Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ (1)
محمداکرم اعوان :
جوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہےسب اللہ کی پاکی بیان کرتےہیں جوبادشاہ ہے، پاک ہے، زبردست، حکمت والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے سب خدا کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ حقیقی پاک ذات زبردست حکمت والا ہے
Sahi International :
Whatever is in the heavens and whatever is on the earth is exalting Allah, the Sovereign, the Pure, the Exalted in Might, the Wise.
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ (2)
محمداکرم اعوان :
وہی توہےجس نےان پڑھوں میں، ان ہی میں سےایک پیغمبربھیجے (حضرت محمدﷺ) جوان کےسامنےاس کی آیتیں پڑھتےہیں اوران کوپاک کرتےہیں اوران کوکتاب اوردانشمندی کی باتیں سکھاتےہیں۔ اوریہ لوگ (آپ کی بعثت سے) پہلےکھلی گمراہی میں تھے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ان ہی میں سے (محمدﷺ) کو پیغمبر (بنا کر) بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں۔ اور اس ے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے
Sahi International :
It is He who has sent among the unlettered a Messenger from themselves reciting to them His verses and purifying them and teaching them the Book and wisdom - although they were before in clear error -
وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (3)
محمداکرم اعوان :
اوران میں سےاور (بعدمیں آنےوالے) لوگوں کی طرف بھی (ان کوبھیجاہے) جوابھی ان (مسلمانوں) سےنہیں ملے۔ اوروہ (اللہ) غالب، حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں سے اور لوگوں کی طرف بھی (ان کو بھیجا ہے) جو ابھی ان (مسلمانوں سے) نہیں ملے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
And [to] others of them who have not yet joined them. And He is the Exalted in Might, the Wise.
ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (4)
محمداکرم اعوان :
یہ (ایمان نصیب ہونا) اللہ کافضل ہےوہ جسےچاہتےہیں عطافرماتےہیں اوراللہ بڑےفضل والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
Sahi International :
That is the bounty of Allah, which He gives to whom He wills, and Allah is the possessor of great bounty.
مَثَلُ الَّذِينَ حُمِّلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا ۚ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (5)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں پرتورات کابوجھ رکھاگیاپھرانہوں نےاس (کےبارِتعمیل) کونہ اٹھایا، ان کی مثال اس گدھےکی سی ہےجس پربہت سی کتابیں لدی ہوں۔ (غرض) ان لوگوں کی بُری حالت ہےجنہوں نےاللہ کی آیات کوجھٹلایااوراللہ ظالموں کو (توفیق) ہدایت نہیں دیاکرتے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں (کے سر) پر تورات لدوائی گئی پھر انہوں نے اس (کے بار تعمیل) کو نہ اٹھایا ان کی مثال گدھے کی سی ہے جن پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں۔ جو لوگ خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں ان کی مثال بری ہے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
The example of those who were entrusted with the Torah and then did not take it on is like that of a donkey who carries volumes [of books]. Wretched is the example of the people who deny the signs of Allah. And Allah does not guide the wrongdoing people.
قُلْ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِن زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِن دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (6)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اےیہود! اگرتم یہ گمان کرتےہوکہ تم بلاشرکت غیرےاللہ کےدوست ہوتواگرتم سچےہوتوذراموت کی آرزوکرو۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اے یہود اگر تم کو دعویٰ ہو کہ تم ہی خدا کے دوست ہو اور لوگ نہیں تو اگر تم سچے ہو تو (ذرا) موت کی آرزو تو کرو
Sahi International :
Say, "O you who are Jews, if you claim that you are allies of Allah, excluding the [other] people, then wish for death, if you should be truthful."
وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ (7)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کبھی اس کی آرزونہ کریں گےبوجہ ان اعمال کےجواپنےہاتھوں آگےبھیج چکےہیں۔ اوراللہ ظالموں کوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ ان (اعمال) کے سبب جو کرچکے ہیں ہرگز اس کی آرزو نہیں کریں گے۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے
Sahi International :
But they will not wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.
قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلَاقِيكُمْ ۖ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (8)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ بلاشبہ وہ موت جس سےتم بھاگتےہووہ یقیناًتم سےآملےگی۔ پھرتم پوشیدہ اورظاہرجاننےوالےکےپاس لےجائےجاؤگے۔ پھروہ تم کوتمہارےتمام اعمال کی خبردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا
Sahi International :
Say, "Indeed, the death from which you flee - indeed, it will meet you. Then you will be returned to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you about what you used to do."
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ (9)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! جب جمعہ کےروزنمازکےلیےاذان کہی جائےتواللہ کےذکر (خطبہ نمازِجمعہ) کی طرف (فوراً) چل پڑاکرواورکاروباربندکردواگرتم علم رکھتےہوتویہ تمہارےلیےبہت بہتر ہے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو خدا کی یاد (یعنی نماز) کے لئے جلدی کرو اور (خریدو) فروخت ترک کردو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے
Sahi International :
O you who have believed, when [the adhan] is called for the prayer on the day of Jumu'ah [Friday], then proceed to the remembrance of Allah and leave trade. That is better for you, if you only knew.
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (10)
محمداکرم اعوان :
پھرجب نماز پوری ہوچکےتوزمین میں چلوپھرواوراللہ کافضل تلاش کرو۔ (کاروبارکرو) اوراللہ کاذکرکثرت سےکرتےرہوتاکہ تم کامیابی حاصل کرو۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب نماز ہوچکے تو اپنی اپنی راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو اور خدا کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ
Sahi International :
And when the prayer has been concluded, disperse within the land and seek from the bounty of Allah, and remember Allah often that you may succeed.
وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا ۚ قُلْ مَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ ۚ وَاللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ (11)
محمداکرم اعوان :
اور (بعض لوگوں کایہ حال ہےکہ) جب سودابکتایاتماشالگاہوادیکھتےہیں تواُدھربھاگ جاتےہیں اورآپ کوکھڑاہواچھوڑجاتےہیں۔ فرمادیجیئےکہ جوکچھ اللہ کےپاس ہےوہ (اس) تماشےاورتجارت سےبہت بہترہے۔ اوراللہ سب سےاچھےرزق دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ کہہ دو کہ جو چیز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے اور خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
Sahi International :
But when they saw a transaction or a diversion, [O Muhammad], they rushed to it and left you standing. Say, "What is with Allah is better than diversion and than a transaction, and Allah is the best of providers."