Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
وَالطُّورِ (1)
محمداکرم اعوان :
اورقسم ہےطُورکی۔
فتح محمدجالندھری :
(کوہ) طور کی قسم
Sahi International :
By the mount
وَكِتَابٍ مَّسْطُورٍ (2)
محمداکرم اعوان :
اور کتاب کی جولکھی ہوئی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے
Sahi International :
And [by] a Book inscribed
فِي رَقٍّ مَّنشُورٍ (3)
محمداکرم اعوان :
کشادہ اوراق میں۔
فتح محمدجالندھری :
کشادہ اوراق میں
Sahi International :
In parchment spread open
وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ (4)
محمداکرم اعوان :
اورآبادگھرکی (بیت المعمور)۔
فتح محمدجالندھری :
اور آباد گھر کی
Sahi International :
And [by] the frequented House
وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ (5)
محمداکرم اعوان :
اوراونچی چھت کی۔
فتح محمدجالندھری :
اور اونچی چھت کی
Sahi International :
And [by] the heaven raised high
وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ (6)
محمداکرم اعوان :
اورابلتے (پانی سےپُر) ہوئےسمندرکی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ابلتے ہوئے دریا کی
Sahi International :
And [by] the sea filled [with fire],
إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ (7)
محمداکرم اعوان :
کہ بےشک آپ کےپروردگارکاعذاب ضرورہوکررہےگا۔
فتح محمدجالندھری :
کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا
Sahi International :
Indeed, the punishment of your Lord will occur.
مَّا لَهُ مِن دَافِعٍ (8)
محمداکرم اعوان :
اس کوکوئی روک نہ سکےگا۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) اس کو کوئی روک نہیں سکے گا
Sahi International :
Of it there is no preventer.
يَوْمَ تَمُورُ السَّمَاءُ مَوْرًا (9)
محمداکرم اعوان :
جس دن آسمان تھرتھرانےلگےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن آسمان لرزنے لگا کپکپا کر
Sahi International :
On the Day the heaven will sway with circular motion
وَتَسِيرُ الْجِبَالُ سَيْرًا (10)
محمداکرم اعوان :
اورپہاڑچلنےلگیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور پہاڑ اُڑنے لگے اون ہو کر
Sahi International :
And the mountains will pass on, departing -
فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (11)
محمداکرم اعوان :
سواس دن جھٹلانےوالوں کےلیےخرابی ہے
فتح محمدجالندھری :
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
Sahi International :
Then woe, that Day, to the deniers,
الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ (12)
محمداکرم اعوان :
جو (تکذیب کے) مشغلہ میں کھیل رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں
Sahi International :
Who are in [empty] discourse amusing themselves.
يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا (13)
محمداکرم اعوان :
جس روزان کوجہنم کی آگ میں دھکےدےکرلائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے
Sahi International :
The Day they are thrust toward the fire of Hell with a [violent] thrust, [its angels will say],
هَٰذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ (14)
محمداکرم اعوان :
یہ وہی آگ ہےجس کوتم جھٹلایاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے
Sahi International :
"This is the Fire which you used to deny.
أَفَسِحْرٌ هَٰذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ (15)
محمداکرم اعوان :
توکیا یہ جادوہےیاتم کو (اب بھی) نظرنہیں آتا۔
فتح محمدجالندھری :
تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا
Sahi International :
Then is this magic, or do you not see?
اصْلَوْهَا فَاصْبِرُوا أَوْ لَا تَصْبِرُوا سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (16)
محمداکرم اعوان :
اس میں داخل ہوجاؤپس صبرکرویانہ کروتمہارےلیےبرابرہے۔ جوکام تم کرتےتھےبےشک ان ہی کابدلہ تم کومل رہاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے
Sahi International :
[Enter to] burn therein; then be patient or impatient - it is all the same for you. You are only being recompensed [for] what you used to do."
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍ (17)
محمداکرم اعوان :
پرہیزگارلوگ بلاشبہ باغوں اورنعمتوں میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعتموں میں ہوں گے
Sahi International :
Indeed, the righteous will be in gardens and pleasure,
فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ (18)
محمداکرم اعوان :
جوکچھ ان کوان کےپروردگارنےبخشا اس سےخوش دل ہوں گےاوران کاپروردگاران کودوزخ کےعذاب سےمحفوظ رکھےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا
Sahi International :
Enjoying what their Lord has given them, and their Lord protected them from the punishment of Hellfire.
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (19)
محمداکرم اعوان :
اپنےاعمال کےصلہ میں مزےسےکھاؤاورپیو۔
فتح محمدجالندھری :
اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
Sahi International :
[They will be told], "Eat and drink in satisfaction for what you used to do."
مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ (20)
محمداکرم اعوان :
برابربچھائےہوئےتختوں پرتکیہ لگائےہوئےاورہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سےان کاعقدکردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے
Sahi International :
They will be reclining on thrones lined up, and We will marry them to fair women with large, [beautiful] eyes.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَيْءٍ ۚ كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ (21)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاوران کی اولاد نےبھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولادکوبھی ان (کےدرجے) تک پہنچادیں گےاوران کےعمل میں سےکچھ کم نہ کریں گے۔ ہرشخص اپنےاعمال میں پھنساہواہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے
Sahi International :
And those who believed and whose descendants followed them in faith - We will join with them their descendants, and We will not deprive them of anything of their deeds. Every person, for what he earned, is retained.
وَأَمْدَدْنَاهُم بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ (22)
محمداکرم اعوان :
اورہم ان کوپھل اورگوشت جس قسم کاوہ چاہیں گےدیتےرہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے
Sahi International :
And We will provide them with fruit and meat from whatever they desire.
يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ (23)
محمداکرم اعوان :
وہاں (بطورخوش طبعی کے) ایک دوسرےسےجام جھپٹ لیاکریں گےجس (کےپینے) سےنہ فضول بات ہوگی اورنہ کوئی گناہ۔
فتح محمدجالندھری :
وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات
Sahi International :
They will exchange with one another a cup [of wine] wherein [results] no ill speech or commission of sin.
۞ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ (24)
محمداکرم اعوان :
اوراُن کےلیےنوجوان خدمت گارجیسےچھپائےہوئےموتی، ان کےپاس پھریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے
Sahi International :
There will circulate among them [servant] boys [especially] for them, as if they were pearls well-protected.
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ (25)
محمداکرم اعوان :
اوروہ ایک دوسرےکی طرف متوجہ ہوکرپوچھیں گے
فتح محمدجالندھری :
اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے
Sahi International :
And they will approach one another, inquiring of each other.
قَالُوا إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِي أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ (26)
محمداکرم اعوان :
کہیں گےکہ بےشک ہم توپہلےاپنےگھرمیں (اللہ سے) ڈراکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے
Sahi International :
They will say, "Indeed, we were previously among our people fearful [of displeasing Allah].
فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ (27)
محمداکرم اعوان :
تواللہ نےہم پراحسان فرمایااورہم کودوزخ (لُو) کےعذاب سےبچالیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا
Sahi International :
So Allah conferred favor upon us and protected us from the punishment of the Scorching Fire.
إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ (28)
محمداکرم اعوان :
اس سےپہلے (دنیامیں) یقیناًہم اس سےدعائیں کیاکرتےتھےبےشک وہ احسان کرنےوالامہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے۔ بےشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Indeed, we used to supplicate Him before. Indeed, it is He who is the Beneficent, the Merciful."
فَذَكِّرْ فَمَا أَنتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونٍ (29)
محمداکرم اعوان :
توآپ سمجھاتےرہیئےکہ آپ اپنےپروردگارکےکرم سےنہ توکاہن ہیں اورنہ دیوانے۔
فتح محمدجالندھری :
تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے
Sahi International :
So remind [O Muhammad], for you are not, by the favor of your Lord, a soothsayer or a madman.
أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ (30)
محمداکرم اعوان :
کیایہ (کافر) کہتےہیں کہ (آپﷺ) شاعرہیں (اور) ہم ان کےبارےحوادثِ زمانہ (موت) کاانتظارکررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا کافر کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے (اور) ہم اس کے حق میں زمانے کے حوادث کا انتظار کر رہے ہیں
Sahi International :
Or do they say [of you], "A poet for whom we await a misfortune of time?"
قُلْ تَرَبَّصُوا فَإِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُتَرَبِّصِينَ (31)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ انتظارکیےجاؤ سومیں بھی تمہارےساتھ انتظارکرتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
Sahi International :
Say, "Wait, for indeed I am, with you, among the waiters."
أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَامُهُم بِهَٰذَا ۚ أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ (32)
محمداکرم اعوان :
کیاان کی عقلیں ان کویہی سکھاتی ہیں یایہ شریرلوگ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں۔ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر
Sahi International :
Or do their minds command them to [say] this, or are they a transgressing people?
أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ (33)
محمداکرم اعوان :
کیایہ (بھی) کہتےہیں کہ اس (قرآن) کو (خود) گھڑلیاہے۔ بلکہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن از خود بنا لیا ہے بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے
Sahi International :
Or do they say, "He has made it up"? Rather, they do not believe.
فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِ إِن كَانُوا صَادِقِينَ (34)
محمداکرم اعوان :
تویہ لوگ اس طرح کاکوئی کلام بناکرلےآئیں اگر (اپنےدعوےمیں) سچےہیں تو۔
فتح محمدجالندھری :
اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں
Sahi International :
Then let them produce a statement like it, if they should be truthful.
أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَالِقُونَ (35)
محمداکرم اعوان :
کیایہ لوگ بغیرپیداکرنےوالےکےپیداہوگئےیایہ خود (اپنےتیئں) پیداکرنےوالےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں۔ یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں
Sahi International :
Or were they created by nothing, or were they the creators [of themselves]?
أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ (36)
محمداکرم اعوان :
یاانہوں نےآسمانوں اورزمین کوپیداکیاہے (نہیں) بلکہ یہ یقین نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے
Sahi International :
Or did they create the heavens and the earth? Rather, they are not certain.
أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ (37)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ کےپروردگارکےخزانےان لوگوں کےپاس ہیں یایہ لوگ داروغہ ہیں؟
فتح محمدجالندھری :
کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟
Sahi International :
Or have they the depositories [containing the provision] of your Lord? Or are they the controllers [of them]?
أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ ۖ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ (38)
محمداکرم اعوان :
کیاان کےپاس کوئی سیڑھی ہےجس پر (چڑھ کرآسمان سےباتیں) سُن آتےہیں تواُن میں جوسُن آتاہےوہ صاف دلیل پیش کرے۔
فتح محمدجالندھری :
یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں۔ تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے
Sahi International :
Or have they a stairway [into the heaven] upon which they listen? Then let their listener produce a clear authority.
أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ (39)
محمداکرم اعوان :
کیااس (اللہ) کےلیےبیٹیاں اورتمہارےلیےبیٹےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے
Sahi International :
Or has He daughters while you have sons?
أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ (40)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ ان سےصِلہ مانگتےہیں کہ ان پرتاوان کا بوجھ پڑرہاہے؟
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے
Sahi International :
Or do you, [O Muhammad], ask of them a payment, so they are by debt burdened down?
أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ (41)
محمداکرم اعوان :
کیاان کےپاس غیب (کاعلم) ہےکہ وہ اُسےلکھ لیتےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں
Sahi International :
Or have they [knowledge of] the unseen, so they write [it] down?
أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا هُمُ الْمَكِيدُونَ (42)
محمداکرم اعوان :
کیایہ کوئی داؤکرناچاہتےہیں؟ توکافرخودہی داؤمیں آنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں
Sahi International :
Or do they intend a plan? But those who disbelieve - they are the object of a plan.
أَمْ لَهُمْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ (43)
محمداکرم اعوان :
کیاان کےلیےاللہ کےسواکوئی معبودہے؟ اللہ ان کےشرک سےپاک ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے
Sahi International :
Or have they a deity other than Allah? Exalted is Allah above whatever they associate with Him.
وَإِن يَرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَاءِ سَاقِطًا يَقُولُوا سَحَابٌ مَّرْكُومٌ (44)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ آسمان کےٹکڑےکوگرتاہوادیکھیں توکہیں گےیہ توتہہ بہ تہہ بادل ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یہ آسمان سے (عذاب) کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے
Sahi International :
And if they were to see a fragment from the sky falling, they would say, "[It is merely] clouds heaped up."
فَذَرْهُمْ حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي فِيهِ يُصْعَقُونَ (45)
محمداکرم اعوان :
پس ان کورہنےدیجیئےیہاں تک کہ ان کواپنےاس دن سےواسطہ پڑےجس (دن) میں ان کےہوش اُڑجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے
Sahi International :
So leave them until they meet their Day in which they will be struck insensible -
يَوْمَ لَا يُغْنِي عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ (46)
محمداکرم اعوان :
جس دن ان کی تدبیریں ان کےکچھ کام نہ آئیں گی اورنہ (کہیں سے) ان کومددملےگی۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن ان کا کوئی داؤں کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ ان کو (کہیں سے) مدد ہی ملے
Sahi International :
The Day their plan will not avail them at all, nor will they be helped.
وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا عَذَابًا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (47)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ان ظالموں کےلیےاس کےسوااوربھی عذاب ہےولیکن ان میں سےاکثرنہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے
Sahi International :
And indeed, for those who have wronged is a punishment before that, but most of them do not know.
وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ (48)
محمداکرم اعوان :
اورآپ اپنےپروردگارکےحکم کےلیےصبرکیجیئےکہ بےشک آپ ہماری آنکھوں کےسامنےہیں۔ اورجب اٹھاکریں تواپنےپروردگارکی تعریف کےساتھ پاکی بیان کریں
فتح محمدجالندھری :
اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو
Sahi International :
And be patient, [O Muhammad], for the decision of your Lord, for indeed, you are in Our eyes. And exalt [Allah] with praise of your Lord when you arise.
وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ (49)
محمداکرم اعوان :
اوررات میں بھی اس کی پاکی بیان کریں اورستاروں کےغروب ہونےکےبعد بھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو
Sahi International :
And in a part of the night exalt Him and after [the setting of] the stars.