Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
طه (1)
محمداکرم اعوان :
طٰہٰ۔
فتح محمدجالندھری :
طہٰ
Sahi International :
Ta, Ha.
مَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَىٰ (2)
محمداکرم اعوان :
ہم نےآپ پرقرآن اس لیےنہیں اتاراکہ آپ تکلیف اٹھائیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) ہم نے تم پر قرآن اس لئے نازل نہیں کیا کہ تم مشقت میں پڑ جاؤ
Sahi International :
We have not sent down to you the Qur'an that you be distressed
إِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ (3)
محمداکرم اعوان :
بلکہ ایسے شخص کی نصیحت کےلیے (اتارا ہے) جو (اللہ کا) خوف رکھتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ اس شخص کو نصیحت دینے کے لئے (نازل کیا ہے) جو خوف رکھتا ہے
Sahi International :
But only as a reminder for those who fear [Allah] -
تَنزِيلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ وَالسَّمَاوَاتِ الْعُلَى (4)
محمداکرم اعوان :
یہ اس (ذات) کی طرف سےنازل فرمایا گیاہےجس نےزمین اوربلند آسمانوں کوپیدافرمایا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس (ذات برتر) کا اتارا ہوا ہے جس نے زمین اور اونچے اونچے آسمان بنائے
Sahi International :
A revelation from He who created the earth and highest heavens,
الرَّحْمَٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَىٰ (5)
محمداکرم اعوان :
وہ بڑی رحمت والا، عرش پرقائم ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی خدائے) رحمٰن جس نےعرش پر قرار پکڑا
Sahi International :
The Most Merciful [who is] above the Throne established.
لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرَىٰ (6)
محمداکرم اعوان :
اس کی (ملکیت) ہیں جوچیزیں آسمانوں میں ہیں اورجوچیزیں زمین میں ہیں اورجوان دونوں کےدرمیان میں ہیں اورجو تحت الثریٰ میں ہیں (یعنی زمین کی مٹی کی تہہ کےنیچے)۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے بیچ میں ہے اور جو کچھ (زمین کی) مٹی کے نیچے ہے سب اسی کا ہے
Sahi International :
To Him belongs what is in the heavens and what is on the earth and what is between them and what is under the soil.
وَإِن تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَإِنَّهُ يَعْلَمُ السِّرَّ وَأَخْفَى (7)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم پکارکربات کروتو یقیناً وہ چپکےسےکہی ہوئی بات کواوراس سےبھی زیادہ پوشیدہ بات کوجانتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ تو چھپے بھید اور نہایت پوشیدہ بات تک کو جانتا ہے
Sahi International :
And if you speak aloud - then indeed, He knows the secret and what is [even] more hidden.
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ (8)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہےاس کےسواکوئی عبادت کا مستحق نہیں۔ اس کےاچھےاچھےنام ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اس کے (سب) نام اچھے ہیں
Sahi International :
Allah - there is no deity except Him. To Him belong the best names.
وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ (9)
محمداکرم اعوان :
اورکیاآپ کوموسیٰ (علیہ السلام) کی خبرپہنچی ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور کیا تمہیں موسیٰ (کے حال) کی خبر ملی ہے
Sahi International :
And has the story of Moses reached you? -
إِذْ رَأَىٰ نَارًا فَقَالَ لِأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي آنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّي آتِيكُم مِّنْهَا بِقَبَسٍ أَوْ أَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى (10)
محمداکرم اعوان :
جب انہوں نےآگ دیکھی تواپنےگھروالوں سےفرمایاکہ تم ٹھہرومیں نےآگ دیکھی ہےہوسکتاہے میں اس میں سے تمہارےپاس کوئی انگارہ لاؤں یاآگ کےپاس کوئی راستہ بتانےوالا مل جائے۔
فتح محمدجالندھری :
جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم (یہاں) ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے (میں وہاں جاتا ہوں) شاید اس میں سے میں تمہارے پاس انگاری لاؤں یا آگ (کے مقام) کا رستہ معلوم کرسکوں
Sahi International :
When he saw a fire and said to his family, "Stay here; indeed, I have perceived a fire; perhaps I can bring you a torch or find at the fire some guidance."
فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ يَا مُوسَىٰ (11)
محمداکرم اعوان :
پس جب اُس (آگ) کےپاس پہنچےتو (من جانب اللہ) آوازدی گئی کہ اےموسیٰ (علیہ السلام)!
فتح محمدجالندھری :
جب وہاں پہنچے تو آواز آئی کہ موسیٰ
Sahi International :
And when he came to it, he was called, "O Moses,
إِنِّي أَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ ۖ إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى (12)
محمداکرم اعوان :
یقیناً میں آپ ہی کاپروردگارہوں پس اپنےجوتےاتاردیں بےشک آپ پاک میدان طویٰ میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
میں تو تمہارا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دو۔ تم (یہاں) پاک میدان (یعنی) طویٰ میں ہو
Sahi International :
Indeed, I am your Lord, so remove your sandals. Indeed, you are in the sacred valley of Tuwa.
وَأَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوحَىٰ (13)
محمداکرم اعوان :
اورمیں نےآپ کوچن لیاہے۔ پس جوکچھ وحی فرمایاجارہاہےاسےسن لیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں نے تم کو انتخاب کرلیا ہے تو جو حکم دیا جائے اسے سنو
Sahi International :
And I have chosen you, so listen to what is revealed [to you].
إِنَّنِي أَنَا اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي (14)
محمداکرم اعوان :
بےشک میں ہی اللہ ہوں میرےسواکوئی عبادت کامستحق نہیں تومیری ہی عبادت کیا کریں اورمیرےذکر (یاد) کےلیےنماز پڑھا کریں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک میں ہی خدا ہوں۔ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری عبادت کرو اور میری یاد کے لئے نماز پڑھا کرو
Sahi International :
Indeed, I am Allah. There is no deity except Me, so worship Me and establish prayer for My remembrance.
إِنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيهَا لِتُجْزَىٰ كُلُّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعَىٰ (15)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ قیامت آنےوالی ہےہم اس کو (تمام خلائق سے) پوشیدہ رکھناچاہتےہیں تاکہ ہرشخص اپنی محنت کا بدلہ پائے۔
فتح محمدجالندھری :
قیامت یقیناً آنے والی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس (کے وقت) کو پوشیدہ رکھوں تاکہ ہر شخص جو کوشش کرے اس کا بدلا پائے
Sahi International :
Indeed, the Hour is coming - I almost conceal it - so that every soul may be recompensed according to that for which it strives.
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَن لَّا يُؤْمِنُ بِهَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ فَتَرْدَىٰ (16)
محمداکرم اعوان :
توجوشخص اس پریقین نہیں رکھتااوراپنی خواہشات (نفسانی) پرچلتاہےآپ کواس (کےیقین) سےروک نہ دے پھرآپ تباہی میں پڑجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو شخص اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلتا ہے (کہیں) تم کو اس (کے یقین) سے روک نہ دے تو (اس صورت میں) تم ہلاک ہوجاؤ
Sahi International :
So do not let one avert you from it who does not believe in it and follows his desire, for you [then] would perish.
وَمَا تِلْكَ بِيَمِينِكَ يَا مُوسَىٰ (17)
محمداکرم اعوان :
اوراےموسیٰ (علیہ السلام)! یہ آپ کےداہنےہاتھ میں کیا ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور موسی یہ تمہارے داہنے ہاتھ میں کیا ہے
Sahi International :
And what is that in your right hand, O Moses?"
قَالَ هِيَ عَصَايَ أَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا وَأَهُشُّ بِهَا عَلَىٰ غَنَمِي وَلِيَ فِيهَا مَآرِبُ أُخْرَىٰ (18)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیایہ میری لاٹھی ہےمیں اس پرٹیک لگاتاہوں اور(کبھی) اس سے اپنی بکریوں پر (کےلیے) پتےجھاڑتاہوں اوراس میں میرےلیےاوربھی کئی فائدےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا یہ میری لاٹھی ہے۔ اس پر میں سہارا لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لئے اور بھی کئی فائدے ہیں
Sahi International :
He said, "It is my staff; I lean upon it, and I bring down leaves for my sheep and I have therein other uses."
قَالَ أَلْقِهَا يَا مُوسَىٰ (19)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوااےموسیٰ (علیہ السلام)! اس کو (زمین پر) ڈال دو۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا کہ موسیٰ اسے ڈال دو
Sahi International :
[Allah] said, "Throw it down, O Moses."
فَأَلْقَاهَا فَإِذَا هِيَ حَيَّةٌ تَسْعَىٰ (20)
محمداکرم اعوان :
سوانہوں نےاس کوڈال دیاتووہ ناگہاں اژدھا بن کردوڑنےلگا۔
فتح محمدجالندھری :
تو انہوں نے اس کو ڈال دیا اور وہ ناگہاں سانپ بن کر دوڑنے لگا
Sahi International :
So he threw it down, and thereupon it was a snake, moving swiftly.
قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ ۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الْأُولَىٰ (21)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوااس کوپکڑلیں اورڈریں نہیں ہم ابھی اس کواس کی پہلی حالت پہ کردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے فرمایا کہ اسے پکڑ لو اور ڈرنا مت۔ ہم اس کو ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے
Sahi International :
[Allah] said, "Seize it and fear not; We will return it to its former condition.
وَاضْمُمْ يَدَكَ إِلَىٰ جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ آيَةً أُخْرَىٰ (22)
محمداکرم اعوان :
اپنا (داہنا) ہاتھ اپنی (بائیں) بغل میں دےلیں وہ بےعیب روشن ہوکرنکلےگا (یہ) دوسری نشانی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنا ہاتھ اپنی بغل سے لگالو وہ کسی عیب (وبیماری) کے بغیر سفید (چمکتا دمکتا) نکلے گا۔ (یہ) دوسری نشانی (ہے)
Sahi International :
And draw in your hand to your side; it will come out white without disease - another sign,
لِنُرِيَكَ مِنْ آيَاتِنَا الْكُبْرَى (23)
محمداکرم اعوان :
تاکہ ہم آپ کواپنی (قدرت میں سے) بڑی نشانیاں دکھائیں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ ہم تمہیں اپنے نشانات عظیم دکھائیں
Sahi International :
That We may show you [some] of Our greater signs.
اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ (24)
محمداکرم اعوان :
فرعون کےپاس جائیں کہ بےشک وہ سرکش ہورہاہے۔
فتح محمدجالندھری :
تم فرعون کے پاس جاؤ (کہ) وہ سرکش ہو رہا ہے
Sahi International :
Go to Pharaoh. Indeed, he has transgressed."
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي (25)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااےمیرےپروردگار! (اس کام کےلیے) میراسینہ کھول دیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہا میرے پروردگار (اس کام کے لئے) میرا سینہ کھول دے
Sahi International :
[Moses] said, "My Lord, expand for me my breast [with assurance]
وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي (26)
محمداکرم اعوان :
اورمیرےلیےمیراکام آسان فرمادیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور میرا کام آسان کردے
Sahi International :
And ease for me my task
وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي (27)
محمداکرم اعوان :
اورمیری زبان پرسے (لکنت کی) گرہ کھول دیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میری زبان کی گرہ کھول دے
Sahi International :
And untie the knot from my tongue
يَفْقَهُوا قَوْلِي (28)
محمداکرم اعوان :
(تاکہ) وہ میری بات سمجھ سکیں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ وہ بات سمجھ لیں
Sahi International :
That they may understand my speech.
وَاجْعَل لِّي وَزِيرًا مِّنْ أَهْلِي (29)
محمداکرم اعوان :
اورمیرےلیےمیرےکنبہ میں سےایک معاون مقررفرمادیجیئے
فتح محمدجالندھری :
اور میرے گھر والوں میں سے (ایک کو) میرا وزیر (یعنی مددگار) مقرر فرما
Sahi International :
And appoint for me a minister from my family -
هَارُونَ أَخِي (30)
محمداکرم اعوان :
ہارون (علیہ السلام) کوکہ میرےبھائی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) میرے بھائی ہارون کو
Sahi International :
Aaron, my brother.
اشْدُدْ بِهِ أَزْرِي (31)
محمداکرم اعوان :
اس سےمیری قوت کومضبوط فرمادیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اس سے میری قوت کو مضبوط فرما
Sahi International :
Increase through him my strength
وَأَشْرِكْهُ فِي أَمْرِي (32)
محمداکرم اعوان :
اوراسےمیرےکام میں شریک فرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسے میرے کام میں شریک کر
Sahi International :
And let him share my task
كَيْ نُسَبِّحَكَ كَثِيرًا (33)
محمداکرم اعوان :
تاکہ ہم آپ کی بہت سی تسبیح کریں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ ہم تیری بہت سی تسبیح کریں
Sahi International :
That we may exalt You much
وَنَذْكُرَكَ كَثِيرًا (34)
محمداکرم اعوان :
اور (خوب) کثرت سےآپ کاذکرکریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تجھے کثرت سے یاد کریں
Sahi International :
And remember You much.
إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرًا (35)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ ہم کو (ہرحال میں) دیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم کو (ہر حال میں) دیکھ رہا ہے
Sahi International :
Indeed, You are of us ever Seeing."
قَالَ قَدْ أُوتِيتَ سُؤْلَكَ يَا مُوسَىٰ (36)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوااےموسیٰ (علیہ السلام)! آپ کی (ہر) درخواست قبول فرمائی گئی۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا موسیٰ تمہاری دعا قبول کی گئی
Sahi International :
[Allah] said, "You have been granted your request, O Moses.
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَيْكَ مَرَّةً أُخْرَىٰ (37)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےآپ پرایک باراوربھی احسان فرمایاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تم پر ایک بار اور بھی احسان کیا تھا
Sahi International :
And We had already conferred favor upon you another time,
إِذْ أَوْحَيْنَا إِلَىٰ أُمِّكَ مَا يُوحَىٰ (38)
محمداکرم اعوان :
جب ہم نےآپ کی والدہ کوالہام کیاتھاجوبات الہام سےبتانےکی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
جب ہم نے تمہاری والدہ کو الہام کیا تھا جو تمہیں بتایا جاتا ہے
Sahi International :
When We inspired to your mother what We inspired,
أَنِ اقْذِفِيهِ فِي التَّابُوتِ فَاقْذِفِيهِ فِي الْيَمِّ فَلْيُلْقِهِ الْيَمُّ بِالسَّاحِلِ يَأْخُذْهُ عَدُوٌّ لِّي وَعَدُوٌّ لَّهُ ۚ وَأَلْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِّنِّي وَلِتُصْنَعَ عَلَىٰ عَيْنِي (39)
محمداکرم اعوان :
کہ ان (موسیٰ علیہ السلام) کو (جلادوں سےبچانےکےلیے) ایک صندوق میں رکھیں پھران کودریامیں ڈال دیں پھران کودریاکنارےتک لےآئےگااورمیرااوران کادشمن ان کواٹھالےگااور (اےموسیٰ علیہ السلام!) میں نےآپ کےاوپراپنی طرف محبت ڈال دی (کہ جودیکھے، پیارکرے) اوراس لیے کہ آپ میرےسامنے پرورش پائیں۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ یہ تھا) کہ اسے (یعنی موسیٰ کو) صندوق میں رکھو پھر اس (صندوق) کو دریا میں ڈال دو تو دریا اسے کنارے پر ڈال دے گا (اور) میرا اور اس کا دشمن اسے اٹھا لے گا۔ اور (موسیٰ) میں نے تم پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی ہے (اس لئے کہ تم پر مہربانی کی جائے) اور اس لئے کہ تم میرے سامنے پرورش پاؤ
Sahi International :
[Saying], 'Cast him into the chest and cast it into the river, and the river will throw it onto the bank; there will take him an enemy to Me and an enemy to him.' And I bestowed upon you love from Me that you would be brought up under My eye.
إِذْ تَمْشِي أُخْتُكَ فَتَقُولُ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ مَن يَكْفُلُهُ ۖ فَرَجَعْنَاكَ إِلَىٰ أُمِّكَ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ ۚ وَقَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّيْنَاكَ مِنَ الْغَمِّ وَفَتَنَّاكَ فُتُونًا ۚ فَلَبِثْتَ سِنِينَ فِي أَهْلِ مَدْيَنَ ثُمَّ جِئْتَ عَلَىٰ قَدَرٍ يَا مُوسَىٰ (40)
محمداکرم اعوان :
جب آپ کی بہن چلتی ہوئی آئیں (فرعون کےگھر) توکہنےلگیں کہ کیامیں تم کوایسےشخص کاپتہ دوں جواس کی (بہت اچھی طرح) پرورش کرےپھرہم نےآپ کوآپ کی والدہ کےپاس واپس پہنچادیاتاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اورغم نہ کریں اورآپ نےایک شخص کوقتل کردیاتوہم نےآپ کوغم سےنجات عطافرمائی اورہم نےآپ کوبہت بہت آزمایاپھرآپ مدین والوں میں کئی برس رہےپھراے موسیٰ (علیہ السلام)! آپ (نبوت ورسالت کے) اندازپرآپہنچے۔
فتح محمدجالندھری :
جب تمہاری بہن (فرعون کے ہاں) گئی اور کہنے لگی کہ میں تمہیں ایسا شخص بتاؤں جو اس کو پالے۔ تو (اس طریق سے) ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ کریں۔ اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے مخلصی دی اور ہم نے تمہاری (کئی بار) آزمائش کی۔ پھر تم کئی سال اہل مدین میں ٹھہرے رہے۔ پھر اے موسیٰ تم (قابلیت رسالت کے) اندازے پر آ پہنچے
Sahi International :
[And We favored you] when your sister went and said, 'Shall I direct you to someone who will be responsible for him?' So We restored you to your mother that she might be content and not grieve. And you killed someone, but We saved you from retaliation and tried you with a [severe] trial. And you remained [some] years among the people of Madyan. Then you came [here] at the decreed time, O Moses.
وَاصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِي (41)
محمداکرم اعوان :
اورمیں نےآپ کواپنے (کام کے) لیےبنایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں نے تم کو اپنے (کام کے) لئے بنایا ہے
Sahi International :
And I produced you for Myself.
اذْهَبْ أَنتَ وَأَخُوكَ بِآيَاتِي وَلَا تَنِيَا فِي ذِكْرِي (42)
محمداکرم اعوان :
(اب) آپ اورآپ کابھائی میری نشانیاں لےکرجائیں اورمیری یاد (میرےذکر) میں سستی نہیں کیجیئےگا۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم اور تمہارا بھائی دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ اور میری یاد میں سستی نہ کرنا
Sahi International :
Go, you and your brother, with My signs and do not slacken in My remembrance.
اذْهَبَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ (43)
محمداکرم اعوان :
دونوں فرعون کےپاس جائیں یقیناً وہ سرکش ہورہاہے (حد سےنکل رہاہے)۔
فتح محمدجالندھری :
دونوں فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے
Sahi International :
Go, both of you, to Pharaoh. Indeed, he has transgressed.
فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيِّنًا لَّعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَىٰ (44)
محمداکرم اعوان :
پھراس کےساتھ نرم اندازمیں بات کیجیئے گاہوسکتاہےوہ (غورکرکے) نصیحت حاصل کرےیا (عذاب سے) ڈرجائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ غور کرے یا ڈر جائے
Sahi International :
And speak to him with gentle speech that perhaps he may be reminded or fear [Allah]."
قَالَا رَبَّنَا إِنَّنَا نَخَافُ أَن يَفْرُطَ عَلَيْنَا أَوْ أَن يَطْغَىٰ (45)
محمداکرم اعوان :
دونوں نےعرض کیاکہ اےہمارےپروردگار! بےشک ہمیں خوف ہےکہ وہ ہم پرزیادتی (نہ) کربیٹھےیا (ہم پرزیادہ) شرارت (سرکشی نہ) کرنےلگے۔
فتح محمدجالندھری :
دونوں کہنے لگے کہ ہمارے پروردگار ہمیں خوف ہے کہ ہم پر تعدی کرنے لگے یا زیادہ سرکش ہوجائے
Sahi International :
They said, "Our Lord, indeed we are afraid that he will hasten [punishment] against us or that he will transgress."
قَالَ لَا تَخَافَا ۖ إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَأَرَىٰ (46)
محمداکرم اعوان :
ارشاد ہوامت ڈریں بےشک میں آپ دونوں کےساتھ ہوں (سب) سنتاہوں اوردیکھتا ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے فرمایا کہ ڈرو مت میں تمہارے ساتھ ہوں (اور) سنتا اور دیکھتا ہوں
Sahi International :
[Allah] said, "Fear not. Indeed, I am with you both; I hear and I see.
فَأْتِيَاهُ فَقُولَا إِنَّا رَسُولَا رَبِّكَ فَأَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا تُعَذِّبْهُمْ ۖ قَدْ جِئْنَاكَ بِآيَةٍ مِّن رَّبِّكَ ۖ وَالسَّلَامُ عَلَىٰ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَىٰ (47)
محمداکرم اعوان :
پس اس کے پاس جائیں پھرکہیں کہ ہم دونوں تیرےپروردگارکےبھیجے ہوئے (پیغمبر) ہیں توبنی اسرائیل کوہمارےساتھ روانہ کردواوران کوتکلیف نہ پہنچاؤ یقیناً ہم تیرےپاس تیرے پروردگارکی طرف سے (نبوت کی) نشانی لےکرآئےہیں اورسلامتی ہواس پرجوہدایت کی پیروی کرے۔
فتح محمدجالندھری :
(اچھا) تو اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم آپ کے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیجیئے۔ اور انہیں عذاب نہ کیجیئے۔ ہم آپ کے پاس آپ کے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں۔ اور جو ہدایت کی بات مانے اس کو سلامتی ہو
Sahi International :
So go to him and say, 'Indeed, we are messengers of your Lord, so send with us the Children of Israel and do not torment them. We have come to you with a sign from your Lord. And peace will be upon he who follows the guidance.
إِنَّا قَدْ أُوحِيَ إِلَيْنَا أَنَّ الْعَذَابَ عَلَىٰ مَن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ (48)
محمداکرم اعوان :
یقیناً ہماری طرف یہ وحی آئی ہے کہ جوشخص (حق کو) جھٹلائےاور (اس سے) روگردانی کرےاس پر (اللہ کا) عذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
ہماری طرف یہ وحی آئی ہے کہ جو جھٹلائے اور منہ پھیرے اس کے لئے عذاب (تیار) ہے
Sahi International :
Indeed, it has been revealed to us that the punishment will be upon whoever denies and turns away.' "
قَالَ فَمَن رَّبُّكُمَا يَا مُوسَىٰ (49)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگااےموسیٰ (علیہ السلام)! پھرتم دونوں کاپروردگارکون ہے؟
فتح محمدجالندھری :
(غرض موسیٰ اور ہارون فرعون کے پاس گئے) اس نے کہا کہ موسیٰ تمہارا پروردگار کون ہے؟
Sahi International :
[Pharaoh] said, "So who is the Lord of you two, O Moses?"
قَالَ رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَىٰ كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَىٰ (50)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایاہماراپروردگاروہ ہےجس نےہرچیزکواس کی شکل وصورت بخشی پھر (جینے کی) راہ دکھائی۔
فتح محمدجالندھری :
کہا کہ ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کی شکل وصورت بخشی پھر راہ دکھائی
Sahi International :
He said, "Our Lord is He who gave each thing its form and then guided [it]."
قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُونِ الْأُولَىٰ (51)
محمداکرم اعوان :
(فرعون) کہنےلگااچھاتوپہلےلوگوں (جوگزرچکے) کاکیاحال ہوا؟
فتح محمدجالندھری :
کہا تو پہلی جماعتوں کا کیا حال؟
Sahi International :
[Pharaoh] said, "Then what is the case of the former generations?"
قَالَ عِلْمُهَا عِندَ رَبِّي فِي كِتَابٍ ۖ لَّا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنسَى (52)
محمداکرم اعوان :
فرمایاان لوگوں کاعلم میرےپروردگارکےپاس کتاب (دفترِاعمال) میں ہےمیراپروردگار (اللہ) نہ غلطی کرتاہےاورنہ بھولتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہا کہ ان کا علم میرے پروردگار کو ہے (جو) کتاب میں (لکھا ہوا ہے) ۔ میرا پروردگار نہ چوکتا ہے نہ بھولتا ہے
Sahi International :
[Moses] said, "The knowledge thereof is with my Lord in a record. My Lord neither errs nor forgets."
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَسَلَكَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّن نَّبَاتٍ شَتَّىٰ (53)
محمداکرم اعوان :
وہی ہےجس نےتمہارےلیےزمین کوفرش بنایااوراس میں تمہارےلیےراستےبنائےاورآسمان سےپانی برسایاپھرہم نےاس (پانی) کےذریعے مختلف اقسام کی نباتات پیدافرمائیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ (وہی تو ہے) جس نے تم لوگوں کے لئے زمین کو فرش بنایا اور اس میں تمہارے لئے رستے جاری کئے اور آسمان سے پانی برسایا۔ پھر اس سے انواع واقسام کی مختلف روئیدگیاں پیدا کیں
Sahi International :
[It is He] who has made for you the earth as a bed [spread out] and inserted therein for you roadways and sent down from the sky, rain and produced thereby categories of various plants.
كُلُوا وَارْعَوْا أَنْعَامَكُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّأُولِي النُّهَىٰ (54)
محمداکرم اعوان :
خود بھی کھاؤاوراپنےچارپایوں کوبھی چراؤ بےشک ان باتوں میں عقل والوں کےلیے (بہت سی) نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہ (خود بھی) کھاؤ اور اپنے چارپایوں کو بھی چراؤ۔ بےشک ان (باتوں) میں عقل والوں کے لئے (بہت سی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
Eat [therefrom] and pasture your livestock. Indeed, in that are signs for those of intelligence.
۞ مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَىٰ (55)
محمداکرم اعوان :
ہم نےتم کواسی (زمین) میں سےپیدافرمایاہےاوراسی میں تمہیں (بعد موت) لوٹائیں گےاوراسی سےتم کودوسری بار نکالیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اسی (زمین) سے ہم تم کو پیدا کیا اور اسی میں تمہیں لوٹائیں گے اور اسی سے دوسری دفعہ نکالیں گے
Sahi International :
From the earth We created you, and into it We will return you, and from it We will extract you another time.
وَلَقَدْ أَرَيْنَاهُ آيَاتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَىٰ (56)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً ہم نےاس (فرعون) کواپنی سب نشانیاں دکھائیں سووہ جھٹلاتااورانکارہی کرتارہا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے فرعون کو اپنی سب نشانیاں دکھائیں مگر وہ تکذیب وانکار ہی کرتا رہا
Sahi International :
And We certainly showed Pharaoh Our signs - all of them - but he denied and refused.
قَالَ أَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يَا مُوسَىٰ (57)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےکہ اےموسیٰ (علیہ السلام)! تم ہمارےپاس اس لیےآئےہوتاکہ اپنےجادو (کےزور) سےہمیں ہمارےملک سے نکال دو۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگا کہ موسیٰ تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ اپنے جادو (کے زور) سے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو
Sahi International :
He said, "Have you come to us to drive us out of our land with your magic, O Moses?
فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهِ فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنتَ مَكَانًا سُوًى (58)
محمداکرم اعوان :
توہم بھی ضرورتمہارےمقابلےمیں ایساہی جادولائیں گےتوہمارےاوراپنےدرمیان ایک وقت مقررکرلوکہ نہ توہم اس کےخلاف کریں اورنہ تم (یہ مقابلہ ہوگاایک) ہموارمیدان میں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم بھی تمہارے مقابل ایسا ہی جادو لائیں گے تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر کر لو کہ نہ تو ہم اس کے خلاف کریں اور نہ تم (اور یہ مقابلہ) ایک ہموار میدان میں (ہوگا)
Sahi International :
Then we will surely bring you magic like it, so make between us and you an appointment, which we will not fail to keep and neither will you, in a place assigned."
قَالَ مَوْعِدُكُمْ يَوْمُ الزِّينَةِ وَأَن يُحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى (59)
محمداکرم اعوان :
انہوں (موسیٰؑ) نےفرمایا تمہارے (مقابلہ کے) وعدے کاوہ وقت ہےجس روز (تمہارا) میلہ (نوروز) ہوگااوریہ کہ (اس دن) لوگ چاشت کےوقت جمع کیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے کہا آپ کے لئے (مقابلے کا) دن نو روز (مقرر کیا جاتا ہے) اور یہ کہ لوگ اس دن چاشت کے وقت اکھٹے ہوجائیں
Sahi International :
[Moses] said, "Your appointment is on the day of the festival when the people assemble at mid-morning."
فَتَوَلَّىٰ فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَيْدَهُ ثُمَّ أَتَىٰ (60)
محمداکرم اعوان :
سوفرعون لوٹ گیا (دربار سے) پھراپنا (جادو کا) سامان جمع کیا پھرآیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو فرعون لوٹ گیا اور اپنے سامان جمع کرکے پھر آیا
Sahi International :
So Pharaoh went away, put together his plan, and then came [to Moses].
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ وَيْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُم بِعَذَابٍ ۖ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَىٰ (61)
محمداکرم اعوان :
موسیٰ (علیہ السلام) نےان (جادوگروں) سےفرمایاکہ وائےتمہاری کم بختی! اللہ پرجھوٹ مت باندھوپس وہ تمہیں عذاب سےفناکردیں گےاورجس نےجھوٹ باندھاوہ یقیناً نامرادرہا۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے ان (جادوگروں) سے کہا کہ ہائے تمہاری کمبختی۔ خدا پر جھوٹ افتراء نہ کرو کہ وہ تمہیں عذاب سے فنا کردے گا اور جس نے افتراء کیا وہ نامراد رہا
Sahi International :
Moses said to the magicians summoned by Pharaoh, "Woe to you! Do not invent a lie against Allah or He will exterminate you with a punishment; and he has failed who invents [such falsehood]."
فَتَنَازَعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ وَأَسَرُّوا النَّجْوَىٰ (62)
محمداکرم اعوان :
پھروہ باہم اپنےمعاملےمیں جھگڑنےلگےاورچپکےچپکےباتیں کرتےرہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو وہ باہم اپنے معاملے میں جھگڑانے اور چپکے چپکے سرگوشی کرنے لگے
Sahi International :
So they disputed over their affair among themselves and concealed their private conversation.
قَالُوا إِنْ هَٰذَانِ لَسَاحِرَانِ يُرِيدَانِ أَن يُخْرِجَاكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِمَا وَيَذْهَبَا بِطَرِيقَتِكُمُ الْمُثْلَىٰ (63)
محمداکرم اعوان :
(بالآخرمتفق ہوکر) کہنےلگےیہ دونوں جادوگرہیں یہ چاہتےہیں کہ اپنےجادو (کےزور) سےتمہیں تمہاری سرزمین سےنکال باہرکریں اورتمہارےعمدہ (مذہبی) طریقہ کونابود کردیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگے یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ اپنے جادو (کے زور) سے تم کو تمہارے ملک سے نکل دیں اور تمہارے شائستہ مذہب کو نابود کردیں
Sahi International :
They said, "Indeed, these are two magicians who want to drive you out of your land with their magic and do away with your most exemplary way.
فَأَجْمِعُوا كَيْدَكُمْ ثُمَّ ائْتُوا صَفًّا ۚ وَقَدْ أَفْلَحَ الْيَوْمَ مَنِ اسْتَعْلَىٰ (64)
محمداکرم اعوان :
پس تم اپنی تدبیریں جمع کرلواورصف باندھ کر (یکجان ہوکر) آؤاوربےشک آج وہی کامیاب ہےجوغالب ہوا۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم (جادو کا) سامان اکھٹا کرلو اور پھر قطار باندھ کر آؤ۔ آج جو غالب رہا وہی کامیاب ہوا
Sahi International :
So resolve upon your plan and then come [forward] in line. And he has succeeded today who overcomes."
قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَىٰ (65)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےکہ اےموسیٰ (علیہ السلام)! یاتوآپ (اپنی چیز) پہلےڈال دیں اوریاہم (اپنی چیزیں) پہلےڈالنےوالے بنیں۔
فتح محمدجالندھری :
بولے کہ موسیٰ یا تم (اپنی چیز) ڈالو یا ہم (اپنی چیزیں) پہلے ڈالتے ہیں
Sahi International :
They said, "O Moses, either you throw or we will be the first to throw."
قَالَ بَلْ أَلْقُوا ۖ فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِن سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَىٰ (66)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایابلکہ تم ہی ڈالوپھریکایک ان کی رسیاں اوران کی لاٹھیاں ان (موسیٰ علیہ السلام) کےخیال میں ان کےجادوکی وجہ سےایسےآنےلگیں (جیسے) کہ وہ (سانپوں کی طرح) دوڑتی ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے کہا نہیں تم ہی ڈالو۔ (جب انہوں نے چیزیں ڈالیں) تو ناگہاں ان کی رسیاں اور لاٹھیاں موسی کے خیال میں ایسی آنے لگیں کہ وہ (میدان) میں ادھر اُدھر دوڑ رہی ہیں
Sahi International :
He said, "Rather, you throw." And suddenly their ropes and staffs seemed to him from their magic that they were moving [like snakes].
فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُّوسَىٰ (67)
محمداکرم اعوان :
سوموسیٰ (علیہ السلام) دل ہی دل میں تھوڑےسےخوف زدہ ہوئے۔
فتح محمدجالندھری :
(اُس وقت) موسیٰ نے اپنے دل میں خوف معلوم کیا
Sahi International :
And he sensed within himself apprehension, did Moses.
قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ الْأَعْلَىٰ (68)
محمداکرم اعوان :
ہم نےفرمایا ڈریں نہیں بےشک آپ ہی غالب ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے کہا خوف نہ کرو بلاشبہ تم ہی غالب ہو
Sahi International :
Allah said, "Fear not. Indeed, it is you who are superior.
وَأَلْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا ۖ إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ ۖ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَىٰ (69)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کےداہنےہاتھ میں جو (عصا) ہےاس کوڈال دیں ان لوگوں نےجوکچھ بنایا ہےیہ (عصا) اس سب کونگل جائےگابےشک جوکچھ انہوں نےبنایا ہےیہ توجادوگروں کےہتھکنڈے ہیں اورجادوگرجہاں جائےکامیابی نہیں پائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو چیز (یعنی لاٹھی) تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے اسے ڈال دو کہ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے اس کو نگل جائے گی۔ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے (یہ تو) جادوگروں کے ہتھکنڈے ہیں اور جادوگر جہاں جائے فلاح نہیں پائے گا
Sahi International :
And throw what is in your right hand; it will swallow up what they have crafted. What they have crafted is but the trick of a magician, and the magician will not succeed wherever he is."
فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ هَارُونَ وَمُوسَىٰ (70)
محمداکرم اعوان :
پس (یہ سب دیکھ کر) جادوگرسجدے میں گرپڑےکہنےلگےہم ہارون اورموسیٰ (علیہما السلام) کےپروردگارپرایمان لائے۔
فتح محمدجالندھری :
(القصہ یوں ہی ہوا) تو جادوگر سجدے میں گر پڑے (اور) کہنے لگے کہ ہم موسیٰ اور ہارون کے پروردگار پر ایمان لائے
Sahi International :
So the magicians fell down in prostration. They said, "We have believed in the Lord of Aaron and Moses."
قَالَ آمَنتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ ۖ فَلَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ فِي جُذُوعِ النَّخْلِ وَلَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَا أَشَدُّ عَذَابًا وَأَبْقَىٰ (71)
محمداکرم اعوان :
(فرعون) بولاکہ پیشتراس کےکہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پرایمان لےآئےیقیناً وہ تمہارابڑا (استاد) ہےجس نےتم کوجادو سکھایا ہےسومیں ضرورتمہارے ہاتھ اورپاؤں مخالف جانب سےکٹوادوں گااورکھجورکےتنوں پرتم کوسولی دےدوں گااورتم کوپتہ چل جائےگاکہ ہم میں سےکس کا عذاب زیادہ سخت اوردیرتک رہنےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(فرعون) بولا کہ پیشتر اس کے میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے۔ بےشک وہ تمہارا بڑا (یعنی استاد) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں (جانب) خلاف سے کٹوا دوں گا اور کھجور کے تنوں پر سولی چڑھوا دوں گا (اس وقت) تم کو معلوم ہوگا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر تک رہنے والا ہے
Sahi International :
[Pharaoh] said, "You believed him before I gave you permission. Indeed, he is your leader who has taught you magic. So I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides, and I will crucify you on the trunks of palm trees, and you will surely know which of us is more severe in [giving] punishment and more enduring."
قَالُوا لَن نُّؤْثِرَكَ عَلَىٰ مَا جَاءَنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالَّذِي فَطَرَنَا ۖ فَاقْضِ مَا أَنتَ قَاضٍ ۖ إِنَّمَا تَقْضِي هَٰذِهِ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا (72)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہاجودلائل ہمارےپاس آگئےہیں ان پراورجس نےہمیں پیدافرمایاہےاس پرہم تمہیں ہرگزترجیح نہ دیں گے۔ پس تمہیں جوفیصلہ کرناہوکردو، بےشک تم صرف اسی دنیا کی زندگی میں حکم دےسکتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا جو دلائل ہمارے پاس آگئے ہیں ان پر اور جس نے ہم کو پیدا ہے اس پر ہم آپ کو ہرگز ترجیح نہیں دیں گے تو آپ کو جو حکم دینا ہو دے دیجیئے۔ اور آپ (جو) حکم دے سکتے ہیں وہ صرف اسی دنیا کی زندگی میں (دے سکتے ہیں)
Sahi International :
They said, "Never will we prefer you over what has come to us of clear proofs and [over] He who created us. So decree whatever you are to decree. You can only decree for this worldly life.
إِنَّا آمَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغْفِرَ لَنَا خَطَايَانَا وَمَا أَكْرَهْتَنَا عَلَيْهِ مِنَ السِّحْرِ ۗ وَاللَّهُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ (73)
محمداکرم اعوان :
ہم یقیناً اپنےپروردگارپرایمان لائےہیں تاکہ وہ ہمارےگناہ معاف فرمادیں اور (اسے بھی) جوتم نےہم سےزبردستی جادو کرایااوراللہ ہی بہتراورباقی رہنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور (اسے بھی) جو آپ نے ہم سے زبردستی جادو کرایا۔ اور خدا بہتر اور باقی رہنے والا ہے
Sahi International :
Indeed, we have believed in our Lord that He may forgive us our sins and what you compelled us [to do] of magic. And Allah is better and more enduring."
إِنَّهُ مَن يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ (74)
محمداکرم اعوان :
بےشک جوشخص مجرم ہوکراپنےپروردگارکےپاس آئےگاتویقیناً اس کےلیےجہنم ہےنہ اس میں مرےگااورنہ جئےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص اپنے پروردگار کے پاس گنہگار ہو کر آئے گا تو اس کے لئے جہنم ہے۔ جس میں نہ مرے گا نہ جیئے گا
Sahi International :
Indeed, whoever comes to his Lord as a criminal - indeed, for him is Hell; he will neither die therein nor live.
وَمَن يَأْتِهِ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصَّالِحَاتِ فَأُولَٰئِكَ لَهُمُ الدَّرَجَاتُ الْعُلَىٰ (75)
محمداکرم اعوان :
اورجواس کی بارگاہ میں ایماندارہوکرآئےگایقیناً اس نےنیک کام بھی کیےہوں توایسےہی لوگوں کےلیےبلند درجات ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو اس کے روبرو ایماندار ہو کر آئے گا اور عمل بھی نیک کئے ہوں گے تو ایسے لوگوں کے لئے اونچے اونچے درجے ہیں
Sahi International :
But whoever comes to Him as a believer having done righteous deeds - for those will be the highest degrees [in position]:
جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ مَن تَزَكَّىٰ (76)
محمداکرم اعوان :
ہمیشہ رہنےوالےباغ جن کےتابع نہریں بہتی ہیں ہمیشہ ان میں رہیں گےاورجوشخص پاک ہوااس کا یہی انعام ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) ہمیشہ رہنے کے باغ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ اور یہ اس شخص کا بدلہ ہے جو پاک ہوا
Sahi International :
Gardens of perpetual residence beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. And that is the reward of one who purifies himself.
وَلَقَدْ أَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقًا فِي الْبَحْرِ يَبَسًا لَّا تَخَافُ دَرَكًا وَلَا تَخْشَىٰ (77)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےموسیٰ (علیہ السلام) پروحی بھیجی کہ ہمارےان بندوں (بنی اسرائیل) کوراتوں رات لےجائیےپھران کےلیے سمندرمیں (عصا) مارکرخشک راستہ بنادیں تاکہ آپ کوکسی قسم کےتعاقب کا اندیشہ نہ رہےاورنہ (پکڑےجانےکا) ڈر۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو راتوں رات نکال لے جاؤ پھر ان کے لئے دریا میں (لاٹھی مار کر) خشک رستہ بنا دو پھر تم کو نہ تو (فرعون کے) آپکڑنے کا خوف ہوگا اور نہ (غرق ہونے کا) ڈر
Sahi International :
And We had inspired to Moses, "Travel by night with My servants and strike for them a dry path through the sea; you will not fear being overtaken [by Pharaoh] nor be afraid [of drowning]."
فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُودِهِ فَغَشِيَهُم مِّنَ الْيَمِّ مَا غَشِيَهُمْ (78)
محمداکرم اعوان :
پس فرعون اپنےلشکروں کولےکران کےپیچھےگیاتوسمندر (کی موجوں) نےانہیں ڈھانپ لیا (غرق کردیا) جیسا کہ ان کوڈھانپناتھا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر فرعون نے اپنے لشکر کے ساتھ ان کا تعاقب کیا تو دریا (کی موجوں) نے ان پر چڑھ کر انہیں ڈھانک لیا (یعنی ڈبو دیا)
Sahi International :
So Pharaoh pursued them with his soldiers, and there covered them from the sea that which covered them,
وَأَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُ وَمَا هَدَىٰ (79)
محمداکرم اعوان :
اورفرعون نےاپنی قوم کوگمراہ کیااورسیدھی راہ نہ دکھائی۔
فتح محمدجالندھری :
اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کردیا اور سیدھے رستے پر نہ ڈالا
Sahi International :
And Pharaoh led his people astray and did not guide [them].
يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ قَدْ أَنجَيْنَاكُم مِّنْ عَدُوِّكُمْ وَوَاعَدْنَاكُمْ جَانِبَ الطُّورِ الْأَيْمَنَ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَىٰ (80)
محمداکرم اعوان :
اےبنی اسرائیل! بےشک ہم نےتم کوتمہارےدشمن سےنجات بخشی اورہم نےتم سے (تمہارےپیغمبرسے) طورکی داہنی جانب (آنے) کا وعدہ فرمایااور (وادی تیہ میں) ہم نےتم پرمن اورسلویٰ نازل فرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اے آل یعقوب ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دی اور تورات دینے کے لئے تم سے کوہ طور کی داہنی طرف مقرر کی اور تم پر من اور سلویٰ نازل کیا
Sahi International :
O Children of Israel, We delivered you from your enemy, and We made an appointment with you at the right side of the mount, and We sent down to you manna and quails,
كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَلَا تَطْغَوْا فِيهِ فَيَحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبِي ۖ وَمَن يَحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِي فَقَدْ هَوَىٰ (81)
محمداکرم اعوان :
ہم نےجوپاکیزہ چیزیں تم کودی ہیں ان سےکھاؤاوراس (کھانے) میں حدسےمت گزروکہیں پھرایسانہ ہوکہ تم پرمیراغضب نازل ہوجائےاورجس پرمیراغضب نازل ہواپس یقیناً وہ ہلاک (گیا گزرا) ہوگیا۔
فتح محمدجالندھری :
(اور حکم دیا کہ) جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو دی ہیں ان کو کھاؤ۔ اور اس میں حد سے نہ نکلنا۔ ورنہ تم پر میرا غضب نازل ہوگا۔ اور جس پر میرا غضب نازل ہوا وہ ہلاک ہوگیا
Sahi International :
[Saying], "Eat from the good things with which We have provided you and do not transgress [or oppress others] therein, lest My anger should descend upon you. And he upon whom My anger descends has certainly fallen."
وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَىٰ (82)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً میں ایسےلوگوں کوبخشنےوالا (بھی) ہوں جوتوبہ کرلیں اورایمان لائیں اورنیک کام کریں پھر (اسی) راہ پر (قائم بھی) رہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور عمل نیک کرے پھر سیدھے رستے چلے اس کو میں بخش دینے والا ہوں
Sahi International :
But indeed, I am the Perpetual Forgiver of whoever repents and believes and does righteousness and then continues in guidance.
۞ وَمَا أَعْجَلَكَ عَن قَوْمِكَ يَا مُوسَىٰ (83)
محمداکرم اعوان :
اوراےموسیٰ (علیہ السلام)! آپ نےاپنی قوم سے (آگےچلےآنےمیں) کیوں جلدی کی؟
فتح محمدجالندھری :
اور اے موسیٰ تم نے اپنی قوم سے (آگے چلے آنے میں) کیوں جلدی کی
Sahi International :
[Allah] said, "And what made you hasten from your people, O Moses?"
قَالَ هُمْ أُولَاءِ عَلَىٰ أَثَرِي وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضَىٰ (84)
محمداکرم اعوان :
عرض کیاوہ میرےپیچھے (آرہے) ہیں اوراےمیرےپروردگار! میں نےآپ کی طرف (آنے میں) جلدی اس لیےکی تاکہ آپ راضی ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کہا وہ میرے پیچھے (آ رہے) ہیں اور اے پروردگار میں نے تیری طرف (آنے کی) جلدی اس لئے کی کہ تو خوش ہو
Sahi International :
He said, "They are close upon my tracks, and I hastened to You, my Lord, that You be pleased."
قَالَ فَإِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِن بَعْدِكَ وَأَضَلَّهُمُ السَّامِرِيُّ (85)
محمداکرم اعوان :
ارشادہواتوہم نےتمہاری قوم کوتمہارےبعد آزمائش میں ڈالااوران کوسامری نےگمراہ کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا کہ ہم نے تمہاری قوم کو تمہارے بعد آزمائش میں ڈال دیا ہے اور سامری نے ان کو بہکا دیا ہے
Sahi International :
[Allah] said, "But indeed, We have tried your people after you [departed], and the Samiri has led them astray."
فَرَجَعَ مُوسَىٰ إِلَىٰ قَوْمِهِ غَضْبَانَ أَسِفًا ۚ قَالَ يَا قَوْمِ أَلَمْ يَعِدْكُمْ رَبُّكُمْ وَعْدًا حَسَنًا ۚ أَفَطَالَ عَلَيْكُمُ الْعَهْدُ أَمْ أَرَدتُّمْ أَن يَحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبٌ مِّن رَّبِّكُمْ فَأَخْلَفْتُم مَّوْعِدِي (86)
محمداکرم اعوان :
پس موسیٰ (علیہ السلام) غصہ (اور) غم میں بھرےہوئےاپنی قوم کےپاس واپس آئےفرمانےلگےاےمیری قوم! کیاتم سےتمہارےپروردگارنےایک اچھاوعدہ نہ فرمایاتھاتوکیا تم پر (میعاد مقررہ سےکچھ) زیادہ زمانہ گزرگیاتھایاتم نےچاہاتم پر تمہارےپروردگارکی طرف سےغضب نازل ہوپس اس لیےتم نےمجھ سےجووعدہ کیاتھااس کےخلاف کیا؟
فتح محمدجالندھری :
اور موسیٰ غصّے اور غم کی حالت میں اپنی قوم کے پاس واپس آئے (اور) کہنے لگے کہ اے قوم کیا تمہارے پروردگار نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا (میری جدائی کی) مدت تمہیں دراز (معلوم) ہوئی یا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے غضب نازل ہو۔ اور (اس لئے) تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا (اس کے) خلاف کیا
Sahi International :
So Moses returned to his people, angry and grieved. He said, "O my people, did your Lord not make you a good promise? Then, was the time [of its fulfillment] too long for you, or did you wish that wrath from your Lord descend upon you, so you broke your promise [of obedience] to me?"
قَالُوا مَا أَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا وَلَٰكِنَّا حُمِّلْنَا أَوْزَارًا مِّن زِينَةِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنَاهَا فَكَذَٰلِكَ أَلْقَى السَّامِرِيُّ (87)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےہم نےآپ سےجووعدہ کیاتھا اس کےخلاف اپنےاختیارسےنہیں کیاولیکن قوم (قبط) کےزیورسےہم بوجھ اٹھائےہوئےتھےسواس کوہم نے (سامری کےکہنےپرآگ میں) ڈال دیا پھرایسےہی سامری نےبھی ڈال دیا۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے اختیار سے تم سے وعدہ خلاف نہیں کیا۔ بلکہ ہم لوگوں کے زیوروں کا بوجھ اٹھائے ہوئے تھے۔ پھر ہم نے اس کو (آگ میں) ڈال دیا اور اسی طرح سامری نے ڈال دیا
Sahi International :
They said, "We did not break our promise to you by our will, but we were made to carry burdens from the ornaments of the people [of Pharaoh], so we threw them [into the fire], and thus did the Samiri throw."
فَأَخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهُ خُوَارٌ فَقَالُوا هَٰذَا إِلَٰهُكُمْ وَإِلَٰهُ مُوسَىٰ فَنَسِيَ (88)
محمداکرم اعوان :
پھراس نےان لوگوں کےلیےایک بچھڑا (بناکر) نکالا (وہ) ایک قالب (تھا) جس میں ایک (بےمعنی) آواز تھی تولوگ (ایک دوسرے سے) کہنےلگے یہی تمہارامعبود ہےاوریہی موسیٰ (علیہ السلام) کا (بھی) معبود ہے پس وہ بھول گئے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس نے ان کے لئے ایک بچھڑا بنا دیا (یعنی اس کا) قالب جس کی آواز گائے کی سی تھی۔ تو لوگ کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے۔ مگر وہ بھول گئے ہیں
Sahi International :
And he extracted for them [the statue of] a calf which had a lowing sound, and they said, "This is your god and the god of Moses, but he forgot."
أَفَلَا يَرَوْنَ أَلَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا وَلَا يَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا (89)
محمداکرم اعوان :
پھرکیایہ لوگ نہیں دیکھتےتھےکہ وہ ان کی کسی بات کاجواب نہیں دیتااورنہ ان کےنقصان اورنفع کا کچھ اختیار رکھتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ وہ ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا۔ اور نہ ان کے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتا ہے
Sahi International :
Did they not see that it could not return to them any speech and that it did not possess for them any harm or benefit?
وَلَقَدْ قَالَ لَهُمْ هَارُونُ مِن قَبْلُ يَا قَوْمِ إِنَّمَا فُتِنتُم بِهِ ۖ وَإِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمَٰنُ فَاتَّبِعُونِي وَأَطِيعُوا أَمْرِي (90)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً ان لوگوں سےہارون (علیہ السلام) نے (موسیٰ علیہ السلام کےلوٹنےسے) پہلےبھی فرمایاتھاکہ اے میری قوم! بےشک اس سےتمہیں صرف آزمایاگیاہےاوربےشک تمہارا (حقیقی) پروردگاررحمٰن (بڑے رحم والا) ہےسومیری پیروی کرواورمیری بات مانو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہارون نے ان سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوگو اس سے صرف تمہاری آزمائش کی گئی ہے۔ اور تمہارا پروردگار تو خدا ہے تو میری پیروی کرو اور میرا کہا مانو
Sahi International :
And Aaron had already told them before [the return of Moses], "O my people, you are only being tested by it, and indeed, your Lord is the Most Merciful, so follow me and obey my order."
قَالُوا لَن نَّبْرَحَ عَلَيْهِ عَاكِفِينَ حَتَّىٰ يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسَىٰ (91)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےجب تک موسیٰ (علیہ السلام) ہمارےپاس واپس نہ آجائیں ہم اسی (کی عبادت) پربرابرجمےرہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ جب تک موسیٰ ہمارے پاس واپس نہ آئیں ہم تو اس کی پوجا پر قائم رہیں گے
Sahi International :
They said, "We will never cease being devoted to the calf until Moses returns to us."
قَالَ يَا هَارُونُ مَا مَنَعَكَ إِذْ رَأَيْتَهُمْ ضَلُّوا (92)
محمداکرم اعوان :
(پھرموسیٰؑ نےواپسی پرہارونؑ سے) فرمایااےہارون! جب آپ نےانہیں گمراہ ہوتےہوئےدیکھاتوآپ کوکس چیزنےروکاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
(پھر موسیٰ نے ہارون سے) کہا کہ ہارون جب تم نے ان کو دیکھا تھا کہ گمراہ ہو رہے ہیں تو تم کو کس چیز نے روکا
Sahi International :
[Moses] said, "O Aaron, what prevented you, when you saw them going astray,
أَلَّا تَتَّبِعَنِ ۖ أَفَعَصَيْتَ أَمْرِي (93)
محمداکرم اعوان :
کہ آپ میرےپیچھےنہ چلےآئےبھلا آپ نےمیرےحکم کےخلاف (کیوں) کیا؟
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) اس بات سے کہ تم میرے پیچھے چلے آؤ۔ بھلا تم نے میرے حکم کے خلاف (کیوں) کیا؟
Sahi International :
From following me? Then have you disobeyed my order?"
قَالَ يَا ابْنَ أُمَّ لَا تَأْخُذْ بِلِحْيَتِي وَلَا بِرَأْسِي ۖ إِنِّي خَشِيتُ أَن تَقُولَ فَرَّقْتَ بَيْنَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَمْ تَرْقُبْ قَوْلِي (94)
محمداکرم اعوان :
وہ فرمانےلگےاےمیرےبھائی! میری داڑھی اورمیرےسر (کےبالوں) کومت پکڑئیےیقیناً میں تواس بات سےڈراکہ آپ کہیں گےکہ تم نےبنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیااورتم نےمیری بات کا پاس نہ کیا۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگے کہ بھائی میری ڈاڑھی اور سر (کے بالوں) کو نہ پکڑیئے۔ میں تو اس سے ڈرا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور میری بات کو ملحوظ نہ رکھا
Sahi International :
[Aaron] said, "O son of my mother, do not seize [me] by my beard or by my head. Indeed, I feared that you would say, 'You caused division among the Children of Israel, and you did not observe [or await] my word.' "
قَالَ فَمَا خَطْبُكَ يَا سَامِرِيُّ (95)
محمداکرم اعوان :
(سامری سے) فرمانےلگےاےسامری! پس تیراکیامعاملہ ہے؟
فتح محمدجالندھری :
پھر (سامری سے) کہنے لگے کہ سامری تیرا کیا حال ہے؟
Sahi International :
[Moses] said, "And what is your case, O Samiri?"
قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ يَبْصُرُوا بِهِ فَقَبَضْتُ قَبْضَةً مِّنْ أَثَرِ الرَّسُولِ فَنَبَذْتُهَا وَكَذَٰلِكَ سَوَّلَتْ لِي نَفْسِي (96)
محمداکرم اعوان :
اس نےکہا مجھےایسی چیزنظرآئی جودوسروں نےنہیں دیکھی تومیں نےاللہ کےبھیجے ہوئے (فرشتے) کےنقشِ پاسے ایک مٹھی (بھرمٹی) اٹھالی پھراس کواس (بچھڑےکےقالب) میں ڈال دیا اورمیرےجی کویہی بات اچھی لگی۔
فتح محمدجالندھری :
اس نے کہا کہ میں نے ایسی چیز دیکھی جو اوروں نے نہیں دیکھی تو میں نے فرشتے کے نقش پا سے (مٹی کی) ایک مٹھی بھر لی۔ پھر اس کو (بچھڑے کے قالب میں) ڈال دیا اور مجھے میرے جی نے (اس کام کو) اچھا بتایا
Sahi International :
He said, "I saw what they did not see, so I took a handful [of dust] from the track of the messenger and threw it, and thus did my soul entice me."
قَالَ فَاذْهَبْ فَإِنَّ لَكَ فِي الْحَيَاةِ أَن تَقُولَ لَا مِسَاسَ ۖ وَإِنَّ لَكَ مَوْعِدًا لَّن تُخْلَفَهُ ۖ وَانظُرْ إِلَىٰ إِلَٰهِكَ الَّذِي ظَلْتَ عَلَيْهِ عَاكِفًا ۖ لَّنُحَرِّقَنَّهُ ثُمَّ لَنَنسِفَنَّهُ فِي الْيَمِّ نَسْفًا (97)
محمداکرم اعوان :
فرمایاتوجاپس تجھ کو (دنیا کی) زندگی میں یہ سزا ہےکہ کہتاپھرےکہ (مجھے) کوئی ہاتھ نہ لگانا اوریقیناً (اس کےعلاوہ) تیرے لیے (عذاب کا) ایک (اور) وعدہ ہےجوتجھ سےہرگزٹل نہ سکےگااورجس (معبود کی پوجا) پرتوقائم (معتکف) تھا اپنےاس معبودکی طرف دیکھ ہم اس کوضرورجلادیں گےپھراس (کی راکھ) کواڑا کردریامیں بکھیر دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(موسیٰ نے) کہا جا تجھ کو دنیا کی زندگی میں یہ (سزا) ہے کہ کہتا رہے کہ مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ ہے (یعنی عذاب کا) جو تجھ سے ٹل نہ سکے گا اور جس معبود (کی پوجا) پر تو (قائم و) معتکف تھا اس کو دیکھ۔ ہم اسے جلادیں گے پھر اس (کی راکھ) کو اُڑا کر دریا میں بکھیر دیں گے
Sahi International :
[Moses] said, "Then go. And indeed, it is [decreed] for you in [this] life to say, 'No contact.' And indeed, you have an appointment [in the Hereafter] you will not fail to keep. And look at your 'god' to which you remained devoted. We will surely burn it and blow it into the sea with a blast.
إِنَّمَا إِلَٰهُكُمُ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَسِعَ كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا (98)
محمداکرم اعوان :
بےشک تمہارا (حقیقی) معبود تواللہ ہےجس کےسواکوئی عبادت کا مستحق نہیں اوراس کا علم ہرچیزپرمحیط ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارا معبود خدا ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے
Sahi International :
Your god is only Allah, except for whom there is no deity. He has encompassed all things in knowledge."
كَذَٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنبَاءِ مَا قَدْ سَبَقَ ۚ وَقَدْ آتَيْنَاكَ مِن لَّدُنَّا ذِكْرًا (99)
محمداکرم اعوان :
اس طرح ہم آپ سےوہ حالات بیان فرماتےہیں جوپہلےگزرچکےہیں ـ اوریقیناً ہم نےآپ کواپنی طرف سےایک نصیحت نامہ (قرآن) عطا فرمایا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس طرح پر ہم تم سے وہ حالات بیان کرتے ہیں جو گذر چکے ہیں۔ اور ہم نے تمہیں اپنے پاس سے نصیحت (کی کتاب) عطا فرمائی ہے
Sahi International :
Thus, [O Muhammad], We relate to you from the news of what has preceded. And We have certainly given you from Us the Qur'an.
مَّنْ أَعْرَضَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وِزْرًا (100)
محمداکرم اعوان :
جوشخص اس سےمنہ پھیرےگا تویقیناً وہ قیامت کےروز (گناہ کا) بوجھ اٹھائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص اس سے منہ پھیرے گا وہ قیامت کے دن (گناہ کا) بوجھ اُٹھائے گا
Sahi International :
Whoever turns away from it - then indeed, he will bear on the Day of Resurrection a burden,
خَالِدِينَ فِيهِ ۖ وَسَاءَ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِمْلًا (101)
محمداکرم اعوان :
(ایسےلوگ) ہمیشہ اس (عذاب) میں مبتلارہیں گےاوریہ بوجھ قیامت کےروزان کےلیےبراہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
(ایسے لوگ) ہمیشہ اس (عذاب) میں (مبتلا) رہیں گے اور یہ بوجھ قیامت کے روز ان کے لئے برا ہے
Sahi International :
[Abiding] eternally therein, and evil it is for them on the Day of Resurrection as a load -
يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ ۚ وَنَحْشُرُ الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ زُرْقًا (102)
محمداکرم اعوان :
جس روزصورپھونکا جائےگااورہم گناہگاروں کااکٹھا کردیں گے۔ اس دن (ان کی) نیلی آنکھیں (ہوں گی)۔
فتح محمدجالندھری :
جس روز صور پھونکا جائے گا اور ہم گنہگاروں کو اکھٹا کریں گے اور ان کی آنکھیں نیلی نیلی ہوں گی
Sahi International :
The Day the Horn will be blown. And We will gather the criminals, that Day, blue-eyed.
يَتَخَافَتُونَ بَيْنَهُمْ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا عَشْرًا (103)
محمداکرم اعوان :
آپس میں سرگوشیاں کرتےہوں گےکہ تم (دنیامیں) صرف دس دن ہی رہےہو۔
فتح محمدجالندھری :
(تو) وہ آپس میں آہستہ آہستہ کہیں گے کہ تم (دنیا میں) صرف دس ہی دن رہے ہو
Sahi International :
They will murmur among themselves, "You remained not but ten [days in the world]."
نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ إِذْ يَقُولُ أَمْثَلُهُمْ طَرِيقَةً إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا يَوْمًا (104)
محمداکرم اعوان :
جوباتیں یہ کریں گےہم خوب جانتےہیں جب ان میں سےسب سےاچھی راہ والا (عقلمند) کہےگا (نہیں بلکہ) تم صرف دن بھرٹھہرےہو۔
فتح محمدجالندھری :
جو باتیں یہ کریں گے ہم خوب جانتے ہیں۔ اس وقت ان میں سب سے اچھی راہ والا (یعنی عاقل وہوشمند) کہے گا کہ (نہیں بلکہ) صرف ایک ہی روز ٹھہرے ہو
Sahi International :
We are most knowing of what they say when the best of them in manner will say, "You remained not but one day."
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا (105)
محمداکرم اعوان :
اوروہ آپ سےپہاڑوں کےبارے پوچھتےہیں سوفرمادیجیئےکہ میرا پروردگاران کوبالکل اڑادےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے پہاڑوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ خدا ان کو اُڑا کر بکھیر دے گا
Sahi International :
And they ask you about the mountains, so say, "My Lord will blow them away with a blast.
فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا (106)
محمداکرم اعوان :
پھراس (زمین)کوہموارمیدان کردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور زمین کو ہموار میدان کر چھوڑے گا
Sahi International :
And He will leave the earth a level plain;
لَّا تَرَىٰ فِيهَا عِوَجًا وَلَا أَمْتًا (107)
محمداکرم اعوان :
جس میں تو (اے مخاطب!) نہ ہی ناہمواری دیکھےگااورنہ کوئی بلندی۔
فتح محمدجالندھری :
جس میں نہ تم کجی (اور پستی) دیکھو گے نہ ٹیلا (اور بلندی)
Sahi International :
You will not see therein a depression or an elevation."
يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ ۖ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَٰنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا (108)
محمداکرم اعوان :
اس روز (سب کےسب) ایک پکارنےوالے کےپیچھےچلیں گےاس (کی پیروی) سےانحراف نہ کرسکیں گےاورتمام آوازیں رحمٰن (اللہ) کےسامنے (مارےہیبت کے) دب جائیں گی پھر (اے مخاطب!) تم کھسرپھسرکےعلاوہ کوئی آوازنہ سنوگے۔
فتح محمدجالندھری :
اس روز لوگ ایک پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے اور اس کی پیروی سے انحراف نہ کرسکیں گے اور خدا کے سامنے آوازیں پست ہوجائیں گی تو تم آواز خفی کے سوا کوئی آواز نہ سنو گے
Sahi International :
That Day, everyone will follow [the call of] the Caller [with] no deviation therefrom, and [all] voices will be stilled before the Most Merciful, so you will not hear except a whisper [of footsteps].
يَوْمَئِذٍ لَّا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَرَضِيَ لَهُ قَوْلًا (109)
محمداکرم اعوان :
اس روز (کسی کی) سفارش کوئی فائدہ نہ دے گی سوائےایسےشخص کےجس کےلیے رحمٰن (اللہ) نےاجازت بخش دی ہواوراس کی بات کوپسند فرمائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اس روز (کسی کی) سفارش کچھ فائدہ نہ دے گی مگر اس شخص کی جسے خدا اجازت دے اور اس کی بات کو پسند فرمائے
Sahi International :
That Day, no intercession will benefit except [that of] one to whom the Most Merciful has given permission and has accepted his word.
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِهِ عِلْمًا (110)
محمداکرم اعوان :
جوکچھ ان کےآگےہےاورجوکچھ ان کےپیچھے ہےوہ اللہ سب جانتاہےاوروہ (اپنے) علم سےاُس (کےعلم) پراحاطہ نہیں کرسکتے۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ ان کے آگے ہے اور کچھ ان کے پیچھے ہے وہ اس کو جانتا ہے اور وہ (اپنے) علم سے خدا (کے علم) پر احاطہ نہیں کرسکتے
Sahi International :
Allah knows what is [presently] before them and what will be after them, but they do not encompass it in knowledge.
۞ وَعَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ ۖ وَقَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا (111)
محمداکرم اعوان :
اوراس زندہ قائم رہنےوالےکےسامنےمنہ نیچےہوجائیں گےاورجس نے (شرک کے) ظلم کا بوجھ اٹھایابےشک وہ نامراد رہا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس زندہ و قائم کے رو برو منہ نیچے ہوجائیں گے۔ اور جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا وہ نامراد رہا
Sahi International :
And [all] faces will be humbled before the Ever-Living, the Sustainer of existence. And he will have failed who carries injustice.
وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا يَخَافُ ظُلْمًا وَلَا هَضْمًا (112)
محمداکرم اعوان :
اورجونیک کام کرےگااور (اس حال میں کہ) وہ ایمان بھی رکھتاہوگاتواس کونہ زیادتی کاخوف ہوگااورنہ کمی کا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اس کو نہ ظلم کا خوف ہوگا اور نہ نقصان کا
Sahi International :
But he who does of righteous deeds while he is a believer - he will neither fear injustice nor deprivation.
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا وَصَرَّفْنَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ أَوْ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا (113)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاسی طرح قرآن عربی نازل فرمایاہےاوراس میں طرح طرح کے (عذاب سے) ڈرانےوالےواقعات بیان فرمادیئے ہیں تاکہ وہ لوگ پرہیزگاربنیں یا (یہ قرآن) ان کےلیےکسی قدرشعورپیداکردے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے اس کو اسی طرح کا قرآن عربی نازل کیا ہے اور اس میں طرح طرح کے ڈراوے بیان کردیئے ہیں تاکہ لوگ پرہیزگار بنیں یا خدا ان کے لئے نصیحت پیدا کردے
Sahi International :
And thus We have sent it down as an Arabic Qur'an and have diversified therein the warnings that perhaps they will avoid [sin] or it would cause them remembrance.
فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۗ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِن قَبْلِ أَن يُقْضَىٰ إِلَيْكَ وَحْيُهُ ۖ وَقُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا (114)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ جوحقیقی بادشاہ ہیں بڑےعالیشان ہیں اورآپ قرآن (پڑھنے) میں جلدی نہ کیجیئےاس سےپہلےکہ آپ پراس کی پوری وحی نازل ہوچکےاوریہ دعا کیجیئےکہ اے میرےپروردگار! میراعلم بڑھادیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا جو سچا بادشاہ ہے عالی قدر ہے۔ اور قرآن کی وحی جو تمہاری طرف بھیجی جاتی ہے اس کے پورا ہونے سے پہلے قرآن کے (پڑھنے کے) لئے جلدی نہ کیا کرو اور دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے اور زیادہ علم دے
Sahi International :
So high [above all] is Allah, the Sovereign, the Truth. And, [O Muhammad], do not hasten with [recitation of] the Qur'an before its revelation is completed to you, and say, "My Lord, increase me in knowledge."
وَلَقَدْ عَهِدْنَا إِلَىٰ آدَمَ مِن قَبْلُ فَنَسِيَ وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا (115)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً ہم نےپہلےآدم (علیہ السلام) سےعہد لیاتھاپھروہ (اسے) بھول گئےاورہم نےان میں (نافرمانی کا) ارادہ نہ پایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے پہلے آدم سے عہد لیا تھا مگر وہ (اسے) بھول گئے اور ہم نے ان میں صبر وثبات نہ دیکھا
Sahi International :
And We had already taken a promise from Adam before, but he forgot; and We found not in him determination.
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ (116)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نے فرشتوں سےفرمایا کہ آدم (علیہ السلام) کےسامنےسجدہ کروسوسب نےسجدہ کیا سوائےابلیس کے، اس نےانکارکیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو تو سب سجدے میں گر پڑے مگر ابلیس نے انکار کیا
Sahi International :
And [mention] when We said to the angels, "Prostrate to Adam," and they prostrated, except Iblees; he refused.
فَقُلْنَا يَا آدَمُ إِنَّ هَٰذَا عَدُوٌّ لَّكَ وَلِزَوْجِكَ فَلَا يُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقَىٰ (117)
محمداکرم اعوان :
توہم نےفرمایااےآدم (علیہ السلام)! یقیناً یہ آپ کااورآپ کی بیوی کا دشمن ہےسوکہیں تم دونوں کوجنت سے نہ نکلوادےپھرتم مصیبت میں پڑجاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے فرمایا کہ آدم یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے تو یہ کہیں تم دونوں کو بہشت سے نکلوا نہ دے۔ پھر تم تکلیف میں پڑجاؤ
Sahi International :
So We said, "O Adam, indeed this is an enemy to you and to your wife. Then let him not remove you from Paradise so you would suffer.
إِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوعَ فِيهَا وَلَا تَعْرَىٰ (118)
محمداکرم اعوان :
بےشک یہاں آپ (کویہ آسائش ہوگی) نہ بھوکےرہیں گےاورنہ ننگے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تم کو یہ (آسائش) ہوگی کہ نہ بھوکے رہو نہ ننگے
Sahi International :
Indeed, it is [promised] for you not to be hungry therein or be unclothed.
وَأَنَّكَ لَا تَظْمَأُ فِيهَا وَلَا تَضْحَىٰ (119)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ آپ کویہاں نہ پیاس لگےاورنہ دھوپ
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ نہ پیاسے رہو اور نہ دھوپ کھاؤ
Sahi International :
And indeed, you will not be thirsty therein or be hot from the sun."
فَوَسْوَسَ إِلَيْهِ الشَّيْطَانُ قَالَ يَا آدَمُ هَلْ أَدُلُّكَ عَلَىٰ شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَمُلْكٍ لَّا يَبْلَىٰ (120)
محمداکرم اعوان :
پھران کوشیطان نےبہکایا (اور) کہنےلگااےآدم (علیہ السلام)! کیامیں آپ کوایسا درخت بتاؤں جوہمیشہ کی زندگی (دینے) کی خاصیت رکھتاہواورایسی بادشاہی کہ جس میں کبھی کمزوری نہ آئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا۔ (اور) کہا کہ آدم بھلا میں تم کو (ایسا) درخت بتاؤں (جو) ہمیشہ کی زندگی کا (ثمرہ دے) اور (ایسی) بادشاہت کہ کبھی زائل نہ ہو
Sahi International :
Then Satan whispered to him; he said, "O Adam, shall I direct you to the tree of eternity and possession that will not deteriorate?"
فَأَكَلَا مِنْهَا فَبَدَتْ لَهُمَا سَوْآتُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفَانِ عَلَيْهِمَا مِن وَرَقِ الْجَنَّةِ ۚ وَعَصَىٰ آدَمُ رَبَّهُ فَغَوَىٰ (121)
محمداکرم اعوان :
تودونوں نےاس میں سے (درخت کاپھل) کھالیاتوان پران کےسترکھل گئےاور (اپنابدن ڈھانپنےکےلیے) دونوں اپنےاوپرجنت کے (درختوں کے) پتےچپکانےلگےاورآدم (علیہ السلام) نےاپنےپروردگارکےحکم کےخلاف کیاتوغلطی میں پڑگئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو دونوں نے اس درخت کا پھل کھا لیا تو ان پر ان کی شرمگاہیں ظاہر ہوگئیں اور وہ اپنے (بدنوں) پر بہشت کے پتّے چپکانے لگے۔ اور آدم نے اپنے پروردگار کے حکم خلاف کیا تو (وہ اپنے مطلوب سے) بےراہ ہو گئے
Sahi International :
And Adam and his wife ate of it, and their private parts became apparent to them, and they began to fasten over themselves from the leaves of Paradise. And Adam disobeyed his Lord and erred.
ثُمَّ اجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَتَابَ عَلَيْهِ وَهَدَىٰ (122)
محمداکرم اعوان :
پھران کو (جب انہوں نےمعذرت کی) ان کےپروردگارنے (زیادہ) مقبول بنالیاتوان پرتوجہ فرمائی اورراہ (راست) پرقائم رکھا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کے پروردگار نے ان کو نوازا تو ان پر مہربانی سے توجہ فرمائی اور سیدھی راہ بتائی
Sahi International :
Then his Lord chose him and turned to him in forgiveness and guided [him].
قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِيعًا ۖ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۖ فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَىٰ (123)
محمداکرم اعوان :
ارشادہواتم دونوں کےدونوں اس (جنت) سےاترو (دنیا میں) تم میں سےبعض بعض کےدشمن ہوں گےپھراگرمیری طرف سےتمہارےپاس ہدایت آئےتوجوشخص میری ہدایت کا اتباع کرےتووہ نہ (دنیامیں) گمراہ ہوگااورنہ (آخرت میں) دکھ اٹھائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا کہ تم دونوں یہاں سے نیچے اتر جاؤ۔ تم میں بعض بعض کے دشمن (ہوں گے) پھر اگر میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں پڑے گا
Sahi International :
[Allah] said, "Descend from Paradise - all, [your descendants] being enemies to one another. And if there should come to you guidance from Me - then whoever follows My guidance will neither go astray [in the world] nor suffer [in the Hereafter].
وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَىٰ (124)
محمداکرم اعوان :
اورجومیرےذکر (ہدایت) سےمنہ پھیرےگاتویقیناً اس کےلیے (دنیامیں) تنگی کی زندگی ہوگی اورقیامت کےدن ہم اس کو (قبرسے) اندھا کرکےاٹھائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو میری نصیحت سے منہ پھیرے گا اس کی زندگی تنگ ہوجائے گی اور قیامت کو ہم اسے اندھا کرکے اٹھائیں گے
Sahi International :
And whoever turns away from My remembrance - indeed, he will have a depressed life, and We will gather him on the Day of Resurrection blind."
قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَىٰ وَقَدْ كُنتُ بَصِيرًا (125)
محمداکرم اعوان :
وہ کہےگااےمیرےپروردگار! آپ نےمجھ کواندھا کرکےکیوں اٹھایا میں تو (دنیامیں) دیکھتاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہے گا میرے پروردگار تو نے مجھے اندھا کرکے کیوں اٹھایا میں تو دیکھتا بھالتا تھا
Sahi International :
He will say, "My Lord, why have you raised me blind while I was [once] seeing?"
قَالَ كَذَٰلِكَ أَتَتْكَ آيَاتُنَا فَنَسِيتَهَا ۖ وَكَذَٰلِكَ الْيَوْمَ تُنسَىٰ (126)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوگاایساہی (چاہئے تھا) تیرےپاس ہماری آیتیں آتی تھیں توتُونےان کا کچھ خیال نہ کیااوراسی طرح آج تیرا کچھ خیال نہ کیاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
خدا فرمائے گا کہ ایسا ہی (چاہیئے تھا) تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تونے ان کو بھلا دیا۔ اسی طرح آج ہم تجھ کو بھلا دیں گے
Sahi International :
[Allah] will say, "Thus did Our signs come to you, and you forgot them; and thus will you this Day be forgotten."
وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي مَنْ أَسْرَفَ وَلَمْ يُؤْمِن بِآيَاتِ رَبِّهِ ۚ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَدُّ وَأَبْقَىٰ (127)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح ہم (ہر) اس شخص کوسزادیں گےجوحد سےنکل گیااوراپنےپروردگارکی آیات پرایمان نہ لایااورآخرت کا عذاب بڑاسخت ہےاوربڑادیرپا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص حد سے نکل جائے اور اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ہم اس کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔ اور آخرت کا عذاب بہت سخت اور بہت دیر رہنے والا ہے
Sahi International :
And thus do We recompense he who transgressed and did not believe in the signs of his Lord. And the punishment of the Hereafter is more severe and more enduring.
أَفَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّأُولِي النُّهَىٰ (128)
محمداکرم اعوان :
سوکیاان لوگوں کواس سےبھی ہدایت نہیں ہوئی کہ ہم ان سےپہلےبہت سےگروہوں کو ہلاک کرچکےہیں جن کےبسنےکےمقامات میں یہ چلتےپھرتےہیں (آناجانا ہوتاہے) بےشک اس میں عقل والوں کےلیے بہت سی نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ بات ان لوگوں کے لئے موجب ہدایت نہ ہوئی کہ ہم ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہنے کے مقامات میں یہ چلتے پھرتے ہیں۔ عقل والوں کے لئے اس میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
Then, has it not become clear to them how many generations We destroyed before them as they walk among their dwellings? Indeed in that are signs for those of intelligence.
وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَأَجَلٌ مُّسَمًّى (129)
محمداکرم اعوان :
اوراگرایک بات آپ کےپروردگارکی طرف سےپہلےصادراور (جزائےاعمال کےلیے) میعاد مقررنہ ہوچکی ہوتی تووہ (عذاب کا نزول)لازم ہوجاتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ایک بات تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے صادر اور (جزائے اعمال کے لئے) ایک میعاد مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو (نزول) عذاب لازم ہوجاتا
Sahi International :
And if not for a word that preceded from your Lord, punishment would have been an obligation [due immediately], and [if not for] a specified term [decreed].
فَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا ۖ وَمِنْ آنَاءِ اللَّيْلِ فَسَبِّحْ وَأَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضَىٰ (130)
محمداکرم اعوان :
سوجوکچھ یہ کہتےہیں اس پرصبرکیجیئےاوراپنےپروردگارکی حمد کےساتھ (اس کی) تسبیح کیجیئےسورج نکلنےسےپہلےاوراس کےٖغروب ہونے سےپہلےاوررات کےاوقات میں بھی (اس کی) تسبیح کیجیئےاوردن کےاول وآخر میں بھی (اس میں تمام نمازیں بھی آجاتی ہیں) تاکہ آپ (اس کی برکات سے) خوش ہوجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
پس جو کچھ یہ بکواس کرتے ہیں اس پر صبر کرو۔ اور سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تسبیح وتحمید کیا کرو۔ اور رات کی ساعات (اولین) میں بھی اس کی تسبیح کیا کرو اور دن کی اطراف (یعنی دوپہر کے قریب ظہر کے وقت بھی) تاکہ تم خوش ہوجاؤ
Sahi International :
So be patient over what they say and exalt [Allah] with praise of your Lord before the rising of the sun and before its setting; and during periods of the night [exalt Him] and at the ends of the day, that you may be satisfied.
وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ ۚ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ (131)
محمداکرم اعوان :
اورہرگزان چیزوں کی طرف اپنی آنکھیں اٹھا کرنہ دیکھیں (پرواہ نہ کریں) جن سےہم نےان (کفار) کےطرح طرح کےلوگوں کوان کی آزمائش کےلیےبہرہ مند کیاہےکہ وہ (محض) دینوی زندگی کی رونق ہےاورآپ کےپروردگارکی عطا کی ہوئی روزی (بہت) بہتراورباقی رہنےوالی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کئی طرح کے لوگوں کو جو ہم نے دنیا کی زندگی میں آرائش کی چیزوں سے بہرہ مند کیا ہے تاکہ ان کی آزمائش کریں ان پر نگاہ نہ کرنا۔ اور تمہاری پروردگار کی (عطا فرمائی ہوئی) روزی بہت بہتر اور باقی رہنے والی ہے
Sahi International :
And do not extend your eyes toward that by which We have given enjoyment to [some] categories of them, [its being but] the splendor of worldly life by which We test them. And the provision of your Lord is better and more enduring.
وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا ۖ لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُكَ ۗ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَىٰ (132)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےگھروالوں کو (متبعین کو) نمازکاحکم کرتےرہیئےاوراس پر (خود بھی) قائم رہیئے ہم آپ سےروزی نہیں چاہتے (بلکہ) آپ کوروزی ہم دیتےہیں اورنیک انجام پرہیزگاروں کا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کرو اور اس پر قائم رہو۔ ہم تم سے روزی کے خواستگار نہیں۔ بلکہ تمہیں ہم روزی دیتے ہیں اور (نیک) انجام (اہل) تقویٰ کا ہے
Sahi International :
And enjoin prayer upon your family [and people] and be steadfast therein. We ask you not for provision; We provide for you, and the [best] outcome is for [those of] righteousness.
وَقَالُوا لَوْلَا يَأْتِينَا بِآيَةٍ مِّن رَّبِّهِ ۚ أَوَلَمْ تَأْتِهِم بَيِّنَةُ مَا فِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ (133)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں یہ (پیغمبر) اپنےپروردگارکی طرف سے ہمارےپاس کوئی نشانی (معجزہ) کیوں نہیں لاتےکیاان کے پاس پہلی کتابوں میں نشانی نہیں پہنچی؟
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ یہ (پیغمبر) اپنے پروردگار کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے۔ کیا ان کے پاس پہلی کتابوں کی نشانی نہیں آئی؟
Sahi International :
And they say, "Why does he not bring us a sign from his Lord?" Has there not come to them evidence of what was in the former scriptures?
وَلَوْ أَنَّا أَهْلَكْنَاهُم بِعَذَابٍ مِّن قَبْلِهِ لَقَالُوا رَبَّنَا لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ آيَاتِكَ مِن قَبْلِ أَن نَّذِلَّ وَنَخْزَىٰ (134)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم ان کو (پیغمبرکےبھیجنےسے) پہلےعذاب سےہلاک کردیتےتویہ لوگ ضرورکہتےکہ اےہمارےپروردگار! آپ نےہمارےپاس کوئی پیغمبرکیوں نہ بھیجا سوہم ذلیل وخوار ہونےسےپہلےآپ کےکلام (احکام) کی پیروی کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم ان کو پیغمبر (کے بھیجنے) سے پیشتر کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو وہ کہتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے تیرے کلام (واحکام) کی پیروی کرتے
Sahi International :
And if We had destroyed them with a punishment before him, they would have said, "Our Lord, why did You not send to us a messenger so we could have followed Your verses before we were humiliated and disgraced?"
قُلْ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ أَصْحَابُ الصِّرَاطِ السَّوِيِّ وَمَنِ اهْتَدَىٰ (135)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ ہرکوئی (اعمال کےنتیجہ کےلیے) انتظارکررہاہےسوتم بھی انتظارکروپس عنقریب تم کو (بھی) معلوم ہوجائےگاکہ راہِ راست والےکون ہیں اورکون ہےجو (منزلِ) مقصود تک پہنچا۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ سب (نتائج اعمال) کے منتظر ہیں سو تم بھی منتظر رہو۔ عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ (دین کے) سیدھے رستے پر چلنے والے کون ہیں اور (جنت کی طرف) راہ پانے والے کون ہیں (ہم یا تم)
Sahi International :
Say, "Each [of us] is waiting; so wait. For you will know who are the companions of the sound path and who is guided."