بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
محمداکرم اعوان :
الٓمّٓصٓ۔
Sahi International :
Alif, Lam, Meem, Sad.
كِتَابٌ أُنزِلَ إِلَيْكَ فَلَا يَكُن فِي صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنذِرَ بِهِ وَذِكْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ
(2)
محمداکرم اعوان :
یہ کتاب جوآپ پر نازل فرمائی گئی ہےسواس کے سبب آپ کو تنگ دل نہیں ہونا چاہئےیہ اس لیے ہے کہ آپ اس کے ذریعے (انجام بد سے) ڈرائیں اورایمان والوں کےلیےنصیحت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) یہ کتاب (جو) تم پر نازل ہوئی ہے۔ اس سے تمہیں تنگ دل نہیں ہونا چاہیئے، (یہ نازل) اس لیے (ہوئی ہے) کہ تم اس کے ذریعے سے (لوگوں) کو ڈر سناؤ اور (یہ) ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے
Sahi International :
[This is] a Book revealed to you, [O Muhammad] - so let there not be in your breast distress therefrom - that you may warn thereby and as a reminder to the believers.
اتَّبِعُوا مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۗ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
لوگو! اس کی پیروی کرو جوچیزتمہارے پروردگارکی طرف سےتمہارے پاس آئی ہےاوراس کےعلاوہ دوسرےدوستوں کی پیروی نہ کرو۔ تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو۔
فتح محمدجالندھری :
(لوگو) جو (کتاب) تم پر تمہارے پروردگار کے ہاں نازل ہوئی ہے اس کی پیروی کرو اور اس کے سوا اور رفیقوں کی پیروی نہ کرو (اور) تم کم ہی نصیحت قبول کرتے ہو
Sahi International :
Follow, [O mankind], what has been revealed to you from your Lord and do not follow other than Him any allies. Little do you remember.
وَكَم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا فَجَاءَهَا بَأْسُنَا بَيَاتًا أَوْ هُمْ قَائِلُونَ
(4)
محمداکرم اعوان :
اورکتنی بستیاں ہیں جوہم نےتباہ کردیں کہ ان پرہماراعذاب رات کوسوتےمیں آیا یاجب وہ دوپہرکوسوتے تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کتنی ہی بستیاں ہیں کہ ہم نے تباہ کر ڈالیں جن پر ہمارا عذاب (یا تو رات کو) آتا تھا جبکہ وہ سوتے تھے یا (دن کو) جب وہ قیلولہ (یعنی دوپہر کو آرام) کرتے تھے
Sahi International :
And how many cities have We destroyed, and Our punishment came to them at night or while they were sleeping at noon.
فَمَا كَانَ دَعْوَاهُمْ إِذْ جَاءَهُم بَأْسُنَا إِلَّا أَن قَالُوا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
(5)
محمداکرم اعوان :
پس جب ان پرہمارا عذاب آتا تھاتوان کے منہ سے یہی نکلتا تھاکہ بےشک ہم ہی ظالم تھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جس وقت ان پر عذاب آتا تھا ان کے منہ سے یہی نکلتا تھا کہ (ہائے) ہم (ہائے) ہم (اپنے اوپر) ظلم کرتے رہے
Sahi International :
And their declaration when Our punishment came to them was only that they said, "Indeed, we were wrongdoers!"
فَلَنَسْأَلَنَّ الَّذِينَ أُرْسِلَ إِلَيْهِمْ وَلَنَسْأَلَنَّ الْمُرْسَلِينَ
(6)
محمداکرم اعوان :
سوجن کی طرف پیغمبربھیجےگئےہم ان لوگوں سےضرورپوچھیں گےاورپیغمبروں سےبھی ضرورپوچھیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جن لوگوں کی طرف پیغمبر بھیجے گئے ہم ان سے بھی پرسش کریں گے اور پیغمبروں سے بھی پوچھیں گے
Sahi International :
Then We will surely question those to whom [a message] was sent, and We will surely question the messengers.
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيْهِم بِعِلْمٍ ۖ وَمَا كُنَّا غَائِبِينَ
(7)
محمداکرم اعوان :
پھرہم اپنےعلم سےضروران کوحالات بیان فرمائیں گےاورہم کہیں غائب تونہیں تھے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اپنے علم سے ان کے حالات بیان کریں گے اور ہم کہیں غائب تو نہیں تھے
Sahi International :
Then We will surely relate [their deeds] to them with knowledge, and We were not [at all] absent.
وَالْوَزْنُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ ۚ فَمَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(8)
محمداکرم اعوان :
اوراس روزحق (انصاف) کےساتھ وزن کیا جائےگا پھرجن کا پلڑا بھاری ہوگاسووہ لوگ کامیاب ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس روز (اعمال کا) تلنا برحق ہے تو جن لوگوں کے (عملوں کے) وزن بھاری ہوں گے وہ تو نجات پانے والے ہیں
Sahi International :
And the weighing [of deeds] that Day will be the truth. So those whose scales are heavy - it is they who will be the successful.
وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُم بِمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَظْلِمُونَ
(9)
محمداکرم اعوان :
اورجن کےپلڑے ہلکےہوں گےسویہ وہ لوگ ہوں گےجنہوں نے اپنا (بہت) نقصان کرلیااس لیےکہ وہ ہماری آیات کے ساتھ بےانصافی کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے تو یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا اس لیے کہ ہماری آیتوں کے بارے میں بےانصافی کرتے تھے
Sahi International :
And those whose scales are light - they are the ones who will lose themselves for what injustice they were doing toward Our verses.
وَلَقَدْ مَكَّنَّاكُمْ فِي الْأَرْضِ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ ۗ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ
(10)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم ہی نےتم کوزمین میں بسنےکوجگہ دی اورتمہارے لیےاس میں سامان معیشت پیدا فرمائے۔ تم کم ہی شکرکرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ہی نے زمین میں تمہارا ٹھکانہ بنایا اور اس میں تمہارے لیے سامان معشیت پیدا کئے۔ (مگر) تم کم ہی شکر کرتے ہو
Sahi International :
And We have certainly established you upon the earth and made for you therein ways of livelihood. Little are you grateful.
وَلَقَدْ خَلَقْنَاكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنَاكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ لَمْ يَكُن مِّنَ السَّاجِدِينَ
(11)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےتم کوپیدا فرمایاپھرہم نےتمہاری صورت بنائی پھرفرشتوں کوحکم دیاکہ آدم (علیہ السلام) کے سامنے سجدہ کرو پس انہوں نےسجدہ کیا سوائےابلیس کے۔ وہ سجدہ کرنےوالوں میں شامل نہ تھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ہی نے تم کو (ابتدا میں مٹی سے) پیدا کیا پھر تمہاری صورت شکل بنائی پھر فرشتوں کو حکم دیا آدم کے آگے سجدہ کرو تو (سب نے) سجدہ کیا لیکن ابلیس کہ وہ سجدہ کرنے والوں میں (شامل) نہ ہوا
Sahi International :
And We have certainly created you, [O Mankind], and given you [human] form. Then We said to the angels, "Prostrate to Adam"; so they prostrated, except for Iblees. He was not of those who prostrated.
قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ ۖ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ
(12)
محمداکرم اعوان :
(اللہ نے) فرمایاجب میں نےتجھےحکم دیاتو سجدہ کرنےسےتجھےکس چیزنےروکا۔ کہنےلگا میں ان آدم (علیہ السلام) سےافضل ہوں آپ نےمجھے آگ سےپیدا فرمایااوران کومٹی سے پیدافرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا نے) فرمایا جب میں نے تجھ کو حکم دیا تو کس چیز نے تجھے سجدہ کرنے سے باز رکھا۔ اس نے کہا کہ میں اس سے افضل ہوں۔ مجھے تو نے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے مٹی سے بنایا ہے
Sahi International :
[Allah] said, "What prevented you from prostrating when I commanded you?" [Satan] said, "I am better than him. You created me from fire and created him from clay."
قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا يَكُونُ لَكَ أَن تَتَكَبَّرَ فِيهَا فَاخْرُجْ إِنَّكَ مِنَ الصَّاغِرِينَ
(13)
محمداکرم اعوان :
فرمایا تویہاں سےنکل (اتر) جاتجھےزیب نہیں دیتاکہ تواس جگہ تکبرکرے پس نکل جا۔ بےشک توذلیلوں میں سےہے۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا تو (بہشت سے) اتر جا تجھے شایاں نہیں کہ یہاں غرور کرے پس نکل جا۔ تو ذلیل ہے
Sahi International :
[Allah] said, "Descend from Paradise, for it is not for you to be arrogant therein. So get out; indeed, you are of the debased.
قَالَ أَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
(14)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگا مجھ کواس دن تک مہلت دیجیئےجس دن لوگ قبروں سےاٹھائےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اس نے کہا کہ مجھے اس دن تک مہلت عطا فرما جس دن لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے
Sahi International :
[Satan] said, "Reprieve me until the Day they are resurrected."
قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ
(15)
محمداکرم اعوان :
فرمایا یقیناًتجھ کومہلت دی جاتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا (اچھا) تجھ کو مہلت دی جاتی ہے
Sahi International :
[Allah] said, "Indeed, you are of those reprieved."
قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ
(16)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگاکہ مجھےآپ نےگمراہ کیااس کےسبب (قسم کھاتاہوں کہ) میں ان کی تاک میں آپ کی سیدھی راہ پرضرور بیٹھوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
(پھر) شیطان نے کہا مجھے تو تُو نے ملعون کیا ہی ہے میں بھی تیرے سیدھے رستے پر ان (کو گمراہ کرنے) کے لیے بیٹھوں گا
Sahi International :
[Satan] said, "Because You have put me in error, I will surely sit in wait for them on Your straight path.
ثُمَّ لَآتِيَنَّهُم مِّن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَن شَمَائِلِهِمْ ۖ وَلَا تَجِدُ أَكْثَرَهُمْ شَاكِرِينَ
(17)
محمداکرم اعوان :
پھران پران کےآگے سےآؤں گا اوران کےپیچھےسےآؤں گااوران کےدائیں سےآؤں گا اوران کےبائیں سےآؤں گااور آپ ان میں سےاکثرکوشکرکرنےوالا نہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کے آگے سے اور پیچھے سے دائیں سے اور بائیں سے (غرض ہر طرف سے) آؤں گا (اور ان کی راہ ماروں گا) اور تو ان میں اکثر کو شکر گزار نہیں پائے گا
Sahi International :
Then I will come to them from before them and from behind them and on their right and on their left, and You will not find most of them grateful [to You]."
قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُومًا مَّدْحُورًا ۖ لَّمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنكُمْ أَجْمَعِينَ
(18)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوایہاں سےذلیل وخوارہوکرنکل جا۔ ان میں سےجوتیری پیروی کرےگا میں ضرورتم سب سےجہنم کو بھردوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا نے) فرمایا، نکل جا۔ یہاں سے پاجی۔ مردود جو لوگ ان میں سے تیری پیروی کریں گے میں (ان کو اور تجھ کو جہنم میں ڈال کر) تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا
Sahi International :
[Allah] said, "Get out of Paradise, reproached and expelled. Whoever follows you among them - I will surely fill Hell with you, all together."
وَيَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ
(19)
محمداکرم اعوان :
اوراے آدم (علیہ السلام)! آپ اورآپ کی بیوی جنت میں رہیں پھرجہاں سےچاہیں، کھائیں اوراس درخت کےقریب بھی مت جائیں ورنہ آپ غلط کام کرنےوالوں میں سے ہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے آدم (سے کہا کہ) تم اور تمہاری بیوی بہشت میں رہو سہو اور جہاں سے چاہو (اور جو چاہو) نوش جان کرو مگر اس درخت کے پاس نہ جاؤ ورنہ گنہگار ہو جاؤ گے
Sahi International :
And "O Adam, dwell, you and your wife, in Paradise and eat from wherever you will but do not approach this tree, lest you be among the wrongdoers."
فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّيْطَانُ لِيُبْدِيَ لَهُمَا مَا وُورِيَ عَنْهُمَا مِن سَوْآتِهِمَا وَقَالَ مَا نَهَاكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هَٰذِهِ الشَّجَرَةِ إِلَّا أَن تَكُونَا مَلَكَيْنِ أَوْ تَكُونَا مِنَ الْخَالِدِينَ
(20)
محمداکرم اعوان :
پھرشیطان نےان کو وسوسہ ڈالا کہ ان کےسترکی جگہیں جوان سےپوشیدہ تھیں ان پرظاہرکردے اوران سےکہنے لگاکہ آپ کوآپ کے پروردگارنےاس درخت سےصرف اس لیےروکا ہےکہ کہیں آپ فرشتےنہ بن جائیں یا کہیں ہمیشہ رہنے والےنہ ہوجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو شیطان دونوں کو بہکانے لگا تاکہ ان کی ستر کی چیزیں جو ان سے پوشیدہ تھیں کھول دے اور کہنے لگا کہ تم کو تمہارے پروردگار نے اس درخت سے صرف اس لیے منع کیا ہے کہ کہ تم فرشتے نہ بن جاؤ یا ہمیشہ جیتے نہ رہو
Sahi International :
But Satan whispered to them to make apparent to them that which was concealed from them of their private parts. He said, "Your Lord did not forbid you this tree except that you become angels or become of the immortal."
وَقَاسَمَهُمَا إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّاصِحِينَ
(21)
محمداکرم اعوان :
اوردونوں کےروبروقسم کھائی کہ بےشک میں آپ کاخیرخواہ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان سے قسم کھا کر کہا میں تو تمہارا خیر خواہ ہوں
Sahi International :
And he swore [by Allah] to them, "Indeed, I am to you from among the sincere advisors."
فَدَلَّاهُمَا بِغُرُورٍ ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْآتُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفَانِ عَلَيْهِمَا مِن وَرَقِ الْجَنَّةِ ۖ وَنَادَاهُمَا رَبُّهُمَا أَلَمْ أَنْهَكُمَا عَن تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَأَقُل لَّكُمَا إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِينٌ
(22)
محمداکرم اعوان :
پس دھوکہ دیکران کو (خطا کی طرف) کھینچ لیاپس جب ان دونوں نےدرخت (کا پھل) چکھاتودونوں کےپردہ کا بدن ایک دوسرے کےسامنے بےپردہ ہوگیااوروہ بہشت (کےدرختوں) کےپتے (توڑتوڑکر) اپنےاوپرچپکانےلگےاور (تب) ان کےپروردگارنےان کوپکارکرفرمایاکیا ہم نےآپ کواس درخت سےروکا نہ تھااورآپ کوبتانہ دیا تھابےشک شیطان آپ کا کھلادشمن ہے۔
فتح محمدجالندھری :
غرض (مردود نے) دھوکہ دے کر ان کو (معصیت کی طرف) کھینچ ہی لیا جب انہوں نے اس درخت (کے پھل) کو کھا لیا تو ان کی ستر کی چیزیں کھل گئیں اور وہ بہشت کے (درختوں کے) پتے توڑ توڑ کر اپنے اوپر چپکانے لگے اور (ستر چھپانے لگے) تب ان کے پروردگار نے ان کو پکارا کہ کیا میں نے تم کو اس درخت (کے پاس جانے) سے منع نہیں کیا تھا اور جتا نہیں دیا تھا کہ شیطان تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے
Sahi International :
So he made them fall, through deception. And when they tasted of the tree, their private parts became apparent to them, and they began to fasten together over themselves from the leaves of Paradise. And their Lord called to them, "Did I not forbid you from that tree and tell you that Satan is to you a clear enemy?"
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
(23)
محمداکرم اعوان :
ان دونوں نےعرض کیا اے ہمارے پروردگار! ہم دونوں نےاپنےآپ پر زیادتی کی اوراگرآپ ہماری بخشش نہ فرمائیں گےاورہم پررحم نہ فرمائیں گےتوواقعی ہم بہت بڑا نقصان پانےوالوں میں ہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
دونوں عرض کرنے لگے کہ پروردگار ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم تباہ ہو جائیں گے
Sahi International :
They said, "Our Lord, we have wronged ourselves, and if You do not forgive us and have mercy upon us, we will surely be among the losers."
قَالَ اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۖ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَىٰ حِينٍ
(24)
محمداکرم اعوان :
فرمایا یہاں سےنیچےچلےجاؤتم ایک دوسرےکےدشمن ہواورتمہارےلیےزمین میں ٹھکانہ ہےاورایک خاص وقت تک (زندگی) کا سامان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا نے) فرمایا (تم سب بہشت سے) اتر جاؤ (اب سے) تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لیے ایک وقت (خاص) تک زمین پر ٹھکانہ اور (زندگی کا) سامان (کر دیا گیا) ہے
Sahi International :
[Allah] said, "Descend, being to one another enemies. And for you on the earth is a place of settlement and enjoyment for a time."
قَالَ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ
(25)
محمداکرم اعوان :
فرمایا اسی میں آپ کاجینا ہوگااوراسی میں مرنااوراسی میں سے (قیامت کے روز) نکالےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) فرمایا کہ اسی میں تمہارا جینا ہوگا اور اسی میں مرنا اور اسی میں سے (قیامت کو زندہ کر کے) نکالے جاؤ گے
Sahi International :
He said, "Therein you will live, and therein you will die, and from it you will be brought forth."
يَا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَوْآتِكُمْ وَرِيشًا ۖ وَلِبَاسُ التَّقْوَىٰ ذَٰلِكَ خَيْرٌ ۚ ذَٰلِكَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
اےاولادآدمؑ! یقیناًہم نےتم پرلباس اتارا (پہننےکی چیزیں عطا کیں) جو تمہارا سترڈھانکےاور (تمہیں) زینت دےاورجو پرہیزگاری کا لباس ہےوہ سب سےاچھا ہےیہ اللہ کی نشانیاں ہیں تاکہ وہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اے نبی آدم ہم نے تم پر پوشاک اتاری کہ تمہارا ستر ڈھانکے اور (تمہارے بدن کو) زینت (دے) اور (جو) پرہیزگاری کا لباس (ہے) وہ سب سے اچھا ہے۔ یہ خدا کی نشانیاں ہیں تاکہ لوگ نصحیت پکڑ یں
Sahi International :
O children of Adam, We have bestowed upon you clothing to conceal your private parts and as adornment. But the clothing of righteousness - that is best. That is from the signs of Allah that perhaps they will remember.
يَا بَنِي آدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ كَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْكُم مِّنَ الْجَنَّةِ يَنزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوْآتِهِمَا ۗ إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
اےاولادآدمؑ! کہیں شیطان تم کوبہکا نہ دےکہ جس طرح تمہارے ماں باپ کوبہشت سےنکلوادیا (اور) ان کا لباس ان سے اتروا دیاتاکہ ان کا ستران پرکھل جائےیقیناًوہ اوراس کا کنبہ تم کوایسےطورپردیکھتا ہےکہ تم ان کونہیں دیکھ سکتےہویقیناًہم نےشیطانوں کوان لوگوں کا دوست بنا دیا ہےجوایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
اے نبی آدم (دیکھنا کہیں) شیطان تمہیں بہکا نہ دے جس طرح تمہارے ماں باپ کو (بہکا کر) بہشت سے نکلوا دیا اور ان سے ان کے کپڑے اتروا دیئے تاکہ ان کے ستر ان کو کھول کر دکھا دے۔ وہ اور اس کے بھائی تم کو ایسی جگہ سے دیکھتے رہے ہیں جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطانوں کو انہیں لوگوں کا رفیق کار بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے
Sahi International :
O children of Adam, let not Satan tempt you as he removed your parents from Paradise, stripping them of their clothing to show them their private parts. Indeed, he sees you, he and his tribe, from where you do not see them. Indeed, We have made the devils allies to those who do not believe.
وَإِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً قَالُوا وَجَدْنَا عَلَيْهَا آبَاءَنَا وَاللَّهُ أَمَرَنَا بِهَا ۗ قُلْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ ۖ أَتَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
اورجب کوئی بےحیائی کا کام کرتےہیں توکہتے ہیں کہ ہم نےاپنے باپ دادوں کوایسے ہی کرتےدیکھا ہےاوراللہ نے ہم کواسی کا حکم دیا ہے۔ فرمادیجیئےکہ بےشک اللہ بےحیائی کا حکم نہیں فرماتےکیا تم اللہ کےذمہ ایسی بات کہتےہو جس کا تمہیں علم نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب کوئی بے حیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے بزرگوں کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے اور خدا نے بھی ہم کو یہی حکم دیا ہے۔ کہہ دو خدا بےحیائی کے کام کرنے کا ہرگز حکم نہیں دیتا۔ بھلا تم خدا کی نسبت ایسی بات کیوں کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں
Sahi International :
And when they commit an immorality, they say, "We found our fathers doing it, and Allah has ordered us to do it." Say, "Indeed, Allah does not order immorality. Do you say about Allah that which you do not know?"
قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ ۖ وَأَقِيمُوا وُجُوهَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ۚ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ
(29)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےمیرےپروردگارنےانصاف کرنےکاحکم فرمایا ہےاوریہ کہ ہرنمازکےوقت اپنا رخ سیدھا (قبلہ کی طرف) کرواورخاص اسی کوپکارو (اسی کی عبادت کرو) فرماں بردارہوکرجیسے تم کوپہلے پیدا فرمایا تھا (پھر) ویسے ہی لوٹائے جاؤ گے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور یہ کہ ہر نماز کے وقت سیدھا (قبلے کی طرف) رخ کیا کرو اور خاص اسی کی عبادت کرو اور اسی کو پکارو۔ اس نے جس طرح تم کو ابتداء میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم پھر پیدا ہوگے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "My Lord has ordered justice and that you maintain yourselves [in worship of Him] at every place [or time] of prostration, and invoke Him, sincere to Him in religion." Just as He originated you, you will return [to life] -
فَرِيقًا هَدَىٰ وَفَرِيقًا حَقَّ عَلَيْهِمُ الضَّلَالَةُ ۗ إِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ اللَّهِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ
(30)
محمداکرم اعوان :
بعض لوگوں کوتواس نے ہدایت دی ہےاوربعض پرگمراہی ثابت ہوچکی ہےبےشک ان لوگوں نےاللہ کوچھوڑکر شیطانوں کودوست بنا لیا اورسمجھتےہیں کہ وہ راہ (حق) پرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ایک فریق کو تو اس نے ہدایت دی اور ایک فریق پر گمراہی ثابت ہوچکی۔ ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر شیطانوں کو رفیق بنا لیا اور سمجھتے (یہ) ہیں کہ ہدایت یاب ہیں
Sahi International :
A group [of you] He guided, and a group deserved [to be in] error. Indeed, they had taken the devils as allies instead of Allah while they thought that they were guided.
۞ يَا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ
(31)
محمداکرم اعوان :
اے اولادآدمؑ! ہرنمازکےوقت اچھا لباس پہنا کرواورکھاؤاورپیواوربےجاخرچ نہ کروبےشک وہ (اللہ) بےجا خرچ کرنےوالوں کوپسند نہیں فرماتا۔
فتح محمدجالندھری :
اے نبی آدم! ہر نماز کے وقت اپنے تئیں مزّین کیا کرو اور کھاؤ اور پیؤ اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بےجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
O children of Adam, take your adornment at every masjid, and eat and drink, but be not excessive. Indeed, He likes not those who commit excess.
قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ ۚ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
(32)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ زینت اورکھانے پینےکی پاک صاف چیزیں جواللہ نےاپنےبندوں کےلیےبنائی ہیں کس نےحرام کی ہیں؟ فرما دیجیئےکہ یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں ایمان والوں کے لیےہیں اورقیامت کےدن خاص انہیں کا حصہ ہوں گی۔ اسی طرح جاننےوالوں کےلیے ہم (اپنی) آیات کھول کربیان فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پوچھو تو کہ جو زینت (وآرائش) اور کھانے (پینے) کی پاکیزہ چیزیں خدا نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی ہیں ان کو حرام کس نے کیا ہے؟ کہہ دو کہ یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں ایمان والوں کے لیے ہیں اور قیامت کے دن خاص ان ہی کا حصہ ہوں گی۔ اسی طرح خدا اپنی آیتیں سمجھنے والوں کے لیے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے
Sahi International :
Say, "Who has forbidden the adornment of Allah which He has produced for His servants and the good [lawful] things of provision?" Say, "They are for those who believe during the worldly life [but] exclusively for them on the Day of Resurrection." Thus do We detail the verses for a people who know.
قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَأَن تُشْرِكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَأَن تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
(33)
محمداکرم اعوان :
فرما دیجیئےکہ بےشک میرے پروردگارنےبےحیائیاں حرام فرمائی ہیں ان میں جواعلانیہ ہوں وہ بھی اورجوپوشیدہ ہوں وہ بھی اورگناہ اورناحق سرکشی اوریہ کہ اللہ کےساتھ ایسی چیزکےشریک کرنےکوجس کی اس نےکوئی سند نازل نہیں فرمائی اوریہ بھی کہ تم اللہ کےذمہ ایسی باتیں کہوجن کا تمہیں علم نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو بےحیائی کی باتوں کو ظاہر ہوں یا پوشیدہ اور گناہ کو اور ناحق زیادتی کرنے کو حرام کیا ہے۔ اور اس کو بھی کہ تم کسی کو خدا کا شریک بناؤ جس کی اس نے کوئی سند نازل نہیں کی اور اس کو بھی کہ خدا کے بارے میں ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں کچھ علم نہیں
Sahi International :
Say, "My Lord has only forbidden immoralities - what is apparent of them and what is concealed - and sin, and oppression without right, and that you associate with Allah that for which He has not sent down authority, and that you say about Allah that which you do not know."
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ ۖ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً ۖ وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ
(34)
محمداکرم اعوان :
اورہرامت (طبقے) کےلیے ایک وقت مقرر ہےپس جب ان کا وقت آجائے گا تونہ ایک گھڑی دیرکرسکیں گےاورنہ جلدی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہر ایک فرقے کے لیے (موت کا) ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ آ جاتا ہے تو نہ تو ایک گھڑی دیر کرسکتے ہیں نہ جلدی
Sahi International :
And for every nation is a [specified] term. So when their time has come, they will not remain behind an hour, nor will they precede [it].
يَا بَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِّنكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَاتِي ۙ فَمَنِ اتَّقَىٰ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(35)
محمداکرم اعوان :
اےاولادآدمؑ! اگرتمہارے پاس تمہی میں سےپیغمبرآئیں کہ تمہیں ہماری آیات پڑھ کرسنائیں سوجس نےپرہیزگاری اختیار کی اوراپنی حالت درست رکھی توایسےلوگوں کونہ کوئی ڈرہوگا اورنہ وہ افسوس کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اے نبی آدم! (ہم تم کو یہ نصیحت ہمیشہ کرتے رہے ہیں کہ) جب ہمارے پیغمبر تمہارے پاس آیا کریں اور ہماری آیتیں تم کو سنایا کریں (تو ان پر ایمان لایا کرو) کہ جو شخص (ان پر ایمان لا کر خدا سے) ڈرتا رہے گا اور اپنی حالت درست رکھے گا تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے
Sahi International :
O children of Adam, if there come to you messengers from among you relating to you My verses, then whoever fears Allah and reforms - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
(36)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےہماری آیات کوجھٹلایا اوران سےتکبرکیا وہ لوگ دوزخ کےرہنےوالےہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرتابی کی وہی دوزخی ہیں کہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے
Sahi International :
But the ones who deny Our verses and are arrogant toward them - those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ ۚ أُولَٰئِكَ يَنَالُهُمْ نَصِيبُهُم مِّنَ الْكِتَابِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَهُمْ قَالُوا أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ ۖ قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا وَشَهِدُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا كَافِرِينَ
(37)
محمداکرم اعوان :
پھراس سےبڑا ظالم کون ہوگا جس نےاللہ پرجھوٹ گھڑایا اس کی آیات کوجھٹلایا ان لوگوں کوان کےنصیب کا لکھا ملتا رہے گا یہاں تک کہ جب ان کےپاس ہمارے بھیجےہوئے (فرشتے) ان کی جان قبض کرنے کےلیےآئیں گےتوکہیں گےوہ کہاں گےجن کوتم اللہ کوچھوڑکرپکارا کرتےتھے (عبادت کرتےتھے) وہ کہیں گے وہ توہم سےگم ہوگئےاوروہ اپنے آپ پرگواہی دیں گےکہ وہ کافرتھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے۔ ان کو ان کے نصیب کا لکھا ملتا ہی رہے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) جان نکالنے آئیں گے تو کہیں گے کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ (اب) کہاں ہیں؟ وہ کہیں گے (معلوم نہیں) کہ وہ ہم سے (کہاں) غائب ہوگئے اور اقرار کریں گے کہ بےشک وہ کافر تھے
Sahi International :
And who is more unjust than one who invents about Allah a lie or denies His verses? Those will attain their portion of the decree until when Our messengers come to them to take them in death, they will say, "Where are those you used to invoke besides Allah?" They will say, "They have departed from us," and will bear witness against themselves that they were disbelievers.
قَالَ ادْخُلُوا فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ فِي النَّارِ ۖ كُلَّمَا دَخَلَتْ أُمَّةٌ لَّعَنَتْ أُخْتَهَا ۖ حَتَّىٰ إِذَا ادَّارَكُوا فِيهَا جَمِيعًا قَالَتْ أُخْرَاهُمْ لِأُولَاهُمْ رَبَّنَا هَٰؤُلَاءِ أَضَلُّونَا فَآتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّارِ ۖ قَالَ لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَلَٰكِن لَّا تَعْلَمُونَ
(38)
محمداکرم اعوان :
ارشاد ہوگا کہ تم سےپہلےجو (کافر) گروہ جنوں اورانسانوں میں سےگزرچکےہیں تم بھی دوزخ میں ان میں شامل ہوجاؤجب ایک جماعت داخل ہوگی تواپنی بہن (اپنےجیسی پہلی جماعت) پرلعنت کرے گی یہاں تک کہ جب سب اس میں جمع ہوجائیں گےتوپچھلی جماعت پہلی کےبارےمیں کہےگی اے ہمارےپروردگار! ان ہی لوگوں نےہمیں گمراہ کیا تھاسوان کوجہنم کی آگ کا دُگنا عذاب دیجیئے۔ ارشاد ہو گا تم سب کودُگناہےاورلیکن تم نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا فرمائے گا کہ جنّوں اور انسانوں کی جو جماعتیں تم سے پہلے ہو گزری ہیں ان کے ساتھ تم بھی داخل جہنم ہو جاؤ۔ جب ایک جماعت (وہاں) جا داخل ہو گئی تو اپنی (مذہبی) بہن (یعنی اپنے جیسی دوسری جماعت) پر لعنت کرے گی۔ یہاں تک کہ جب سب اس میں داخل ہو جائیں گے تو پچھلی جماعت پہلی کی نسبت کہے گی کہ اے پروردگار! ان ہی لوگوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا تو ان کو آتش جہنم کا دگنا عذاب دے۔ خدا فرمائے گا کہ (تم) سب کو دگنا (عذاب دیا جائے گا) مگر تم نہیں جانتے
Sahi International :
[Allah] will say, "Enter among nations which had passed on before you of jinn and mankind into the Fire." Every time a nation enters, it will curse its sister until, when they have all overtaken one another therein, the last of them will say about the first of them "Our Lord, these had misled us, so give them a double punishment of the Fire. He will say, "For each is double, but you do not know."
وَقَالَتْ أُولَاهُمْ لِأُخْرَاهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَيْنَا مِن فَضْلٍ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ
(39)
محمداکرم اعوان :
اورپہلی جماعت پچھلی جماعت سےکہےگی پس تم کوہم پرکوئی فضیلت نہیں سوجوعمل تم کرتےتھےاس کے بدلےعذاب چکھتےرہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور پہلی جماعت پچھلی جماعت سے کہے گی کہ تم کو ہم پر کچھ بھی فضیلت نہ ہوئی تو جو (عمل) تم کیا کرتے تھے اس کے بدلے میں عذاب کے مزے چکھو
Sahi International :
And the first of them will say to the last of them, "Then you had not any favor over us, so taste the punishment for what you used to earn."
إِنَّ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّىٰ يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ
(40)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن لوگوں نے ہماری آیات کوجھٹلایااوران سےتکبرکرتے رہےان کے لیےنہ آسمان کےدروازے کھولےجائیں گےاورنہ وہ بہشت میں داخل ہوں گےیہاں تک کہ اونٹ سوئی کےناکے میں سےنکل جائےاورہم جرم کرنےوالوں کو ایسی ہی سزا دیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرتابی کی۔ ان کے لیے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ بہشت میں داخل ہوں گے۔ یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نہ نکل جائے اور گنہگاروں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں
Sahi International :
Indeed, those who deny Our verses and are arrogant toward them - the gates of Heaven will not be opened for them, nor will they enter Paradise until a camel enters into the eye of a needle. And thus do We recompense the criminals.
لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ
(41)
محمداکرم اعوان :
ان کےلیےدوزخ سے بچھونا ہےاوراوپرسےاوڑھنا بھی اوراسی طرح ہم ظالموں کوبدلہ دیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ایسے لوگوں کے لیے (نیچے) بچھونا بھی (آتش) جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی (اسی کا) اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں
Sahi International :
They will have from Hell a bed and over them coverings [of fire]. And thus do We recompense the wrongdoers.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
(42)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاوراچھےکام کیے ہم کسی کواس کی طاقت سےزیادہ کام کا حکم نہیں فرماتےیہی لوگ جنت کے رہنےوالےہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ہم (عملوں کے لیے) کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے۔ ایسے ہی لوگ اہل بہشت ہیں (کہ) اس میں ہمیشہ رہیں گے
Sahi International :
But those who believed and did righteous deeds - We charge no soul except [within] its capacity. Those are the companions of Paradise; they will abide therein eternally.
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ تَجْرِي مِن تَحْتِهِمُ الْأَنْهَارُ ۖ وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانَا لِهَٰذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْلَا أَنْ هَدَانَا اللَّهُ ۖ لَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ ۖ وَنُودُوا أَن تِلْكُمُ الْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(43)
محمداکرم اعوان :
اوران کےدلوں میں جوغبار تھا ہم اس کودورکردیں گےان کے تابع نہریں جاری ہوں گی اورکہیں گےسب خوبیاں اللہ ہی کےلیے ہیں جس نےہم کو یہاں تک پہنچایا اوراگراللہ ہماری رہنمائی نہ فرماتےتوہرگزہماری رسائی نہ ہوتی۔ بےشک ہمارے پروردگار کےپیغمبرحق کے ساتھ تشریف لائے۔ اوران کوپکارکرکہا جائےگاکہ تمہارے اعمال کے بدلے یہ جنت تم کوعطا کی گئی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کینے ان کے دلوں میں ہوں گے ہم سب نکال ڈالیں گے۔ ان کے محلوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم کو یہاں کا راستہ دکھایا اور اگر خدا ہم کو رستہ نہ دکھاتا تو ہم رستہ نہ پا سکتے۔ بےشک ہمارا پروردگار کے رسول حق بات لے کر آئے تھے اور (اس روز) منادی کر دی جائے گی کہ تم ان اعمال کے صلے میں جو دنیا میں کرتے تھے اس بہشت کے وارث بنا دیئے گئے ہو
Sahi International :
And We will have removed whatever is within their breasts of resentment, [while] flowing beneath them are rivers. And they will say, "Praise to Allah, who has guided us to this; and we would never have been guided if Allah had not guided us. Certainly the messengers of our Lord had come with the truth." And they will be called, "This is Paradise, which you have been made to inherit for what you used to do."
وَنَادَىٰ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ أَصْحَابَ النَّارِ أَن قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلْ وَجَدتُّم مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا ۖ قَالُوا نَعَمْ ۚ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنٌ بَيْنَهُمْ أَن لَّعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ
(44)
محمداکرم اعوان :
اورجنت والےدوزخ والوں کوآوازدےکرکہیں گےکہ جووعدہ ہمارے پروردگارنے ہم سےکیا تھایقیناًہم نےسچا پایاسوکیا تم نے بھی جوتمہارے پروردگارنےتم سےوعدہ کیا تھاسچا پایا؟ وہ کہیں گے ہاں۔ تواس وقت ان کےدرمیان ایک پکارنےوالاپکارکرکہےگا کہ ظالموں (غلط کاروں) پراللہ کی لعنت ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اہل بہشت دوزخیوں سے پکار کر کہیں گے کہ جو وعدہ ہمارے پروردگار نے ہم سے کیا تھا ہم نے تو اسے سچا پالیا۔ بھلا جو وعدہ تمہارے پروردگار نے تم سے کیا تھا تم نے بھی اسے سچا پایا؟ وہ کہیں گے ہاں تو (اس وقت) ان میں ایک پکارنے والا پکارے گا کہ بےانصافوں پر خدا کی لعنت
Sahi International :
And the companions of Paradise will call out to the companions of the Fire, "We have already found what our Lord promised us to be true. Have you found what your Lord promised to be true?" They will say, "Yes." Then an announcer will announce among them, "The curse of Allah shall be upon the wrongdoers."
الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِالْآخِرَةِ كَافِرُونَ
(45)
محمداکرم اعوان :
جواللہ کی راہ سےروکتےتھےاوراس میں کجی (کج بحثی) تلاش کرتے تھےاوروہ آخرت سےانکارکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
جو خدا کی راہ سے روکتے اور اس میں کجی ڈھونڈتے اور آخرت سے انکار کرتے تھے
Sahi International :
Who averted [people] from the way of Allah and sought to make it [seem] deviant while they were, concerning the Hereafter, disbelievers.
وَبَيْنَهُمَا حِجَابٌ ۚ وَعَلَى الْأَعْرَافِ رِجَالٌ يَعْرِفُونَ كُلًّا بِسِيمَاهُمْ ۚ وَنَادَوْا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ أَن سَلَامٌ عَلَيْكُمْ ۚ لَمْ يَدْخُلُوهَا وَهُمْ يَطْمَعُونَ
(46)
محمداکرم اعوان :
اوران دونوں (جنت اور دوزخ) کےدرمیان ایک پردہ (اعراف) ہوگا اوراعراف پرکچھ لوگ ہوں گےجوسب کوان کی شکلوں سےپہچان لیں گےاوروہ اہلِ جنت سے کہیں گےکہ تم پرسلامتی ہووہ ابھی اس (جنت) میں داخل نہ ہوئے ہوں گےاوروہ اسکی آرزو (امید) رکھتےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ان دونوں (یعنی بہشت اور دوزخ) کے درمیان (اعراف نام) ایک دیوار ہو گی اور اعراف پر کچھ آدمی ہوں گے جو سب کو ان کی صورتوں سے پہچان لیں گے۔ تو وہ اہل بہشت کو پکار کر کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو۔ یہ لوگ بھی بہشت میں داخل تو نہیں ہوں گے مگر امید رکھتے ہوں گے
Sahi International :
And between them will be a partition, and on [its] elevations are men who recognize all by their mark. And they call out to the companions of Paradise, "Peace be upon you." They have not [yet] entered it, but they long intensely.
۞ وَإِذَا صُرِفَتْ أَبْصَارُهُمْ تِلْقَاءَ أَصْحَابِ النَّارِ قَالُوا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
(47)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کی نگاہیں اہل دوزخ کی طرف پلٹائی جائیں گی توعرض کریں گےکہ اے ہمارےپروردگار! ہم کو (ان) ظالموں کےساتھ شامل نہ کیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کی نگاہیں پلٹ کر اہل دوزخ کی طرف جائیں گی تو عرض کریں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کیجیو
Sahi International :
And when their eyes are turned toward the companions of the Fire, they say, "Our Lord, do not place us with the wrongdoing people."
وَنَادَىٰ أَصْحَابُ الْأَعْرَافِ رِجَالًا يَعْرِفُونَهُم بِسِيمَاهُمْ قَالُوا مَا أَغْنَىٰ عَنكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ
(48)
محمداکرم اعوان :
اوراعراف کےرہنےوالےان لوگوں سےپکارکرکہیں گےجن کوان کےچہروں سےپہچانتے ہوں گےکہ تمہارااکٹھ تو تمہارےکسی کام نہ آیا اورتم توبہت اکڑا کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اہل اعراف (کافر) لوگوں کو جنہیں ان کی صورتوں سے شناخت کرتے ہوں گے پکاریں گے اور کہیں گے (کہ آج) نہ تو تمہاری جماعت ہی تمہارے کچھ کام آئی اور نہ تمہارا تکبّر (ہی سودمند ہوا)
Sahi International :
And the companions of the Elevations will call to men [within Hell] whom they recognize by their mark, saying, "Of no avail to you was your gathering and [the fact] that you were arrogant."
أَهَٰؤُلَاءِ الَّذِينَ أَقْسَمْتُمْ لَا يَنَالُهُمُ اللَّهُ بِرَحْمَةٍ ۚ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمْ وَلَا أَنتُمْ تَحْزَنُونَ
(49)
محمداکرم اعوان :
کیا یہی لوگ ہیں جن پرتم قسمیں کھایا کرتےتھےکہ اللہ ان پررحمت نہیں فرمائیں گے (ان کوتوارشادہوا) جنت میں داخل ہوجاؤتم کونہ کوئی ڈرہوگااورنہ تمہیں کوئی افسوس ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
(پھر مومنوں کی طرف اشارہ کر کے کہیں گے) کیا یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ خدا اپنی رحمت سے ان کی دستگیری نہیں کرے گا (تو مومنو) تم بہشت میں داخل ہو جاؤ تمہیں کچھ خوف نہیں اور نہ تم کو کچھ رنج واندوہ ہوگا
Sahi International :
[Allah will say], "Are these the ones whom you [inhabitants of Hell] swore that Allah would never offer them mercy? Enter Paradise, [O People of the Elevations]. No fear will there be concerning you, nor will you grieve."
وَنَادَىٰ أَصْحَابُ النَّارِ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ أَنْ أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ ۚ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْكَافِرِينَ
(50)
محمداکرم اعوان :
اوردوزخ کےرہنےوالےاہلِ بہشت کوپکارکرکہیں گےکہ ہم پرتھوڑاپانی ہی ڈال دویاجورزق اللہ نےتمہیں عطا فرمایا ہے کچھ اس میں سے (ہمیں بھی دو) وہ کہیں گےکہ یقیناً اللہ نےان دونوں چیزوں کوکافروں کےلیےمنع فرما دیا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ دوزخی بہشتیوں سے (گڑگڑا کر) کہیں گے کہ کسی قدر ہم پر پانی بہاؤ یا جو رزق خدا نے تمہیں عنایت فرمایا ہے ان میں سے (کچھ ہمیں بھی دو) وہ جواب دیں گے کہ خدا نے بہشت کا پانی اور رزق کافروں پر حرام کر دیا ہے
Sahi International :
And the companions of the Fire will call to the companions of Paradise, "Pour upon us some water or from whatever Allah has provided you." They will say, "Indeed, Allah has forbidden them both to the disbelievers."
الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَهْوًا وَلَعِبًا وَغَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا ۚ فَالْيَوْمَ نَنسَاهُمْ كَمَا نَسُوا لِقَاءَ يَوْمِهِمْ هَٰذَا وَمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ
(51)
محمداکرم اعوان :
جنہوں نےاپنےدین کوتماشا اورکھیل بنارکھا تھااورانہیں دنیا کی زندگی نےدھوکےمیں ڈال رکھا تھاجس طرح یہ آج کے دن کےملنےکوبھولےہوئےتھےسواسی طرح آج ہم ان کوبھلادیں گےاورجیسا یہ ہماری آیات کا (جان بوجھ) کرانکارکیا کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
جنہوں نے اپنے دین کو تماشا اور کھیل بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ تو جس طرح یہ لوگ اس دن کے آنے کو بھولے ہوئے اور ہماری آیتوں سے منکر ہو رہے تھے۔ اسی طرح آج ہم بھی انہیں بھلا دیں گے
Sahi International :
Who took their religion as distraction and amusement and whom the worldly life deluded." So today We will forget them just as they forgot the meeting of this Day of theirs and for having rejected Our verses.
وَلَقَدْ جِئْنَاهُم بِكِتَابٍ فَصَّلْنَاهُ عَلَىٰ عِلْمٍ هُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
(52)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےان کےپاس کتاب پہنچا دی ہےجس کوہم نےاپنےعلم سےکھول کربیان فرمادیا ہےاوروہ ذریعہء ہدایت اوررحمت ہےان لوگوں کےلیےجوایمان لاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کے پاس کتاب پہنچا دی ہے جس کو علم ودانش کے ساتھ کھول کھول کر بیان کر دیا ہے (اور) وہ مومن لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے
Sahi International :
And We had certainly brought them a Book which We detailed by knowledge - as guidance and mercy to a people who believe.
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا تَأْوِيلَهُ ۚ يَوْمَ يَأْتِي تَأْوِيلُهُ يَقُولُ الَّذِينَ نَسُوهُ مِن قَبْلُ قَدْ جَاءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ فَهَل لَّنَا مِن شُفَعَاءَ فَيَشْفَعُوا لَنَا أَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ ۚ قَدْ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
(53)
محمداکرم اعوان :
کیا ان لوگوں کواس کےنتیجہ (عذاب) کا انتظار ہےجس روزاس کی حقیقت ظاہرہوگی اس روزجولوگ اسےپہلے بھولےہوئےتھےکہیں گےواقعی ہمارے پروردگارکےپیغمبرسچی باتیں لےکرآئےتھےپس کیااب کوئی ہمارےسفارشی ہیں کہ وہ ہماری سفارش کریں یا (کیا) ہم واپس جا سکتےہیں کہ ہم جوکرتےتھےسواس کے خلاف (نیک) کام کریں؟ بےشک ان لوگوں نےخودکوخسارے میں ڈال دیا اورجو باتیں یہ تراشا کرتےتھے سب ان سےگم ہوگئیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ اس کے وعدہٴ عذاب کے منتظر ہیں۔ جس دن وہ وعدہ آجائے گا تو جو لوگ اس کو پہلے سے بھولے ہوئے ہوں گے وہ بول اٹھیں گے کہ بےشک ہمارے پروردگار کے رسول حق لے کر آئے تھے۔ بھلا (آج) ہمارا کوئی سفارشی ہیں کہ ہماری سفارش کریں یا ہم (دنیا میں) پھر لوٹا دیئے جائیں کہ جو عمل (بد) ہم (پہلے) کرتے تھے (وہ نہ کریں بلکہ) ان کے سوا اور (نیک) عمل کریں۔ بےشک ان لوگوں نے اپنا نقصان کیا اور جو کچھ یہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے سب جاتا رہا
Sahi International :
Do they await except its result? The Day its result comes those who had ignored it before will say, "The messengers of our Lord had come with the truth, so are there [now] any intercessors to intercede for us or could we be sent back to do other than we used to do?" They will have lost themselves, and lost from them is what they used to invent.
إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيثًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُسَخَّرَاتٍ بِأَمْرِهِ ۗ أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ ۗ تَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
(54)
محمداکرم اعوان :
بےشک تمہارا پروردگاراللہ ہےجس نےآسمانوں اورزمین کوچھ روزمیں پیدا فرمایااورپھرعرش پرقائم ہوارات سےدن کو ڈھانپ دیتا ہےکہ وہ اس کےپیچھےدوڑاچلا آتا ہےاورسورج اورچانداورستارےسب اسی کےحکم کےتابع ہیں یاد رکھو! اللہ ہی کےلیےخاص ہےپیدا کرنا اورحکم کرنا (حکومت کرنا)، برکت والےہیں اللہ جوتمام جہانوں کے پروردگار ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار خدا ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے کہ وہ اس کے پیچھے دوڑتا چلا آتا ہے۔ اور اسی نے سورج اور چاند ستاروں کو پیدا کیا سب اس کے حکم کے مطابق کام میں لگے ہوئے ہیں۔ دیکھو سب مخلوق بھی اسی کی ہے اور حکم بھی (اسی کا ہے) ۔ یہ خدا رب العالمین بڑی برکت والا ہے
Sahi International :
Indeed, your Lord is Allah, who created the heavens and earth in six days and then established Himself above the Throne. He covers the night with the day, [another night] chasing it rapidly; and [He created] the sun, the moon, and the stars, subjected by His command. Unquestionably, His is the creation and the command; blessed is Allah, Lord of the worlds.
ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ
(55)
محمداکرم اعوان :
اپنےپروردگارکوعاجزی سےاورچپکےچپکےپکارو بےشک وہ حد سےبڑھنےوالوں کوپسند نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
(لوگو) اپنے پروردگار سے عاجزی سے اور چپکے چپکے دعائیں مانگا کرو۔ وہ حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
Call upon your Lord in humility and privately; indeed, He does not like transgressors.
وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا ۚ إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ
(56)
محمداکرم اعوان :
اورتم ملک میں اس کی اصلاح ہوجانےکےبعدفساد نہ کرواوراسےڈرتےہوئےاورامیدرکھتے ہوئےپکارو بےشک اللہ کی رحمت (خلوص سے) نیکی کرنےوالوں کےقریب ترہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ملک میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرنا اور خدا سے خوف کرتے ہوئے اور امید رکھ کر دعائیں مانگتے رہنا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کی رحمت نیکی کرنے والوں سے قریب ہے
Sahi International :
And cause not corruption upon the earth after its reformation. And invoke Him in fear and aspiration. Indeed, the mercy of Allah is near to the doers of good.
وَهُوَ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا أَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا سُقْنَاهُ لِبَلَدٍ مَّيِّتٍ فَأَنزَلْنَا بِهِ الْمَاءَ فَأَخْرَجْنَا بِهِ مِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ ۚ كَذَٰلِكَ نُخْرِجُ الْمَوْتَىٰ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
(57)
محمداکرم اعوان :
اوروہی (اللہ) تو ہےجواپنی رحمت (بارش) سے پہلےہواؤں کوخوشخبری دینےوالی بنا کربھیجتا ہےحتٰی کہ جب وہ بھاری بادل کواٹھا لیتی ہیں توہم ان کوایک مردہ زمین کی طرف ہانک دیتےہیں پھرہم اس سےپانی برساتے ہیں پھرہم اس سےہرطرح کےپھل نکالتے ہیں اسی طرح ہم مُردوں کونکالیں گےتاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جو اپنی رحمت (یعنی مینھ) سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری (بنا کر) بھیجتا ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ بھاری بھاری بادلوں کو اٹھا لاتی ہے تو ہم اس کو ایک مری ہوئی بستی کی طرف ہانک دیتے ہیں۔ پھر بادل سے مینھ برساتے ہیں۔ پھر مینھ سے ہر طرح کے پھل پیدا کرتے ہیں۔ اسی طرح ہم مردوں کو (زمین سے) زندہ کرکے باہر نکال لیں گے۔ (یہ آیات اس لیے بیان کی جاتی ہیں) تاکہ تم نصیحت پکڑو
Sahi International :
And it is He who sends the winds as good tidings before His mercy until, when they have carried heavy rainclouds, We drive them to a dead land and We send down rain therein and bring forth thereby [some] of all the fruits. Thus will We bring forth the dead; perhaps you may be reminded.
وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُهُ بِإِذْنِ رَبِّهِ ۖ وَالَّذِي خَبُثَ لَا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِدًا ۚ كَذَٰلِكَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَشْكُرُونَ
(58)
محمداکرم اعوان :
اورجوستھری زمین ہوتی ہےاس میں سےاس کےپروردگارکےحکم سےاس کی کھیتی (بھی خوب) نکلتی ہےاورجوخراب ہو (اس کی پیداوار) اگرنکلےبھی توکم نکلتی ہےہم اسی طرح شکرکرنےوالوں کےلیےآیات کوپھیر پھیرکربیان فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو زمین پاکیزہ (ہے) اس میں سے سبزہ بھی پروردگار کے حکم سے (نفیس ہی) نکلتا ہے اور جو خراب ہے اس میں جو کچھ ہے ناقص ہوتا ہے۔ اسی طرح ہم آیتوں کو شکرگزار لوگوں کے لئے پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں
Sahi International :
And the good land - its vegetation emerges by permission of its Lord; but that which is bad - nothing emerges except sparsely, with difficulty. Thus do We diversify the signs for a people who are grateful.
لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(59)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا پس انہوں نےفرمایااے میری قوم! صرف اللہ کی عبادت کرواس کےسواتمہارے لیے کوئی عبادت کےلائق نہیں۔ بےشک مجھےتمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب کااندیشہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے (ان سے کہا) اے میری برادری کے لوگو خدا کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ مجھے تمہارے بارے میں بڑے دن کے عذاب کا (بہت ہی) ڈر ہے
Sahi International :
We had certainly sent Noah to his people, and he said, "O my people, worship Allah; you have no deity other than Him. Indeed, I fear for you the punishment of a tremendous Day.
قَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِهِ إِنَّا لَنَرَاكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
(60)
محمداکرم اعوان :
(تو) ان کی قوم کےسرداروں نےکہایقیناً ہم آپ کوصریح غلطی میں مبتلادیکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو ان کی قوم میں سردار تھے وہ کہنے لگے کہ ہم تمہیں صریح گمراہی میں (مبتلا) دیکھتے ہیں
Sahi International :
Said the eminent among his people, "Indeed, we see you in clear error."
قَالَ يَا قَوْمِ لَيْسَ بِي ضَلَالَةٌ وَلَٰكِنِّي رَسُولٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ
(61)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایا اے میری قوم! مجھ میں ذرابھی گمراہی نہیں ولیکن میں جہانوں کےپروردگارکا پیغمبرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا اے قوم مجھ میں کسی طرح کی گمراہی نہیں ہے بلکہ میں پروردگار عالم کا پیغمبر ہوں
Sahi International :
[Noah] said, "O my people, there is not error in me, but I am a messenger from the Lord of the worlds."
أُبَلِّغُكُمْ رِسَالَاتِ رَبِّي وَأَنصَحُ لَكُمْ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
(62)
محمداکرم اعوان :
تم کواپنےپروردگارکےپیغام پہنچاتا ہوں اورتمہاری خیرخواہی کرتا ہوں اوراللہ کی طرف سےوہ کچھ جانتا ہوں جوتم نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہیں اپنے پروردگار کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیرخواہی کرتا ہوں اور مجھ کو خدا کی طرف سے ایسی باتیں معلوم ہیں جن سے تم بےخبر ہو
Sahi International :
I convey to you the messages of my Lord and advise you; and I know from Allah what you do not know.
أَوَعَجِبْتُمْ أَن جَاءَكُمْ ذِكْرٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَلَىٰ رَجُلٍ مِّنكُمْ لِيُنذِرَكُمْ وَلِتَتَّقُوا وَلَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
(63)
محمداکرم اعوان :
کیا تم (اس بات پہ) تعجب کرتےہوکہ تمہاری طرف ایک ایسےبندےکےذریعےجوتم میں سےہی ہےتمہارے پروردگار کی طرف سےایک نصیحت کی بات آ گئی تا کہ وہ تمہیں (انجامِ بد سے)ڈرائےاورتاکہ تم پرہیزگاربن جاؤ اورتا کہ تم پررحم کیا جائے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم کو اس بات سے تعجب ہوا ہے کہ تم میں سے ایک شخص کے ہاتھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس نصیحت آئی تاکہ وہ تم کو ڈرائے اور تاکہ تم پرہیزگار بنو اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے
Sahi International :
Then do you wonder that there has come to you a reminder from your Lord through a man from among you, that he may warn you and that you may fear Allah so you might receive mercy."
فَكَذَّبُوهُ فَأَنجَيْنَاهُ وَالَّذِينَ مَعَهُ فِي الْفُلْكِ وَأَغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا عَمِينَ
(64)
محمداکرم اعوان :
پس ان لوگوں نےان کوجھٹلایا تو ہم نےان کواورجوان کےساتھ کشتی میں سوارتھےکوبچا لیااورجوہماری آیات کو جھٹلایا کرتےتھےان کوغرق کردیا۔ بےشک وہ اندھےلوگ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
مگر ان لوگوں نے ان کی تکذیب کی۔ تو ہم نے نوح کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے ان کو تو بچا لیا اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا انہیں غرق کر دیا۔ کچھ شک نہیں کہ وہ اندھے لوگ تھے
Sahi International :
But they denied him, so We saved him and those who were with him in the ship. And We drowned those who denied Our signs. Indeed, they were a blind people.
۞ وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ
(65)
محمداکرم اعوان :
اورقوم عاد کی طرف ان کےبھائی ھود (علیہ السلام) کو بھیجاتو انہوں نےفرمایااے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لیےاس کےعلاوہ کوئی عبادت کےلائق نہیں سوکیا تم ڈرتے نہیں؟
فتح محمدجالندھری :
اور (اسی طرح) قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ بھائیو خدا ہی کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ کیا تم ڈرتے نہیں؟
Sahi International :
And to the 'Aad [We sent] their brother Hud. He said, "O my people, worship Allah; you have no deity other than Him. Then will you not fear Him?"
قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ إِنَّا لَنَرَاكَ فِي سَفَاهَةٍ وَإِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكَاذِبِينَ
(66)
محمداکرم اعوان :
ان کی قوم کےسرداروں نےجوکافر تھےکہابےشک ہم آپ کوکم عقلی (بےوقوفی) میں دیکھتےہیں اوربےشک ہم آپ کو جھوٹےلوگوں میں سےسمجھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ تم ہمیں احمق نظر آتے ہو اور ہم تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں
Sahi International :
Said the eminent ones who disbelieved among his people, "Indeed, we see you in foolishness, and indeed, we think you are of the liars."
قَالَ يَا قَوْمِ لَيْسَ بِي سَفَاهَةٌ وَلَٰكِنِّي رَسُولٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ
(67)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایا اے میری قوم! مجھ میں کوئی بےوقوفی نہیں ولیکن میں پروردگارعالم کا پیغمبرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ بھائیو مجھ میں حماقت کی کوئی بات نہیں ہے بلکہ میں رب العالمین کا پیغمبر ہوں
Sahi International :
[Hud] said, "O my people, there is not foolishness in me, but I am a messenger from the Lord of the worlds."
أُبَلِّغُكُمْ رِسَالَاتِ رَبِّي وَأَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ أَمِينٌ
(68)
محمداکرم اعوان :
میں تمہیں اپنے پروردگارکے پیغام پہنچاتاہوں اورمیں تمہاراامانتدارخیرخواہ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
میں تمہیں خدا کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہارا امانت دار خیرخواہ ہوں
Sahi International :
I convey to you the messages of my Lord, and I am to you a trustworthy adviser.
أَوَعَجِبْتُمْ أَن جَاءَكُمْ ذِكْرٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَلَىٰ رَجُلٍ مِّنكُمْ لِيُنذِرَكُمْ ۚ وَاذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاءَ مِن بَعْدِ قَوْمِ نُوحٍ وَزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَسْطَةً ۖ فَاذْكُرُوا آلَاءَ اللَّهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
(69)
محمداکرم اعوان :
کیا تم (اس بات پہ) تعجب کرتےہوکہ تمہارےپاس تم میں سےایک بندےکےذریعےتمہارے پروردگارکی طرف سے نصیحت پہنچی تا کہ وہ تمہیں (انجام بد سے) ڈرائےاوریادکروجب اس نےتمہیں قومِ نوحؑ کےبعدجانشین بنایااورڈیل ڈول میں تمہیں بڑابنایا سواللہ کی نعمتیں یاد کرو تا کہ تم فلاح پاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم کو اس بات سے تعجب ہوا ہے کہ تم میں سے ایک شخص کے ہاتھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور یاد کرو تو کرو جب اس نے تم کو قوم نوح کے بعد سردار بنایا۔ اور تم کو پھیلاؤ زیادہ دیا۔ پس خدا کی نعمتوں کو یاد کرو۔ تاکہ نجات حاصل کرو
Sahi International :
Then do you wonder that there has come to you a reminder from your Lord through a man from among you, that he may warn you? And remember when He made you successors after the people of Noah and increased you in stature extensively. So remember the favors of Allah that you might succeed.
قَالُوا أَجِئْتَنَا لِنَعْبُدَ اللَّهَ وَحْدَهُ وَنَذَرَ مَا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُنَا ۖ فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
(70)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےکیا آپ ہمارے پاس اس لیےآئے ہیں کہ ہم صرف اللہ اکیلےہی کی عبادت کریں اورجن کوہمارے آباءواجداد پوجتےتھےہم (ان کو) چھوڑدیں اگرآپ سچےہیں توہم کو جس (عذاب) کی دھمکی دیتےہیں سووہ ہم پرلےآئیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہم اکیلے خدا ہی کی عبادت کریں۔ اور جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے چلے آئے ہیں ان کو چھوڑ دیں؟ تو اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو اسے لے آؤ
Sahi International :
They said, "Have you come to us that we should worship Allah alone and leave what our fathers have worshipped? Then bring us what you promise us, if you should be of the truthful."
قَالَ قَدْ وَقَعَ عَلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ رِجْسٌ وَغَضَبٌ ۖ أَتُجَادِلُونَنِي فِي أَسْمَاءٍ سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا نَزَّلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ ۚ فَانتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ
(71)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایا بےشک تم پرتمہارے پروردگارکی طرف سےعذاب اورغضب (غصہ) آیا ہی چاہتا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسےناموں کےبارےجھگڑتےہوجوتم نےاورتمہارے باپ دادا نے (خود) رکھ لیےتھےاللہ نےان کی کوئی سند نازل نہیں فرمائی پس انتظارکرویقیناً میں بھی تمہارے ساتھ انتظارکرتا ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
ہود نے کہا تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب کا (نازل ہونا) مقرر ہو چکا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (اپنی طرف سے) رکھ لئے ہیں۔ جن کی خدا نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ تو تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
Sahi International :
[Hud] said, "Already have defilement and anger fallen upon you from your Lord. Do you dispute with me concerning [mere] names you have named them, you and your fathers, for which Allah has not sent down any authority? Then wait; indeed, I am with you among those who wait."
فَأَنجَيْنَاهُ وَالَّذِينَ مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَقَطَعْنَا دَابِرَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا ۖ وَمَا كَانُوا مُؤْمِنِينَ
(72)
محمداکرم اعوان :
پس ہم نےان کواورجولوگ ان کےساتھ تھےاُن کواپنی رحمت سےنجات بخشی اورجن لوگوں نےہماری آیات کوجھٹلایا تھاہم نےان کی جڑکاٹ دی اوروہ ایمان لانےوالےنہ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ تھے ان کو نجات بخشی اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کی جڑ کاٹ دی اور وہ ایمان لانے والے تھے ہی نہیں
Sahi International :
So We saved him and those with him by mercy from Us. And We eliminated those who denied Our signs, and they were not [at all] believers.
وَإِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ قَدْ جَاءَتْكُم بَيِّنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ ۖ هَٰذِهِ نَاقَةُ اللَّهِ لَكُمْ آيَةً ۖ فَذَرُوهَا تَأْكُلْ فِي أَرْضِ اللَّهِ ۖ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(73)
محمداکرم اعوان :
اور (قوم) ثمودکی طرف ان کےبھائی صالح (علیہ السلام) کو (بھیجا) انہوں نےفرمایااے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کےسوا تمہاراکوئی نہیں جوعبادت کےلائق ہویقیناًتمہارے پاس تمہارے پروردگارکی طرف سےدلیل آ چکی۔ یہی اللہ کی اونٹنی تمہارے لیےدلیل (معجزہ) ہےسواسے (آزاد) چھوڑدوکہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرےاورتم اسےبُرے ارادے سےچھونا بھی نہیں پس دردناک عذاب تمہیں پکڑلےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا۔ (تو) صالح نے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک معجزہ آ چکا ہے۔ (یعنی) یہی خدا کی اونٹنی تمہارے لیے معجزہ ہے۔ تو اسے (آزاد) چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں چرتی پھرے اور تم اسے بری نیت سے ہاتھ بھی نہ لگانا۔ ورنہ عذابِ الیم میں تمہیں پکڑ لے گا
Sahi International :
And to the Thamud [We sent] their brother Salih. He said, "O my people, worship Allah; you have no deity other than Him. There has come to you clear evidence from your Lord. This is the she-camel of Allah [sent] to you as a sign. So leave her to eat within Allah 's land and do not touch her with harm, lest there seize you a painful punishment.
وَاذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاءَ مِن بَعْدِ عَادٍ وَبَوَّأَكُمْ فِي الْأَرْضِ تَتَّخِذُونَ مِن سُهُولِهَا قُصُورًا وَتَنْحِتُونَ الْجِبَالَ بُيُوتًا ۖ فَاذْكُرُوا آلَاءَ اللَّهِ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
(74)
محمداکرم اعوان :
اوریاد کروجب تم کوعاد کےبعدجانشین بنایا اورتم کوزمین میں آباد فرمایاکہ تم نرم زمین پر محل بناتے ہواورپہاڑوں کو تراش کرگھربناتےہوپس اللہ کی نعمتوں کویاد کرواورزمین میں فسادنہ کرتےپھرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور یاد تو کرو جب اس نے تم کو قوم عاد کے بعد سردار بنایا اور زمین پر آباد کیا کہ نرم زمین سے (مٹی لے لے کر) محل تعمیر کرتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے ہو۔ پس خدا کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو
Sahi International :
And remember when He made you successors after the 'Aad and settled you in the land, [and] you take for yourselves palaces from its plains and carve from the mountains, homes. Then remember the favors of Allah and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."
قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا مِن قَوْمِهِ لِلَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِمَنْ آمَنَ مِنْهُمْ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ صَالِحًا مُّرْسَلٌ مِّن رَّبِّهِ ۚ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلَ بِهِ مُؤْمِنُونَ
(75)
محمداکرم اعوان :
ان کی قوم کےسرداروں نےتکبرکرتےہوئےان میں سےان غریب لوگوں سےجوایمان لے آئے تھےکہاکہ کیا تم کویقین ہےکہ صالح (علیہ السلام) اپنے پروردگارکی طرف سےبھیجےہوئے ہیں؟ انہوں نےکہا جس چیزکےساتھ ان کوبھیجا گیا ہے ہم یقیناًاس پرایمان رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کی قوم میں سردار لوگ جو غرور رکھتے تھے غریب لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے کہنے لگے بھلا تم یقین کرتے ہو کہ صالح اپنے پروردگار کی طرف بھیجے گئے ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں جو چیز دے کر وہ بھیجے گئے ہیں ہم اس پر بلاشبہ ایمان رکھتے ہیں
Sahi International :
Said the eminent ones who were arrogant among his people to those who were oppressed - to those who believed among them, "Do you [actually] know that Salih is sent from his Lord?" They said, "Indeed we, in that with which he was sent, are believers."
قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا بِالَّذِي آمَنتُم بِهِ كَافِرُونَ
(76)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ جنہوں نےتکبرکیا تھاکہنےلگےجس پرتم ایمان رکھتے ہوہم یقیناً اس کا انکارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو (سرداران) مغرور کہنے لگے کہ جس چیز پر تم ایمان لائے ہو ہم تو اس کو نہیں مانتے
Sahi International :
Said those who were arrogant, "Indeed we, in that which you have believed, are disbelievers."
فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ وَقَالُوا يَا صَالِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِن كُنتَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ
(77)
محمداکرم اعوان :
غرض انہوں نےاونٹنی کی کونچیں (پاؤں) کاٹ ڈالیں اوراپنےپروردگارکےحکم سےسرکشی کی اورکہنےلگےاے صالح (علیہ السلام)! اگرآپ پیغمبروں میں سےہیں توجس (عذاب) کا آپ ہمیں وعدہ دیتے ہیں وہ ہم پرلےآئیں۔
فتح محمدجالندھری :
آخر انہوں نے اونٹی (کی کونچوں) کو کاٹ ڈالا اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے کہ صالح! جس چیز سے تم ہمیں ڈراتے تھے اگر تم (خدا کے) پیغمبر ہو تو اسے ہم پر لے آؤ
Sahi International :
So they hamstrung the she-camel and were insolent toward the command of their Lord and said, "O Salih, bring us what you promise us, if you should be of the messengers."
فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ
(78)
محمداکرم اعوان :
پس ان کوزلزلےنےآپکڑاپھروہ اپنےگھروں میں اوندھےپڑےرہ گئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کو بھونچال نے آ پکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
Sahi International :
So the earthquake seized them, and they became within their home [corpses] fallen prone.
فَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَا قَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُحِبُّونَ النَّاصِحِينَ
(79)
محمداکرم اعوان :
تب وہ (صالح علیہ السلام) ان سےمنہ موڑکرچلےاورفرمایااےمیری قوم! بےشک میں نےتمہیں اپنےپروردگارکاپیغام پہنچادیااورتمہاری خیرخواہی کی ولیکن تم خیرخواہوں کوپسندنہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر صالح ان سے (ناامید ہو کر) پھرے اور کہا کہ میری قوم! میں نے تم کو خدا کا پیغام پہنچا دیا اور تمہاری خیر خواہی کی مگر تم (ایسے ہو کہ) خیر خواہوں کو دوست ہی نہیں رکھتے
Sahi International :
And he turned away from them and said, "O my people, I had certainly conveyed to you the message of my Lord and advised you, but you do not like advisors."
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُم بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِّنَ الْعَالَمِينَ
(80)
محمداکرم اعوان :
اورلوط (علیہ السلام) کو (بھیجا) جب انہوں نےاپنی قوم سےفرمایاکیاتم ایسی بےحیائی کاکام کرتےہوجوتم سےپہلےاہلِ عالم میں سےکسی نےنہیں کیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح جب ہم نے لوط کو (پیغمبر بنا کر بھیجا تو) اس وقت انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ایسی بےحیائی کا کام کیوں کرتے ہو کہ تم سے اہل عالم میں سے کسی نے اس طرح کا کام نہیں کیا
Sahi International :
And [We had sent] Lot when he said to his people, "Do you commit such immorality as no one has preceded you with from among the worlds?
إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ النِّسَاءِ ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ
(81)
محمداکرم اعوان :
بےشک تم عورتوں کوچھوڑکرمردوں کےساتھ شہوت رانی کرتے ہوبلکہ تم حد سےگزرنےوالےلوگ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
یعنی خواہش نفسانی پورا کرنے کے لیے عورتوں کو چھوڑ کر لونڈوں پر گرتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ حد سے نکل جانے والے ہو
Sahi International :
Indeed, you approach men with desire, instead of women. Rather, you are a transgressing people."
وَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَن قَالُوا أَخْرِجُوهُم مِّن قَرْيَتِكُمْ ۖ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ
(82)
محمداکرم اعوان :
اوران کی قوم سےجواب نہ بن پڑاسوائےاس کےکہ کہنےلگےکہ ان (لوط علیہ السلام اوران کےساتھیوں) کواپنی بستی سےنکال دو یقیناًیہ بہت پاک لوگ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان سے اس کا جواب کچھ نہ بن پڑا اور بولے تو یہ بولے کہ ان لوگوں (یعنی لوط اور اس کے گھر والوں) کو اپنے گاؤں سے نکال دو (کہ) یہ لوگ پاک بننا چاہتے ہیں
Sahi International :
But the answer of his people was only that they said, "Evict them from your city! Indeed, they are men who keep themselves pure."
فَأَنجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ
(83)
محمداکرم اعوان :
پس ہم نےان کواوران کےساتھیوں کوبچا لیاسوائےان کی بیوی کےکہ وہ پیچھےرہ جانےوالوں میں تھی۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بچا لیا مگر ان کی بی بی (نہ بچی) کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں تھی
Sahi International :
So We saved him and his family, except for his wife; she was of those who remained [with the evildoers].
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ
(84)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان پر (نئی طرح کا) مینہ برسایا سودیکھ لوگناہگاروں کاکیا انجام ہوا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان پر (پتھروں کا) مینھ برسایا۔ سو دیکھ لو کہ گنہگاروں کا کیسا انجام ہوا
Sahi International :
And We rained upon them a rain [of stones]. Then see how was the end of the criminals.
وَإِلَىٰ مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ قَدْ جَاءَتْكُم بَيِّنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ ۖ فَأَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
(85)
محمداکرم اعوان :
اورمدین کی طرف ان کےبھائی شعیب (علیہ السلام) کو (بھیجا) انہوں نےفرمایا اےمیری قوم! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لیےاس کےعلاوہ کوئی عبادت کےلائق نہیں بےشک تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سےنشانی آچکی ہےپس تم ماپ اورتول پوراکیا کرواورلوگوں کوان کی چیزیں کم نہ دیا کرواورزمین میں اس کی درستگی کے بعد خرابی پیدا نہ کرو۔ اگرتم ایمان رکھتے ہوتویہ تمہارےلیےبہترہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور مَدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ (تو) انہوں نے کہا کہ قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی آچکی ہے تو تم ناپ تول پوری کیا کرو اور لوگوں کو چیزیں کم نہ دیا کرو۔ اور زمین میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرو۔ اگر تم صاحب ایمان ہو تو سمجھ لو کہ یہ بات تمہارے حق میں بہتر ہے
Sahi International :
And to [the people of] Madyan [We sent] their brother Shu'ayb. He said, "O my people, worship Allah; you have no deity other than Him. There has come to you clear evidence from your Lord. So fulfill the measure and weight and do not deprive people of their due and cause not corruption upon the earth after its reformation. That is better for you, if you should be believers.
وَلَا تَقْعُدُوا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوعِدُونَ وَتَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِهِ وَتَبْغُونَهَا عِوَجًا ۚ وَاذْكُرُوا إِذْ كُنتُمْ قَلِيلًا فَكَثَّرَكُمْ ۖ وَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ
(86)
محمداکرم اعوان :
اورہرراستےپرمت بیٹھا کروکہ جواللہ کےساتھ ایمان لاتا ہےاسےتم ڈراتےہواورروکتےہواوراس میں کجی (ٹیڑھا پن) تلاش کرتےہواوریاد کروجب تم تھوڑے تھےپھراللہ نےتم کوزیادہ کردیااوردیکھوفساد کرنےوالوں کا کیساانجام ہوا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہر رستے پر مت بیٹھا کرو کہ جو شخص خدا پر ایمان نہیں لاتا ہے اسے تم ڈراتے اور راہ خدا سے روکتے اور اس میں کجی ڈھونڈتے ہو اور (اس وقت کو) یاد کرو جب تم تھوڑے سے تھے تو خدا نے تم کو جماعت کثیر کر دیا اور دیکھ لو کہ خرابی کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا
Sahi International :
And do not sit on every path, threatening and averting from the way of Allah those who believe in Him, seeking to make it [seem] deviant. And remember when you were few and He increased you. And see how was the end of the corrupters.
وَإِن كَانَ طَائِفَةٌ مِّنكُمْ آمَنُوا بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ وَطَائِفَةٌ لَّمْ يُؤْمِنُوا فَاصْبِرُوا حَتَّىٰ يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا ۚ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ
(87)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم میں سےکچھ لوگ اس بات پرایمان لےآئےہیں جس کےساتھ میں بھیجا گیا ہوں اورکچھ لوگ ایمان نہیں لائےتو ذرا ٹھہرجاؤ یہاں تک کہ اللہ ہمارےدرمیان فیصلہ فرمادیں اوروہ سب سےبہترفیصلہ فرمانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم میں سے ایک جماعت میری رسالت پر ایمان لے آئی ہے اور ایک جماعت ایمان نہیں لائی ہے۔ اور ایک جماعت ایمان نہیں لائی۔ تو صبر کیے رہو یہاں تک کہ خدا ہمارے تمہارے درمیان فیصلہ کر دے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے
Sahi International :
And if there should be a group among you who has believed in that with which I have been sent and a group that has not believed, then be patient until Allah judges between us. And He is the best of judges."
۞ قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا مِن قَوْمِهِ لَنُخْرِجَنَّكَ يَا شُعَيْبُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَكَ مِن قَرْيَتِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا ۚ قَالَ أَوَلَوْ كُنَّا كَارِهِينَ
(88)
محمداکرم اعوان :
ان کی قوم کےمتکبرسرداروں نےکہا اے شعیب (علیہ السلام)! ہم آپ کواورجوآپ کےساتھ ایمان لائےہیں ان کو ضروراپنی بستی سےنکال دیں گےیا تم ہمارےمذہب میں واپس آجاؤانہوں نےفرمایا خواہ ہم (تمہارےدین سے) بیزار ہوں توبھی؟
فتح محمدجالندھری :
(تو) ان کی قوم میں جو لوگ سردار اور بڑے آدمی تھے، وہ کہنے لگے کہ شعیب! (یا تو) ہم تم کو اور جو لوگ تمہارے ساتھ ایمان لائے ہیں، ان کو اپنے شہر سے نکال دیں گے۔ یا تم ہمارے مذہب میں آجاؤ۔ انہوں نے کہا خواہ ہم (تمہارے دین سے) بیزار ہی ہوں (تو بھی؟)
Sahi International :
Said the eminent ones who were arrogant among his people, "We will surely evict you, O Shu'ayb, and those who have believed with you from our city, or you must return to our religion." He said, "Even if we were unwilling?"
قَدِ افْتَرَيْنَا عَلَى اللَّهِ كَذِبًا إِنْ عُدْنَا فِي مِلَّتِكُم بَعْدَ إِذْ نَجَّانَا اللَّهُ مِنْهَا ۚ وَمَا يَكُونُ لَنَا أَن نَّعُودَ فِيهَا إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّنَا ۚ وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا ۚ عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا ۚ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنتَ خَيْرُ الْفَاتِحِينَ
(89)
محمداکرم اعوان :
تو بےشک ہم نےاللہ پرجھوٹی تہمت لگائی اگرہم تمہارے مذہب پرواپس آجائیں (خصوصاً) جبکہ اللہ نےہم کواس سے نجات دی ہے۔ اورہمیں زیب نہیں دیتاکہ ہم اس ( تمہارے مذہب) میں لوٹ آئیں سوائےاس کےکہ اگرہمارا پروردگاراللہ ہی چاہے (ہمارےنصیب میں ہو) ہمارےپروردگارکا علم ہرچیزسےوسیع ترہے۔ ہم نےاللہ ہی پربھروسہ کیا۔ اے ہمارے پروردگار! ہمارے اورہماری قوم کےدرمیان انصاف کےساتھ فیصلہ فرمادیجیئےاورآپ بہترفیصلہ فرمانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر ہم اس کے بعد کہ خدا ہمیں اس سے نجات بخش چکا ہے تمہارے مذہب میں لوٹ جائیں تو بےشک ہم نے خدا پر جھوٹ افتراء باندھا۔ اور ہمیں شایاں نہیں کہ ہم اس میں لوٹ جائیں ہاں خدا جو ہمارا پروردگار ہے وہ چاہے تو (ہم مجبور ہیں) ۔ ہمارے پروردگار کا علم ہر چیز پر احاطہ کیے ہوئے ہے۔ ہمارا خدا ہی پر بھروسہ ہے۔ اے پروردگار ہم میں اور ہماری قوم میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے
Sahi International :
We would have invented against Allah a lie if we returned to your religion after Allah had saved us from it. And it is not for us to return to it except that Allah, our Lord, should will. Our Lord has encompassed all things in knowledge. Upon Allah we have relied. Our Lord, decide between us and our people in truth, and You are the best of those who give decision."
وَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَيْبًا إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَاسِرُونَ
(90)
محمداکرم اعوان :
اوران کی قوم کےکافرسرداروں نےکہا اگرتم شعیب (علیہ السلام) کی پیروی کروگےتویقیناً تم خسارے میں پڑجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کی قوم میں سے سردار لوگ جو کافر تھے، کہنے لگے (بھائیو) اگر تم نے شعیب کی پیروی کی تو بےشک تم خسارے میں پڑگئے
Sahi International :
Said the eminent ones who disbelieved among his people, "If you should follow Shu'ayb, indeed, you would then be losers."
فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ
(91)
محمداکرم اعوان :
پس ان کوزلزلےنےآپکڑاپھر صبح کووہ اپنےگھروں میں اوندھےپڑےرہ گئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کو بھونچال نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
Sahi International :
So the earthquake seized them, and they became within their home [corpses] fallen prone.
الَّذِينَ كَذَّبُوا شُعَيْبًا كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۚ الَّذِينَ كَذَّبُوا شُعَيْبًا كَانُوا هُمُ الْخَاسِرِينَ
(92)
محمداکرم اعوان :
جنہوں نےشعیب (علیہ السلام) کوجھٹلایا گویا وہ کبھی یہاں بسےہی نہ تھےجنہوں نےشعیب (علیہ السلام) کوجھٹلایا وہی نقصان اٹھانےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ لوگ) جنہوں نے شعیب کی تکذیب کی تھی ایسے برباد ہوئے تھے کہ گویا وہ ان میں کبھی آباد ہی نہیں ہوئے تھے (غرض) جنہوں نے شعیب کو جھٹلایا وہ خسارے میں پڑگئے
Sahi International :
Those who denied Shu'ayb - it was as though they had never resided there. Those who denied Shu'ayb - it was they who were the losers.
فَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَا قَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَاتِ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ ۖ فَكَيْفَ آسَىٰ عَلَىٰ قَوْمٍ كَافِرِينَ
(93)
محمداکرم اعوان :
پس وہ ان سےمنہ موڑکرچلےاورفرمایااے میری قوم! یقیناً میں نے تمہیں اپنے پروردگارکےپیغام پہنچا دیئےاور تمہاری خیر خواہی کی سواب انکارکرنےوالی قوم پرکیا افسوس کروں۔
فتح محمدجالندھری :
تو شعیب ان میں سے نکل آئے اور کہا کہ بھائیو میں نے تم کو اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور تمہاری خیرخواہی کی تھی۔ تو میں کافروں پر (عذاب نازل ہونے سے) رنج وغم کیوں کروں
Sahi International :
And he turned away from them and said, "O my people, I had certainly conveyed to you the messages of my Lord and advised you, so how could I grieve for a disbelieving people?"
وَمَا أَرْسَلْنَا فِي قَرْيَةٍ مِّن نَّبِيٍّ إِلَّا أَخَذْنَا أَهْلَهَا بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَضَّرَّعُونَ
(94)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےکسی بستی میں کوئی نبی نہیں بھیجا مگریہ کہ وہاں کےبسنےوالوں کو (ان کےانکارپر) محتاجی اوربیماری میں پکڑاتا کہ وہ ڈھیلےپڑجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے کسی شہر میں کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر وہاں کے رہنے والوں کو (جو ایمان نہ لائے) دکھوں اور مصیبتوں میں مبتلا کیا تاکہ وہ عاجزی اور زاری کریں
Sahi International :
And We sent to no city a prophet [who was denied] except that We seized its people with poverty and hardship that they might humble themselves [to Allah].
ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّيِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتَّىٰ عَفَوا وَّقَالُوا قَدْ مَسَّ آبَاءَنَا الضَّرَّاءُ وَالسَّرَّاءُ فَأَخَذْنَاهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
(95)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےبدحالی کوخوش حالی سےبدل دیا یہاں تک کہ انہوں نےخوب ترقی کی اورکہنےلگے کہ یقیناًاس طرح کا رنج و راحت ہمارے بڑوں کوبھی پہنچتا رہا ہےپس ہم نےان کودفعتًہ پکڑلیا اوران کوخبر (بھی) نہ تھی۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے تکلیف کو آسودگی سے بدل دیا یہاں تک کہ (مال واولاد میں) زیادہ ہوگئے تو کہنے لگے کہ اس طرح کا رنج وراحت ہمارے بڑوں کو بھی پہنچتا رہا ہے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑلیا اور وہ (اپنے حال میں) بےخبر تھے
Sahi International :
Then We exchanged in place of the bad [condition], good, until they increased [and prospered] and said, "Our fathers [also] were touched with hardship and ease." So We seized them suddenly while they did not perceive.
وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَىٰ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِم بَرَكَاتٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَلَٰكِن كَذَّبُوا فَأَخَذْنَاهُم بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
(96)
محمداکرم اعوان :
اوراگران بستیوں کےمکین ایمان لےآتےاورپرہیزگاری اختیار کرتےتوہم ان پرآسمان اورزمین کی برکات (کے دروازے) کھول دیتےولیکن انہوں نےتکذیب کی (جھٹلایا) پس ہم نےان کےاعمال (بد) کی وجہ سےان کوپکڑلیا۔
فتح محمدجالندھری :
اگر ان بستیوں کے لوگ ایمان لے آتے اور پرہیزگار ہوجاتے۔ تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکات (کے دروازے) کھول دیتے مگر انہوں نے تو تکذیب کی۔ سو ان کے اعمال کی سزا میں ہم نے ان کو پکڑ لیا
Sahi International :
And if only the people of the cities had believed and feared Allah, We would have opened upon them blessings from the heaven and the earth; but they denied [the messengers], so We seized them for what they were earning."
أَفَأَمِنَ أَهْلُ الْقُرَىٰ أَن يَأْتِيَهُم بَأْسُنَا بَيَاتًا وَهُمْ نَائِمُونَ
(97)
محمداکرم اعوان :
کیا پھریہ بستی والے اس بات سےبےخطرہوگئےہیں کہ ان پررات کوہماراعذاب آجائےاوروہ پڑےسوتےہوں؟
فتح محمدجالندھری :
کیا بستیوں کے رہنے والے اس سے بےخوف ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب رات کو واقع ہو اور وہ (بےخبر) سو رہے ہوں
Sahi International :
Then, did the people of the cities feel secure from Our punishment coming to them at night while they were asleep?
أَوَأَمِنَ أَهْلُ الْقُرَىٰ أَن يَأْتِيَهُم بَأْسُنَا ضُحًى وَهُمْ يَلْعَبُونَ
(98)
محمداکرم اعوان :
یا بستی والے اس بات سےبےخوف ہوگئےہیں کہ دن کوان پرہمارا عذاب آجائےاوروہ کھیل رہےہوں؟
فتح محمدجالندھری :
اور کیا اہلِ شہر اس سے نڈر ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آ نازل ہو اور وہ کھیل رہے ہوں
Sahi International :
Or did the people of the cities feel secure from Our punishment coming to them in the morning while they were at play?
أَفَأَمِنُوا مَكْرَ اللَّهِ ۚ فَلَا يَأْمَنُ مَكْرَ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْخَاسِرُونَ
(99)
محمداکرم اعوان :
کیا پھریہ اللہ کی تدبیروں سےبےخوف ہوگئے ہیں؟ پس اللہ کی تدبیروں سےصرف نقصان اٹھانےوالے ہی بےخوف ہوتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ خدا کے داؤ کا ڈر نہیں رکھتے (سن لو کہ) خدا کے داؤ سے وہی لوگ نڈر ہوتے ہیں جو خسارہ پانے والے ہیں
Sahi International :
Then did they feel secure from the plan of Allah? But no one feels secure from the plan of Allah except the losing people.
أَوَلَمْ يَهْدِ لِلَّذِينَ يَرِثُونَ الْأَرْضَ مِن بَعْدِ أَهْلِهَا أَن لَّوْ نَشَاءُ أَصَبْنَاهُم بِذُنُوبِهِمْ ۚ وَنَطْبَعُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ
(100)
محمداکرم اعوان :
کیاان لوگوں کی جو اہل زمین کےبعدزمین کےوارث ہوئے (ان واقعات نے) راہنمائی نہیں کی کہ اگرہم چاہیں توان کو ان کے گناہوں کہ وجہ سےہلاک کردیں اوران کےدلوں پرمہرکردیں سووہ سن ہی نہ سکیں
فتح محمدجالندھری :
کیا ان لوگوں کو جو اہلِ زمین کے (مرجانے کے) بعد زمین کے مالک ہوتے ہیں، یہ امر موجب ہدایت نہیں ہوا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے سبب ان پر مصیبت ڈال دیں۔ اور ان کے دلوں پر مہر لگادیں کہ کچھ سن ہی نہ سکیں
Sahi International :
Has it not become clear to those who inherited the earth after its [previous] people that if We willed, We could afflict them for their sins? But We seal over their hearts so they do not hear.
تِلْكَ الْقُرَىٰ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنبَائِهَا ۚ وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا بِمَا كَذَّبُوا مِن قَبْلُ ۚ كَذَٰلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِ الْكَافِرِينَ
(101)
محمداکرم اعوان :
یہ بستیاں ہیں جن کےکچھ کچھ حالات ہم آپ پربیان فرماتےہیں اوریقیناًان کےپاس ان کےپیغمبردلائل لےکرآئےمگروہ جس چیزکوپہلےجھٹلا چکےتھےپھراس کوماننےپہ تیارنہ ہوئے۔ اسی طرح اللہ کافروں کےدلوں پرمہرکردیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ بستیاں ہیں جن کے کچھ حالات ہم تم کو سناتے ہیں۔ اور ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں لے کر آئے۔ مگر وہ ایسے نہیں تھے کہ جس چیز کو پہلے جھٹلا چکے ہوں اسے مان لیں اسی طرح خدا کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے
Sahi International :
Those cities - We relate to you, [O Muhammad], some of their news. And certainly did their messengers come to them with clear proofs, but they were not to believe in that which they had denied before. Thus does Allah seal over the hearts of the disbelievers.
وَمَا وَجَدْنَا لِأَكْثَرِهِم مِّنْ عَهْدٍ ۖ وَإِن وَجَدْنَا أَكْثَرَهُمْ لَفَاسِقِينَ
(102)
محمداکرم اعوان :
اوران میں سےاکثرکوہم نےوعدہ پوراکرنےوالا نہ پایا اورہم نےان میں سےاکثرکوبدکارہی پایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان میں سے اکثروں میں (عہد کا نباہ) نہیں دیکھا۔ اور ان میں اکثروں کو (دیکھا تو) بدکار ہی دیکھا
Sahi International :
And We did not find for most of them any covenant; but indeed, We found most of them defiantly disobedient.
ثُمَّ بَعَثْنَا مِن بَعْدِهِم مُّوسَىٰ بِآيَاتِنَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَظَلَمُوا بِهَا ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ
(103)
محمداکرم اعوان :
پھران کےبعدہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کواپنی نشانیوں (معجزات) کےساتھ فرعون اوراس کےسرداروں کےپاس بھیجا سوانہوں نےان کےساتھ ظلم (کفر) کیا پس دیکھ لیجیئےفساد کرنےوالوں کا انجام کیسا ہوا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان (پیغمبروں) کے بعد ہم نے موسیٰ کو نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے اعیانِ سلطنت کے پاس بھیجا تو انہوں نے ان کے ساتھ کفر کیا۔ سو دیکھ لو کہ خرابی کرنے والوں کا انجام کیا ہوا
Sahi International :
Then We sent after them Moses with Our signs to Pharaoh and his establishment, but they were unjust toward them. So see how was the end of the corrupters.
وَقَالَ مُوسَىٰ يَا فِرْعَوْنُ إِنِّي رَسُولٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ
(104)
محمداکرم اعوان :
اورموسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایااے فرعون! بےشک میں پروردگارِعالم کی طرف سےبھیجا ہواپیغمبرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور موسیٰ نے کہا کہ اے فرعون میں رب العالمین کا پیغمبر ہوں
Sahi International :
And Moses said, "O Pharaoh, I am a messenger from the Lord of the worlds
حَقِيقٌ عَلَىٰ أَن لَّا أَقُولَ عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقَّ ۚ قَدْ جِئْتُكُم بِبَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ فَأَرْسِلْ مَعِيَ بَنِي إِسْرَائِيلَ
(105)
محمداکرم اعوان :
اس بات پرقائم ہوں کہ میں اللہ پرسچ کےسواکچھ نہ کہوں یقیناً میں تمہارے پاس تمہارےپروردگارکی طرف سےواضح دلیل کےساتھ آیا ہوں سوبنی اسرائیل کومیرےساتھ بھیج دے۔
فتح محمدجالندھری :
مجھ پر واجب ہے کہ خدا کی طرف سے جو کچھ کہوں سچ ہی کہوں۔ میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں۔ سو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ جانے کی رخصت دے دیجیے
Sahi International :
[Who is] obligated not to say about Allah except the truth. I have come to you with clear evidence from your Lord, so send with me the Children of Israel."
قَالَ إِن كُنتَ جِئْتَ بِآيَةٍ فَأْتِ بِهَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
(106)
محمداکرم اعوان :
اس (فرعون) نے کہا کہ اگرتم نشانی لائےہوتواسےپیش کرواگرتم سچےہو۔
فتح محمدجالندھری :
فرعون نے کہا اگر تم نشانی لے کر آئے ہو تو اگر سچے ہو تو لاؤ (دکھاؤ)
Sahi International :
[Pharaoh] said, "If you have come with a sign, then bring it forth, if you should be of the truthful."
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ
(107)
محمداکرم اعوان :
تب انہوں نےاپنا عصا ڈال دیا سوناگہاں وہ بہت بڑا اژدھا بن گیا۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے اپنی لاٹھی (زمین پر) ڈال دی تو وہ اسی وقت صریح اژدھا (ہوگیا)
Sahi International :
So Moses threw his staff, and suddenly it was a serpent, manifest.
وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ
(108)
محمداکرم اعوان :
اوراپنا ہاتھ نکالاتواچانک وہ دیکھنےوالوں کےروبرو بہت ہی روشن ہوگیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کی نگاہوں میں سفید براق (تھا)
Sahi International :
And he drew out his hand; thereupon it was white [with radiance] for the observers.
قَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِ فِرْعَوْنَ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ
(109)
محمداکرم اعوان :
فرعون کی قوم کےسرداروں نےکہایقیناً یہ بہت بڑاصاحبِ علم جادوگرہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو قوم فرعون میں جو سردار تھے وہ کہنے لگے کہ یہ بڑا علامہ جادوگر ہے
Sahi International :
Said the eminent among the people of Pharaoh, "Indeed, this is a learned magician
يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُمْ ۖ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
(110)
محمداکرم اعوان :
یہ چاہتا ہےکہ تم کوتمہاری زمین (ملک) سے نکال دے توتمہارامشورہ کیا ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اس کا ارادہ یہ ہے کہ تم کو تمہارے ملک سے نکال دے۔ بھلا تمہاری کیا صلاح ہے؟
Sahi International :
Who wants to expel you from your land [through magic], so what do you instruct?"
قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَأَرْسِلْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
(111)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہا اس کواوراس کےبھائی کولوٹا دواورشہروں میں ہرکارے روانہ کردو۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے (فرعون سے) کہا کہ فی الحال موسیٰ اور اس کے بھائی کے معاملے کو معاف رکھیے اور شہروں میں نقیب روانہ کر دیجیے
Sahi International :
They said, "Postpone [the matter of] him and his brother and send among the cities gatherers
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ
(112)
محمداکرم اعوان :
کہ وہ تمہارے پاس سب (جادو کاعلم خوب ) جاننےوالےجادوگروں کولاجمع کریں۔
فتح محمدجالندھری :
کہ تمام ماہر جادوگروں کو آپ کے پاس لے آئیں
Sahi International :
Who will bring you every learned magician."
وَجَاءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوا إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ
(113)
محمداکرم اعوان :
اورجادوگرفرعون کےپاس آپہنچے (اور) کہنے لگےاگرہم جیت گئےتوہمیں صلہ (انعام) عطا کیاجائےگا؟
فتح محمدجالندھری :
(چنانچہ ایسا ہی کیا گیا) اور جادوگر فرعون کے پاس آپہنچے اور کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں صلہ عطا کیا جائے
Sahi International :
And the magicians came to Pharaoh. They said, "Indeed for us is a reward if we are the predominant."
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ
(114)
محمداکرم اعوان :
اس نےکہاہاں اوربےشک تم مقرب لوگوں میں شامل ہوجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
(فرعون نے) کہا ہاں (ضرور) اور (اس کے علاوہ) تم مقربوں میں داخل کرلیے جاؤ گے
Sahi International :
He said, "Yes, and, [moreover], you will be among those made near [to me]."
قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ
(115)
محمداکرم اعوان :
توانہوں نےکہااےموسیٰ (علیہ السلام)! یاتم ڈال دواوریاہم ڈالیں؟
فتح محمدجالندھری :
(جب فریقین روزِ مقررہ پر جمع ہوئے تو) جادوگروں نے کہا کہ موسیٰ یا تو تم (جادو کی چیز) ڈالو یا ہم ڈالتے ہیں
Sahi International :
They said, "O Moses, either you throw [your staff], or we will be the ones to throw [first]."
قَالَ أَلْقُوا ۖ فَلَمَّا أَلْقَوْا سَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْهَبُوهُمْ وَجَاءُوا بِسِحْرٍ عَظِيمٍ
(116)
محمداکرم اعوان :
انہوں (موسیٰؑ) نےفرمایاتم ہی ڈال دوچنانچہ جب انہوں نے (چیزیں) ڈالیں تولوگوں کی آنکھوں پرجادوکردیا (نظربندی کردی) اورانہیں ہیبت زدہ کردیا (ڈرادیا) اوربہت بڑاجادودکھایا۔
فتح محمدجالندھری :
(موسیٰ نے) کہا تم ہی ڈالو۔ جب انہوں نے (جادو کی چیزیں) ڈالیں تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا (یعنی نظربندی کردی) اور (لاٹھیوں اور رسیوں کے سانپ بنا بنا کر) انہیں ڈرا دیا اور بہت بڑا جادو دکھایا
Sahi International :
He said, "Throw," and when they threw, they bewitched the eyes of the people and struck terror into them, and they presented a great [feat of] magic.
۞ وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ۖ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
(117)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےموسیٰ (علیہ السلام) پروحی کی کہ اپناعصاڈال دیجیئےپس جبھی وہ (اژدھابن کر) ان کےبنائےہوئے (سانپوں) کونگلنےلگا۔
فتح محمدجالندھری :
(اس وقت) ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ تم بھی اپنی لاٹھی ڈال دو۔ وہ فوراً (سانپ بن کر) جادوگروں کے بنائے ہوئے سانپوں کو (ایک ایک کرکے) نگل جائے گی
Sahi International :
And We inspired to Moses, "Throw your staff," and at once it devoured what they were falsifying.
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(118)
محمداکرم اعوان :
پس حق ظاہرہوگیااوران کابنایاسب جاتارہا۔
فتح محمدجالندھری :
(پھر) تو حق ثابت ہوگیا اور جو کچھ فرعونی کرتے تھے، باطل ہوگیا
Sahi International :
So the truth was established, and abolished was what they were doing.
فَغُلِبُوا هُنَالِكَ وَانقَلَبُوا صَاغِرِينَ
(119)
محمداکرم اعوان :
پس وہ لوگ اس موقع پرہارگئےاورخوب ذلیل ہوکرلوٹ گئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر رہ گئے
Sahi International :
And Pharaoh and his people were overcome right there and became debased.
وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
(120)
محمداکرم اعوان :
اورجادوگرسجدےمیں گرگئے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ کیفیت دیکھ کر) جادوگر سجدے میں گر پڑے
Sahi International :
And the magicians fell down in prostration [to Allah].
قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
(121)
محمداکرم اعوان :
(اور) کہنےلگےہم پروردگارِعالم (اللہ) پرایمان لائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہنے لگے کہ ہم جہان کے پروردگار پر ایمان لائے
Sahi International :
They said, "We have believed in the Lord of the worlds,
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
(122)
محمداکرم اعوان :
جوموسیٰ اورہارون (علیہماالسلام) کاپروردگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
یعنی موسیٰ اور ہارون کے پروردگار پر
Sahi International :
The Lord of Moses and Aaron."
قَالَ فِرْعَوْنُ آمَنتُم بِهِ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّ هَٰذَا لَمَكْرٌ مَّكَرْتُمُوهُ فِي الْمَدِينَةِ لِتُخْرِجُوا مِنْهَا أَهْلَهَا ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
(123)
محمداکرم اعوان :
فرعون کہنےلگاکیا تم میرےاجازت دینےسےپہلےاس پرایمان لےآئےہوبےشک یہ ایک فریب ہےجوتم سب نےشہرمیں کیاہےتاکہ اہل شہرکوشہرسےنکال دو۔ سوجلدتمہیں (اس کا) پتہ چل جائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
فرعون نے کہا کہ پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے؟ بےشک یہ فریب ہے جو تم نے مل کر شہر میں کیا ہے تاکہ اہلِ شہر کو یہاں سے نکال دو۔ سو عنقریب (اس کا نتیجہ) معلوم کرلو گے
Sahi International :
Said Pharaoh, "You believed in him before I gave you permission. Indeed, this is a conspiracy which you conspired in the city to expel therefrom its people. But you are going to know.
لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
(124)
محمداکرم اعوان :
میں ضرورتمہارےہاتھ اورپاؤں مخالف طرف سےکاٹوں گاپھرتم سب کوضرورسولی پرلٹکادوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
میں (پہلے تو) تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کٹوا دوں گا پھر تم سب کو سولی چڑھوا دوں گا
Sahi International :
I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides; then I will surely crucify you all."
قَالُوا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
(125)
محمداکرم اعوان :
وہ بولےیقیناًہم تولوٹ کراپنےپروردگارکےپاس ہی جانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کہ ہم تو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
Sahi International :
They said, "Indeed, to our Lord we will return.
وَمَا تَنقِمُ مِنَّا إِلَّا أَنْ آمَنَّا بِآيَاتِ رَبِّنَا لَمَّا جَاءَتْنَا ۚ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ
(126)
محمداکرم اعوان :
اورتُونےہم میں کیاعیب دیکھاسوائےاس کےکہ ہم اپنےپروردگارکی نشانیوں پرجب وہ ہم تک پہنچیں ایمان لےآئےاےہمارےپروردگار! ہم پرصبرکےدھانےکھول دیجیئےاورہمیں اسلام پرموت عطافرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کے سوا تجھ کو ہماری کون سی بات بری لگی ہے کہ جب ہمارے پروردگار کی نشانیاں ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے دہانے کھول دے اور ہمیں (ماریو تو) مسلمان ہی ماریو
Sahi International :
And you do not resent us except because we believed in the signs of our Lord when they came to us. Our Lord, pour upon us patience and let us die as Muslims [in submission to You]."
وَقَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِ فِرْعَوْنَ أَتَذَرُ مُوسَىٰ وَقَوْمَهُ لِيُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَيَذَرَكَ وَآلِهَتَكَ ۚ قَالَ سَنُقَتِّلُ أَبْنَاءَهُمْ وَنَسْتَحْيِي نِسَاءَهُمْ وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قَاهِرُونَ
(127)
محمداکرم اعوان :
اورفرعون کی قوم کےسردارکہنےلگےکہ کیا آپ موسیٰ اوراس کی قوم کوچھوڑدیں گےتاکہ وہ ملک میں خرابی کریں اورآپ کواورآپ کےمعبودوں کوچھوڑدیں اس (فرعون) نےکہاہم عنقریب ان کےبیٹوں کوقتل کریں گےاوران کی بیٹیوں کوزندہ رکھیں گےاوربےشک ہم ان پرغلبہ رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور قومِ فرعون میں جو سردار تھے کہنے لگے کہ کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو چھوڑ دیجیے گا کہ ملک میں خرابی کریں اور آپ سے اور آپ کے معبودوں سے دست کش ہوجائیں۔ وہ بولے کہ ہم ان کے لڑکوں کو قتل کرڈالیں گے اور لڑکیوں کو زندہ رہنے دیں گے اور بےشک ہم ان پر غالب ہیں
Sahi International :
And the eminent among the people of Pharaoh said," Will you leave Moses and his people to cause corruption in the land and abandon you and your gods?" [Pharaoh] said, "We will kill their sons and keep their women alive; and indeed, we are subjugators over them."
قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ اسْتَعِينُوا بِاللَّهِ وَاصْبِرُوا ۖ إِنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ يُورِثُهَا مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۖ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ
(128)
محمداکرم اعوان :
موسیٰ (علیہ اسلام) نےاپنی قوم سےفرمایاکہ اللہ سےمددمانگواورثابت قدم رہوبےشک زمین اللہ کی ہےوہ اپنےبندوں میں سےجسےچاہتےہیں عطافرماتےہیں اورآخرت پرہیزگاروں کےلیئےہے۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا سے مدد مانگو اور ثابت قدم رہو۔ زمین تو خدا کی ہے۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا مالک بناتا ہے۔ اور آخر بھلا تو ڈرنے والوں کا ہے
Sahi International :
Said Moses to his people, "Seek help through Allah and be patient. Indeed, the earth belongs to Allah. He causes to inherit it whom He wills of His servants. And the [best] outcome is for the righteous."
قَالُوا أُوذِينَا مِن قَبْلِ أَن تَأْتِيَنَا وَمِن بَعْدِ مَا جِئْتَنَا ۚ قَالَ عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ
(129)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےہم توآپ کےآنےسےپہلےبھی مصیبت ہی میں تھےاورآپ کےآنےکےبعدبھی۔ انہوں نےفرمایاقریب ہےکہ تمہاراپروردگارتمہارےدشمن کوہلاک کردےاوراس کی جگہ تم کوزمین کامالک بنادےپھردیکھےکہ تم کیسےعمل کرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کہ تمہارے آنے سے پہلے بھی ہم کو اذیتیں پہنچتی رہیں اور آنے کے بعد بھی۔ موسیٰ نے کہا کہ قریب ہے کہ تمہارا پروردگار تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور اس کی جگہ تمہیں زمین میں خلیفہ بنائے پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو
Sahi International :
They said, "We have been harmed before you came to us and after you have come to us." He said, "Perhaps your Lord will destroy your enemy and grant you succession in the land and see how you will do."
وَلَقَدْ أَخَذْنَا آلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِينَ وَنَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ
(130)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےفرعون والوں کوقحط اورپھلوں کی کمی میں مبتلاکردیاتاکہ وہ (حق بات کو) سمجھ جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے فرعونیوں کو قحطوں اور میووں کے نقصان میں پکڑا تاکہ نصیحت حاصل کریں
Sahi International :
And We certainly seized the people of Pharaoh with years of famine and a deficiency in fruits that perhaps they would be reminded.
فَإِذَا جَاءَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوا لَنَا هَٰذِهِ ۖ وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَطَّيَّرُوا بِمُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ ۗ أَلَا إِنَّمَا طَائِرُهُمْ عِندَ اللَّهِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
(131)
محمداکرم اعوان :
پھرجب ان کوآسائش ملتی توکہتےیہ توہمارےلیےہونی ہی چاہیئےاوراگران پرکوئی سختی واقع ہوتی توموسیٰ (علیہ السلام) اوران کےساتھیوں کی بدشگونی بتاتے۔ دیکھو! یقیناًان کی بدشگونی اللہ کےہاں (مقدر) ہے ولیکن ان میں اکثرنہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جب ان کو آسائش حاصل ہوتی تو کہتے کہ ہم اس کے مستحق ہیں۔ اور اگر سختی پہنچتی تو موسیٰ اور ان کے رفیقوں کی بدشگونی بتاتے۔ دیکھو ان کی بدشگونی خدا کے ہاں مقرر ہے لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے
Sahi International :
But when good came to them, they said, "This is ours [by right]." And if a bad [condition] struck them, they saw an evil omen in Moses and those with him. Unquestionably, their fortune is with Allah, but most of them do not know.
وَقَالُوا مَهْمَا تَأْتِنَا بِهِ مِنْ آيَةٍ لِّتَسْحَرَنَا بِهَا فَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ
(132)
محمداکرم اعوان :
اورکہنےلگےکہ تم ہمارےپاس اس کی کوئی نشانی ہی لاؤتاکہ اس سےہم پرجادوکروسوہم تم پرایمان لانےوالےنہیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس (خواہ) کوئی ہی نشانی لاؤ تاکہ اس سے ہم پر جادو کرو۔ مگر ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں
Sahi International :
And they said, "No matter what sign you bring us with which to bewitch us, we will not be believers in you."
فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الطُّوفَانَ وَالْجَرَادَ وَالْقُمَّلَ وَالضَّفَادِعَ وَالدَّمَ آيَاتٍ مُّفَصَّلَاتٍ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا مُّجْرِمِينَ
(133)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےان پرطوفان بھیجااورٹڈیاں اورجوئیں اورمینڈک اورخون جیسی مفصّل نشانیاں پھرانہوں نےتکبرکیااوروہ گنہگارلوگ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون کتنی کھلی ہوئی نشانیاں بھیجیں۔ مگر وہ تکبر ہی کرتے رہے اور وہ لوگ تھے ہی گنہگار
Sahi International :
So We sent upon them the flood and locusts and lice and frogs and blood as distinct signs, but they were arrogant and were a criminal people.
وَلَمَّا وَقَعَ عَلَيْهِمُ الرِّجْزُ قَالُوا يَا مُوسَى ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ ۖ لَئِن كَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَكَ وَلَنُرْسِلَنَّ مَعَكَ بَنِي إِسْرَائِيلَ
(134)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان پرکوئی مصیبت آتی توکہتےاےموسیٰ (علیہ اسلام) ہمارےلیےاپنےپروردگارسےدعاکروجس کااس نےتم سےوعدہ کررکھاہےاگرتم ہم سےعذاب کوٹال دوگےتوہم ضرورتم پرایمان بھی لےآئیں گےاوربنی اسرائیل کوبھی تمہارےساتھ روانہ کردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان پر عذاب واقع ہوتا تو کہتے کہ موسیٰ ہمارے لیے اپنے پروردگار سے دعا کرو۔ جیسا اس نے تم سے عہد کر رکھا ہے۔ اگر تم ہم سے عذاب کو ٹال دو گے تو ہم تم پر ایمان بھی لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو بھی تمہارے ساتھ جانے (کی اجازت) دیں گے
Sahi International :
And when the punishment descended upon them, they said, "O Moses, invoke for us your Lord by what He has promised you. If you [can] remove the punishment from us, we will surely believe you, and we will send with you the Children of Israel."
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الرِّجْزَ إِلَىٰ أَجَلٍ هُم بَالِغُوهُ إِذَا هُمْ يَنكُثُونَ
(135)
محمداکرم اعوان :
پھرجب ہم ایک مدت کےلیےجس تک ان کوپہنچناتھاان سےعذاب کوہٹادیتےتووہ عہدشکنی کرنےلگتے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب ہم ایک مدت کے لیے جس تک ان کو پہنچنا تھا ان سے عذاب دور کردیتے تو وہ عہد کو توڑ ڈالتے
Sahi International :
But when We removed the punishment from them until a term which they were to reach, then at once they broke their word.
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ بِأَنَّهُمْ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا عَنْهَا غَافِلِينَ
(136)
محمداکرم اعوان :
پس ہم نےان سےبدلہ لیاسوان کوسمندرمیں ڈبودیااس وجہ سےکہ وہ ہماری آیات کوجھٹلاتےاوران سےلاپرواہی کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان سے بدلہ لے کر ہی چھوڑا کہ ان کو دریا میں ڈبو دیا اس لیے کہ وہ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے اور ان سے بےپروائی کرتے تھے
Sahi International :
So We took retribution from them, and We drowned them in the sea because they denied Our signs and were heedless of them.
وَأَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِينَ كَانُوا يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا ۖ وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنَىٰ عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ بِمَا صَبَرُوا ۖ وَدَمَّرْنَا مَا كَانَ يَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَقَوْمُهُ وَمَا كَانُوا يَعْرِشُونَ
(137)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاس قوم کوجوبہت کمزورشمارہوتی تھی زمین کےمشرقوں اورمغربوں کاوارث کردیاجس میں ہم نےبرکت دی تھی اوربنی اسرائیل کےبارےمیں آپ کےپروردگارکااچھاوعدہ پوراہوااس وجہ سےکہ انہوں نےصبرکیا اورفرعون اوراس کی قوم نےجو (محل) بنائےتھےاور (انگورکےباغات) جوچھتریوں پہ چڑھائےتھےہم نےتباہ کردئیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے ان کو زمین (شام) کے مشرق ومغرب کا جس میں ہم نے برکت دی تھی وارث کردیا اور بنی اسرائیل کے بارے میں ان کے صبر کی وجہ سے تمہارے پروردگار کا وعدہٴ نیک پورا ہوا اور فرعون اور قوم فرعون جو (محل) بناتے اور (انگور کے باغ) جو چھتریوں پر چڑھاتے تھے سب کو ہم نے تباہ کردیا
Sahi International :
And We caused the people who had been oppressed to inherit the eastern regions of the land and the western ones, which We had blessed. And the good word of your Lord was fulfilled for the Children of Israel because of what they had patiently endured. And We destroyed [all] that Pharaoh and his people were producing and what they had been building.
وَجَاوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَائِيلَ الْبَحْرَ فَأَتَوْا عَلَىٰ قَوْمٍ يَعْكُفُونَ عَلَىٰ أَصْنَامٍ لَّهُمْ ۚ قَالُوا يَا مُوسَى اجْعَل لَّنَا إِلَٰهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ ۚ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ
(138)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےبنی اسرائیل کوسمندرپاراتاراتوان کاگزرایسےلوگوں پرہواجواپنےبتوں کےپاس (عبادت کےلئے) بیٹھےرہتےتھےکہنےلگےاےموسیٰ (علیہ السلام)! ہمارےلیےبھی ایسا معبودبنادیجیئےجیسےان کےمعبودہیں انہوں نےفرمایابےشک تم ایک جاہل قوم ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا کے پار اتارا تو وہ ایسے لوگوں کے پاس جا پہنچے جو اپنے بتوں (کی عبادت) کے لیے بیٹھے رہتے تھے۔ (بنی اسرائیل) کہنے لگے کہ موسیٰ جیسے ان لوگوں کے معبود ہیں۔ ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دو۔ موسیٰ نے کہا کہ تم بڑے ہی جاہل لوگ ہو
Sahi International :
And We took the Children of Israel across the sea; then they came upon a people intent in devotion to [some] idols of theirs. They said, "O Moses, make for us a god just as they have gods." He said, "Indeed, you are a people behaving ignorantly.
إِنَّ هَٰؤُلَاءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِيهِ وَبَاطِلٌ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(139)
محمداکرم اعوان :
بےشک جس کام میں یہ لوگ لگےہیں یہ تباہ ہونےوالاہےاورجوکچھ یہ کررہےہیں (محض) باطل ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ لوگ جس (شغل) میں (پھنسے ہوئے) ہیں وہ برباد ہونے والا ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں سب بیہودہ ہیں
Sahi International :
Indeed, those [worshippers] - destroyed is that in which they are [engaged], and worthless is whatever they were doing."
قَالَ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِيكُمْ إِلَٰهًا وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ
(140)
محمداکرم اعوان :
فرمایاکیا میں اللہ کےسواتمہاراکوئی اورمعبودتلاش کروں اورحالانکہ اس نےتمہیں جہانوں پہ فضیلت بخشی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور یہ بھی) کہا کہ بھلا میں خدا کے سوا تمہارے لیے کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تم کو تمام اہل عالم پر فضیلت بخشی ہے
Sahi International :
He said, "Is it other than Allah I should desire for you as a god while He has preferred you over the worlds?"
وَإِذْ أَنجَيْنَاكُم مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ ۖ يُقَتِّلُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ ۚ وَفِي ذَٰلِكُم بَلَاءٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ
(141)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےتم کوفرعون والوں سےنجات بخشی جوتم کوسخت تکلیفیں پہنچاتےتھےتمہارےبیٹوں کوقتل کرتےاورتمہاری بیٹیوں کو (خدمت کے لیے) زندہ رکھتےتھےاوراس میں تمہارےپروردگارکی طرف سےبہت بڑی آزمائش تھی۔
فتح محمدجالندھری :
(اور ہمارے ان احسانوں کو یاد کرو) جب ہم نے تم کو فرعونیوں (کے ہاتھ) سے نجات بخشی وہ لوگ تم کو بڑا دکھ دیتے تھے۔ تمہارے بیٹوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے۔ اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے سخت آزمائش تھی
Sahi International :
And [recall, O Children of Israel], when We saved you from the people of Pharaoh, [who were] afflicting you with the worst torment - killing your sons and keeping your women alive. And in that was a great trial from your Lord.
۞ وَوَاعَدْنَا مُوسَىٰ ثَلَاثِينَ لَيْلَةً وَأَتْمَمْنَاهَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيقَاتُ رَبِّهِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ۚ وَقَالَ مُوسَىٰ لِأَخِيهِ هَارُونَ اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي وَأَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِيلَ الْمُفْسِدِينَ
(142)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کوتیس راتوں کاوعدہ دیااوردس (راتیں) ملاکراسےپورافرمایاتوان کےپروردگارکی چالیس رات کی میعادپوری ہوگئی اورموسیٰ (علیہ السلام) نےاپنےبھائی ہارون (علیہ السلام) سےفرمایامیرےبعدتم میری قوم میں میرےجانشین ہواوراصلاح کرتےرہنااورشریرلوگوں کی راہ پہ مت چلنا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ سے تیس رات کی میعاد مقرر کی۔ اور اس دس (راتیں) اور ملا کر اسے پورا (چلّہ) کردیا تو اس کے پروردگار کی چالیس رات کی میعاد پوری ہوگئی۔ اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ میرے (کوہِٰ طور پر جانے کے) بعد تم میری قوم میں میرے جانشین ہو (ان کی) اصلاح کرتے رہنا ٹھیک اور شریروں کے رستے نہ چلنا
Sahi International :
And We made an appointment with Moses for thirty nights and perfected them by [the addition of] ten; so the term of his Lord was completed as forty nights. And Moses said to his brother Aaron, "Take my place among my people, do right [by them], and do not follow the way of the corrupters."
وَلَمَّا جَاءَ مُوسَىٰ لِمِيقَاتِنَا وَكَلَّمَهُ رَبُّهُ قَالَ رَبِّ أَرِنِي أَنظُرْ إِلَيْكَ ۚ قَالَ لَن تَرَانِي وَلَٰكِنِ انظُرْ إِلَى الْجَبَلِ فَإِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهُ فَسَوْفَ تَرَانِي ۚ فَلَمَّا تَجَلَّىٰ رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا وَخَرَّ مُوسَىٰ صَعِقًا ۚ فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ سُبْحَانَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ
(143)
محمداکرم اعوان :
اورجب موسیٰ (علیہ السلام) ہمارےمقررہ وقت پرآئےاوران کےپروردگارنےان سےباتیں کیں توانہوں نےعرض کیا اےمیرےپروردگار! مجھے (اپنادیدار) کرادیجیئےکہ میں آپ کودیکھ لوں ارشادہواآپ مجھےہرگزنہ دیکھ سکیں گےولیکن آپ پہاڑکی طرف دیکھتےرہیئےپس اگریہ اپنی جگہ برقراررہاتوآپ بھی مجھےدیکھ سکیں گےپس جب ان کےپروردگارنےپہاڑپرتجلی فرمائی تواس کےپرخچےاڑادیئےاورموسیٰ (علیہ السلام) بےہوش ہوکرگرپڑےپھرجب افاقہ ہواتوعرض کیا آپ کی ذات پاک ہےمیں آپ کی بارگاہ میں معذرت کرتاہوں اورمیں سب سےپہلےایمان لانےوالوں میں سےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسیٰ ہمارے مقرر کیے ہوئے وقت پر (کوہ طور) پر پہنچے اور ان کے پروردگار نے ان سے کلام کیا تو کہنے لگے کہ اے پروردگار مجھے (جلوہ) دکھا کہ میں تیرا دیدار (بھی) دیکھوں۔ پروردگار نے کہا کہ تم مجھے ہرگز نہ دیکھ سکو گے۔ ہاں پہاڑ کی طرف دیکھتے رہو اگر یہ اپنی جگہ قائم رہا تو تم مجھے دیکھ سکو گے۔ جب ان کا پروردگار پہاڑ پر نمودار ہوا تو (تجلی انوارِ ربانی) نے اس کو ریزہ ریزہ کردیا اور موسیٰ بےہوش ہو کر گر پڑے۔ جب ہوش میں آئے تو کہنے لگے کہ تیری ذات پاک ہے اور میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور جو ایمان لانے والے ہیں ان میں سب سے اول ہوں
Sahi International :
And when Moses arrived at Our appointed time and his Lord spoke to him, he said, "My Lord, show me [Yourself] that I may look at You." [Allah] said, "You will not see Me, but look at the mountain; if it should remain in place, then you will see Me." But when his Lord appeared to the mountain, He rendered it level, and Moses fell unconscious. And when he awoke, he said, "Exalted are You! I have repented to You, and I am the first of the believers."
قَالَ يَا مُوسَىٰ إِنِّي اصْطَفَيْتُكَ عَلَى النَّاسِ بِرِسَالَاتِي وَبِكَلَامِي فَخُذْ مَا آتَيْتُكَ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِينَ
(144)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوااےموسیٰ (علیہ السلام)! بےشک ہم نےآپ کولوگوں پربرگزیدہ فرمایااپنےپیغام اوراپنےکلام سےپس جوآپ کوہم نےعطاکیاہےاس کولیں اورشکراداکریں۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا نے) فرمایا موسیٰ میں نے تم کو اپنے پیغام اور اپنے کلام سے لوگوں سے ممتاز کیا ہے۔ تو جو میں نے تم کو عطا کیا ہے اسے پکڑ رکھو اور (میرا) شکر بجالاؤ
Sahi International :
[Allah] said, "O Moses, I have chosen you over the people with My messages and My words [to you]. So take what I have given you and be among the grateful."
وَكَتَبْنَا لَهُ فِي الْأَلْوَاحِ مِن كُلِّ شَيْءٍ مَّوْعِظَةً وَتَفْصِيلًا لِّكُلِّ شَيْءٍ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَأْمُرْ قَوْمَكَ يَأْخُذُوا بِأَحْسَنِهَا ۚ سَأُرِيكُمْ دَارَ الْفَاسِقِينَ
(145)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کےلیےتختیوں (تورات) میں ہرقسم کی نصیحت اورہرچیزکی تفصیل لکھ دی (فرمایا) سواسےمضبوطی سےپکڑےرہیں اوراپنی قوم سےکہہ دیں کہ پکڑےرہیں اس کی اچھی اچھی باتیں (ان کوبہت اچھےطریقےسےلیں) میں عنقریب تم کونافرمانوں کاگھردکھلاؤں گا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے (تورات) کی تختیوں میں ان کے لیے ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی پھر (ارشاد فرمایا کہ) اسے زور سے پکڑے رہو اور اپنی قوم سے بھی کہہ دو کہ ان باتوں کو جو اس میں (مندرج ہیں اور) بہت بہتر ہیں پکڑے رہیں۔ میں عنقریب تم کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھاؤں گا
Sahi International :
And We wrote for him on the tablets [something] of all things - instruction and explanation for all things, [saying], "Take them with determination and order your people to take the best of it. I will show you the home of the defiantly disobedient."
سَأَصْرِفُ عَنْ آيَاتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَإِن يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَّا يُؤْمِنُوا بِهَا وَإِن يَرَوْا سَبِيلَ الرُّشْدِ لَا يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا وَإِن يَرَوْا سَبِيلَ الْغَيِّ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا عَنْهَا غَافِلِينَ
(146)
محمداکرم اعوان :
جولوگ زمین میں ناحق تکبرکرتےہیں ان لوگوں کوعنقریب اپنی آیات سےپھیردوں گااوراگروہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پرایمان نہ لائیں اوراگربھلائی کاراستہ دیکھیں تواسے (اپنا) راستہ نہ بنائیں۔ اوراگرگمراہی کاراستہ دیکھیں تواسے (اپنا) راستہ بنا لیں یہ اس وجہ سے کہ انہوں نےہماری آیات کوجھٹلایااوران سےغفلت کرتےرہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ زمین میں ناحق غرور کرتے ہیں ان کو اپنی آیتوں سے پھیر دوں گا۔ اگر یہ سب نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر راستی کا رستہ دیکھیں تو اسے (اپنا) رستہ نہ بنائیں۔ اور اگر گمراہی کی راہ دیکھیں تو اسے رستہ بنالیں۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے غفلت کرتے رہے
Sahi International :
I will turn away from My signs those who are arrogant upon the earth without right; and if they should see every sign, they will not believe in it. And if they see the way of consciousness, they will not adopt it as a way; but if they see the way of error, they will adopt it as a way. That is because they have denied Our signs and they were heedless of them.
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ ۚ هَلْ يُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(147)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےہماری آیات کواورآخرت کےپیش آنےکوجھٹلایاان کےسب کام غارت گئےان کووہی سزادی جائےگی جوکچھ وہ کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں اور آخرت کے آنے کو جھٹلایا ان کے اعمال ضائع ہوجائیں گے۔ یہ جیسے عمل کرتے ہیں ویسا ہی ان کو بدلہ ملے گا
Sahi International :
Those who denied Our signs and the meeting of the Hereafter - their deeds have become worthless. Are they recompensed except for what they used to do?
وَاتَّخَذَ قَوْمُ مُوسَىٰ مِن بَعْدِهِ مِنْ حُلِيِّهِمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهُ خُوَارٌ ۚ أَلَمْ يَرَوْا أَنَّهُ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا ۘ اتَّخَذُوهُ وَكَانُوا ظَالِمِينَ
(148)
محمداکرم اعوان :
اورموسیٰ (علیہ السلام) کی قوم نےان کےبعداپنے (مقبوضہ) زیوروں کاایک بچھڑابنالیا (جو) ایک قالب (تھا) جس میں ایک آوازتھی کیاانہوں نےنہیں دیکھاکہ وہ ان سےبات تک نہیں کرسکتاہےاورنہ انہیں راہ دکھاسکتاہےانہوں نےاس کو (معبود)اختیارکرلیااوروہ بہت غلط کام کرنےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور قوم موسیٰ نے موسیٰ کے بعد اپنے زیور کا ایک بچھڑا بنا لیا (وہ) ایک جسم (تھا) جس میں سے بیل کی آواز نکلتی تھی۔ ان لوگوں نے یہ نہ دیکھا کہ وہ نہ ان سے بات کرسکتا ہے اور نہ ان کو راستہ دکھا سکتا ہے۔ اس کو انہوں نے (معبود) بنالیا اور (اپنے حق میں) ظلم کیا
Sahi International :
And the people of Moses made, after [his departure], from their ornaments a calf - an image having a lowing sound. Did they not see that it could neither speak to them nor guide them to a way? They took it [for worship], and they were wrongdoers.
وَلَمَّا سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ وَرَأَوْا أَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوا قَالُوا لَئِن لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
(149)
محمداکرم اعوان :
اورجب وہ اپنےکیےپرپشیمان ہوئےاوردیکھاکہ وہ گمراہ ہوگئےہیں توکہنےلگےاگرہماراپروردگارہم پررحم نہ کرےاورہمیں معاف نہ فرمائےتوہم ضرورسخت نقصان اٹھانےوالوں میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب وہ نادم ہوئے اور دیکھا کہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا پروردگار ہم پر رحم نہیں کرے گا اور ہم کو معاف نہیں فرمائے گا تو ہم برباد ہوجائیں گے
Sahi International :
And when regret overcame them and they saw that they had gone astray, they said, "If our Lord does not have mercy upon us and forgive us, we will surely be among the losers."
وَلَمَّا رَجَعَ مُوسَىٰ إِلَىٰ قَوْمِهِ غَضْبَانَ أَسِفًا قَالَ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُونِي مِن بَعْدِي ۖ أَعَجِلْتُمْ أَمْرَ رَبِّكُمْ ۖ وَأَلْقَى الْأَلْوَاحَ وَأَخَذَ بِرَأْسِ أَخِيهِ يَجُرُّهُ إِلَيْهِ ۚ قَالَ ابْنَ أُمَّ إِنَّ الْقَوْمَ اسْتَضْعَفُونِي وَكَادُوا يَقْتُلُونَنِي فَلَا تُشْمِتْ بِيَ الْأَعْدَاءَ وَلَا تَجْعَلْنِي مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
(150)
محمداکرم اعوان :
اورجب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی قوم کی طرف غصےاوررنج سےبھرےہوئےواپس آئےفرمایاتم نےمیرےبعدمیری بہت ہی بری نیابت کی کیاتم نےاپنےپروردگارکےحکم (کےآنے) سے (پہلے) جلدبازی کرلی؟ اورتختیاں (ایک طرف) رکھیں اوراپنےبھائی کےسر (کےبالوں) کوپکڑکراپنی طرف کھینچنےلگے۔ انہوں (ہارون علیہ السلام) نےعرض کیااےمیرےماں جائے! (یہ) لوگ تویقیناًمجھےکمزورسمجھتےتھےاورمجھےقتل کردیناچاہتےتھے۔ سوایسانہ کریں کہ دشمن مجھ پرہنسیں اورمجھےظالموں میں مت ملایئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسیٰ اپنی قوم میں نہایت غصے اور افسوس کی حالت میں واپس آئے۔ تو کہنے لگے کہ تم نے میرے بعد بہت ہی بداطواری کی۔ کیا تم نے اپنے پروردگار کا حکم (یعنی میرا اپنے پاس آنا) جلد چاہا (یہ کہا) اور (شدت غضب سے تورات کی) تختیاں ڈال دیں اور اپنے بھائی کے سر (کے بالوں) کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی جان لوگ تو مجھے کمزور سمجھتے تھے اور قریب تھا کہ قتل کردیں۔ تو ایسا کام نہ کیجیے کہ دشمن مجھ پر ہنسیں اور مجھے ظالم لوگوں میں مت ملایئے
Sahi International :
And when Moses returned to his people, angry and grieved, he said, "How wretched is that by which you have replaced me after [my departure]. Were you impatient over the matter of your Lord?" And he threw down the tablets and seized his brother by [the hair of] his head, pulling him toward him. [Aaron] said, "O son of my mother, indeed the people oppressed me and were about to kill me, so let not the enemies rejoice over me and do not place me among the wrongdoing people."
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِأَخِي وَأَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ ۖ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
(151)
محمداکرم اعوان :
انہوں (موسیٰ علیہ السلام) نےعرض کیااےمیرےپروردگار! مجھےاورمیرےبھائی کوبخش دیجیئےاورہم دونوں کواپنی رحمت میں داخل فرمایئےاورآپ سب رحم کرنےوالوں سےزیادہ رحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تب انہوں نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار مجھے اور میرے بھائی کو معاف فرما اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے
Sahi International :
[Moses] said, "My Lord, forgive me and my brother and admit us into Your mercy, for You are the most merciful of the merciful."
إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَذِلَّةٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُفْتَرِينَ
(152)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن لوگوں نےبچھڑےکی پرستش کی ان کوعنقریب ان کےپروردگار کےغضب اوردنیاکی زندگی میں ذلت کاشکارہوناپڑےگااورہم جھوٹ باندھنےوالوں کوایسی ہی سزادیاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا نے فرمایا کہ) جن لوگوں نے بچھڑے کو (معبود) بنا لیا تھا ان پر پروردگار کا غضب واقع ہوگا اور دنیا کی زندگی میں ذلت (نصیب ہوگی) اور ہم افتراء پردازوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
Sahi International :
Indeed, those who took the calf [for worship] will obtain anger from their Lord and humiliation in the life of this world, and thus do We recompense the inventors [of falsehood].
وَالَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ ثُمَّ تَابُوا مِن بَعْدِهَا وَآمَنُوا إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
(153)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےبُرےکام کیےپھراس کےبعدتوبہ کی اورایمان لائےتوبےشک آپ کےپروردگاراس کےبعدبخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے برے کام کیے پھر اس کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے تو کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار اس کے بعد (بخش دے گا کہ وہ) بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
But those who committed misdeeds and then repented after them and believed - indeed your Lord, thereafter, is Forgiving and Merciful.
وَلَمَّا سَكَتَ عَن مُّوسَى الْغَضَبُ أَخَذَ الْأَلْوَاحَ ۖ وَفِي نُسْخَتِهَا هُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلَّذِينَ هُمْ لِرَبِّهِمْ يَرْهَبُونَ
(154)
محمداکرم اعوان :
اورجب موسیٰ (علیہ اسلام) کاغصہ فروہواتوتختیوں کواٹھا لیااوران کےمضامین میں ان لوگوں کے لیےجواپنےپروردگارسےڈرتےتھےہدایت اوررحمت تھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسیٰ کا غصہ فرو ہوا تو (تورات) کی تختیاں اٹھالیں اور جو کچھ ان میں لکھا تھا وہ ان لوگوں کے لیے جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں۔ ہدایت اور رحمت تھی
Sahi International :
And when the anger subsided in Moses, he took up the tablets; and in their inscription was guidance and mercy for those who are fearful of their Lord.
وَاخْتَارَ مُوسَىٰ قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَجُلًا لِّمِيقَاتِنَا ۖ فَلَمَّا أَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ قَالَ رَبِّ لَوْ شِئْتَ أَهْلَكْتَهُم مِّن قَبْلُ وَإِيَّايَ ۖ أَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَهَاءُ مِنَّا ۖ إِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ تُضِلُّ بِهَا مَن تَشَاءُ وَتَهْدِي مَن تَشَاءُ ۖ أَنتَ وَلِيُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۖ وَأَنتَ خَيْرُ الْغَافِرِينَ
(155)
محمداکرم اعوان :
اورموسیٰ (علیہ السلام) نےاپنی قوم سےستر (۷۰) آدمی ہمارےوقت مقررہ پرلانےکےلیےچنےسوجب ان کوزلزلہ نےآپکڑاتو (موسیٰ علیہ السلام) عرض کرنےلگےاےمیرےپروردگار! اگرآپ کویہ منظورہوتاتوآپ اس سےپہلےہی ان کواورمجھ کوہلاک کردیتےکیاآپ ہم میں سےچندبےوقوفوں کی حرکت پرہم کوہلاک کردیں گےیہ صرف آپ کی (طرف سے) آزمائش ہےاس سےآپ جسےچاہیں گمراہی میں ڈال دیں اورجسےچاہیں ہدایت پرقائم رکھیں آپ ہی ہمارےخبررکھنےوالے (دوست) ہیں سوآپ ہم کوبخش دیجیئےاورہم پررحم فرمایئےاورآپ سب سےبہتربخشنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور موسیٰ نے اس میعاد پر جو ہم نے مقرر کی تھی اپنی قوم کے ستر آدمی منتخب (کرکے کوہ طور پر حاضر) ٹل کیے۔ جب ان کو زلزلے نے پکڑا تو موسیٰ نے کہا کہ اے پروردگار تو چاہتا تو ان کو اور مجھ کو پہلے ہی سے ہلاک کر دیتا۔ کیا تو اس فعل کی سزا میں جو ہم میں سے بےعقل لوگوں نے کیا ہے ہمیں ہلاک کردے گا۔ یہ تو تیری آزمائش ہے۔ اس سے تو جس کو چاہے گمراہ کرے اور جس کو چاہے ہدایت بخشے۔ تو ہی ہمارا کارساز ہے تو ہمیں (ہمارے گناہ) بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے
Sahi International :
And Moses chose from his people seventy men for Our appointment. And when the earthquake seized them, he said, "My Lord, if You had willed, You could have destroyed them before and me [as well]. Would You destroy us for what the foolish among us have done? This is not but Your trial by which You send astray whom You will and guide whom You will. You are our Protector, so forgive us and have mercy upon us; and You are the best of forgivers.
۞ وَاكْتُبْ لَنَا فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ ۚ قَالَ عَذَابِي أُصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ ۖ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ۚ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَالَّذِينَ هُم بِآيَاتِنَا يُؤْمِنُونَ
(156)
محمداکرم اعوان :
اورہمارےلیےاس دنیامیں بھی بھلائی لکھ دیجیئےاورآخرت میں بھی کہ یقیناًہم آپ کی طرف رجوع ہوچکے۔ فرمایامیں جس پرچاہتاہوں اپناعذاب نازل کرتاہوں اورمیری رحمت ہرشےکوشامل ہےسوعنقریب میں اس کوان لوگوں کےنام لکھوں گاجوپرہیزگاری کرتےہیں اورزکوٰۃاداکرتےہیں اورجوہماری آیات پرایمان رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہمارے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی۔ ہم تیری طرف رجوع ہوچکے۔ فرمایا کہ جو میرا عذاب ہے اسے تو جس پر چاہتا ہوں نازل کرتا ہوں اور جو میری رحمت ہے وہ ہر چیز کو شامل ہے۔ میں اس کو ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو پرہیزگاری کرتے اور زکوٰة دیتے اور ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں
Sahi International :
And decree for us in this world [that which is] good and [also] in the Hereafter; indeed, we have turned back to You." [Allah] said, "My punishment - I afflict with it whom I will, but My mercy encompasses all things." So I will decree it [especially] for those who fear Me and give zakah and those who believe in Our verses -
الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِندَهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنجِيلِ يَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَالَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ ۚ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنزِلَ مَعَهُ ۙ أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(157)
محمداکرم اعوان :
جولوگ ایسےپیغمبرجونبیِ اُمّی (حضرت محمدﷺ) ہیں کی پیروی کرتےہیں جن (کےاوصاف) وہ اپنےپاس تورات اورانجیل میں لکھاہواپاتےہیں وہ انہیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اورانہیں برے کاموں سے منع فرماتے ہیں اورپاکیزہ چیزوں کو ان کےلیےحلال کرتےہیں اور ناپاک چیزوں کوان پرحرام ٹھہراتےہیں اوران لوگوں پرسےان کو بوجھ اور ان کے (گلے میں پڑے ہوئے) طوق اتارتے ہیں پس جو لوگ ان پرایمان لائےاوران کی حمایت کی اوران کی مدد کی اورجونوران کے ساتھ نازل ہوااس کی پیروی کی وہی لوگ (پوری) کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ جو (محمدﷺ) رسول (الله) کی جو نبی اُمی ہیں پیروی کرتے ہیں جن (کے اوصاف) کو وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔ وہ انہیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور برے کام سے روکتے ہیں۔ اور پاک چیزوں کو ان کے لیے حلال کرتے ہیں اور ناپاک چیزوں کو ان پر حرام ٹہراتے ہیں اور ان پر سے بوجھ اور طوق جو ان (کے سر) پر (اور گلے میں) تھے اتارتے ہیں۔ تو جو لوگ ان پر ایمان لائے اور ان کی رفاقت کی اور انہیں مدد دی۔ اور جو نور ان کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کی پیروی کی۔ وہی مراد پانے والے ہیں
Sahi International :
Those who follow the Messenger, the unlettered prophet, whom they find written in what they have of the Torah and the Gospel, who enjoins upon them what is right and forbids them what is wrong and makes lawful for them the good things and prohibits for them the evil and relieves them of their burden and the shackles which were upon them. So they who have believed in him, honored him, supported him and followed the light which was sent down with him - it is those who will be the successful.
قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَاتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
(158)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ اے لوگو! یقیناًمیں تم سب کی طرف اللہ کا پیغمبرہوں (وہ) جس کے لیےآسمانوں اورزمین کی (حقیقی) حکومت ہے۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی زندگی بخشتا ہےاوروہی موت دیتا ہےسواللہ پر ایمان لاؤاوراس کےپیغمبرنبیِ اُمّی (حضرت محمدﷺ) پرجو (خود) اللہ پراوراس کے احکام پر ایمان رکھتے ہیں اوران کی پیروی کرو تاکہ تم راہ راست پرآجاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) کہہ دو کہ لوگو میں تم سب کی طرف خدا کا بھیجا ہوا (یعنی اس کا رسول) ہوں۔ (وہ) جو آسمانوں اور زمین کا بادشاہ ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندگانی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ تو خدا پر اور اس کے رسول پیغمبر اُمی پر جو خدا پر اور اس کے تمام کلام پر ایمان رکھتے ہیں ایمان لاؤ اور ان کی پیروی کرو تاکہ ہدایت پاؤ
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "O mankind, indeed I am the Messenger of Allah to you all, [from Him] to whom belongs the dominion of the heavens and the earth. There is no deity except Him; He gives life and causes death." So believe in Allah and His Messenger, the unlettered prophet, who believes in Allah and His words, and follow him that you may be guided.
وَمِن قَوْمِ مُوسَىٰ أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ
(159)
محمداکرم اعوان :
اورموسیٰ (علیہ السلام) کی قوم میں ایسے لوگ بھی ہیں جو حق کا راستہ بتاتے ہیں اوراسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور قوم موسیٰ میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو حق کا راستہ بتاتے اور اسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں
Sahi International :
And among the people of Moses is a community which guides by truth and by it establishes justice.
وَقَطَّعْنَاهُمُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أَسْبَاطًا أُمَمًا ۚ وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ إِذِ اسْتَسْقَاهُ قَوْمُهُ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ ۖ فَانبَجَسَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًا ۖ قَدْ عَلِمَ كُلُّ أُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ ۚ وَظَلَّلْنَا عَلَيْهِمُ الْغَمَامَ وَأَنزَلْنَا عَلَيْهِمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَىٰ ۖ كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ ۚ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ
(160)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کوبارہ قبیلے، بڑی بڑی جماعتیں بنا دیا اورجب موسیٰ (علیہ السلام) سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا توہم نےان کووحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی پتھرپرماردیں تواس میں سےبارہ چشمے پھوٹ نکلے، توہر شخص نےاپنےپینے کی جگہ معلوم کر لی اورہم نےان پربادل سےسایہ کیا اوران پرمن اورسلویٰ (ترنجبین اوربٹیریں) اتراجوپاکیزہ چیزیں ہم نے تم کوبخشی ہیں اس میں سےکھاؤاورانہوں نےہمارےساتھ زیادتی نہیں کی ولیکن وہ اپنے آپ کےساتھ زیادتی کرتے تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کو (یعنی بنی اسرائیل کو) الگ الگ کرکے بارہ قبیلے (اور) بڑی بڑی جماعتیں بنا دیا۔ اور جب موسیٰ سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مار دو۔ تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے۔ اور سب لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کرلیا۔ اور ہم نے ان (کے سروں) پر بادل کو سائبان بنائے رکھا اور ان پر من وسلویٰ اتارتے رہے۔ اور (ان سے کہا کہ) جو پاکیزہ چیزیں ہم تمہیں دیتے ہیں انہیں کھاؤ۔ اور ان لوگوں نے ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا بلکہ (جو) نقصان کیا اپنا ہی کیا
Sahi International :
And We divided them into twelve descendant tribes [as distinct] nations. And We inspired to Moses when his people implored him for water, "Strike with your staff the stone," and there gushed forth from it twelve springs. Every people knew its watering place. And We shaded them with clouds and sent down upon them manna and quails, [saying], "Eat from the good things with which We have provided you." And they wronged Us not, but they were [only] wronging themselves.
وَإِذْ قِيلَ لَهُمُ اسْكُنُوا هَٰذِهِ الْقَرْيَةَ وَكُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ وَقُولُوا حِطَّةٌ وَادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطِيئَاتِكُمْ ۚ سَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ
(161)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان سےکہاگیاکہ اس آبادی میں جا کررہواوراس میں جہاں سےجی چاہےکھاؤاور (ہاں شہرمیں جاؤتو) حِطَّتٌ (توبہ ہے) کہتےجانااوردروازے میں داخل ہوناتوسجدہ کرتےہوئے (جھکےجھکےداخل ہونا) ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے (اور خلوص سے) نیکی کرنےوالوں کو عنقریب زیادہ دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (یاد کرو) جب ان سے کہا گیا کہ اس شہر میں سکونت اختیار کرلو اور اس میں جہاں سے جی چاہے کھانا (پینا) اور (ہاں شہر میں جانا تو) حِطّتہٌ کہنا اور دروازے میں داخل ہونا تو سجدہ کرنا۔ ہم تمہارے گناہ معاف کردیں گے۔ اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when it was said to them, "Dwell in this city and eat from it wherever you will and say, 'Relieve us of our burdens,' and enter the gate bowing humbly; We will [then] forgive you your sins. We will increase the doers of good [in goodness and reward]."
فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِجْزًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَظْلِمُونَ
(162)
محمداکرم اعوان :
سوان میں سےظالموں (غلط کاروں) نےاس بات کوجوان سےفرمائی گئی تھی اوربات سےتبدیل کردیاتوہم نےان پرآسمان سےعذاب بھیجااس وجہ سےکہ وہ ظلم کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
مگر جو ان میں ظالم تھے انہوں نے اس لفظ کو جس کا ان کو حکم دیا گیا تھا بدل کر اس کی جگہ اور لفظ کہنا شروع کیا تو ہم نے ان پر آسمان سے عذاب بھیجا اس لیے کہ ظلم کرتے تھے
Sahi International :
But those who wronged among them changed [the words] to a statement other than that which had been said to them. So We sent upon them a punishment from the sky for the wrong that they were doing.
وَاسْأَلْهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ إِذْ يَعْدُونَ فِي السَّبْتِ إِذْ تَأْتِيهِمْ حِيتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَيَوْمَ لَا يَسْبِتُونَ ۙ لَا تَأْتِيهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ نَبْلُوهُم بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
(163)
محمداکرم اعوان :
اوران سےاس بستی کےبارےپوچھیئےجوسمندرکےکنارےواقع تھی۔ جب وہ لوگ ہفتےکےبارےمیں (شرعی) حدسےنکلنےلگےجب ان کےپاس ہفتےکےدن مچھلیاں سامنےآنے لگیں اورجب ہفتےکا دن نہ ہوتاتونہ آتیں اس طرح ان لوگوں کی نافرمانیوں کےسبب ہم نےان کوآزمائش میں ڈالا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان سے اس گاؤں کا حال تو پوچھو جب لب دریا واقع تھا۔ جب یہ لوگ ہفتے کے دن کے بارے میں حد سے تجاوز کرنے لگے (یعنی) اس وقت کہ ان کے ہفتے کے دن مچھلیاں ان کے سامنے پانی کے اوپر آتیں اور جب ہفتے کا دن نہ ہوتا تو نہ آتیں۔ اسی طرح ہم ان لوگوں کو ان کی نافرمانیوں کے سبب آزمائش میں ڈالنے لگے
Sahi International :
And ask them about the town that was by the sea - when they transgressed in [the matter of] the sabbath - when their fish came to them openly on their sabbath day, and the day they had no sabbath they did not come to them. Thus did We give them trial because they were defiantly disobedient.
وَإِذْ قَالَتْ أُمَّةٌ مِّنْهُمْ لِمَ تَعِظُونَ قَوْمًا ۙ اللَّهُ مُهْلِكُهُمْ أَوْ مُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ قَالُوا مَعْذِرَةً إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ
(164)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان میں سےکچھ لوگوں نے کہاکہ تم ایسےلوگوں کوکیوں نصیحت کرتے ہوجن کواللہ ہلاک کرنےوالےہیں یاان کو سخت عذاب دینےوالےہیں انہوں نے کہا اس لیےکہ تمہارے پروردگارکےسامنے معذرت کرسکیں اورہوسکتا ہےکہ وہ پرہیزگاری اختیارکرلیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جن کو الله ہلاک کرنے والا یا سخت عذاب دینے والا ہے تو انہوں نے کہا اس لیے کہ تمہارے پروردگار کے سامنے معذرت کرسکیں اور عجب نہیں کہ وہ پرہیزگاری اختیار کریں
Sahi International :
And when a community among them said, "Why do you advise [or warn] a people whom Allah is [about] to destroy or to punish with a severe punishment?" they [the advisors] said, "To be absolved before your Lord and perhaps they may fear Him."
فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ أَنجَيْنَا الَّذِينَ يَنْهَوْنَ عَنِ السُّوءِ وَأَخَذْنَا الَّذِينَ ظَلَمُوا بِعَذَابٍ بَئِيسٍ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
(165)
محمداکرم اعوان :
پس جب انہوں نےاس کی پرواہ نہ کی جس کی ان کو نصیحت کی تھی تو ہم نےان لوگوں کو بچا لیاجواس برےکام سے منع کرتے تھےاورجوظلم کرتے تھےہم نےان کوبُرےعذاب س پکڑ لیااس وجہ سے کہ وہ برائی کرتے تھے۔
فتح محمدجالندھری :
جب انہوں نے ان باتوں کو فراموش کردیا جن کی ان کو نصیحت کی گئی تھی تو جو لوگ برائی سے منع کرتے تھے ان کو ہم نے نجات دی اور جو ظلم کرتے تھے ان کو برے عذاب میں پکڑ لیا کہ نافرمانی کئے جاتے تھے
Sahi International :
And when they forgot that by which they had been reminded, We saved those who had forbidden evil and seized those who wronged, with a wretched punishment, because they were defiantly disobeying.
فَلَمَّا عَتَوْا عَن مَّا نُهُوا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ
(166)
محمداکرم اعوان :
پس جب انہوں نےاس کام میں جس سےانہیں منع کیا گیا تھاسرکشی کی توہم نےان کو حکم دیاکہ ذلیل بندربن جاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
غرض جن اعمال (بد) سے ان کو منع کیا گیا تھا جب وہ ان (پراصرار اور ہمارے حکم سے) گردن کشی کرنے لگے تو ہم نے ان کو حکم دیا کہ ذلیل بندر ہوجاؤ
Sahi International :
So when they were insolent about that which they had been forbidden, We said to them, "Be apes, despised."
وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَن يَسُومُهُمْ سُوءَ الْعَذَابِ ۗ إِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيعُ الْعِقَابِ ۖ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
(167)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ کے پروردگارنے (یہود کو) آگاہ فرما دیاکہ وہ ان پر قیامت کےدن تک ضرورایسےلوگ مسلط کرتا رہےگاجوان کوشدید تکلیف پہنچاتے رہیں گےبےشک آپ کا پروردگاربہت جلد عذاب کرنےوالاہےاوریقیناًوہ بخشنےوالامہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور اس وقت کو یاد کرو) جب تمہارے پروردگار نے (یہود کو) آگاہ کردیا تھا کہ وہ ان پر قیامت تک ایسے شخص کو مسلط رکھے گا جو انہیں بری بری تکلیفیں دیتا رہے۔ بےشک تمہارا پروردگار جلد عذاب کرنے والا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے
Sahi International :
And [mention] when your Lord declared that He would surely [continue to] send upon them until the Day of Resurrection those who would afflict them with the worst torment. Indeed, your Lord is swift in penalty; but indeed, He is Forgiving and Merciful.
وَقَطَّعْنَاهُمْ فِي الْأَرْضِ أُمَمًا ۖ مِّنْهُمُ الصَّالِحُونَ وَمِنْهُمْ دُونَ ذَٰلِكَ ۖ وَبَلَوْنَاهُم بِالْحَسَنَاتِ وَالسَّيِّئَاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
(168)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کوزمین پرجماعتیں بنا دیاکچھ ان میں نیک اورکچھ اور طرح کے (بد) اورہم ان کی آسائشوں اورتکلیفوں (دونوں طرح) سےآزمائش کرتےرہےتاکہ وہ (ہماری طرف) رجوع کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کو جماعت جماعت کرکے ملک میں منتشر کر دیا۔ بعض ان میں سے نیکوکار ہیں اور بعض اور طرح کے (یعنی بدکار) اور ہم آسائشوں، تکلیفوں (دونوں) سے ان کی آزمائش کرتے رہے تاکہ (ہماری طرف) رجوع کریں
Sahi International :
And We divided them throughout the earth into nations. Of them some were righteous, and of them some were otherwise. And We tested them with good [times] and bad that perhaps they would return [to obedience].
فَخَلَفَ مِن بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَرِثُوا الْكِتَابَ يَأْخُذُونَ عَرَضَ هَٰذَا الْأَدْنَىٰ وَيَقُولُونَ سَيُغْفَرُ لَنَا وَإِن يَأْتِهِمْ عَرَضٌ مِّثْلُهُ يَأْخُذُوهُ ۚ أَلَمْ يُؤْخَذْ عَلَيْهِم مِّيثَاقُ الْكِتَابِ أَن لَّا يَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقَّ وَدَرَسُوا مَا فِيهِ ۗ وَالدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يَتَّقُونَ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(169)
محمداکرم اعوان :
پھران کےبعدایسےلوگ (ان کے) جانشین ہوئےجوکتاب کےوارث بنےیہ دنیائےدُنی کا مال (حرام) لےلیتےہیں اور کہتے ہیں عنقریب ہماری بخشش ہوجائےگی اوراگران کےپاس پھرایسا ہی مال (دین فروشی کے بدلے) آنےلگےتواس کو لےلیتےہیں کیا (اس) کتاب میں ان سے (یہ) عہد نہیں لیا گیاتھاکہ اللہ کے بارےسوائےسچ کےکچھ نہ کہیں گے؟ اوراس (کتاب) میں جو تھاانہوں نےپڑھ بھی لیااورآخرت کا گھرپرہیزگاروں کےلیےبہترین ہے۔ توکیا تم سمجھتے نہیں؟
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کے بعد ناخلف ان کے قائم مقام ہوئے جو کتاب کے وارث بنے۔ یہ (بےتامل) اس دنیائے دنی کا مال ومتاع لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بخش دیئے جائیں گے۔ اور (لوگ ایسوں پر طعن کرتے ہیں) اگر ان کے سامنے بھی ویسا ہی مال آجاتا ہے تو وہ بھی اسے لے لیتے ہیں۔ کیا ان سے کتاب کی نسبت عہد نہیں لیا گیا کہ خدا پر سچ کے سوا اور کچھ نہیں کہیں گے۔ اور جو کچھ اس (کتاب) میں ہے اس کو انہوں نے پڑھ بھی لیا ہے۔ اور آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لیے بہتر ہے کیا تم سمجھتے نہیں
Sahi International :
And there followed them successors who inherited the Scripture [while] taking the commodities of this lower life and saying, "It will be forgiven for us." And if an offer like it comes to them, they will [again] take it. Was not the covenant of the Scripture taken from them that they would not say about Allah except the truth, and they studied what was in it? And the home of the Hereafter is better for those who fear Allah, so will you not use reason?
وَالَّذِينَ يُمَسِّكُونَ بِالْكِتَابِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُصْلِحِينَ
(170)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ کتاب کومضبوط پکڑتے ہیں اورنمازکی پابندی کرتے ہیں یقیناًہم نیکی کرنےوالوں کا اجرضائع نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ کتاب کو مضبوط پکڑے ہوئے ہیں اور نماز کا التزام رکھتے ہیں (ان کو ہم اجر دیں گے کہ) ہم نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتے
Sahi International :
But those who hold fast to the Book and establish prayer - indeed, We will not allow to be lost the reward of the reformers.
۞ وَإِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ كَأَنَّهُ ظُلَّةٌ وَظَنُّوا أَنَّهُ وَاقِعٌ بِهِمْ خُذُوا مَا آتَيْنَاكُم بِقُوَّةٍ وَاذْكُرُوا مَا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
(171)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےان کےاوپر (سروں پر) پہاڑکوسائبان کی طرح معلق کردیااوروہ سوچنےلگےکہ یہ ان پرگرپڑےگا (توہم نے فرمایا) جوکچھ ہم نےدیاہےاس کومضبوطی سےپکڑواورجواس میں (تحریر) ہےاس کو (خوب) یادرکھو (عمل کرو) تاکہ تم پرہیزگاربن جاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے ان (کے سروں) پر پہاڑ اٹھا کھڑا کیا گویا وہ سائبان تھا اور انہوں نے خیال کیا کہ وہ ان پر گرتا ہے تو (ہم نے کہا کہ) جو ہم نے تمہیں دیا ہے اسے زور سے پکڑے رہو۔ اور جو اس میں لکھا ہے اس پر عمل کرو تاکہ بچ جاؤ
Sahi International :
And [mention] when We raised the mountain above them as if it was a dark cloud and they were certain that it would fall upon them, [and Allah said], "Take what We have given you with determination and remember what is in it that you might fear Allah."
وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِن بَنِي آدَمَ مِن ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ ۖ قَالُوا بَلَىٰ ۛ شَهِدْنَا ۛ أَن تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَٰذَا غَافِلِينَ
(172)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ کے پروردگارنےبنی آدمؑ کی پشت سےان کی اولاد کو نکالااوران سےخودان کے متعلق اقرارلیاکہ کیا میں تمہاراپروردگارنہیں ہوں؟ کہنےلگےکیوں نہیں! ہم (اس بات کے) گواہ ہیں (کہ آپ ہمارے پروردگارہیں) کہیں قیامت کےدن یہ نہ کہو کہ ہم کوتواس کی خبرہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تمہارے پروردگار نے بنی آدم سے یعنی ان کی پیٹھوں سے ان کی اولاد نکالی تو ان سے خود ان کے مقابلے میں اقرار کرا لیا (یعنی ان سے پوچھا کہ) کیا تمہارا پروردگار نہیں ہوں۔ وہ کہنے لگے کیوں نہیں ہم گواہ ہیں (کہ تو ہمارا پروردگار ہے) ۔ یہ اقرار اس لیے کرایا تھا کہ قیامت کے دن (کہیں یوں نہ) کہنے لگو کہ ہم کو تو اس کی خبر ہی نہ تھی
Sahi International :
And [mention] when your Lord took from the children of Adam - from their loins - their descendants and made them testify of themselves, [saying to them], "Am I not your Lord?" They said, "Yes, we have testified." [This] - lest you should say on the day of Resurrection, "Indeed, we were of this unaware."
أَوْ تَقُولُوا إِنَّمَا أَشْرَكَ آبَاؤُنَا مِن قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِّن بَعْدِهِمْ ۖ أَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُونَ
(173)
محمداکرم اعوان :
یا یہ کہوکہ یقیناًشرک توہمارےبڑوں نے (ہم سے) پہلے کیا تھااورہم ان کےبعدان کی نسل میں ہوئےتوکیاآپ جوکام اہل باطل کرتےرہےاس کے بدلے ہمیں ہلاک کرتے ہیں؟
فتح محمدجالندھری :
یا یہ (نہ) کہو کہ شرک تو پہلے ہمارے بڑوں نے کیا تھا۔ اور ہم تو ان کی اولاد تھے (جو) ان کے بعد (پیدا ہوئے) ۔ تو کیا جو کام اہل باطل کرتے رہے اس کے بدلے تو ہمیں ہلاک کرتا ہے
Sahi International :
Or [lest] you say, "It was only that our fathers associated [others in worship] with Allah before, and we were but descendants after them. Then would You destroy us for what the falsifiers have done?"
وَكَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ وَلَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
(174)
محمداکرم اعوان :
اورہم اسی طرح (اپنی) آیات کھول کربیان کرتےہیں اورتاکہ یہ بازآجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم (اپنی) آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں تاکہ یہ رجوع کریں
Sahi International :
And thus do We [explain in] detail the verses, and perhaps they will return.
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ الَّذِي آتَيْنَاهُ آيَاتِنَا فَانسَلَخَ مِنْهَا فَأَتْبَعَهُ الشَّيْطَانُ فَكَانَ مِنَ الْغَاوِينَ
(175)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں کواس شخص کا حال پڑھ کرسنائیں جس کوہم نےاپنی نشانیاں عطا فرمائیں تووہ ان میں سےنکل گیاپھرشیطان اس کےپیچھےلگ گیاپس وہ گمراہ لوگوں میں شامل ہوگیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنا دو جس کو ہم نے اپنی آیتیں عطا فرمائیں (اور ہفت پارچہٴ علم شرائع سے مزین کیا) تو اس نے ان کو اتار دیا پھر شیطان اس کے پیچھے لگا تو وہ گمراہوں میں ہوگیا
Sahi International :
And recite to them, [O Muhammad], the news of him to whom we gave [knowledge of] Our signs, but he detached himself from them; so Satan pursued him, and he became of the deviators.
وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَاهُ بِهَا وَلَٰكِنَّهُ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوَاهُ ۚ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِن تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَث ۚ ذَّٰلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا ۚ فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ
(176)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم چاہتےتوان (آیات) سےاس (کےدرجات)کوبلند کردیتےمگروہ توزمین کےساتھ لگ گیا (دنیا کی طرف مائل ہوگیا) اوراپنی خواہش کی پیروی کی سواس کی مثال توکتےکی سی ہوگئی کہ اگراس پرسختی کروتوبھی ہانپے (زبان نکالے) یایونہی چھوڑدوتوبھی ہانپے۔ یہ ان لوگوں کی مثال ہےجنہوں نےہماری آیات کوجھٹلایا ہوسوآپ حال بیان فرما دیں تاکہ وہ کچھ سوچیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں سے اس (کے درجے) کو بلند کر دیتے مگر وہ تو پستی کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش کے پیچھے چل پڑا۔ تو اس کی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر سختی کرو تو زبان نکالے رہے اور یونہی چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے رہے۔ یہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو ان سے یہ قصہ بیان کردو۔ تاکہ وہ فکر کریں
Sahi International :
And if We had willed, we could have elevated him thereby, but he adhered [instead] to the earth and followed his own desire. So his example is like that of the dog: if you chase him, he pants, or if you leave him, he [still] pants. That is the example of the people who denied Our signs. So relate the stories that perhaps they will give thought.
سَاءَ مَثَلًا الْقَوْمُ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَأَنفُسَهُمْ كَانُوا يَظْلِمُونَ
(177)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں کی مثال (حالت) بہت بری ہے جنہوں نے ہماری آیات کوجھٹلایااورانہوں نےاپناہی نقصان کیا۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی ان کی مثال بری ہے اور انہوں نے نقصان (کیا تو) اپنا ہی کیا
Sahi International :
How evil an example [is that of] the people who denied Our signs and used to wrong themselves.
مَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِي ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
(178)
محمداکرم اعوان :
جس کواللہ ہدایت فرماتے ہیں سووہی ہدایت پانےوالاہوتاہےاورجس کووہ گمراہ کردیں سوایسےہی لوگ نقصان اٹھانےوالے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس کو خدا ہدایت دے وہی راہ یاب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو ایسے ہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں
Sahi International :
Whoever Allah guides - he is the [rightly] guided; and whoever He sends astray - it is those who are the losers.
وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا ۚ أُولَٰئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ
(179)
محمداکرم اعوان :
اوربے شک ہم نےبہت سےجن اورانسان دوزخ کےلیےپیدا فرمائےہیں ان کےدل ہیں کہ ان سےیہ سمجھتےنہیں اوران کی آنکھیں ہیں کہ ان سےیہ دیکھتے نہیں اوران کےکان ہیں کہ ان سےسنتے نہیں یہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی گئےگزرےیہی لوگ ہیں جوغفلت میں پڑےہوئے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لیے پیدا کیے ہیں۔ ان کے دل ہیں لیکن ان سے سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں مگر ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں پر ان سے سنتے نہیں۔ یہ لوگ بالکل چارپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی بھٹکے ہوئے۔ یہی وہ ہیں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں
Sahi International :
And We have certainly created for Hell many of the jinn and mankind. They have hearts with which they do not understand, they have eyes with which they do not see, and they have ears with which they do not hear. Those are like livestock; rather, they are more astray. It is they who are the heedless.
وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ فَادْعُوهُ بِهَا ۖ وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ ۚ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(180)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ ہی کےلیےسب اچھےنام ہیں پس اُس کو اِن (ناموں) سےپکارا کرواورجولوگ اُس کےناموں میں کجروی اختیار کرتے ہیں ان کوچھوڑدوعنقریب ان لوگوں کوان کےاعمال کی سزا دی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کے سب نام اچھے ہی اچھے ہیں۔ تو اس کو اس کے ناموں سے پکارا کرو اور جو لوگ اس کے ناموں میں کجی اختیار کرتے ہیں ان کو چھوڑ دو۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں عنقریب اس کی سزا پائیں گے
Sahi International :
And to Allah belong the best names, so invoke Him by them. And leave [the company of] those who practice deviation concerning His names. They will be recompensed for what they have been doing.
وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ
(181)
محمداکرم اعوان :
اورہماری مخلوق میں ایسےلوگ بھی ہیں جوحق کا راستہ بتاتےہیں اوراسی کےمطابق انصاف کرتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہماری مخلوقات میں سے ایک وہ لوگ ہیں جو حق کا رستہ بتاتے ہیں اور اسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں
Sahi International :
And among those We created is a community which guides by truth and thereby establishes justice.
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ
(182)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےہماری آیات کوجھٹلایاان کو ہم جلد ہی درجہ بدرجہ (گمراہی میں) لےجائیں گےایسےطریقےسےکہ ان کوخبربھی نہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کو بتدریج اس طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو معلوم ہی نہ ہوگا
Sahi International :
But those who deny Our signs - We will progressively lead them [to destruction] from where they do not know.
وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ
(183)
محمداکرم اعوان :
اورمیں ان کومہلت دیتاہوں بےشک میری تدبیربہت مضبوط ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر (بڑی) مضبوط ہے
Sahi International :
And I will give them time. Indeed, my plan is firm.
أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا ۗ مَا بِصَاحِبِهِم مِّن جِنَّةٍ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
(184)
محمداکرم اعوان :
کیا یہ سوچتے نہیں کہ ان کےصاحب کوذرابھی جنون نہیں وہ توکھلےکھلے (انجام بد سے) ڈرانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ ان کے رفیق محمد (ﷺ) کو (کسی طرح کا بھی) جنون نہیں ہے۔ وہ تو ظاہر ظہور ڈر سنانے والے ہیں
Sahi International :
Then do they not give thought? There is in their companion [Muhammad] no madness. He is not but a clear warner.
أَوَلَمْ يَنظُرُوا فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا خَلَقَ اللَّهُ مِن شَيْءٍ وَأَنْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ ۖ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ
(185)
محمداکرم اعوان :
کیا یہ آسمانوں اورزمین کی بادشاہت میں نہیں دیکھتےاوردوسری چیزوں میں جواللہ نےپیدافرمائی ہیں اوریہ بھی (خیال نہیں کرتے) کہ ہوسکتاہےان کی موت کا وقت قریب آپہنچا ہوپھراس کے بعد یہ لوگ کون سی بات پرایمان لائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے آسمان اور زمین کی بادشاہت میں جو چیزیں خدا نے پیدا کی ہیں ان پر نظر نہیں کی اور اس بات پر (خیال نہیں کیا) کہ عجب نہیں ان (کی موت) کا وقت نزدیک پہنچ گیا ہو۔ تو اس کے بعد وہ اور کس بات پر ایمان لائیں گے
Sahi International :
Do they not look into the realm of the heavens and the earth and everything that Allah has created and [think] that perhaps their appointed time has come near? So in what statement hereafter will they believe?
مَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
(186)
محمداکرم اعوان :
جس کواللہ گمراہ کریں تواس کوکوئی راہ پر نہیں لاسکتااوروہ ایسوں کوگمراہی میں بھٹکتا ہواچھوڑدیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ ان (گمراہوں) کو چھوڑے رکھتا ہے کہ اپنی سرکشی میں پڑے بہکتے رہیں
Sahi International :
Whoever Allah sends astray - there is no guide for him. And He leaves them in their transgression, wandering blindly.
يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ رَبِّي ۖ لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ ۚ ثَقُلَتْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا تَأْتِيكُمْ إِلَّا بَغْتَةً ۗ يَسْأَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللَّهِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
(187)
محمداکرم اعوان :
آپ سےقیامت کےبارے میں پوچھتےہیں کہ کب واقع ہوگی؟ فرمادیجیئےکہ اس کاعلم میرےپروردگارکےپاس ہےوہی اسےاس کےوقت پرظاہرفرمائےگا۔ یہ آسمانوں اورزمین میں ایک بھاری بات ہوگی کہ وہ تم پراچانک آپڑےگی وہ آپ سے (اس طرح) پوچھتےہیں جیسےآپ اس کی تحقیق کرچکے ہیں فرمادیجیئےکہ اس کاعلم خاص اللہ ہی کےپاس ہےولیکن اکثرلوگ نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کے واقع ہونے کا وقت کب ہے۔ کہہ دو کہ اس کا علم تو میرے پروردگار ہی کو ہے۔ وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کردےگا۔ وہ آسمان وزمین میں ایک بھاری بات ہوگی اور ناگہاں تم پر آجائے گی۔ یہ تم سے اس طرح دریافت کرتے ہیں کہ گویا تم اس سے بخوبی واقف ہو۔ کہو کہ اس کا علم تو خدا ہی کو ہے لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے
Sahi International :
They ask you, [O Muhammad], about the Hour: when is its arrival? Say, "Its knowledge is only with my Lord. None will reveal its time except Him. It lays heavily upon the heavens and the earth. It will not come upon you except unexpectedly." They ask you as if you are familiar with it. Say, "Its knowledge is only with Allah, but most of the people do not know."
قُل لَّا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ وَلَوْ كُنتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوءُ ۚ إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
(188)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ میں اپنےلیےنفع اورنقصان کااختیارنہیں رکھتامگرجواللہ چاہیں اوراگرمیں غیب جانتاہوتاتوضروربہت سےفائدےجمع کرلیتااورمجھےکوئی دکھ نہ پہنچتامیں توصرف ایمان والوں کےلیے (انجام بدسے) ڈرانے والا اورخوشخبری دینےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں اپنے فائدے اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا مگر جو الله چاہے اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو بہت سے فائدے جمع کرلیتا اور مجھ کو کوئی تکلیف نہ پہنچتی۔ میں تو مومنوں کو ڈر اور خوشخبری سنانے والا ہوں
Sahi International :
Say, "I hold not for myself [the power of] benefit or harm, except what Allah has willed. And if I knew the unseen, I could have acquired much wealth, and no harm would have touched me. I am not except a warner and a bringer of good tidings to a people who believe."
۞ هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا ۖ فَلَمَّا تَغَشَّاهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِيفًا فَمَرَّتْ بِهِ ۖ فَلَمَّا أَثْقَلَت دَّعَوَا اللَّهَ رَبَّهُمَا لَئِنْ آتَيْتَنَا صَالِحًا لَّنَكُونَنَّ مِنَ الشَّاكِرِينَ
(189)
محمداکرم اعوان :
وہ (اللہ) ہی ہےجس نےتم کوفردِواحدسےپیدافرمایااوراس سےاس کاجوڑابنایاتاکہ اس سےاُنس (راحت) حاصل کرےپھرجب اس (میاں) نےاس سےقربت کی تواس کوہلکاسا حمل رہ گیاپس وہ اس کےساتھ چلتی پھرتی رہی پھرجب وہ بوجھل ہوگئی تودونوں (میاں بیوی) اللہ سےجواُن کےپروردگارہیں دعاکرنےلگےکہ اگرآپ نےہمیں تندرست اولادعطافرمائی توہم ضرورآپ کےشکرگزارہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ خدا ہی تو ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا اور اس سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ اس سے راحت حاصل کرے۔ سو جب وہ اس کے پاس جاتا ہے تو اسے ہلکا سا حمل رہ جاتا ہے اور وہ اس کے ساتھ چلتی پھرتی ہے۔ پھر جب کچھ بوجھ معلوم کرتی یعنی بچہ پیٹ میں بڑا ہوتا ہے تو دونوں میاں بیوی اپنے پروردگار خدائے عزوجل سے التجا کرتے ہیں کہ اگر تو ہمیں صحیح وسالم (بچہ) دے گا تو ہم تیرے شکر گذار ہوں گے
Sahi International :
It is He who created you from one soul and created from it its mate that he might dwell in security with her. And when he covers her, she carries a light burden and continues therein. And when it becomes heavy, they both invoke Allah, their Lord, "If You should give us a good [child], we will surely be among the grateful."
فَلَمَّا آتَاهُمَا صَالِحًا جَعَلَا لَهُ شُرَكَاءَ فِيمَا آتَاهُمَا ۚ فَتَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ
(190)
محمداکرم اعوان :
پھرجب ہم نےان دونوں کوتندرست (بچہ) عطافرمایاتواس کی عطاکی ہوئی چیزمیں اس کےشریک قراردینے لگےپس اللہ تعالیٰ ان کے شریک بنانےسےبرترہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب وہ ان کو صحیح و سالم (بچہ) دیتا ہے تو اس (بچے) میں جو وہ ان کو دیتا ہے اس کا شریک مقرر کرتے ہیں۔ جو وہ شرک کرتے ہیں (خدا کا رتبہ) اس سے بلند ہے
Sahi International :
But when He gives them a good [child], they ascribe partners to Him concerning that which He has given them. Exalted is Allah above what they associate with Him.
أَيُشْرِكُونَ مَا لَا يَخْلُقُ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ
(191)
محمداکرم اعوان :
کیاوہ ایسی چیزوں کوشریک بناتےہیں جوکچھ بنا نہ سکیں اوروہ خودبنائی جاتی ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا وہ ایسوں کو شریک بناتے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتے اور خود پیدا کیے جاتے ہیں
Sahi International :
Do they associate with Him those who create nothing and they are [themselves] created?
وَلَا يَسْتَطِيعُونَ لَهُمْ نَصْرًا وَلَا أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ
(192)
محمداکرم اعوان :
اورنہ وہ ان کی مددکرسکتی ہیں اورنہ اپنےآپ کی مددکرسکتی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ ان کی مدد کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں
Sahi International :
And the false deities are unable to [give] them help, nor can they help themselves.
وَإِن تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَىٰ لَا يَتَّبِعُوكُمْ ۚ سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ أَدَعَوْتُمُوهُمْ أَمْ أَنتُمْ صَامِتُونَ
(193)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم ان کوہدایت کی طرف بلاؤتوتمہاری بات نہ مانیں۔ تمہارےلئےبرابرہےکہ تم ان کودعوت دویاتم خاموش رہو۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم ان کو سیدھے رستے کی طرف بلاؤ تو تمہارا کہا نہ مانیں۔ تمہارے لیے برابر ہے کہ تم ان کو بلاؤ یا چپکے ہو رہو
Sahi International :
And if you [believers] invite them to guidance, they will not follow you. It is all the same for you whether you invite them or you are silent.
إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ ۖ فَادْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا لَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(194)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن کوتم اللہ کےسواپکارتےہووہ بھی تمہاری طرح بندے ہیں پس تم ان کوپکاروتوچاہیئےکہ وہ تمہاراکہاپوراکردیں اگرتم سچےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
(مشرکو) جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری طرح کے بندے ہی ہیں (اچھا) تم ان کو پکارو اگر سچے ہو تو چاہیئے کہ وہ تم کو جواب بھی دیں
Sahi International :
Indeed, those you [polytheists] call upon besides Allah are servants like you. So call upon them and let them respond to you, if you should be truthful.
أَلَهُمْ أَرْجُلٌ يَمْشُونَ بِهَا ۖ أَمْ لَهُمْ أَيْدٍ يَبْطِشُونَ بِهَا ۖ أَمْ لَهُمْ أَعْيُنٌ يُبْصِرُونَ بِهَا ۖ أَمْ لَهُمْ آذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا ۗ قُلِ ادْعُوا شُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ كِيدُونِ فَلَا تُنظِرُونِ
(195)
محمداکرم اعوان :
کیاان کےپاؤں ہیں جن سےوہ چلیں یاان کےہاتھ ہیں جن سےوہ پکڑیں یاان کی آنکھیں ہیں جن سےوہ دیکھیں یاان کےکان ہیں جن سےوہ سنیں؟ فرمایئےاپنےشریکوں کوبلاؤپھرمیرےخلاف تدبیرکروپس مجھےکوئی مہلت نہ دو۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا ان کے پاؤں ہیں جن سے چلیں یا ہاتھ ہیں جن سے پکڑیں یا آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا کان ہیں جن سے سنیں؟ کہہ دو کہ اپنے شریکوں کو بلالو اور میرے بارے میں (جو) تدبیر (کرنی ہو) کرلو اور مجھے کچھ مہلت بھی نہ دو (پھر دیکھو کہ وہ میرا کیا کرسکتے ہیں)
Sahi International :
Do they have feet by which they walk? Or do they have hands by which they strike? Or do they have eyes by which they see? Or do they have ears by which they hear? Say, [O Muhammad], "Call your 'partners' and then conspire against me and give me no respite.
إِنَّ وَلِيِّيَ اللَّهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَابَ ۖ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ
(196)
محمداکرم اعوان :
یقیناًمیرامددگاراللہ ہےجس نے (یہ) کتاب نازل فرمائی اوروہ نیک بندوں کی مددفرماتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
میرا مددگار تو خدا ہی ہے جس نے کتاب (برحق) نازل کی۔ اور نیک لوگوں کا وہی دوستدار ہے
Sahi International :
Indeed, my protector is Allah, who has sent down the Book; and He is an ally to the righteous.
وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَا أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ
(197)
محمداکرم اعوان :
اورجن کوتم اُس (اللہ) کےعلاوہ پکارتےہووہ تمہاری مددنہیں کرسکتےاوروہ اپنی ہی مدد نہیں کرسکتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ نہ تمہاری ہی مدد کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ خود ہی اپنی مدد کرسکتے ہیں
Sahi International :
And those you call upon besides Him are unable to help you, nor can they help themselves."
وَإِن تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَىٰ لَا يَسْمَعُوا ۖ وَتَرَاهُمْ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ
(198)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ ان کوسیدھےراستےکی طرف بلائیں تونہ سنیں گےاورآپ انہیں دیکھتےہیں (گویا) آپ کی طرف دیکھ رہےہیں اوروہ نہیں دیکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم ان کو سیدھے رستے کی طرف بلاؤ تو سن نہ سکیں اور تم انہیں دیکھتے ہو کہ (بہ ظاہر) آنکھیں کھولے تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں مگر (فی الواقع) کچھ نہیں دیکھتے
Sahi International :
And if you invite them to guidance, they do not hear; and you see them looking at you while they do not see.
خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ
(199)
محمداکرم اعوان :
آپ درگزرکرنےکواختیارفرمائیں اورنیک کاموں کاحکم کریں اورجاہلوں سےکنارہ کش رہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) عفو اختیار کرو اور نیک کام کرنے کا حکم دو اور جاہلوں سے کنارہ کرلو
Sahi International :
Take what is given freely, enjoin what is good, and turn away from the ignorant.
وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(200)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ کوکوئی وسوسہ شیطان کی طرف سےآنےلگےتواللہ کی پناہ مانگ لیجیئےیقیناًوہی سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر شیطان کی طرف سے تمہارے دل میں کسی طرح کا وسوسہ پیدا ہو تو خدا سے پناہ مانگو۔ بےشک وہ سننے والا (اور) سب کچھ جاننے والا ہے
Sahi International :
And if an evil suggestion comes to you from Satan, then seek refuge in Allah. Indeed, He is Hearing and Knowing.
إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفٌ مِّنَ الشَّيْطَانِ تَذَكَّرُوا فَإِذَا هُم مُّبْصِرُونَ
(201)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجولوگ پرہیزگارہیں جب ان کوشیطان کی طرف سےکوئی وسوسہ پیداہوتاہےتووہ (اللہ کی) یادمیں لگ جاتےہیں پس یکایک وہ دیکھنےلگتےہیں (ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں)۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ پرہیزگار ہیں جب ان کو شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ پیدا ہوتا ہے تو چونک پڑتے ہیں اور (دل کی آنکھیں کھول کر) دیکھنے لگتے ہیں
Sahi International :
Indeed, those who fear Allah - when an impulse touches them from Satan, they remember [Him] and at once they have insight.
وَإِخْوَانُهُمْ يَمُدُّونَهُمْ فِي الْغَيِّ ثُمَّ لَا يُقْصِرُونَ
(202)
محمداکرم اعوان :
اوران کےبھائی (کفار) انہیں گمراہی کی طرف کھینچتےہیں پھروہ (اس میں) کوتاہی نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان (کفار) کے بھائی انہیں گمراہی میں کھینچے جاتے ہیں پھر (اس میں کسی طرح کی) کوتاہی نہیں کرتے
Sahi International :
But their brothers - the devils increase them in error; then they do not stop short.
وَإِذَا لَمْ تَأْتِهِم بِآيَةٍ قَالُوا لَوْلَا اجْتَبَيْتَهَا ۚ قُلْ إِنَّمَا أَتَّبِعُ مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ مِن رَّبِّي ۚ هَٰذَا بَصَائِرُ مِن رَّبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
(203)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ ان کےپاس (کچھ روز تک) کوئی آیت نہیں لاتےتوکہتےہیں آپ نےخودکیوں نہ بنالی۔ فرمادیجیئےکہ میرےپروردگارکی طرف سےجومجھ پروحی کیاجاتاہےمیں یقیناًاس کی پیروی کرتاہوں یہ (قرآن) تمہارےپروردگارکی طرف سےدانش وبصیرت اورایمان والوں کےلیےہدایت اوررحمت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم ان کے پاس (کچھ دنوں تک) کوئی آیت نہیں لاتے تو کہتے ہیں کہ تم نے (اپنی طرف سے) کیوں نہیں بنالی۔ کہہ دو کہ میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پروردگار کی طرف سے میرے پاس آتا ہے۔ یہ قرآن تمہارے پروردگار کی جانب سے دانش وبصیرت اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے
Sahi International :
And when you, [O Muhammad], do not bring them a sign, they say, "Why have you not contrived it?" Say, "I only follow what is revealed to me from my Lord. This [Qur'an] is enlightenment from your Lord and guidance and mercy for a people who believe."
وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
(204)
محمداکرم اعوان :
اورجب قرآن پڑھاجائےتواسےغورسےسنواورخاموش رہوتاکہ تم پررحم کیاجائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب قرآن پڑھا جائے تو توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
Sahi International :
So when the Qur'an is recited, then listen to it and pay attention that you may receive mercy.
وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ الْغَافِلِينَ
(205)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےپروردگارکودل ہی دل میں یادکریں عاجزی اورخوف سےاوراونچی آوازکےبغیرصبح وشام (ہمہ وقت) اور (کبھی) بھولنےوالوں میں شامل نہ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے پروردگار کو دل ہی دل میں عاجزی اور خوف سے اور پست آواز سے صبح وشام یاد کرتے رہو اور (دیکھنا) غافل نہ ہونا
Sahi International :
And remember your Lord within yourself in humility and in fear without being apparent in speech - in the mornings and the evenings. And do not be among the heedless.
إِنَّ الَّذِينَ عِندَ رَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيُسَبِّحُونَهُ وَلَهُ يَسْجُدُونَ ۩
(206)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجو (فرشتے) آپ کےپروردگارکےمقرب ہیں وہ اس کی عبادت سےتکبرنہیں کرتےاوراس کی پاکی کویادکرتےہیں اوراسی کےسامنےسجدہ کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ تمہارے پروردگار کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے گردن کشی نہیں کرتے اور اس پاک ذات کو یاد کرتے اور اس کے آگے سجدے کرتے رہتے ہیں
Sahi International :
Indeed, those who are near your Lord are not prevented by arrogance from His worship, and they exalt Him, and to Him they prostrate.