرکھوگےاور پرہیزگاری اختیار کروگےتوبِلاشبہ اللہ تمہارے تمام اعمال سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر کسی عورت کو اپنے خاوند کی طرف سے زیادتی یا بےرغبتی کا اندیشہ ہو تم میاں بیوی پر کچھ گناہ نہیں کہ آپس میں کسی قرارداد پر صلح کرلیں۔ اور صلح خوب (چیز) ہے اور طبیعتیں تو بخل کی طرف مائل ہوتی ہیں اور اگر تم نیکوکاری اور پرہیزگاری کرو گے تو خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے
Sahi International :
And if a woman fears from her husband contempt or evasion, there is no sin upon them if they make terms of settlement between them - and settlement is best. And present in [human] souls is stinginess. But if you do good and fear Allah - then indeed Allah is ever, with what you do, Acquainted.
وَلَن تَسْتَطِيعُوا أَن تَعْدِلُوا بَيْنَ النِّسَاءِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ ۖ فَلَا تَمِيلُوا كُلَّ الْمَيْلِ فَتَذَرُوهَا كَالْمُعَلَّقَةِ ۚ وَإِن تُصْلِحُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا (129)
محمداکرم اعوان :
اورتم سب بیبیوں میں اگرچاہو بھی توہرگزبرابری نہ رکھ سکوگےتوایسا بھی نہ کروکہ ایک طرف جھک جاؤتو دوسری کوایسا کردوکہ ادھرلٹکی ہوئی ہےاوراگراصلاح کرلواوراحتیاط رکھوتویقیناً اللہ بڑی مغفرت والےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم خوا کتنا ہی چاہو عورتوں میں ہرگز برابری نہیں کرسکو گے تو ایسا بھی نہ کرنا کہ ایک ہی کی طرف ڈھل جاؤ اور دوسری کو (ایسی حالت میں) چھوڑ دو کہ گویا ادھر ہوا میں لٹک رہی ہے اور اگر آپس میں موافقت کرلو اور پرہیزگاری کرو تو خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And you will never be able to be equal [in feeling] between wives, even if you should strive [to do so]. So do not incline completely [toward one] and leave another hanging. And if you amend [your affairs] and fear Allah - then indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.
وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللَّهُ كُلًّا مِّن سَعَتِهِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ وَاسِعًا حَكِيمًا (130)
محمداکرم اعوان :
اوراگردونوں (میاں بیوی) جداہوجائیں (موافقت نہ ہوسکے) تواللہ ہرایک کواپنی وسعت سےبےاحتیاج کردے گااوراللہ وسعت والے (اور) حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر میاں بیوی (میں موافقت نہ ہوسکے اور) ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں تو خدا ہر ایک کو اپنی دولت سے غنی کردے گا اور خدا بڑی کشائش والا اور حکمت والا ہے
Sahi International :
But if they separate [by divorce], Allah will enrich each [of them] from His abundance. And ever is Allah Encompassing and Wise.
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَلَقَدْ وَصَّيْنَا الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ وَإِيَّاكُمْ أَنِ اتَّقُوا اللَّهَ ۚ وَإِن تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ غَنِيًّا حَمِيدًا (131)
محمداکرم اعوان :
اورجوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہے (سب) اللہ کا ہےاورالبتہ ہم نےان لوگوں کو بھی حکم دیا تھاجِن کوتم سےپہلےکتاب دی گئی تھی اورتم کوبھی (حکم دیتےہیں) کہ اللہ سےڈرواورکفرکروگے توجو کچھ آسمانوں میں ہے اورجوکچھ زمین میں ہے (سب) اللہ کا ہےاوراللہ بے نیاز، سزاوارحمد ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان کو بھی اور (اے محمدﷺ) تم کو بھی ہم نے حکم تاکیدی کیا ہے کہ خدا سے ڈرتے رہو اور اگر کفر کرو گے تو (سمجھ رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور خدا بے پروا اور سزاوار حمدوثنا ہے
Sahi International :
And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And We have instructed those who were given the Scripture before you and yourselves to fear Allah. But if you disbelieve - then to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And ever is Allah Free of need and Praiseworthy.
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا (132)
محمداکرم اعوان :
اورجوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہے (سب ) اللہ کا ہےاوراللہ (ہی) کارسازکافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (پھر سن رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے اور خدا کارساز کافی ہے
Sahi International :
And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And sufficient is Allah as Disposer of affairs.
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ وَيَأْتِ بِآخَرِينَ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ قَدِيرًا (133)
محمداکرم اعوان :
اے لوگو! اگروہ (اللہ) چاہیں توتم کوفنا کردیں اور (تمہاری جگہ) دوسرےلوگوں کولےآئیں (پیداکردیں) اوراللہ اس پر قدرت رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو! اگر وہ چاہے تو تم کو فنا کردے اور (تمہاری جگہ) اور لوگوں کو پیدا کردے۔اور خدا اس بات پر قادر ہے
Sahi International :
If He wills, He can do away with you, O people, and bring others [in your place]. And ever is Allah competent to do that.
مَّن كَانَ يُرِيدُ ثَوَابَ الدُّنْيَا فَعِندَ اللَّهِ ثَوَابُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ سَمِيعًا بَصِيرًا (134)
محمداکرم اعوان :
جوکوئی دنیاکا بھلاچاہتاہےپس اللہ کےپاس ہےدنیا کابھلااورآخرت کا (بھی) اوراللہ سننےوالےدیکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص دنیا (میں عملوں) کی جزا کا طالب ہو تو خدا کے پاس دنیا اور آخرت (دونوں) کے لئے اجر (موجود) ہیں۔ اور خدا سنتا دیکھتا ہے
Sahi International :
Whoever desires the reward of this world - then with Allah is the reward of this world and the Hereafter. And ever is Allah Hearing and Seeing.
۞ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَىٰ أَنفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ ۚ إِن يَكُنْ غَنِيًّا أَوْ فَقِيرًا فَاللَّهُ أَوْلَىٰ بِهِمَا ۖ فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَىٰ أَن تَعْدِلُوا ۚ وَإِن تَلْوُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا (135)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! انصاف کےساتھ قائم رہواللہ کےلیےگواہی دینےوالےخواہ اپنی ذات پرہی ہویا والدین اوررشتےداروں کے (مقابل)۔ اگرکوئی امیر ہےیاغریب تواللہ کوان سےزیادہ تعلق ہےسوخواہش نفس کی پیروی نہ کروکہ حق سےہٹ جاؤاوراگرتم غلط بیانی کرویا پہلوتہی کروتوبِلاشبہ اللہ تمہارے سب اعمال کی خبررکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو! انصاف پر قائم رہو اور خدا کے لئے سچی گواہی دو خواہ (اس میں) تمہارا یا تمہارےماں باپ اور رشتہ داروں کا نقصان ہی ہو۔ اگر کوئی امیر ہے یا فقیر تو خدا ان کا خیر خواہ ہے۔ تو تم خواہش نفس کے پیچھے چل کر عدل کو نہ چھوڑ دینا۔ اگر تم پیچیدا شہادت دو گے یا (شہادت سے) بچنا چاہو گے تو (جان رکھو) خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے
Sahi International :
O you who have believed, be persistently standing firm in justice, witnesses for Allah, even if it be against yourselves or parents and relatives. Whether one is rich or poor, Allah is more worthy of both. So follow not [personal] inclination, lest you not be just. And if you distort [your testimony] or refuse [to give it], then indeed Allah is ever, with what you do, Acquainted.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي أَنزَلَ مِن قَبْلُ ۚ وَمَن يَكْفُرْ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا (136)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! اللہ پراس کےپیغمبرپراوراس کتاب پرجواس نےاپنےپیغمبرپرنازل کی اورجو کتاب پہلےنازل کی تھی، پرایمان لاؤاورجوکوئی اللہ سےکفرکرےاوراس کےفرشتوں سےاوراس کی کتابوں سےاوراس کےپیغمبروں سےاور آخرت کےدن سےتویقیناً وہ بہت دورکی گمراہی میں جا پڑا۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! خدا پر اور اس کے رسول پر اور جو کتاب اس نے اپنی پیغمبر (آخرالزماں) پر نازل کی ہے اور جو کتابیں اس سے پہلے نازل کی تھیں سب پر ایمان لاؤ۔ اور جو شخص خدا اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں اور روزقیامت سے انکار کرے وہ رستے سے بھٹک کر دور جا پڑا
Sahi International :
O you who have believed, believe in Allah and His Messenger and the Book that He sent down upon His Messenger and the Scripture which He sent down before. And whoever disbelieves in Allah, His angels, His books, His messengers, and the Last Day has certainly gone far astray.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيلًا (137)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجولوگ ایمان لائےپھرکافرہوگئےپھرایمان لےآئےپھرکافرہوگئےپھرکفرمیں بڑھتےگئےاللہ ایسوں کوہرگزنہ بخشیں گےاورنہ ان کوسیدھاراستہ دکھائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر کفر میں بڑھتے گئے ان کو خدا نہ تو بخشے گا اور نہ سیدھا رستہ دکھائے گا
Sahi International :
Indeed, those who have believed then disbelieved, then believed, then disbelieved, and then increased in disbelief - never will Allah forgive them, nor will He guide them to a way.
بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا (138)
محمداکرم اعوان :
منافقوں کواس بات کی خوش خبری دےدیجیئےکہ ان کےلیےبڑی دردناک سزا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) منافقوں (یعنی دو رخے لوگوں) کو بشارت سناد دو کہ ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے
Sahi International :
Give tidings to the hypocrites that there is for them a painful punishment -
الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۚ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا (139)
محمداکرم اعوان :
جولوگ مسلمانوں کوچھوڑکرکافروں کودوست بناتےہیں، کیا وہ ان سےعزت پاناچاہتےہیں؟ تویقیناًساری (طرح کی) عزت اللہ کےپاس ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے
Sahi International :
Those who take disbelievers as allies instead of the believers. Do they seek with them honor [through power]? But indeed, honor belongs to Allah entirely.
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ۚ إِنَّكُمْ إِذًا مِّثْلُهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا (140)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک اس نےتمہارے لیے (اپنی) کتاب میں یہ (حکم) نازل فرمایا ہےکہ جب تم اللہ کی آیات کےساتھ کفرہوتا اور ان کےساتھ مذاق ہوتا ہواسنوتوان لوگوں کےساتھ مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ اس کےسوااورطرح کی باتیں کرنےلگیں (ورنہ) یقیناًتم بھی ان جیسےہی ہوجاؤگےیقیناًاللہ منافقوں اورکافروں سب کودوزخ میں جمع کردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا نے تم (مومنوں) پر اپنی کتاب میں (یہ حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم (کہیں) سنو کہ خدا کی آیتوں سے انکار ہورہا ہے اور ان کی ہنسی اڑائی جاتی ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتیں (نہ) کرنے لگیں۔ ان کے پاس مت بیٹھو۔ ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہوجاؤ گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں اکھٹا کرنے والا ہے
Sahi International :
And it has already come down to you in the Book that when you hear the verses of Allah [recited], they are denied [by them] and ridiculed; so do not sit with them until they enter into another conversation. Indeed, you would then be like them. Indeed Allah will gather the hypocrites and disbelievers in Hell all together -
الَّذِينَ يَتَرَبَّصُونَ بِكُمْ فَإِن كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللَّهِ قَالُوا أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ وَإِن كَانَ لِلْكَافِرِينَ نَصِيبٌ قَالُوا أَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُم مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ ۚ فَاللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ وَلَن يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا (141)
محمداکرم اعوان :
ایسےلوگ کہ تمہارےحال کا انتظارکرتےہیں پس اگراللہ کی طرف سےتمہیں فتح ہوتوکہتےہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھےاوراگرکافروں کو (فتح سے) کچھ حصہ ملےتوکہتےہیں کیاہم تم پرغالب نہ آنےوالےتھےاورتم کومسلمانوں سے بچا نہ لیا تھا؟ پس اللہ تمہارےدرمیان قیامت کےروز فیصلہ کریں گےاوراللہ کافروں کومسلمانوں پر (اس فیصلہ میں) ہرگزغلبہ نہ دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو تم کو دیکھتے رہتے ہیں اگر خدا کی طرف سے تم کو فتح ملے تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے۔ اور اگر کافروں کو (فتح) نصیب ہو تو (ان سے) کہتے ہیں کیا ہم تم پر غالب نہیں تھے اور تم کو مسلمانوں (کے ہاتھ) سے بچایا نہیں۔ تو خدا تم میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ اور خدا کافروں کو مومنوں پر ہرگز غلبہ نہیں دے گا
Sahi International :
Those who wait [and watch] you. Then if you gain a victory from Allah, they say, "Were we not with you?" But if the disbelievers have a success, they say [to them], "Did we not gain the advantage over you, but we protected you from the believers?" Allah will judge between [all of] you on the Day of Resurrection, and never will Allah give the disbelievers over the believers a way [to overcome them].
إِنَّ الْمُنَافِقِينَ يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَهُوَ خَادِعُهُمْ وَإِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ قَامُوا كُسَالَىٰ يُرَاءُونَ النَّاسَ وَلَا يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا (142)
محمداکرم اعوان :
بےشک منافق اللہ کودھوکہ دیتےہیں اوروہ (اللہ) انہیں دھوکےمیں ڈالنےوالےہیں اورجب نمازکےلیےکھڑےہوتےہیں تو بہت سُست ہوکرکھڑے ہوتےہیں (صرف) لوگوں کودکھانےکےلیےاوراللہ کاذکرنہیں کرتےمگربہت کم۔
فتح محمدجالندھری :
منافق (ان چالوں سے اپنے نزدیک) خدا کو دھوکا دیتے ہیں (یہ اس کو کیا دھوکا دیں گے) وہ انہیں کو دھوکے میں ڈالنے والا ہے اور جب یہ نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو سست اور کاہل ہو کر (صرف) لوگوں کے دکھانے کو اور خدا کی یاد ہی نہیں کرتے مگر بہت کم
Sahi International :
Indeed, the hypocrites [think to] deceive Allah, but He is deceiving them. And when they stand for prayer, they stand lazily, showing [themselves to] the people and not remembering Allah except a little,
مُّذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذَٰلِكَ لَا إِلَىٰ هَٰؤُلَاءِ وَلَا إِلَىٰ هَٰؤُلَاءِ ۚ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ سَبِيلًا (143)
محمداکرم اعوان :
دونوں کےدرمیان پریشان (لٹکے ہوئے) ہیں نہ ان کی طرف ہیں اورنہ اُن کی طرف اورجس کواللہ گمراہ کردیں توتم اس کےلیےہرگزکوئی راہ نہ پاؤ گے۔
فتح محمدجالندھری :
بیچ میں پڑے لٹک رہے ہیں نہ ان کی طرف (ہوتے ہیں) نہ ان کی طرف اور جس کو خدا بھٹکائے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہ پاؤ گے
Sahi International :
Wavering between them, [belonging] neither to the believers nor to the disbelievers. And whoever Allah leaves astray - never will you find for him a way.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۚ أَتُرِيدُونَ أَن تَجْعَلُوا لِلَّهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا مُّبِينًا (144)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! مسلمانوں کےعلاوہ کافروں کودوست نہ بناؤکیا تم چاہتےہوکہ اپنےاوپراللہ کی صریح حجت قائم کرلو؟
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان! مومنوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بناؤ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے اوپر خدا کا صریح الزام لو؟
Sahi International :
O you who have believed, do not take the disbelievers as allies instead of the believers. Do you wish to give Allah against yourselves a clear case?
إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا (145)
محمداکرم اعوان :
بےشک منافق دوزخ کےنچلےدرجےمیں جائیں گےاورتم ہرگزاُن کا کوئی مددگارنہ پاؤ گے۔
فتح محمدجالندھری :
کچھ شک نہیں کہ منافق لوگ دوزخ کے سب سے نیچے کے درجے میں ہوں گے۔ اور تم ان کا کسی کو مددگار نہ پاؤ گے
Sahi International :
Indeed, the hypocrites will be in the lowest depths of the Fire - and never will you find for them a helper -
إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا وَأَصْلَحُوا وَاعْتَصَمُوا بِاللَّهِ وَأَخْلَصُوا دِينَهُمْ لِلَّهِ فَأُولَٰئِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ ۖ وَسَوْفَ يُؤْتِ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا (146)
محمداکرم اعوان :
مگرجنہوں نےتوبہ کی اوراصلاح کرلی اللہ کومضبوط پکڑااورخالص کیا اللہ کےلیےاپنےدین کوتویہ لوگ مومنین کےساتھ ہوں گےاورعنقریب اللہ مومنین کوبہت بڑا اجر (ثواب) عطا فرمائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جنہوں نے توبہ کی اور اپنی حالت کو درست کیا اور خدا (کی رسی) کو مضبوط پکڑا اور خاص خدا کے فرمانبردار ہوگئے تو ایسے لوگ مومنوں کے زمرے میں ہوں گے اور خدا عنقریب مومنوں کو بڑا ثواب دے گا
Sahi International :
Except for those who repent, correct themselves, hold fast to Allah, and are sincere in their religion for Allah, for those will be with the believers. And Allah is going to give the believers a great reward.
مَّا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِن شَكَرْتُمْ وَآمَنتُمْ ۚ وَكَانَ اللَّهُ شَاكِرًا عَلِيمًا (147)
محمداکرم اعوان :
اللہ تم کوعذاب دےکرکیا کریں گےاگرتم شکرگزاربن جاؤاورایمان لےآؤاوراللہ قدرکرنےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم (خدا کے شکرگزار رہو اور (اس پر) ایمان لے آؤ تو خدا تم کو عذاب دے کر کیا کرے گا۔ اور خدا تو قدرشناس اور دانا ہے
Sahi International :
What would Allah do with your punishment if you are grateful and believe? And ever is Allah Appreciative and Knowing.
۞ لَّا يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَن ظُلِمَ ۚ وَكَانَ اللَّهُ سَمِيعًا عَلِيمًا (148)
محمداکرم اعوان :
اللہ بری بات زبان پرلانےکوپسند نہیں کرتےسوائےاس کےکہ کسی پرظلم ہو(سوائے مظلوم کے) اوراللہ سننے والےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ کوئی کسی کو علانیہ برا کہے مگر وہ جو مظلوم ہو۔ اور خدا (سب کچھ) سنتا (اور) جانتا ہے
Sahi International :
Allah does not like the public mention of evil except by one who has been wronged. And ever is Allah Hearing and Knowing.
إِن تُبْدُوا خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُوا عَن سُوءٍ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيرًا (149)
محمداکرم اعوان :
اگرتم نیکی کوظاہرکرویااسےچھپاؤ یاکسی برائی کومعاف کردوتویقیناًاللہ بخشنےوالےقدرت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم لوگ بھلائی کھلم کھلا کرو گے یا چھپا کر یا برائی سے درگزر کرو گے تو خدا بھی معاف کرنے والا (اور) صاحب قدرت ہے
Sahi International :
If [instead] you show [some] good or conceal it or pardon an offense - indeed, Allah is ever Pardoning and Competent.
إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَن يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَن يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَٰلِكَ سَبِيلًا (150)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ اللہ اوراس کے پیغمبروں (علیہم السلام) سےکفرکرتےہیں اوراللہ اوراس کےپیغمبروں (علیہم السلام) میں فرق کرنا چاہتےہیں اوروہ کہتے ہیں کہ ہم بعض کومانتےہیں اوربعض کا انکارکرتے ہیں اوروہ چاہتےہیں کہ اس (کفراوراسلام) کےدرمیان کوئی راہ اختیار کریں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا سے اور اس کے پیغمبروں سے کفر کرتے ہیں اور خدا اور اس کے پیغمبروں میں فرق کرنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور ایمان اور کفر کے بیچ میں ایک راہ نکالنی چاہتے ہیں
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve in Allah and His messengers and wish to discriminate between Allah and His messengers and say, "We believe in some and disbelieve in others," and wish to adopt a way in between -
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا (151)
محمداکرم اعوان :
ایسےلوگ بِلاشبہ کافرہیں اورکافروں کےلیےہم نےذلت کاعذاب تیارکررکھا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بلا اشتباہ کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
Those are the disbelievers, truly. And We have prepared for the disbelievers a humiliating punishment.
وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ أُولَٰئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا (152)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اللہ پرایمان رکھتےہیں اوراس کےپیغمبروں پراوران میں سےکسی میں فرق نہیں کرتےان لوگوں کووہ (اللہ) جلدان کا اجر (ثواب) دیں گے اوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی میں فرق نہ کیا (یعنی سب کو مانا) ایسے لوگوں کو وہ عنقریب ان (کی نیکیوں) کے صلے عطا فرمائے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
But they who believe in Allah and His messengers and do not discriminate between any of them - to those He is going to give their rewards. And ever is Allah Forgiving and Merciful.
يَسْأَلُكَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَن تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتَابًا مِّنَ السَّمَاءِ ۚ فَقَدْ سَأَلُوا مُوسَىٰ أَكْبَرَ مِن ذَٰلِكَ فَقَالُوا أَرِنَا اللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ بِظُلْمِهِمْ ۚ ثُمَّ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ فَعَفَوْنَا عَن ذَٰلِكَ ۚ وَآتَيْنَا مُوسَىٰ سُلْطَانًا مُّبِينًا (153)
محمداکرم اعوان :
آپ سےاہلِ کتاب سوال کرتےہیں کہ آپ ان کے پاس ایک کتاب آسمان سےمنگادیں تویقیناً موسیٰ (علیہ السلام) سے انہوں نےاس سےبڑاسوال کیا تھا (اور) یوں کہا ہمیں اللہ ظاہر (آنکھوں سے) دکھا دیں پس ان کےاس گناہ کی وجہ سے ان کوبجلی کی چمک نےآپکڑا پھرواضح دلائل آجانےکےبعدبچھڑےکومعبودبنا لیاسوہم نےاس پر (ان کو) معاف کردیا اورہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کوواضح غلبہ عطا فرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) اہل کتاب تم سے درخواست کرتے ہیں کہ تم ان پر ایک (لکھی ہوئی) کتاب آسمان سے اتار لاؤ تو یہ موسیٰ سے اس سے بھی بڑی بڑی درخواستیں کرچکے ہیں (ان سے) کہتے تھے ہمیں خدا ظاہر (یعنی آنکھوں سے) دکھا دو سو ان کے گناہ کی وجہ سے ان کو بجلی نے آپکڑا۔ پھر کھلی نشانیاں آئے پیچھے بچھڑے کو (معبود) بنا بیٹھے تو اس سے بھی ہم نے درگزر کی۔ اور موسیٰ کو صریح غلبہ دیا
Sahi International :
The People of the Scripture ask you to bring down to them a book from the heaven. But they had asked of Moses [even] greater than that and said, "Show us Allah outright," so the thunderbolt struck them for their wrongdoing. Then they took the calf [for worship] after clear evidences had come to them, and We pardoned that. And We gave Moses a clear authority.
وَرَفَعْنَا فَوْقَهُمُ الطُّورَ بِمِيثَاقِهِمْ وَقُلْنَا لَهُمُ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُلْنَا لَهُمْ لَا تَعْدُوا فِي السَّبْتِ وَأَخَذْنَا مِنْهُم مِّيثَاقًا غَلِيظًا (154)
محمداکرم اعوان :
اوران سےوعدہ لینےکےلیےہم نےان پرطُور (پہاڑ) معلق کردیا اورہم نےان سےکہا کہ (شہر کے) دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے (سرنگوں) داخل ہوں اورہم نےان سےکہا کہ ہفتے کےدن کےبارےحد سےنہ گزرنا اورہم نےان سے بہت پکےقول وقرارلیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان سے عہد لینے کو ہم نے ان پر کوہ طور اٹھا کھڑا کیا اور انہیں حکم دیا کہ (شہر کے) دروازے میں (داخل ہونا تو) سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور یہ بھی حکم دیا کہ ہفتے کے دن (مچھلیاں پکڑنے) میں تجاویز (یعنی حکم کے خلاف) نہ کرنا۔ غرض ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا
Sahi International :
And We raised over them the mount for [refusal of] their covenant; and We said to them, "Enter the gate bowing humbly", and We said to them, "Do not transgress on the sabbath", and We took from them a solemn covenant.
فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَاقَهُمْ وَكُفْرِهِم بِآيَاتِ اللَّهِ وَقَتْلِهِمُ الْأَنبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَقَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ ۚ بَلْ طَبَعَ اللَّهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا (155)
محمداکرم اعوان :
پس بسبب ان کےقول توڑڈالنے کےاوراللہ کی آیات کےانکاراورانبیاؑء کےناحق قتل کرنے کےاوران کےیہ کہنےکے سبب کہ ہمارے دلوں پرپردے ہیں بلکہ ان کےکفرکےسبب اللہ نےان کےدلوں پرمہرکردی سویہ بہت تھوڑےایمان لاتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(لیکن انہوں نے عہد کو توڑ ڈالا) تو ان کے عہد توڑ دینے اور خدا کی آیتوں سے کفر کرنے اور انبیاء کو ناحق مار ڈالنے اور یہ کہنے کے سبب کہ ہمارے دلوں پر پردے (پڑے ہوئے) ہیں۔ (خدا نے ان کو مردود کردیا اور ان کے دلوں پر پردے نہیں ہیں) بلکہ ان کے کفر کے سبب خدا نے ان پر مہر کردی ہے تو یہ کم ہی ایمان لاتے ہیں
Sahi International :
And [We cursed them] for their breaking of the covenant and their disbelief in the signs of Allah and their killing of the prophets without right and their saying, "Our hearts are wrapped". Rather, Allah has sealed them because of their disbelief, so they believe not, except for a few.
وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَىٰ مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا (156)
محمداکرم اعوان :
اوران کےکفرکی وجہ سےاور (حضرت) مریم (علیہا السلام) پربہت بڑاالزام لگانےکی وجہ سے (ان کوبہت بڑی سزا دی) ۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے کفر کے سبب اور مریم پر ایک بہتان عظیم باندھنے کے سبب
Sahi International :
And [We cursed them] for their disbelief and their saying against Mary a great slander,
وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَٰكِن شُبِّهَ لَهُمْ ۚ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ ۚ مَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ ۚ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا (157)
محمداکرم اعوان :
اوران کےیہ کہنےکی وجہ سےکہ ہم نےمسیح عیسیٰ (علیہ السلام) مریمؑ کےبیٹےکوجواللہ کےپیغمبرتھےقتل کردیا اور حالانکہ نہ انھوں نےان کوقتل کیا اورنہ ان کوصلیب پرچڑھایا بلکہ انھیں شبہ ڈالا گیا اوریقیناًجن لوگوں نےاس میں اختلاف کیا وہ ان کے بارے شک میں پڑے ہوئے ہیں سوائےگمان پرچلنےکےان کےپاس اس کا علم نہیں اورانہوں نےان کویقیناًقتل نہیں کیاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہنے کے سبب کہ ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ مسیح کو جو خدا کے پیغمبر (کہلاتے) تھے قتل کردیا ہے (خدا نے ان کو معلون کردیا) اور انہوں نے عیسیٰ کو قتل نہیں کیا اور نہ انہیں سولی پر چڑھایا بلکہ ان کو ان کی سی صورت معلوم ہوئی اور جو لوگ ان کے بارے میں اختلاف کرتے ہیں وہ ان کے حال سے شک میں پڑے ہوئے ہیں اور پیروئی ظن کے سوا ان کو اس کا مطلق علم نہیں۔ اور انہوں نے عیسیٰ کو یقیناً قتل نہیں کیا
Sahi International :
And [for] their saying, "Indeed, we have killed the Messiah, Jesus, the son of Mary, the messenger of Allah." And they did not kill him, nor did they crucify him; but [another] was made to resemble him to them. And indeed, those who differ over it are in doubt about it. They have no knowledge of it except the following of assumption. And they did not kill him, for certain.
بَل رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا (158)
محمداکرم اعوان :
بلکہ اللہ نےان کواپنی طرف اٹھالیا اوراللہ غالب ہیں حکمت والے۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ خدا نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ اور خدا غالب اور حکمت والا ہے
Sahi International :
Rather, Allah raised him to Himself. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.
وَإِن مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا (159)
محمداکرم اعوان :
اورکوئی اہلِ کتاب میں سےنہیں ہوگا مگران (حضرت عیسیٰؑ) کے مرنےسےپہلےان پرضرورایمان لائے گا اوروہ قیامت کےدن ان پرگواہ ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کوئی اہل کتاب نہیں ہوگا مگر ان کی موت سے پہلے ان پر ایمان لے آئے گا۔ اور وہ قیامت کے دن ان پر گواہ ہوں گے
Sahi International :
And there is none from the People of the Scripture but that he will surely believe in Jesus before his death. And on the Day of Resurrection he will be against them a witness.
فَبِظُلْمٍ مِّنَ الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَاتٍ أُحِلَّتْ لَهُمْ وَبِصَدِّهِمْ عَن سَبِيلِ اللَّهِ كَثِيرًا (160)
محمداکرم اعوان :
سویہود کےبڑے بڑے گناہوں کی وجہ سےہم نے ان پرجوپاکیزہ چیزیں حلال کی تھیں حرام کردیں اوربسبب اس کے کہ یہ بہت سے لوگوں کواللہ کی راہ سےروکتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے یہودیوں کے ظلموں کے سبب (بہت سی) پاکیزہ چیزیں جو ان کو حلال تھیں ان پر حرام کردیں اور اس سبب سے بھی کہ وہ اکثر خدا کے رستے سے (لوگوں کو) روکتے تھے
Sahi International :
For wrongdoing on the part of the Jews, We made unlawful for them [certain] good foods which had been lawful to them, and for their averting from the way of Allah many [people],
وَأَخْذِهِمُ الرِّبَا وَقَدْ نُهُوا عَنْهُ وَأَكْلِهِمْ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ مِنْهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا (161)
محمداکرم اعوان :
اوران کےسُود لینےکےسبب اورحالانکہ انہیں اس سےروکا گیاتھا اوراُن کے، لوگوں کےمال ناجائز طریقے سےکھا جانےکےسبب اورہم نےان میں سےجوکافرہیں ان کےلیےدردناک عذاب تیارکررکھا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سبب سے بھی کہ باوجود منع کئے جانے کے سود لیتے تھے اور اس سبب سے بھی کہ لوگوں کا مال ناحق کھاتے تھے۔ اور ان میں سے جو کافر ہیں ان کے لئے ہم نے درد دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
And [for] their taking of usury while they had been forbidden from it, and their consuming of the people's wealth unjustly. And we have prepared for the disbelievers among them a painful punishment.
لَّٰكِنِ الرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ مِنْهُمْ وَالْمُؤْمِنُونَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ ۚ وَالْمُقِيمِينَ الصَّلَاةَ ۚ وَالْمُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَالْمُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أُولَٰئِكَ سَنُؤْتِيهِمْ أَجْرًا عَظِيمًا (162)
محمداکرم اعوان :
لیکن ان میں جو لوگ علم میں پختہ ہیں اورجومومن ہیں جو (کتاب) آپ پر نازل ہوئی اورجوآپ سے پہلے نازل ہوئیں (ان) پرایمان رکھتے ہیں اورنمازکی پابندی کرنےوالےاورزکوٰۃ ادا کرنےوالےہیں اوراللہ کے ساتھ اورآخرت کےدن کے ساتھ ایمان لانے والے ہیں ایسےلوگوں کوہم عنقریب بہت بڑا اجردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
مگر جو لوگ ان میں سے علم میں پکے ہیں اور جو مومن ہیں وہ اس (کتاب) پر جو تم پر نازل ہوئی اور جو (کتابیں) تم سے پہلے نازل ہوئیں (سب پر) ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور خدا اور روز آخرت کو مانتے ہیں۔ ان کو ہم عنقریب اجر عظیم دیں گے
Sahi International :
But those firm in knowledge among them and the believers believe in what has been revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you. And the establishers of prayer [especially] and the givers of zakah and the believers in Allah and the Last Day - those We will give a great reward.
۞ إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَىٰ نُوحٍ وَالنَّبِيِّينَ مِن بَعْدِهِ ۚ وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِيسَىٰ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَسُلَيْمَانَ ۚ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا (163)
محمداکرم اعوان :
ہم نےآپ کی طرف وحی بھیجی جس طرح ہم نےنوح (علیہ السلام) اوران کےبعدکےپیغمبروں کی طرف بھیجی تھی اوروحی کی ہم نےابراہیم (علیہ السلام) کی طرف اوراسمعٰیل اوراسحٰق اوریعقوب (علیہم السلام) اوران کی اولادکی طرف اورعیسٰی اورایوب اوریونس اورہارون اورسلیمٰن (علیہم السلام) کی طرف اورداؤد (علیہ السلام) کوہم نےزبوردی۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور ان سے پچھلے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی۔ اور ابراہیم اور اسمعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اولاد یعقوب اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف بھی ہم نے وحی بھیجی تھی اور داؤد کو ہم نے زبور بھی عنایت کی تھی
Sahi International :
Indeed, We have revealed to you, [O Muhammad], as We revealed to Noah and the prophets after him. And we revealed to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob, the Descendants, Jesus, Job, Jonah, Aaron, and Solomon, and to David We gave the book [of Psalms].
وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ ۚ وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَىٰ تَكْلِيمًا (164)
محمداکرم اعوان :
اورایسےپیغمبرجن کاحال ہم نےپہلے آپ سےبیان فرمایااورایسےپیغمبر (بھی ہیں) جن کاحال ہم نےآپ سےبیان نہیں فرمایااورموسٰی (علیہ السلام) سےتواللہ نےباتیں بھی کیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بہت سے پیغمبر ہیں جن کے حالات ہم تم سے پیشتر بیان کرچکے ہیں اور بہت سے پیغمبر ہیں جن کے حالات تم سے بیان نہیں کئے۔ اور موسیٰ سے تو خدا نے باتیں بھی کیں
Sahi International :
And [We sent] messengers about whom We have related [their stories] to you before and messengers about whom We have not related to you. And Allah spoke to Moses with [direct] speech.
رُّسُلًا مُّبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى اللَّهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا (165)
محمداکرم اعوان :
(ان سب کو) خوشخبری دینےوالےاور (انجام بدسے) ڈرانےوالےپیغمبربناکربھیجاتاکہ ان پیغمبروں کے (آنےکے) بعدلوگوں کواللہ پرکوئی الزام نہ رہےاوراللہ غالب ہیں حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(سب) پیغمبروں کو (خدا نے) خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے (بنا کر بھیجا تھا) تاکہ پیغمبروں کے آنے کے بعد لوگوں کو خدا پر الزام کا موقع نہ رہے اور خدا غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
[We sent] messengers as bringers of good tidings and warners so that mankind will have no argument against Allah after the messengers. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.
لَّٰكِنِ اللَّهُ يَشْهَدُ بِمَا أَنزَلَ إِلَيْكَ ۖ أَنزَلَهُ بِعِلْمِهِ ۖ وَالْمَلَائِكَةُ يَشْهَدُونَ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا (166)
محمداکرم اعوان :
لیکن اللہ شہادت دیتےہیں کہ جوآپ کی طرف (کتاب کو) نازل کیااُسےاپنےعلمی کمال کےساتھ نازل کیااورفرشتےگواہی دیتےہیں اوراللہ گواہ کافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن خدا نے جو (کتاب) تم پر نازل کی ہے اس کی نسبت خدا گواہی دیتا ہے کہ اس نے اپنے علم سے نازل کی ہے اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں۔ اور گواہ تو خدا ہی کافی ہے
Sahi International :
But Allah bears witness to that which He has revealed to you. He has sent it down with His knowledge, and the angels bear witness [as well]. And sufficient is Allah as Witness.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ قَدْ ضَلُّوا ضَلَالًا بَعِيدًا (167)
محمداکرم اعوان :
یقیناً جن لوگوں نےکفراختیارکیا اوراللہ کی راہ سےروکاتوبےشک وہ دُورکی گمراہی میں جاپڑے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکا وہ رستے سے بھٹک کر دور جا پڑے
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve and avert [people] from the way of Allah have certainly gone far astray.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَظَلَمُوا لَمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيقًا (168)
محمداکرم اعوان :
بِلاشبہ جولوگ کافرہوئےاورظلم کیا (دوسروں کوبھی گمراہ کیا) اللہ ان (لوگوں) کوکبھی نہ بخشیں گےاورنہ ان کوکوئی راہ دکھائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہوئے اور ظلم کرتے رہے خدا ان کو بخشنے والا نہیں اور نہ انہیں رستہ ہی دکھائے گا
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve and commit wrong [or injustice] - never will Allah forgive them, nor will He guide them to a path.
إِلَّا طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا (169)
محمداکرم اعوان :
سوائےجہنم کےراستےکےجس میں یہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گےاوریہ اللہ پرآسان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں دوزخ کا رستہ جس میں وہ ہمیشہ (جلتے) رہیں گے۔ اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے
Sahi International :
Except the path of Hell; they will abide therein forever. And that, for Allah, is [always] easy.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِن رَّبِّكُمْ فَآمِنُوا خَيْرًا لَّكُمْ ۚ وَإِن تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا (170)
محمداکرم اعوان :
اےلوگو! یقیناًتمہارےپاس تمہارےپروردگارکی طرف سےحق کےساتھ پیغمبرآئےسوتم ایمان لےآؤیہ تمہارےلیےبہت اچھاہےاوراگرتم کفرکروگےتویقیناًجوکچھ آسمانوں اورزمین میں ہےسب اللہ کاہے۔ اوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو! خدا کے پیغمبر تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق بات لے کر آئے ہیں تو (ان پر) ایمان لاؤ (یہی) تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر کفر کرو گے تو (جان رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خداہی کا ہے اور خدا سب کچھ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
O Mankind, the Messenger has come to you with the truth from your Lord, so believe; it is better for you. But if you disbelieve - then indeed, to Allah belongs whatever is in the heavens and earth. And ever is Allah Knowing and Wise.
يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ وَلَا تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقَّ ۚ إِنَّمَا الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللَّهِ وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَىٰ مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِّنْهُ ۖ فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ۖ وَلَا تَقُولُوا ثَلَاثَةٌ ۚ انتَهُوا خَيْرًا لَّكُمْ ۚ إِنَّمَا اللَّهُ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ سُبْحَانَهُ أَن يَكُونَ لَهُ وَلَدٌ ۘ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا (171)
محمداکرم اعوان :
اےاہلِ کتاب! اپنےدین (کےبارے) میں حدسےنہ بڑھوااوراللہ کےبارےمیں حق کےسواکچھ نہ کہویقیناًمسیح عیسیٰ (علیہ السلام) مریم (علیہا السلام) کےبیٹےاللہ کےپیغمبرہیں اوراس کاکلمہ (حکم) ہیں جواس نےمریم (علیہا السلام) کی طرف بھیجاتھااوراس (اللہ) کی طرف سےایک روح ہیں سواللہ اوراس کےپیغمبروں پرایمان لاؤاوریہ نہ کہوکہ (اللہ) تین ہیں بازآجاؤ (یہ) تمہارے لیےبہتر ہے۔ سوائے اس کے نہیں کہ اللہ اکیلا عبادت کا مستحق ہےوہ اس سے پاک ہےکہ اُس کےاولاد ہو۔ جوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہےسب اُس کاہے۔ اوراللہ کارسازکافی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل کتاب اپنے دین (کی بات) میں حد سے نہ بڑھو اور خدا کے بارے میں حق کے سوا کچھ نہ کہو۔ مسیح (یعنی) مریم کے بیٹے عیسیٰ (نہ خدا تھے نہ خدا کے بیٹے بلکہ) خدا کے رسول اور کا کلمہٴ (بشارت) تھے جو اس نے مریم کی طرف بھیجا تھا اور اس کی طرف سے ایک روح تھے تو خدا اوراس کے رسولوں پر ایمان لاؤ۔ اور (یہ) نہ کہو (کہ خدا) تین (ہیں۔ اس اعتقاد سے) باز آؤ کہ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔ خدا ہی معبود واحد ہے اور اس سے پاک ہے کہ اس کے اولاد ہو۔ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے
Sahi International :
O People of the Scripture, do not commit excess in your religion or say about Allah except the truth. The Messiah, Jesus, the son of Mary, was but a messenger of Allah and His word which He directed to Mary and a soul [created at a command] from Him. So believe in Allah and His messengers. And do not say, "Three"; desist - it is better for you. Indeed, Allah is but one God. Exalted is He above having a son. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And sufficient is Allah as Disposer of affairs.
لَّن يَسْتَنكِفَ الْمَسِيحُ أَن يَكُونَ عَبْدًا لِّلَّهِ وَلَا الْمَلَائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ ۚ وَمَن يَسْتَنكِفْ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيْهِ جَمِيعًا (172)
محمداکرم اعوان :
اورمسیح (علیہ السلام) اللہ کا بندہ ہونےسےہرگزکوئی عارنہیں رکھتےاورنہ مقرب فرشتےاورجو شخص اس کی بندگی سےعارکرےاورتکبرکرے تووہ (اللہ) عنقریب ان سب کواپنےپاس جمع کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
مسیح اس بات سے عار نہیں رکھتے کہ خدا کے بندے ہوں اور نہ مقرب فرشتے (عار رکھتے ہیں) اور جو شخص خدا کا بندہ ہونے کو موجب عار سمجھے اور سرکشی کرے تو خدا سب کو اپنے پاس جمع کرلے گا
Sahi International :
Never would the Messiah disdain to be a servant of Allah, nor would the angels near [to Him]. And whoever disdains His worship and is arrogant - He will gather them to Himself all together.
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضْلِهِ ۖ وَأَمَّا الَّذِينَ اسْتَنكَفُوا وَاسْتَكْبَرُوا فَيُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَلَا يَجِدُونَ لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا (173)
محمداکرم اعوان :
پس جولوگ ایمان لائےاوراچھےکام کیےتوان کواُن کا پوراپورابدلہ مِلےگا اوروہ ( اللہ) اپنےفضل سےاُن کوزیادہ دےگا اورجن لوگوں نےعار (انکار) کیا اورتکبرکیا سوان کو وہ (اللہ) دردناک عذاب دے گا اوروہ اپنے لیےاللہ کےعلاوہ کوئی دوست اورمددگارنہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے وہ ان کو ان کا پورا بدلا دے گا اور اپنے فضل سے کچھ زیادہ بھی عنایت کرے گا۔ اور جنہوں نے (بندوں ہونے سے) عاروانکار اور تکبر کیا ان کو تکلیف دینے والا عذاب دے گا۔ اور یہ لوگ خدا کے سوا اپنا حامی اور مددگار نہ پائیں گے
Sahi International :
And as for those who believed and did righteous deeds, He will give them in full their rewards and grant them extra from His bounty. But as for those who disdained and were arrogant, He will punish them with a painful punishment, and they will not find for themselves besides Allah any protector or helper.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُم بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا (174)
محمداکرم اعوان :
اے لوگو! یقیناً تمہارے پاس تمہارے پروردگارکی طرف سےروشن دلیل آچکی اورہم نےتمہارے پاس ایک چمکتاہوا نُوربھیجا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس دلیل (روشن) آچکی ہے اور ہم نے (کفر اور ضلالت کا اندھیرا دور کرنے کو) تمہاری طرف چمکتا ہوا نور بھیج دیا ہے
Sahi International :
O mankind, there has come to you a conclusive proof from your Lord, and We have sent down to you a clear light.
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيُدْخِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلٍ وَيَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا (175)
محمداکرم اعوان :
پس جولوگ اللہ کےساتھ ایمان لائےاوراس (دین) کو مضبوطی سے تھامےرکھاتو وہ (اللہ) عنقریب ان کواپنی رحمت اورفضل میں داخل فرمائیں گےاوراُن کو اپنی طرف سیدھا راستہ دکھائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
پس جو لوگ خدا پر ایمان لائے اور اس (کے دین کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہے ان کو وہ اپنی رحمت اور فضل (کے بہشتوں) میں داخل کرے گا۔ اور اپنی طرف (پہچنے کا) سیدھا رستہ دکھائے گا
Sahi International :
So those who believe in Allah and hold fast to Him - He will admit them to mercy from Himself and bounty and guide them to Himself on a straight path.
يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ ۚ إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ ۚ وَهُوَ يَرِثُهَا إِن لَّمْ يَكُن لَّهَا وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثَانِ مِمَّا تَرَكَ ۚ وَإِن كَانُوا إِخْوَةً رِّجَالًا وَنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۗ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَن تَضِلُّوا ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (176)
محمداکرم اعوان :
آپ سےحکم دریافت کرتے ہیں۔ فرما دیجیئےکہ اللہ تم کا کلالہ (بغیرماں باپ اوراولاد کے) کےبارےحکم دیتےہیں کہ اگرایسا بندہ مرجائےجس کےاولاد نہ ہو (نہ ماں باپ) اوراس کی ایک بہن ہوتوجو کچھ اس نےچھوڑا اس کا نصف اس کے لیے ہےاوروہ شخص اس کا (اپنی بہن کا) وارث ہوگا اگراس کےاولادنہ ہو (نہ ماں باپ) پس اگردوبہنیں ہوں (یا زیادہ) تووہ اس کےترکہ میں سےدو تہائی لیں گی اوراگرزیادہ وارث ہوں مرداورخواتین تومردکودوعورتوں کےبرابر حصہ مِلے گا اللہ تمہارے لیے (دین کو) بیان فرماتےہیں کہ گمراہی میں نہ پڑواوراللہ ہرچیزکےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) لوگ تم سے (کلالہ کے بارے میں) حکم (خدا) دریافت کرتے ہیں کہہ دو کہ خدا کلالہ بارے میں یہ حکم دیتا ہے کہ اگر کوئی ایسا مرد مرجائے جس کے اولاد نہ ہو (اور نہ ماں باپ) اور اس کے بہن ہو تو اس کو بھائی کے ترکے میں سے آدھا حصہ ملے گا۔ اور اگر بہن مرجائے اور اس کے اولاد نہ ہو تو اس کے تمام مال کا وارث بھائی ہوگا اور اگر (مرنے والے بھائی کی) دو بہنیں ہوں تو دونوں کو بھائی کے ترکے میں سے دو تہائی۔ اور اگر بھائی اور بہن یعنی مرد اور عورتیں ملے جلے وارث ہوں تو مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے۔ (یہ احکام) خدا تم سے اس لئے بیان فرماتا ہے کہ بھٹکتے نہ پھرو۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
They request from you a [legal] ruling. Say, "Allah gives you a ruling concerning one having neither descendants nor ascendants [as heirs]." If a man dies, leaving no child but [only] a sister, she will have half of what he left. And he inherits from her if she [dies and] has no child. But if there are two sisters [or more], they will have two-thirds of what he left. If there are both brothers and sisters, the male will have the share of two females. Allah makes clear to you [His law], lest you go astray. And Allah is Knowing of all things.